تائیوان(ویب ڈیسک)تائیوان کا ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ مشرقی ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا۔

تائیوان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے فوراً بعد پائلٹ کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تائیوان کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پائلٹ ہولین کاؤنٹی کے قریب طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق ابھی نہیں ہو سکی۔

تائیوان کے صدر ولیم لائی چنگ تے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پائلٹ کو جلد از جلد تلاش کیا جائے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کی جائیں۔

صدر نے کہا کہ ریسکیو اور تحقیقاتی کارروائیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔

رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا