2025-11-05@08:58:00 GMT
تلاش کی گنتی: 6876
«کاغذات کی»:
(نئی خبر)
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ وزیر اعلی نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وسطاعت سے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی خیبر پختوںخوا نے نئے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفا دیا تھا۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دورہ امریکا کے دوران اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیر خزانہ نے امریکی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او بینجمن بلیک سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امریکا کے ساتھ سرمایہ کاری تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کے تیل و گیس، معدنیات، زراعت، آئی ٹی اور دواسازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی، وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاقِ رائے کی موجودگی کا ذکر کیا۔ وزیر خزانہ نے ڈی ایف سی کی جانب سے نجی شعبے کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔ اس کے علاوہ وزیر خزانہ محمد...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزيز الجدعان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی تعلقات اور نجی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو قومی ایئر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور معیشت کو پائیدار بنیادوں...
اداکارہ اور ڈائریکٹر انجلین ملک کینسر سے زندگئی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کی کیمو تھراپیز بھی ہوئی ہیں۔ انجلین ملک نے بیماری کا پتہ چلنے کے پہلے روز سے اب تک ایک مرحلے مرحلے پر مداحوں کو اعتماد میں لیا اور صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔ اپنی بیماری کے حوالے سے بالخصوص خواتین کو اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے اووری کے کینسر کی علامات کی نشاندہی کی۔ انجلین ملک نے بتایا کہ یہ ایک خاموش بیماری ہے جس کی اکثر دیر سے تشخیص ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات بہت معمولی اور نظر انداز کی جانے والی ہوتی ہیں۔ انجلین ملک نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا...
بھارتی نژاد اعلیٰ امریکی عہدیدار کی جاسوسی الزامات میں گرفتاری، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز بھارتی نژاد سابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل مشیر ایشلے جے ٹیلِس کو ایف بی آئی نے خفیہ دفاعی معلومات رکھنے اور چینی حکام سے مشتبہ روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ایشلے جے ٹیلِس امریکی حکومت میں بھارت، پاکستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی سازی کے کلیدی مشیر رہ چکے ہیں۔ ان کی گرفتاری کو نہ صرف واشنگٹن بلکہ بھارت کے لیے بھی ایک بڑا سفارتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹیلِس بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں شکاگو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کے...
آسام کے بکسا ضلع میں مشہور گلوکار زوبین گارگ کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کرتے وقت پرتشدد احتجاج پھوٹ پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں موجود مشتعل مداحوں نے جیل کے باہر ملزمان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور تین پولیس گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے کئی پولیس اہلکار اور ایک صحافی زخمی ہوئے۔ پولیس نے حالات قابو کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ملزمان میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے آرگنائزر شیام کانو مہانتا، زوبین کے منیجر سدھارتھا شرما، کزن سندیپن گارگ، اور دو سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایم پی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حفاظتی ضمانت اورمقدمات کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ کی جانب سے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ ریلیف ملنے پر سہیل آفریدی بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔ مزید :
شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سرانجام دیں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے، انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سر انجام دیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے...
کراچی (نیوز ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض (سابق کمانڈر سدرن کمانڈ ملٹری ایکسپرٹ) نے کہا ہے کہ اس وقت افغان طالبان رجیم بہت انڈر پریشر ہے وہ سوشل میڈیا پر بھارت کی طرح سے جھوٹ در جھوٹ بول رہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے کہا کہ ان کو کارروائی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ملا، ان کے اوپر سخت پریشر ہے کہ جو کچھ اس نے پاکستان کے ساتھ کیا یہ غلط ہے اور اس کا نقصان افغانستان کے لوگوں کو ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں بہت سارے ایسے لوگ اور عوامل ہیں جو افغان طالبان رجیم کو پسند نہیں کرتے دوسرا آپ نے بھارتی پراکسیز کو بھی رکھا ہوا ہے جس...
وقاص عظیم: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزيز الجدعان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی تعلقات اور نجی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو قومی ایئر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان...
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا یہ خیال ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں اس کے اثرات کابل پر واضح ہوں گے اور منفی اثرات دلی تک محسوس کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض (سابق کمانڈر سدرن کمانڈ ملٹری ایکسپرٹ) نے کہا ہے کہ اس وقت افغان طالبان رجیم بہت انڈر پریشر ہے وہ سوشل میڈیا پر بھارت کی طرح سے جھوٹ در جھوٹ بول رہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے کہا کہ ان کو کارروائی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ملا، ان کے اوپر سخت پریشر ہے کہ جو کچھ اس نے پاکستان کے ساتھ کیا یہ غلط ہے اور اس کا نقصان افغانستان...
افغان طالبان بھارتی مفادات کیلیے کام کررہے ہیں، سیزفائر کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب ملے گا، خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں افغان طالبان در حقیقت بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور جواب ملے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر افغانستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی جاری رہی تو پاکستان کو جواب دینا پڑے گا اور وہ اس اختیار کو استعمال کرے گا۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ 48 گھنٹے کا سیز فائر ہے لیکن اگر اس کی خلاف ورزی سامنے آئی تو پھر ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے فیصلے اور کارروائیاں بھارت سے اسپانسر ہو رہے ہیں۔ کابل حکومت...
دورِ نایاب :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے تحت حکومت نے اکتوبر کے اختتام تک صوبے بھر میں ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو آسان شرائط پر قرضہ جات فراہم کرنے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، جس میں پروگرام ڈائریکٹر ولید بیگ نے اب تک کی پیشرفت کے میں تفصیلی بارے بریفنگ دی،مجموعی طور پر95,600 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کا اجراء کر دیا گیا۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر بریفنگ کے مطابق82,931زیرتعمیرگھروں میں سے 20,940 گھر مکمل کر لئے گئے،59,510خاندانوں کو گھروں کی تعمیر مکمل کرنے...
جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے، امن صرف بات چیت سے آتا ہے،ہم اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہوگئے ہیں،سب کو اس ملک کیلئے کھڑا ہونا چاہیے پیرول پر رہا کیا جائے، پاک افغان کے درمیان امن کراسکتا ہوں،دو مسلم اور ہمسایہ ممالک میں لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا بہتر ہے،بانی کی پیشکش پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں...
وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے خلیجی ممالک، شمالی افریقا، افغانستان کو پاکستان میں معدنیات سمیت کئی شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی جس میں خلیجی ممالک، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے وزراء اور گورنرز بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیر خزانہ نے بطور لیڈ اسپیکر ملاقات کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا جبکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اِس موقع پر محمد اورنگزیب نے ٹیکسوں، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں اور...
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے کل، 16 اکتوبر 2025 کو اڈیالہ جیل جانے کا پروگرام بنایا ہے جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے اس ملاقات کے لیے درکار سیکیورٹی اور انتظامی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں صوبائی حکومت نے باضابطہ طور پر وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے وفاقی سیکریٹری داخلہ اور پنجاب کے سیکریٹری داخلہ کو بھی خط بھیجا گیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان...
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ طور پر ایک مراسلہ ارسال کیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلہ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کو بھیجا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ’سہیل آفریدی میرا اوپننگ بلے باز ہے‘، بانی پی ٹی...
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی تقریبِ حلف برداری سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبے اور ملک کی خدمت ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دیں گے۔ گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت کو دانشمندی، بردباری اور باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل مؤثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔...
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے گریڈ 17 کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے ہونے والےسی ایس ایس (CSS) مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں سال بھی یہ امتحان سخت ترین ثابت ہوا، جس میں کامیابی کا تناسب صرف 2.48 فیصد رہا۔ ملک بھر سے 15,602 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا، لیکن ان میں سے صرف 397 امیدوار ہی تحریری مرحلہ پاس کر سکے۔ بعد ازاں زبانی امتحان (انٹرویو) کے دوران مزید 10 امیدوار ناکام ہو گئے، یوںحتمی طور پر 387 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں207 مرد اور180 خواتین شامل ہیں۔ کمیشن نے ان کامیاب امیدواروں میں سے 119 مرد اور 110 خواتین کو مختلف سروس گروپس میں تعیناتی کے لیے منتخب...
کراچی میں ناردرن بائی پاس پر افغان کیمپ میں پولیس نے آج آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانوں کو گرایا گیا ہے۔ کراچی، افغان کیمپ کی خالی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب افغان کیمپ کی خالی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو اس دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے، لیکن ہم اپنا ٹاسک پورا کریں گے۔ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے یہ بھی کہا کہ آپریشن کے دوران متعد افراد کو حراست میں بھی...
اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یورپ جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت فیاض احمد اور نعمان علی کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مسافر فلائٹ نمبر EY303 کے ذریعے اٹلی جا رہے تھے اور انہوں نے امیگریشن حکام کو جعلی اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ پیش کیے۔ مزید بتایا گیا کہ مسافروں کے پاسپورٹ پر پاکستانی اور اٹلی امیگریشن کی جعلی مہر بھی ثبت تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں نے...
صدر مملکت نے افغان بارڈر پر سرحد پار حملوں کا فوری، پیشہ ورانہ جواب دینے پر پاک فوج کی مہارت کو سراہا۔ فوٹو پی آئی ڈی صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی، جس میں داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں فیلڈ مارشل نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ اسپن بولدک چمن:...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے وزیراعظم میاں شہبازشریف اورآرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیرکی حالیہ تاریخی سفارتی کامیابیوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماں کی وژنری اورمربوط قیادت نے پاکستان کے لیے غیرمعمولی اقتصادی مواقع کے دروازے کھول دیے ہیں، جوملک کوپائیدارخوشحالی کی راہ پرگامزن کر دیں گے۔میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ایک نمایاں اورمثبت تبدیلی آئی ہے۔ روایتی سفارت کاری کے بجائے اقتصادی سفارت کاری کومرکزتوجہ بنایا گیا ہے، جس کی...
شاندانہ گلزار کو وزیراعظم شہبازشریف کی اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ ملاقات کا جھوٹا پراپیگنڈہ مہنگا پڑ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کو وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنا مہنگا پڑ گیا، انہوں نے اپنی ٹویٹ تو ڈیلیٹ کر دی لیکن سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں اور ان کیخلاف قانون اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں مصر میں ہونے والی غزہ سمٹ میں شرکت کی جہاں ان کی ملاقات مختلف ممالک کے رہنماوں سے ہوئی، وزیراعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ آذربائیجان کے صدر کے ساتھ ٹیبل پر کھڑے گفتگو کر رہے ہیں اور اسی دوران وہ ’ آرمینیا کے صدر‘ سے بھی ملاقات کرتے ہیں اور مصافحہ کرتے ہیں جس کے ساتھ پاکستان...
سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ جاتی اصلاحات پر اطمینان اورحکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی کے حوالے سے ایک ارب ڈالر فنڈ کے لئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی بہتری کا عکاس ہے ۔(جاری ہے) بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے،یہ آئی ایم ایف کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ...
اسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کا شکنجہ ، 42 ملین کے واجبات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے زراج گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کو زراج ہاؤسنگ اسکیم کے لے آئوٹ پلان کی شرائط و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس کے مطابق زراج ہاؤسنگ اسکیم کا ابتدائی لے آئوٹ پلان 6 ستمبر 2004 کو 1250 کنال اراضی پر منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد 22 جولائی 2005 کو اس کا پہلا ترمیم شدہ اور توسیعی پلان 1461.80 کنال رقبے پر منظور کیا گیا۔ اس کی این او سی...
ایک معمولی سا خاندانی جنازہ مشرقی چین کی ایک عورت کے لیے زندگی بدل دینے والا لمحہ بن گیا، جب اس نے ایک اجنبی خاتون کو سوگ کی حالت میں دیکھا، جو خاندان کے فرد کی طرح برتاؤ کر رہی تھی۔ چین کے صوبہ شینڈونگ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اپنے شوہر کے خفیہ ازدواجی تعلق کا انکشاف اس وقت ہوا جب وہ ایک خاندانی جنازے میں شریک تھیں۔ اس حیران کن واقعے کے بعد عدالت نے شوہر کو دوہری شادی (بگیمی) کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ بھی پڑھیں: طلاق مبارک ہو، بھارتی شخص کا دودھ سے غسل اور کیک کاٹ کر جشن، ویڈیو وائرل واقعہ جون 2022 میں پیش آیا...
---فائل فوٹو وزیرِ خزانہ محمد اور نگزیب نے دورۂ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب نے امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات، ایموری کاکس، وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل، اکنامک ایڈوائزر کونسل کے قائم مقام چیئرمین پیئر یارڈ سے ملاقات کی ہے۔اعلامیے میں جولائی میں امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک اور یو ایس ٹی آر (تجارتی نمائندہ) ایمبیسیڈر گریر کے ساتھ ملاقات کا بھی ذکر ہے۔حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی فائدہ مند نتائج کے لیے تجارت پر حالیہ اتفاق رائے کو وسیع تر اقتصادی شراکت میں بدلنے پر...
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوسرے روز اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر نگل کلارک سے ملاقات کی، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر نگل کلارک کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ وزیرِ خزانہ نے ملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کے سفر کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا، آئی ایم ایف کی جانب سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (ای ایف ایف) کے دوسرے جائزہ اور ریزائلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ (آر ایس ٹی) کے پہلے جائزہ عمل پر حمایت پر...
راوت نے کہا کہ خودکشی نوٹ میں کیریئر برباد کرنے کی سازش کا ذکر بھارتی بیوروکریسی کے اندر تعصب کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کے دور میں ذات پات پر مبنی تعصب اور دلت مخالف رویوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ دلت اور پسماندہ طبقات کے خلاف ادارہ جاتی امتیاز نے بھارتی جمہوریت اور آئین کے دعوؤں کو سخت چیلنج کر دیا ہے۔ چندی گڑھ میں دلت آئی پی ایس افسر پورن کمار کی خودکشی نے بھارت میں موجود ذات پات کے جبر اور ادارہ جاتی ناانصافی کا پول کھول دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورن کمار اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران ترقیوں...
نئی دہلی: بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کے دور میں ذات پات پر مبنی تعصب اور دلت مخالف رویوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ دلت اور پسماندہ طبقات کے خلاف ادارہ جاتی امتیاز نے بھارتی جمہوریت اور آئین کے دعوؤں کو سخت چیلنج کر دیا ہے۔ چندی گڑھ میں دلت آئی پی ایس افسر پورن کمار کی خودکشی نے بھارت میں موجود ذات پات کے جبر اور ادارہ جاتی ناانصافی کا پول کھول دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورن کمار اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران ترقیوں اور تبادلوں میں غیر منصفانہ رویے پر کئی بار اعتراض کیا تھا۔ کانگریس رہنما ہریش راوت نے پورن کمار کی خودکشی پر سخت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اینٹانانیریو (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقا کے ملک مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرانسیسی فوجی طیارے کے ذریعے فرار ہوگئے۔ یہ دنیا بھر میں چند ہفتوں کے اندر ’جنریشن زی‘ کے احتجاج سے گرنے والی دوسری حکومت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حزبِ اختلاف کے رہنما سیتنی رانڈریانا سولو نائیکو نے بتایا کہ صدر ہفتے کی شب ملک چھوڑ گئے، جب فوج کے کئی یونٹس نے مظاہرین کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ایک فوجی ذریعے نے تصدیق کی کہ صدر راجویلینا فرانسیسی فوجی طیارے میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق انہوں نے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا سندھ بار کونسل کے انتخابات لڑنے کا معاملہ، صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار و دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ایڈووکیٹ اشفاق پنہور نے دائر کی ہے جس میں صوبائی وزیر داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل اور سندھ بار کونسل کے ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا گیا ہے ضیاء الحسن لنجار صوبائی وزیر داخلہ و قانون ہیں، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ بار کونسل کے انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ضیاء الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے سندھ بار کونسل کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، ضیاء الحسن لنجار سندھ اسمبلی کے رکن بھی ہیں، ضیاء الحسن لنجار...
کراچی: پولیس حکام نے افغان بستی میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے بعد خالی ہونے والے مکانات اور زمین پر قبضےکا خدشہ ظاہر کردیا اور ڈی آئی ویسٹ نے کراچی پولیس چیف کو خط ارسال کردیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقعے افغان کیمپ کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا قبضہ کرسکتی ہے۔ کراچی پولیس چیف کو باضابطہ خط میں ڈی آئی جی ویسٹ نے تجویز دی ہے کہ خالی ہونے والی زمین کے تحفظ کے لیے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے، جو زمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں گزشتہ روز علیمہ خان پر فرد جرم عاید ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے آج( بدھ) 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا...
قومی ادارہ برائے تعلیمی پیشہ ورانہ ترقی نے سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت میں خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پروگرام وزارتِ سیاحت کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی قدرتی حسن سے مالامال وادی رازَن سیاحت کا نیا مرکز بن گئی اس پروگرام کا مقصد قومی سطح کے اہم شعبوں میں پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ جمعرات سے شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت مختلف مضامین اور تعلیمی سطحوں کے اساتذہ سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے سے متعلق اپنی معلومات میں اضافہ کر سکیں گے اور یہ سمجھ سکیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نت نئی برقی ایجادات بالخصوص ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اسمارٹ ڈیوائسز نے جہاں ایک جانب زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں دوسری جانب ان آلات کے بے جا استعمال نے ذہنی، جسمانی، اعصابی، سماجی اور نفسیاتی مسائل میں بھی اضافہ کیا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کی ابتدائی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ مطالعے سے پتا چلا ہے کہ جن بچوں نے روزانہ زیادہ وقت اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا ٹی وی اسکرین پر گزارا، ان کی ریاضی اور مطالعے کی کارکردگی دیگر بچوں کے مقابلے میں کم تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل اسکرین کے استعمال سے بچوں کی توجہ کی صلاحیت، نیند کے معمولات اور ذہنی...
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقعے افغان کیمپ کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا قبضہ کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس حکام نے کراچی کی افغان بستی میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے بعد خالی ہونے والے مکانات اور زمین پر قبضے کا خدشہ ظاہر کر دیا اور ڈی آئی ویسٹ نے کراچی پولیس چیف کو خط ارسال کر دیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقعے افغان کیمپ کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا قبضہ کر سکتی ہے۔ کراچی پولیس چیف کو باضابطہ خط میں ڈی آئی جی ویسٹ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” غزہ کی جنگ کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گی۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس آج ریاض میں مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” کے نتائج غزہ پٹی میں جاری جنگ کے خاتمے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔کابینہ نے اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی عوام کی انسانی...
جے رام رمیش نے کہا کہ ٹرمپ نے شہباز شریف اور عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں عالمی سطح پر اہمیت دی۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف پر حکومت پر شدید تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ٹرمپ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے باوجود امریکی صدر ہندوستان کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔ کانگریس نے ٹرمپ کی جانب سے عاصم منیر کی تعریف اور ان کی سابقہ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ یہ کیسی دوستی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی صدر ٹرمپ کو اپنا اچھا دوست کہتے...
غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہ ہوئے کہ اسرائیلی افواج نے دوبارہ کارروائیاں شروع کر دیں، جن میں مزید چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے علاقے شجاعیہ میں فائرنگ کی۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران 44 لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں جبکہ 29 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ 38 لاشیں ملبے کے نیچے سے برآمد ہوئیں، جب کہ کئی افراد اب بھی ملبے اور تباہ شدہ عمارتوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔ وزارت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں ہلاکتوں کی...
مائیکروفنانس کانفرنس مالی شمولیت، پالیسی اصطلاحات اور دیہی علاقوں کی ترقی کے وژن کے ساتھ اختتام پذیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے ادارے براے صنعتی ترقی ( UNIDO) اور سندھ کے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور جامع ترقی (PAIDAR) کے اشتراک سے سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس (AMC)کا 9واں ایڈیشن پاکستان کے مالی شمولیتی منظرنامے کے مستقبل کی ازسرنو تشکیل کیلئے جدت، لچک اور جامع ترقی کے مضبوط مطالبہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔Renaissance of Microfinance کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس میں، پالیسی سازوں ، ریگولیٹرز، ترقیاتی شراکت داروں ، مائیکروفنانس اداروں، کمرشل بینکس، بیمہ کمپنیوں، فن ٹیک انویٹرز اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے شرکت کی اور غربت کے خاتمے، استحکام لانے اور جامع معاشی ترقی میں مائیکروفنانس کے موثر کردار پر سیر حاصل...
---فائل فوٹو صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کی تحصیل انبار میں واقع گرلز پرائمری اسکول کے اساتذہ کی غیرحاضری پر والدین اور طالبات نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ایک ماہ سے اساتذہ غیر حاضر ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب احتجاج کے باعث مہمند انبار شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کر دیا گیا جبکہ ٹریفک بھی بحال ہو گئی۔
اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے ملاقات کرکے اصلاحاتی ایجنڈے پر عزم کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکا کے سرکاری دورے کے پہلے دن واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ اور ان کے وفد نے آئی ایم ایف کے مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد ازعور اور ان کی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی، دونوں فریقوں نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بات چیت کی اور اس عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔...
---فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم ڈی کیٹ 2025ء کے پرچوں کے پری ہاک تجزیہ کو یقینی بنائیں۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان اتوار 26 اکتوبر 2025ء ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ کےلیے کُل ایک لاکھ 40 ہزار 125 درخواست دہندگان کو رجسٹر کیا گیا جو ملک بھر میں 35 مقامات پر منعقد کیا جائے گا جس میں ایک بین الاقوامی مرکز یعنی ریاض (سعودی عرب) بھی شامل ہے۔یہ ٹیسٹ یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا جن میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ اور شہید...
تھانہ سٹی مرید کے میں اب تک ٹی ایل پی کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ تمام مقدمات میں سعد رضوی، انس رضوی اور سٹیج پر موجود قیادت کیخلاف اشتعال انگیزی پھیلانے، لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسانے، تشدد کرنے اور ریاستی اداروں، پولیس اور انتظامیہ کو بُرا بھلا کہنے اور گالیاں دینے اور عوام کو ریاست کیخلاف کھڑا کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کی قیادت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ مرید کے پولیس نے انسداد دہشت گردی سمیت متعدد سنگین دفعات کے تحت ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی، ان کے بھائی انس رضوی اور مجلس شوریٰ کے ارکان سمیت مظاہرین کیخلاف مزید 3...
تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے متضاد اور غیر مخلصانہ قرار دے دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کے اقدامات اور بیانات ایک دوسرے سے مکمل تضاد رکھتے ہیں۔ ایک طرف امریکا ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ دوسری جانب وہ مذاکرات اور تعاون کی بات کرتا ہے ، جو کہ محض دکھاوا ہے۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز امریکی صدر نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے لیے دوستی اور تعاون کا ہاتھ ہمیشہ کھلا ہے، تاہم ایران...
26ویں آئینی ترمیم کیس؛کمیٹی کے پاس بنچز بنانے کااختیار ہے، فل کورٹ بنانے کا نہیں،کمیٹی کے اختیارات چیف جسٹس کے اختیارات نہیں کہلائے جا سکتے،دونوں مختلف ہیں،جسٹس عائشہ ملک کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کمیٹی کے پاس بنچز بنانے کااختیار ہے، فل کورٹ بنانے کا نہیں،کمیٹی کے اختیارات چیف جسٹس کے اختیارات نہیں کہلائے جا سکتے،دونوں مختلف ہیں، ہم بنچز نہیں بلکہ فل کورٹ کی بات کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس حسن اظہر رضوی ،جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بنچ میں شامل ہیں۔ کفیل کی شرط ختم، سعودی عرب میں مستقل...
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 26 نومبر احتجاج کیسز کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 4 نومبر تک توسیع کردی۔ دوران سماعت وکلا مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جب کہ پولیس بھی ریکارڈ نہیں لائی۔ جج امجد علی شاہ نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تمام 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے فریقین وکلا کو بھی آئندہ تاریخ پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ پولیس کو جیل میں بشریٰ بی بی سے تفتیش بھی مکمل کرنے کا...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16اکتوبر سے پیٹرول کی قمیت میں 6روپے 10پیسے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 2.75 اور لائٹ ڈیزل 1.64 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔ انڈسٹری نے ورکنگ اوگرا کو بھیج دی،اوگرا کل سمری بھیجے گی، قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ حکومت نے لیوی ٹیکسز بڑھائے تو ریلیف کم یا ختم ہوسکتا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
لاہور: عثمان بزدار دور میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب ہو گئی، جس میں سرکاری افسران کو ملوث قرار دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں ایک بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاالدین میں 200 ملین روپے (20 کروڑ) کی مبینہ مالی ہیر پھیر کی گئی۔ اس سلسلے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے حکم پر باقاعدہ انکوائری عمل میں لائی گئی، جس کے بعد ممبر انکوائری نے تفصیلی تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ کمیٹی کو ارسال کر دی ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں محکمہ صحت نے...
واشنگٹن( نیوزڈیسک) پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کی کامیابی کے بعد ٹیرف ڈیل طے پا گئی۔ اس حوالے سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے معاون امریکی وزیرخزانہ رابرٹ کپروتھ سے ملاقات کی جس میں ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی گئی۔ محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔ دولت مشترکہ وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے موسمیاتی فنانسنگ کی اہمیت اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ فعال کرنے کی ضرورت پر زور...
ذرائع کے مطابق سونم وانگچک کے وکیل مصطفی حاجی نے ایک بیان میں کہا کہ وانگچک ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں تاہم وہ لداخ کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کی جودھ پور سینٹرل جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے لداخ خطے کے علاقے لیہہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں چار شہریوں کی ہلاکت کی آزادانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سونم وانگچک کے وکیل مصطفی حاجی نے ایک بیان میں کہا کہ وانگچک ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں تاہم وہ لداخ کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں۔ مصطفی حاجی نے کہا کہ وانگچک نے لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی)،...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان دھمکی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکانے کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے افغان طالبان پہلے دھمکی پر عمل کرلیں، اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی افغان شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا۔وزیردفاع نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ ہے، شہری آبادی کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں...
تبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات : رائیونڈ احتماع کیلئے سہولت فراہم کرنے کا حکم ‘ بروقت تیاری کے ذریعے آفات سے بچائو ممکن : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی۔ تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمات پر خراج تحسین کیا اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے...
تحریک لبیک کیخلاف رات کے اندھیرے میں آپریشن (تصادم میں ایس ایچ اوسمیت 5 افراد جاں بحق، 48 اہلکار زخمی)
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہریوں اور اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا،پنجاب پولیس کا دعوی مرید کے (مانیٹرنگ ڈیسک)مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا تاہم مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مارچ پر پولیس نے مرید کے میں فائرنگ کی جس سے ٹی ایل پی کارکنان کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسی طرح کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، یہ ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے، اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی مذاکرات کے لیے تیار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پانچ سال کے اندر پاکستان کی ادویات کی برآمدات 30 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ہے جس کیلیے تمام تر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈریپ کے اہم اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ادویات کی برآمدات 5سال کے اندر30بلین ڈالر تک پہنچائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی ادویات کی دنیا کے بڑے تجارتی بلاکس میں رسائی کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ یہ منصوبہ محض ایک عددی ہدف نہیں بلکہ پاکستان کے معاشی استحکام کی علامت ہے ۔ہم اس شعبہ کو ایکسپورٹ انڈسٹری میں تبدیل...
پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ جن اشتہارات کی خلاف ورزی کا ذکر کر رہے ہیں وہ فائل پر موجود نہیں ہیں، کیسے ثابت ہوگا کہ وہ اشتہارات قانون کے مطابق ہیں یا نہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نزاکت حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس وقاص رؤف نے استفسار کیا کہ کیا آپ پی آئی اے خریدنا چاہتے ہیں۔؟ درخواست گزار وکیل نے جواب دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طرزِ عمل چین کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے والا ہے اور اس سے مسائل کے حل کے بجائے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ امریکا نے چین کے خلاف مسلسل پابندیاں اور محدود اقدامات متعارف کروائے ہیں جن سے چین کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور بیجنگ ان اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ خود احتسابی کے بجائے امریکا نے مزید ٹیرف کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں، جو چین کے...
مصر کے شہر شرم الشیخ میں فلسطین کے صدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، دونوں راہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ بین الاقوامی امن کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختصر ملاقات کی جس میں دونوں راہنماؤں نے گرمجوشی کیساتھ مصحافہ کیا، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف، آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پاشینیان، اردن کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے مصر شرم الشیخ میں امریکی صدر ٹرمپ، فلسطینی صدر محمود عباس، بحرین کے فرمانروا اور قطر کے امیر سے ملاقاتیں کیں اور غزہ امن معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر کئی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا، دونوں کے درمیان خوش گوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران فریقین نے فلسطین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات...
وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز شرم الشیخ(سب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ بین الاقوامی امن کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماں سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد کی صورت حال، علاقائی استحکام اور انسانی امداد جیسے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ بین الاقوامی امن کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان شہبار شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصافحہ کیا۔صدر ٹرمپ نے وزیراعظم سے خصوصی طور پر کافی دیر تک بات کی جب کہ شہباز شریف...
امریکی صدر کی مصری ہم منصب سے اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سب کا کردار انتہائی اہم ہے
شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے غزہ جنگ بندی میں حماس کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔ صدر ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر نے امن معاہدے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور آج ہم شرم الشیخ میں امن کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ امریکی...
بھارت اور کینیڈا نے نئی دہلی میں وزرائے خارجہ کی بات چیت کے بعد اپنے تعلقات کے فروغ کے لیے ایک نئے لائحہ عمل پر اتفاق کیا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کینیڈین سکھ علیحدگی پسند کے قتل کے بعد کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے اہم معدنیات، تجارت اور زرعی ویلیو چینز جیسے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا، جو امریکی ٹیرف کے باعث تجارت میں تنوع پیدا کرنے کے خواہاں ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس شراکت داری کی بحالی نہ صرف معاشی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ بدلتے ہوئے عالمی اتحادوں سے...
وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے۔صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کی سیاسی و سفارتی مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں۔وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف مصر کے...
فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور فلسطینیوں کیلیے آواز بلند کرنے سمیت سیاسی و سفارتی محاذ پر ہمیشہ حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی جس میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی شریک تھے۔ شرم الشیخ میں ہونے والی ملاقات میں فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور انکی سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے گرمجوشی سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کی...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی جس میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی شریک تھے۔شرم الشیخ میں ہونے والی ملاقات میں فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور انکی سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے گرمجوشی سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کی جس کے دوران کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں، جس پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو ناز ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ...
سٹی 42: پرائس کنٹرول نے صوبہ بھر میں 4 لاکھ 4 ہزار 404 مقامات کی چیکنگ کی ، 12ہزار 114 گراں فروشوں کو جرمانہ، 2 کیخلاف مقدمات درج کیے اور 100 گرفتار کرلیے ۔32 ہزار 65 مقامات سے آٹا نرخوں کی چیکنگ کی گئی 357 گراں فروشوں کو جرمانہ کیا،آٹےکے نرخ کی چیکنگ کےدوران 7 گراں فروشوں کوگرفتار کروایاگیا۔18ہزار 864 چکن شاپس کی چیکنگ کی گئی 523 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ کیا اور 7 گرفتار کرلیے ۔9 ہزار 888 ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کی 360 گراں فروشوں کو جرمانہ کیاگیا۔ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کےدوران11 افرادگرفتار ہوئے 1 ایف آئی آر درج کی گئی۔12 ہزار 266 مقامات سے چینی نرخ کی چیکنگ کی گئی ۔ 627 ناجائز منافع...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے دوران بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی شریک تھے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور ان کی سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔مزید بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر...
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر حلقہ بندیوں کے جاری شیڈول کے تحت ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ بندی حکام اور حلقہ بندی کمیٹوں کے تقرری اور تربیت،نقشوں کی خریداری سمیت دیگر انتظامات کی تکمیل 12 اکتوبر تک مکمل کر لی گئی ہیں۔ کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست کی تیاری کا کام 13 اکتوبر کو شروع ہوگیا جو 31 اکتوبر تک مکمل ہوں گی۔ یکم نومبر کو فہرستیں آویزاں کی جائیں گی اور ان پر اعتراضات 16 نومبر تک جبکہ اعتراضات کو یکم دسمبر تک نمٹایا جائے گا،حلقہ بندیوں کی...
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر حلقہ بندیوں کے جاری شیڈول کے تحت ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر حلقہ بندیوں کے جاری شیڈول کے تحت ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ بندی حکام اور حلقہ بندی کمیٹوں کے تقرری اور تربیت،نقشوں کی خریداری سمیت دیگر انتظامات کی تکمیل 12 اکتوبر تک مکمل کر لی گئی ہیں۔(جاری ہے) کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست کی تیاری کا کام 13 اکتوبر کو شروع ہوگیا جو 31 اکتوبر تک مکمل ہوں گی۔یکم نومبر کو فہرستیں آویزاں کی جائیں گی اور ان پر اعتراضات 16 نومبر...
وفاقی حکومت نے ادویات کی برآمدات کو 5 سال کے اندر 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت ڈریپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پانچ سال کے اندر 30 ارب امریکی ڈالر کی ادویات کی برآمدات کے ہدف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول کیلیے تمام تر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ ڈریپ کی ٹیم اور وزارتِ صحت اس منصوبے کی...
وفاقی حکومت نے ادویات کی برآمدات کو 5 سال کے اندر 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت ڈریپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پانچ سال کے اندر 30 ارب امریکی ڈالر کی ادویات کی برآمدات کے ہدف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول کیلیے تمام تر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ ڈریپ کی ٹیم اور وزارتِ صحت اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ...
وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے جرمنی کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن ہیلین پاؤسٹ، گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ (جی جی جی آئی)اور اقوامِ متحدہ کے ماحولیات کے حوالے سے پروگرام (یو این ای پی۔سی سی سی)کے نمائندوں نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔پیر کووزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سپورٹنگ پریپرڈنس فار آرٹیکل سکس کوآپریشن (ایس پی اے آر سی)پروگرام کے تحت پاکستان کے کاربن مارکیٹ کے قواعد و ضوابط، قیمتوں کے تعین کے طریقۂ کاراور گورننس فریم ورک کو مضبوط بنانے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا جہاں پولنگ 23نومبر کو ہوگی۔(جاری ہے) ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 24 اکتوبر تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلہ31 اکتوبرتک ہوگا۔نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 3نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 4نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوری ارکان ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق،مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد نے ملاقات کی جس میں وزیراعلی نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کے ساتھ ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی اس موقع پر وفد نے وزیراعلی کے عوامی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کروائی۔ زرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائے ونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان...
چین کی جانب سے ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے حالیہ اقدامات کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، چینی وزارت خارجہ
چین کی جانب سے ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے حالیہ اقدامات کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چینی آلات اور ٹیکنالوجی استعمال کرکے امریکہ کو ریئر ارتھ میٹلز برآمد کیے ، جس سے چین نےریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنڑول کے نئے ضوابط کو متحرک کیاہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس اور مضامین میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ “چین نے امریکہ کے لئے پاکستان کے ریئر ارتھ میٹلز کی برآمد کے خلاف جوابی اقدامات کیے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس...
حال ہی میں سامنے آنے والے ایک سروے نے بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی سے متعلق عوامی رائے میں موجود انتہائی سیاسی و نظریاتی تقسیم کو واضح کر دیا ہے۔سروے کے مطابق، حکمران جماعت عوامی لیگ (اے ایل) اور اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں کے درمیان بھارت اور پاکستان سے تعلقات پر رائے تقریباً ایک دوسرے کی ضد ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کا بھارت یا پاکستان کے بارے میں مؤقف دراصل اس کے ووٹر بیس کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارت سے تعلقات کے بارے میں رجحان سروے کے مطابق، عوامی لیگ کے 88 فیصد حامیوں کا ماننا ہے کہ بنگلہ دیش کو بھارت کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے چاہییں۔اس کے...
لاہور (خصوصی نگامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب سے آنیوالے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب جس تیزی سے ترقی کر رہا ہے، وہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں توانائی، تعمیرات، زراعت، سیاحت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گا۔ امیر مرکزی...