Express News:
2026-07-24@13:21:48 GMT

کراچی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ حتمی مراحلے میں داخل

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2026 فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔ فائنلز اور اختتامی تقریب اتوار کو ہوگی۔

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم 2 لاکھ 42 ہزار 500 ڈالرز کے ٹورنامنٹ میں ڈی ایچ اے کریک کلب پر ہفتہ کو سیمی فائنلز کھیلے گئے۔

مینز ایونٹ کے فائنل  میں عالمی جونیئر چیمپئن  مصر کے محمد ذکریا کا مقابلہ مسلسل دوسرا اپ سیٹ  کرنے والے ہموطن سیڈ 6 آل ابو العنین سے ہوگا۔

ویمن ایونٹ کا فائنل ٹاپ سیڈ عالمی نمبر3 مصر کی امینہ عرفی اور سیڈ 2 ملائیشیا کی سیوا سانگری کے درمیان سبرامنیم ہوگا۔

مینز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل  میں ٹاپ سیڈ و عالمی نمبر 4 کریم الجواد کو اپ سیٹ شکست  کا سامنا رہا۔ان کے ہم وطن سیڈ 3 و عالمی نمبر11 محمد ذکریا نے 53 منٹ کی جہدوجہد کے بعد 0-3 سے کامیابی اپنے نام کی۔

دوسرا سیمی فائنل سابق عالمی چیمپئن و سیڈ 2 انگلینڈ کے محمد الشورباگے اور مصر کے سیڈ 6 و عالمی نمبر 14 آل ابو العنین کے درمیان  کھیلا گیا۔ آل ابوالعینن نےمحض27 منٹ میں بآسانی 0-3 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنالی،آل ابو لعنین نے کوارٹر فائنل میں سیڈ 2 و عالمی نمبر 7 مروان الشوباگے کو ہرا کر اپ سیٹ کیا تھا۔

ویمن ایونٹ میں ٹاپ سیڈ وعالمی نمبر 3 مصر کی امینہ عرفی نے صرف 27 منٹ میں ہم وطن سیڈ 4 و عالمی نمبر 13 نادا عباس کو0-3  سے شکست دے دی۔

دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 7 سیوا سانگری سبرامنیم نے 58 منٹ تک جاری رہنے والے دلچسپ مقابلے کے بعد ہموطن سیڈ 8 و عالمی نمبر 24 عائرہ اذمان کو 2-3 سے مات دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالمی نمبر سیمی فائنل

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا