2025-12-04@20:00:04 GMT
تلاش کی گنتی: 48065
«سرچ کیا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن سے متعلق پراسیس کا آغاز کیا جا چکا ہے، نوٹی فکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 27ویں ترمیم کے بعد چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے اور پارلیمنٹ...
پنجاب کی سرزمین ازل سے صوفی درویشوں کی نسبتوں اور روحانی حسن سے منور رہی ہے، یہاں کے صوفیانہ رنگ، محبت، رواداری اور انسان دوستی کی وہ روایت ہیں جنہوں نے نسلوں کے باطن کو روشن رکھا۔ اسی سلسلے کی تجدیدِ نو کے لیے وقت کو ایک ایسے صوفی فیسٹیول کی ضرورت تھی جو نہ صرف تہذیبی ورثے کو اجاگر کرے بلکہ آج کے بے چین معاشرے کو فکر و محبت کا نیا مرکز بھی دے۔ لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد محبوب عالم چوہدری نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے صوفی فیسٹیول نہ صر ف خواب دیکھا بلکہ اس کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے شب و روز ایک کر دیے، پھر بالآخر یہ ایسا تاریخ...
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سکیورٹی بڑا چیلنج رہی، سانحے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے شاندار کام کیا۔ محسن نقوی نے راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے ہر روز ڈیوٹی دے کر مہمان ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔ محسن نقوی نے پاکستان کا نام بلند رکھنے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور جنوبی افریقہ، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں اور بورڈز کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ مہمان ممالک نے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
لاہور: معروف گلوکار ساحر علی بگا نے صائمہ نور، افشاں فواد اور ثانیہ اقبال کے ساتھ نئی میوزک ویڈیو ’مستانی‘ ریلیز کردی۔ ہفتوں کے انتظار کے بعد ساحر علی بگا نے “مستانی” کی مکمل میوزک ویڈیو ریلیز کردی ہے۔ اس پروجیکٹ میں کچھ بڑے نام شامل ہیں۔ صائمہ نور طویل وقفے کے بعد اسکرین پر واپس آئی ہیں اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اُنکی پرفارمنس سب کو یاد دلاتی ہے کہ وہ پاکستانی سینما میں لیجنڈ کیوں سمجھی جاتی ہیں۔ افشاں فواد کی آواز ٹریک میں اصل طاقت کا اضافہ کرتی ہے۔ بگا کی کمپوزیشن اور فواد کی آواز کا امتزاج کچھ ایسا بناتا ہے جو تازہ اور جانا پہچانا دونوں لگتا ہے۔ ساحر علی بگا نے ویڈیو کی...
پشاور: خیبر پختون خوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی کابینہ کا بھی اجلاس آج بلایا ہے، کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قتل عام، بار بار بے گھری اور انسانی امداد میں رکاوٹ کو ’’ناقابلِ قبول‘‘ قرار دیا۔ انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا کہ تمام فریق حالیہ جنگ بندی پر مکمل عمل کریں اور غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فوری رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے فلسطینی سرزمین کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے اور دو ریاستی حل کی جانب ناقابلِ واپسی پیشرفت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو...
کراچی (ویب ڈیسک) قومی ائیرلائن پی آئی اے نے یورپی طیارہ ساز کمپنی ائیربس کی جانب سے اے 320 طیاروں کا سافٹ ویئر فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنےکے فیصلے سے متعلق وضاحت جاری کردی، خیال رہے کہ ائیربس نے اے 320 طیاروں کا سافٹ ویئر فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں 6 ہزار طیارے متاثر ہوسکتے ہیں اور پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے فیصلے کے بعد امریکن ائیر لائنز، ڈیلٹا ائیر لائنز، ائیر نیوزی لینڈ اور ترکش ائیرلائنز سمیت کئی کمپنیوں نے پروازوں میں خلل کا انتباہ جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے قومی ائیرلائن پی آئی اے نے جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد چھٹیاں گزارنے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مائیک ہیسن نے کہا کہ ان کا چہرہ تھکا ہوا ضرور ہے مگر وہ خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک طویل سفر کے بعد اپنے گھر نیوزی لینڈ واپس جا رہے ہیں۔مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کو بہت یاد کر رہے ہیں اور چند ہفتے گھر پر گزارنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انہیں اپنے گھر کا گرم موسم بھی یاد آ رہا ہے۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کی اگلے چند ہفتوں میں کوئی مصروفیت...
امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان سے آنے والے متعدد شہری سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں، حالانکہ بائیڈن انتظامیہ کا دعویٰ تھا کہ ہزاروں افغان تارکینِ وطن مکمل سیکیورٹی جانچ کے بعد امریکا میں داخل کیے گئے تھے۔ محکمے کے مطابق ایسے کئی افغان تارکینِ وطن کے ہاتھوں تشدد اور جنسی جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن کا پس منظر غیرتصدیق شدہ تھا۔ ریاست مونٹانا میں زبیح اللہ محمند پر کم عمر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا، جبکہ ریاست وسکونسن میں بَہراللہ نوری کو کم عمر بچی کے خلاف جنسی جرم کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔ محمد ہارون معاد کے خلاف بھی کم عمر بچیوں سے متعلق سنگین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہلسنکی : فن لینڈ نے پاکستان، افغانستان اور میانمر میں قائم اپنے سفارتخانوں کو 2026 کے دوران بند کرنے کا باضابطہ فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ کسی مخصوص واقعے یا سیاسی اختلاف کا نتیجہ نہیں بلکہ سفارتی ڈھانچے کی از سرِ نو تنظیم، اخراجات میں کمی اور عالمی سطح پر سفارتی ترجیحات کی نئی ترتیب کا حصہ ہے۔فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق فن لینڈ آئندہ بھی ان ممالک کے ساتھ تعاون اور رابطہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا، مگر سفارتخانوں کی موجودہ سرگرمیوں کو برقرار رکھنا قومی پالیسی کے مطابق نہیں رہا۔فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے ، ہلسنکی نے...
یہ ٹیسٹ رن کر رہے ہیں، دیکھنے کے لیے کہ لوگوں کا کیا ردعمل آتا ہے ، کیونکہ یہ سوچتے ہیں اگر لوگوں کا ردعمل نہیں آتا، اگر قابل انتظام ردعمل ہے ، تو سچ مچ عمران خان کو کچھ نہ کر دیں عمران خان ایک 8×10 کے سیل میں ہیں، اسی میں ٹوائلٹ بھی ہوتا ہے ،گھر سے کوئی کھانے کی چیز ان کے پاس نہیں جاتی، عمران خان نارمل قیدیوں سے زیادہ سخت جیل کاٹ رہے ہیں، خصوصی گفتگو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا مقصد دراصل ’لوگوں...
فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے ہری پور این اے 18 ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے الزامات بے بنیاد قرار دے دیے۔ الیکشن کمیشن نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ بعض عناصر ہری پور این اے 18 کے ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے لیے بلاجواز الزامات لگا رہے ہیں، ان دعوؤں میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کو سازش قرار دینا بھی شامل ہے، جو حقائق کے سراسر منافی ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وضاحت کی کہ جنرل الیکشن میں عملے کی کمی کے باعث ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، تاہم ضمنی انتخابات میں ضرورت کے تحت ایسا کیا جاتا ہے، ہری پور این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ محمد احمد بدر عبدالعاطی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی، معاشی، دفاعی اور ثقافتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم اور غزہ، کشمیر، افغانستان اور علاقائی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مصری وزیرِ خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے تاریخی، مذہبی اور دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے اور نئے تعاون کے شعبوں پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ تجارت کا حجم 300 ملین ڈالر ہے، جسے بڑھانے کے لیے پاکستان مصر کو 250 بزنس ہاؤسز کی فہرست فراہم کرے گا جو 6 ماہ میں 500 تک...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بعض عناصر ہری پور این اے-18 ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، جن میں ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینا شامل ہے۔ کمیشن نے واضح کیا کہ یہ دعوے حقائق کے سراسر منافی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، جنرل انتخابات میں آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی عملے کی کمی کی وجہ سے ممکن نہیں ہوتی، مگر ضمنی انتخابات میں ضرورت کے تحت ایسا کیا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں شہرناز عمر ایوب کو شکست، پی ٹی آئی کا دھاندلی کا الزام ہری پور این اے-18 میں بھی اسی ایریا کے...
افتخار گیلانی کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ صرف ایک اور آزادیِ صحافت کو خوف زدہ کرنے کی کوشش نہیں۔ یہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ جب ایک ایسا اخبار، جو دہائیوں سے کشمیر کی سیاسی اتھل پتھل، انسانی تکالیف اور حکمتِ عملی کے مباحث کو دستاویزی شکل دیتا آیا ہے ، اچانک کمزور حالت میں دھکیل دیا جائے تو کیا کچھ داؤ پر لگ جاتا ہے ۔سال 1999کی کرگل جنگ کے بعد فوراً بعد جب نئی دہلی میں اس کے مختلف مضمرات اور اس سے حاصل شدہ سبق کا جائزہ لیا جا رہا تھا، تو قومی سلامتی مشیر برجیش مشرا میڈیا اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی بیانیہ کی پذیرائی سے مطمئن نہیں تھے ۔ان کو...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پریس ریلیز جاری کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ بعض مخصوص عناصر حسب معمول حالیہ ضمنی انتخابات خصوصاً ہری پور این اے 18 کو متنازع بنانے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں جن میں این اے 18 ہری پور میں ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینا بھی شامل ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ یہ دعوے حقائق کے سراسر منافی ہیں۔ جنرل الیکشن میں عملے کی کمی کے باعث الیکشن کمیشن کے لیے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی تاہم ضمنی انتخابات میں ضرورت کے تحت ایسا کیا جاتا ہے۔ اس ضمنی انتخاب میں بھی اسی ایریا میں...
اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے دفتر میں بدھ کو مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالاطی کا وزارت خارجہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مصری وزیر خارجہ کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کیا۔ مصری وزیر خارجہ پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم دوطرفہ مشاورتی اجلاس کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ: دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم پیشرفت مصر کے وزیر خارجہ گزشتہ شب سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے تھے۔ Egyptian Foreign Minister Dr. Badr Abdelatty arrived at the Ministry of Foreign...
اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں اربن ہیٹ ایفیکٹ کے شدید خطرے سے خبردار کیا گیا ہے، اس رپورٹ نے اس بات پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں کہ مالی طور پر مشکلات کا شکار حکومت شہری ماحولیاتی آفات کو کیسے روکے گی یا ان کے اثرات کو کیسے کم کرے گی۔ اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (UNESCAP) نے اپنی ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر رپورٹ 2025 میں کراچی کو ایشیا پیسیفک کے ان9 بڑے میگا شہروں میں شامل کیا ہے جن کے مستقبل میں نمایاں طور پر زیادہ گرم ہونے کا امکان ہے۔ اس کی بڑی وجہ تیز رفتار اور غیر منصوبہ بند شہری توسیع اور کمزور انفراسٹرکچر...
آئی ایس ایس آئی کے انڈیا اسٹڈی سینٹر نے ”تنازعہ کشمیر اور بدلتی ہوئی دنیا“ کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کیطرف سے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کے بعد سے تنازعہ کشمیر کی بدلتی ہوئی جہتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔”انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد“ (آئی ایس ایس آئی) کے انڈیا اسٹڈی سینٹر نے ”تنازعہ کشمیر اور بدلتی ہوئی دنیا“ کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کیطرف سے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور...
اطلاعات کے مطابق ٹرمپ وینیزویلا میں سی آئی اے کی خفیہ کارروائیوں کی منظوری بھی دے چکے ہیں اور جلد زمینی کارروائیوں کا عندیہ دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن نے وینیزویلا کے گرد فضائی حدود سے متعلق نیا سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو ’’مکمل طور پر بند‘‘ تصور کیا جائے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ رائٹرز کے مطابق امریکا، صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایئرلائنز، پائلٹس، اور مبینہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے...
ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت میں امتیازی سلوک کے بڑھتے واقعات نے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی۔ پریس ٹی وی کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مہاراشٹرا میں 3 مسلم طلبہ کو کلاس روم میں نماز پڑھنے پر مورتی کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا گیا۔ پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ تاج محل کے قریب مسلم ٹیکسی ڈرائیور کو 2 نوجوانوں نے’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ ایرانی میڈیا نے کہا کہ دائیں بازو کے گروہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریریں اور تشدد کی دھمکیاں دیتے ہیں، بریلی شہر میں مسلمان کی دو منزلہ مارکیٹ کو غیرقانونی...
واشنگٹن نے وینیزویلا کے گرد فضائی حدود سے متعلق نیا سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو ’’مکمل طور پر بند‘‘ تصور کیا جائے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ رائٹرز کے مطابق امریکا، صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایئرلائنز، پائلٹس، اور مبینہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے کو ’’نو فلائی زون‘‘ سمجھیں۔ وینیزویلا کی وزارتِ اطلاعات اور امریکی محکمہ دفاع نے اس بیان پر فوری ردعمل نہیں دیا۔ کیریبین میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں کے...
مختصر وقت پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے والی معروف اداکارہ سحر خان نے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا۔ اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مبہم اسٹوری شیئر کر کے اپنی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔ ان کی انسٹا اسٹوری میں دو لوگ دکھائی دے رہے ہیں، ممکنہ طور پر ان میں سے ایک سفید جوڑے میں سحر خان خود ہیں جبکہ ان کے ساتھ ہلکے گلابی لباس میں ’مسٹری مین‘ بھی موجود ہے۔ انسٹا اسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں کسی گاڑی میں بیٹھے ہیں جبکہ انسٹا اسٹوری کے بیک گراؤنڈ میں ’آج سجیا‘ گانا چل رہا ہے اور انہوں نے لکھا کہ...
نامور گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے 120 کلو وزن کیسے کم کیا؟ گلوکار کی ‘نو بریڈ، نو رائس، نو شوگر’ ڈائٹ پلان کی تفصیل سامنے آگئی۔ عدنان سمیع نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 230 کلو سے 110 کلو تک کا سفر بغیر کسی باریئٹرک سرجری یا لائپوسکشن کے محض سخت ڈائٹ پلان اور ورزش کے ذریعے کم کیا۔ گلوکار نے ایک پروگرام میں اپنے غیر معمولی وزن میں کمی کی تفصیلات بیان کیں۔ عدنان سمیع نے گفتگو کے دوران کہا کہ میرا وزن کم ہونے پر طرح طرح کی افواہیں گردش کرتی رہیں کسی نے کہا میں نے باریئٹرک سرجری کرائی، کسی نے کہا لائپوسکشن کرایا جبکہ 230 کلو وزن کے لیے تو شاید...
فِن لینڈ نے اپنی عالمی سفارتی حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2026 تک پاکستان میں موجود سفارت خانہ بند کر دیا جائے گا۔ یہ اعلان ہفتے کو فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے باضابطہ بیان میں کیا گیا۔ بیان کے مطابق فن لینڈ اپنی سفارتی سرگرمیوں کا ازسرِنو جائزہ لے رہا ہے تاکہ اپنے سیاسی اور معاشی مفادات کے مطابق زیادہ اہم ممالک میں وسائل کو مرکوز کیا جا سکے۔ اسی منصوبے کے تحت نہ صرف اسلام آباد، بلکہ کابل اور یانگون میں موجود فن لینڈ کے سفارت خانے بھی آئندہ سال بند کر دیے جائیں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ مختلف عوامل کا نتیجہ ہے،...
لاہور کی ترقی اور جدت کے لیے ایک اور قدم، وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان فیز2 کا آغاز کر دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈیویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت لاہور شہر میں ترقی اور جدیدیت کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت لاہور کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، جن میں لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 گلیاں اور واسا کی 486 گلیاں شامل ہیں۔ منصوبے کا ہدف ہے کہ آئندہ سال 30 جون تک یہ تمام گلیاں جدید، محفوظ اور شہریوں کے لیے فخر کی علامت بنائی جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ انقلابی فیز میں داخل، جدید بس شیلٹرز کی تعمیر کا فیصلہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتہ کو کھیلے گئے ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستانی بیٹر فخر زمان کے ایک کیچ پر بڑا تنازع کھڑا ہوگیا۔ سری لنکا کی اننگز کے انیسویں اوور میں کپتان داسن شاناکا، شاہین آفریدی کی سلو گیند پر دھوکا کھا گئے اور ایسا شاٹ کھیلا کہ فخر زمان نے شاندار جمپ کے ساتھ کیچ لیا۔ تاہم تھرڈ امپائر نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ دیا کہ گیند کیچ مکمل ہونے کے لمحے زمین کو چھو رہی تھی اور ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اس فیصلے نے پاکستانی کھلاڑیوں کو حیران کر دیا اور فخر زمان نے واضح طور پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد اگلی ہی گیند...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اجلاس ہر جمعے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعلامیہ کے مطابق اہم فیصلوں پر عمل درآمد، محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اجلاس ہر جمعے کو طلب کیا جائے گا، انتظامی امور کی بروقت منظوری اور دیگر معاملات کے لئے کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس عمل سے عوامی سہولت کے ہر اقدام پر چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ مزید :
پاک فوج اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شولا اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا. کوئٹہ میں 5.9 کلومیٹر کی سائیکل ریس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سائیکل ریس میں خواتین شرکاء نے پُرکشش اور چیلنجنگ راستے پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات، تمغے اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ سائیکل ریس میں سب سے کم عمر اور معمر شرکا کو بھی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دیے گئے۔ شرکا نے بلوچستان میں صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ سائیکل ریس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ سائیکل ریس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت...
ماہ نومبر پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی اور یادگار رہا، قومی ٹیموں نے نومبر کے مہینے میں فتوحات سے اپنا مکمل غلبہ ثابت کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لئے یہ نومبر یادگار ہے، پرچم اسی طرح بلند رہے۔نومبر میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز اپنے نام کی جبکہ فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں بھی ہرایا۔9 نومبر کو پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ راولپنڈی میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو شکست دی۔اس کے علاوہ دوحہ میں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل جیتا اور پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز ٹی 20 ٹرائی...
پاکستان پیپلز پارٹی آج اپنا 58واں یوم تاسیس منا رہی ہے جس کی مناسبت سے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تقریبات کا انعقاد اور کراچی کے علاقے کورنگی میں مرکزی جلسہ ہوگا۔ کورنگی میں جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر کے مختلف اضلاع میں پارٹی پرچم لگا دیئے گئے ہیں، بلاول بھٹو اور پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔ 30 نومبر 1967ء کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، ذوالفقار علی بھٹو پارٹی کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے، ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ لگا کر پیپلز پارٹی نے عوام میں مقبولیت حاصل کی اور 1970ء کے عام انتخابات میں مغربی پاکستان میں شاندار کامیابی حاصل...
بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی کے خلاف نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دہلی پولیس کی اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) نے ایک نئی ایف آئی آر میں دونوں رہنماؤں سمیت 6 افراد کو نامزد کیا ہے۔ ایف آئی آر میں سم پٹروڈا Sam Pitroda اور 3 دیگر افراد کے نام شامل ہیں، جبکہ تین کمپنیاں ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ (اے جے ایل)، ینگ انڈین اور ڈوٹیکس مرچنڈائز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی الزامات کی زد میں ہیں۔ درج شدہ الزامات کے مطابق ملزمان پر ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ پر دھوکا دہی کے ذریعے قبضہ کرنے کی مجرمانہ سازش کا...
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں، انہیں شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے: آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ملزمان کو حوالات میں رکھاجائے اور کسی کو بھی شخصی ضمانت پررہا نہ کیا جائے، حوالات میں بند افراد عدالت سے ضمانت کے بعد ہی رہا ہوں گے۔ٹریفک ریکارڈ کے مطابق ٹریفک قوانین توڑنے والے 1390 افراد گرفتار ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پنجاب میں ٹریفک پولیس والوں کوایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا تھا اگر ٹریفک سسٹم میں بہتری نہ آئی تو پھر ٹریفک پولیس کا متبادل محکمہ لانا...
ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز جیتنے پر خوشی سے نہال ہیں، سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر کے ساتھی کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور حریف ٹیموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ حالیہ سیریز میں یک بعد دیگر ریکارڈز اپنے نام کرنے والے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سہ فریقی سیریز جیتنے پر مبارکباد، ٹرائی سیریز کے دوران جیت کے لیے قومی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز نے پورے ایونٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ Congratulations ????????Fantastic effort from...
یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطینی سرزمین کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہوں، دو ریاستی حل کی جانب ناقابل واپسی پیشرفت کا مطالبہ دہراتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آج بھی اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام، بار بار بے گھری اور انسانی امداد میں رکاوٹ ڈالنا ناقابلِ قبول ہے، تمام فریق حالیہ جنگ بندی کی مکمل پابندی کریں، انسانی امداد غزہ میں بڑے پیمانے پر داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔...
پاکستان کے نامور اور ورسٹائل اداکار فیصل قریشی نے حالیہ دنوں میں اپنی وزن میں نمایاں کمی کے باعث مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، تاہم اداکار نے ایک ایونٹ میں کے دوران اس کی اصل وجہ بتا دی۔ فیصل قریشی کئی مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث جانے جاتے ہیں، آج کل جیو ٹی وی کے ہٹ ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 میں ’کامران‘ کے کردار کے ذریعے بے حد تعریفیں سمیٹ رہے ہیں، ریپ کے مجرم کے روپ میں ان کی خوفناک اور دل دہلا دینے والی اداکاری نے ناظرین کو حیران کر دیا ہے۔ امریکا کے شہر ہوسٹن میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے بتایا کہ میرے وزن...
نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کے لیے غیر معمولی اور یادگار رہا، پاکستان کرکٹ ٹیموں نے نومبر کے مہینے میں فتوحات سے اپنا مکمل غلبہ ثابت کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لیے یہ نومبر یادگار ہے، پرچم اسی طرح بلند رہے۔ نومبر میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی جبکہ فیصل آباد میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں بھی شکست دی۔ 9 نومبر کو پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ راولپنڈی میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو شکست دی۔ اس کے علاوہ دوحہ میں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز...
وزیراعظم شہباز شریف کا سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کو خط، صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی خراب صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے۔ 80 سالہ خالدہ ضیا کافی عرصے سے متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے امراض، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کی خرابی (لِور سیروسِس) اور گردوں کے مسائل شامل ہیں۔ گزشتہ اتوار انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد فوری طور پر ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ مقامی اور غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی کورونری کیئر یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خالدہ ضیا...
تربیتی پروگرام کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیتوں میں اضافہ، حربی مشقوں اور مشترکہ مشن پلاننگ کو بہتر بنانا تھا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ اس تربیت سے پاکستان اور عراق کے دیرینہ عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور دونوں ممالک نے علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی تیاریوں کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے عراقی فوج کے دستوں کیلئے اسپیشل فورسز کی ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹریننگ کا انعقاد 24 ستمبر سے 29 نومبر تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پاکستان میں کیا گیا۔ 446 ٹرینیز کے تیسرے بیچ...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان غزہ امن فورس کے تحت فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے لیکن پہلے اس کے ٹی او آر، مینڈیٹ اور کردار کو واضح طور پر طے کیا جائے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح کرنا فلسطینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دائرہ کار میں آتا ہے، پاکستان اس کے لیے تیار نہیں ہے، حماس کو غیر مسلح کرنے پر انڈونیشیا نے بھی تحفظات ظاہر کیے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں پاکستانی فوجی دستوں سے متعلق پاکستان نے واضح کیا کہ اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے تسلیم شدہ ہونا چاہیے، وزیراعظم نے...
مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداووں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گریجویٹ کالج بھمبر آزاد کشمیر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ حریت رہنما ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، امتیاز احمد بٹ، غلام حسن ملک، عبدالماجد، خالد شبیر، عبدالرشید بٹ، کالج کے پرنسپل اور پروفیسروں سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کا اندھا راج ختم کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے دو دن میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے1005 کیس نمٹا کر حیران کن تاریخی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو 48گھنٹوں میں زمین کی ملکیت کا حق واپس مل گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لائیو ڈیش بورڈ پر خود مانیٹر کررہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صرف دو دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجآب حکومت کے نئے ریکاڑد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کا...
یوم یکجتی فلسطین منایا گیا : اسرائیلی افواج کا غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا‘ احتساب ضروری ہے : پاکستان
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کا غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا ضروری ہے اور جنگی جرائم اور نسل کشی پر اسرائیل کا احتساب کیا جانا چاہئے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ کو یومِ یکجہتی فلسطین بھرپورانداز میںمنایا گیا اس دن کی مناسبت سے گلی کوچوں میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے جلسوس و مظاہر ے کئے ۔ جن میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور اسرائیلی مخالف نعرے لگائے گئے ۔اس موقع پر غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج نے عراقی فوج کے دستوں کے لیے سپیشل فورسز کی ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریننگ کا انعقاد 24 ستمبر سے 29 نومبر تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پاکستان میں کیا گیا۔ 446 ٹرینیز کے تیسرے بیچ کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج اور عراق کے عسکری حکام نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے دستوں نے ٹریننگ کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، عملی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔ تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اس تربیت سے پاکستان اور عراق کے دیرینہ عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور دونوں...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) فِن لینڈ نے پاکستان میں سفارت خانہ اگلے برس سے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ فِن لینڈ کی جانب سے آپریشنل اورسٹریٹیجک وجوہات پر پاکستان میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان، افغانستان اور میانمار میں سفارت خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سخت تنقید کی ہے اور ہری پور کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر بھی اعتراضات اٹھا دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ دوسرا بڑا عہدہ ہے وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ہری پور میں 25 ہزار کی لیڈ لی تھی۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اب ہمارے پاس احتجاج...
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق تفتیش کاروں نے ایک افغان نژاد شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر بم بنانے اور ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ایک عمارت کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ ڈی ایچ ایس کی اسسٹنٹ سیکریٹری ٹریشا میک لافلن کے مطابق، محمد داؤد الوکزئی کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے ہفتے کو اپنے سوشل میڈیا بیان میں اس گرفتاری کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیے: وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار عدالتی ریکارڈ کے مطابق الوکزئی کو ریاستی سطح پر دہشت گردی کی دھمکیوں کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا...
TEXAS, US: امریکی ریاست ٹیکساس میں سکیورٹی اداروں نے ایک افغان نژاد شخص کو بم تیار کرنے کا دعویٰ کرنے پر گرفتار کرلیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو میں خود کو بم بنانے والا ظاہر کیا تھا اور فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت محمد داؤد الوک زئی کے نام سے ہوئی ہے، جسے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے منگل کے روز حراست میں لیا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر افغان شہری محمد داؤد الوک زئی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔...
پاک فوج کی جانب سے عراقی فوجی دستوں کیلیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی تربیت کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عراقی فوج کے دستوں نے خصوصی فوجی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی، پاکستان آرمی نے 24 ستمبر سے 29 نومبر کے دوران نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر میں عراقی فوج کے دستوں کے لئے خصوصی فوجی تربیت کا انعقاد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 446 اہلکاروں کے تیسرے بیچ کی گریجویشن تقریب 29 نومبر کو منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی فوج کے اعلیٰ حکام اور عراق کے فوجی نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے فوجیوں نے تربیت کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ، آپریشنل مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا،...
شیخ حسینہ بنگلہ دیش کے عوام کے غیض و غضب سے جان بچا کر ڈھاکا سے دہلی بھاگ گئی تھی، یہ 5 اگست 2024 کی بات ہے۔ حسینہ واجد نے 15 سال مسلسل بنگلہ دیش پر حکومت کی مگر ہر الیکشن میں ہار کر بھی کامیاب قرار دی جاتی رہی، اس لیے کہ پشت پر بھارت سرکار تھی۔ وہ چاہتی تھی کہ حسینہ زندگی بھر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم بنی رہے تاکہ بنگلہ دیش اس کی مٹھی میں رہے۔ وہاں اس کا ہی حکم چلے اور پاکستان کے حمایتیوں کو ایسا سبق سکھایا جاتا رہے کہ وہ کبھی سنبھلنے کے قابل نہ ہو سکیں تاکہ کبھی بنگلہ دیش کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش نہ کر سکیں۔ اس وقت...
بھٹوز کے ویژن اور قربانیوں نے جمہوریت کی بنیاد مضبوط کی،صدر مملکت کاپارٹی کے یومِ تاسیس پر شہیدوں کوخراجِ عقیدت
سٹی42: صدرمملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مینٹور آصف علی زرداری نے کہا ہے پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کے ویژن،عزم، ہمت اور قربانیوں نے پاکستان کی جمہوری بنیادوں کو مضبوط کیا اور کئی نسلوں پر اثر انداز ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اٹھاون ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے دور کے مرکزی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی۔ جب پاکستان پر آمریت کا سایہ تھا، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی مزاحمت کرنے والی پارٹی کے طور پر...
29 نومبرکو ہر سال فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے اور اس دن کو منانے کے لیے اقوام متحدہ بھی اہتمام کرتی ہے،کیونکہ اس دن کی خیانت بھی اقوام متحدہ نے انجام دی تھی۔ اس دن کو یوم یکجہتی فلسطین قرار دیا گیا ہے لیکن حقائق اور تحقیقی جائزہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ دن یکجہتی فلسطین کا دن نہیں بلکہ خیانت کا عالمی دن ہونا چاہیے۔ یہ دن 1947 کی اقوام متحدہ کی قرارداد 181 کی یاد دلاتا ہے، جس نے فلسطین کی زمین کو زبردستی دو حصوں میں تقسیم کیا اور اس عمل سے فلسطینی عوام شدید نقصان اور بے گھری کا شکار ہوئے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد 181 بظاہر تقسیم کا منصوبہ...
حالیہ پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان نے دنیا کو اُس وقت ورطہ حیرت میں ڈال دیا جب انھوں نے اپنے سے دس گنا بڑی فوج کو نہ صرف شکست فاش سے دوچار کیا بلکہ فضائی محاذ پر بھارتی فضائیہ کو نشان عبرت بنا دیا، مودی کی نام نہاد عسکری طاقت اور معاشی ترقی کے غبارے سے ہوا بھی نکال کر رکھ دی۔ بھارتی فضاؤں میں چینی ساختہ لڑاکا طیاروں JF-17 اور JC-10 کو پاکستان کے فضائی جانبازوں نے اس مہارت سے استعمال کیا کہ دنیا دنگ رہ گئی۔ خاص طور پر جس طرح فرانسیسی طیارے رافیل کو تباہ کیا، اس تباہی نے نہ صرف رافیل تیار کرنیوالی کمپنی کو مشکلات سے دوچار کردیا بلکہ طیاروں کی کوالٹی اور اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ میرے لیے منصب سے زیادہ نظریہ اہم ہے، کسی دبائو یا نقصان کے خوف سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی، ریجنل اور ضلعی عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی اور سابق معاون خصوصی شفقت آیاز سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے انصاف یوتھ ونگ کو ہر لمحہ تیار رہنے کی ہدایت دی۔ انشاءاللہ جب بھی خان صاحب کال دیں گے، ہمیں پوری یکجہتی اور تیاری کے ساتھ میدان میں نکلیں گے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اپنے قائد سے ملاقات کے لیے پنجاب اور وفاقی حکومتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند نے کہا ہے کہ دہلی دھماکے کی آڑ میں مسلم کمیونٹی کو بدنام کرنا بند کیا جائے۔ جماعت اسلامی ہندکے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہر طرح کی انتہاپسندی اور تشدد کی دوٹوک مذمت دہراتے ہوئے متعدد قومی مسائل پر گہری تشویش ظاہر کی، جن پر فوری حکومتی توجہ درکار ہے۔دہلی دھماکے پر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم اس وحشیانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں جس میں بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں۔ جماعت ہر قسم کی انتہاپسندی، تشدد اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے خواہ مجرم کوئی بھی ہو اور اس کا مقصد کچھ بھی ہو۔ انہوں نے کہا...
بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے فیصلہ میڈیکل بورڈ کی حتمی سفارش پر کیا جائے گا، انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کی صحت انتہائی تشویشناک، بی این پی کی قوم سے دعا کی اپیل خالدہ ضیا کے ذاتی معالج اور بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے ہفتے کی شب ایورکیئر اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی ماہرین مل کر خالدہ ضیال کا علاج کر رہے ہیں اور جیسے ہی میڈیکل بورڈ بیرون ملک علاج کی تجویز دے گا، اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کر دیا...
سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے ایڈیشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ آئی پی ایل کا آئندہ ایڈیشن 2026 میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد منعقد ہوگا۔ تاہم، ذرائع کے مطابق ویٹرن بلے باز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ فاف ڈو پلیسی نے اس متعلق فیصلے کا اعلان انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ میں کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے آئی پی ایل کے ساتھ طویل مدتی وابستگی اور اس کے اپنے کیریئر پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بتایا۔ View this post on Instagram ...
خیبرپختونخوا ضلع صوابی کی پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے باپ کو مارنے والے سفاک بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ پولیس نے اندھے قتل کیس کو ٹریس کرکے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتول کا اپنا سگا بیٹا نکلا جس ۔نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ضلعی پولیس آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز آیان اللہ نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے 52 سالہ والد عباد اللہ کو جمعے کی صبح کو نماز فجر پڑھنے کے لئے مسجد جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اس...
لندن میں آکسفورڈ یونین کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ اہم اور مستند مباحثے میں پاکستان نے نہ صرف واضح علمی برتری دکھائی بلکہ بھارت کی ہنگامی پسپائی نے عالمی فورمز پر اس کے بیانیے کی کمزوری بھی عیاں کر دی۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا آکسفورڈ یونین مباحثے سے فرار، پاکستان کی بڑی فتح بھارتی اعلیٰ سطحی وفد کے اچانک دستبردار ہونے کے بعد پاکستان نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کی، اور اگلے ہی روز پاکستانی طلبہ نے بھارت کے متبادل کمزور پینل کو بھرپور دلائل کے ذریعے شکست دی۔ سبکی چھپانے کے لیے بھارت نے انڈیا ٹوڈے جیسے میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کر دیا، جو بعد میں خود ہی جھوٹ کا پلندہ...
قومی ائیرلائن پی آئی اے نے ائیربس کی جانب سے اے320 طیاروں کے فلائٹ کنٹرول سافٹ ویئر ELAC-L104 کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کے فیصلے سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔ ائیربس نے یہ اقدام ایک حالیہ حادثے کے بعد کیا تھا، جس میں 30 اکتوبر کو میکسیکو سے نیوجرسی جانے والی پرواز کے دوران طیارہ اچانک بلندی سے نیچے آیا اور کئی مسافر زخمی ہوئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سورج کی شدید تابکاری نے طیارے کے فلائٹ کنٹرول سسٹم کے ڈیٹا کو متاثر کیا تھا۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) اور امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے ائیرلائنز کو ہنگامی ہدایت دی کہ وہ ELAC-L104 سافٹ ویئر کو ہٹا کر پچھلا ورژن L103 پلس استعمال...
مرحلہ چہارم میں مزید 100 سیلاب متاثرین کو مسلک و مکتب سے بالاتر ہوکر، مکمل عزت و شرف کے ساتھ ان کے زمین بوس مکانات کے قریب خیمے نصب کرکے دیئے گئے اور ان کا ضروری سامان بھی اس میں منتقل کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو مظفر گڑھ۔ ایس یو سی کیجانب سے متاثرین میں خیمے تقسیم مظفر گڑھ۔ ایس یو سی کیجانب سے متاثرین میں خیمے تقسیم مظفر گڑھ۔ ایس یو سی کیجانب سے متاثرین میں خیمے تقسیم مظفر گڑھ۔ ایس یو سی کیجانب سے متاثرین میں خیمے تقسیم مظفر گڑھ۔ ایس یو سی کیجانب سے متاثرین میں خیمے تقسیم مظفر گڑھ۔ ایس یو سی کیجانب سے متاثرین میں...
ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ غریب عوام کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو ان میں احساس محرومی جنم لے گا جو کسی طور بھی ملک و جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے، پاکستان کے عظیم مفاد میں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرتعمیری سوچ استوار کرنی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حکمران جانتے ہیں اقدار کو طول دینے کیلئے الجھاکر رکھنا چاہتے ہیں، عوام کے مسائل حل نہ کرنا جمہوری و آئینی اور اخلاقی قدروں کے منافی عمل ہے، حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے آئین سے متصادم ترمیم کیلئے آگے بڑھ کر کام کرتے...
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کی عوام کو بیدار رہنا ہوگا، جماعت اسلامی نے ہزاروں کی تعداد میں عوامی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، ہم لوگوں کی املاک پر قبضے کرنے کی کوششوں پر مزاحمت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جہالت سب کے لیے پیپلز پارٹی کا تعلیمی منشور ہے، جمہوریت کا راگ الاپنے والی پیپلز پارٹی جمہوریت کی نفی اور آمریت و فسطائیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، پہلے صوبائی اسمبلی سے بل پاس کرواکے جامعات کی خود مختاری پر حملہ کیا گیا، اب ICCBS کو جامعہ کراچی سے الگ کر کے صرف طلبہ کے مستقبل سے...
چند سو لوگوں کی گرفتاری کافی نہیں، ہم تو یہ چاہتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، امن ہی واحد راستہ ہے: وزیر خارجہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان کے دورے میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے کہا تھا کہ انہوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چند لوگوں کو گرفتار کیا ہے لیکن ان پر واضح کردیا کہ چند سو لوگوں کی گرفتاری کافی نہیں۔ ہم تو یہ چاہتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، امن ہی واحد راستہ ہے، پاکستان نے افغانستان سے کہا ٹی ٹی پی کو پاک افغان بارڈر سے دور لے جائیں، دوسرا یہ ہوسکتا ہے کہ ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کردیں۔ ٹی ڈی سی پی ہیریٹیج تھرو لینز کے زیر اہتمام فوٹوگرافرز کا دورہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی دفعہ 7 کے تحت تین طلاق سمیت کسی بھی شکل میں دی گئی طلاق اس وقت تک مؤثر نہیں ہو سکتی جب تک 90 دن کی مدت پوری نہ ہو جائے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے محمد حسن سلطان کی طلاق سے متعلق پٹیشن نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگر خاوند نے بیوی کو طلاق کا حق بلا شرط تفویض کیا ہو تو بیوی کو طلاق واپس لینے کا حق بھی مکمل طور پر حاصل ہے۔عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا 7 اکتوبر 2024کا فیصلہ درست قرار دیتے...
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا، کراچی میں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاش کلچر آیا لیکن اب کراچی کا کچرہ اٹھایا جا رہا ہے اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا اور لندن والے بانی نے کراچی کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی اقتدار میں آنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے بتایا تھا کہ انہوں نے ٹی ٹی پی کے چند افراد کو گرفتار کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان سرزمین سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے بڑھتے خطرات اور پاکستان کے سفارتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے پر عسکری قیادت اور وزیراعظم سے بات کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے پاکستان کو بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بچوں میں کم بھوک ایک عام مگر والدین کے لیے تشویش کا باعث مسئلہ ہے، خاص طور پر ایسے بچے جو زیادہ فعال یا متحرک ہوں اور کھانے سے دور بھاگتے ہوں۔ بعض والدین اس مسئلے کے حل کے لیے بھوک بڑھانے والی ادویات کا سہارا لیتے ہیں، لیکن ماہرین صحت اس حوالے سے خبردار کرتے ہیں کہ یہ طریقہ نہ صرف غیر مؤثر بلکہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔پیڈیئٹرک ماہر ڈاکٹر روی ملک گپتا نے اس معاملے پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ بچوں کو بھوک بڑھانے والی ادویات دینا طویل مدتی طور پر متعدد سنگین اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔ڈاکٹر گپتا کے مطابق ”انڈین اکیڈمی آف پیڈیئٹرکس“ اور ”امریکن اکیڈمی آف پیڈیئٹرکس“ دونوں...
شہباز شریف کا عمران خان پر 10ارب روپے ہرجانے کا کیس، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اہم بیان ریکارڈ کرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بطور گواہ بیان ریکارڈ کرا دیا۔سیشن جج لاہور یلماز غنی نے 10ارب روپے کے ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے گواہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو طلب کیا تھا جس پر ملک احمد خان آج عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ ملک محمداحمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر رشوت لینے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شوگر فری مصنوعات میں استعمال ہونے والی عام مصنوعی مٹھاس سوربیٹل جگر کی شدید بیماری کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق سوربیٹل جگر میں چکنائی جمع ہونے کا سبب بن سکتا ہے، جو میٹابولک ڈِس فنکشن-ایسوسی ایٹڈ اسٹیئٹوٹک لیور ڈیزیز (MASLD) کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ ماضی میں یہ بیماری نان-الکوحلک فیٹی لیور ڈیزیز کے نام سے جانی جاتی تھی اور یہ شراب نوشی سے وابستہ نہیں ہے، حالانکہ جگر کے مسائل کی سب سے عام وجہ الکوحل ہے۔یہ تحقیق جرنل سائنس سگنلنگ میں شائع ہوئی، جس میں زیبرا فش کے پیٹ کے مائیکرو بائیوم کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اگر...
سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ تین طلاق یا کسی بھی طلاق کا اطلاق تب تک مؤثر نہیں ہوگا جب تک کہ 90 دن کی قانونی مدت پوری نہ ہو جائے۔ عدالت کے فیصلے میں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے لکھا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی دفعہ 7 کے تحت طلاق کے لیے 90 روزہ انتظار لازمی ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر خاوند نے بیوی کو بلا شرط طلاق کا حق دیا ہے تو بیوی کو بھی طلاق واپس لینے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ یہ فیصلہ محمد حسن سلطان کی سول پٹیشن کے سلسلے میں آیا، جس میں سندھ ہائی کورٹ کے 7 اکتوبر 2024 کے فیصلے کو برقرار...
ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) اور آٹومیشن کے بڑھتے ہوئے استعمال کے سبب آئندہ دہائی میں تقریباً 30 لاکھ افراد روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں۔ نیشنل فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ (NFER) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کو وہ مہارتیں سکھائی جائیں جو انہیں مستقبل کے ملازمت کے ماحول میں برقرار رکھ سکیں۔ رپورٹ میں ان شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں بے روزگاری کا خطرہ سب سے زیادہ ہے، جن میں ایڈمنسٹریٹیو، سیکریٹریل، کسٹمر سروس اور مشین آپریٹرز شامل ہیں۔ این ایف ای آر نے مزید خبردار کیا کہ خطرہ صرف موجودہ ملازمین تک محدود نہیں بلکہ وہ...
سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے، صدرمملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف زرداری نے ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باخبر قیادت، قومی ہم آہنگی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس ورکشاپ میں پارلیمنٹیرینزسمیت سینئر سول وملٹری افسران نے بھی شرکت کی اور تعلیمی و سماجی شعبوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ صدر مملکت نے ورکشاپ...
ایک تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن کے بڑھتے کردار کے سبب آئندہ دہائی تک 30 لاکھ کے قریب افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ نیشنل فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ (این ایف ای آر) کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ لوگوں کے پاس وہ ہنر موجود ہو جس سے ان کا روزگار برقرار رہے، بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔۔ ٹیم کے مطابق وہ شعبے جن کو بے روزگاری کا شدید خطرہ لاحق ہے ان میں ایڈمنسٹریٹیو، سیکریٹیریل، کسٹمر سروس اور مشین آپریٹرز شامل ہیں۔ این ایف ای آر نے خبردار کیا کہ یہ صرف ان شعبوں میں موجود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستانی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے نتیجے میں سری لنکا ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی، ٹائیگرز 114 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ سری لنکا ٹیم کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری تاہم اس کے بعد کامل مشارا اور وکٹ کیپر بیٹر کوسال مینڈس نے47 گیندوں پر 64 رنز کی عمدہ پارٹنر شپ قائم کی۔84 کے مجموعے پر کوسال مینڈس کے آؤٹ ہونے کے بعد لنکن بیٹر کی پویلین واپس لوٹنے کی لائن لگ گئی، پوری ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 114 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 3،3 کھلاڑیوں کو...
اسلام آباد کی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم شخص کے حملے میں پولیس اہلکار، اے ایس آئی علی اکبر، شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اے ایس آئی علی اکبر پیدل سپریم کورٹ کی ڈیوٹی سے واپس جا رہے تھے کہ اچانک حملہ آور نے ان پر خنجر سے حملہ کیا۔ زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار...
گنے کی قیمتیں مقرر کرنے میں گٹھ جوڑ پر 10شوگر ملز کو شوکاز نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسابقتی کمیشن پاکستان نے پنجاب کی 10 شوگر ملز کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے موسمی کٹائی کے آغاز اور گنے کی خریداری کی قیمت 40 کلوگرام کے لیے 400 روپے مقرر کرنے میں ساز باز کی۔تفصیلات کے مطابق مسابقتی کمیشن کے جائزے میں معلوم ہوا کہ ان ملوں کے نمائندگان نے اس سال 10 نومبر کو فاطمہ شوگر ملز کی میزبانی میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کٹائی 28 نومبر سے شروع کی جائے۔ پنجاب شوگرکین کمشنر کی...
خیبر پختونخوا کودہائیوں سے جنگوئوں نے تباہ کیا، مزید لڑائی کی گنجائش نہیں ، اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز صوابی(آئی پی ایس ) سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا وہ خطہ ہے جو ہمیشہ سے دہشت گردی کا براہِ راست نشانہ بنتا رہا ہے۔سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ افغان جنگ نے صوبے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، یہی جنگ کلاشنکوف کلچر کا باعث بنی اوراس کے نتیجے میں صوبے کی معیشت تباہ ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ہم افغان جنگ کے منفی اثرات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور 9/11 کے بعد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ نے صوبے کی مشکلات میں مزید اضافہ...
فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے فور پروجیکٹ 64 فیصد مکمل ہوچکا ہے، درکار فنڈز مہیا کر دیے جائیں تو واپڈا کےفور منصوبہ 2026 کے دوران مکمل کر سکتا ہے۔ چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی شہر کیلئے کے فور پروجیکٹ بہت اہم ہے۔ کراچی شہر کو پانی سپلائی کے اس منصوبے پر اب تک 86 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ کراچی میں ریڈ لائن بس منصوبہ کئی سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا کراچی کا بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ تقریباً 27 کلومیٹر طویل ہے، اس کی خاصیت یہ ہے کہ ملک میں پہلی بار کسی بی آر ٹی کے منصوبے میں انڈر گراؤنڈ...
فن لینڈ نے آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کی بنیاد پر پاکستان، افغانستان اور میانمار میں اپنے سفارتخانوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ (28 نومبر) کو بتایا کہ اسلام آباد، کابل اور یانگون میں فن لینڈ کے سفارتخانے 2026 تک بند کیے جائیں گے۔ وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ متعلقہ ممالک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیوں اور فن لینڈ کے محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ تینوں ممالک میں سفارتخانوں کی بندش کی تیاری پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور یہ مشن 2026 میں مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے۔ بیان کے مطابق، یہ اقدام فن لینڈ کے...
انٹرنیٹ پر ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کا شمار آج پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ پر ایک کم عمر بچی کی اسٹیج پر پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بینڈ کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے مائیک پر Poem پڑھ رہی تھی۔ اس بچی کی مسکراہٹ کو دیکھ کر کئی صارفین نے اندازہ لگالیا کہ یہ کس اداکارہ کا بچپن ہے جبکہ دوسرا یہ جس آئی ڈی سے شیئر ہوئی تو مداح سمجھ گئے کہ یہ وہی اداکارہ ہیں جنہوں نے بچی کی ویڈیو شیئر کی۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوجائے گا یہ کون سی اداکارہ ہیں۔ جی ہاں! یہ اداکارہ حرا مانی کے بچپن کی ایک یادگار ویڈیو ہے جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھوپال:ہندوتوا توا کی پیروکار مودی سرکار کی مسلم دشمنی کے خلاف جمعیت علمائے ہند نے حق کی آواز بلند کردی ہے۔جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسد مدنی نے جہاد کے تصور کو حق قرار دیتے ہوئے اسے اسلام کا مقدس فریضہ بتایا۔انہوں نے موجودہ حکومت کی مسلم مخالف سرگرمیوں پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے’لو جہاد، لینڈ جہاد، تھوک جہاد‘ جیسے الفاظ کے استعمال پر شدید اعتراض کیا اور کہا کہ ان کا مقصد مسلمانوں کی توہین اور بدنامی ہے۔مولانا مدنی نے اپنے بیان میں سپریم کورٹ اور بھارتی عدلیہ کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بابری مسجد اور تین طلاق کے معاملات میں عدالتیں مرکزی حکومت کے دباو...
جن مسافروں کے پاس مستند اور مکمل سفری دستاویزات ہوں، انہیں بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جانا چاہیے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کے روز اسلام آباد ایئرپورٹ کے دورے کے بعد کہا ہے کہ جن مسافروں کے پاس مستند اور مکمل سفری دستاویزات ہوں، انہیں بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جانا چاہیے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ چند مہینوں میں مختلف ایئرپورٹس پر متعدد مسافروں کو درست سفری کاغذات ہونے کے باوجود پروازوں سے اتارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے اور یہ اقدامات گزشتہ سال یونان کشتی حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں کیے گئے ہیں جس میں متعدد پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ والدین نے پیسوں کے لیے ناچنے پر مجبور کیا، بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ کا انکشاف...
جنوبی کوریا میں سام سنگ کے چیئرمین کے بیٹے لی جی ہو نے امریکی شہریت چھوڑ کر اپنے ملک کی بحریہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا ہے۔ اس فیصلے کے لیے انہوں نے اپنی امریکی شہریت ترک کی کیونکہ دہری شہریت رکھنے والوں کو فوج میں خدمات انجام دینے کی اجازت نہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لی جی ہو نے 11 ہفتوں کی تربیت مکمل کی، جس کے بعد کمیشن کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سام سنگ کے چیئرمین اور ان کی مطلقہ شریک ہوئے، جو 2009 میں طلاق کے بعد پہلی بار کسی تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے۔ کمیشن حاصل کرنے کے بعد لی جی ہو کو 4 روزہ...
ای ڈی نے ملک بھر میں گروپ کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی شناخت اور جائزہ لینے کیساتھ ساتھ اس گروپ کیطرف سے مبینہ طور پر بیرون ملک بھیجی گئی رقم کی شناخت کا عمل بھی شروع کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الفلاح یونیورسٹی اور اسکے ٹرسٹ میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق گرفتار چیئرمین نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر دہلی میں زمین کے کچھ پلاٹ حاصل کئے ہیں۔ ہریانہ کے فرید آباد ضلع میں واقع الفلاح یونیورسٹی 10 نومبر کو لال قلعہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں ہے جس میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ضمنی انتخابات اور حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جس طرح نظام چلا رہی ہے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ ڈالا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جہاں سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور عدلیہ ہر چیز بے معنی کردی گئی ہے، ضمنی الیکشن میں جوکچھ ہوا سب کے سامنے ہے، آج ہم نے پاکستانی عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس طرح نظام چلارہی ہے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم...
ٹی وی اسکرین پر اکثر منفی کرداروں میں نظر آنے والی بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے پہلی بار اپنے ماضی کے ایسے کربناک پہلو بے نقاب کیے ہیں جنہوں نے ان کے مداحوں کو حیران اور افسردہ کر دیا ہے۔ جیا بھٹاچاریہ کے مطابق بچپن میں انہیں اپنی ہی والدہ کے ہاتھوں جسمانی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، اور پیسوں کی خاطر زبردستی شوبز کی دنیا میں دھکیلا گیا۔ جیا نے مشہور ڈرامے ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ میں ’’’پائل‘‘‘ کا کردار نبھایا تھا، انھوں نے بتایا کہ ان کی اصل زندگی اسکرین کی چمک دمک سے بالکل مختلف تھی۔ گھر میں والدین کی ناچاقی کا سارا بوجھ اُن پر ڈالا جاتا تھا۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں...
سری لنکا میں سائیکلون ڈیٹوا سے ہونے والی تباہی کے بعد بھی امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی ڈیزاسٹرز مینجمنٹ سینٹر نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 123 ہو گئی ہے۔ تاحال 130 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے اور امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ طوفان، بارش اور سیلاب سے سب سے زیادہ کینڈی ضلع متاثر ہوا ہے جہاں 51 افراد ہلاک جبکہ 67 لاپتا ہیں۔ اس کے بعد بادولا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 35 افراد ہلاک ہوگئے اور 27 افراد کا تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔ اسی طرح ضلع کیگالے میں 9 ماتلے میں 8، نورا ایلیا میں 6 اور امپارا میں 5 ہلاکتیں ہوئیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔...
فائل فوٹو کراچی کے چائنہ پورٹ سے 25 نومبر کو ملنے والی خاتون شہناز کی لاش کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم احتشام کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کے قبضے سے مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے شہناز کو پیسوں کے تنازع پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جرم چھپانے کے لیے انتہائی سفاکانہ اقدام کیا اور مقتولہ کا چہرہ پتھر سے مسخ کیا اور انگلیاں جلا دیں تاکہ شناخت اور فارنزک شواہد مٹائے جا سکیں۔ کراچی: کلفٹن سے ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی ...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کے نظام چلانے کے انداز نے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اس کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں ضمنی انتخابات اور حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور عدلیہ کی وقعت تقریباً ختم ہو چکی ہے، اور ضمنی انتخابات میں جو کچھ ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جس طرح نظام چلا رہی ہے، آئی ایم ایف نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ دیا...
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم اچھی کرکٹ کھیل کر سری لنکا کو زیر کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی، پاور پلے میں مضبوط باؤلنگ اور مؤثر بیٹنگ ضروری ہوگی اور امید ہے کہ پنڈی کی پچ پر ٹیم 170 سے 180 رنز تک اسکور کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری کوشش ہوگی کہ کھلاڑی اپنی 100 فیصد صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں فاسٹ باؤلر وسیم جونیئر کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل...
بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے حال ہی میں اپنے ابتدائی تجربات اور مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ جیا نے بتایا کہ انہیں بچپن سے اداکاری یا شوبز کا کوئی شوق نہیں تھا، بلکہ والدین نے انہیں ناچنے اور فنونِ لطیفہ کی تربیت پر مجبور کیا۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا بچپن کافی مشکل گزرا۔ والدین کی خراب شادی اور والدہ کی جانب سے جسمانی تشدد نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات ڈالے۔ جیا کے مطابق والدہ کے رویے کی وجہ سے انہیں خود سے بھی نفرت محسوس ہوئی اور وہ کئی بار خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر چکی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد نے کبھی ان کے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے تبدیلی کے مراحل سے گزر رہی ہے، اس لیے مسلم اُمہ کو متحد ہو کر تمام عصری چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی قرات مقابلے کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے غزہ، مقبوضہ کشمیر، لبنان، عراق، شام، ایران اور قطر میں حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ مسلم اُمہ مشترکہ عقائد اور ایمان کی بنیاد پر متحد ہے اور علماء کرام کو چاہیے کہ اتحاد اور یکجہتی کی تعلیم دیں، کیونکہ یہی مسائل کا بہترین...
بیٹے کے کمیشن حاصل کرنے کی تقریب میں سام سنگ کے چیئرمین اور ان کی مطلقہ نے بھی شرکت کی تھی۔ 2009 میں طلاق کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب جوڑے نے کسی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی ہو۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لی جی ہو نے 11 ہفتوں کی تربیت مکمل کرنے کے بعد جنوبی کوریا کی بحریہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا۔ کمیشن کے بعد انہیں 4 روزہ رخصت ملی ہھر وہ 2 دسمبر کو نیول ایجوکیشن کمانڈ واپس جا کر تین ہفتے کی بنیادی افسرانہ تربیت لیں گے۔ افسرانہ تربیت کے بعد چیئرمین سام سنگ کے بیٹے لی جی ہو کو بحری جہاز پر مترجم افسر کی حیثیت سے تعینات کیا جائے گا۔ مجموعی مدتِ...
اقوامِ متحدہ کی قرار داد کی مناسبت سے آج 29 نومبر کو دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 دسمبر 1977 میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ایک قرارداد منظور کی تھی۔ جس میں رکن ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ ہر سال 29 نومبر کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس قرارداد میں اقوامِ متحدہ نے عالمی پائیدار امن کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کو ناگزیر قرار دیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کی اس قرارداد کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے اور 8 اکتوبر 2023 سے جاری بمباری میں 70 ہزار...
پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والے ڈیوس کپ میں حصہ لیں گے۔ اعصام الحق نے یہ بات اے ٹی پی چیلنجز کپ کے ڈبلز فائنل میں شکست کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنا ان کے لیے بہت خوشی کی بات ہے اور وہ سب کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اپنی سب سے بڑی کامیابی کے طور پر یو ایس اوپن کے فائنل میں کھیلنا اور لیجنڈ راجر فیڈرر کو ہرانا قرار دیا۔ اعصام الحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے شوقین ملک میں بطور ٹینس اسٹار اپنا نام بنانا آسان...