data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حافظ آباد میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو انٹرپول کی مدد سے عمان کے دارالحکومت مسقط سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ 23 برس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور بیرونِ ملک روپوش تھا۔

ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری ایک خصوصی آپریشن کے تحت عمل میں لائی گئی۔ اس مقصد کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد ملزم کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کروائے گئے۔ ریڈ وارنٹ کے اجرا کے بعد عمانی حکام کے تعاون سے ملزم کو مسقط سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو پاکستان منتقل کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ گرفتاری کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق