ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کےلئے115رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستانی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے نتیجے میں سری لنکا ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی، ٹائیگرز 114 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ سری لنکا ٹیم کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری تاہم اس کے بعد کامل مشارا اور وکٹ کیپر بیٹر کوسال مینڈس نے47 گیندوں پر 64 رنز کی عمدہ پارٹنر شپ قائم کی۔84 کے مجموعے پر کوسال مینڈس کے آؤٹ ہونے کے بعد لنکن بیٹر کی پویلین واپس لوٹنے کی لائن لگ گئی، پوری ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 114 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ صائم ایوب اور سلمان مرزا کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے کہاکہ اچھی کرکٹ کھیل کر سری لنکا کو ہراسکتے ہیں ، پاور پلے میں اچھی باؤلنگ اور بیٹنگ ضروری ہے، امید ہے، پنڈی کی پچ پر 170 سے 180کے قریب رنز بنیں گے، کوشش ہوگی اپنی100 فیصد صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔
اہم مقابلے کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر وسیم جونیئر کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
فرحت اشتیاق کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کی ریلیز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔
’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا تھا، جس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق اس پر مبنی نئی سیریز کو 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
اگرچہ اس سے قبل کئی کامیاب پاکستانی ڈرامے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد نیٹ فلکس پر دستیاب کیے جا چکے ہیں، تاہم ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ہو گی، جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔
یہ سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی، تاہم مقررہ وقت پر اس کی نمائش نہ ہو سکی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک نہ کاسٹ اور نہ ہی پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ سامنے آئی، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگیں کہ شاید منصوبہ ملتوی یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اب تازہ اطلاعات کے مطابق مومنہ درید اس وقت سیریز کی فائنل ایڈیٹنگ کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں کاسٹ اس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کرے گی۔
دوسری جانب، کئی سال کی تاخیر کے باعث پاکستانی ناظرین اب بھی ریلیز کی خبروں پر مکمل یقین کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا، ’’جب تک اقساط ریلیز نہیں ہوتیں، میں یقین نہیں کروں گا۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’مجھے اب بھی اس خبر پر اعتماد نہیں۔‘‘