ڈاکٹر سلطان کے مطابق آپریشن کے ذریعے نکلایا گیا ’فیٹس‘ دل کی مرکزی شریان کے پاس موجود تھا، فیٹس ان فیٹو کے اس کیس میں بچے کے کئی اعضا بن چکے تھے لیکن پانچ سال تک اس کی تشخیص نہیں ہو سکی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال میں پانچ سالہ بچے کے سینے سے’ بغیر سر والا بچہ‘ سرجری کے بعد کامیابی سے نکال دیا گیا۔ بی بی سی اردو کے مطابق پیچیدہ سرجری پیر کے روز ڈاکٹر سلطان اویسی نے سرانجام دی۔ ڈاکٹر سلطان کے مطابق آپریشن کے ذریعے نکلایا گیا ’فیٹس‘ دل کی مرکزی شریان کے پاس موجود تھا، فیٹس ان فیٹو کے اس کیس میں بچے کے کئی اعضا بن چکے تھے لیکن پانچ سال تک اس کی تشخیص نہیں ہو سکی تھی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی، بال دانت اور دیگر اعضا بھی تھے اور سر کے علاوہ ساری چیزیں موجود تھیں۔ اس کا وزن ایک کلو کے قریب تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کیسز میں زیادہ تر بچہ نما یہ چیز پیٹ میں پائی جاتی ہے لیکن یہ کیس بچہ سینے میں پائے جانے کی وجہ سے اپنی نوعیت کا انوکھا کیس تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بچے کے

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا