لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات سے گزشتہ سال کے مقابلے میں نئے سال میں لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری آ گئی۔ ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 2025 کے بعد 2026 میں لاہور کے فضائی معیار میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی گئی۔ بارش نہ ہونے اور موسم خشک رہنے کے باوجود وزیراعلیٰ کے بروقت قدامات کی بدولت اے کیو آئی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025ء  تا 10 جنوری 2026ء کے دوران لاہور کے مجموعی اے کیو آئی میں 58 پوائنٹس بہتری دیکھی گئی۔ سال 2025-26ء کے 102 میں سے 60 دن فضائی معیار بہتر رہا۔ یہ ماحولیاتی رجحان میں تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔ جنوری 2026ء کے ابتدائی 10 دنوں میں اوسط اے کیو آئی 192 رہا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 220 تھا، یوں 28 پوائنٹس بہتری، 7 دن بہتر ایئر کوالٹی کا ریکارڈ بن گیا۔ گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر تک لاہور میں مجموعی طور پر اے کیو آئی میں 68 پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی، مجموعی طورپر 22 فی صد بہتری آئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نئے سال کے پہلے مہینے جنوری میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 9 میں سے 7 دن میں 33 پوائنٹس کی بہتری سے فضائی معیار بہتر دیکھا گیا۔ حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ ان حکومتی اقدامات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، غیر معیاری ایندھن اور صنعتی اخراج کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں شامل ہیں۔ ڈیٹا بیسڈ پالیسی، فیلڈ مانیٹرنگ اور جرمانوں کے نظام سے فضائی آلودگی کو بہتر بنانے میں نمایاں بہتری آئی۔ سموگ سکواڈز کی تعیناتی اور جدید آلات کے استعمال سے آلودگی کے ہاٹ سپاٹس پر بروقت ایکشن یقینی بنایا گیا۔ ماحولیاتی قوانین پر سخت عملدرآمد اور ادارہ جاتی ہم آہنگی سے لاہور کی فضا پہلے سے زیادہ بہتر ہوئی۔ پنجاب حکومت کے بروقت فیصلے، ٹریفک کنٹرول اور انڈسٹری ریگولیشن نے سموگ کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا۔ 2025ء کے سموگ سیزن میں خطرناک کیٹیگری کے دنوں میں نمایاں کمی ہوئی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی اولین ترجیح شہریوں کی صحت کا تحفظ ہے۔ صاف ہوا کی فراہمی کے لیے اصلاحات اور جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ مریم نواز نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار  کیا ہے۔ مرحوم کرکٹر محمد الیاس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ ٹانک بم دھماکہ میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار وں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہا رکیا ہے۔ ٹانک میں بم دھماکہ کی شدید مذمت بھی کی۔ دوسری جانب مریم نواز نے بنوں اور دیگر علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنانے پر اظہار تشکر کیا اور کہا دہشت گردوں کو ہر صورت ختم کرنا ہمارا غیر متزلزل عزم ہے۔ بہادر افواج کے جوان ملک و قوم کے لئے جان نچھاور کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فضائی معیار اے کیو ا ئی میں نمایاں مریم نواز بہتری ا کیا ہے

پڑھیں:

نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے

راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی