2026-07-24@12:10:57 GMT
تلاش کی گنتی: 13936
«ہے اور»:
(نئی خبر)
لاہور: وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حوالے سے سردار اختر مینگل اور ڈاکٹر مالک کے مطالبات پر بات ہوسکتی ہے لیکن دہشت گردوں سے بات نہیں ہوگی۔ مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مالک اور سردار اختر مینگل صاحب سے عرصے سے احترام کا تعلق ہے، بلوچستان کے مسئلے کو پہلے سمجھنا ہوگا، ماضی میں جو ہوچکا اس پر افسوس کیا جاسکتا ہے سبق سیکھا جاسکتا ہے واپس نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے مسئلے کے دو پہلو ہیں، ایک مسئلہ میرے ان دو بھائیوں نے پیش کیا جبکہ دوسرے کو بشیر زیب وغیرہ پیش...
آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ بولر بریٹ لی نے دبئی میں مستقل رہائش اختیار کر لی ہے اور اس فیصلے کی وجہ بھی خود ہی سامنے لے آئے ہیں۔ بریٹ لی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدا میں دبئی کے دورے صرف کام کے سلسلے میں ہوتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ یہ دورے زندگی کے ایک نئے باب میں بدل گئے۔ ان کے مطابق اب دبئی ان کا نیا گھر بن چکا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ دبئی نے انہیں نئے مواقع، بہترین لوگوں کی رفاقت، خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع اور ایک ایسا طرزِ زندگی دیا ہے جس کا نعم البدل ملنا مشکل ہے۔ بریٹ لی کا...
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شفاف طرزِ حکمرانی، قانون کی بالادستی اور حقیقی جمہوری اقدار کا فروغ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور عوامی قائدین کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے، بصورت دیگر عوامی بے چینی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات کو ملکی سیاسی تاریخ کا یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابات بدترین دھاندلی، فراڈ اور جمہوریت پر شب خون کے مترادف تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر اور غیر آئینی طریقوں...
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغان پالیسی اور خارجہ پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے ایک انار نہیں آسکتا لیکن دہشت گرد آ رہے ہیں، اگر دہشت گرد آرہے تو ان کو ماردیں کس نے روکا ہے۔ راولپنڈی میں جمعیت علمائے اسلام یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ8فروری کو دو سال پہلے اسی دن ملک میں مرکزی انتخابات ہوئے جو نتیجہ سامنے آیا اس کو مسترد کردیا گیا اور جعلی قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو حکومت کررہے ہیں جعلی مینڈیٹ پر حکومت کررہے ہیں، جمعیت علمائے اسلام ایسی حکومت کا حصہ نہیں ہوسکتی...
امریکی پابندیوں کی وجہ سے کیوبا میں توانائی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومت کو دن میں کئی گھنٹے بجلی بند کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ کمیونسٹ حکومت کے زیرِ انتظام اس جزیرے پر تقریباً 11 ملین لوگ زندگی گزار رہے ہیں اور اس بحران سے ان کی روزمرہ زندگی سخت متاثر ہو رہی ہے۔ بس اسٹاپ خالی ہیں، گھروں میں کھانا پکانے کے لیے لوگ لکڑی اور کوئلہ استعمال کر رہے ہیں، اور امریکی پابندیوں کے باعث معاشی حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں۔ صدر میگوئل ڈیاز-کینیل نے سخت ہنگامی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے ایندھن کی محدود فراہمی، دفتر کے اوقات میں کمی اور دیگر پابندیاں عائد کی ہیں تاکہ...
لاہور: بسنت کے تیسرا روزبھی لاہوریوں پر بسنت کا بخار عروج پر رہا۔دہلی گیٹ میں وزارتِ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام بسنت بہار پروگرام کا انعقاد کیا گیا.صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا،امریکہ اور برطانیہ سے فیملیاں لاہور میں بسنت منانے دہلی گیٹ پہنچیں۔بسنت کے تیسرے روز میوزک کنسرٹ بھی ہوا.گلوکار ندیم عباس لونے والا اور گلوکارہ میگا کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا.لوگ ندیم عباس کے گانوں پر بھنگڑے ڈالتے رہے جھومتے رہے،دہلی گیٹ کی چھت سے ملحقہ چھتوں پر کھڑے شہری بھی میوزک لائیو کنسرٹ انجوائے کرتے رہے۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کا وقت کل صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا ہے.بسنت اپنے عروج کو پہنچ...
نیشنل کانفرنس کے سرپرستِ اعلیٰ نے ان حملوں کو انسانیت، اسلام اور امن کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کسی بھی مذہب یا نظریے میں جائز نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مساجد کے اندر ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ دھماکوں کی نیشنل کانفرنس کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سخت اور پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان حملوں کو انسانیت، اسلام اور امن کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کسی بھی مذہب یا نظریے میں جائز نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ پاکستان کے اسلام آباد میں مساجد کے اندر دھماکوں کے واقعات پیش آئے، جن میں متعدد...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر میں تین روزکے دوران 9 لاکھ گاڑیو ں کی انٹری کا ریکارڈ بن گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 روزہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ نگرانی خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق لاہورمیں 3روز کے دوران 9لاکھ گاڑیو ں کی انٹری ہوئی۔ اورنج لائن، میٹروبس، فیڈربس، الیکٹروبس اور دیگر سرکاری بسوں پر مسافروں نے ریکارڈ سفر کیا۔دو روز میں تقریبا 14 لاکھ مسافروں نے سفرکرکے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز نے اپنے بچوں کے ساتھ اندرون لاہور میں...
بلوچستان : کوئٹہ میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور درجہ حرارت صفر ڈگری یعنی نقطہ انجماد تک جا پہنچا ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج برفباری اور بارش کی پیشگوئی کے بعد سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم شدید سرد اور خشک ہے اور درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج رات کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور ہلکی برف باری کی پیشگوئی ہے۔کوئٹہ کے علاوہ زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، قلات، تربت، چاغی، گوادر، خاران میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ بالائی اضلاع میں ہلکی برف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی مدد کر رہا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین دہشت گرد عناصر کے لیے استعمال ہونے دے رہے ہیں اور انہیں پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی اجازت دے کر جرائم میں عملاً شریک ہو چکے ہیں، کچھ ممالک نہ صرف ان عناصر کی مالی معاونت کر رہے ہیں بلکہ انہیں تکنیکی اور عسکری سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے خبردار کیا کہ طالبان رجیم کے اقدامات اور موجودہ حالات نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے اور قومی اتفاق رائے سے اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بیان میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں بچا اور تمام اختیارات صوبوں کے پاس چلے گئے ہیں. مگر صوبے اب یہ اختیارات نچلی سطح پر ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں کو منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے تمام سیاسی قوتوں کو دعوت دی کہ وزیراعظم کے "میثاقِ استحکامِ پاکستان” کے وژن کے تحت مل بیٹھ کر بات کریں، کیونکہ پاکستان مضبوط ہوگا تو ہی تمام صوبے مضبوط ہوں گے۔بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے...
چین کے شہر شنگھائی میں قائم روبوٹکس اسٹارٹ اپ DroidUp نے دنیا کا پہلا بایومیمیٹک انسان نما اے آئی روبوٹ ’مویا‘ متعارف کرا دیا ہے، جسے انسانی خدوخال، حرکات اور جذباتی تاثر کے قریب تر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق مویا کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ انسانوں سے مشابہ دکھائی دے۔ اس میں حقیقت سے قریب جلد کی بناوٹ، انسانی انداز میں چلنے کی صلاحیت، چہرے کی شناخت اور جدید مصنوعی ذہانت کے فیچرز شامل ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں اس روبوٹ کو صحت، تعلیم اور کسٹمر سروس جیسے شعبوں میں عوامی رابطے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ مویا کی سب سے نمایاں اور منفرد خصوصیت اس کی گرم جلد ہے،...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی مدد کر رہا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین سے دہشت گرد عناصر کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی اجازت دے کر جرائم میں شراکت دار بن گئے ہیں، کچھ ممالک ناصرف ان کی براہِ راست مالی معاونت کرتے ہیں بلکہ انہیں تکنیکی اور عسکری ذرائع بھی فراہم کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کا وقت بڑھا دیا صدر آصف...
اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی کال کے باوجود راولپنڈی میں تمام مارکیٹیں کھلی ہوئی ہیں اور مری روڈ، آئی جے پی روڈ، پشاور روڈ اور صدر مال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ صدر، راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ سمیت اہم تجارتی مراکز کھلے رہے جبکہ تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز نے شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کی کال مسترد کر دی۔ صدر راولپنڈی سے فیض آباد تک ٹریفک کی روانی برقرار ہے، تاہم ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مری روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ مکمل بند کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی میں الیکٹرک اور گرین بس...
دوسری انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کا اعلان پارلیمانی تعاون کی بڑھتی اہمیت کا ثبوت ہے: یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا میں دوسری انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کا اعلان پارلیمانی تعاون کی بڑھتی عالمی اہمیت کا ثبوت ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمانوں کے درمیان روابط عالمی استحکام اور طویل المدتی تعاون کی بنیاد ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان فعال پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے عالمی برادری میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے، پارلیمان عالمی مکالمے اور اعتماد سازی میں مرکزی ستون ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری عالمی امن اور پائیدار شراکت داری کے لیے ناگزیر ہے، انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس پاکستان کے عالمی سفارتی وژن کی عکاس ہے۔
لاہوریوں کے ساتھ غیرملکی سفیر اور شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی بسنت کی خوشیاں منا رہے ہیں۔امریکی سفاتخانے کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر بھی بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچ گئیں۔اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیٹلی بیکر کا استقبال کیا جبکہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر صہیب بھرت بھی ان کے ہمراہ رہے۔نیٹلی بیکر نے بسنت کی اجازت دینے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ اداکار یاسر حسین، میکال ذوالفقار، عدیل، محب مرزا اور اداکارہ جگن کاظم ، علی زرغون، فریال خان، اداکارہ گوہر اور آمنہ نے بھی بسنت کی تقریبات میں شرکت کی۔اداکاروں کی جانب سے بسنت منانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت پر حفاظتی ایس او پیز پر عمل کرنے پر اہل لاہور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی۔ ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ لاہور آج بہت خوش ہے، میں بھی بہت خوش ہوں، لاہور والوں نے قواعدو ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا، مقررہ سائز اور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوع ڈور استعمال کرنے کی اطلاعات نہیں ملیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق محفوظ بسنت...
کنشاسا : افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں گزشتہ دنوںکولٹن کی ایک کان منہدم ہوگئی تھی، جس میں 200 سے زائد افراد کی ہلاکتوں نے حکمرانوں کو ہلاکر رکھ دیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اطلاعات میںہلاکتوں کی مزید اطلاعات آئی ہیں جو 300 سے زائد بتائی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ افسوسناک واقعہ جمہوریہ کانگو کے مشرقی حصے میں واقع روبایا کے علاقے میں پیش آیا تھا، جہاں کولٹن کی ایک آرٹی سینل کان اچانک منہدم ہوگئی تھی۔ اعلیٰ حکام کے مطابق حادثے میں اب تک 300 سے زائد افراد کی جانیں جا چکی ہیں جبکہ اب بھی 100 کے قریب افراد زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ یاد رہے کہ ہلاک شدگان...
لاہور(نیوز ڈیسک) بیرونِ ممالک میں بھارتی نژاد مجرموں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں بھارتی شہریوں کی گرفتاریوں، تحقیقات اور ملک بدری کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی امیگریشن ڈیٹا بیس کے اعلیٰ ترجیحی مجرمانہ کیسز کی فہرست میں 89 بھارتی نژاد افراد بھی شامل پائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ان افراد کے نام اور ان پر عائد جرائم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ان بھارتی نژاد افراد پر جنسی جرائم، منشیات کی اسمگلنگ، مالی فراڈ، اغوا، منی لانڈرنگ...
مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے ایک پوڈکاسٹ میں نیتن یاہو خاندان کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات کیے ہیں۔ سابق سکیورٹی چیف نے بتایا کہ بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے اپنے والد پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد اسے امریکا کے شہر میامی منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا، یہ حملہ اس نوعیت کا تھا کہ سکیورٹی کو مداخلت کرنا پڑی۔ ایمی درور نے بنیامین نیتن یاہو کی اخلاقیات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ریستورانوں میں بل ادا نہیں کرتے تھے اور اخراجات اپنے عملے یا محافظوں پر ڈال دیتے تھے، نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ...
نئی دہلی (ویب ڈیسک) ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مردوں میں دل کی بیماری خواتین کے مقابلے میں اوسطاً سات سال پہلے ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق دل اور خون کی نالیوں سے متعلق امراض دنیا بھر میں اموات کی ایک بڑی وجہ بن چکے ہیں، عالمی ادارۂ صحت کے مطابق سال 2022 میں دنیا بھر میں تقریباً ایک کروڑ 98 لاکھ افراد ان بیماریوں کے باعث جان سے گئے، جن میں سے 85 فیصد اموات دل کے دورے اور فالج کی وجہ سے ہوئیں۔ یہ تحقیق کارڈیا (کورونری آرٹری رسک ڈیولپمنٹ اِن ینگ ایڈلٹس) نامی طویل المدتی ریسرچ کے ڈیٹا پر مبنی ہے اور اس کے نتائج جرنل آف...
رمضان المبارک 2026 کی آمد میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں اور دنیا بھر میں روزوں کے دورانیے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ مختلف ممالک میں دن اور رات کے فرق کے باعث روزے کے اوقات میں نمایاں فرق دیکھنے کو ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی ممالک جیسے روس کے شمالی حصے، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے سے زیادہ ہو سکتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں یہ مدت 20 گھنٹے تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ دوسری جانب جنوبی اور معتدل خطوں میں روزے کا دورانیہ نسبتاً کم رہے گا۔ برازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا جیسے ممالک میں روزے...
کینیڈا نے چین کے ساتھ اپنی تجارتی پالیسی میں خود کو امریکہ سے دور کر لیا ہے اور اقتصادی آزادی حاصل کرنے کے لیے توانائی اور کان کنی کے منصوبوں میں تیزی لائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا ہے کہ دنیا میں امریکہ کے خلاف مزاحمت کا ایک نیا محور تشکیل پا رہا ہے۔ خبررساں ادارے تسنیم کے عبرانی گروپ کے مطابق، معاریو اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ جب ہم امریکہ اور چین کے درمیان مسابقت کا مشاہدہ کر رہے ہیں، درمیانی طاقت کے ممالک تجارت سے لے کر سلامتی تک مختلف جہتوں میں وسیع تر تعاون پر مبنی تعلقات کو منظم کر رہے ہیں، جس کا مقصد نئے بین الاقوامی...
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں جو دہشت گردی واپس آئی ہے، اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔ علما کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ میں اظہار یکجہتی کے لیے حاضر ہوا ہوں، جو لوگ اسلام آباد میں افسوس ناک واقعے کے ذمہ دار ہیں، انہیں انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جو اللہ کی عبادت میں مصروف تھے انہیں نشانہ بنایا گیا کیوں کہ ان دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے ۔ میں پوری ریاست کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دینی...
لاہور بھر میں بالخصوص اندرونِ شہر بسنت فیسٹیول کے موقع پر چھتوں پر پتنگ بازی عروج پر ہے۔ بچے، نوجوان، بزرگ اور خواتین اپنے گھروں، پلازوں اور بلند عمارتوں کی چھتوں پر پتنگیں اڑاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شہری اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ گھروں میں پتنگ بازی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جبکہ روایتی کھانے بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔ قریباً ہر چھت پر ساؤنڈ سسٹم نصب ہیں جن پر روایتی بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں، جس سے خوشی اور جوش و خروش کا ماحول مزید بڑھ گیا ہے۔ پورے شہر کی چھتوں پر ہلہ گلہ اور مسرتوں کا سماں ہے۔ لاہور کے آسمان پر ستاروں کی جگہ رنگ برنگی پتنگیں لہرا رہی ہیں، جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، ازبک ہم منصب اور معاون خصوصی ہارون اختر خان کے ساتھ ربن کاٹ کر”میڈ ان ازبکستان” نمائش کا افتتاح کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ، جاوید عالم اوڈھو سے سینٹرل پولیس آفس (CPO) کراچی میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے) کی گورننگ باڈی کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل، آزادیِ صحافت، اور جرائم کے خاتمے میں میڈیا کے کلیدی کردار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وفد کی سربراہی صدر سی آر اے سمیر قریشی نے کی۔ وفد کے دیگر ممتاز شرکاء میں درج ذیل اراکین ، عبید اللہ شاہ (نائب صدر)، ندیم احمد (جنرل سیکریٹری)، آصف خان (سیکریٹری اطلاعات)، اکرم قریشی (خازن)۔گورننگ باڈی اراکین میں عدنان راجپوت، اورنگزیب جبار، ثاقب عالم، صبا عروج خان، اظہر زیدی، مطلوب بیگ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوئے 4 سال ہوگئے ہیں لہٰذا آج اگر ملک دہشت گری کی لہر میں آیا ہوا ہے تو اس کی وجہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی، غلط فیصلوں اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس کامیڈی بھرپور تھی، وزیراطلاعات وزیر اطلاعات کم اور وزیر مزاح اور جھوٹ زیادہ نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر جھوٹ بولنے کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے اندر کرایا جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے شعبہ والنٹیئر مینجمنٹ کے تحت الخدمت یوتھ سمٹ پروگرام لانچ کر دیا گیا ،جس میں اسکولز ،کالجز ،یونیورسٹیز کے طلبہ اور نوجوانوں میں والنٹیئر ازم کو پروموٹ کرنے کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان میں لیڈر شپ کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے کام کیا جائے گا ۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں الخدمت اور یوتھ پارلیمنٹ کے مابین معاہدہ ہوا ۔الخدمت اور یوتھ پارلیمنٹ مل کر نوجوانوں کے لیے کام کر یں گی ۔ اس موقع پر کراچی یوتھ سمٹ کے ریویل لوگو کی بھی نقاب کشائی کی گئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے...
وفاق کوئی جغرافیائی لکیروں کا مجموعہ نہیں کہ نقشے پر سرخ پین سے انھیں جوڑ دیا جائے اور سمجھ لیا جائے کہ اکائی وجود میں آ گئی۔ وفاق ایک نازک رشتہ ہے، ایسا رشتہ جو احترام مانگتا ہے، اعتماد چاہتا ہے اور سب سے بڑھ کر سننے کی صلاحیت کا تقاضا کرتا ہے۔ جب ریاست اپنے ہی شہریوں کی آواز سے خائف ہونے لگے تو پھر سوال یہ نہیں رہتا کہ صوبے ناراض کیوں ہیں؟ سوال یہ بنتا ہے کہ وفاق زندہ کیسے رہ سکتا ہے۔ پاکستان کے قیام کے بعد سے آج تک اگر کوئی مسئلہ مسلسل ہماری سیاست کے پس منظر میں موجود رہا ہے تو وہ وفاق اور صوبوں کے آپس کے تعلق کا ہے۔ یہ تعلق...
شہر کی معروف شاہراہ پر لوگ بجلی پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک کا رخ اس جانب سے بند کر دیا گیا تھا لیکن بہت سی ملحق سڑکوں سے گزر کر ٹریفک مذکورہ مقام کو چھوڑ کر جا رہا تھا۔ اس پبلک منی بس نے بھی دور سے سن کر اپنا راستہ بدل لیا تھا لیکن راستوں میں اِدھر اُدھر سڑکوں پر جانے سے لوگوں کے اعتراضات، مشورے کہیں ٹریفک کانسٹیبل نے گاڑیوں کا لوڈ دیکھ کر آگے جانے کا اشارہ کر دیا۔ اب صورت حال یہ تھی کہ ایک مختصر سے پانچ چھ منٹ میں ٹریفک کے ہمراہ جو راستہ عبور کیا جا سکتا تھا، اسے آدھ گھنٹے سے زائد ہو...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پھیلانے کے منظم منصوبے پر کام کر رہے ہیں دہشت گرد گروہ بیرونی اشاروں اور غیر ملکی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے زیرِ اثر پاکستانی معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد امام بارگاہ دھماکے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام پاکستانی چوک سے ٹریفک چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما سید انعام حیدر زیدی، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اقبال ثاقب ایڈووکیٹ اور دیگر رہنمائوں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا۔ ریلی...
نیٹ ورک 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ دباؤ اور پیش رفت کے باوجود ایران اپنی طاقت اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ ایران مذاکرات کے بارے میں صہیونی ذرائع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ ایران نے جنگ کے بعد اپنی طاقت اور ہم آہنگی برقرار رکھی ہے۔ تسنیم نیوز کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق، عبرانی زبان کے ایک ذرائع ابلاغ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلسل طاقت اور ہم آہنگی کا اعتراف کرتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ تہران جنگ کے بعد خطے کے سیاسی مساوات میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا رہا ہے۔ صیہونی نیٹ ورک 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں...
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پھیلانے کے منظم منصوبے پر کام کر رہے ہیں دہشت گرد گروہ بیرونی اشاروں اور غیرملکی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے زیراثر پاکستانی معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل ملتان اور شیعان حیدر کرار کے زیر اہتمام اسلام آباد کے سانحہ ترلائی کے سلسلے میں پریس کلب سے شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ سید علی سجاد نقوی، مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے صدر مہر شاہد عباس چاون، سید محمد رضا شاہ، بشارت عباس قریشی، انیس نقوی، حاجی طاہر بلوچ نمبردار، شاہد صدیقی، مجاہد...
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں بسنت کا جشن منایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اندرون لاہور کے سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب اپنے دوست کے گھر پہنچے، جہاں وہ چھت پر بیٹھ کر اڑتی ہوئی رنگین پتنگوں کا لطف اٹھاتے رہے۔ اس دوران انہوں نے خود ڈور اور گڈا بھی پکڑا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جن میں شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار شامل ہیں۔ لاہور میں بسنت کی رونقیں اپنے عروج پر ہیں اور فیسٹیول کے دوسرے دن شہریوں میں خوشی و جوش کا ماحول دیکھنے میں آیا، لوگ بھرپور انداز میں بسنت منا رہے...
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کل کے سانحہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، پاکستان میں کوئی گھر ایسا نہیں تھا جو کل غمگین نہ رہا ہو۔ داعش کا پورا نیٹ ورک پکڑ لیا، نوشرہ، پشاور میں کارروائیاں کیں، ایک اہلکار رات کی کارروائیوں میں شہید ہو گئے۔ اب ثابت ہو چکا کہ داعش کے گروہ کو بھی فنڈنگ انڈیا نے کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، کل کا دن پاکستان کیلیے اداس دن تھا ۔کوئی گھر ایسا نہیں تھا پاکستان میں جو غمگین نہ ہو ۔ انہوں نے کہا،کل کے واقعے نے ہم سب کو ہلا دیا ہے۔ ہم شہداء اور ان کی فیملیز کیلیے دعا...
جمعے کے روز اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد تحریک انصاف سے منسلک بعض سوشل میڈیا اکاونٹس نے سیکیورٹی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔ مختلف پوسٹوں میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ سانحہ پورے انٹیلیجنس نظام کی ناکامی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ترلائی حملہ آور کی تربیت افغانستان میں ہونے کا انکشاف، سرحد پار متعدد سفر بھی کیے تاہم سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ یہ دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔ ذرائع کے مطابق حالیہ مہینوں میں کراچی اور دیگر شہروں سے سیکڑوں دہشتگردوں کی گرفتاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ ترلائی...
سٹی42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جسٹس (ر) مہتا کوہلی کی بطور چیئر مین پبلک سروس کمیشن تقرری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے بلوچستان میں ایک بھی شخص نہیں جو جسٹس (ر) مہتا کوہلی کے کردار اور ایمانداری پر انگلی اٹھا سکے۔ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بلوچستان میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر جسٹس (ریٹائرڈ) مہتا کوہلی کی تقرری انتہائی اہم قدم ہے،پورے بلوچستان میں ایک بھی شخص نہیں جو جسٹس (ر) مہتا کوہلی کے...
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ پاک امریکا معاشی شراکت داری کے ذریعے ہم مل کر روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سندھ کا دورہ کیا اور معاشی ترقی اور باہمی شراکت داری کےعزم کا اعادہ کیا۔کراچی میں امریکی قونصل خانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق نیٹلی بیکر نے 25 سے 31 جنوری تک سندھ کے دورے میں سیاسی قائدین، کاروباری شخصیات، مقامی نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔ان کے دورے کا مقصد اقتصادی ترقی، علاقائی استحکام، پاک امریکا مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانا تھا۔امریکی ناظم الامور نے میرپورخاص میں شوگر مل، ایتھانول، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پیپر پلانٹ کا بھی دورہ کیا، گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر...
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاک امریکا معاشی شراکت داری کے ذریعے دونوں ملک مل کر روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ نیٹلی بیکر نے سندھ کا دورہ کیا اور اس موقع پر معاشی ترقی اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی قونصل خانہ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، نیٹلی بیکر نے 25 سے 31 جنوری کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں سیاسی قائدین، کاروباری شخصیات اور مقامی نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔ ان کا دورہ اقتصادی ترقی، علاقائی استحکام اور پاک امریکا مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے مقصد کے تحت ترتیب دیا گیا تھا۔ نیٹلی بیکر نے میرپورخاص میں شوگر مل، ایتھانول، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پیپر پلانٹ...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں کو پیش کش کی ہے کہ جس کے پاس بھی بھتے کی پرچی آرہی ہے وہ مجھے لاکر دے میں خود بھتہ دے دوں گا۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ نمائش مائی کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ لاہور کی ترقی کو دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے اور مجھے امید ہے کہ کراچی بھی انشاء اللہ ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تاجروں اور صنعت کاروں نے بھتے کی پرچیاں ملنے کی شکایات کیں، انہیں کہتا ہوں کہ اگر اب کسی کے بھی پاس بھتے کی پرچی آئے وہ مجھے لاکر دے میں خود بھتہ دے...
وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تاڑر نے کہا ہے کہ آئینی عدالت نے اپنا کام شروع کر دیا ہے اور وقت کے ساتھ یہ پتا چلے گا کہ یہ فیصلہ درست ہے یا نہیں۔ لاہور میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس سیکشن کو اللہ تعالی اس طرح کامیاب رکھے۔ اگر کسی معاشرے سے پرامن رہنا ہے یا ترقی کرنی ہے تو ہر کسی نے اپنا رول پلے کرنا ہے۔ بطور وزیر قانون مجھے بہت تنقید ہوتی ہے، آج میں چاہتا ہوں کہ میرے پاس موقع ہے کہ سب باتیں بتا دوں۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کا آغاز ہوا اور اس میں...
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ بسنت کے موقع پر شوہر کی خوشی دیکھ کر انہیں اس تہوار کی اہمیت اور خوشیوں کا حقیقی احساس ہوا۔ نجی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ بسنت ایک خوشی کا موقع ہے، جو لوگوں کو متحد کرتا ہے اور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سب مل کر پاکستان کو بہتر بنانے کی طرف گامزن رہ سکتے ہیں۔ لاہور میں بسنت کے دوسرے دن بھی شہریوں کا جوش و خروش عروج پر رہا۔ تیز دھوپ کے باوجود خواتین، بچے اور بزرگ چھتوں پر نکل کر پتنگ بازی اور پیچ لڑانے میں مصروف رہے۔ ڈھول کی تھاپ پر شہری بھنگڑے ڈال کر تہوار کی خوشیاں دوبالا کر رہے...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی بلوچستان کو علیحدہ کرنا چاہتا ہے تو اس بات پر مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں؟ مزید پڑھیں: ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر کے پیچھے پی ٹی آئی ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری قوم کی سوچ اس حوالے سے کلیئر ہونی چاہیے کہ ہماری قوم اور افواج میں دہشتگردوں کو ختم کرنے کی ہمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس سے پہلے بھی ملک میں دہشتگردی کی یہی صورتحال تھی، اور تب کہا جاتا تھا کہ ان میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں ان سے بات کی جائے۔ رانا ثنااللہ...
سابق سینیٹر اور معروف سیاسی شخصیت سید فیصل رضا عابدی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جیل میں قید کروایا گیا اور زہر دلوایا گیا، جس کے باعث وہ جان بچانے کی حالت میں رہ گئے۔ ٹوکیو میں نجی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں فیصل رضا عابدی نے کہا کہ آج عمران خان خود جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں، جو ایک طرح سے مکافاتِ عمل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے دل سے نکلنے والی بددعا، اور دیگر مظلوم افراد کی دعائیں، آج عمران خان کے حالات کی وجہ بنی ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں...
سابق چیئرمین ایف بی آر اور معروف ماہرِ معیشت شبر زیدی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے جلدی چھٹکارا پانے کی بات بے جا اور عملی طور پر مشکل ہے۔ یہ بیان انہوں نے سالانہ کراچی ادبی میلے کی تقریب کے دوران اپنی کتاب کی رونمائی کے موقع پر دیا۔ شبر زیدی نے خطاب میں کہا کہ معیشت کے معاملات کے بارے میں حقیقی علم وہی رکھتے ہیں جو ملک کی معیشت چلا رہے ہیں، اس لیے عوام کو ان سے ہی رہنمائی لینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک ایف بی آر کے مقابلے میں 100 گنا بہتر ادارہ ہے، اور اگر ایف بی آر کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تو اسے کراچی منتقل...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور جدید اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔ پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پر بند کمروں میں کیے گئے فیصلے مسلط کیے جاتے رہے جس سے صوبے کو نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ صوبے کی قربانیوں کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کی وہ مستحق تھیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تقریب میں فراہم کی گئی اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر ان کے خلاف منفی مہم چلائی گئی اور سوشل میڈیا پر...
یوکرین کے صدر ولودوومیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ جون تک ختم ہو جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ امریکا نے پہلی مرتبہ یہ تجویز پیش کی ہے کہ یوکرین اور روس کے مذاکراتی وفود آئندہ ہفتے امریکا میں ملاقات کریں۔ ان کے مطابق ممکنہ طور پر یہ ملاقات میامی میں ہو سکتی ہے۔ یوکرینی صدر نے واضح کیا کہ یوکرین اپنی خودمختاری سے متعلق کسی بھی فیصلے میں براہِ راست شمولیت کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین ایسے کسی معاہدے کی حمایت نہیں کرے گا جو اس کی شرکت کے بغیر طے پایا جائے۔ صدر زیلینسکی...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پس منظر میں پی ٹی آئی کی پالیسیاں کارفرما ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا ایک مخصوص سوچ کا نتیجہ ہے جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ اظہارِ یکجہتی کے لیے یہاں موجود ہیں۔ اسلام آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے ذمہ دار عناصر انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں، ایسے لوگوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت میں مصروف بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا اس بات...
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جمعے کی نماز کے دوران مسلمانوں پر حملہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ان کا واحد مقصد بدامنی پھیلانا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا جڑ سے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں کافی حد تک پیش رفت ہو چکی ہے اور ملزمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، دہشتگردوں کا وہاں تک تعاقب کیا جائے گا جہاں تک ان کی سوچ بھی نہیں جاتی۔ معروف نیپالی...
چین کی ترقی اور تبدیلی بے مثال اور ناقابل یقین ہے ، سیکرٹری جنرل عرب لیگ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2026 سب نیوز بیجنگ : چین اور عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ہفتہ کے روز انٹرویو میں احمد ابو الغیط نے کہا کہ وہ پہلی بار 1990 میں چین آئے تھے ۔ چین کی ترقی اور یہاں ہونے والی تبدیلی بے مثال اور ناقابل یقین ہے جو چین کے رہنماؤں اور پوری چینی عوام کی بھر پور کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کبھی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں...
مسنگ پرسن پوری دنیا کا مسئلہ، سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو سکتا ہے: اعظم نذیرتارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن کا معاملہ صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں ہے، قانون کے مطابق سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود مسنگ پرسنز والے معاملے میں جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوں، ہم سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، لاپتہ افراد پر بہت کام کیا، کمیشن بھی بنایا گیا، مسنگ پرسنز کیلئے ایک ریلیف بیکج متعارف کرایا۔ انہوں...
برآمدات کے فروغ کے لیے تجارت پر مبنی سفارت کاری ناگزیر ہے: آئی سی سی آئی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی برآمد کنندگان کی مدد کے لیے فعال اور نتائج پر مبنی کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی مشنز کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ہفتہ کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کے مسابقتی عالمی ماحول میں سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو روایتی سفارتی کاموں سے آگے بڑھ کر پاکستانی مصنوعات اور خدمات کے لیے تجارت...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے غیر ملکی سرپرستی کارفرما ہے اور دشمن قوتیں ملک کے امن، استحکام اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، تاہم قوم پوری یکجہتی کے ساتھ ان سازشوں کا مقابلہ کرے گی اور دہشت گرد عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں واقع مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مغرب کی نماز ادا کی اور حالیہ خودکش حملے کے مقام پر پہنچ کر موقع کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسلام...
اسلام آباد میں ذرائع نے بتایا ہے کہ تقریباً تین ماہ کے وقفے کے بعد یعنی 4 نومبر 2025ء کے بعد سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اپنی بیٹی اور بھابھیوں سمیت قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ سہولت بیرسٹر محمد علی سیف کی کوششوں سے ممکن ہوئی، جو انسانی ہمدردی اور قانونی سہولت کاری کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران سخت شرط یہ رکھی گئی کہ اس کا کسی بھی سیاسی مقصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ رشتہ داروں کو واضح ہدایت دی گئی کہ وہ کوئی سیاسی پیغام پہنچائیں گے اور نہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں خودکش حملہ کے بعد دنیا بھر سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے لیے موصول ہونے والے پیغامات پر دوست ممالک اور عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایکس پر ایک بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملے میں 32 افراد شہید اور 162 افراد زخمی ہوئے، میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں، زخمیوں کا پمز اور پولی کلینک میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کر دی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے پھر شروع ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان میں ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کو “بہت اچھا” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور ایرانی وفود اگلے ہفتے ایک اور اجلاس کریں گے تاکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ حالیہ مذاکرات مسقط، عمان میں عمان کے ثالثی کردار میں ہوئے، جس میں امریکی وفد اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے شرکت کی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران بھی سمجھتا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں نتائج “بہت سنگین” ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب ایران نے بھی مذاکرات کو “اچھا آغاز” قرار...
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ بہت جلد صوبے کو دہشت گردی سے پاک کر لیں گے۔ جب بند کمروں کے فیصلے ہم پر لاگو ہوتے ہیں تو ان سے بہت نقصان ہوتا ہے۔ میرے خلاف 9 مئی کے کیسز سے متعلق پولیس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ جو سیاسی مقاصد کے لیے پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں وہ اس سے باز رہیں، پولیس کو غیر سیاسی رہنے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پولیس لائن میں پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں اور جدید سکیورٹی آلات باضابطہ طور پر حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس لائن پہنچنے پر یادگار شہداء پر پھول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260207-8-5 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے اسلام آباد میں امام بارگاہ کے قریب خودکش دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔انہوں نے شہدا ء کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ امن و امان مذہبی ہم آہنگی کے خلاف گھنائونا حملہ ہے۔حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد انڈیا بوکھلا گیا ہے اور انڈیا نے پاکستان کے خلاف اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلوچستان کا نام آتے ہی ٹریلین آف ڈالرز کی وہ قیمتی معدنیات تصور میں آتی ہیں جو زیر زمین پائی جاتی ہیں۔ اس کے بعد وہ دہشت گرد ذہن پر حملہ کردیتے ہیں جو بقول وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پانچ سے چھے ہزار ہیں اور بقول وزیر داخلہ ایک ایس ایچ او کی مار ہیں لیکن آٹھ دس روزانہ مارے جانے کے باوجود ختم ہونے میں نہیں آرہے ہیں۔ رہے وہ لوگ جو برسرزمین ہیں، وفاق سے اور اس کے جھوٹوں سے خفا ہیں اور بقول وزیر دفاع خواجہ آصف ملک دشمن عناصر کے بلوچستان کی پسماندگی اور محرومی کے بیانیے سے حالت ورغلاہٹ میں ہیں، سارے فسانے میں، ان کا ذکر! ڈھونڈو تو جانیں۔ خواجہ آصف کے...
امام بارگاہ دھماکا بی ایل اے کی دہشتگردی ، حملہ آور کی افغانستان کی ٹریول ہسٹری مل گئی، طلال چودھری
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس حملے کو کرنے والے بھی ہمارے ہمسائیوں کے اسپنسرڈ ہیں، یہ واقعہ ایک بج کر 42 منٹ پر اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹس میں آیا اور اب تک کی اکٹھی کی گئیں معلومات کے مطابق 31 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ہم بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا پولیس نے 22...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دبائو ڈالا جا رہا ہے مگر پولیس پر فخر ہے کہ یہ کسی دباؤ میں نہیں آ رہی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جو لوگ پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں وہ ایسا نہ کریں اور پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہم نے کے پی کے پولیس کو ہرقسم کی سیاسی مداخلت سے دور رکھا ہے، پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں، بند کمروں میں فیصلوں سے ہمیں بہت نقصانات ہوئے، غلط پالیسیوں کی وجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اسلام آباد میں امام بارگاہ کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور اس طرح کے حملے انسانی اقدار، اسلام اور قومی اتحاد پر سِیدھا حملہ ہیں اور انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک سیکڑوں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور ان کی قربانیاں قوم کے لیے مثال ہیں، ہر پاکستانی ان کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ دہشت گردی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے سٹی کونسل کے اراکین کے وفد نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر محمد فیروز خان سے مسلم لیگ ن سندھ کے دفتر کے میں ملاقات کی ،بعد ازاں سیف الدین ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میئر کراچی خود اپنی ناکامی کا سبب بنے ہیں ،موجودہ نظام ناکام ہوچکا ہے ،تحریک عدم اعتماد ناگزیر ہے ،پیپلزپارٹی کراچی کے لیے کچھ ڈیلیور نہیں کرسکی،مسلم لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میںکراچی کی بدترین صورتحال پر مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(جسارت نیوز)کھیل کے میدان آباد ہونے سے معاشرہ میں مثبت تبدیلی آتی ہے کھیل کی سرگرمیوں سے سماجی برائیوں اور بیماریوں میں بھی کمی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار ایم ایس سول ہسپتال کوٹری ڈاکٹر برکت لغاری نے معرکہ حق اسپورٹس گالا کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے پرائم اسپورٹس کرکٹ کلب نے معرکہ حق اسپورٹس گالا جامشورو کا انعقاد کیا جس میں کرکٹ فٹبال اور دیگر کھیل کے مقابلہ ہوئے۔افتتاحی تقریب میں مہمان خاص ایم ایس سول ہسپتال کوٹری ڈاکڑر لغاری۔ایڈوکیٹ ارشد حسین سہتو۔اصضر علی شاہ۔ ممتاز راہجو۔دیدار علی چانڈیو اور مظفر قریشی نے بال کو ہٹ لگا کر مقابلوں کا افتتاح کیا ۔ جسارت نیوز گلزار
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی میں ساتویں سی پی اے ایشیا اوردوسری مشترکہ سی پی اے ایشیا سائوتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی کا اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد میں خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت اپنے رب کی بارگاہ میں سجدہ ریز نہتے شہریوں کا خون بہایا گیا جس پر ہر پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے، سینیٹر وقار مہدی مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور دین پر ایک سفاکانہ حملہ اور انتہائی بزدلانہ فعل ہے، سینیٹر وقار مہدی اس طرح کی بربریت کا مقصد خوف، فرقہ واریت اور عدم استحکام پھیلانا ہے، سینیٹر وقار مہدی پاکستانی قوم دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف متحد اور پرعزم ہے، سینیٹر وقار مہدی انتہاپسندی اور تشدد پسند قوتوں کو پاکستان کے امن،...
آج ملک بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی، ان کی جدوجہدِ آزادی اور بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم یکجہتی کشمیر عقیدت، درد اور عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں تنہا نہیں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر میں بہنے والے لہو کو سلام پیش کیا جائے گا۔ شہر شہر خصوصی تقاریب، جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی، جہاں مسئلہ کشمیر کو عالمی ضمیر کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔ کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ وادی کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی بری بات نہیں کہ شہباز شریف میرے پاس آئے یہ بڑا پن ہے، ہمیں غلطیوں کو ماننا ہوگا اور آگے بڑھنا ہوگا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ سیاسی لوگ بیٹھتے ہیں تو سیاست پر بات ہوتی ہے، ہم نے جمہوری انداز سےپر امن احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے بسنت کو ملتوی کیا جانا اچھا ہے، ہمیں غلطیوں کو ماننا ہوگا اور آگے بڑھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم...
مالی مسائل کے سبب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پوائنٹس میں کٹوتی اور ’خصوصی اقدامات‘ میں رکھنے کے بعد سابق کھلاڑیوں کے ایک گروپ اور اسپانسرز نے کاؤنٹی ٹیم سسیکس کے بورڈ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ جمعے کی صبح شائع ہونے والے کھلے خط پر سسیکس کے سابق کپتان کرس ایڈمز، آئن گولڈ اور ایلن ویلس جبکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں میں میٹ پرائر، مشتاق احمد اور مرے گُڈوِن سمیت کلب کے متعدد اسپانسرز نے دستخط کیے۔ خط میں کلب کے لیے بورڈ کے استعفے کے ذریعے کلب کی نئی صاف اور آزاد لیڈرشپ کا مطالبہ کیا گیا۔ اس وقت بورڈ کی سربراہی جان فلبی کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز اعلان کیا...
لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کل کے لیے بسنت سے متعلق اپنی تمام سرکاری اور نجی مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔یہ فیصلہ اسلام آباد میں پیش آنے والے حالیہ سانحے کے پس منظر میں کیا گیا۔ اس سلسلے میں لبرٹی اسکوائر پرمنعقد ہونے والا میگا شوبھی منسوخ کردیا گیا ہے تاکہ شہداء کے اہل خانہ کے جذبات کا احترام کیا جا سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پوری قوم خارجی دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سندھ حکومت کا کامن ویلتھ پارلیمنٹرینز کے ثقافتی میوزیکل سیگمنٹ کی منسوخی۔انہوں نے واضح کیا کہ قومی یکجہتی کے اس وقت...
امام بارگاہ دھماکا بی ایل اے کی دہشتگردی ہے، حملہ آور کی افغانستان کی ٹریول ہسٹری مل گئی، وزیر مملکت داخلہ
امام بارگاہ دھماکا بی ایل اے کی دہشتگردی ہے، حملہ آور کی افغانستان کی ٹریول ہسٹری مل گئی، وزیر مملکت داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس حملے کو کرنے والے بھی ہمارے ہمسائیوں کے اسپنسرڈ ہیں، یہ واقعہ ایک بج کر 42 منٹ پر اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹس میں آیا اور اب تک کی اکٹھی کی گئیں معلومات کے مطابق 31 افراد جاں بحق اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور سے متعلق اہم معلومات حاصل کر لی گئی ہیں، جن میں اس کے افغانستان کے متعدد دوروں کی مکمل تفصیلات بھی شامل ہیں، یہ دہشت گردی پاکستان کے ہمسایہ ممالک کی سرپرستی میں کی گئی اور اس کے تانے بانے بیرونی اسپانسرز سے جا ملتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ایک بج کر 42 منٹ پر اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹس میں آیا۔ اب تک جمع کی گئی معلومات کے مطابق اس دہشت گرد حملے میں 31 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد...
پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پر بند کمروں میں کیے گئے فیصلے مسلط کیے جاتے رہے جس سے صوبے کو نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ صوبے کی قربانیوں کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کی وہ مستحق تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور جدید اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔ پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پر بند کمروں میں کیے گئے فیصلے مسلط کیے جاتے رہے جس سے صوبے...
سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و رہنما ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں خودکش دھماکہ وفاقی حکومت کی بدترین سکیورٹی ناکامی اور انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و رہنما ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں خودکش دھماکہ وفاقی حکومت کی بدترین سکیورٹی ناکامی اور انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اس افسوسناک سانحے میں بڑی تعداد میں نمازیوں کی شہادت کی اطلاع ہے جنہوں نے حالت...
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے، بھارت اور طالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن کے دشمن ہیں، حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے، سیکورٹی گارڈز نے حملہ آور کو چیلنج کیا جس کے جواب میں اس نے فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے نمازیوں کی آخری قطار میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا، انشاء اللّٰہ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی۔ بھارت: عام...
اسلام آباد: وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس حملے کو کرنے والے بھی ہمارے ہمسائیوں کے اسپنسرڈ ہیں، یہ واقعہ ایک بج کر 42 منٹ پر اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹس میں آیا اور اب تک کی اکٹھی کی گئیں معلومات کے مطابق 31 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے حکم پر میں پمز اسپتال میں موجود...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں جاری آپریشن میں ڈاکو مارے جا رہے ہیں اور حکومت سندھ کی پالیسی کے تحت خود کو سرینڈر بھی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں اب بھی 3 یا 4 مغوی ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں۔ آئی جی سندھ نے سینٹرل پولیس آفس میں کچے کے علاقوں میں یکم جنوری سے جاری آپریشن ’نجات مہران‘ سے متعلق پریس کالنفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مغویوں کے بارے میں سو فیصد نہیں کہا جا سکتا، آپریشن مکمل ہونے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کچے میں جاری نجات مہران آپریشن کے دوران 113...
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا عالمِ امن کےلیےپاکستان اپنا کردارادا کرتا رہےگا۔ امریکہ کے شہر واشنگٹن میں ینگ لیڈرز کے استقبالیہ سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، رنگ،نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اورترقی کے لیے مل کرکام کرنا ہو گا، نوجوان نسل دنیا میں مثبت تبدیلی کے لیے بھرپور کردارادا کرے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےامن،رواداری اورانصاف کا درس دیا، عدم برداشت کےمقابلےمیں مکالمےکو فروغ دینا ہوگا۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پرامن اور ذمہ دارریاست ہے،...
کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کچے کےعلاقوں میں اب بھی 3 یا 4 مغوی ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں۔ آئی جی سندھ نے سینٹرل پولیس آفس میں کچے کےعلاقوں میں یکم جنوری سے جاری آپریشن ’نجات مہران‘ سے متعلق پریس کالنفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مغویوں کے بارے میں سو فیصد نہیں کہا جاسکتا، آپریشن مکمل ہونے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کچے میں جاری نجات مہران آپریشن کے دوران 113 مقابلوں میں 27 نامی گرامی ڈاکو مارے جا چکے ہیں جبکہ 82 ڈاکو زخمی ہوئے اور123 کچے کے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، 15 مغوی شہریوں کو بازیاب کرایا گیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد اس بات کا عزم کیا کہ کچے کے علاقوں...
روس کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ایپسٹین فائلز پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مغربی حکام نے مرحوم جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے جڑے عالمی سطح کے بچوں کی اسمگلنگ نیٹ ورک کو تحفظ فراہم کیا، جبکہ سامنے آنے والی تفصیلات انسانیت کے لیے ’خالص جہنم‘ کے مترادف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایپسٹین فائلز نے میری ازدواجی زندگی کی تکلیف دہ یادیں تازہ کر دیں، میلنڈا فرنچ گیٹس ماریا زاخارووا کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایپسٹین کیس سے متعلق فائلز کی آخری کھیپ جاری کی گئی، جس میں 3 ہزار کے قریب ای میلز، آڈیوز، تصاویر اور ایپسٹین کی جائیداد...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہےکہ پولیس پر 9 مئی سےمتعلق پریشر ڈالا جارہا ہے مگر پولیس پر فخر ہےکہ یہ کسی دباؤ میں نہیں آرہی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جو لوگ پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں وہ ایسا نہ کریں اور پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہم نے کے پی پولیس کو ہرقسم کی سیاسی مداخلت سے دور رکھا ہے، پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہیں، بند کمروں میں فیصلوں سے ہمیں بہت نقصانات ہوئے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں امن قائم نہیں ہورہا۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق پریشر ڈالا جارہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق پریشر ڈالا جارہا ہے مگر پولیس پر فخر ہے کہ یہ کسی دباؤ میں نہیں آرہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں وہ ایسا نہ کریں اور پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہم نے کے پی پولیس کو ہرقسم کی سیاسی مداخلت سے دور رکھا ہے، پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں...
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب—فائل فوٹو پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں محفوظ طریقے سے بسنت منائی جا رہی ہے۔لاہور میں ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر 15 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈیڑھ سال کی محنت ہے جو آج بسنت منائی جا رہی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے بسنت حفاظت کیساتھ منانے کی اپیل کی ہے: مریم اورنگزیبمریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ لاہور میں ہوا کی رفتار کم ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں 512...