کراچی: گلشن معمار میں گھروں میں کام کرنے والی 17 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں گھروں میں کام کرنے والی 17 سال کی لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گلشن معمار کے رہائشی شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مقدمہ تاخیر سے درج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ معمار کو معطل کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے کہا کہ گرفتار ملزم کی شناخت شاہی سردار کے نام سے کی گئی، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے تاہم رپورٹ کا انتظار ہے۔
عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔
بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔
اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :