ایکس نے ایموجی میں موجودہ ایرانی جھنڈے کو پرانے والے جھنڈے سے تبدیل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے ایموجی میں موجودہ ایران کے سرکاری پرچم کو پرانے والے جھنڈے جس میں شیر کی تصویر بنی ہوئی تھی سے بدل دیا ہے۔
تبدیل شدہ ایموجی پر اسلامی جمہوریہ ایران کا موجودہ سرکاری نشان جس پر اللہ لکھا ہوا تھا، کو ہٹا کر پہلے استعمال ہونے والے نشان جو کہ تلوار والا شیر اور سور تھا، شامل کیا گیا ہے۔
یہ ڈیزائن 1979ء سے پہلے ایران کے جھنڈے کا حصہ تھا اور اب بھی بعض مخالفین اور ایرانی تارکین وطن کے درمیان ایک علامتی نشان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
تبدیلی ایکس کے ویب ورژن پر خاص طور پر نظر آرہی ہے اور موبائل یا دیگر پلیٹ فارمز میں ابھی مکمل لاگو نہیں ہوسکی۔
یہ تبدیلی کوئی سادہ تکنیکی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔ یہ ایران میں جاری احتجاجات اور سیاسی بیانات کے تناظر میں کی گئی ہے جہاں کچھ گروہ یا افراد پرانے جھنڈے کو موجودہ حکومت کے خلاف علامتی نمائندگی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی