’کیس نمبر 9‘ کی کامیابی کے بعد ’کیس نمبر 10‘ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
معروف پاکستانی صحافی اور نیوز اینکر شاہزیب خانزادہ نے ’کیس نمبر 9‘ کے کرداروں کے پیچھے موجود حقیقی کہانیاں بتا دیں، ’کیس نمبر 9‘ کی کامیابی کے بعد ’کیس نمبر 10‘ کا اعلان بھی کردیا۔
شاہزیب خانزادہ حال ہی میں بطور اسکرین رائٹر اپنے کیریئر کا آغاز کر چکے ہیں، ان کی تحریر کردہ کرائم ڈرامہ سیریز ’کیس نمبر 9‘ 2025 میں جیو ٹی وی پر نشر ہوئی اور شاندار کامیابی حاصل کی۔
حال ہی میں شاہزیب خانزادہ نے ایک یوٹیوب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے ڈرامہ ’کیس نمبر 9‘ کے پسِ پردہ حقیقی زندگی سے جڑی کہانیوں اور کرداروں کے بارے میں گفتگو کی۔
ہندو کردار روہت اور مانیشا کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے بتایا کہ یہ کردار ان کے ایک قریبی ہندو دوست سے متاثر ہو کر تخلیق کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور اینکر مجھے یہ احساس ہوا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے ان کا ذاتی تجربہ عوام کی اکثریت سے مختلف ہے، خصوصاً سندھ میں اقلیتوں کے تجربات نسبتاً مختلف ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں حالات مختلف نظر آتے ہیں۔
شاہزیب خانزادہ کے مطابق جب ان کے پروگرام میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی جاتی تھی تو اقلیتی برادری کے افراد کا حد سے زیادہ شکر گزار ہونا حیران کن اور تشویشناک تھا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مسئلہ ہماری سوچ سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روہت ان کی ٹیم کا رکن ہے، مانیشا اس کی اہلیہ جبکہ شہباز اور عروسہ بھی ان کی ٹیم کے افراد سے متاثر کردار ہیں، نام رکھنے میں دشواری کے باعث انہوں نے حقیقی زندگی کے لوگوں کے نام استعمال کیے، حتیٰ کہ روہت اور مانیشا کے بیٹے وکاش کا نام بھی ان کے ایک دوست سے لیا گیا، ان کا مقصد ڈرامے میں اقلیتوں کی نمائندگی کو اجاگر کرنا تھا۔
حقیقی واقعات سے متاثر ہونے کے سوال پر شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ’کیس نمبر 9‘ کسی ایک واقعے پر مبنی نہیں، تاہم کچھ مناظر حقیقی زندگی سے لیے گئے ہیں، مثال کے طور پر ایک طاقتور کردار کی جانب سے وکلا کے ذریعے متاثرہ شخص پر دباؤ ڈالنے کا واقعہ حقیقت میں پیش آیا تھا، جسے ڈرامے میں شامل کیا گیا، اسی طرح انسپکٹر شفیق کا تفتیشی انداز بھی حقیقی تھا، البتہ اصل واقعہ کہیں زیادہ سخت اور ظالمانہ تھا، جسے ناظرین کے لیے نرم کر دیا گیا۔
ڈرامہ کیس نمبر 9 کی غیر معمولی کامیابی کے بعد شاہزیب خانزادہ نے اپنی نئی تحریر ’کیس نمبر 10‘ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
انٹرویو میں 39 سالہ اینکر نے بتایا کہ میں اپنی نئی مرڈر مسٹری کہانی مکمل کر چکا ہوں، تاہم اس کے نشر ہونے کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ ’کیس نمبر 9‘ کو ملنے والے شاندار ردِعمل نے مجھے فوری طور پر اگلے پراجیکٹ پر کام کرنے کا حوصلہ دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہزیب خانزادہ نے میں اقلیتوں کیس نمبر 9
پڑھیں:
پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن کے شیڈول اور ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ڈومیسٹک ڈھانچے میں تبدیلیوں کے لیے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کی تیاریوں کو ترجیح دی ہے۔
سیزن کا آغاز 11 اگست سے ملتان میں چار ٹیموں پر مشتمل ایک روزہ ’نیشنل چیمپئنز کپ‘ سے ہوگا جس میں ٹیموں کا انتخاب قومی سلیکشن کمیٹی کرے گی تاکہ ون ڈے فارمیٹ میں نئے ٹیلنٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔
اس سیزن میں دو لسٹ اے ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے جن میں نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد پریزیڈینٹ کپ کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب ریجنل ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے کیونکہ سیالکوٹ اور پشاور کو دوسری ٹیم میدان میں اتارنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
قائداعظم ٹرافی کو بھی پہلی بار گولڈ اور سلور ڈویژن میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
گولڈ ڈویژن میں آٹھ مضبوط ترین ٹیمیں جبکہ سلور ڈویژن میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ڈویژنز کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا۔
ڈومیسٹک سیزن کا اختتام فروری اور مارچ میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ پر ہوگا جبکہ پی سی بی کے مطابق نئے شیڈول کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو زیادہ معیاری مقابلے فراہم کرنا اور ورلڈ کپ سے قبل بہترین استعداد تیار کرنا ہے۔