عمران خان کی صحت سے متعلق بیٹوں کا بیان بے بنیاد: ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
اسلام آباد:( نیوزڈیسک) وفاقی حکومت کے ترجمان مشرف زیدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق اُن کے بیٹوں کے بیان کی تردید کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان کی بہن زیادہ بہتر آگاہی دے سکتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن گزشتہ دس روز میں دو مرتبہ ان سے ملاقات کر چکی ہیں۔
مشرف زیدی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی تقریباً 860 دنوں سے قید میں ہیں اور اس دوران وہ اپنی بہنوں سے 137 سے 140 ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ساڑھے 3 ہفتوں تک کسی سے ملنے نہیں دیا گیا، کیونکہ ہر بار سکیورٹی کا ایک بڑا مسئلہ پیدا ہو جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکلا یا فیملی سے ہونے والی ہر ملاقات سیاسی شکل اختیار کر لیتی تھی۔
حکومتی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور انتظامی عدم استحکام کا ایک تسلسل رہا ہے، جس کی مثال ماضی میں بھی ملتی ہے، انہوں نے یاد دلایا کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی اہلیہ کے انتقال کے وقت نواز شریف جیل میں تھے جبکہ اس وقت ملک میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی حکومت تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
لاہور:پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ 4 روز کے دوران ریکارڈ مون سون بارشیں ہوئیں جس کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 383 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گجرانوالہ میں 328، سیالکوٹ میں 321، نارووال میں 270، مری میں 211، منڈی بہاءالدین میں 177، گجرات میں 144 اور جہلم میں 115 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہوئی۔
حافظ آباد میں 108، منگلا میں 102، چکوال میں 96، شیخو پورہ میں 85، اوکاڑہ میں 72، جھنگ میں 66، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 57، اٹک میں 56، قصور میں 52، راولپنڈی میں 47، لیہ میں 35 اور ساہیوال میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
https://www.facebook.com/weathergurru/videos/%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%D8%B4%DB%81%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%AF%D8%B2%D8%B4%D8%AA%DB%81-5-%DA%AF%DA%BE%D9%86%D9%B9%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%88%D8%B3%D9%84%D8%A7%D8%AF%DA%BE%D8%A7%D8%B1-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9/1021946020620146/فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، بہاولنگر اور بھکر میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیںلاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
لاہور میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر دریاوں ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کی بدولت پنجاب کے شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریکارڈ مدت میں نکاسی آب کی گئی۔ 41 اضلاع میں واسا کے قیام، ایک ہزار سے زائد مشینری، عملے کی موجودگی سے ہفتوں کے بجائے گھنٹوں میں بارشی پانی صاف کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب کے تمام متعلقہ شہروں کی سیف سٹی کیمروں سے نگرانی جاری ہے۔