شکسگام ویلی چین کی سرزمین ہے، بیجنگ نے بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چین نے کشمیر میں واقع شکسگام ویلی پر بھارت کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علاقہ چین کی سرزمین کا حصہ ہے اور بیجنگ کو وہاں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماو نِنگ نے ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تفصیلی مؤقف پیش کیا، جو بھارتی میڈیا کی جانب سے چین کے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کے جواب میں سامنے آیا۔
ماو نِنگ کا کہنا تھا کہ شکسگام ویلی چین کا علاقہ ہے، اس لیے وہاں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اور ترقیاتی سرگرمیاں بالکل جائز اور قانونی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین اپنی سرزمین پر ترقیاتی کاموں سے کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا ۔ یہ اقدامات مقامی ترقی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے اس معاملے پر اعتراضات بے بنیاد ہیں۔
اس سے قبل بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ شکسگام ویلی بھارتی علاقہ ہے اور نئی دہلی اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ بھارتی مؤقف میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت 1963 میں چین اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سرحدی معاہدے کو غیر قانونی اور کالعدم سمجھتا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری، یعنی سی پیک کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔
چینی ترجمان نے بھارتی دعووں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان نے 1960 کی دہائی میں بطور خودمختار ممالک ایک سرحدی معاہدہ کیا تھا، جو دونوں ممالک کا جائز حق ہے۔ سی پیک ایک خالصتاً اقتصادی منصوبہ ہے جس کا مقصد خطے میں ترقی اور عوامی فلاح ہے، اور اس منصوبے کا کشمیر سے متعلق چین کے اصولی مؤقف سے کوئی تعلق نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعات ایک طویل عرصے سے چلے آ رہے ہیں، اگرچہ 2024 میں دونوں ممالک نے ہمالیائی سرحد پر فوجی کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا۔ اس کے باوجود شکسگام ویلی اور اروناچل پردیش جیسے حساس علاقوں پر اختلافات بدستور موجود ہیں، جو خطے میں کشیدگی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شکسگام ویلی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔