Jasarat News:
2026-07-24@01:58:36 GMT

امیگریشن ٹیم کی کاررروائیاں‘ امریکا بھر میں مظاہرے جاری

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس میں امیگریشن اہلکار کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت پر امریکا بھر میںمظاہرے شروع ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہری آزادیوں اور مہاجرین کے حقوق کی تنظیموں نے ہفتے کے روز ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا جن میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئس ) کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ بدھ کے روز ایک آئس اہلکار نے 3بچوں کی ماں 37 سالہ رینی گڈ کو رہائشی علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ واقعہ اس وقت رونما ہوا تھا جب منیاپولس میں تقریباً 2ہزار وفاقی اہلکار تعینات کیے گئے تھے، جسے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا تھا۔ اس تعیناتی کو ریاست کے ڈیموکریٹک گورنر ٹم والز نے غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے ریئلٹی ٹی وی طرز کی حکمرانی کہا۔ اہل خانہ اور مقامی کارکنوں کا کہنا تھا کہ رینی گْڈ اْن رضاکار گروپوں کا حصہ تھیں جو آئی سی ای کی سرگرمیوں کی نگرانی اور ریکارڈنگ کرتے ہیں۔ جبکہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کا دعویٰ ہے کہ رینی گڈ اہلکاروں کو روکنے اور تعاقب میں مصروف تھیں اور انہوں نے اپنی گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی، جس پر اہلکار نے اپنے دفاع میں انہیں نشانہ بنایا۔ تاہم منیا پولس کے میئر جیکب فرے نے کہا کہ عینی شاہدین کی ویڈیو وفاقی حکومت کے موقف کی تردید کرتی ہے۔ منی سوٹا اور ہینپِن کاؤنٹی کے حکام نے متضاد بیانات کے بعد واقعے کی علاحدہ فوجداری تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جو ایف بی آئی کی وفاقی تحقیقات کے علاوہ ہوں گی۔ اس پیش رفت پر وفاقی اور ریاستی حکومت کے درمیان کشیدگی بھی بڑھ گئی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ واقعہ جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے مقام کے قریب پیش آیا، جس نے 2020 ء میں امریکا بھر میں نسلی انصاف کی تحریک کو جنم دیا تھا۔ تازہ واقعے کے بعد منی ایپلس، پورٹ لینڈ اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا، جبکہ مزید مظاہرے ہفتے اور اتوار کو متوقع ہیں۔تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ 2020ء میں جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کی تاریخ دہرائے جانے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔

ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا