معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سینئر اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کا نام لینے سے باز رہیں، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری بیان میں علیزے شاہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے یاسر نواز ہر موقع پر ان کا ذکر کرتے رہے ہیں حالانکہ دونوں کے درمیان کام کا رشتہ کب کا ختم ہو چکا ہے، کبھی معافی کی پیشکش کی جاتی ہے اور کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ کام کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ مسلسل ان کا نام لیا جائے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مختلف پروگرامز کی ریکارڈنگز اور رپورٹس موجود ہیں جن میں انہیں بدنام کیا گیا، اگر مستقبل میں یاسر نواز نے کسی بھی پلیٹ فارم پر دوبارہ ان کا نام لیا تو وہ بلا تاخیر بدنامی کا قانونی مقدمہ دائر کریں گی،اور اصل وجوہات بھی منظرِ عام پر لائیں گی کہ یاسر نواز ان کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ جون 2021 میں یاسر نواز نے اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو ناخوشگوار قرار دیا تھا، اس موقع پر ندا یاسر نے بھی کہا تھا کہ یاسر نواز علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتا رہے ہیں۔ بعد ازاں یاسر نواز نے اپنے اس بیان پر علیزے شاہ سے معافی مانگتے ہوئے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علیزے شاہ یاسر نواز کے ساتھ

پڑھیں:

فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی

(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس  کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت  کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔

  
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم