2025-07-26@21:06:22 GMT
تلاش کی گنتی: 4291

«مسافر بردار طیارے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نےمودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے...
    ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آغا مرتضیٰ پویا (مرحوم) کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ انہیں یہ صد مہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ پاکستان عوامی تحریک کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت، سابق مرکزی وائس چیئرمین پاکستان عوامی تحریک آغا مرتضیٰ پویا کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آغا مرتضیٰ پویا (مرحوم) کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا...
    ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، صدر یونیورسٹی آف ورجینیا بھی مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد )امریکا کی وفاقی حکومت (ٹرمپ انتظامیہ) کے دباؤ کے باعث یونیورسٹی آف ورجینیا کے صدر جیمز رائن کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑگیا۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ورجینیا کے صدر جیمز رائن نے یونیورسٹی آف ورجینیا کی کمیونٹی کے نام پیغام میں لکھا کہ وہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ آگاہ کر رہے ہیں کہ انہوں نے بطور یونیورسٹی صدر استعفیٰ دیدیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ جس بات پر یقین رکھتے ہیں اس کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گزستہ 7 سال سے جیمز رائن یونویرسٹی کے صدر تھے، تاہم ٹرمپ انتظامیہ کی...
    اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ نیا معاہدہ طے پاتا ہے تو ایران اپنے 60 فیصد اور 20 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر کسی دوسرے ملک منتقل کرنے پر آمادہ ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایران کے توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کی بھی بات کی — تاہم ان تمام اقدامات کو معاہدے سے مشروط قرار دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والئی ویب سائٹ ”المانیٹر“ کو دیے گئے تحریری انٹرویو میں کہی، جس کا حوالہ سی این این نے اپنی رپورٹ میں دیا ہے۔ ”یورینیم کی منتقلی معاہدے سے مشروط ہے“ رپورٹ...
    سوات(اوصاف نیوز) صوبائی حکومت نے مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچنے کے لیے دریائے سوات کے اطراف تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور تجارتی سرگرمیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق صوبہ بھر میں دریاؤں اور ندی نالوں میں تفریحی سرگرمیوں پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ کی جا چکی ہے۔ضلعی اور مقامی انتظامیہ نے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریور بیڈزمیں جانے سے روکنے کے لیے بھرپورآگاہی مہم شروع کی ہے۔ ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا اور پبلک اعلانات کے ذریعے عوام کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں اور مون سون کے دوران دریاؤں سے دور رہیں۔ انتظامیہ نے ایک بار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام تاریخ اسلام کی عظیم ترین شہادتوں کی یاد یں تازہ کردیتاہے۔ یکم محرم الحرام کو دنیا کو پہلی فلاحی ریاست کا نظام دینے والے حضرت عمر فاروق ؓ اور دسویں محرم کو حضرت امام حسین ؓ اپنے خاندان سمیت شہید کردیے گئے ۔حضرت امام حسین ؓ کی شہادت قیامت تک آنے والے مسلمانوںکو یہ درس دیتی ہے کہ ظلم کے نظام کو قبول کرنے کے بجائے اس کے خاتمے کے لیے جان پر کھیل جانا ہی اصل زندگی ہے ۔ حضرت امام حسین ؓ کے اسوہ پر چلنے والے کسی صورت بھی ظلم کے نظا م کو برداشت نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے ضلع بھر میں دریاؤں، نہروں اور شاخوں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کر دی۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی نے کمشنر سکھر کو ایک مراسلہ لکھ کر سفارش کی ہے کہ آبکلانی کے موسم کے باعث دریا اور نہروں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے جسکے نتیجے میں بچوں کے ڈوبنے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ایسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع گھوٹکی میں دریا، نہروں اور شاخوں میں نہانے اور تیرنے پر 60 دن کیلیے دفعہ 144 نافذ کر کے پابندی عائد کی جائے تاکہ قیمتی جانیں محفوظ رہ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ...
    سوات(اوصاف نیوز) فضا گٹ کے مقام پر 18 سیاحوں کو ڈوبنے کے افسوسناک حادثے پر صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت 4 افسران کو فوری طور پر معطل کردیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سوات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر بابو زئی سوات، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سوات اور ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات سعد خان کو معطل کیا ہے۔ کے پی حکومت نے چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کے چیئرمین خیام حسن خان کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 دنوں میں اپنی انکوائری رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔ اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوات واقعے...
    سوات+ پشاور+ سیالکوٹ + اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں شدید بارشوں سے دریائے سوات بپھر گیا، سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ ایک ہی خاندان کے 18 افراد سمیت 78 افراد بہہ گئے۔ 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 60 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ پاک فوج کے دستے بھی امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ کمشنر مالاکنڈ عابد وزیر نے بتایا کہ ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 18 افراد ڈوب گئے، ان میں سے 9 کی نعشیں ملی ہیں، 3 کو بچا لیا گیا۔ 6 کی تلاش جاری ہے۔ انہیں دریا پر جانے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔ سوات...
    سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں ایران کی جوہری تنصیبات کی سائٹ پر نئی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ میکسار ٹیکنالوجیز کی جانب سے 27 جون کو شیئر کی گئی سیٹلائٹ کی نئی تصویروں میں زمین کی کھدائی کرنے والے آلات ایران کے فردو جوہری تنصیب میں دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ فردو  ایران کی سب سے اہم جوہری افزودگی کی سہولت ہے، جسے حملوں سے بچانے کے لیے ایک پہاڑ کے اندر گہرائی میں دفن کیا گیا تھا اور اسے اسرائیلی اور امریکی فضائی حملوں نے نشانہ بنایا تھا۔ درج ذیل میں ایرانی تنصیب فردو کی سیٹلائٹ سے لی گئیں کچھ تازہ ترین تصاوریر ہیں جو اس سائٹ پر نئی سرگرمیوں کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ ...
    فوٹو بشکریہ ایکس  دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 1 ہی خاندان کے 2 افراد کو مردان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، 1 بچے کی تلاش جاری ہے جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔مردان کے علاقے نواں کلی کا رہائشی نصیر احمد، 2 بیٹے، بیٹی، بھائی اور بھانجا دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں میں شامل تھے۔2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 1 بچے کی تلاش جاری ہے، جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکےخطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔ مرنے والوں میں نصیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات :خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقے دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے کے بعد صوبائی حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد انتظامی افسران کو معطل کردیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان وزیراعلیٰ کاکہنا ہےکہ  دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں 17 سیاحوں کے بہہ جانے کے واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے انسپکشن ٹیم کے چیئرمین کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی سانحے کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ جلد پیش کرے گی، واقعے میں غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث متعدد ضلعی...
    خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز احمد نے کہا ہے کہ تمام جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ کے حکم پر انکوائری ٹیم ترتیب دے دی گئی ہے، وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی سانحے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی، اور ایسے واقعات کی...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سانحہ دریائے سوات پر کہا ہے واقعے کی اصل ذمہ داری وزارت سیاحت پر عائد ہوتی ہے جس کا اختیار وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ہے، واقعے کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں ڈوبنے والے خاندان کے سربراہ نے حادثے سے متعلق کیا بتایا؟ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سانحہ دریائے سوات پر شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ دل کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کر دیتا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ فوٹو: بشکریہ اے پی پی گورنر نے کہا...
    دریائے سوات میں سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیکن ان سیاحوں کو اندازہ نہ تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں سوات میں دریائے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں 17 افراد بہہ گئے۔ ضلعی انتظامیہ...
    —فائل فوٹو  دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی۔خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ہوٹل مالکان فوری دریا کے کنارے بیٹھنے کی گنجائش ہٹائیں، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہدایات اور سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں: شاہد آفریدی شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری پر عمل نہ کرنے پر انتظامی اور قانونی کارروائی کی...
    خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات بپھر گیا جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے، جن میں سے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 55 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ۔ ریسکیو ترجمان نیاز احمد خان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں موسلادھار بارش کے بعد دریائے سوات میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر درجنوں افراد سیلاب کی نذر ہوگئے۔ بائی پاس کے مقام پر موجود شہریوں عابد علی جان اور عزیز الحق کے مطابق سیالکوٹ اور مردان سے تعلق رکھنے والی 3 فیملیز دریا کے کنارے بجری کے ایک ٹیلے پر ناشتہ کر رہی...
    ایبٹ آباد میں حویلیاں ندی کے مقام پر طغیانی کی وجہ سے 2 بچے دریا میں بہہ گئے ۔ ریسکیو 1122 نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بچے اور ایک بچی کی جسد خاکی کو برآمد کرکے سول ہسپتال حویلیاں منتقل کر دیا۔ بچوں کی شناخت سیف علی  عمر 12 سال اور فاتحہ بی بی عمر 14 سال سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیم کے غوطہ خوروں نے تیسری بچی کو زندہ ریسکیو کر کے سول ہسپتال حویلیاں منتقل کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں اس سے قبل سوات میں دریائے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں 17 افراد بہہ گئے۔ ضلعی انتظامیہ سوات...
     سٹی42:  سیلفیاں بنانے کے شوقین   بپھرے ہوئے دریا کی طغیانی میں بہہ گئے۔ حفاظتی اقدامات سے بے خبر تفریح کرنے والوں کی تفریح ماتم میں بدل گئی۔    دریائے سوات میں اچانک پانی کا ریلا آیا تو اس وقت دوسرے علاقوں سے گئے ہوئے بہت سے لوگ وہاں تفریح کے لئے موجود تھے، کچھ دریا مین کشتیاں چلا رہے تھے اور سیلفیاں بنا رہے تھے۔ پانی کا ریلا سب کو بہا کر لے گیا۔  18 افراد سوات دریا کے تیز پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔ ریسکیو 1122  نے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا لیکن بہت سے لوگوں کو بچایا نہین جا سکا۔ 40 سے زائد افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا، کئی لوگ لاپتہ ہیں...
    اؔج دریائے سوات میں درجنوں افراد ڈوبے 8 لاشیں نکال لی گئیں حادثے کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بند کے پی حکومت نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔ سوات میں سیلابی ریلوں اور دریائے سوات میں طغیانی سے ہونے والے جانی نقصانات اور ریسکیو آپریشن سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، جس کے مطابق دریائے سوات کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 75 افراد ریلے میں پھنسے۔ کے پی حکومت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بر وقت ریسکیو آپریشن کے ذریعہ 58 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ اس واقعہ میں اب 8 جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی...
    پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو مالِ غنیمت کی طرح مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹا گیا، فیصلہ آئینی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے ، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ مسترد کر دیا ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں اسی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا آئینی استحقاق تسلیم کیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب عدالت نے آئین کی روشنی میں فیصلہ دیا تھا، یہ نظرثانی کیس مہینوں عدالتوں میں چلتا رہا۔پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا میں دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے ڈوبنے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے اور خیبر پختونخوا صوبائی حکومت سوتی رہ گئی۔دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر اپنے رد عمل میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں صرف وفاق اور پنجاب پر چڑھائی کرنے کے لیے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی میں بہنے والے سیاح ڈیڑھ سے 2 گھنٹے تک امداد کے منتظر رہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت سیاحوں کی مدد کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سوات میں سیاحوں کے پانی میں ڈوبنے کے واقعہ پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعہ کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے کے پی حکومت کی غفلت سامنے آ گئی،پانی میں بہنے والے سیاح دو گھنٹے امداد کے منتظر رہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت سیاحوں کی مدد کو پہنچی نہ گنڈاپور کا ہیلی کاپٹر پہنچ سکا،خیبرپختونخوا کے وسائل،مشینری اور ریسکیو ٹیمیں صرف وفاق اور پنجاب پر چڑھائی کیلئے ہیں۔
    سپریم کورٹ آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی ۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے اور سپریم کورٹ کا گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل (پاکستان تحریک انصاف) کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔ اس کے کوٹہ کی نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت قومی اسمبلی میں موجود دیگر جماعتوں کو ملیں گی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اپنے مختصر فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کرنے کے ساتھ الیکشن کمیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔حکام کے مطابق یہ نیا ذخیرہ مکوری ڈیپ تھری مقام سے دریافت کیا گیا ہے، جو ٹل بلاک میں واقع ہے۔ یہاں سے روزانہ 2112 بیرل خام تیل نکالا جا رہا ہے، جو ملکی پیداوار میں ایک اہم اضافہ ہے۔یہ دریافت ایسے وقت پر ہوئی ہے جب ملک توانائی اور معیشت کے بحران کا سامنا کر رہا ہے، اور مقامی وسائل سے توانائی حاصل کرنا نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں شمالی وزیرستان، ٹنڈوالہیار، خیرپور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں سے...
    نظر ثانی درخواستیں منظور ،تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ،آئینی بینچ نے فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں 7سے 6کی اکثریت پر نظر ثانی درخواستیں منظور کر لیں ، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 6کے مقابلے میں 7کی اکثریت پر نظر ثانی درخواستیں منظور کر لیں اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔قبل ازیں سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہوگئے۔ ان دلائل کے ساتھ ہی مخصوص نشستوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیسپرسکی کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں اسٹریمنگ پلیٹ فارمز جیسے نیٹ فلکس، ڈزنی+ اور ایمیزون پرائم ویڈیو کے 70 لاکھ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ پلیٹ فارم نیٹ فلکس رہا، جہاں 56 لاکھ سے زیادہ صارفین کے اکاؤنٹس متاثر ہوئے، جبکہ ڈزنی+ کے تقریباً 6 لاکھ 80 ہزار اور ایمیزون پرائم ویڈیو کے 1600 سے زائد اکاؤنٹس چوری کیے گئے۔یہ ڈیٹا براہ راست اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے نہیں بلکہ مختلف سائبر حملوں کے دوران میلویئر کے ذریعے صارفین کی ڈیوائسز سے چوری کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق نوجوان نسل، خاص طور پر “جنریشن زی”، ان پلیٹ فارمز پر زیادہ وقت گزارتی ہے اور یہی ان کی کمزوری بن...
    سوات(نیوز ڈیسک)دریائے سوات میں فضاگٹ کے مقام پر سیلابی ریلے نے قیامت ڈھا دی، جس کے نتیجے میں 80 افراد دریا میں بہہ گئے۔ ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 57 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 14 سیاح تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ فضاگٹ ہے، جہاں 18 افراد دریا میں ڈوبے، جن میں سے 7 کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں، جبکہ 3 افراد کو زندہ بچایا گیا۔ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پاک فوج کے دستے بھی ریسکیو اور ریلیف مشن میں ریسکیو 1122 کے ہمراہ حصہ لے رہے ہیں ۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب بھر میں یکم تا 10 محرم الحرام دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت ڈبل سواری سمیت کئی دیگر پابندیاں بھی نافذ ہو گئیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جو یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام یعنی 27 جون سے 6 جولائی 2025 تک نافذ العمل رہے گی۔ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں 7مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہیں، جن کا مقصد عوامی تحفظ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانا ہے۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران صرف...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دریائے سوات میں سیلابی ریلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہار افسوس کیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افرادکے لواحقین سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، کہا کہ المناک واقعہ پر دلی افسوس  اور رنج ہوا ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔  محسن نقوی نے کہا کہ سوگوار خاندان کے  ساتھ کھڑے ہیں اور تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کےلواحقین کےساتھ ہیں۔  مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
    ڈھاکا(نیوز ڈیسک)گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے نے حیران کن نتائج پیش کیے ہیں جن کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کی بڑی تعداد بھارت کے بجائے پاکستان کو اپنا قریبی اور مخلص دوست سمجھتی ہے۔ سروے کے مطابق46 فیصد بنگلہ دیشی شہریوں نے پاکستان کو قریبی دوست قرار دیا، صرف 11 فیصد شہریوں نے بھارت کو دوست کہا جبکہ 47 فیصد نے بھارت کو اپنا دشمن تصور کیا۔ یہ اعداد و شمار دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کو ظاہر کرتے ہیں، خصوصاً جب حالیہ پاک-بھارت تنازع کے دوران 54 فیصد بنگلہ دیشیوں نے پاکستان کی حمایت کی، جبکہ صرف 9 فیصد افراد نے بھارت کا ساتھ دیا۔ مزید یہ کہ 46 فیصد افراد نے پاکستان کو حالیہ کشیدگی میں فاتح...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)خیبر پختونخوا نے شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کی سطح 77,782 کیوسک تک پہنچنے پر دریائے سوات میں انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردہ سرکاری مراسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو انسانی جانوں، املاک، فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کےلیے فوری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے ممکنہ علاقوں اور کمزور مقامات کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات میں ایک بار پھر طغیانی اور سیلابی ریلوں نے قیامت ڈھا دی۔ دریائے سوات میں اچانک پانی کی سطح بلند ہونے سے درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے، جن میں سے اب تک 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور سیاحتی مقامات کے گرد تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 75 افراد سیلابی ریلے میں پھنسے، جن میں سے 58 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو آپریشن میں 105 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے...
    سوات میں دریا میں ڈوبنے والے خاندان کے سربراہ نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میری بہو اور اس کی 4 پوتیاں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ میری بیٹی اور 4 نواسیاں بھی حادثے کی نذر ہوگئیں۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس بزرگ شہری کے مطابق حادثے میں ان کی بیٹی، داماد اور 4 نواسیاں بچ گئیں۔ سوات میں دریائے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں 17 افراد بہہ گئے۔ یہ بھی پڑھیے: سوات حادثہ، سیاح پانی میں کیسے ڈوبے، عینی شاہد نے پوری صورتحال بیان کردی ضلعی انتظامیہ سوات نے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق حادثہ پشاور بائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام سوات سے آج ستائیس جون بروز جمعہ موصولہ اطلاعات کے مطابق دریائے سوات میں طغیانی کے باعث کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق دریا میں نہاتے ہوئے کچھ بچے پانی میں بہہ گئے، جنہیں بچانے کے لیے ان کے رشتہ دار بھی دریا میں کودے لیکن وہ بھی سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے سربراہ شہزاد محبوب نے روئٹرز کو بتایا کہ متاثرہ خاندان دریائے سوات کے کنارے ناشتہ کر رہا تھا اور بچے دریا میں تصویریں بنا رہے تھے کہ اچانک ایک بڑا سیلابی ریلہ آ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں...
    دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کا تعلق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ سے ہے، جن میں 16 افراد شامل ہیں۔خاندان کے سربراہ عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ  دریائے سوات میں بہہ جانے والوں میں میری بہو اور اس کی 4 پوتیاں بھی شامل ہیں، بہہ جانے والوں میں میری بیٹی اور 4 نواسیاں بھی شامل ہیں۔سربراہ خاندان عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ بچ جانے والوں میں میری 1 اور بیٹی، داماد اور 4 نواسیاں شامل ہیں۔ دریائے سوات: ریلے میں ڈوب کر 7 افراد جاں بحق، 8 کی تلاش جاریریسکیو حکام کے مطابق 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 10 افراد کی تلاش جاری ہے۔ چیف سیکریٹری خیبر...
    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آغا مرتضی پویا مرحوم کی ملک میں آزادیِ اظہار کے فروغ کے لیے کاوشیں اور جمہوریت کے لیے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہیں، آغا مرتضی پویا مرحوم کی پاکستانی معاشرے میں فرقوں کے درمیان ہم آہنگی کو تقویت دینے اور بین المذاہب اتحاد کے لیے خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی معروف سیاسی و مذہبی شخصیت آغا مرتضی پویا کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے اپنے تعزیتی پیغام میں آغا مرتضی پویا مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت...
    سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) دریائے سوات میں تیزبہاؤ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے۔ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کیلئے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ 8 بجے کے قریب ان لوگوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی، بائی پاس پر مہمان آئے ہوئے تھے جو دریا کے کنارے بیٹھے تھے، ان لوگوں کو پانی کے ریلے کا علم نہیں تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3...
    آج دریائے سوات میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث 17 افراد بہہ گئے۔ ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو بچا لیا، جبکہ 13 افراد لاپتا ہو گئے تھے، جن میں سے اب تک 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 4 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے اور سرچ آپریشن کا دائرہ ملاکنڈ تک پھیلا دیا گیا ہے۔ ڈوبنے والے افراد کا تعلق ڈسکہ اور مردان سے بتایا گیا ہے۔ اس واقعے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں سیاحوں کو دریا کے درمیان مدد کے انتظار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب واقعے کے عینی شاہدین کی ویڈیوز بھی سامنے آ رہی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہاہے کہ ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں دریائے سوات کے دلخراش واقعے پر دلی افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کرتا ہوں، جہاں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق افراد کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے واقعہ میں لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ، انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو دریاؤں و ندی نالوں کے قریب حفاظتی تدابیر مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی ۔وزیرِ...
    آج صبح منگورہ بائی پاس پر دریائے سوات کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں  17 سیاح شدید طغیانی کے باعث پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آکر ڈوب گئے۔ ریجنل دفتر اطلاعات سوات سے جاری بیان کے مطابق واقعے کی نوعیت اور عوامی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے فوری طور پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، جو اس سانحے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی حقائق کا جائزہ لے گی اور اگر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں...
    (بابر شہزاد ترک)وفاقی حکومت نے اڑھائی ماہ کی غیر معمولی تاخیر کے بعد بالآخر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس کے افسران کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقیوں اور نئے گریڈ کے مطابق تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔  وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کئے ، ترقی پانے والے بیشتر افسران کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی سفارشات سنٹرل سلیکشن بورڈ نے رواں برس 11 سے 14 مارچ تک چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت منعقدہ اجلاس میں تیار کی تھیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات: قدرتی حسن سے مالا مال وادی سوات میں سیالکوٹ سے آئے ایک ہی خاندان کی سیر تفریح اچانک اندوہناک سانحے میں بدل گئی، جب دریائے سوات میں طغیانی کے باعث 18 افراد بہہ گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق مذکورہ خاندان دریا کے کنارے ناشتے میں مصروف تھا کہ اچانک بارش کے باعث دریا میں پانی کی سطح بلند ہوئی اور تیز بہاؤ نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صبح 8 بجے کے قریب حادثے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فوری امدادی کارروائی شروع کر دی گئی۔ اب تک 3 افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے، جبکہ 7 افراد کی لاشیں دریا سے برآمد کرلی گئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور وکلاء نے حکومت کی جانب سے سینکڑوں افراد کی بنگلہ دیش جبری ملک بدریوں کو غیر قانونی اور نسلی امتیاز پر مبنی قرار دیا ہے۔ بھارتی اور بنگلہ دیشی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان افراد کو بغیر کسی مقدمے کے بنگلہ دیش واپس بھیج دیا گیا ہے۔ نئی دہلی کا کہنا ہے کہ یہ افراد ''غیر دستاویزی مہاجرین‘‘ ہیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت عرصہ دراز سے امیگریشن، خاص طور پر مسلمان اکثریتی ہمسایہ ملک بنگلہ دیش سے آنے والوں کے بارے میں سخت موقف اختیار کیے ہوئے ہے۔ اعلیٰ حکام ان مہاجرین کو ''دیمک‘‘ اور''درانداز‘‘جیسے الفاظ...
    سوات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025) دریائے سوات بپھرگیا، خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے،7افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،55افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، موسلادھار بارشوں کے باعث دریائے سوات میں 7مختلف مقامات پر آئے سیاح دریا میں بہہ گئے، ڈوبنے والے 20سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق دریائے سوات میں تیزبہاؤ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے۔ ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کیلئے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے۔ریسکیو کے مطابق بائی پاس کے مقام...
    سٹی42:  نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) میں شرکت کے لیے نامزد دو سینیئر افسران کو کورس سے ڈراپ کر دیا گیا،  اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔  کورس سے خارج ہونے والے افسران میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) عطا محمد شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان دونوں افسران کے نام کورس میں شمولیت کی فہرست سے خارج کر دیے گئے ہیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک نئے نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کے لیے افسران  وقارالدین سید، شیر اکبر، عرفان علی، منور حسین، سعدیہ منیب کو شامل کیا گیا ہے۔ نیشنل مینجمنٹ کورس کا آغاز 30 جون...
    ’جیو نیوز‘ گریب دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 10 افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سیاح ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا اور پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا۔ کئی شہروں میں مون سون بارشیں، پنجاب میں مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحقملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشیں ہوئیں، پنجاب میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔ دریائے سوات میں لاپتہ ہونے والی ایک فمیلی نے جیو نیوز کو بتایا کہ متاثرہ...
    سوات(نیوز ڈیسک) دریائے سوات میں تیزبہاؤ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے۔ ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کے لیے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 8 بجے کے قریب ان لوگوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی، بائی پاس پر مہمان آئے ہوئے تھے جو دریا کے کنارے بیٹھے تھے، ان لوگوں کو پانی کے ریلے کا علم نہیں تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 افراد کو بچالیا گیا...
    پشاور: بالائی علاقوں میں موسلاھار بارشوں کے بعد دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد نے بتایا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا، اب تک 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ شاہ فہد نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے 5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، 80 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب، دیر لویر میں منڈہ اور خزانہ برساتی ندیوں میں پانچ افراد...
    سوات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو سیاح جاں بحق جبکہ سیلابی ریلا خواتین و بچوں سمیت15افراد کو بہا لے گیا،ڈوبنے والے 2بچوں کی لاشیں تلاش کرلی گئیں، دیگر افرادکی تلاش کیلئے فضا گٹ، بائی پاس، مانیار اور خوازہ خیلہ کے مقام پر سرچ آپریشن جاری،ریسکیو حکام کے مطابق، ڈوبنے والے دونوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم خراب موسم اور دریا کی تیز روانی کے باعث باقی سیاحوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔ ریسکیوکاکہناہے کہ دریا میں ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں مل گئیں جبکہ سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد پھنس گئے۔میئر مینگورہ...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاستی نظام میں عوامی خدمت پر مبنی سول بیورو کریسی کا شفاف کردار ناگزیر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم میں سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے زیرتربیت افسران سے ملاقات کی۔ یہ افسران امن کے دوران فوجی فارمیشنز، آپریشنل علاقوں، بالخصوص کشمیر،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پاکستان آرمی کے ساتھ منسلک رہے اور انہیں تینوں مسلح افواج کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔ فیلڈ مارشل کی افسران سے ملاقات ایک وسیع تر قومی اقدام کا حصہ تھی ،...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) فیلڈمارشل عاصم منیرنے کہا ہے کہ نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کےزیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز ، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کےکردارپرگفتگو کی جب کہ آرمی چیف نے ریاستی نظم ونسق کے ڈھانچےمیں باصلاحیت سول بیوروکریسی کے ناگزیر کردارکو بھی اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ نوجوان افسران دیانتداری،...
    سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سمیت 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 3 نعشیں نکل لی گئی، بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد سیاح پانی میں بہہ گئے۔ اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی جس نے قریبی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک کئی افراد کو پانی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں کے قریب...
    سوات میں 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 3 نعشیں نکل لی گئی، بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد سیاح پانی میں بہہ گئے۔ اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی جس نے قریبی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک کئی افراد کو پانی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں کے قریب نہ جانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی...
    عثمان خان: دریاۓ سوات کے پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ,  19 افراد دریاۓ سوات کے سیلابی ریلے میں بہہ گۓ. تفصیلات کےمطابق دریابرد ہونے والے افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو اپریشن جاری ہے، ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ابتک 3 افراد کے جسد خاکی نکالے گئے،  5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی ریسکیو شاہ فہد کا کہنا تھا کہ  80 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود ریسکیو1122 کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔  مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
    جاپان نے جمعہ کے روز اُس شخص کو پھانسی دے دی جس نے سوشل میڈیا پر رابطہ کرکے 9 افراد کو قتل کیا تھا۔ یہ جاپان میں تقریباً تین سال بعد دی جانے والی پہلی سزائے موت ہے۔ تاکاہیرو شیراایشی کو 2017 میں ٹوکیو کے قریب کاناگاوا کے شہر زاما میں اپنے فلیٹ میں 8 خواتین اور ایک مرد کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے اور ان کے جسم کے ٹکڑے کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔  ایکس میں تبدیل ہوجانیوالے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ٹوئٹر کے ذریعے متاثرین سے رابطہ کرنے کے باعث مجرم ’ٹوئٹر کلر‘ کے نام سے مشہور ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: اس پھانسی کی منظوری دینے والے جاپانی وزیرِ انصاف کیسوکے سوزوکی کا کہنا...
    کراچی: شہر قائد میں ہفتہ کی رات ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی نظام زندگی متاثر ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جب کہ دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، گلشن اقبال، رضویہ، ناظم آباد، لیاقت آباد، شریف آباد، عزیز آباد، دستگیر، حسین آباد، گولیمار، جہانگیر آباد، عثمانیہ سوسائٹی اور دیگر علاقوں میں بارش کے آغاز کے بعد سے بجلی بند ہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ رات 11 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جو تاحال بحال نہیں کی جا سکی۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کے-الیکٹرک کی ہیلپ لائن پر کال کرنے کے باوجود کوئی تسلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات عاید کرتے ہوئے انہیں پارٹی کمزور کرنے کا ذمے دار اور فساد کی جڑ قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے عمران خان کو سائیڈ لائن کرنے میں کسی رہنما اور لیڈر نے کردار ادا نہیں کیا بلکہ یہ کام خود علیمہ خان نے کیا، انہوں نے جنید اکبر خان کو بھی علیمہ خان نے کال کر کے جھاڑ پلائی جب کہ علی اصغر خان کو بھی کال کی گئی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بھی صرف عمران خان...
    سترہ سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل میں گرفتار نوجوان عمر حیات نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ قاتل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کی یہ حرکت غصے اور انتقام کے زیرِ اثر کی گئی تھی، کیونکہ ثنا نے اس سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 22 سالہ عمر حیات کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ سعد نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔ بیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ثنا کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا تھا، لیکن اس کے مسلسل انکار نے اسے اس حد تک مشتعل کیا کہ اس نے...
    پشاور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کو پیش ہونے سے قبل ہی متنازع بنا دیا ہے، بجٹ کی ڈرافٹنگ سلمان اکرم راجہ نے کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماء ہی اپنی پارٹی کی تباہی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو اپنے ہی لوگوں نے متنازع بنایا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کو پیش ہونے سے قبل ہی متنازع بنا دیا ہے، بجٹ کی ڈرافٹنگ سلمان اکرم راجہ نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی...
    شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر سنگین الزامات، فساد کی جڑ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں پارٹی کمزور کرنے کا ذمہ دار اور فساد کی جڑ قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے عمران خان کو سائیڈ لائن کرنے میں کسی رہنما اور لیڈر نے کردار ادا نہیں کیا بلکہ یہ کام خود علیمہ خان نے کیا، انہوں نے جنید اکبر خان کو بھی علیمہ خان نے کال کر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات لگادیے، علیمہ خان کو پارٹی کمزور کرنے کا ذمہ دار اور فساد کی جڑ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کا کوئی رشتے دار لیڈر بننے کی کوشش نہ کرے، عمران خان کی بیگم اور بہن صرف رشتے دار ہونے کی حیثیت سے انتہائی قابل احترام ہیں اور ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے عمران خان کو سائیڈ لائن...
      بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام چین۔ اٹلی کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ۵۵ ویں افرادی و ثقافتی تبادلے کی تقریب روم میں ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ ، اطالوی وزیر تعلیم والدیتارا اور دونوں ممالک کے مختلف سماجی حلقوں کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور چین۔ اٹلی کے درمیان افرادی و ثفافتی تبادلے کے متعدد پروگراموں کا آغاز کیا۔اس تقریب کےموقع پر “۲۰۲۵ اٹلی میں چینی فلم ویک ” کا آغاز ہوا۔چائنا میڈیا گروپ اٹلی کے مین اسٹریم میڈیا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کھیلوں کی تقریبات کی نشریات اور رپورٹنگ، فلم اور ٹیلی ویژن کے...
    اسرائیل نے حماس کی جانب سے امداد پر قبضے کا الزام عائد کرکے غزہ کو امداد کی فراہمی 2 روز کے لیے روک دی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیردفاع کاٹز نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے فوج کو 2 روز میں ایسا منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت حماس کو امداد پر قبضے سے روکا جاسکے۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو نام ظاہر نہ کرنےکی شرط پر بتایا کہ فوج کو نیا طریقہ کار وضع کرنے کےلیے امداد کی فراہمی 2 دن کے لیے معطل کی گئی ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز گردش...
    محکمہ داخلہ نے ایک سے دس محرم تک امن و امان قائم رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔ اس دوران ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش سمیت متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سمیت آٹھ اضلار میں دفعہ 144 نافذ دیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یہ پابندیاں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک نافذ العمل رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحے کی نمائش و نقل و حرکت، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، نفرت انگیز مواد و رسالے کی تقسیم و فروخت، جلوسوں کے راستوں پر مشکوک افراد کے داخلے پر مکمل پابندی...
    حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس (16DN/15UP) کا اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ دوبارہ بحال کر دیا گیا، جس پر شہریوں اور مسافروں نے وفاقی وزیر کے اس عوام دوست اقدام پر بھرپور اظہار تشکر کیا ہے،اہل ِضلع اوکاڑہ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ سے اپیل کی ہے کہ بحال شدہ اسٹاپ کو فوری طور پر پاکستان ریلوے کی رابطہ ایپ اور لائیو ٹریکنگ ایپ پر بھی اپ ڈیٹ کیا جائے، اس اقدام سے نہ صرف گھر بیٹھے آن لائن ٹکٹ بکنگ میں آسانی ہوگی بلکہ مسافروں کو اسٹاپ سے متعلق...
    اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک گاڑی پر کھمبا گرنے سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک کھمبا اچانک گاڑی پر آ گرا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس اور ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ Post Views: 2
    ---فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھرمیں تشدد کا شکار افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی وقار کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اسلام ہر انسان کی حرمت اور عزت کو مقدم رکھتا ہے اور تشدد اور غیر انسانی سلوک اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔ بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا، پاکستان اپنا دفاع کرے گا: ترجمان دفتر خارجہانہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، عالمی برادری غیر ذمے دارانہ طرز عمل پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران نے اپنی طاقت منوائی ہے، خطے میں نیا دفاعی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران کی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو جراتمندانہ قرار دیا اور کہا کہ ایرانی حکومت و عوام نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اسرائیل و امریکا ایران میں رجیم چینج اور ایٹمی اثاثوں کو تباہ کرنا چاہتے تھے، تاہم ایرانی ردعمل کے بعد امریکا کا رویہ بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے پاکستان نے بھارت کو شکست دی، ویسے ہی ایران نے اسرائیل کو پسپا کیا ہے۔ اب تاخیر کے بغیر پاک ایران گیس...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) بھارت کی عسکری قیادت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے کی جانب سے یہ اعتراف سامنے آیا ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے، اس حوالے سے سابق بھارتی افسر اور تجزیہ کار نے تسلیم کر لیا کہ پاکستان کبھی نہیں ہارا، پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی، پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی، 1971ء کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری گئی۔ پراوین سواہنے کا کہنا ہے کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن...
    جس قیادت کو اپنے لوگ گالیاں دے رہے ہوں اس کے پیچھے کون نکلے گا، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور خیبرپختونخوا حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ جس قیادت کو اپنے ہی کارکن گالیاں دے رہے ہوں، اس کے پیچھے کون نکلے گا؟ یہ لمحہ فکریہ ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ کے معاملے کو متنازعہ بنایا گیا بجٹ کو بانی پی ٹی آئی کی رضامندی سے مشروط کرنا خودساختہ فیصلہ...
    کینیا میں حکومت مخالف ملک گیر مظاہروں کے دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ مظاہرے پچھلے سال 60 سے زیادہ افراد کی ہلاکت والے ٹیکس بل کے خلاف احتجاج کی برسی کے موقع پر کیے گئے۔ کینیا کے سرکاری انسانی حقوق کمیشن (KNCHR) کے مطابق ہلاک شدگان میں سے تمام کو مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں میں مظاہرین، پولیس اہلکار اور صحافی بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا اور رائٹرز کے عینی شاہد کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کینیا...
    میکسیکو کی وسطی ریاست گواناخواتو کے شہر آئیراپواٹو میں مسلح افراد نے مذہبی تہوار کے دوران فائرنگ کر کے بچوں سمیت 10 افراد کو ہلاک کر دیا۔ مقامی حکام کے مطابق، اس خونی حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ایک رہائشی گھر پر ہوا، جہاں لوگ مذہبی جشن منا رہے تھے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ صدر کلاڈیا شینباؤم نے اس واقعے کو "افسوسناک" قرار دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا...
    کینیا(نیوز ڈیسک)حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں 16 افراد ہلاک ہوگئے کینیا میں کرپشن کے خلاف اور حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں 16 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متنازع مالیاتی بل پر ملک گیر احتجاج کا ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت نیروبی سمیت مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے16 افراد ہلاک اور 400 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مظاہرین، صحافی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ ایمنسٹی کینیا کا کہنا ہےکہ زیادہ تر افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ حکومت نے میڈیا کو احتجاج کی براہ راست کوریج سے روک دیا ہے، خلاف ورزی...
    کینیا میں گزشتہ روز حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق زیادہ تر اموات پولیس فائرنگ کا نتیجہ ہیں۔ یہ احتجاج ایک مقبول بلاگر کی پولیس کی حراست میں پراسرار موت کے بعد بھڑکا تھا، جبکہ یہ واقعہ 2024 کے ان خونریز مظاہروں کی برسی کے موقع پر پیش آیا جب ٹیکس بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 60 افراد مارے گئے تھے۔ نیروبی میں کشیدہ صورتحال دارالحکومت نیروبی کے مرکزی کاروباری علاقے میں ہزاروں نوجوانوں نے پولیس بربریت اور حکومتی نااہلی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں ربر بلیٹس اور لائیو فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ کینیاٹا نیشنل اسپتال...
    عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں ہے، بجٹ نے ثابت کردیا کہ یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔ پارٹی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ میں کوئی تبدیلیاں نہیں،  30 سال پرانا جیسا بجٹ ہے۔ اکاؤنٹنگ کا ہے اخراجات کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کی  گئی۔ نئے ٹیکس لگا کر اور قرضہ لے کر حکومت اپنے اخراجات پورے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بجٹ سے کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ۔ معیشت یا ملک کے معاملات پر ایسے بجٹ کا کوئی اثر نہیں ہوسکتا ۔ بتایا جاتا ہے کہ میکرو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیروبی: کینیا میں کرپشن اور متنازع مالیاتی بل کے خلاف ملک گیر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ احتجاج دارالحکومت نیروبی سمیت کئی بڑے شہروں میں اُس وقت شروع ہوا جب متنازع مالیاتی بل کے خلاف عوامی احتجاج کو ایک سال مکمل ہوا، مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کرپشن اور مہنگائی پر احتجاج کیا، جس کے جواب میں پولیس نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔عینی شاہدین اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیا کے مطابق ہلاکتوں کی بڑی تعداد پولیس کی براہ راست فائرنگ کا نتیجہ ہے جبکہ متعدد افراد آنسو گیس...
    قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کی انتظامیہ نے ادارے کے سابق چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) فیصل ستار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور ذاتی مفاد پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ این آئی سی وی ڈی کے ترجمان کے مطابق سابق سی ایف او نے آٹھ ماہ قبل اعلیٰ حکام کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ادارے کے سربراہ پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ادارے نے خط کا تفصیلی جواب بھی دیا تھا، تاہم اب اُن کا دوبارہ پرانا معاملہ میڈیا میں اچھالنا ذاتی مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ فیصل...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت سے اگلے ہفتے ملاقات طے ہے تاہم اس ملاقات میں اب کسی معاہدے کی ضرورت نہیں رہی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو سربراہی اجلاس کے میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم شاید کوئی معاہدہ کریں، لیکن میرے نزدیک یہ ضروری نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں۔ اہم یہ ہے کہ ایران نے جنگ لڑی لیکن اب جنگ بندی ہے اور وہ بات چیت کے لیے راضی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران کا نیوکلیئر (پروگرام) تباہ کر دیا۔ جوہری مراکز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ اس لیے مجھے اب اس بارے میں کوئی خاص...
    ٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں، بجٹ نے ثابت کردیا یہ سسٹم نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں ہے، بجٹ نے ثابت کردیا کہ یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔پارٹی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ میں کوئی تبدیلیاں نہیں، 30 سال پرانا جیسا بجٹ ہے۔ اکاونٹنگ کا ہے اخراجات کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ نئے ٹیکس لگا کر اور قرضہ لے کر حکومت اپنے اخراجات پورے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بجٹ...
    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے آخری دو دن میں اسرائیل کو بڑی مار پڑی، ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کے قریب تھے، امید ہے اب جلد پیشرفت ہوگی۔ امریکی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے شدید میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے لیے امریکا کے آگے ہاتھ جوڑے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ”آخری دو دن اسرائیل پر بہت بھاری گزرے۔ ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے تل ابیب سمیت کئی شہروں میں تباہی مچائی، متعدد عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔“ انہوں نے...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء عمران حسین ہزارہ نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے زرک خان مندوخیل کو مبینہ طور پر فارم 47 کے ذریعے کامیاب قرار دیا گیا، جبکہ فارم 45 کے مطابق حلقہ سے میں کامیاب ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور پی بی 42 کوئٹہ سے سابق امیدوار عمران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار زرک خان مندوخیل کی سرکاری ملازمت اور فارم 47 پر کامیابی کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل رجوع کیا، تاہم تمام ثبوت ہونے کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی رہنماء محمد...
    لندن سے ممبئی آنے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب دورانِ پرواز 7 افراد، جن میں 2 فضائی عملے کے ارکان بھی شامل تھے، اچانک ایک جیسی طبی علامات کا شکار ہوگئے، جن میں پیٹ درد، چکر آنا اور متلی شامل تھیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، متاثرہ افراد نے دورانِ پرواز طبیعت بگڑنے کی شکایت کی تاہم خوش قسمتی سے طیارہ بحفاظت ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا، جہاں فوری طور پر متاثرہ مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: 271 افراد کی ہلاکت، ایئر انڈیا کو شوکاز نوٹس جاری، تادیبی کارروائی کا عندیہ ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم اب...
    اسلام آباد: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ گیا، 20 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر افغان بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ گوادر پر افغان جہاز کی کامیاب آمد سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر کے ذریعے افغانستان کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی، گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گوادر بندرگاہ مکمل طور پر تجارتی سامان سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی...
    لاہور: شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔  ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ، کرول گھاٹی تیز رفتار ٹرک نے رات گئے 30 سالہ راہگیر کو کچل دیا جبکہ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔  سبزہ زار میں شاہ فرید قبرستان سے نوجوان کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ باقر کے نام سے ہوئی۔ شیرا کوٹ بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اچھرہ  فیروزپور روڈ شمع اسٹاپ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا۔