Jang News:
2026-07-24@06:02:57 GMT

کوئٹہ: نرسری نے نوزائیدہ لڑکے کو لڑکی سے تبدیل کردیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

کوئٹہ: نرسری نے نوزائیدہ لڑکے کو لڑکی سے تبدیل کردیا

فائل فوٹو 

کوئٹہ کے جناح روڈ پر واقع نرسری میں نوزائیدہ بچہ تبدیل ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بچے کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ نرسری کے عملے نے ہمارے بیٹے کو لڑکی سے تبدیل کیا ہے، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نرسری کے عملے کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

کوئٹہ کے رہائشی نظام الدین نامی شخص نے پولیس کو درخواست دی جس میں بتایا کہ اس کی اہلیہ نے تین دسمبر کو ایک لڑکے کو جنم دیا، جسے یرقان کی شکایت پر جناح روڈ پر واقع چلڈرن نرسری میں انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا، آج پانچویں روز نرسری کے عملے نے اطلاع دی کہ آپ کی بیٹی ٹھیک ہوگئی ہے اسے لے جائیں۔

کوئٹہ کا ایک اور رہائشی محمد اعظم بھی تھانے پہنچ گیا جس کا کہنا تھا کہ میرے گھر بیٹی کی ولادت ہوئے تھی اسے بھی اسی نرسری میں رکھا تھا لیکن نرسری کے عملے نے ہمیں ایک مردہ لڑکا دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے گھر لڑکا ہوا تھا جو فوت ہوگیا ہے، جس کی ہم نے تدفین کردی۔

نظام الدین کی درخواست پر سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نرسری کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، جبکہ نرسری کی خاتون مالکہ کی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نرسری کے عملے

پڑھیں:

مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔

تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔

یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔

30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار