data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260108-08-22

سکھر (نمائندہ جسارت) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کچے میں بڑا آپریشن شروع کرنے جا رہے ہیں،تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، واضح اہداف مقرر ہوں گے، جو ڈاکو اپنے آپ کو چیمپئن سمجھتے ہیں ان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی لیکن ہتھیار ڈالنے والوں کو موقع دیا جائے گا،سوشل میڈیا پر نظر آنے والے بدنام ڈاکوؤں کے خلاف بے رحم کارروائی کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا آپریشن میں فی الحال فوج کی ضرورت نہیں ہے، سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آپریشن میں حصہ لے گی، آپریشن میں پنجاب پولیس کی بھی ضرورت پڑے گی۔وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا سندھ میں اب کہیں بھی حفاظتی کانوائے نہیں چل رہے، کچے میں ڈاکوؤں کو نیست و نابود کریں گے۔

سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ سندھ کا کہنا

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن