2025-11-10@22:10:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1624

«صاف تو»:

(نئی خبر)
    اقوام متحدہ کی سب سے بڑی عدالت، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس  (آئی سی جے) نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک فوری اور وجودی خطرہ ہے اور جو ممالک اس سے متاثر ہو رہے ہیں وہ قانونی طور پر ہرجانے کے مستحق ہو سکتے ہیں۔ بدھ کے روز جاری اپنے مشاورتی رائے میں عدالت نے کہا کہ وہ ممالک جو ماحولیاتی آلودگی میں ملوث ہیں اور کرہ ارض کو ماحولیاتی تباہی سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کرتے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کیس میں تحریری حکم نامہ جاری، درختوں کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری پر زور یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی جے نے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا خود کہا ہے۔سینیٹ انتخابات پر انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین سے بیرسٹر سیف اور ظہیر ایڈووکیٹ نے ملاقات کی تھی اور سینٹ انتخابات کےلیے امیدواروں کے نام دیے، بانی چیئرمین سے جو فہرست ملی اس میں مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور عرفان سلیم کے نام تھے۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے دوبارہ لسٹ اپ ڈیٹ کرکے نورالحق قادری کا نام آگے لانے کا کہا اور عرفان سلیم کا نام ڈراپ کیا، بیرسٹر سیف کبھی بھی بانی چیئرمین کے حوالے سے جھوٹ نہیں بول...
    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان   نے کہا ہے کہ حکومت اپنے وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے سود کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ جے یوآئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے 35 نکات سے حکومت کو دستبردارکرایا اور مزید 22 نکات پرمزید تجاویزدیں۔ وفاقی شرعی عدالت نے 31 دسمبر 2027 کو سود ختم کرنے کی آخری تاریخ دی  اورآئندہ یکم جنوری 2028 تک سود کا مکمل خاتمہ دستورمیں شامل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردارکیا کہ اگر حکومت اپنے وعدے پرعمل نہ کرتی تو عدالت جانے کے لیے تیاررہیں کیونکہ آئندہ عدالت میں حکومت کا دفاع مشکل ہوگا۔ وفاقی شرعی عدالت...
    اسکرین گریب بشکریہ جیو ٹی وی  صوبۂ سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے قوم کے بچوں کو انتشار میں لگایا اور اپنے بچوں کو ملک سے باہر رکھا، 9 مئی واقعات کا ماسٹر مائنڈ اڈیالہ جیل میں ہے، 9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جانا چاہیے۔شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کو سزا ملے تو ہم اس پر خوش نہیں ہوتے، جن لوگوں نے 9 مئی کو املاک کو جلایا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں افسوناک واقعے پر چیئرمین بلاول بھٹو نے مذمت کی، واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار...
      ---فائل فوٹو  صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
    خیبرپختونخوا میں پچھلے 2 روز کے دوران ہونے والی شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں ہولناک حادثات پیش آئے جن میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 9 بچے، 3 خواتین اور 1 مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 2 بچے اور 1 خاتون شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مجموعی طور پر 19 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 17 گھروں کو جزوی جبکہ 2 کو مکمل نقصان ہوا۔ مزید پڑھیں:ملک بھر...
    کراچی جانے والا مسافر جب بغیر پاسپورٹ جدہ پہنچ گیا تو وہاں اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ شہری نے ساری حقیقت کھل کر بتا دی۔ غلطی سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر ملک شاہ زین نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے وہ کام کے سلسلے میں لاہور میں تھے، 7 جولائی کو لاہور سے کراچی کے لیے آنا تھا اور رات 10 بجے کا ایئر سیال کا ٹکٹ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت، کراچی جانے والا مسافر بنا دستاویز جدہ پہنچا دیا انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ جانے کے بعد تھوڑی دیر انتظار کرنے کے بعد اناؤنسمنٹ ہوئی کہ لاہور سے کراچی جانے والے مسافر فلاں نمبر...
    ---فائل فوٹو  خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں سے 10 افراد جاں بحق  جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ دیامر کلاؤڈ برسٹ: جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت ہوگئیجاں بحق ہونے والے ڈاکٹر میاں بیوی لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 سال کا بیٹا لاپتہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں...
    خیبر پختون خوا میں ایک اور بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں کے پی سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ میں غیر رجسٹرڈ غیر ملکی کمپنی کو 32 ارب روپے کا مالی فائدہ پہنچایا گیا۔ان مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف بعض ارکانS خیبر پختون خوا اسمبلی کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو لکھے گئے خط میں ہوا ہے۔’جیو نیوز‘ کو حاصل ہونے والے خط میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کے پی سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ میں مبینہ طور پر 32 ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران سجاد اللّٰہ، محمد ریاض، آزاد رکن تاج محمد، منیر حسین لغمانی اور پی ٹی آئی کے محمد عارف نے چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو خط لکھا جس میں ٹھیکوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور : خیبر پختونخوا میں ایک اور بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق کےپی سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ میں مبینہ طور پر 32 ارب روپے کی بےضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور کے پی حکومت کے اشتراک سے مالی اعانت یافتہ ہے، منصوبے کا مقصد پشاور، ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان اور مینگورہ میں شہری انفرااسٹرکچر اور میونسپل خدمات کو بہتر بنانا ہے، جوائنٹ وینچر غیر رجسٹرڈ ترک کمپنی کو کےپی سی آئی پی کے تحت ٹھیکا دیا گیا ، کمپنی بولی کے وقت ایف بی آر، کےپی ریونیو اتھارٹی اور نہ ہی پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ تھی۔دستاویزات کے مطابق بہت کم ترقی کے باوجود 32...
    خیبرپختونخوا میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا، مولانا عبدالغفور حیدری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز گجرات (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ کے پی میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا۔گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئینی جمہوری طریقے سے صدرِ پاکستان تبدیل ہونا جمہوری عمل ہے، صدر زرداری کی تبدیلی کے کوئی آثار بظاہر نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہاس تبدیلی کے لیے سیاسی جماعتوں کا کوشش کرنا آئینی اور جمہوری حق ہے، بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں...
    عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف اور توبہ کریں، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ اگر عمران خان واقعی مذاکرات چاہتے ہیں تو پہلے قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف کریں اور نفرت کی سیاست سے توبہ کریں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام سازشی عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں اور پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے متحد رہیں۔خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے ان کے...
    گنڈاپور بتائیں وہ کس کے این او سی پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلی بنے؟ ،حافظ حمداللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے مولانا فضل الرحمان سے متعلق حالیہ بیان پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے شدید ردعمل دیا ہے اور انہیں آئینہ دکھاتے ہوئے سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز لاہور میں پارٹی رہنماوں سے خطاب کے دوران جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پی میں تبدیلی لانے کے بجائے اپنے اندر تبدیلی لے آئیں، ان کے پاس مینڈیٹ جعلی ہے اور...
    خیبرپختونخوا حکومت نے مالی بحران سے نمٹنے اور غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کے لیے سخت کفایت شعاری پالیسی نافذ کردی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری پالیسی کے اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری خرچ پر بیرونِ ملک ورکشاپس، سیمینارز، تربیتی کورسز، ہوٹل میں منعقدہ ورکشاپس اور علاج معالجے جیسے اخراجات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سرکاری ادارے صرف انہی اخراجات کے مجاز ہوں گے جو پہلے سے جاری شدہ فنڈز کی حدود میں ہوں، جب کہ کوئی بھی نیا مالی بوجھ یا اضافی ادائیگی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت...
    پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ورکرز کی میٹنگ نہیں، نہ ہی کوئی جلسہ ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ابھی تو قیادت کی سطح پر مشاورت ہورہی ہے، احتجاج کا لائحہ عمل ابھی بنانا ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں مستقبل کی حکمتِ عملی پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے، مشاورت کرنی ہے کہ 5 اگست تک اس تحریک کو کیسے آگے لے کر چلنا...
    کرپشن برداشت نہیں، کرپٹ افسروں کو ہٹایا تو ملک بھر سے سفارشوں کے فون آئے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا، گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا جن کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں “اڑان پاکستان” سمر اسکالرز انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار تھے لیکن ہم نے میرٹ پر فیصلے...
    کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا، گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا جن کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں’’اڑان پاکستان ‘‘سمر اسکالرز انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار تھے لیکن ہم نے میرٹ پر فیصلے کیے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ایف بی آر میں بہترین افسران کی تعیناتی کے...
    شاہد آفریدی : فائل فوٹو  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کل کے دہشت گرد حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں: شاہد آفریدی شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ معصوم جانوں کا خون بہانا ناقابل معافی جرم ہے۔ سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم نے...
    آئینی انحراف یا دانستہ خلاف ورزی؟ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے ارکان کی حلف برداری میں رکاوٹ اور سینیٹ انتخابات پر اس کے قانونی اثرات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز تحریر: حافظ احسان احمد کھوکھرایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستانآئینی قانون کے ممتاز ماہر، 25 سالہ پیشہ ورانہ قانونی تجربہ رکھنے والے وکیل سپریم کورٹ آف پاکستان کے 27 جون 2025 کے فیصلہ کے بعد، خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کا معاملہ مکمل طور پر طے پا چکا ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے آئینی اختیارات، بشمول آئین کے آرٹیکل 218(3)، 219، اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 98 اور 103 کے تحت، مخصوص...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شبلی فراز دل کی تکلیف کے باعث بدستور پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں، جہاں ماہرینِ قلب پر مشتمل دس رکنی ٹیم ان کی صحت کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کی طبیعت میں بہتری نہ آنے پر ڈاکٹرز ان کی اوپن ہارٹ سرجری کے امکان پر غور کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کچھ اہم ٹیسٹ رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا، ان کے ٹیسٹ کے نتائج آنے میں وقت لگ...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بلو چستان میں مسافر بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں نو مسافروں کے بہیمانہ قتل پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) وزیر اعلی ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بے گناہ مسافروں کا قتل انتہائی سفاکانہ اقدام ہے۔ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ضلع کرم کے علاقے گندال میں حادثہ میں 7 افراد کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر کی جاں بحق افراد کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بلوچستان میں 9 بے گناہ مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے دلخراش واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) گورنر ہائوس پشاور سے جاری ہونے والے تفصیلات کے مطابق گورنر نے مقتول محنت کش مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کا ناحق خون بہا کر سفاکیت و درندگی کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ واقعہ انسانیت دشمن اقدام اور بلوچستان کے...
    خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور ساتھ ہی ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کی اطلاعات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ حکومتی جماعت تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کے امیدوار ان سے رابطے کر رہے ہیں اور ووٹ کے بدلے مالی فوائد کی پیشکش کر رہے ہیں اس معاملے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ارکان اسمبلی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت دی ہے کہ ایسے کسی بھی رابطے کی معلومات سے انہیں باخبر رکھا جائے تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں گزشتہ شب پارٹی کی...
    محکمہ توانائی خیبرپختونخوا میں مالی بے ضابطگیوں کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 24-2023 کی رپورٹ کے مطابق محکمہ توانائی میں تین ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں پائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مچئی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جانب سے پیسکو کو فراہم کی جانے والی بجلی کے عوض 20 کروڑ 71 لاکھ روپے کی رقم تاحال وصول نہیں کی جا سکی۔ اس کے علاوہ ملاکنڈ ہائیڈرو پراجیکٹ سے گزشتہ تین برسوں کے دوران نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی اربوں روپے کی پن بجلی کی رقم بھی صوبائی حکومت کو موصول نہیں ہوئی۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل گرڈ سے تقریباً 2 ارب 80 کروڑ روپے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈ یسک ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ تینوں مقامات پر سیکورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔شاہد رند کے مطابق لورالائی کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاع موصول ہوئی ہے، مسافروں کی بحفاظت واپسی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کے لیے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں ۔دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب روڈ پر محکمہ زراعت کے دفتر کے قریب...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی۔ درخواست پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا آئینی اور قانونی حق ہیں۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس اہم معاملے میں پی ٹی آئی کو سُنا ہی نہیں گیا اور عدالت کو مخصوص نشستوں کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی گئیں، جس سے عدالتی فیصلہ متاثر ہوا۔ پشاور ہائیکورٹ کا 13 اور 14 مارچ 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت درخواست گزار کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع...
    —علامتی تصویر نوبیاہتا خاتون پر تشدد کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی۔پولیس نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور تفتیشی افسر نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ یہ بھی پڑھیے دلہن سے غیر فطری عمل اور تشدد کے مقدمے میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور تفتیشی افسر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم دورانِ تفتیش بار بار بیانات تبدیل کر رہا ہے، ملزم سے لوہے کا پائپ بھی برآمد کرنا ہے، متاثرہ خاتون اس وقت ٹراما سینٹر میں کوما میں ہیں، متاثرہ خاتون کا عدالت میں 164 کا بیان بھی ریکارڈ کروانا ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے دفتر میں وزیراعلیٰ سندھ کی انسپیکشن ٹیم (CMIT) اور پولیس کی بھاری نفری نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے نو افسران کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی SBCA کے مرکزی دفتر میں اس وقت کی گئی جب لیاری میں حالیہ عمارت گرنے کے واقعے پر غور کے لیے ایک اہم اجلاس جاری تھا۔ذرائع کے مطابق، اجلاس کی صدارت نئے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کر رہے تھے۔ جیسے ہی اجلاس شروع ہوا، پولیس اور سی ایم آئی ٹی کی ٹیم نے کانفرنس روم پر چھاپہ مارا اور موقع پر موجود افسران کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔گرفتار کیے جانے والے افسران میں سابق ڈائریکٹر ساؤتھ...
    دنیا بھر میں نوجوانوں کی صحت پر ایک نیا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بڑی آنت اور نظامِ ہاضمہ کے کینسر کے کیسز نوجوانوں میں خطرناک رفتار سے بڑھ رہے ہیں، جسے ماہرین نے ’’خاموش عالمی بحران‘‘ قرار دے دیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق 50 سال سے کم عمر افراد، خاص طور پر 20 سے 40 سال کے نوجوان، بڑی آنت کے کینسر میں غیر معمولی اضافے کا شکار ہو رہے ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں میں اس بیماری کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان عالمی سطح پر صحت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا...
    عازمینِ حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل جمعہ کے روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب تک 3 لاکھ 13 ہزار افراد نے حج 2026ء کی رجسٹریشن مکمل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حج 2026ء کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع کر دی گئی۔ توسیع کے بعد نامزد بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل پر حج رجسٹریشن 11 جولائی تک جاری رہے گی۔ عازمینِ حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل جمعہ کے روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب تک 3 لاکھ 13 ہزار افراد نے حج 2026ء کی رجسٹریشن مکمل کی ہے، حج 2026ء کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے...
    بنوں(نیوز ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میریان اور ہوید کی حدود میں 2 الگ الگ ڈرون حملوں میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ پہلا ڈرون حملہ پولیس اسٹیشن اور دوسرا ڈرون حملہ ایک گھر پر ہوا، حملوں سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر پرواز کر رہا تھا، جس وجہ سے اسے نشانہ نہیں بنایا جاسکا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا گیا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یاد رہے...
    مخصوص نشستوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔یہ درخواست پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں۔اس درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کو نہیں سنا گیا، پشاور ہائیکورٹ کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر مِس لیڈ کیا گیا تھا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا 13 اور 14 مارچ 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار کو مخصوص نشستوں کا کیس لڑنے کا حق دیا جائے۔پی ٹی آئی نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔
    لاہور، گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرات کی گئی تو جماعت اسلامی عوامی طاقت سے زبردست مزاحمتی تحریک برپا کرے گی۔ منگل کو منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی پشت پناہی سے اسرائیل بدمست ہاتھی کی طرح انسانیت کو کچل رہا ہے۔ نسل در نسل امریکی غلامی اختیار کرنے والے حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی، اس کے حق میں بیان دینے اور نوبل انعام کی نامزدگی کے چکر سے باہر نکلیں اور مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں جرات مندانہ اقدامات اٹھائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے بجلی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوجوانوں میں آنتوں کے کینسر میں خطرناک اضافہ ہونے لگا، ماہرین نے خاموش بحران قرار دے دیا۔ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں نوجوانوں میں بڑی آنت اور نظامِ ہاضمہ سے متعلق کینسر تیزی سے بڑھ رہا ہے، جسے ماہرین نے ایک خاموش عالمی بحران قرار دیا ہے۔طبی ویب سائٹ کے مطابق، حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں نوجوانوں میں نظامِ ہاضمہ، بشمول آنتوں اور معدے سے متعلق کینسر کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین اس تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان کو ایک ’خاموش عالمی بحران‘ قرار دے رہے ہیں۔تحقیق کے مطابق، 50 سال سے کم عمر افراد خصوصاً 20 سے 40 سال کے درمیان کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 24-2023 کی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، قواعد کی خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 1100 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، نقصانات اور دیگر مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے، جو مالیاتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، غیر مجاز ادائیگیوں اور ادارہ جاتی کنٹرولز کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں سب سے سنگین معاملہ 35 لاکھ 90 ہزار ٹن گندم کی درآمد کو قرار دیا گیا ہے جو اس وقت کی گئی جب ملک میں مقامی سطح پر وافر مقدار...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کسی بھی سطح پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ پاکستانی قوم کی ریڈ لائن ہوگی، جماعت اسلامی ایسی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے، اسرائیل اور بھارت مل کر قبضے کی پالیسیاں چلا رہے ہیں۔ فلسطین میں جاری قتل عام پر عرب ممالک اور او آئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے، انہیں چاہیے کہ اسرائیل کو دہشت گردی بند کرنے کے لیے واضح دھمکی دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند وزراء امریکا کی خوشنودی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک نہیں لاسکتی، ہم نظریے کے لیے لڑ رہے تھے جس کا حشرنشر کردیا گیا، عمران خان کو حقائق نہیں بتائے جارہے، سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی ہے، یہ اپنے رویے پر معذرت کریں تو ساتھ نکلوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ تحریک صرف کہنے سے نہیں چل جاتی، لوگوں کو نکالنے کے لیے کام کرنا ہوتا ہے، ورکرز کو یقین ہونا چاہیئے کہ لیڈر بھی آئے گا۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حقائق نہیں بتائے جارہے، بانی پی...
    صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 74 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اسی طرح پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مکانات کی چھتیں اور سیلاب سے میں 5 افرادجاں بحق ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، دونوں صوبوں میں مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو ئے۔ این ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جب کہ محلہ...
    پشاور:چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے بعد حکومت نے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایئر ایمبولینس کو بھی استعمال میں لایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کے ہمراہ سپریم کمانڈ پوسٹ کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، ریسکیو 1122، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے مکمل الرٹ ہیں۔ شہاب علی شاہ...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ "چلیں اس حدتک مان لیتے ہیں کہ پی ٹی آءی کی قیادت درست فیصلہ نہیں کرسکی ان کا ان نشستوں پر کوئی حق نہیں، اگر ان کا حق نہیں تو کیا مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، جے یوآئی ایف کا کوئی حق ہے، میرا خیال ہے کہ ان کابھی کوئی حق نہیں، ان کو یہ نشستیں نہیں لینی چاہیں، لیکن وہ لیں گے"۔ان کامزید کہنا تھاکہ اس معاملے سے پاکستان میں آئین، قانون اورعدالتوں سے لوگوں کا اعتماد بری طرح مجروح ہواجو اچھی بات نہیں۔یادرہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے، جن میں تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا امکان ہے، اسے 3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں صوبہ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کے علاوہ علماء کی نشستوں کی پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔ تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا امکان ہے۔ انہیں 3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے یہ...
    تہران کا موقف ہے کہ IAEA کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" کی تنقیدی رپورٹ کی بنیاد پر امریکہ کی حمایت سے تین یورپی ممالک نے گورننگ کونسل میں ایران مخالف قرارداد پیش کی، جو دراصل ایجنسی کی جانب سے ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملوں کا جواز فراہم کرنے کی کوشش تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعے کے روز امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے "نیو جرسی" کے سفر کے دوران اپنے طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی انسپکشن یا یورینیم کی افزودگی روکنے پر اتفاق نہیں کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنا دعویٰ دُہرایا کہ تین جوہری مقامات پر حملوں کے بعد ایران کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے اور واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دورے پر موجود وزیراعظم  شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند ی  درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کیا۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت  کی۔ وزیراعظم نے عمارت کے ملبے تلے دبے  افراد کو بچانے کے...
    حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔یہ اعتراف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 196 روپے کلو ہو چکی ہے۔وزارت منصوبہ بندی نے ایک بیان میں کہاکہ اجلاس میں مہنگائی کے رجحانات اور پرائس میکانزم کا جائزکے دوران بتایا گیا کہ بیشتر شہروں میں چینی کی قیمت 190 کلو ہوچکی ہیں، جو 765000 چینی کی برآمد سے قبل 140 روپے کلو تھی، برآمد سے قیمتوں میں40 فیصد اضافہ ہوا۔رواں سال چینی کی پیداوارکم ہوکر 58...
    قرآن حکیم میں ارشاد خداوندی کا مفہوم ہے: ’’جب حضرت ابراھیمؑ اور حضرت اسمٰعیل ؑ خانہ کعبہ کی بنیادیں اُٹھا رہے تھے تو انہوں نے عرض کی، مفہوم: ’’اے پالنے والے! ہماری خدمت کو قبول فرما اور ہم دونوں کو اپنا مسلمان بندہ بنائے رکھنا، ہماری ذریت کو بھی امتِ مسلمہ بنائے رکھنا۔‘‘ اسی طرح قرآنِ پاک میں ایک اور موقع پر ارشادِ قدرت ہُوا، مفہوم: ’’جب ابراھیم کو خدا نے بعض باتوں میں آزمایا تو پھر انھوں نے اُسے پورا کیا، خدا نے اُن سے فرمایا کہ میں تمھیں لوگوں کے لیے پیشوا بنانے والا ہوں۔‘‘ (سورہ بقرہ) مزید فرمایا: ’’اور ہم نے ابراھیمؑ کو دنیا و آخرت میں نیکوں اور صالحین میں لے لیا ہے، جب رب نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 8 منزلہ مخدوش عمارت کے منہدم ہونے سے 5 سے زائد افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آباد کے چیئرمین نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی امداد فراہم کی جائے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کو بھرپور وسائل فراہم کیے جائیں۔محمد حسن بخشی نے کہا کہ یہ افسوسناک سانحہ شہر میں موجود درجنوں دیگر مخدوش عمارتوں کی سنگین صورتحال کی طرف ایک بار پھر توجہ دلاتا ہے، اگر...
    شمالی پاکستان میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافے اور آنے والے موسمی نظام کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے برفانی علاقوں میں گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کا خطرہ بہت زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں مسلسل بلند درجہ حرارت برف اور گلیشیئر کے پگھلنے اور اس کے نتیجے میں موسم سے متعلقہ حادثات کو تیز کر سکتا ہے جو ممکنہ طور پر گلیشیئرز کے پھٹ پڑنے اور سیلاب کے واقعات کو کچھ وادیوں اور ملحقہ علاقوں میں متحرک کر سکتا ہے۔ کار دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، ایک بچہ لاپتامزید پڑھیے: موسمیات کے ماہرین کی جانب سے تمام متعلقہ افراد کو الرٹ...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات واقعہ میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں کے باپ نے انکشاف کیا کہ ریسکیو کی پہلی گاڑی ایک گھنٹے بعد آئی،کہنے لگے کہ ہمارے پاس رسے کے علاوہ کچھ نہیں وہ گاڑی وہاں سے چلی گئی، پھر کچھ دیر بعد دوسری گاڑی آئی کہنے لگے ہمارے پاس بھی کچھ نہیں تو میں نے کہا کہ جیسے میں رو رہاہوں اور دیکھ رہاہوں تم بھی دیکھ لو۔  سوات واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 6 سالہ ایشال اور 12 سالہ دانیال کے والد نے نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے 10بج کر 3 منٹ پر ریسکیو والوں کو کال کی تو انہوں نے مجھے جواب دیا کہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر پرسن عدنان حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انتہائی افسوسناک واقعات سناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سفید پوش کی عزت خاک میں ملا دی ہے لیکن حکمران مطمئن بیٹھے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران اینکر پرسن بتایا کہ جب بانی تحریک انصاف کی حکومت تھی تو بڑے بڑے ٹاک شوز میں انھیں چیلنج دیا جاتا تھا کہ یہاں بیٹھیں، آپ نے غریب کا بیڑا غرق کر دیا اور معیشت تباہ کر دی۔ اس سے پہلے سب بندوقیں بانی تحریک انصاف پر تھیں۔  5 اکتوبر احتجاج کیس: حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 34 سالہ پرانے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے، نہ تو قانونی حیثیت رکھتی ہے اور نہ اس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری سہیل افضل نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی اور دو روز قبل پریس کلب کے اطراف راستوں کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا پریس کلب آنا پیشہ ورانہ مجبوری ہے، اسے بند کرنا آزادی صحافت کے خلاف ہے۔ آئی جی سندھ نے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ راستے بند نہیں ہوں گے۔ ڈی آئی جی ساوتھ کو لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) 34 سال پرانے کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کا اہم فیصلہ، کہا کہ کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف  سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے، مالی لحاظ سے کمزور افراد انصاف میں تاخیر کا سب سے زیادہ نشانہ بنتے ہیں، فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار...
    سربراہ جے یو آئی کی پی ٹی آئی وفدسے ملاقات ،عدم اعتماد کاحصہ نہ بننے کی یقین دہانی کروادی، اپوزیشن کی کسی کوشش کاحصہ نہیں بنیں گے، حکومت گرانے یا بچانے میں دلچسپی نہیں بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا مولانا سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے منع کردیا، جیل میں ملاقات کرنیوالی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا، ذرائع جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا۔ یہ پیغام گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والی...
    پشاور ہائیکورٹ  میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ وکیل درخواست گزار سلطان محمد خان نے کہا کہ  مخصوص نشستوں کی تقسیم کار طریقہ ٹھیک نہیں ہوا اس وجہ سے ہم عدالت ائے،  ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ بھی رابطے میں تھے، ہم نے یہ معاملہ وہاں اٹھایا۔ جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو صوبے میں بھی جوائن کیا۔۔۔؟ وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ  پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہیں ملا تو پھر آزاد حیثیت میں ان کے امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا،  انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں نے...
    ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 34 سالہ پرانے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ...
    ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد سانحہ دریائے سوات سے متعلق بنی  انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔انکوائری کمیٹی نے ڈی جی ریسکیو سے سوال کیا کہ جس وقت واقعہ ہوا آپ کہاں تھے؟ ڈی جی ریسکیو شاہ فہد نے جواب دیا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا، میں پشاور میں تھا۔کمیٹی نے سوال کیا کہ ریسکیو اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے کیا کیا؟ سوات واقعہ، سیلاب سے متعلق اداروں کو پیشگی وارننگ جاری کردی تھی، محکمہ آبپاشیمحکمہ آبپاشی نے اپنی رپورٹ میں ریسکیو 1122 کو فلڈ ریسکیو آلات مہیا کرنے کی سفارش کی ہے۔ شاہ فہد نے کہا کہ 27 جون کو سوات میں مختلف مقامات پر سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا (کے پی) میں دہشت گردی کے شہداء کی ششماہی رپورٹ جاری کر دی گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 860 افراد شہید و زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے 13 اضلاع میں 63 پولیس اہلکار شہید، 84 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 101 عام شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ 292 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختون خوا میں رواں سال دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئے؟ رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں رواں سال ایف سی کے 46 اہلکار شہید، 82 زخمی ہوئے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں سب سے زیادہ 181،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے کےکرایوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ موجودہ صورتحال میں کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے، تاہم کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوےکو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑےگا، کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ 18جون کو مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں 3 فیصد جب کہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
    ---فائل فوٹوز سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو اس طرح کی مشکلات ہوں گی، آپ اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیشی پر تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش ہو کر شوکاز کا جواب جمع کروا دیا۔سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان انکوائری کے لیے پیش ہی نہیں ہو رہے، درخواست گزاروں کو...
    خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک پر ناوگئی روڈ پر ہونے والے خوفناک بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار عبدالوکیل، ایک صوبیدار اور پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق، دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ باجوڑ دھماکے پر وزیراعظم کی مذمت، شہدا کو خراج عقیدت اور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02جولائی 2025)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا و ہ کریگی، ان کو 2024 کے الیکشن پر اعتراض ہے، 2018 کے الیکشن میں ہمیں بھی اعتراض تھا اگر یہ صوبائی اسمبلیاں نہ توڑتے تو 9 مئی نہ ہوتا،دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور کاکہناتھا کہ جوڈیشل کمیشن میں ٹھیک فیصلے ہو رہے ہیں اسی فیصلے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور باقی چیف جسٹس بنے ہیں۔ آج ہمیں یہ خط اچھے نہیں لگ رہے آج جن لوگوں کو خط اچھے لگ رہے ہیں انہیں جسٹس فائزعیسیٰ کے...
    ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے کو اپنی ’’قانون کی حکمرانی‘‘ اور ’’صدارتی اختیارات کے تحفظ‘‘ کی فتح قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مٹھی بھر ’’انتہاء پسند بائیں بازو کے جج‘‘ یونیورسل انجکشنز کا استعمال کرکے انتظامیہ کی پالیسیوں کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے، مگر سپریم کورٹ نے انکی راہ روک دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس متنازع ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف جاری قومی سطح کی پابندی ختم کر دی ہے، جس کے تحت غیر قانونی یا عارضی ویزے پر مقیم والدین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت دینے کا عمل روکا جانا تھا۔ عدالتِ عظمیٰ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غریب اور عوام کش قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم کی جائیں اور ظالمانہ لیوی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے 39پیسے اور 8روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے حکمرانوں نے اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اورعوام کی کمر توڑو پالیسی کو مزید تقویت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مستونگ/ پشاور/ لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک+اے پی پی+ صباح نیوز) مستونگ میں مسلح افراد نے بازار پر حملہ کردیا، فائرنگ اور دھماکوں میں لڑکا جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے،سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر بنوں میں جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ لکی مروت میں حملے میں 2 ٹریفک اہلکار شہیدہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مرکزی بازار پرحملہ کردیا، ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فائرنگ اوردھماکوں میں ایک 16 سالہ لڑکا جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ...
    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، عوام کی کمر توڑو، یہ ہے حکومت کی پالیسی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے اور اشتہاری ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے اور قیمتیں کم کی جائیں۔پاکستانی عوام نے حکومت کی جانب...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا بلکہ معیشت کو استحکام کی راہ پر بھی گامزن کر دیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں حکومت کا ہدف ایکسپورٹ لیڈ گروتھ اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے تاکہ آئی ایم ایف پر انحصار ختم کیا جا سکے۔  چئیر مین ایف بی  آر  راشد محمور لنگڑیال  کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ جب 2024ء میں موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو ملک میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد تھی جبکہ حکومت نے 12 فیصد تک کمی کا ہدف مقرر کیا تھا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے غریب اور عوام کش قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے 39پیسے اور 8روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے حکمرانوں نے اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اورعوام کی کمر توڑو پالیسی کو مزید تقویت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی تھیں تو حکومت نے عوام کو سہولت دینے سے انکار کیاتھا اور اب ذرا سی ہلچل ہوئی ہے تو فوری طور پر سارا بوجھ عوام کی جانب منتقل...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اور عوام کی کمر توڑو ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر حکومت نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں اسرائیل کی بدترین دہشت گردی جاری ہے، پناہ گاہوں اور امدادی قافلوں پر بمباری کے نتیجے میں روزانہ ستر، اسی افراد شہید ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی اسرائیلی بمباری سے 68 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی فضائی حملے کیے گئے، اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین اسکول پر بمباری کی گئی، دیر البلاح میں الاقصیٰ شہدا اسپتال پر حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب بچوں میں گردن توڑ بخار کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی ہے، نومولود بچے دودھ کے لیے بلبلا رہے ہیں، شیر خوار بچوں کی جان بچانے...
    دریا میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس، رسیاں اور دیگر چیزوں کی تسیل کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے دریا میں پھنسے افراد کو حفاظتی سامان بروقت پہنچانے کیلیے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سوات میں 13 قیمتی انسانی جانیں جانے کے بعد حکومت کو دریا میں پھنسے افراد کو جیکٹس، رسیاں اور دیگر ضروری سامان پہنچانے کا خیال آہی گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ریسکیو سامان کی ترسیل کے لیے ڈرون سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو سامان پہنچانے کی مشقیں بھی دکھائی گئیں۔ دریا میں پھنسے افراد کی...
    سانحہ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے دریا میں پھنسے افراد کو حفاظتی سامان بروقت پہنچانے کیلیے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے سوات میں 13 قیمتی انسانی جانیں جانے کے بعد حکومت کو دریا میں پھنسے افراد کو جیکٹس، رسیاں اور دیگر ضروری سامان پہنچانے کا خیال آہی گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو سامان کی ترسیل کے لیے ڈرون سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو سامان پہنچانے کی مشقیں بھی دکھائی گئیں۔ دریا میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس، رسیاں اور دیگر چیزوں کی تسیل کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پانچ روز قبل دریائے سوات میں سیاحوں سمیت...
    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، اسلام آباد میں موجود ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، اسلام آباد میں موجود ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلوں کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی بس سروس کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ مختلف انٹر سٹی بس سروس کے مسافروں کرائے بڑھنے پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ایک مسافروں نے بتایا کہ صادق آباد کا کرایہ 2 ہزار دے کر آئے تھے اب 2 ہزار 300 چارج کر رہے ہیں۔ ایک اور مسافر کا کہنا تھا کہ میرپور خاص سے ڈھائی ہزار کرایہ دے کر آئے تھے اب ٹرانسپورٹر واپسی 3 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہمارے کاروبار پر اثر پڑتا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ کرایے بڑھانا ہماری مجبوری ہے، ہم نے سب اخراجات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اور عوام کی کمر توڑو ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر حکومت نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا، معیشت کی ترقی کے اعداد وشمار اور...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے آزاد اراکین سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ لیا جائے گا۔ واضح رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکی مروت میں افسوسناک واقعہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق دونوں اہلکار ڈیوٹی پر جا رہے تھے جب حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
    ٹرمپ کا ایلون مسک پر طنز: ’’سبسڈی ختم کریں تو واپس جنوبی افریقہ چلا جائے گا‘‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر دیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایلون مسک تاریخ میں شاید سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا شخص ہے۔ اگر یہ مالی امداد نہ ہو، تو وہ اپنا کاروبار بند کر کے جنوبی افریقہ واپس جا سکتا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ٹھیک ہیں، لیکن حکومت کی طرف سے عوام پر ان کی خریداری لازم قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی مینڈیٹ ان کی انتخابی مہم کے ہمیشہ خلاف رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے نجی بینکوں اور دفاتر پر حملے اور فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ منگل کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے شہر میں قائم نجی بینکوں اور دفاتر پر حملہ کر دیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل آفس، 3 بینکوں اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے تحصیل آفس میں داخل ہو کر تین سرکاری گاڑیوں اور اہم سرکاری ریکارڈ کو نذر آتش کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ: دہشتگردوں کا لیویز تھانے پر حملہ، عمارت نذر آتش، گاڑی اور ریکارڈ بھی جلا دیا اسی...
    مستونگ  (ڈیلی پاکستان آن لائن) مستونگ میں مسلح افراد نے بازار پر حملہ کردیا، فائرنگ اور دھماکوں میں لڑکا جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے،سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔۔ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے مرکزی بازار پرحملہ کردیا، ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فائرنگ اوردھماکوں میں ایک لڑکا جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مستونگ کے 3 بینکوں پر بھی حملہ کیا جبکہ متعدد سرکاری گاڑیوں اور املاک کو نذر آتش کردیا، واقعے کے بعد بازار بند ہوگیا۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رنز کے مطابق واقعے کے فوری بعد ایف سی،...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حالات کشیدہ ہوچکے ہین جہاں مسلح افراد نے سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت 3 افراد مارے گئے۔ بی بی سی اردو کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل کے دفتر اور بینکوں پر حملہ کیا، پولیس نے بتایا کہ ان حملوں میں اب تک کم از کم ایک بچہ جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے، مسلح حملہ آوروں نے پہلے مستونگ شہر میں تحصیل آفس پر حملہ کیا، اس حملے کے بعد پولیس اہلکار پہنچے اور حملہ آوروں کے ساتھ مقابلہ ہوا، اس مقابلے کے بعد حملہ آور تحصیل آفس سے نکل...
    مستونگ: فتنہ الہندوستان کا تحصیل دفتر، بینکوں پر حملہ، لڑکا شہید، 2دہشت گرد ہلاک QUETTA, PAKISTAN - SEPTEMBER 05: Security forces take measures after at least three paramilitary troops were killed and nearly two dozen others injured in a suspected suicide attack in Pakistanâs southwestern Quetta city on September 05, 2021. The suspected bomber targeted a security checkpoint at the Quetta-Mastung road, when the personnel were engaged in routine security checking, a police spokesman said in a statement. (Photo by Mazhar Chandio/Anadolu Agency via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس) مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تحصیل دفتر اور بینکوں پر حملہ کر دیا، فائرنگ اور دھماکے میں ایک لڑکا شہید...
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل کے دفتر اور بینکوں پر حملہ کیا ہے پولیس حکام کے مطابق ان حملوں میں اب تک کم از کم ایک بچہ ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ڈی ایس پی مستونگ محمد یونس مگسی نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے پہلے مستونگ شہر میں تحصیل آفس پر حملہ کیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق یونس مگسی نے بتایا کہ اس حملے کے بعد پولیس اہلکار پہنچے اور حملہ آوروں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور مقابلے کے بعد حملہ آور تحصیل آفس سے نکل کر ایک بینک میں داخل ہوئے جہاں پولیس اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد انہوں...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکی سبسڈیز کے بغیر کاروبار نہیں چلا سکتے تو جنوبی افریقہ واپس چلے جائیں۔ امریکی صدر نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ اگر حکومت سبسڈیز ختم کر دے تو وہ اپنی ٹیسلا، اسپیس ایکس اور باقی سب کچھ بند کرکے فوراً جنوبی افریقہ واپس چلے جائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک کو ان کی انتظامیہ کے دوران بے شمار سبسڈیز، رعایتیں اور سہولیات دی گئیں، لیکن اب وہ ایسی پالیسیاں اور قیادت کے خلاف بول رہے ہیں جس سے انہیں فائدہ پہنچا۔ انہوں نے اسے ناشکری...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 30 جون 2025ء ) وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے، اگر ہم تماشائی بنے اور کھلاڑی نہ بنے تو اس کا نقصان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابراہم اکارڈزسے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے، موجودہ صورتحال میں اگر ہم تماشائی بنے اور کھلاڑی نہ بنے تو اس کا نقصان ہوگا، عالمی سطح پر موجودہ صورتحال میں ہم کھیل کا حصہ ہیں۔ ایک اور بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ مودی کا تکبر خاک میں مل ہے۔بھارت کی جانب سے دوبارہ پاکستان پر...
    کراچی پریس کلب وہ مقام ہے جہاں ہر درد مند اپنی آواز لے کر پہنچ جاتا ہے اور پُرامن انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرکے یا تو چلا جاتا ہے یا پھر وہیں ڈیرے ڈال دیتا ہے لیکن بعض اوقات معاملہ مختلف ہو جاتا ہے۔ وہ ایسے کہ جب انتظامیہ نہیں چاہتی کہ مظاہرین پریس کلب پہنچ کر احتجاج کریں، تو ایسی صورت میں پوری طاقت سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی یونین آف جرنلسٹس کا غزہ و ایران میں صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف احتجاج آج کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج ہوا، بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین اپنے مطالبات لے کر وہاں موجود تھے۔ اس موقع پر...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے بڑی مایوسی ہوئی، ہماری جیتی ہوئی نشستیں بانٹی گئیں، یہ غلط ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ایم پی اے کسی پارٹی میں نہیں جائیں گے، علی امین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسے شوق ہے وہ تحریک عدم اعتماد لے آئے۔ مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس فیصلہ: پی ٹی آئی کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خطمخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس...
    آم کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں ، کیا آپ کیلشیم کاربائیڈ سے پکے آم تو نہیں کھا رہے؟ تفصیلات کے مطابق گرمی کے آتے ہی بازار مختلف قسم کے آموں سے بھر جاتے ہیں، آم کھانے کے شوقین پھلوں کے بادشاہ کا مزہ لینے کے لیے اس کا بے صبری کے ساتھ انتظار بھی کرتے ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں آموں کی بہت سی اقسام دستیاب ہیں، جس میں انور رٹول، لنگڑا، سندھڑی، چونسہ، طوطا پری اور دسہری وغیرہ شامل ہیں۔کوٹ ادو میں آموں کو پکانے کیلئے ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ استعمال کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوا۔ڈائریکٹرآپریشنز فوڈ اتھارٹی شہزاد مگسی کی زیرنگرانی 216 مقامات پر انسپکشن کیا گیا اور اس دوران 117 کلو کیلشیم کاربائیڈ اور 95 کلو آم تلف کر...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر افسوس ہوا، یہ عدالتی تاریخ کا ایک اور بدنما داغ ہے، مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کروا کر سیٹیں حاصل کرنے کو یہ لوگ کامیاب سیاست کہتے ہیں، لوگ ایسے سیاستدانوں کو کامیاب سمجھتے ہیں جو کسی اصول پر نہیں حصول پر کھڑے ہوتے ہیں۔ اصولی سیاست کی بات کرنے والے سیٹیں وصول کرینگے یا نہیں یہ دیکھنا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان...