2025-05-17@22:08:48 GMT
تلاش کی گنتی: 7643
«مسافروں اور»:
(نئی خبر)
کراچی: گلشن حدید لنک روڈ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کے الٹنے کے افسوسناک واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جب کہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ کوثر، 59 سالہ عبدالغفور، اور 25 سالہ غلام فرید کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثات میں4 افراد جاں بحق ایک نوجوان شدید زخمی تینوں افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد 8 بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال...
گزشتہ ماہ پاک افغان تعلقات کے درمیان ایک بڑی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا اور بدھ 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے اس دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ گزشتہ روز پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ذیل میں 150 افغان تجارتی مال بردار ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخلے کی اجازت دی جو کہ بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے تناظر میں ایک غیر معمولی اقدام تھا، لیکن اس میں اہم بات یہ تھی کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے افغان ٹرکوں کو اجازت نامے سے متعلق جو مراسلہ افغان...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے خونریز واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن کی ایم پی آر کالونی قبرستان کے قریب سے ایک گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم مقتول کی تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئیں۔ دوسری جانب، شادمان ایک نمبر کے قریب فائرنگ کے ایک اور واقعے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی زخمیوں کی شناخت اسد اور محمد حسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے انہیں فوری طور...
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی افراد کو سی ایم ایچ مری منتقل کردیا گیا ہے اور حادثے کے بعد مری میں امدادی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، پروٹوکول میں شامل گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام مری میں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے پروٹوکول میں شامل 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیرمقام کو حادثہ مری کی حدود میں پیش آیا اور پروٹوکول کی گاڑی متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امیر مقام حادثے میں محفوظ ہیں تاہم دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں...
تھانہ صوابی کی حدود جھنڈا چوکی پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی، جبکہ بنوں میں کمپنی روڈ پر سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملے میں تین اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع صوابی اور بنوں میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات پیش آئے۔ صوابی میں تھانہ صوابی کی حدود جھنڈا چوکی پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی، جبکہ بنوں میں کمپنی روڈ پر سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملے میں تین اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان کے مطابق نامعلوم افراد نے جھنڈا چوکی پر اچانک فائرنگ کی تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور...
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، ہری پور، ایبٹ آباد، چکوال اور مضافات میں کالی گھٹاؤں کے بعد گرد آلود طوفانی ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح کے اضلاع میں آج سہ پہر اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے دن میں رات کا سماں بن گیا، جس کے باعث گاڑی چلانے والوں نے ہیڈ لائٹس روشن کیں۔ اس دوران تیز گردآلود آندھی چلنا شروع ہوگئی اور کئی مقامات پر شدید طوفان آیا، جس کے نتیجے میں متعدد درخت اکھڑ گئے اور سائن بورڈ گرگئے۔ اسلام آباد میں ایک درخت گرنے سے پولیس اہلکار زخمی...
MURREE: وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام مری میں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے پروٹوکول میں شامل 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ ایکسپریس کو ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیرمقام کو حادثہ مری کی حدود میں پیش آیا اور پروٹوکول کی گاڑی متاثر ہوئے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امیر مقام حادثے میں محفوظ ہیں تاہم دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی افراد کو سی ایم ایچ مری منتقل کردیا گیا ہے اور حادثے کے بعد مری...
ویب ڈیسک : اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، ہری پور، ایبٹ آباد، چکوال اور مضافات میں کالی گھٹاؤں کے بعد گرد آلود طوفانی ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد اور گردونواح کے اضلاع میں آج سہ پہر اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے دن میں رات کا سماں بن گیا، جس کے باعث گاڑی چلانے والوں نے ہیڈ لائٹس روشن کیں۔ اس دوران تیز گردآلود آندھی چلنا شروع ہوگئی اور کئی مقامات پر شدید طوفان آیا، جس کے نتیجے میں متعدد درخت اکھڑ گئے اور سائن بورڈ گرگئے۔اسلام آباد میں ایک درخت گرنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ...
بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیاساچی نے بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی خفیہ شادی کے رازوں سے پردہ اٹھادیا۔ برسوں ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں سامنے آنے کے بعد اداکارہ رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا نے 21 اپریل 2014 کو اٹلی میں خفیہ طور پر شادی کی تھی جس کی تصاویر بھی آج تک سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کی گئیں۔بعد ازاں جوڑے کے ہاں بیٹی ادیرا کی پیدائش 2015 میں پیدا ہوئی تھی۔ حال ہی میں رانی مکھرجی کا عروسی لباس ڈیزائن کرنے والے اور بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیا ساچی نے شادی سے متعلق چند معلومات شیئر کی ہیں۔یوٹیوب چینل پر دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سبیاساچی سے بالی وڈ کی سب سے مزے کی...
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مودی حکومت ایسے عناصر کی سرپرستی کر رہی ہے جسکی وجہ سے وہ مذہب اور ذات پات کے نام پر غنڈہ گردی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں اور کشمیری طلباء کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نفرت پھیلانے والے سرکاری حمایت یافتہ لوگ دہشت گردوں جیسی ذہنیت رکھتے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ سناتن پانڈے کی رہائشگاہ پر ایک نجی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے افضال انصاری نے کہا کہ پہلگام واقعہ نریندر مودی کی قیادت والی مودی حکومت کی ناکامی ہے۔ افضال انصاری نے...
پاکستان نے عالمی عدالت انصاف سے استدعا کی ہے کہ وہ غزہ میں جاری امداد کی رسائی ممکن بنائی جائے اور اسرائیل کو امداد روکنے پر جواب دہ ٹھہراتے ہوئے اس کو احتساب کے کٹہرے میں لائے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں جمعرات کو ہونے والی عوامی سماعت کے دوران نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم کو اجاگر کیا۔ عالمی عدالت میں آج مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ، دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور تھرڈ...
لوئرکوہستان میں گاڑی کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز کوہستان (سب نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ...
بھارت کے خلاف قوم ایک ہوگی لیکن افغانستان کے ساتھ کچھ ہوا تو ایک نہیں ہوگی، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے ساتھ معاملہ ہوگا تو قوم ایک ہوگی لیکن اگر افغانستان کے ساتھ کوئی معاملہ ہوا تو قوم ایک صفحے پر نہیں ہوگی، اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یکجہتی فلسطین و خدمات مولانا حامد الحق شہید کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مولانا سمیع الحق اور مولانا حامد الحق کی یاد میں اس طرح اکٹھا ہونا بہت ضروری تھا، اس اجتماع کا اہتمام بہت ضروری تھا، ہمارا تعلق...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر پلے آف سے باہر کردیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے جیمرونس نے 65 ، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 205 رنز کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء)سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ انصاف کرنا انسان کا نہیں، اللہ تعالیٰ کا کام ہے، ججز تو صرف قانون اور دستاویزات کی روشنی میں فیصلے سناتے ہیں۔ اسلام آباد میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے زیر اہتمام یومِ مزدور کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے سنا ہو گا کہ ججز بولتے نہیں، لکھتے ہیں، لیکن آج میں دل اور آئین کی بات کروں گا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کو باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقرر نہیں مگر یہاں مزدوروں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا ان کے لیے اہم ہے۔ انہوں...
ڈی سی اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون 12 دن کے لیے نافذ کیا گیا ہے اور اس دوران محلہ پمپ ہاوس غنڈی سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ منکی پاکس پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقے غنڈی پمپ ہاوس میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راو نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ ڈی سی اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون 12 دن کے لیے نافذ کیا گیا ہے اور اس دوران محلہ پمپ ہاوس غنڈی سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ لاک ڈاون کے دوران صرف ضروری اشیاء خورونوش، ادویات، جنرل...

‘کہتے ہیں بےوقوف اور جھوٹے کا پتہ ہی تب چلتا ہے جب وہ منہ کھولتا ہے’، ونسٹن چرچل کا غلط قول پوسٹ کرنے پر عمران خان تنقید کی زد میں
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عمران خان نےکے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کی عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِاعظم ونسٹن چرچل کا ایک قول پوسٹ کیا کہ’ اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی‘ انہوں نے مزید لکھا کہ بدقسمتی سے، آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ انصاف نہ صرف تاخیر کا شکار ہے، بلکہ دانستہ طور پر دبایا جا رہا ہے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے۔ میرے وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات نہ ہونے دینا ان جعلی مقدمات کی قلعی کھول دیتا ہے۔ “دوسری جنگ عظیم...
سٹی 42 : پاک فوج کے حق میں حافظ آباد کی تاجر برادری اور شہریوں نے ریلی نکالی، ریلی میں ڈھول بجا کر مودی سرکار کو پیغام دیا گیا ۔ ریلی فوارہ چوک سے شروع ہو کر گرجا چوک میں ختم ہوگئی ۔ ریلی میں تاجروں شہریوں سول سوسائٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تاجر برادری کا کہنا تھا کہ کسی بھی بھارتی جاہریت کا جواب دینے کے لیے پوری قوم تیار ہے۔ ریلی کے شرکا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے پاک فوج ملکی سلامتی کی امین ہے ۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
انصاف تو اللہ کا کام ہے، ہم جج تو دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہمارے حلف کے الفاظ دیکھ کر ڈر لگتا ہے، انصاف اللہ کا کام ہے، ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں، جج قانون کے مطابق دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔اسلام آباد میں عالمی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ آپ لوگوں نے سنا ہو گا جسٹس بولتے نہیں لکھتے ہیں، سوچا تھا لکھی ہوئی تقریر پڑھ لوں گا مگر اب دل کی اور آئین کی بات کروں گا، مجھے بھی تقریر کرنا...
نت نئے ریکارڈ بنانے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے 30 اپریل ڈراؤنا خواب ثابت ہوا کیوں اسٹاک مارکیٹ مندی سے شدید مندی اور پھر ریکارڈ مندی کا شکار ہوئی۔ کہا جا رہا ہے کہ جب تک پاک بھارت کشیدگی برقرار رہے گی تو یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہو یا سرمایہ کار اپنا سرمایہ لگائیں گے بلکہ اس ماحول میں سرمایہ کار اپنا پیسہ نکالنے کو ترجیح دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شدید مندی کاشکار سینیئر صحافی تنویر ملک کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ہو یا معیشت وہ ایسے ماحول میں متاثر ہوتے ہیں اور اسٹاک مارکیٹ ایسے جنگی معاملات کے سلسلے میں حساس ہوتی...
پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے 150افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دیدی۔وزارت خارجہ نے افغان سفارت خانے کو جوابی مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا۔ فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیشِ نظر کیا گیا۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف ان افغان ٹرکوں کو بھارت جانیکی اجازت دی گئی ہے جو 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ وزارت خارجہ نے ڈیڑھ سو افغان ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھجوا دی۔افغان سفارتخانے نے 28اپریل کو درخواست کی تھی کہ پاکستان میں پھنسے افغان ٹرکوں کو...
پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی یوٹیوب اکاؤنٹ بلاک کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔ تاہم بھارت کو دوٹوک جواب دینے والے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سچ ہضم نہ ہوا، نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت نے آل راؤںڈر کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تاکہ بھارتی انکے ردعمل کو نہ سُن سکیں۔ قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر...
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی قراقرم ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)بھارتی فوجی کے ہوش رباانکشافات نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ون مہار رجمنٹ کے نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے اپنی ہی فوج کے خلاف احتجاج کیا اور اپنے ہی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کو غدار قرار دے دیا۔نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے انکشاف کیا کہ بھارتی فوج کشمیر کے بارڈر پر دہشتگردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے، بھارتی فوج ڈیوٹی پر تعینات فوجیوں کو ہٹا کر خود دراندازی کرواتی ہے، یہ سب روزنامہ راشٹریا اور ڈیفنس گزٹ میں شائع ہو چکا ہے۔نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج کی سرپرستی میں ہتھیار اور گاڑیاں دہشتگردوں کو...
سٹی 42 : پنڈی سے گلگت جانیوالی موٹر کار شاہرائے قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو اہلکار مقامی رضاکاروں کے ہمراہ لاشیں کھائی سے نکالنے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہناہے کہ حادثےمیں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنڈی سے اورایک ہی خاندان کےافراد ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لوئر کوہستان حادثے میں 8 افراد کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا ہے، کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، انسانوں جانوں کے ضیاع کا مجھے بہت دکھ ہے ۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا وزیراعلیٰ سندھ نے...
یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے، سلام ان ہاتھوں کو جو ہماری زندگی آسان بناتے ہیں، ہر مزدور قابلِ فخر ہے، آئیں انہیں عزت اور سہولیات دیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی انیشیٹیوز محنت کشوں کی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر...
بلوچستان کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی نے کوئٹہ میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر جعلی اسامیوں کی تشہیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے والے گروہ کے سر غنہ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔چھاپے کے دوران دفتر سے تقرری کے جعلی آرڈر، فراڈ کا شکار ہونے والے افراد کے دستاویزات، متعدد لیپ ٹاپ، جعلی اسٹیمپ، جعلی سرکاری خطوط اور اہم دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر محکمۂ تعلیم کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے نشاندھی کروائی کہ ’تالپور فاؤنڈیشن اور راسکو ٹیسٹنگ سروس‘ کے نام سے شہر میں ٹیچنگ کی اسامیوں پر بہت بڑا عوامی فراڈ ہوا ہے۔ شہریوں کو...
راولپنڈی: ڈھیری حسن آباد کے علاقے میں الکوحل شراب سپلائی کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کے دو اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار پولیس اہلکار محمد اصغر اور طارق تھانہ آر اے بازار اور ریس کورس میں تعینات ہیں۔ الکوحل شراب سے بھرے ڈرم لاہور سے راولپنڈی سپلائی کیے گئے تھے۔ گرفتار اہلکاروں نے تھانہ سول لائن کی حدود میں شراب سے بھری پک اَپ گاڑی پکڑی، پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے اس دوران سول لائن پولیس نے چھاپہ مار دیا۔ پولیس نے دو اہلکاروں سمیت محمد طلحہٰ علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات اور پولیس آڈر 2002 کے تحت مقدمہ...
حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران طبقات مزدوروں کی فلاح و بہبود کا خیال رکھیں۔یوم مزدور پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کی فلاح و بہبود کےلیے عملی اقدامات کریں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں مزدوروں کا کردار اہم ہے، مزدوروں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی دینی، انسانی اور آئینی ذمے داری ہے۔ محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہےپاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )بھارت نے فضائیہ کے اعلیٰ افسر کو برطرف کردیاہے بھارتی فضائیہ کے وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو عہدہ سنبھالنے کے 7 ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا بھارتی ذرائع ابلاغ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر منگل کی رات مقبوضہ کشمیر میں رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے نگران تھے تاہم پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل طیاروں کو فوری اور موثر انداز میں روکے جانے بعد ایئرمارشل ایس پی دھارکر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جا رہے تھے.(جاری ہے) ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید...
بھارتی فوجی کے ہوش رباانکشافات نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ بھارتی فوج کے ون مہار رجمنٹ کے نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے اپنی ہی فوج کے خلاف احتجاج کیا اور اپنے ہی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کو غدار قرار دے دیا۔ نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے انکشاف کیا کہ بھارتی فوج کشمیر کے بارڈر پر دہشتگردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے، بھارتی فوج ڈیوٹی پر تعینات فوجیوں کو ہٹا کر خود دراندازی کرواتی ہے، یہ سب روزنامہ راشٹریا اور ڈیفنس گزٹ میں شائع ہو چکا ہے۔ نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج کی سرپرستی میں ہتھیار اور گاڑیاں دہشتگردوں کو دی جاتی ہیں، وزیر دفاع اور حکام بالا کو شکایت درج کروائی مگر کوئی پیش...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ انصاف تو اللہ کاکام ہے، ہم جج تو دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، ہم نے جو بھی فیصلہ کرنا ہوتا ہے وہ کسی کے دباؤ، خوف اور لالچ میں آئے بغیر کرنا ہوتا ہے۔این آئی آر سی کے زیر اہتمام بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ حدیث ہے تمہارے خادم تمہارے بھائی ہیں جنہیں اللہ نے تمہارے زیر دست بنایا ہے، حدیث ہے کہ ہم سب برابر ہیں اور بھائی ہیں، میرا کوئی کمال نہیں کہ میں جج ہوں۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ...
’’افراتفری کے 100 دن‘‘نے امریکہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، عالمی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی انتظامیہ نے اپنے اقتدار کا 100 واں دن منایا ہے، اور پھولوں اور تالیوں کے بجائے، ایک تازہ ترین سروے میں 55 فیصد جواب دہندگان نے موجودہ انتظامیہ کی کارکردگی کے بارے میں منفی رویہ اپنایا، جو گزشتہ 80 سالوں میں اسی مدت کا بدترین ریکارڈ ہے۔ موجودہ امریکی انتظامیہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بڑے پیمانے پر برطرفیاں، امیگریشن، تحقیقی فنڈز میں کٹوتی اور “ریسیپروکل محصولات”جیسے اقدامات اٹھائے ہیں جن سے امریکی عوام اور امریکی معیشت کو حقیقی نقصان پہنچا ہے۔ امریکی حکومت کا یہ یقین ہے کہ زیادہ محصولات سے مینوفیکچرنگ کی بحالی...
سٹی42: لٹن روڈ، داتا دربار اور کاہنہ کے علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق تینوں واقعات کی نوعیت مختلف ہے تاہم پولیس تحقیقات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ کے علاقے میں واقع میانی صاحب قبرستان سے 32 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا ادھر داتا دربار کے قریب بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 50 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال...
جسٹس جمال خان مندوخیل نے یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حلف کے الفاظ دیکھ کر ڈر لگتا ہے، انصاف اللہ کا کام ہے، جج قانون کے مطابق دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں عالمی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے سنا ہوگا جسٹس بولتے نہیں لکھتے ہیں، مجھے بھی تقریر کرنا مشکل لگ رہا ہے، یہ تقریب اہم ہے جس میں مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذمے داری نبھانا چاہئے، آپ مزدور ہیں اور میں جج ہم دونوں کا کام ایک جیسا ہے ہم فیصلہ کرتے ہیں انصاف اللہ کی طرف ملتا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا ہے کہ انصاف تو اللّٰہ کی طرف سے آتا ہے ہم تو قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں ہم اپنے سامنے موجود دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کی جانب سے یوم مزدور کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معزز جج، قانونی ماہرین اور مزدور رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے خصوصی خطاب کیا۔ جسٹس مندوخیل نے خطاب کے آغاز میں کہا آپ نے سنا ہوگا کہ جج بولتے نہیں، لکھتے ہیں، مجھے بھی تقریر کرنا مشکل لگ رہا ہے، لیکن یہ تقریب بہت اہم ہے جہاں مل بیٹھ کر مسائل کے...
بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن کو بطور تحفہ قریبی دوستوں اور رشتہ داروں میں تقسیم کیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں امیشا پٹیل نے سنجے دت اور ان کی اہلیہ مانیتا دت کے ساتھ اپنی قریبی دوستی اور یادگار لمحات کا ذکر کیا۔ امیشا نے انکشاف کیا کہ جب مانیتا جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں، تو انہوں نے خود سنجے دت کے لیے ایک بیبی شاور کا اہتمام کیا تھا، جس میں سنجے کی دونوں بہنیں بھی شریک ہوئیں۔ View this post on Instagram ...
انصاف تو اللہ کا کام ہے جج تو صرف دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ ہم نے آئین میں درج پوری قوم کےحقوق کے تحفظ کاحلف لیا ہے، انصاف کرنا تو اللہ کا کام ہے ہم تو صرف فیصلہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں لیبر ڈے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ نے سنا ہو گا کہ ججز بولتے نہیں لکھتے ہیں، سوچا تھا لکھی ہوئی تقریر پڑھ لوں گا مگر اب دل کی اور آئین کی بات کروں گا۔ انہوں نے کہا آئین کے...
سٹی42: پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے خلاف انخلا کی مہم میں اب تک 12,945 غیرقانونی مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا گیا ہے، ان افراد میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انخلا کی مہم کے دوران 13 ہزار سے زائد غیرقانونی باشندوں کو مختلف ہولڈنگ سنٹرز منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس وقت 99 افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں جن کے کاغذات اور شناخت کی جانچ جاری ہے۔ پنجاب کی تمام جیلوں میں سنگین جرائم میں آنیوالےملزمان کاڈیٹااکٹھاکرنے کا حکم لاہور میں 5 جبکہ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ انخلا کے عمل کو منظم اور محفوظ...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو اللّٰہ کا کام ہے ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں، ہم اپنے سامنے موجود دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے سنا ہو گا کہ ججز بولتے نہیں لکھتے ہیں، سوچا تھا لکھی ہوئی تقریر پڑھ لوں گا مگر اب دل کی اور آئین کی بات کروں گا۔جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا ہے کہ صدیقی صاحب نے مشکل میں ڈال دیا کہ میں بالکل اچھا مقرر نہیں مگر بات کرنا ہو گی، آئین...
بھارتی افواج کو کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی مل گئی، ٹائمز ناؤ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز بھارت کی پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں مودی نے افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس میں پاکستان کے خلاف فوری اور اسٹریٹیجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی دھمکی دی جبکہ پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے...
سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو حلف کی پابندی کرنے کی توفیق دے۔ اسلام آباد میں یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ مل جول نہ رکھیں۔ ہم جب کسی کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو اس پر بحث شروع ہو جاتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ انصاف تو اللہ کا کام ہے، ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین...
ویب ڈیسک:سکھر ملتان موٹروے پر سانگی کے قریب بس ٹریلر سے ٹکرا گئی خوفناک حادثے کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 12 مسافر زخمی بھی ہوئے، حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں بچی اور خاتون شامل ہیں، بس کراچی سے علی پور جارہی تھی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے منگل کو اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات کے درمیان 6 راؤنڈ ٹرپ پروازیں منسوخ کر دیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں:باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی منسوخ کردہ پروازوں میں اسلام آباد سے گلگت روٹس PK-601، PK-605، اور PK-603 شامل ہیں، جبکہ گلگت سے اسلام آباد جانے والی واپسی پرواز PK-602 اور PK-604 کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی کے 451 بھی منسوخ کر دی گئی۔ پروازں کی اس اچانک منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے اضلاع صوابی اور بنوں میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات پیش آئے۔ صوابی میں تھانہ صوابی کی حدود جھنڈا چوکی پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی، جبکہ بنوں میں کمپنی روڈ پر سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملے میں تین اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان کے مطابق نامعلوم افراد نے جھنڈا چوکی پر اچانک فائرنگ کی تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔ حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گئے۔ ڈی پی او کے مطابق علاقے میں...
اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ میجر جنرل طارق رشید خان کا کہنا ہے کہ انڈیا کی جو چیزیں آپ نے ہائی لائٹ کی بڑے امپورٹنٹ پوائنٹس ہیں، انڈیا نہ صرف پاکستان میں ٹیرر ازم کی سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ دنیا میں اسٹیٹ اسپانسرڈ ٹیرر ازم کر رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جیسا کہ آپ کو پتہ ہے بڑا مشہور واقعہ ہوا کینیڈا میں انھوں نے تین سکھ مارے، گروپتونت سنگھ کو امریکا میں مارنے کی کوشش کی پھر قطر میںجاسوسی میں ان کے آفیسرز پکڑے گئے تو مختلف ممالک میں اسٹیٹ لیول پر یہ ٹیررازم کر رہے ہیں، پاکستان میں تو پچھلی کئی دہائیوں سے کر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ان کی سربراہی میں وفاقی حکومت کے حجم میں کمی لانے کے ادارے ‘ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی'(ڈوج) نے اب تک 160 بلین ڈالر کی بچت کی ہے ، اس کے ساتھ ہی ارب پتی سرمایہ دار اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے کابینہ سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ ایلون مسک نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے کہاکہ آپ کی زبردست کابینہ کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات رہی، پہلے 100 دنوں میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، یہ کسی بھی انتظامیہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2025ء) حافظ حمد اللہ نے عمران خان کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے حوالے سے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ رہنما جے یو آئی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، سیاسی قیادت اور عسکری قیادت بھی شامل ہو اور عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں، 9 مئی، توشہ خانہ اور القادر کیس کو ایک سائیڈ پر رکھ کر ملک کا سوچیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے ایک انسان کو نا حق قتل کرنا پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، پہلگام حملے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے بتایا ہے کہ افغانستان سماجی معاشی بحران میں ڈوب رہا ہے جہاں 75 فیصد آبادی کو بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لیے وسائل میسر نہیں ہیں۔افغانستان کی صورتحال پر 'یو این ڈی پی' کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق افغان لوگوں کو درپیش انتہائی پریشان کن مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ انہیں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ تک شدید بدحالی کا سامنا رہا ہے۔ Tweet URL 2019 کے بعد پہلی مرتبہ 24-2023 میں ملکی جی ڈی پی میں 2.7 فیصد کی شرح سے ترقی ہوئی جو قدرے بہتر اشاریہ ہے لیکن معاشی بحالی کی صورتحال بدستور نازک ہے۔(جاری...
پولیس زرائع کے مطابق مبینہ طور پر دونوں مقتولین بھائیوں کو ماں سمیت ان کے چچا نے قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے زروبی میں جائیداد کے تنازع پر ماں اور دو بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے زروبی میں ماں کو گھر کے اندر جبکہ اس کے دو بیٹوں کو کھیتوں میں تھریشر کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی ثاقب خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، دوسری جنگ عظیم کے دوران جب جرمن طیارے لندن پر بمباری کر رہے تھے تو ونسٹن چرچل نے کہا تھا اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی، بدقسمتی سے آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “دوسری جنگ عظیم کے دوران جب جرمن طیارے لندن پر بمباری کر رہے تھے تو وزیرِاعظم ونسٹن چرچل نے کہا تھا: "اگر...
پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے تناظر میں بھارتی وزارت خارجہ کے پاکستان ،افغانستان،ایران امور کے سربراہ ایم آنند پرکاش کا کابل دورہ کیا ،افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے پاکستان-افغانستان،ایران امور کے سربراہ ایم آنند پرکاش کی کابل آمد اور امیر خان متقی سے ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت پہلگام حملے کا الزام درپردہ پاکستان پرلگا کر خطے میں کشیدگی کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سیاسی، تجارتی، اور سفارتی امور کے علاوہ “حالیہ علاقائی سیاسی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی نے بھارت کو افغانستان میں...
لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے اپنی سالانہ رپورٹ "پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال 2024" جاری کر دی ہے، جس میں شہری آزادیوں میں کمی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور وفاقی نظام پر دباؤ جیسے اہم خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات پر انتخابی دھاندلی کے الزامات نے سیاسی عدم استحکام کو جنم دیا، جبکہ ایک بڑی سیاسی جماعت کی پوزیشن اور مخصوص نشستوں کی تقسیم جیسے اہم معاملات غیر یقینی کا شکار رہے۔ رپورٹ میں نئی حکومت کی جانب سے عجلت میں منظور کیے گئے بعض قوانین کو غیر جمہوری قوتوں کے لیے معاون قرار دیا گیا ہے۔...
سٹی42: انڈیا کے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعہ کے فوراً بعد سے اندیا نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر رکھی ہے۔ پاکستان انڈین مورچوں سے کی جانے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے۔ اب اطلاعات آئی ہیں کہ ایل اوسی پرجاری کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دونوں اطراف کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرلز ( ڈی جی ایم اوز) کی ہاٹ لائن پربات چیت ہوئی ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل ایک انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے۔ دونوں دونوں اطراف نے لائن آف کنٹرول کی...
اپنے ایک بیان میں تُرک صدر کا کہنا تھا کہ شام کو عدم استحکام اور بدامنی کی کھائی میں پھینکنے کی کوششوں کو ترکیہ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے کہا کہ صیہونی رژیم کا ارادہ ہے کہ وہ فلسطین اور لبنان میں پیدا کردہ بحران کو شام تک پھیلا دے۔ شام میں خانہ جنگی کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں اسرائیل کے حالیہ اقدامات کو ناقابل قبول اشتعال انگیزی قرار دیا۔ انہوں نے شام کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شام کو عدم استحکام اور بدامنی کی کھائی میں پھینکنے کی کوششوں کو ترکیہ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔ انہوں نے...

بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی، معروف بھارتی صحافی کا انکشاف
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاست دار ششی تھرور نے اعتراف کیا ہےکہ بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی۔ بھارتی سیاست دان ششی تھرور کا کہنا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا گیا ہے، اس فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم کل یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملےگا۔ششی تھرور کا کہنا تھا کہ یہ پانی کہاں جائے گا؟ ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے ، یہ معطلی بظاہر علامتی ہے۔ششی تھرور نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے ، لیکن سوال یہ ہےکہ پہلے اس معاملے...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں اپنی ریسٹورنٹ چین ’لالہ دربار‘ کا افتتاح کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر‘، شاہد آفریدی نے شیکھر دھون کو مزید کیا کہا؟ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اپنی جارح مزاج بیٹنگ سے مشہور پاکستان کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے دبئی میں ریسٹورٹ چین کا افتتاح کیا جس کا نام ’لالہ دربار‘ رکھا گیا ہے۔ یہ ریسٹورنٹ دبئی میں پاکستانی کھانوں کا ایک منفرد ذائقہ پیش کرے گا۔ افتتاحی تقریب میں شاہد آفریدی نے شرکت اور مداحوں سے ملاقات کی۔ مزید پڑھیے: شاہد آفریدی پاک فوج کی وردی پہنے واہگہ بارڈر پہنچ گئے، ویڈیو وائرل اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے...
دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں جھڑپوں کے نتیجے میں 8 عام شہری مارے گئے جبکہ ان جھڑپوں میں الجولانی گروہ کے کم از کم 8 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شام میں الجولانی رژیم کے دہشت گردوں اور عام شہریوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بشار الاسد کی حکومت کے زوال کے بعد شام میں اقتدار پر قابض ہونے والے الجولانی کے کارندے ملک میں عوامی تحریکوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ اپنی بالادستی قائم رکھ سکے۔ شام میں انسانی حقوق کے نگران ادارے کے مطابق، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں...
اسی تناظر میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کی صورت حال کو "ہر سطح پر تباہ کن" قرار دیا ہے جو امدادی اور طبی سامان کے داخلے کو روکتی ہے۔ تنظیم نے زور دے کر کہا کہ دنیا اس انسانی تباہی کو دیکھ رہی ہے اور اسے روکنے کے لیے کارروائی کیے بغیر اسے "بے ترتیب اور ہولناک سفاکیت" قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ غزہ قحط کا شکار ہو چیا ہے، 7 لاکھ افراد بھوکے پیاسے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال انتہائی نازک مرحلے پر پہنچ گئی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پروگرام میں خوراک کی امداد...
خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد اور مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے جس پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے نوٹس لے لیا ہے۔ 40 ارب روپے کی مبینہ کرپشن اسکینڈل کی خبر پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈا پور نے 40 ارب روپے کے مبینہ اسکینڈل کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو فوری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) افغانستان میں مارچ سے تعلیمی سال کے آغاز کے بعد افغان طالب علموں کو پگڑیوں اور لمبے کرتوں پر مشتمل ایسی نئی یونیفارم پہننے کا حکم دیا گیا ہے، جو ملک میں طالبان کی حکمرانی سے میل کھاتا ہوا۔ طالبان کی وزارت تعلیم نے اس اقدام کو نظم و ضبط کی مضبوطی، سماجی عدم مساوات کی حوصلہ شکنی اور حقیقی اسلامی لباس کے ضوابط کے تحت قرار دیا ہے۔ تاہم یہ ایک ایسا اقدام ہے، جس نے افغان معاشرے میں تقسیم کو جنم دیا۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے، ''اسلام نے لباس پر توجہ دے کر حیا اور وقار کے معیار کو...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام فورذا روما فارما سیوٹیکل گروپ آف کمپنیز نے کیا تھا۔تقریب میں ازبکستان،قازکستان،تاجکستان اور افغانستان کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔سی ای او فورذا روما فارما سیوٹیکل گروپ آف کمپنیز ڈاکٹر محمد وقارخان نے فارما سیوٹیکل سیکٹر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے بتایا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فارما سیوٹیکل سیکٹر میں...
18 مارچ 2025 سے اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد، اب تک 2,308 افراد شہید اور 5,973 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی وزارت صحت نے آج (بدھ) اعلان کیا ہے کہ شہداء کی تعداد بڑھ کر 52,400 ہو گئی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، وزارت صحت غزہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 شہید اور 109 زخمی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ وزارت صحت کے مطابق، کئی افراد ملبے تلے اور راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن تک امدادی اور سول ڈیفنس ٹیمیں ابھی تک نہیں پہنچ سکیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی جارحانہ حملوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 52,400 اور زخمیوں کی تعداد 118,014...
صہیونی حکومت نے شام میں ایک عمارت پر اپنے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے، جس میں ان کے بقول ایسے مسلح افراد موجود تھے جو دروزی برادری کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت نے شام میں ایک عمارت پر اپنے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے، جس میں ان کے بقول ایسے مسلح افراد موجود تھے جو دروزی برادری کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر جنگ یوآو گالانت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک وارننگ آپریشن کیا ہے اور اُن افراد پر حملہ کیا ہے جو دمشق کے نواحی علاقے صحنایا میں دروزی برادری...
مشہور ٹک ٹاکر اور مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ ان کے شوہر حکیم شہزاد کی جانب سے ایک پوڈکاسٹ میں کیے گئے حیران کن انکشافات بنے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر بحث اور تنقید کا طوفان برپا کر دیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حکیم شہزاد نے انکشاف کیا کہ ان کی دانیہ شاہ سے شادی کسی جذباتی تعلق یا محبت کا نتیجہ نہیں تھی۔بقول ان کے، ”میں نے دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی۔ وہ اور اس کی ماں میرے پاس قانونی مدد کے لیے آئیں، وہ خوبصورت ضرور تھی مگر دل سے کبھی تعلق نہیں جوڑا۔“ انہوں نے کہا کہ...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یمن کے خلاف موجودہ امریکی آپریشن کی کل لاگت پہلے ہی ایک بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ حوثیوں کے خلاف امریکہ کی اس لڑائی کو سب سے مہنگا امریکی فوجی آپریشن بناتا ہے جب کہ اس کا جلد ختم ہونے کا بھی امکان نہیں نظر آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کیخلاف جنگ امریکیوں کو مہنگی بڑھ رہی ہے، امریکہ کے مسلسل حملوں کے باؤجود حوثی حوثی متنوع ہتھیاروں کے ساتھ جوابی جنگ لڑ رہے ہیں۔ لیکن بڑھتے ہوئے امریکی حملوں سے لگتا ہے کہ واشنگٹن اپنے مہنگے ترین فوجی آپریشن کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ،...
سٹی 42 : صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی اور اُن کا وقار بھی برقراررکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا کہ ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں...
بھارت نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کا سیاچن سے بحیرہ عرب تک دفاع وطن کے لیے تیار و مستعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیاچن سے بحیرہ عرب تک پاک فوج دفاع وطن کے لیے تیار سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور...
ڈپٹی کمشنر زاہد خلجی کیجانب سے پیچیدہ کیسز کی فہرست جاری میں 2670 افراد کے نام شامل ہیں، جنکے شناختی کارڈز جعلی ہونیکا شک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا حکام نے ضلع پشین کے مختلف دیہاتوں میں جاری ہونے والے 2670 شناختی کارڈز کو بلاک کر دیا۔ نادرا آفس پشین کے مطابق یہ کارڈز دو اقسام کے کیسز سے تعلق رکھتے ہیں، ایک وہ افراد جو نیشنل ری ویری فکیشن پروسس کے تحت کسی اور خاندان میں شامل پائے گئے اور دوسرے وہ افراد جن پر غیر ملکی ہونے کا شبہہ ظاہر کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی (ڈی ایل سی) کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر زاہد خلجی نے پیچیدہ کیسز کی فہرست جاری کی ہے۔ نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ...
لاہور:لاہورسے واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ ہوگئے اور بھارت سے 201پاکستانی لاہورپہنچ گئے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپس کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری آج واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے جب کہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔ حکام کے مطابق شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے بتایا کہ وہ شادی کےبعد بھارت گئی تھی جہاں بیٹا پیدا ہوا تاہم پاکستانی شہریت ہونے کے باعث اسے زبردستی واپس بھیج دیا گیا اور اب ان کا4 ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس ہے۔ دوسری خاتون نے بھی بتایا کہ وہ...
یو این ایچ سی آر کے ترجمان بابر بلوچ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ فنڈنگ کی موجودہ غیر یقینی صورتحال کے درمیان ہمیں 9 ماہ کی مدت میں پورے خطے میں اس بحران سے نمٹنے کے لیے 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے پاکستان اور ایران سے افغانستان واپس آنے والے افغان پناہ گزینوں کی مدد کے لیے 7 کروڑ 10 ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یو این ایچ سی آر، یو این ڈی پی اور آئی او ایم جیسے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہورسے واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ ہوگئے اور بھارت سے 201پاکستانی لاہورپہنچ گئے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری آج واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے جبکہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔ حکام کے مطابق شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ایک خاتون نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد بھارت گئی تھی جہاں بیٹا پیدا ہوا تاہم پاکستانی شہریت ہونے کے باعث اسے زبردستی واپس بھیج دیا گیا اور اب ان کا4 ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس ہے۔دوسری...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے، سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن جاری ہے، تفصیلات کے مطابق گیس فلنگ کی دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،گیس فلنگ کے دوران ایک سلنڈر پھٹا جس کے بعد آگ نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکارفوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں کل 10 افراد متاثر ہوئے۔یاد رہے کہ چند...

اصلاحاتی ایجنڈے کو مؤثر طور پر نافذ کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو سکتا ہے، محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار دنیا کے سامنے آ چکے ہیں، تاہم حقیقی اور پائیدار بہتری کا انحصار ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔اگر اصلاحاتی ایجنڈے کو مؤثر طور پر نافذ کیا جائے تو امید ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے آخری پروگرام ہوگا۔ کراچی میں بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کاروباری سرگرمیوں سے خود کو بتدریج الگ کرے اور معیشت کی باگ ڈور نجی شعبے کے حوالے کی جائے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ درآمدات میں مسلسل اضافہ ایک بڑا معاشی چیلنج ہے۔ ٹیکس اصلاحات اور عوامی اعتماد کی بحالی پر زور...
وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان! کس کو کتنا ریلیف ملا؟ وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان! کس کو کتنا ریلیف ملا؟ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے کتنے ارب روپے بچا کر بلوچستان کی سڑکیں بنائی جائیں گی؟ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے کتنے ارب روپے بچا کر بلوچستان کی سڑکیں بنائی جائیں گی؟ پہلگام واقعے پر مختلف ممالک کا سفارتی ردعمل کیا رہا؟ پہلگام واقعے پر مختلف ممالک کا سفارتی ردعمل کیا رہا؟ پاکستان بھارت کشیدگی: ہندوستان کو کیا کیا نقصانات اٹھانے پڑ سکتے ہیں؟ پاکستان بھارت کشیدگی: ہندوستان کو کیا کیا نقصانات اٹھانے پڑ سکتے ہیں؟ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کب قانونی...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی فوجی شرٹ میں ملبوس تصویر اور ہاتھ میں چائے کے کپ نے بھارتیوں کو تلملا کر رکھ دیا۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے جواب پر طنزیہ جملہ کَستے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ فوجی شرٹ پہنے اور ہاتھ میں چائے کا کپ لیے کھڑے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن پر سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے لکھا کہ “چھوڑو جیت ہار کو! آؤ شیکھر تمہیں چائے پلاتا ہوں”۔ سابق کپتان کے طنزیہ میسج پر بھارتی مداحوں نے نہایتی نامناسب کمنٹس کیے، جس پر انہیں دنیا بھر کے صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب ایک...
تہران (اوصاف نیوز) اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ایسا ہو گا جیسے بارود کے ڈھیر کو آگ لگا دی جائے . اور اس کا نتیجہ پورے خطے میں تباہی کی صورت میں نکلے گا۔ قالیباف نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ان بیانات کو بے وقعت قرار دیا جن میں ایرانی ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات کا ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ قالیباف نے مزید...
چین میں نجی معیشت کی ترقی کا قانون 20 مئی سے نافذ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :قومی عوامی کانگریس کی چودہویں اسٹینڈنگ کمیٹی کے پندرہویں اجلاس میں “عوامی جمہوریہ چین کے نجی معیشت کو فروغ دینے کے قانون” کو ووٹنگ کے ذریعے منظور کر لیا گیا۔ اس قانون میں 9 ابواب شامل ہیں، جن میں عمومی اصول، منصفانہ مقابلہ، سرمایہ کاری اور فنانس کو فروغ دینا، سائنسی اور تکنیکی اختراعات، معیاری کاروبار، خدمات کی ضمانت، حقوق کا تحفظ، قانونی ذمہ داری، اور اضافی دفعات شامل ہیں۔ یہ قانون 20 مئی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔نجی معیشت کی ترقی سے متعلق چین کے پہلے بنیادی قانون کی حیثیت سے، یہ قانون نجی...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور چوری کی 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں ایوب گوٹھ، جمالی گوٹھ اور مچھر کالونی میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ کراچی: رینجرز اور پولیس نے کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان دھر لیےکراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان گرفتار کر لیے۔ رینجرز کے...
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے اہم ملاقاتیں کی اور پاک بھارت کشیدگی، سرحدوں کی صورتحال اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال کیا۔ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یک طرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو اعتماد میں لیا۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن نے...
سٹی42: پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ، 7 سینئر سکیل اسٹینوگرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ترقی پانے والے افسران کو مکمل میرٹ، سینیارٹی اور قواعد و ضوابط کو مدِنظر رکھتے ہوئے پروموشن دی گئی ہے۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ریکارڈ 26 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو پروموشن دی گئی۔ ان کا...
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد اور مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے اور خردبرد کی رقم مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جیونیوز کے مطابق اس سکینڈل کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے, 50کے قریب بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گیے ہیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران مبینہ طورپر ایک حیران کن انکشاف ہوا کہ ایک ڈمپر ڈرائیور ممتاز کے اکاؤنٹس میں تقریباً ساڑھے چار ارب روپے موجود تھے، جنہیں فوری طور پر نیب نے منجمد کر دیا، مذکورہ ڈرائیور نے ایک فرضی کنٹسٹرکشن کمپنی بنا رکھی تھی۔ شواہد کے مطابق کل ملا...
سٹی42: بادامی باغ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے ذہنی معذور افراد 35 سالہ نصیر اور 11 سالہ علی رضا کو پولیس نے چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد بحفاظت تلاش کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں افراد گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے اور ذہنی معذوری کے باعث اپنا ایڈریس بتانے سے بھی قاصر تھے۔ ایس پی سٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او بادامی باغ عدنان گجر کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فوری تلاش کا آغاز کیا۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی تلاش کے دوران مساجد میں اعلانات کروائے گئے، سیف سٹی کیمروں اور ہیومین ریسورس...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی فوجی شرٹ میں ملبوس تصویر اور ہاتھ میں چائے کے کپ نے بھارتیوں کو تلملا کر رکھ دیا۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے جواب پر طنزیہ جملہ کَستے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ فوجی شرٹ پہنے اور ہاتھ میں چائے کا کپ لیے کھڑے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن پر سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے لکھا کہ "چھوڑو جیت ہار کو! آؤ شیکھر تمہیں چائے پلاتا ہوں"۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے سابق کپتان کے طنزیہ میسج پر بھارتی مداحوں نے نہایتی نامناسب کمنٹس کیے، جس پر...
یورپی یونین کی عدالت انصاف نے مالٹا کی ’ گولڈن پاسپورٹ اسکیم‘ کو یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ’یونین کی شہریت کا حصول تجارتی لین دین کے نتیجے میں نہیں ہو سکتا ہے۔‘ جرمن میڈیا رپورٹ کے مطابق برسلز نے مالٹا کے اس پروگرام کے خلاف یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:یورپ میں مختصر مدت روزگار کے سنہری مواقع، ورک ویزا کیسے حاصل کریں؟ یورپی یونین کی عدالت انصاف کی جانب سے گزشتہ روز دیا گیا فیصلہ ’بائنڈنگ‘ ہے اور مالٹا کو اس کی تعمیل کرنا ہو گی یا پھر اسے بھاری جرمانے کے خطرے کا سامنا ہو گا۔ جرمن میڈیا رپورٹ کے مطابق...
لاہور کے علاقے ہنجروال میں منشیات کے عادی شخص نے نشے سے منع کرنے پر اپنی ہی بیوی، بیٹی اور بیٹے پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب افتخار نامی شخص نے نشے کی حالت میں اہلِ خانہ سے جھگڑے کے بعد ان پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں مریم بی بی، ان کی بیٹی ماہم اور بیٹا ابوبکر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ماں اور بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید پڑھیں: نشئی شوہرکے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق واقعے کے بعد ملزم افتخار موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ انڈیا نے جو کرنا تھا جس طریقے سے انھوں نے ایک فالس فلیگ آپریشن اور جس طریقے سے یہ سارا کرنا تھا شاید اس وقت بھی کرتے، یہ یاد رہے کہ جو یو این میں جب عمران خان نے 2019 میں جب بات کی تھی جب پلوامہ کا واقعہ ہواتھا تو انھوں نے ایک قسم کی پیش گوئی کر دی تھی کہ یہ لوگ ایک اور بھی اس قسم کا کام کریں گے اور پاکستان کے اوپر وہ ڈال دیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور ڈپٹی پرائم منسٹر اسحق ڈارنے سینیٹ میں دس پندرہ ممالک...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا خطرہ موجود ہے ، دونوں افواج آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہیں، وجود کو براہ راست خطرے پر ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہراس اقدام کی حمایت کریں گے جس سے پاک بھارت تناؤ میں کمی اور بات چیت دوبارہ شروع ہو۔ تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر کو ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بناتے ہوئے مار گرایا گیا ہے۔ کواڈ کاپٹر کے ذریعے بھارت نے جاسوسی کی کوشش کی تھی۔اسی دوران...
UPPSALA: سویڈن کے شہر اپسالا میں واقع ہیئر سیلون میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اپسالا میں ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ سویڈن کے وزیر انصاف گونر اسٹرومر کا کہنا تھا کہ وزارت انصاف کا پولیس سے رابطہ ہے اور کیس کے حوالے سے پیش رفت کی قریب سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ گونر اسٹرومر نے کہا کہ اپسالا کے وسطی علاقے میں فائرنگ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، یہ وہی جگہ ہے کہاں اپسالا کے شہریوں نے والپرگس نائٹ شروع کرچکے...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کاپٹر مار گرائے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی...