ایس آئی ایف سی کی معاشی اصلاحات کے مثبت ثمرات، صعنتی شعبہ میں نمایاں پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کی مربوط سہولت کاری کی بدولت پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک 21,668 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئیں۔ پاکستان میں نئی کمپنیوں کے اندراج سے معیشت میں 30.
ایس ای سی پی میں 279,724 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ملکی کاروباری منظرنامے میں نئی تحریک و ترقی کی علامت ہے، آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 4,277 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا، تجارتی شعبہ میں 2,997، سروسز میں 2,686 اور ریئل اسٹیٹ میں 2,031 کمپنیاں شامل ہیں۔
رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان برقرار رہا، 731 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 524 نئی کمپنیوں کے ساتھ 1.26 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔
چین، برطانیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ، ، ویتنام، امریکہ اور یو اے ای سمیت متعدد ممالک کی کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کرائی، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 71 فیصد حصے کے ساتھ چین سرفہرست ہے جو پاکستان میں بڑھتے کاروباری اعتماد کا واضح مظہر ہے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن پاکستان کے کارپوریٹ فریم ورک میں پائیدار اعتماد اور ٹیکنالوجی و سروسز شعبوں میں ترقی کی عکاس ہیں، ایس آئی ایف سی کی جدت پسند اور فیصلہ کن معاونت صنعتی ترقی کو نئی رفتار دے رہی ہے اور پاکستان کے صنعتی شعبہ کو عالمی معیار پر استوار کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں سرمایہ کاری نئی کمپنیوں کی سرمایہ
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔