2022 میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ سے نکل جائے گا، بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ 2022 میں کسی نے یہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر جنگ کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی اور سفارتی تعلقات میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ بلال اظہر کیانی کے مطابق امریکہ سمیت مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے، جن میں بنگلادیش بھی شامل ہے، اور 2025 پاکستان کی کامیابی کا سال قرار دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے ملک نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ایک شخص نے سائفر کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور آئی ایم ایف کو خطوط بھیجے، تاہم آج موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔
بلال اظہر کیانی نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے جاتے ہوئے بھی ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، لیکن گزشتہ سال بجٹ بغیر منی بجٹ کے کامیابی سے منظور ہو گیا۔
وزیر مملکت نے قومی ایئر لائن کی شفاف نجکاری کو بھی اہم کامیابی قرار دیا، اور کہا کہ اب قومی ایئر لائن بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام دوبارہ حاصل کرے گی، اس کے طیاروں کا فلیٹ دگنا کیا جائے گا۔ ساتھ ہی بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا بھی منصوبہ جاری ہے تاکہ ملک میں مزید اقتصادی بہتری لائی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم