اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارت روکنے کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے قیام سے اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی اور غیرقانونی تجارت میں ملوث افراد کو گرفت میں لیا جائے گا، ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کو اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کا مکمل اختیار ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر نے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کی قیام کیلئے 10 ارب روپے مانگ لیے ہیں جس کے تحت موجودہ چیک پوسٹوں کو بھی ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے اسٹاف کیلئے رولز، آپریشنز اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، خالی آسامیوں پر آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ آفیسرز اور سپاہیوں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف بی آر جائے گا

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ