اسلام کی بقا آسائشوں میں نہیں‘آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے‘ فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260112-08-12
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہمارے مدرسوں میں ادب کی جو تعلیم دی جاتی ہے وہ دنیا کی کسی دانش گاہ میں نہیں ملتی۔یہ بات انہوں نے جامعہ مدینہ جدید رائے ونڈ روڈمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارا کام اور مقصدیہ ہونا چاہیے کہ بڑوں کے نصب العین کو ہمیشہ زندہ رکھیں، جو بھی دنیا میں آیا وہ جانے کے لیے آیا ، کبھی ہمیشہ رہنے کے لیے نہیں آیا، اسلام اعتدال کا مذہب ہے، ہمارے مدرسوں میں ادب کی جو تعلیم دی جاتی ہے وہ دنیا کی کسی دانش گاہ میں نہیں ملتی، آج نوجوان کو اسلاف سے رشتہ توڑ نے کا درس دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکمرانوں کی قوت باطلہ حرکت میں آتی ہے تو نئی شکل پیدا ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں جو آواز بلندہوگی وہی حق کی آواز ہوگی، اسلام کی بقا آسائشوں میں نہیں بلکہ آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جامعہ اشرفیہ لاہور میں دستار بندی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں نہیں
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔