کراچی، ڈیفنس میں فلیٹ سے زنجیروں میں قید خاتون بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
کراچی:
پولیس نے ڈیفنس فیز 5 میں واقع فلیٹ کے کمرے سے زنجیروں میں قید خاتون کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق درخشاں تھانےکی حدود ڈیفنس فیز 5 کمرشل ایریا میں واقع فلیٹ میں خاتون کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھے جانے کی اطلاع مدد گار 15 کو ملی، جس پر ایس ایچ او تھانہ درخشاں پولیس پارٹی کے ہمراہ مذکورہ مقام پر پہنچے۔
ایس ایچ او تھانہ درخشاں ریاض نیازی نے بتایا کہ خاتون کو غیر قانونی طور پر قید کیے جانے کی اطلاع پر پہنچے تو مذکورہ فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا تاہم پڑوسیوں کی موجودگی میں فلیٹ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو فاطمہ نامی خاتون کو اس کی گردن، ہاتھ اور پاؤں میں لوہے کی زنجیروں سے باندھ کر قید کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کٹر مشین کی مدد سے زنجیریں کاٹ کر خاتون کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔
متاثرہ خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ شیریں جناح کالونی کی رہائشی ہیں، ان کے سابق شوہر نے انہیں اپنے بچوں کے اخراجات دینے کے بہانے مذکورہ فلیٹ پر بلایا تھا۔
پولیس کو خاتون نے بتایا کہ جب وہ صبح 9 بجے کے قریب فلیٹ پر پہنچیں تو ان کے سابق شوہر نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے زبردستی بیڈ روم میں بند کر کے زنجیروں سے باندھ دیا۔
پولیس کے مطابق فلیٹ میں خاتون کی چیخ و پکار سن کر پڑوسیوں نے مدد گار 15کو آگاہ کیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون کو
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔