Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:10:23 GMT

کراچی: اجتماعی شادیاں، 75 ہندو جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

کراچی: اجتماعی شادیاں، 75 ہندو جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک

کراچی: (نیوزڈیسک) پاکستان ہندو کونسل نے کراچی میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں 75 جوڑے ہندو مذہبی رسومات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ گئے، پنڈت کی موجودگی میں سات پھیروں اور سات وچن کی رسم ادا کی گئی۔

اجتماعی شادیوں کی تقریب پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے ہر سال جنوری میں منعقد کی جاتی ہے، جس کا مقصد ہندو برادری کے ان خاندانوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو مہنگائی کے باعث شادی کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، اس طرح سندھ بھر سے کم وسائل رکھنے والے نوجوان جوڑوں کو باعزت انداز میں شادی کا موقع دیا جاتا ہے۔

تقریب پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اور سیاسی رہنما ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی کاوشوں کا تسلسل ہے، کونسل 18 برس سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کر رہی ہے اور یہ 19ویں تقریب تھی جس میں 75 جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

اجتماعی شادیوں کی تقریب میں ایک ہی گھر کی تین بیٹیاں بھی بیک وقت پیا گھر سدھار گئیں، اوما، گیتا اور شیلا روایتی عروسی جوڑے زیب تن کیے اپنے اپنے دولہوں کے انتظار میں منڈپ میں موجود تھیں، یہ منظر اس تقریب کو دیگر شادیوں سے منفرد بنا رہا تھا۔

ان دلہنوں کی تائی نے بتایا کہ موجودہ مہنگائی میں شادی اور جہیز کے اخراجات برداشت کرنا آسان نہیں رہا، اسی لیے اجتماعی شادیوں کا علم ہوتے ہی تینوں بیٹیوں کے منڈپ ایک ساتھ سجانے کا فیصلہ کیا گیا، گیتا کے دولہا آکاش کے مطابق آٹھ برس سے رشتہ طے تھا، ایک سال قبل منگنی ہوئی اور اب وہ دن آ گیا جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔

تقریب میں کراچی کے علاوہ سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے دولہا دلہن بھی شریک تھے، سندھ سے تعلق رکھنے والی دلہنوں نے روایت کے مطابق لمبا گھونگھٹ اوڑھ رکھا تھا جب کہ دولہوں نے موتیوں سے پروئے سہرے ماتھے پر سجا رکھے تھے۔

پنڈال میں کہیں شادی کے گیت گونج رہے تھے تو کہیں رقص نے سماں باندھ رکھا تھا، کسی منڈپ پر بارات پہنچ چکی تھی تو کہیں باراتیوں کا انتظار تھا، پنڈت نے رسومات کا آغاز کیا اور پنڈت کی صدا کے پیچھے دولہا دلہن نے پھیرے لیے، دلہن کی مانگ بھری گئی اور دولہا نے دلہن کو منگل سوتر پہنایا جس کے بعد ور مالا ایک دوسرے کو پہنا کر رسومات کو حتمی شکل دی گئی، آخر میں سات وچن پورے کیے گئے۔

ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کے مطابق کونسل کی جانب سے رجسٹریشن سے قبل اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ تمام دولہا دلہن کی عمر کم از کم 18 سال ہو، ہر سال 125 جوڑوں کا ہدف رکھا جاتا ہے، جس کے تحت سندھ بھر کے نوجوانوں کے منڈپ سجائے جاتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اجتماعی شادیوں کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران