2025-07-29@12:04:35 GMT
تلاش کی گنتی: 614

«لگانے کا»:

(نئی خبر)
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں پولیو کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ،جیکب آباد میں سال 2025ء میں پہلا پولیو کیس رپورٹ،ضلع میں پولیو کے مریضوں کی تعداد 5 ہو گئی ،قومی ادار ہ صحت نے یونین کونسل میرپور کے 58ماہ کے بچے میںپولیو کے مرض کی تصدیق کردی ،قومی انسداد پولیو مہم میں محکمہ تعلیم کے سفارشی اور محکمہ صحت کے گھوسٹ عملہ پولیو کے پھیلائو کا سبب ہے :ذرائع تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیو کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی یونین کونسل میرپور میں عرض محمد برڑو کے 58ماہ کے بیٹے شاہ شاہ بخش کو پولیو کا مرض لاحق ہو گیا ہے جس کے بعد جیکب آباد میں صرف...
    پشاور ہائیکورٹ نے  کوہاٹ میں سونے کی کان کنی  کے لیے مرکری( کیمیکل) کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ کوہاٹ میں سونے کی کان کنی میں مرکری (کیمیکل) کے استعمال کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں  دائردرخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار سابق ایم پی اے امجد خان آفریدی وکوہاٹ کے دیگر کی جانب سے کیس کی پیروی نعمان محب اللہ کاکا خیل نے کی۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ کوہاٹ میں سونے کی کان کنی کے دوران مرکری (کیمیکل) استعمال کی جاتی ہے جس کے جلانے سے نہ صرف ماحولیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں بلکہ اس کا فضلہ دریائے سندھ میں گرایاجاتا ہے جس...
    سکھر (نمائندہ جسارت )ورزش سینٹرز میں نوجوانوں کو خطرناک انجکشنز لگانے کا انکشاف، کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ورزش سینٹرز (جم) میں نوجوانوں کی صحت سے کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو ورزش کے دوران مسلز بنانے کے نام پر خطرناک انجکشنز، جیسے “کاٹی زون”، لگائے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انجکشن عام طور پر مریض جب بالکل علیل ہو جاتا ہے تو ڈاکٹر زندگی بچانے کے لیے آخری سہارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں، لیکن جم ٹرینرز نوجوانوں کو قائل کر کے غیر قانونی طور پر یہ انجکشن لگاتے ہیں۔ان انجکشنز سے وقتی طور پر مسلز نمایاں ہو جاتے ہیں، لیکن...
    ملتان: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، قومیت کا نعرہ لگانے والے لوگ بھی خود کو لبرل کہتے ہیں۔ علما کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انبیا کرام نے سب سے زیادہ تکالیف برداشت کیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے، قومیت کا نعرہ لگانے والے لوگ بھی خود کو لبرل کہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تعصب تنگ نظری کے...
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ  قادر ٹرسٹ کا فیصلہ کل متوقع ہے، فیصلہ بار بار کیوں ڈیلے کیا جاتا ہے؟ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا کیس اس صورت میں بنتا ہے کہ پیسہ حکومت کا ہو یا ذاتی فائدہ اٹھایا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کے اکاؤنٹس بیرون ملک سیل کر دیے گئے تھے، ڈیل کے بعد ملک ریاض کا پیسہ پاکستان لایا گیا، جس کی کابینہ نے اجازت دی۔ شیخ وقاص اکرم کے مطابق پیسہ سپریم کورٹ اور اب حکومت کے اکاؤنٹس میں آچکا ہے، نہ کہ بانی اور بشریٰ کے اکاؤنٹ میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ ایک...
    لاہور: دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی تاخیر سے آمد کے باعث ریلوے اسٹیشن پر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے
    امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے جس کے بعد آگ بجھانے کی کوششوں میں جیل میں قید قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ کیلی فورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں ہونے والی آتشزدگی سے اب  تک 150 ارب ڈالر کے قریب نقصان ہوا ہے جب کہ 35 ہزار ایکڑ سے زائد علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ آتشزدگی روکنے کے لیے قیدیوں کا استعمال امریکی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں میں ہزاروں دوسرے پیشہ ور فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ ایک ہزار کے قریب قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ کیلی فورنیا کی ریاست میں قیدیوں سے کسی قدرتی آفت...
    نیویارک (نیوزڈیسک)لاس اینجلس کا آگ سے متاثرہ پیسیفک پیلیسیڈ ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے بعد کا منظر پیش کرنے لگا.آگ سے متاثرہ علاقے پیسیفک پیلیسیڈ کی سامنے آنے والی تصاویر سے نقصانات کا اندازہ ہوتا ہے۔ امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے رہائشی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ سے ہونے والی تباہی کے بعد لاس اینجلس کا پیسیفک پیلیسیڈ کا علاقہ ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے بعد کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ لاس اینجلس کے کاؤنٹی شیرف رابرٹ لونا نے نقصانات کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرا ہوا۔لاس اینجلس...
    سجاول (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ زرعی، سماجی و ثقافتی اور تعلیمی پروجیکٹ پر مبنی سرگرمیوں میں جدید اور اختراعی اقدامات کو فروغ دینے اور ان کی نمائش کے لیے میلے کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی، سماجی و ثقافتی اور تعلیمی و سائنسی میلے کے انعقاد سے متعلق دربار ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں بالخصوص محکمہ زراعت اور جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیسٹیول میں نمائش کے لیے زراعت اور درخت لگانے سے متعلق اپنے پروجیکٹ کے متعلق پلان جلد پیش کریں۔ انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے...
    (رپورٹ: نجم انوار)پاکستان میںادویات کی قیمتوں میں 200فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔ بچوں کی ادویات دودھ وٹامنز پر 18فیصد جی ایس ٹی و سیل ٹیکس عائد ،4 ہزار میڈیکل ڈیوائسز بشمول شوگر ٹیسٹ کرنے کی اسٹرپس پر بھی 65 سے 70فیصد ٹیکس امپورٹ پر لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ول انجکشن (Avil injection) کی قیمت432روپے سے سیدھی1500 کر دی گئی۔ اسی طرح ہائی نون کمپنی کی دل کے امراض کی دوا بائی فورج 360روپے سے بڑھ کر 450 روپے کی ہو گئی ہے۔ جسم میں بخار اور درد کی دوا ایری نیک کی قیمت 549روپے سے بڑھ کر 686 روپے...
    گوادر (نمائندہ جسارت) ایم پی اے گوادر مولاناہدایت الرحمن نے زمین داروں کے ساتھ احتجاجاً سٹلمنٹ آفس کو تالا لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ادارہ آفس لوگوں کو انصاف نہ دے اس کو تالا لگنا چاہیے، سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اگر محکمہ سٹلمنٹ کو لینڈ مافیا کے ذریعے غریبوں، یتیموں بیواؤں، بے سہاروں کی اراضیات ہتھیانے کا عمل بند نہیں کیا تو سخت ردعمل کا اعلان کیا جائے گا،کسی بھی سرکاری ادارے کو عوام کے حقوق پر ڈاکا زنی نہیں کرنے دیں گے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، صوبائی حکومت تحصیل دار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جنوری 2025ء) انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکی سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) پر پابندیاں عائد کرنے اور اس کو مالی وسائل کی فراہمی روکنے کے قانون کو منظور نہ کرے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ، خود کو قانون کی حکمرانی کا داعی قرار دینے والے ملک کی جانب سے احتساب کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے آزاد اور غیرجانبدار عدالت کے اقدامات کی راہ میں رکاوٹ عائد کرنا افسوسناک ہے جبکہ یہ عدالت عالمی برادری نے قائم کی ہے۔ Tweet URL انہوں نے کہا ہے کہ 'آئی سی سی' کو دھمکانے سے دنیا میں جرائم پر عدم بازپرس کے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جوکہ نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شہباز شریف نے کہاکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر 2024تک 3.1بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جو کہ نومبر 2024سے 5.6فیصد زیادہ ہیں۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دسمبر 2023سے دسمبر 2024تک ترسیلات زر میں 29.3فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے...