data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ پی پی پی دور میں کرپشن، لوٹ مار، قوم کے خون پسینے کی کمائی ہڑپ کرنے کی چراگاہ بنادیا گیا ہے.لیاقت بلوچ نے جامعۃ الاخوان کے سالانہ کنونشن سے خطاب کیا،جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی قائدین کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب کیا،اس موقع پر اسداللہ بھٹو، کاشف سعید شیخ، محمد یوسف، حزب اللہ جکھرو، حافظ نصراللہ چنا، مجاہد چنا اور دیگر رہنما موجود تھے.

لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی عروس البلاد تھا، اسے کھنڈرات کا گڑھ بنادیا گیا ہے۔ سندھ کے ایک حصے پر ڈاکو راج ہے اور کراچی و دیگر شہروں میں لاقانونیت، سٹریٹ کریم، منظم جرائم، کنٹینر و ڈمپر مافیاز عوام کے لئے عذاب بنادیے گئے ہیں۔ بے اختیار بلدیاتی نظام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے منہ پر کالک پیسٹ کا باعث بن گیا ہے،کراچی کے عوام سے بلدیاتی انتخابات میں حقیقی میئرشپ چھین کر قبضہ میئرشپ مسلط کی گئی جو کراچی کے عوام کے لئے ہر تباہی کا مرکز بن گئی ہے،پی پی پی میں یہ اہلیت، سکت و ٹیم ہی نہیں کہ کرچی کو مسائل کے گرداب سے نکال سکے  لیاقت بلوچ نے پروگرامات سے جطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد و مدارس مِلّتِ اسلامیہ کے محسن مراکز ہیں،قرآن و سنت کی تعلیم اور ممبر و محراب نے مِلّتِ اسلامیہ کو اسلام کی تعلیمات سے جوڑا ہوا ہے، مساجد کے مینار اسلام کی تلواریں، منبر و محراب دعوتِ دین کے مورچے اور گنبد اسلام مخالف قوتوں کی تہذیبی یلغار کے مقابلہ میں ڈھال ہیں،فارغ التحصیل نوجوان، علماء ماضی مین نفرتوں، تعصبات، فرقہ پرستی، شدت، انتہاپسندی کے جنگوں کا صفایا کریں اور اپنے کردار، اُمت کو جوڑنے والے بیان اسلامی انقلاب کا کردار ادا کریں،اُمت کا اتحاد، عالمِ اسلام کی ایٹمی صلاحیت والے پاکستان کو مثالی ماڈل ریاست بنانا اسلامی نطریاتی قوتوں کا اولین فرض ہے،سب نظام ناکام اور تجربات غارت ہوگئے، اب صرف اسلام ہی انسانوں کے مسائل کا حل ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ وینزویلا، صومالی لینڈ میں مداخلت اور جارحیت کے بعد امریکہ، اسرائیل ایران میں اپنے شیطانی مقاصد کے لئے حالات خراب کررہا ہے،امریکی صدر غرور، تکبر، خدائی دعوؤں کی آخری انتہا کو پہنچ گئے ہیں،امریکہ صدر قانون، عالمی چارٹر، آزاد ممالک کی تمام حدود کو پھلانگ رہے ہیں،امریکی سیاسی انتظامی نظام بے نقاب ہوگیا،امریکی سینیٹ، کانگریس، پالیسی، ساز ادارے خاموش ہیں، پوری دنیا میں امریکہ کی رسوائی اور نفرتوں کا سونامی بڑھتا جارہا ہے،عالمی برادری کو امریکی جارحیت کے سدباب کے لئے واضح، دوٹوک لائحہ عمل بنالینا چاہئے،اقوامِ متحدہ کو امریکہ نے بیکار اور مفلوج بنادیا ہیعالمِ اسلام کے اھم ترین ممالک کی قیادت مستقبل کے خطرات کا ادراک کریں اور فلسطین، کشمیر کی آزادی، صومالی لینڈ، یمن تنازعات کے حل کے لئے اقدامات کریں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری

سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔

پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔

PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus

Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026

اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات

پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔

پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری

پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران