2025-10-30@19:52:15 GMT
تلاش کی گنتی: 5193
«لیے تحقیقات»:
(نئی خبر)
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لیے جانے کے بعد آزاد کشمیر میں مظاہرین سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی مظفرآباد روانہ ہوگئی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کی مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد روانہ ہوئی جو مسائل کے فوری اور دیرپا حل کے لیے مذاکرات کرے گی۔ وزیراعظم کی کمیٹی میں وفاقی وزرا اور پیپلز پارٹی کی قیادت موجود ہے، وفد میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، امیر مقام ،احسن اقبال شامل ہیں، سردار یوسف، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور سردار مسعود احمد بھی ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم نے ایکشن کمیٹی سے حکومتی ٹیم سے تعاون کی اپیل کی اور ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین سے تحمل اور بردباری سے پیش آئیں۔ وزیر اعظم نے...
پشاور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نقصانات سے متعلق فیصلہ کیا ہے کہ فوراً امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے کہ پہلے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے زور بازو معاملات ٹھیک کریں۔ پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت سیلاب کے دوران عالمی امداد کے لیے نہیں جائیں گے، جب مکمل نقصانات کا اندازہ ہو تب عالمی برادری کے پاس تعمیر نو کے لیے رجوع کریں گے۔ سیلاب میں صوبوں نے امدادی اور بحالی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم، فیلڈ مارشل، نائب وزیر اعظم اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور دیگر وفود نے نیویارک،...
کوہ پیما اسد علی میمن کے نئے مشن کے لیے سعید غنی نے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سے قومی ہیرو کوہ پیما اسد علی میمن نے ملاقات کی۔ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما اسد علی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے چھ بر اعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا ہے۔ کوہ پیما اسد علی میمن اب دنیا کے ساتویں بر اعظم کی اونچی ترین اوشنیہ کی چوٹی سر کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔ اسد علی نے اپنے آنے والی مہم کی آفیشل کٹ وزیر محنت سندھ سعید غنی کو پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی...
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی دفعہ اسموگ کے خاتمے کے لیے جدید گنز کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اینٹی اسموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا گیا ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی اسموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز کر دیا گیا۔ اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام کی مدد سے اینٹی اسموگ گن کی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جدید مشینری بھی فراہم کی۔ اسموگ کے خاتمے کی اس جدید مشین کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار...
نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج جرمنی کی نئی مقررہ سفیر ایچ ای انا لیپل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیاسی، تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات، موسمیاتی اقدامات، ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں:فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار وفاقی وزیر خارجہ نے سفیر ایچ ای انا لیپل کے لیے پاکستان میں کامیاب اور موثر خدمات کی خواہش بھی ظاہر کی۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔ آپ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق بدھ کو پرتشدد مظاہرں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر بارہ ہو گئی ہے۔ تاہم سرکاری حکام نے تین پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے بتایا کہ جھڑپوں میں 172 پولیس اہلکار اور 50 شہری زخمی بھی ہوئے۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق، پرتشدد واقعات اس وقت شروع ہوئے جب مسلح مظاہرین، جو بندوقوں اور ڈنڈوں سے لیس تھے، ان افسران پر حملہ آور ہو گئے جو سڑکوں کی بندش اور املاک کو نقصان سے روکنے کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔...
آزاد کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم پاکستان کا سخت نوٹس، مذاکرات کمیٹی کے ارکان میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش اور سخت نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے پُر امن رہنے کی زوردار اپیل کی جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔پاکستانی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے اہم امور پر بات چیت اور رابطے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس نے رات گئے ہی اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، سینیٹر رانا ثناءاللہ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وفاقی وزیر احسن اقبال، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ مذاکرات کا آغاز کمیٹی آج جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سے مذاکرات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) انصاف کے شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ اور سپریم کورٹ میں ای -آ فس کے باقاعدہ آ غاز کے لیے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔ سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے تقریب کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید، جسٹس گل حسن اورنگزیب اور وفاقی سیکرٹری ضرار ہاشم تقریب میں شریک تھے جبکہ جج سپریم کورٹ جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور سے آن لائن تقریب میں شرکت کی۔ ایم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے جنوبی علاقے کے مشہور سنیما میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے بعد حکام نے شہریوں کودور رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ حادثہ لندن کے اوڈین سنیما میں بدھ کی صبح پیش آیا ۔ سنیما کی چھت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھویں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھویں کی بڑی مقدار پھیلنے لگی تھی، جس کے بعد شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے...
آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، جس کے باعث ریاست بھر میں نظام زندگی مفلوج ہے۔ حکومت پاکستان نے عوامی ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد سے بھی زیادہ مطالبات مان لیے تھے لیکن اس کے باوجود احتجاج کرنے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ان کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے لاشیں چاہیے تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، 3 اہلکار شہید عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جگہ جگہ اپنے فرائض انجام دینے والی فورسز پر حملے کیے جارہے ہیں، اور اب تک ایک اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 100 سے زیادہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اکتوبر 2025ء) جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے چیک انتخابات سے پہلے، اے ایف پی نے یورپی یونین کے رکن ممالک چیک جمہوریہ، ہنگری اور سلوواکیہ کے ووٹروں سے بات کی۔ 'ہمارے ملک پر توجہ دیں‘ چیک ری پبلک کے ایک شمالی قصبے فریڈلانٹ کے ایک چوک میں، ریٹائرڈ ٹیچر ستانسلاوا کراؤسووا نے ارب پتی سابق وزیر اعظم آندرے بابش کا خطاب سنا، جو خود کو ''ٹرمپسٹ‘‘ کہتے ہیں اور چیک مفادات کو سب سے مقدم رکھنے اور یوکرین کے لیے فوجی امداد میں کٹوتی کا عزم رکھتے ہیں۔ توقع ہے کہ ان کی 'اے این او‘ پارٹی 10.9 ملین کی آبادی والے اس ملک میں تقریباً 30 فیصد حمایت کے ساتھ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے ملاقات کے لیے کل بلایا ہے لیکن انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔ توشہ خانی ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے جیل میں ملنے آئیں، بانی...
اسموگ کے خاتمے اور ماحول کی حفاظت کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ پنجاب بھر میں 60 ہزار سے زائد شہریوں نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا کر آگاہی مہم اور فیلڈ آپریشنز میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ محکمہ داخلہ میں پنجاب چیریٹیز کمیشن، سول ڈیفنس اور محکمہ ماحولیات کے اشتراک سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحول کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اسموگ کے خلاف آگاہی مہم اور فیلڈ آپریشنز کے لیے مربوط اور منظم لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل، اسموگ سے بچاؤ کے انتظامات جاری ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا...
تصویر، جیو نیوز گریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست خدمت کا دوسرا نام ہے، سرگودھا کارڈیالوجی سینٹر نے ایک سال میں کام شروع کردیا، لگتا ہے جنات بنا گئے۔مری میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، کم عرصے میں نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر تعمیر کیا، مری میرا گھر ہے، بچپن سے یہاں آرہی ہوں، اہلیان مری نواز شریف کے چاہنے والے ہیں، مری کے ساتھ رشتہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر نے کام شروع کردیا ہے، پانچ لوگوں کی انجیو گرافی ہوئی ہے، میں ان سے مل کر آئی ہوں، 1930 کے بعد پہلی بار ساملی...
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر اسد قاسم، سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج، سینیٹر فلک ناز چترالی اور سابق رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے ملاقات کی۔ قائم مقام صدر نے ملک میں اتحاد، مفاہمت اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگی اور مکالمہ ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے جمہوری اداروں کا استحکام اور جامع ترقی لازم ہے۔ قائم مقام صدر نے ملک میں جاری سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
سٹی42: وفاقی حکومت نے لیسکو میں 3 لاکھ 50 ہزار تھری فیز میٹرز کو جدید اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے لیسکو نے اضافی بجٹ کے حصول کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیپرا کی منظوری کے بعد کمپنی اربوں روپے کے اضافی اخراجات کر سکے گی۔ ہر اے ایم آئی سمارٹ تھری فیز میٹر کی قیمت تقریباً 42 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جس کے لیے مجموعی طور پر 10 ارب روپے کے بجٹ کی ضرورت ہو گی۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ وزارت پاور ڈویژن کی ہدایت پر لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو یہ...
پنجاب کے موسمیاتی پیشگوئی کے جدید نظام کے مطابق یکم اکتوبر کو فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان ہے، جس سے شہری روزمرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے لیے بڑے انتظامات اور پلانز نافذ کر دیے ہیں۔ یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے مطابق بدھ کی دوپہر سے شام پانچ بجے تک ایئر کوالٹی انڈیکس 120 سے 145 کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ رات ساڑھے 11 بجے تک یہ سطح 140 سے 165 تک جا سکتی ہے۔ دن کے اوسط فضائی معیار کا انڈیکس تقریباً 170 رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فضائی...
آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، ریاست بھر میں نظام زندگی درہم برہم ہے، جبکہ آج مظاہرین نے ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کی جانب مارچ کا آغاز کردیا ہے۔ پونچھ اور میرپور ڈویژن کے علاوہ مظفرآباد کے دیگر اضلاع سے بھی احتجاجی مظاہرین ریاستی دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی، تاہم فریقین کے درمیان ابھی تک کسی بات چیت کا آغاز نہیں ہوا۔ عوامی ایکشن کمیٹی 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے ہڑتال پر ہے، جس کا آغاز 29 ستمبر کو ہوا۔...
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے مالی سال 2026 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد لگایا ہے، جو حکومت کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے کم ہے۔ بینک نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب، جن سے انفراسٹرکچر اور زرعی زمین کو شدید نقصان پہنچا، معاشی ترقی کو سست کر سکتے ہیں۔ مالی سال 2026 کے لیے افراطِ زر کا اندازہ 5.8 فیصد لگایا گیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ ‘ایشیائی ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ’ کے مطابق مالی سال 2026 کی شرح نمو کا تخمینہ برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کاروباری خواتین کو قرضوں کی فراہمی کے لیے اے ڈی بی کی ساڑھے 15 کروڑ ڈالر...
حکومت بلوچستان نے صوبے کی سرکاری جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لیے 80 کروڑ 19 لاکھ 54 ہزار 226 روپے کی رقم جاری کر دی۔محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ گرانٹ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز الاونس کے تحت فراہم کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے لیے 27 کروڑ 29 لاکھ 79 ہزار روپے، بیوٹمز کے لیے 17 کروڑ ایک لاکھ 99 ہزار روپے اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے لیے 10 کروڑ 17 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔اسی طرح لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ میرین سائنسز کے لیے 7 کروڑ 88 لاکھ 21 ہزار 774 روپے، یونیورسٹی آف تربت کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ...
سرگودھا کے علاقے تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پولیس نے جن نکالنے کے نام پر لڑکی کے والدین سے 20 لاکھ روپے بٹورنے اور نازیبا ویڈیو بنانے والے درندہ صفت جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق چک 43 شمالی کا رہائشی جعلی عامل بلال گھر سے جادو ختم کرنے کے نام پر 17 سالہ لڑکی کا خون ، سر کے بال اور ناخن لے کر جنات کا توڑ نکالتا رہا اور لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا۔ پولیس کے مطابق جعلی عامل نے یہ کہہ کر لڑکی سے شادی کے لیے رکھے گئے زیورات ہتھیا لیے کہ جنات کو زیور پسند ہیں اور آپ کے گھر میں مزید 3 ہزار جنات ہیں جن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں عام مباحثہ اختتام کو پہنچ گیا ہے جس کے آخر پر اجلاس کی صدر اینالینا بیئربوک نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ ان ایام میں ہونے والی پیش رفت کو امن، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور عالمی اداروں میں اصلاحات کے لیے ٹھوس اقدامات میں تبدیل کریں۔چھ یوم کے دوران 189 رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور نمائندے جنرل اسمبلی کے ہال میں سنگ مرمر کے مشہور سبز سٹیج پر دنیا سے مخاطب ہوئے۔ ان کے خطابات سے موجودہ عالمی مسائل کی سنگینی اور ان پر قابو پانے کے لیے اجتماعی عمل کے امکانات سامنے...
غزہ کے سنگین اور لہورنگ بحران کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے وہاں امن قائم کرنے کے لیے ایک 20 نکاتی فارمولا پیش کیا ہے۔ اس حوالے سے پہلے انہوں نے اہم مسلمان ممالک سعودی عرب، عرب امارات، مصر، اردن، قطر، ترکیہ وغیرہ کیساتھ پاکستان کو بھی اعتماد میں لیا۔ امریکی حکام یہی تاثر دے رہے ہیں کہ ان مسلمان ممالک نے اس فارمولے کو تسلیم کر لیا ہے اور اب اسے حماس کی اعلیٰ قیادت تک بھی پہنچا دیا ہے جن کا آفیشل ردعمل اگلے ایک آدھ دن میں متوقع ہے۔ امن فارمولا کے اہم نکات 20 نکات ہیں جن کا نچوڑ یہ ہے کہ غزہ اب نان ملٹری علاقہ ہوگا جہاں پر کسی بھی قسم کی مسلح مزاحمت...
آزاد جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔ وزیر بلدیات آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے قاسم مجید اور دیوان چغتائی کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر اس وقت ہیجانی کیفیت میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں معاملات کو بات چیت کے بغیر حل نہیں کیا جا سکتا، ہم نے پہلے بھی بات چیت کے دروازے کھلے رکھے، جبکہ وفاقی وزرا نے بھی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے مذاکرات کیے۔ فیصل راٹھور نے کہاکہ آزاد کشمیر میں اس وقت لاک ڈاؤن ہے، لوگوں کے معمولات زندگی میں رکاوٹیں ڈالنا کسی بھی طور پر مناسب نہیں، اس لیے ایکشن...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزہ قوانین میں ترامیم کے بعد اہم معلومات جاری کردی گئیں، نئے ضوابط میں مصنوعی ذہانت، تفریح، تقریبات، کروز شپ اور لگژری یاٹ کے ماہرین کے لیے وزٹ ویزہ کے چار نئے زمرے بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنے وزٹ ویزہ قوانین میں اپ ڈیٹس کی ایک سیریز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت چار نئے ویزہ زمرے متعارف کرائے گئے اور کئی موجودہ اجازت ناموں کے دورانیے اور شرائط میں ترامیم کی گئی ہیں، ان تبدیلیوں کے ایک حصے کے طور پر وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (ICP) نے یو اے...
برطانیہ میں کووڈ کا ایک نیا ویرینٹ ’اسٹریٹس‘ تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد خاصی بڑھ چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 کے دباؤ میں سبزہ زار اور پارکس سکون کا باعث بنے، تحقیق اس ویرینٹ کی 2 اقسام سامنے آئی ہیں جن میں ایکس ایف جی اور ایکس ایف جی 3 شامل ہیں۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق 10 ستمبر تک انگلینڈ میں کووڈ کیسز میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کیسز میں سے کتنے اس نئے ویرینٹ سے منسلک ہیں۔ نمایاں علامات اسٹریٹس ویرینٹ کی علامات عمومی کووڈ جیسی ہی ہیں لیکن ایک نمایاں علامت ڈسفونیا (آواز بیٹھ جانا یا خراب ہو جانا)...
وزیراعظم وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کے لیے خود بلائیں گے : ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کے لیے خود بلائیں گے ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے دوران عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے 95 فیصد مطالبات مان لیے تھے مگر وہ آخر میں کچھ ایسے مطالبات بھی لے آئے جو بالکل نئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان مطالبات کی منظوری کے لیے آزادکشمیر اسمبلی سے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوگی۔ڈاکٹر طارق فضل نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کے لیے خود بلائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں شکست سے بھارت کا مسئلہ کشمیر سے متعلق بیانیہ...
چین کا قومی دن ،خاندان اور ملک کے لئے جذبات کی حقیقی ترجمانی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینیوں کے لیے یکم اکتوبر کا قومی دن سال کا ایک اہم وقت ہے، جب چینی لوگ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سالگرہ مناتے ہیں، تاریخ کو یاد کرتے ہیں اور مستقبل کی جانب دیکھتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ، چینیوں کے قومی دن منانے کے طریقے بدلتے رہے ہیں، لیکن ان میں پنہاں خاندان اور ملک کے لئے جذبات ہمیشہ یکساں رہے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین قائم ہونے کے ابتدائی دور میں، قومی دن کی تقریبات پروقار مگر نسبتاً سادہ ہوا کرتی تھیں۔ 1950 سے 1959 تک، ہر سال بڑے پیمانے پر جشن اور پریڈ...
پاکستان کا غزہ جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے پر مسلم ممالک کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی جنگ کا خاتمہ کرنے کے بیان پر 8 مسلم ممالک کے مشترکہ بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ بیان دینے والے 8 ممالک میں پاکستان، اردن، یواے ای، انڈونیشیا، ترکیے، سعودی عربیہ، مصر اور قطر شامل ہیں۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور امن کی کوششوں کا خیرمقدم کیا، غزہ جنگ ختم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کے امریکی اعلان کا خیرمقدم کیا۔ وزرائے خارجہ...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایکس پر مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں جو غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ: نیتن یاہو کی حمایت حاصل، حماس کی منظوری باقی ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے لیے امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے اور پورے مشرقِ وسطیٰ کے خطے کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے تمام فریقین...
اسلام آباد: پاک فوج کے دستے باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگئی میں فتنۃ الخوارج کیخلاف آپریشن کرنے کیلئے پہنچ گئے۔ پاک فوج کے علاقے میں آنے پر باجوڑ کے عوام نے سکھ کا سانس لیا اور اظہار تشکر کیا ہے۔ پاک فوج کی آمد پر باجوڑ کے عوام کا کہنا ہے کہ فوج کے آنے سے خوارجین سے جان چھوٹ جائے گی، عوام پاک فوج کے جوانوں کے والہانہ استقبال کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے زگئی ماموند میں امن کی بحالی کے لیے خوارجین کے خاتمے کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زگئی ماموند میں فتنۃ الخوارج کی بڑی تعداد موجود ہے،...
عوام نے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں پاک فوج کے فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد پرتپاک استقبال کیا۔ عوام نے ایف سی کمانڈنٹ کو پھولوں کے ہار پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا، دیر کے عوام نے پاک فوج کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا، دیر کی فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ خوارج کے خاتمہ کے لیے دیر کے عوام نے پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم کیا اور پاک فوج کی موجودگی سے علاقے میں امن و امان کے قیام پر اظہارِ تشکر کیا۔ فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر دیر کے عوام نے پاک فوج پر مکمل اعتماد ظاہر کیا۔
گورننسل انیڈکرپشن رپورڑ فوری کی جائے ‘ آئی ایم ایف :باجضابطہ مذکرات شروع ‘ وزیراخزانہ ‘ معاشی ٹیم کی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے دوسرے جائزے اور ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔آئی ایم ایف کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور معاشی مینجمنٹ ٹیم کیساتھ ملاقات ہوئی ،آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت مشن چیف برائے پاکستان نے کی پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کو مجموعی معاشی پروگرام قرض کے پروگرام کے تحت مقرر کردہ اہداف پر عمل درآمد کے متعلق بریفنگ دی جس میں کہا گیا ہے پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ تمام طے شدہ اہداف پر عمل کے لئے سنجیدہ ہے اور جائزے کی معیاد...
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کے لیے خود بُلائیں گے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے 95 فیصد مطالبات مان لیے تھے مگر وہ آخر میں کچھ ایسے مطالبات بھی لے آئے جو بالکل نئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان مطالبات کی منظوری کے لیے آزادکشمیر اسمبلی سے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوگی۔ڈاکٹر طارق فضل نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کے لیے خود بُلائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں شکست سے بھارت کا مسئلہ کشمیر سے متعلق بیانیہ زمین بوس ہوگیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ بیس نکاتی امن منصوبے کے تناظر میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حالیہ بیانات نے نہ صرف خطے میں کشیدگی کو نئی شکل دے دی ہے بلکہ فلسطینی عوام کے لیے خدشات کو بھی بڑھا دیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق نیتن یاہو نے باضابطہ طور پر دھمکی دی ہے کہ اگر حماس منصوبے کو قبول نہ کرے تو اسرائیل اکیلے ہی غزہ میں کارروائی مکمل کر کے اسے ختم کر دے گا ۔نیتن یاہو نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں محدود انخلا اور 72 گھنٹوں میں یرغمالیوں کی رہائی ہوگی، جبکہ اس کے بعد بین الاقوامی ادارہ حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کو غیر فوجی زون بنانے...
سٹی42: دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس ملازمین کے لیے شہداء پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہداء پیکیج کی مختلف کیٹیگریز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی، اے آئی جی عمران احمد، ڈی آئی جی پولیس ویلفیئر غازی صلاح الدین اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اجلاس میں 17 شہداء پولیس اہلکاروں کو پیکیج دینے کے لیے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ فیصل آباد کے اے ایس آئی عبید اللہ آصف، ملتان کے اے...
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پیر کو نئے ویزوں اور اقامتی قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔۔ ان تبدیلیوں کا مقصد دنیا کے لیے امارات کی عالمی سطح پر شمولیت کی حکمت عملی اور ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی)، تفریح اور سیاحت کے شعبوں میں ٹیلنٹ، مہارت اور کاروباری افراد کو راغب کرنا ہے۔ یو اے ای حکام نے چار نئی وزٹ ویزا کیٹیگریز متعارف کرائی ہیں جن میں ہر ایک کے لیے قیام کی مدت اور توسیع کی شرائط واضح کی گئی ہیں۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماہرین کے لیے مصنوعی ذہانت کے ماہرین کے لیے یہ ویزا ایک یا متعدد بار داخلے کے لیے ہو سکتا ہے اور یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-08-8 لاہور( نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے حیدرآباد کی جامع مسجد قبا اور مکی مسجد میں سیرت تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کا لایا ہوا نظامِ رحمت ہی آج انسانیت کے لیے واحد قابلِ عمل آپشن رہ گیا ہے۔ دنیا کے تمام انسانی ساختہ نظام دم توڑ چکے یا دم توڑنے کے قریب ہیں اور تاریخ کی رفتار غیر معمولی طور پر تیز ہو چکی ہے۔راشد نسیم نے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ وہ وقت قریب ہے جس کی خبر نبی کریم ؐ نے احادیث مبارکہ میں دی تھی۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کو امت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کا معاہدہ چاہتے ہیں اور برلن حکومت اس معاملے پر طالبان سے بات چیت شروع کرے گی۔ وزیر داخلہ الیگزانڈر ڈوبرنٹ نے جرمن اخبار بلڈ ام زونٹاگ کو بتایا کہ جرمنی کابل سے براہِ راست مذاکرات کرے گا تاکہ ان افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا سکے جو جرمنی میں جرائم کے مرتکب پائے گئے ہیں یا جنہیں سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ حکام اکتوبر میں کابل جائیں گے تاکہ ان افغان شہریوں کی واپسی پر بات کی جا سکے ۔ ملک بدری کے لیے خصوصی چارٹرڈ فلائٹس کے بجائے عام کمرشل پروازیں استعمال کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات نے داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا اعلان کر دیا۔ نئے ویزا ضوابط میں 4 نئی وزٹ ویزا کیٹگریز متعارف کروائی گئی ہیں، جو مصنوعی ذہانت، تفریح، ایونٹس، کروز شپ کے ماہرین کے لیے ہیں۔ ایک سال کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا، جس میں مخصوص شرائط کے تحت اتھارٹی کے فیصلے سے توسیع کی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی بیوہ یا مطلقہ کو ایک سال کے لیے رہائشی پرمٹ دیا جائے گا، جس کی مقررہ شرائط کے تحت اسی مدت کے لیے دوبارہ تجدید کی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ مارچ میں دبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق قوانین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے نئے وزیراعظم انوتن چارنویراکل نے اہم معاشی پالیسی کے تحت ہنگامی اقدامات اور مستحق افراد کے لیے اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے پیر کے روز پارلیمان میں اپنی حکومت کا پالیسی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا کی دوسری بڑی معیشت کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔ پالیسیوں میں زندگی کے اخراجات کم کرنے، گھریلو قرضوں سے نمٹنے اور ملکی سیاحت کو فروغ دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں فوری درپیش چیلنجوں پر قابو پانا ہوگا۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی اگلی قسط ایک ارب ڈالر کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن نے وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی ہے، جس میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات ہوئے۔فریقین کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد اور پاکستان کی حالیہ اقتصادی کارکردگی کے اعداد و شمار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے دوران محصولات میں اضافے، اخراجات میں نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔...
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال یکسر مسترد کردی ہے۔ عوام کو مشکلات میں ڈالنے کی بجائے ایکشن کمیٹی بات چیت کرے جائز مطالبات حل کرنے کے لیے تیارہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے بتایا کہ ہم مظفرآباد گئے اور وہاں جا کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیے۔ ’ہم نے ساری رات بیٹھ کر بات چیت کی اور جو مطالبات قابلِ قبول ہیں انہیں تسلیم کر لیا گیا۔‘ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی انہوں نے کہاکہ کشمیر کاز میں ایک...
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبشلمنٹ کے درمیان تنازع عنقریب ختم ہو جائے گا، جس کے لیے مثبت کوششیں جاری ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 3 سے 4 سال سے چلنے والا مسئلہ ایک رات میں حل نہیں ہوگا، آہستہ آہستہ غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات صرف ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات 2 گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی۔ وزیراعلیٰ @AliAminKhanPTI کی @ImranKhanPTI سے اڈیالہ جیل میں اہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق نئے ویزا ضوابط میں 4 نئی وزٹ ویزا کیٹگریز متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، تفریح، ایونٹس اور کروز شپ کے ماہرین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 1 سال کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا، جس میں مخصوص شرائط کے تحت اتھارٹی کے فیصلے سے توسیع کی جا ئے گی۔ مذکورہ حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے...
سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے ایشیا کپ 2025 کے دوران پیدا ہونے والے تنازعات کے بعد کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے اور سیاسی معاملات سیاستدانوں پر چھوڑ دینے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے مصافحہ کرنا مہنگا پڑگیا، غدار قرار دے دیا گیا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کپل دیو نے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ کھلاڑیوں کے دل میں اپنے ملک کے لیے جذبات ہوتے ہیں، لیکن ان جذبات کی وجہ سے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ کپل دیو نے کہا کہ مصافحہ نہ کرنا یا ٹرافی نہ لینا کوئی بڑی بات نہیں، مگر ایسے معاملات کو...
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، خطے میں فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہوگا۔ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤسوائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پیر کو امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یقین ہے صدر ٹرمپ اس معاملے کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کے لیے مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے ’ بہت قریب’ ہیں، آج وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت ہوگیعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں جنگ ختم کرنے اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر پہنچنے کے ’ بہت قریب’ ہیں۔کیرولین لیوٹ نے ’ فاکس اینڈ فرینڈز’ پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ 21 نکاتی امن منصوبے پر بات...
اتحاد ایئر ویز نے 10 سال بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ ابوظہبی سے آنے والی پرواز EY 276 آج لینڈ ہوئی، جس کا استقبال روایتی واٹر سلوٹ کے ساتھ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی پشاور کے لیے پروازیں بحال ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے میں 5 پروازیں پشاور اور ابوظہبی کے درمیان آپریٹ کرے گی، جن کا شیڈول پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کے دن مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے پرواز EY 277 صبح 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔ اتحاد ایئر ویز 2025 میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے والی تیسری غیر ملکی ایئر لائن بن گئی ہے۔ اس...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں غزہ جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں جس کا مقصد غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔ I welcome President Trump’s 20-point plan to ensure an end to the war in Gaza. I am also convinced that durable peace between the Palestinian people and Israel would be essential in bringing political stability and economic growth to the region. It is also my firm belief that… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 29, 2025 انہوں نے...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان کے دورے پر آئے ازبکستان کے پارلیمانی وفد نے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مہمان وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں سے جُڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے، پارلیمانی سفارتکاری ممالک کے درمیان...
اتحاد ایئرویز نے دس سال بعد پشاور کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں۔ پیر کے روز ابوظہبی سے آنے والی فلائٹ EY 276 باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جہاں ایئرپورٹ حکام نے روایتی واٹر سالیٹ کے ساتھ اس کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ اتحاد ایئرویز کی پشاور آمد 2014 کے بعد پہلی بار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی خصوصی رعایت: منتخب شہروں کے لیے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ اب اتحاد ایئرویز ہفتے میں پانچ پروازیں ابوظہبی اور پشاور کے درمیان چلائے گی۔ یہ پروازیں پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو ہوں گی، جبکہ پشاور سے EY 277 صبح 8 بجے...
پاکستان شوبز کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے میدان میں آگئے۔ علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عملی اقدام اٹھاتے ہوئے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقدہ ایک خصوصی امدادی شو میں شرکت کی۔ اس امدادی شو کا مقصد سیلاب زدگان کے لیے فنڈز جمع کرنا اور ان سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔ تقریب میں علی ظفر کے علاوہ معروف گلوکارہ نتاشا، علی نور اور گوہر ممتاز نے بھی پرفارم کیا، جنہوں نے اپنی آواز اور فن سے شرکاء کے دل جیت لیے اور ماحول کو جذباتی رنگ دے دیا۔ حاضرین کی بڑی تعداد نے اس نیک مقصد کے لیے فنکاروں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور سیلاب زدگان کیلئے امداد...
محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 36واں اجلاس صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ کا اجلاس، ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری اجلاس میں پاک-ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مہمان ٹیم کو وی وی آئی پی اسٹیٹس دیا جائے گا۔ کابینہ کمیٹی نے پنجاب کے 7 اضلاع قصور، راجنپور، ڈی جی خان، وہاڑی، حافظ آباد، مری اور سیالکوٹ...
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے 29 ستمبر کو ویزا قوانین میں اہم ترامیم اور نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 4 نئے وزٹ ویزوں کا اجرا کیا گیا ہے، جن میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین، انٹرٹینمنٹ، ایونٹس، کروز شپس اور لیژر بوٹس کے شعبوں کے لیے خصوصی ویزے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق مزید برآں ایک سالہ ’انسانی بنیادوں پر رہائشی پرمٹ‘ بھی متعارف کرایا گیا ہے جسے مخصوص شرائط کے تحت بڑھایا جاسکے گا۔ The Federal Authority for Identity, Citizenship, Customs and Port Security announces new amendments and additions to entry visa...
وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ امریکی دورے اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی ہے۔ ان کے لہجے، حکمتِ عملی اور نئی ابھرتی ہوئی قیادت کے انداز نے کئی ناقدین کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف اور ملاقاتوں نے سیاسی و سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا پاکستان عالمی سطح پر ایک نئے مقام کی جانب بڑھ رہا ہے؟ اور کیا اس سب کا فائدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو طویل المدتی اقتدار کی صورت میں مل سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کار احمد ولید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف...
پاکستان افغانستان تعلقات ایک مشکل دوراہے پر ہیں۔ایک دوسرے کے بارے میں بداعتمادی اور خدشات کا بڑھنا ظاہر کرتا ہے کہ دونوں اطراف سے ان معاملات کو سنجیدگی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔لیکن ایسے لگتا ہے کہ افغانستان ان معاملات کو حل کرنے میں کسی بھی طرح کوئی بڑی سنجیدگی دکھانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پاکستان داخلی دہشت گردی اور تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کے حوالے سے جو تحفظات کافی عرصے سے افغانستان کے سامنے پیش کررہا ہے، اس پر افغان طالبان کا طرز عمل وہ نہیں جو پاکستان کو درکار ہے۔ اگرچہ افغانستان کی طالبان حکومت ایک سے زیادہ مرتبہ پاکستان کو یہ یقین دہانی کراچکی ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی صورت میں پاکستان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن اور ترقی کے لیے ’عظمت کے حقیقی امکانات موجود ہیں‘ اور پہلی بار تمام فریقین کسی خاص مقصد کے لیے یکجا ہیں۔ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اکثریتی مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی کثیرالجہتی ملاقات کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا: ’ہم اسے مکمل کرلیں گے۔‘ ملاقات میں ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، پاکستان، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے رہنما شریک تھے، جس میں بنیادی طور پر غزہ تنازع اور امن کوششوں پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے...
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلی فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ...
پاکستان اور آئی ایم ایف میں کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت مذاکرات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت مذاکرات جاری ہیں جب کہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اقدامات کررہا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر کلائمٹ بجٹ کے لیے نیا طریقہ کار طے کیا گیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمٹ فناننسنگ پروگرام کے حوالے سے پہلے جائزہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ رسائی برائے معلومات پر پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ایک جمہوری حق ہے جو شفافیت، جواب دہی اور عوامی خود مختاری کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر شہری کے اس بنیادی حق کو تسلیم کرتی ہے کہ وہ معلومات تلاش اور حاصل کرے اور ان کی ترسیل کرے، آج کے دور میں معلومات کے آزادانہ بہاؤ سے اچھی حکمرانی کو تقویت ملتی ہے، سماجی شمولیت کو فروغ ملتا ہے اور ریاست و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ باخبر معاشرے ہی امن، انصاف اور پائیدار ترقی کی جانب بڑھنے کی صلاحیت...
امریکا نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک 21 نکاتی منصوبہ تیار کیا ہے جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کچھ عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ منصوبے کے مطابق فلسطینیوں کو غزہ میں ہی رہنے کی ترغیب دی جائے گی اور مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی جائے گی۔ اس منصوبے میں یرغمالیوں کی رہائی، حماس کے غیر مسلح ہونے اور غزہ کو ایک غیر عسکری خطہ بنانے جیسے نکات شامل ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی سربراہی میں تیار ہونے والا یہ منصوبہ آئندہ دنوں میں مزید واضح اور حتمی شکل اختیار کرے گا۔ تاہم اس...
واشنگٹن: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ سینئر افسران کا ایک ساتھ جمع ہونا غیر معمولی تصور کیا جا رہا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے صرف اتنا کہا کہ وزیرِ جنگ آئندہ ہفتے اپنے...
چنئی میں اداکار اور سیاستدان جوزف وجے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ کی ریلی کے دوران کرور میں ہجوم کے بے قابو ہونے سے 39 افراد ہلاک ہلاکت کے بعد وِجے کے گھر اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، کیونکہ حکام کو خدشہ ہے کہ عوامی غصہ ان کی جانب بھی جا سکتا ہے۔ 51 سالہ وِجے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ اگلے سال تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے جا رہی ہے، لیکن کرور ریلی میں حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ #Watch | Moments after stampede in Vijay's rally, shocking footage emerges On Cam: Crowd rush, chaos and choked@anchoramitaw shares more details with @prathibhatweets pic.twitter.com/Sm9UOp6sJ1 —...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے مزید 2 شہروں میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ٹرمپ نے وفاقی اداروں خصوصاً آئی سی ای (امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ) کی تنصیبات پر ہونے والے مظاہرین کے حملوں کو روکنے کے لیے اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ اور جرائم روکنے کے لیے ٹینیسی کے شہر میمفِس میں فوجی دستے بھیجنے اور ‘ضرورت پڑنے پر پوری قوت’ استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی ہدایت پر واشنگٹن میں مسلح نیشنل گارڈز کی تعیناتی، شہریوں میں تشویش صدر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ محکمۂ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیٹھ کو حکام کی حفاظت کے لیے تمام ضروری فوجی یونٹس فراہم کرنے کا حکم...
برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایما واٹسن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلم کی جادوئی دنیا کی ہرمیون گرینجر یعنی ایما واٹسن ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مگر اس بار بات کسی فلم، فیشن یا ایوارڈ کی نہیں بلکہ فلسطین کے حوالے سے ان کے موقف کی ہے۔ ایما نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر بتایا کہ جب انہوں نے 2022 میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا تو انہیں ’’یہود دشمن‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اداکارہ ایما راٹسن نے مزید کہا کہ اس وقت وہ حیران رہ گئیں کہ انسانیت کی بات کرنے پر انہیں نفرت سے جوڑا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250928-2-22 جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> او آئی سی رابطہ گروپ نے پہل گام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر میں کیے گئے جابرانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ناممکن قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کا اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا جس کی صدارت او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کی جبکہ آذربائیجان، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور نائجر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کشمیری عوام کے نمائندوں نے بھارتی زیر ِ قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر...
اوپن اے آئی اپنے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو صارفین کے سوتے وقت بھی کام کرے گا۔ پلس (Pulse) نامی یہ فیچر صارفین کے لیے رات بھر کام کر کے نئی معلومات اکٹھی کرے گا۔ اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو مزید فعال کرنا ہے تاکہ پلیٹ فارم صارفین کو جواب دینے کے علاوہ گفتگو بھی شروع کر سکے۔ اس کام کے لیے پلیٹ فارم صارفین کی موجودہ معلومات (جیسے کہ گزشتہ چیٹس، فیڈ بیک اور کلینڈر جیسی ایپ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا) کو استعمال کرے گا۔ البتہ، صارفین Pulse سے حاصل ہونے والی معلومات سے متعلق فیڈ بیک بھی دے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ طاقتور ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے مفادات کے حصول کے ساتھ ساتھ انصاف کو بھی مقدم رکھیں اور تمام ممالک کے جائز سیکورٹی خدشات کا احترام ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عام مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا ایک طوفانی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں یکطرفیت پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور کبھی موثر سمجھے جانے والے بین الاقوامی نظام...
پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی، صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا؛ طلال چوہدری
سٹی 42 : وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ملک سے دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو، بتایا جائے کہ کیا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟ پاکستان بارت فائنل؛ پاکستان کے جیتنےکاکتناامکان: معروضی تجزیہ وزیر مملکت نے کہا کہ اس وقت کوئی کمی ہے تو سیاسی حکومتوں کی...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ملک سے دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو، بتایا جائے کہ کیا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟ سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج جہنم واصلکئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں خوارج کے جمع ہونے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نےبرطانیہ،فرانس اور جرمنی میں تعینات اپنے سفیر فوری طور پر واپس بلا لیے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایران نے ہفتے کے روز جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیروں کو اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے تنازع کے سلسلے میں مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔تہران نے ای تھری کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ کے چند گھنٹے قبل اپنے پہلے عملی اقدام کے طور پر جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے طلب کیا، یہ اقدام اس احتجاج کے طور پر کیا گیا کہ ان ممالک نے ’’ٹرگر میکانزم‘‘ کا عمل شروع کیا ہے۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب روس اور چین کی جانب سے ایران پر...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، اور وہ انتہائی افزودہ یورینیئم کے معاملے پر شفاف طریقہ کار اپنانے کے لیے تیار ہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، صدر پزشکیان نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کی دیوار اب بہت اونچی ہو چکی ہے، جسے گرانا آسان نہیں ہوگا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سالانہ اجلاس کے موقع پر، انہوں نے سوئٹزرلینڈ کی صدر کیرین کیلرسٹر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم بامقصد اور سنجیدہ مذاکرات کے حامی ہیں، اور ایٹمی معاملے پر مذاکرات کا...
اسلام کے ظہور سے قبل دنیا خاندان، قبیلے، قوم اور ملت کے تصورات سے آگاہ تھی، خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی تھا۔ قبیلہ خاندان کی توسیعی صورت تھا۔ قوم، نسل، جغرافیے، زبان اور بڑی حد تک نسل کی براعظمی صورت تھی، اس منظرنامے میں اسلام نے اپنا امت کا عظیم الشان اور انقلابی تصور دیا۔ ان تمام تصورات کے مقابلے میں امت ایک بین الاقوامی اور آفاقی حقیقت تھی۔ اسلام کی نظر میں خاندان ایک مقامی سطح کی امت تھا اور امت بین الاقوامی سطح کا خاندان تھی جس میں پوری انسانیت شامل تھی۔ اس خاندان کا اصول وحدت میں کثرت تھا۔ اس میں خاندان، قبیلے، رنگ، جغرافیے، نسل اور زبان کی کوئی تخصیص نہ تھی۔ لیکن امت کی اصل...
بارہ ممالک کا بڑا اعلان: فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز جدہ (آئی پی ای )سعودی عرب کے ساتھ بلجیم، ڈنمارک، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، ناروے، سلووینیا، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے۔یہ اتحاد اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ فلسطینی اتھارٹی کے شدید مالی بحران کو کم کیا جا سکے، اس کے مالی معاملات مستحکم رہیں، حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرتی رہے اور امن قائم رہے۔ یہ سب کچھ خطے کے استحکام اور دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ صرف عارضی امداد کافی نہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں ڈیری مصنوعات کو صدیوں سے غذائی اہمیت دی جاتی رہی ہے۔ دودھ اور اس سے بنی اشیاء کو ہمیشہ صحت بخش سمجھا گیا ہے، تاہم آج بھی ان کے بارے میں کئی افواہیں اور غلط فہمیاں گردش کرتی ہیں، جن کی بنیاد پر لوگ کبھی ضرورت سے زیادہ ان کا استعمال کرتے ہیں تو کبھی بلاوجہ ان سے پرہیز۔ غذائیت کے ماہرین کے مطابق ان میں سے کئی تصورات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔سب سے عام غلط فہمی یہ ہے کہ دودھ ایک لازمی غذا ہے اور مضبوط ہڈیوں کے لیے ناگزیر ہے۔ بلاشبہ ایک کپ کم چکنائی والا دودھ تقریباً 300 ملی گرام کیلشیم فراہم کرتا ہے، جو بالغ افراد کی روزانہ ضرورت کا...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہفتے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، کہا ہے کہ ریلیف و بحالی کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت سیلابی صورتحال اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر اہم اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی، بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ متاثرہ افراد امدادی کیمپس سے واپس گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ سندھ کے چند کیمپس میں اب بھی لوگ مقیم ہیں۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی...
سعودی عرب کے ساتھ بلجیم، ڈنمارک، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، ناروے، سلووینیا، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کے حق میں احتجاج سے خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا یہ اتحاد اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ فلسطینی اتھارٹی کے شدید مالی بحران کو کم کیا جا سکے، اس کے مالی معاملات مستحکم رہیں، حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرتی رہے اور امن قائم رہے۔ یہ سب کچھ خطے کے استحکام اور دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ صرف عارضی امداد کافی نہیں، بلکہ مستقل اور منظم...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے آئی ٹی اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے اور ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دوطرفہ تعلقات کے لیے سنگِ میل ثابت ہوئی ہے۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں سے فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ سرمایہ کاری کے مواقع زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں پیش کیے گئے، جبکہ معدنیات کی قیمت کا تعین دونوں ممالک کے درمیان منصفانہ طور پر کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مستقبل کے تجارتی معاہدے امریکہ کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی...
سٹی42: توانائی کے شعبے میں غیر معیاری مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے عوام کو بچانے اور بجلی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے پنجاب حکومت نے نئی حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔ اس سلسلے میں صوبے میں توانائی کی بچت کے لیے ایک جدید لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مارکیٹ میں غیر معیاری پنکھوں، بیٹریز اور سولر مصنوعات کی بھرمار ہے جو نہ صرف کم کارکردگی کا باعث بنتی ہیں بلکہ صارفین کے بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ نئی لیبارٹری کے قیام سے ان مصنوعات کے معیار کی مؤثر جانچ ممکن ہو سکے گی۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار بیٹری اور...
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ یہ ملاقات نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت ملاقات میں شہباز شریف اور گوتریس نے کثیر الجہتی نظام کو مضبوط بنانے، ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی مالیات، بھارت کی انڈس واٹرز ٹریٹی کو معطل کرنے کے اعلان، کشمیر تنازع اور پاکستان میں بیرونی سرپرستی والے دہشت گردانہ اقدامات جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ فلسطینی ریاست کے لیے حمایت وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی خواہشات...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار کے ساتھ کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ دنیا کو مل کر مزید موسمیاتی مالی وسائل متحرک کرنے چاہئیں، جموں و کشمیر تنازعہ کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پرامن حل تلاش کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔...
ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف آج پشاور کے رنگ روڈ پرجلسہ کرے گی۔ جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ملک بھر کے کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ جلسے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنما خطاب کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی جلسے میں شریک ہوں گی۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار انتظامیہ کے مطابق جلسے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب مینا خان آفریدی نے دعویٰ کیا کہ یہ اجتماع تاریخی ہوگا اور اس میں 5...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مائیکرو سطح پر استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، مہنگائی میں کمی اور شرح سود کم ہونے سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ملک کے بہترین سفیر ہیں جنہوں نے مالی سال 2024-25 میں 38.5 ارب ڈالر ترسیلات وطن بھیجیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 32 فیصد اور پالیسی ریٹ 22.5...
کراچی: کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے ملک کے سرکاری تعلیمی بورڈز کے برعکس پاکستانی طلبہ کے لیے پہلی بار ان کی آنسر اسکرپٹ دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، جو شفافیت کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی کنٹری منیجر پاکستان عظمیٰ یوسف نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ کیمبرج کے مارکیٹنگ کمیونیکیشن منیجر ارسلان ربانی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ سندھ سمیت ملک کے تمام صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے تعلیمی بورڈز کے قوانین طلبہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ میٹرک یا انٹر کی سطح...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی پاکستان میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ اٹھا دیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کو دنیا کو درپیش بڑے چیلنجز کے حل میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کی عالمی امن و استحکام کے لیے قائدانہ کاوشوں کو سراہا اور ترقی پذیر ممالک کی آواز کو بلند کرنے میں اقوام متحدہ کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-4 غزالہ عزیزپاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کا ایک اہم معاہدہ ہے اور انوکھا بھی۔ اس معاہدے کے تحت ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ دوحا میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا۔ اس معاہدے کے بعد سعودی وزیر دفاع نے اپنے ایکس پروگرام میں پیغام دیا ’’سعودیہ اور پاکستان… جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک‘‘۔ یہ جامع اور مختصر اظہار ہے۔ دوحا پر حملہ سارے مشرق وسطیٰ کے لیے قابل تشویش تھا۔ اسرائیل اس سے پہلے فلسطین، قطر، ایران، لبنان، شام اور یمن پر حملے کرچکا ہے۔ ہر حملے کے بعد اس نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد(صباح نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور پاکستان کے امریکا، چین اور اقوام متحدہ میں سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حالیہ ملاقات پاکستان اور امریکاکے درمیان تعلقات میں ایک نئے ”اسٹریٹجک دور” کے آغاز کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دیگر مثبت پہلو¶ں کے ساتھ ساتھ اصل اہمیت امن، سلامتی اور معیشت کے لیے نئی بنیادیں فراہم کرنے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں مرکزی کردار دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے اتحاد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں جائداد کے کرایوں میں سالانہ اضافے کو 5سال کے لیے معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اگر کرایہ دار چاہے تو مکان مالکان کے لیے لیز کی تجدید کرنا لازم ہوگا۔ صرف مخصوص معاملات میں مالک مکان لیز کی تجدید سے انکار کر سکے گا۔ نئی ہدایت کے مطابق مالک مکان اس وقت تک معاہدے کی تجدید سے انکار نہیں کر سکتا جب تک کہ کرایہ دار ادائیگی کرنے کا پابند ہو۔ صرف 3غیر معمولی معاملات میں کرایہ دار کو جائداد خالی کرنے پر مجبور کیا جا سکے گا۔ اگر کرایہ دار مقررہ تاریخوں پر واجب الادا کرایہ ادا کرنے میں ناکام رہا یا جائداد...