ورلڈکپ تنازعہ: بنگلادیش اور بھارت کا معاملہ مزید بگڑنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
بنگلادیش کے اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار پر آئی سی سی دو ہفتے میں بھی کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بنگلادیش کے مشیر کھیل آصف نذرل کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی سیکیورٹی جائزہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کا موقف ہے کہ ورلڈ کپ کا انعقاد شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔
بنگلادیش کے مشیر کھیل آصف نذرل نے بھارت مخالف مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی صورت اپنی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے خط میں تین شرائط کا ذکر کیا گیا ہے جو ہمیں منظور نہیں ہیں۔
آصف نذرل کے مطابق آئی سی سی نے مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل نہ کرنے، تماشائیوں کے بنگلادیش کی جرسی نہ پہننے اور بنگلادیش میں ورلڈ کپ کے دوران عام انتخابات نہ کروانے کی شرائط رکھی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔