کراچی: چند گھنٹوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
علامتی فوٹو
کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے، ناتھا خان گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوا۔
ناظم آباد ایک نمبر پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی جان چلی گئی جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن زکریا چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اختر کالونی گلی نمبر 7 اور پورٹ قاسم کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے، جبکہ گلشن معمار گیٹ نمبر 2 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی ایریا بلاک ون میں گھر میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوئی، جبکہ کلفٹن بلاک سیون میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فائرنگ سے ایک شخص میں فائرنگ سے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔