2025-12-02@12:15:54 GMT
تلاش کی گنتی: 1598

«ڈرائیونگ لائسنس بنوانے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی ادارے نیپرا نے ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی ہے۔ کراچی کے لیے فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 3 پیسے جبکہ باقی ملک کے لیے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو اس کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے یہ کمی اپریل 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق باقی ملک کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی مئی 2025 کی...
    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، محکمہ اطلاعات، محکمہ داخلہ، قومی ورثہ و ثقافت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ رواں سال یوم آزادی کو  معرکہ حق کے تھیم کے طور سے منایا جائےگا، اس کا مقصد قوم کے عزم، ایمان اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے رواں سال یوم آزادی ’’معرکہ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رواں سال یوم آزادی قومی جوش و جذبے کیساتھ منانے پر مشاورت ہوئی۔ مشاورتی اجلاس کے بعد جاری ہونیوالے اعلامیے کے...
    پی اے سی اجلاس کی کاروائی کو غلط طریقے سے رپورٹ کیا گیا :ترجمان زیڈ ٹی بی ایل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے، الیکٹرانک میڈیا کے ایک حصے نے زرعی قرضہ جات کی گمشدہ،جلے ہوئے فائلوں اور بقایا رقم کے حوالے سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے موقف کو غلط رپورٹ کیا۔ ترجمان زیڈ ٹی بی ایل انعام اللہ کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ 2007 میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد مظاہرین نے 27,537 قرض کیس کی فائلیں جلا دی تھیں۔ زرعی ترقیاتی بینک نے گمشدہ/جلی ہوئی فائلوں کی اکثریت کو ریکور...
    اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کا بڑا اعلان ، سی ڈی اے آکشن کا بائیکاٹ ، ٹیکسز نامنظور،، بائیس جولائی کا ہڑتال کا اعلان ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سردار طاہر محمود ۔چوہدری عبدالروف۔چوہدری زاہد رفیق و دیگر نے کہا ہے کہ پراپرٹی فیس میں اضافہ کرکے بجٹ میزائیل اسٹیٹ کو فراہم کردہ ریلیف سبوتاژ نہ کیا جائے۔ پراپرٹی ٹرانسفر فیس اور دیگر چارجز میں اضافہ حکومتی ویژن۔عوام کو چھت کی آسان فراہمی کے متضاد ہے۔22 جولائی کو سی ڈی اے کے سامنے جڑواں شہروں کے رئیلرز۔بلڈرز۔الائیڈ انڈسٹری تالہ بندی کرکے احتجاج کریں گے۔پراپرٹی ٹرانسفر فیس 3 فیصد کرنے کا،نوٹیفیکیشن فوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے رواں سال یومِ آزادی 14 اگست 2025 کو “معرکۂ حق” کے عنوان سے قومی جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کا مقصد پاکستانی قوم کے عزم، ایمان، قربانی اور استقلال کو اجاگر کرنا اور شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال یومِ آزادی 14 اگست 2025 کو “معرکۂ حق” کے عنوان سےمنایا جائے گا جو وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے جن میں...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رواں سال یوم آزادی ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت پر رواں سال یوم آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر مشاورت کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ اور ثقافت کے محکموں سے وابستہ اعلیٰ نمائندگان نے شرکت کی اور اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں نے اپنی منصوبہ بندی اور تخلیقی تجاویز پیش کیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال یومِ آزادی کو’معرکۂ حق‘ کے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رواں سال یوم آزادی ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت پر رواں سال یوم آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر مشاورت کی گئی ہے۔ اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ اور ثقافت کے محکموں سے وابستہ اعلیٰ نمائندگان نے شرکت کی اور اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں نے اپنی منصوبہ بندی اور تخلیقی تجاویز پیش کیں۔ صدر زرداری کے استعفے کی افواہیں،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان کا بیان آ گیا ...
    پنجاب بھر میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی ممکنہ مشکل سے بچایا جا سکے وزیراعلیٰ نے واسا پی ڈی ایم اے لوکل گورنمنٹ ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں موجود رہنے اور حالات کی مسلسل نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے واسا اور انتظامیہ کے افسران کو خود فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کی ہدایت بھی دی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی ممکنہ صورتحال کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟اس پر والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی میں مقتولہ ثنا یوسف کے والدین بھی موجود تھے۔ سینیٹر فلک ناز نے کہاکہ ثنا یوسف کے بہت سے خواب تھے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی،عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی ملک نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان مشاورت، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 جولائی 2025 سے پاکستانی شہری 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کیلئے پاکستان سے شینجن ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں یورپی ملک کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ سویڈن جانے کے خواہشمند افراد اسلام آباد میں ویزا درخواست دے سکتے ہیں۔پاکستانی شہری 90 دن کیلئے شینگن ویزے کی درخواست پاکستان میں ہی دے سکتے ہیں، درخواستوں کو اسلام آباد میں وی ایف ایس گلوبل کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔ مزید معلومات سویڈن کی امیگریشن ایجنسی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، مشاورت کے...
     سیالکوٹ(نامہ نگار +آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ  آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کیا ۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے میدان میں آل...
    افغانستان سے مذاکرات، پاکستان کا دہشت گرد گروپوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں 19 اپریل کو اسحاق ڈار کے دورہ کابل میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا)علی اسد گیلانی نے کی، افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ میں سیاسی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے اہم شعبوں بشمول تجارت اور ٹرانزٹ تعاون، سیکیورٹی اور کنیکٹیویٹی کا احاطہ کیا گیا، دونوں اطراف نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعرات کے روز شہریوں پر شیر کے حملے کا نوٹس لے لیا ہے اور انہوں نے زخمی ہونے والی خاتون اور بچوں کو فی کس 5، 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس کا پالتو شیر پنجرہ کھلا رہ جانے کے باعث دیوار سے کود کر باہر گلی اور میں آگیا تھا اور راہ گیروں پر حملہ کردیا تھا حملے کی زد میں آکر ایک خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے تھے، بچوں کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔راہگیر بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب بچون کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات...
    برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پرناکامی، پاکستان کا ذکر کیے بغیر پہلگام واقعے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برازیل میں ہونے والے برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پرناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔برکس اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت کی گئی مگرپاکستان کا ذکرنہیں کیاگیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی کوشش کے باوجود برکس اعلامیے میں پاکستان کانام شامل نہ ہوسکا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی صدر 2012 کے بعد پہلی بار برکس اجلاس سے غیرحاضر ہوئے اور چین کی عدم شرکت بھارتی بیانیے کی حمایت نہ کرنے کا اشارہ ہے۔اس کے علاوہ روس کے صدر پیوٹن نے ویڈیو لنک کے ذریعے برکس سمٹ سے خطاب کیا۔ روزانہ مستند...
    اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز کی جانب سے دائر کی گئیں۔ عدالت میں صدر PFUJ افضل بٹ، سیکرٹری RIUJ آصف بشیر چودھری اور دیگر نمائندگان پیش ہوئے۔ حکومت کی طرف سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا گیا، جبکہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض دور کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکلاء کو دلائل جاری رکھنے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے طول و عرض میں کربلا کی یاد میں اہل تشیع بھائی عزت و احترام کیساتھ اس قربانی کی یاد کو منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب باطل اور حق و سچ کی قوتیں آمنے سامنے ہوئیں، امام حسین نے اسلام کی حفاظت کیلیے اپنے خاندان کی قربانی دی۔ اسوقت غزہ میں کر بلا برپا ہے، آج بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: لیاری سے رکن اسمبلی یوسف بلوچ کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ روز پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے افسوسناک واقعے میں اب تک 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔یوسف بلوچ کے مطابق متاثرہ افراد کو عارضی طور پر علاقے کے مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے تاکہ انہیں فوری پناہ دی جا سکے۔ادھر حادثے کے بعد متاثرہ عمارت کے اطراف کی دیگر عمارتوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خالی کرا لیا گیا ہے، جب کہ پولیس نے علاقے کو سیل کر کے سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔
    غزہ (اوصاف نیوز) آج اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 138 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ امدادی مراکز پر خوراک کے حصول کے خواہش مند فلسطینی شہریوں کی شہادتوں کی تعداد 613 ہوچکی ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ غزہ میں آج صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 138 فلسطینی شہید اور 452 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب، اقوام متحدہ نے کہا کہ 27 مئی سے لے کر آج تک غزہ میں امدادی مراکز پر اور قرب و جوار میں امداد کے حصول کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے و الوں کی تعداد 631 ہوچکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و صداقت پر ڈٹ جانے کی عظیم داستان ہے۔ یومِ عاشور حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے ،یہ دن حق اور باطل، انصاف اور ظلم کے درمیان ابدی جدوجہد اور اصولوں پر ثابت قدمی کی علامت ہے۔ اس دن حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں حق و صداقت، انصاف اور اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔حضرت امام حسینؓ کا کردار رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے اہل بیت کے ساتھ بغض و عناد ارکھنے والا کبھی بھی مسلمان نہیں ہوسکتا۔ آپ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام نے تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن کا پیغام اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا۔ یہ پیغام گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والی بانی کی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے منع کردیا۔ خواجہ آصف سے آئیڈیل تعلقات نہیں رہے ، حنیف عباسی مزید :
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے نیو سبزی  منڈی اور لانڈھی رزاق آباد میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق سائیٹ سپرہائی وے کے علاقے سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی سوانی پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔  زخمی  ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔  پولیس کے مطابق زخمی  ہونے والے افراد کی شناخت 30 سالہ غلام حسین  ولد غلام نبی اور فاروق ولد زر خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ، علاقہ پولیس تحیقیقات کر رہی ہے۔  شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی رزاق آباد لاشاری گوٹھ  گھر میں جھگڑے کے دوران...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جولائی 2025ء ) پنجاب یونیورسٹی مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی سفارشات کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی کی چیئرمین شپ میں سینڈیکیٹ کا 1758 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں سینڈیکیٹ نے سینیٹ کو 20.16  ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کی سفارش کر دی۔ بجٹ میں طلباء و طالبات کا مالی بوجھ کم کرنے کے لئے سکالرشپس اور سبسڈی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر گزشتہ سال کے مقابلے میں سکالرشپ کی رقم 380 ملین روپے سے بڑھا کر406 ملین روپے کر دی گئی۔ علاوہ ازیں ہونہار سکالرشپ پروگرام، ایچ ای سی اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرف...
    ماہ جون میں تہران میں ایک اسرائیلی حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دل دہلا دینے والے مناظر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کے حملوں سے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صیہونی اخبار کا اعتراف تہران ٹائمز و دیگر کی جانب سے نشر کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے 15 جون کو تہران کے قدس اسکوائر پر میزائل حملے کے بعد تباہی مچتی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس میں بے گناہ شہری شہید ہوگئے تھے۔ #BREAKING Video of Israeli airstrikes directly targeting a densely populated neighborhood in northern Tehran, hurling cars with passengers inside into the air. pic.twitter.com/K0U52oIZG3 — Tehran Times (@TehranTimes79) July 3, 2025 ...
    لاہور: شہریوں کو ملازمت کے لیے سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان  کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون  کا انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے اور اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو چھاپا مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، جو  شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم  نے شہریوں کو سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دے کر 16لاکھ 65 ہزار روپے ہتھیائے  ۔ ملزم عاصم طاہر شہریوں...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس ساحر شمشاد سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے،تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر بات چیت کی گئی اور وسیع تر جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان...
    تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور رشین فیڈریشن کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈری سرجیوچ نکیتن کی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان سے ریل و روڈ نیٹ ورک اور تجارتی راہداریوں کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں اور روس تک زمینی رابطوں کو فروغ دیا جائے جس کے لئے خطے میں مختلف ممالک کے مابین شاہرات کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔ اسی طرح سینٹرل ایشیا کو پاکستان کے راستے گرم پانیوں تک رسائی سے تجارتی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ مل سکتا ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تین روزہ وزارتی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا،محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق خواجہ سلمان رفیق نے کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ سائیبر پٹرولنگ سیل24/7 فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن لے رہا ہے،سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے اکاونٹ بلاک اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں37087 مجالس اور9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک کا 81 واں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 14ویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ تمام مشترکہ ورکنگ گروپس اپنی میٹنگز جلد از جلد مکمل کریں ،تمام وزارتیں آئندہ ہفتے تک اپنے ایجنڈے کو حتمی تشکیل دیں۔(جاری ہے) سی پیک فیز 2 کا ہدف پاکستان کو علاقائی تجارت، جدید ٹیکنالوجی اور روابط کا مرکز بنانا ہے،بین الوزارتی ہم آہنگی اور چین کے ساتھ موثر مشاورت کو حکومتی ترجیح قرار دیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک...
    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پی سی بی کی جانب سے خلاف قواعد کروڑوں کے لائیو اسٹریمنگ حقوق دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک عامر ڈوگر کی جانب سے کابینہ ڈویژن سے متعلق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذیلی کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق تمام 7 آڈٹ پیراز کو ضم کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے غیر شفاف طریقے سے 6 کروڑ 10 لاکھ مالیت کے ٹھیکے دینے کا آڈٹ پیرا زیر غور آیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی سی بی نے غیر شفاف طریقے سے گریفک انٹرفیس اور ٹرک برینڈنگ کے ٹھیکے دیے۔ پی سی بی کی جانب سے 33 کروڑ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن+اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پْرعزم ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ سنبھال رہا ہے۔ہماری صدارت ایسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے فضل الرحمن سے ان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں بنیان مرصوص کے بعد کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش ہیں جو بھارت کے بدترین مظالم کے سامنے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام، جوان اور قوم کشمیریوں کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ موجود حکومت عوام دشمن پالیسوں پر گامزن ہے پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا یہ بات انھوں نے اجمتاع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت جس کے پاس کرپشن سے پاک قیادت موجود ہے اور جو ملک اور عوام کو موجودہ مسائل سے نکلنے کا حل جانتے ہیں انھوں نے اگر عوام نے جماعت اسلامی کو ملک کی قیادت سوپنی تو ملک میں خوشحالی آئے گی اور عوام کے مسائل حل ہو نگے انھوں نے کہا حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کو تر ک کرنے کے بجائے رات کے اندھیرے میں جو عوم...
    امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی۔رپورٹ کے مطابق 47 سالہ مینڈی کی اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب سے دوستی تھی۔قبول اسلام کے بعد مینڈی کا اسلامی نام زلیخہ رکھا گیا، نکاح کی تقریب روایتی طور پر سادگی کے تحت انجام پائی۔ساجد کا کہنا تھا کہ شادی کی پیشکش زلیخہ نے کی تھی جس کو قبول کرکے خوش ہوں۔امریکن خاتون نے کہا کہ اسلام خوبصورت مذہب ہے اور میں نے قبول کرلیا ۔امریکی ریاست شکاگو سے...
    بیجنگ :بدعنوانی کا مسئلہ سیاسی جماعتوں کو حکمرانی کے عمل میں درپیش ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ مغربی سیاسی جماعتیں بدعنوانی سے لڑنے کے لئے سرجری جیسے طریقہ کار پر انحصار کرتی ہیں ،جب کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے “خود انقلاب” کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ یہ طریقہ کار 100 ملین سے زائد ارکان کی حامل مسلسل 76 سال سے حکمران کرنے والی پارٹی کی کامیابی کا ایک کوڈ بن چکا ہے۔2012 میں جیسے ہی شی جن پھنگ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے، انہوں نے “آٹھ نکاتی ریگولیشن” کا اعلان کیا، جس میں کفایت شعاری،سرکاری دوروں اور میٹنگ کے انتظامات کو سادہ کرنے سمیت آٹھ پہلوؤں پر ٹھوس ضوابط پیش کیے گئے ۔ اس...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں یونیورسل میڈیکل ریکارڈ موجود نہ ہونے سے مریض کی ہسٹری جانچنا ممکن نہیں، صحت سہولت پروگرام کے نیشنل ڈیٹا بیس میں یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم قائم کیا جائے۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد سٹیٹ لائف بلڈنگ میں صحت سہولت پروگرام کے مرکزی ڈیٹا سنٹر کا دورہ کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) صحت سہولت پروگرام نے وزیر صحت کو ڈیٹا سینٹر کے امور سے متعلق بریفننگ دی۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ صحت سہولت پروگرام نے ای کلیم کا نفاذ کر کے پیپرلیس انوائرمنٹ کو فروغ دیا ہے، صحت سہولت پروگرام نے پاکستان کا سب سے بڑا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع  اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء  کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔  یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فیک نیوز واچ ڈاگ ’’وائٹ پیپر‘‘ نے بھارتی خلائی پروگرام کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر بھارتی خلائی مشن کی کوریج محض ڈرامہ تھی۔فیک نیوز واچ ڈاگ کے 65 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر نے بھارتی خلائی مشن پر سوالات اٹھا دیے۔وائٹ پیپر کے مطابق چندرایان 3 کے ’’لائیو‘‘دکھائے گئے مناظر درحقیقت کمپیوٹر جنریٹڈ گرافکس پر مشتمل تھے۔ اسرو کا ’’کمانڈ سینٹر‘‘ ٹی وی پر دکھائے جانے والے چندرایان3 کے مناظر میں ایک اسٹیج شدہ ماحول پیش کرتا رہا، اسرو نے چاند کی جنوبی قطب پر اترنے کا دعویٰ کیا جبکہ لینڈنگ پوائنٹ اصل قطب سے630 کلومیٹر دور واقع تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا، پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ویانا میں موجود دیگر عالمی اداروں کی طرح پاکستان یونیڈو میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے، جب کہ رواں برس پاکستان یونیڈو کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت متعدد منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔یاد رہے کہ جون 2025 میں پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی...
    اسلام آباد: پاکستان کے ویانا میں مستقل نمائندہ کامران اختر کو اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی بورڈ یونیڈو کے 53ویں اجلاس کا صدرمنتخب کرلیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ویانا اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل نمائندہ کامران اختر کو یونیڈو کے 53ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیاہے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ اور کثیرالجہتی سفارت کاری میں ہماری قیادت کا اعتراف ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے نظام میں اہم کردار ادا کرتا رہتا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی...
    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویانا میں موجود دیگر عالمی اداروں کی طرح پاکستان یونیڈو میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے، جب کہ رواں برس پاکستان یونیڈو کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت متعدد منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا، پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ویانا میں موجود دیگر عالمی اداروں کی...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی رہنماء مولانا واسع نے رکن اسمبلی زابد ریکی کی پارٹی رکنیت معطل کرنیکا اعلان کر دیا۔ انکا کہنا ہے کہ زابد ریکی نے پارٹی پالیسیوں کی مخالفت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نے بجٹ اجلاس کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو پھولوں کا ہار پہنانے پر رکن اسمبلی زابد ریکی کے خلاف تنظیمی کارروائی کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔ جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام پارٹی نظم و ضبط اور پالیسی کی صریح خلاف ورزی کے تناظر...
    پاکستان اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز)عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا، پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا، پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا، پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے آج سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور بڑا اعزاز پاکستان کے حصے میں آیا ہے، عالمی برداری کے اعتماد کے باعث پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ،پاکستان کے اس وقت امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ماضی کے برعکس یہ تعلقات مشترکہ فوجی مصروفیات پر مبنی نہیں، افغان شہری پاکستان میں غیر قانونی کاروبار اور زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، افغان اپنے وطن واپس لوٹے تو پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع کھلیں گے ۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا  جس نہر میں وہ اکثر تیراکی کرتے ہیں، وہاں کناروں کے ساتھ ڈمپر کھڑے ہیں، جو افغان باشندوں کی ملکیت ہیں جو عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں لیکن انہوں نے آبپاشی کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہباز شریف کی چوہدری نثار کی ملاقات نے نئی سیاسی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔انہوں نے مسلم لیگ نون کو اس وقت مفارقت دی جب نواز شریف مقدمات کا سامنا کر رہے تھے انہیں مریم کا عروج گوارا نہیں تھا حالانکہ وہ انہیں انکل پکارتی تھیں، مسلم لیگ سے راہیں جدا کرنے کے بعد عباسی آج بھی سیاسی ٹھکانے کی تلاش میں ہیں، چوہدری نثار علی خان اپنے اکلوتے صاحبزادے تیمور علی خان کیلئے محفوظ سیاسی مستقبل کیلئے سرگرداں ہیں وہ بھی ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات میں شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور شریف برادران تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ اپنے رفیق کار چوہدری نثار علی خان سے اتوار کو وزیراعظم شہباز...
    محکمہ بلدیات پنجاب نے نکاح رجسٹراروں کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے احکامات جاری کردیے۔ صوبے میں کم عمر کی شادیوں کے حوالے سے شکایات پر محکمہ بلدیات نے نکاح خواں حضرات کیلیے احکامات جاری کیے۔ محکمہ بلدیات کے احکامات کے تحت نکاح رجسٹراروں کا ٹیسٹ ہوگا جس میں 90 فیصد نمبر لینے والے نکاح خواں کو لائسنس جاری کیا جائے گا، جس کے بعد کوئی بھی نکاح رجسٹرار اپنی متعلقہ یونین کونسل کے علاوہ کسی یونین کونسل کا لائسنس نہیں رکھنے کا اہل نہیں ہوگا۔ محکمہ بلدیات کے مطابق کوئی بھی نکاح رجسٹرار جس کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج ہے وہ اب نکاح رجسٹرار نہیں بن سکے...
    اسرائیلی فوج نے فوجی کارروائیوں میں شدت لاتے ہوئے غزہ شہر اور جابیلیہ کے متعدد گنجان آباد علاقوں کے رہائشیوں کو بڑے پیمانے پر انخلا کا حکم دیا ہے دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 37 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی ترجمان آفیکے آڈرائی نے ایک بیان میں کہا کہ کم از کم 17 علاقوں کے رہائشیوں کو جن میں مشرقی زیتون، پرانا شہر، توفہ، دراج، صبرا، جابیلیہ البلَد، جابیلیہ کیمپ اور تل الزعتر شامل ہیں، فوری طور پر جنوب کی طرف منتقل ہو کر المواسی علاقے میں پناہ لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایسا نہ کرنے پر ‘شدید نتائج’ کی دھمکی بھی دی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ: 24 گھنٹوں میں...
    شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بلااشتعال حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور انسانی حقوق کو نظر انداز کیا، مگر جمہوری اسلامی ایران نے جرأت مندانہ انداز میں اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام آباد کے مقامی افراد نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر رکھا تھا، اور اس جنگ بندی سے امن کی ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ ان کے مطابق خطے میں استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب تمام فریقین تحمل اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں۔ شہریوں نے...
    بیان میں کہا گیا کہ تمام ویزا درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں، بیانات، پوسٹس اور رابطوں کا مکمل تجزیہ کیا جائے گا۔ پالیسی کا مقصد ایسے افراد کی شناخت اور داخلے سے روک تھام ہے جو کسی بھی نوعیت کے سیکیورٹی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے غیر ملکی طلبہ اور تبادلہ پروگرام کے ویزا درخواست گزاروں کے لیے سوشل میڈیا اور آن لائن سرگرمیوں کی مکمل جانچ پڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت F، M اور J کیٹیگری کے ویزا ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا پروفائلز عوامی رکھیں تاکہ ان کی سرگرمیوں کی مؤثر جانچ ممکن بنائی جا سکے۔ محکمہ خارجہ نے واضح الفاظ میں...
    صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کا دورہ کیا۔ مشیر کھیل کے ہمراہ کرکٹرز زمان خان، محمد نعیم اور کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع بڑھانا اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی کھیل کے میدان میں؟ مشیر کھیل نے طلبا و طالبات سے ملاقات اور سیلفیاں بنائیں، اس موقع پر طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں جاری ہیں، ٹرائلز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے 2200 سے زیادہ نوجوان شریک ہیں۔ ٹرائلز بین الاقوامی معیار کے کوچز اور...
    امریکہ نے ویزا کے لیے سوشل میڈیا کی نئی شرط عائد کردی،امیدواروں کی آن لائن سرگرمیوں کی بھی چھان بین کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )امریکا میں داخلہ مزید دشوار ہوگیا، اب امریکی ویزے کے خواہشمندوں کی جانچ پڑتال مزید سخت کری دی گئی۔ آن لائن سرگرمیوں کی بھی چھان بین کی جائے گی۔ محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی ویزا کسی کا حق نہیں بلکہ رعایت ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا نے ویزا پالیسی مزید سخت کرتے ہوئے ویزا کے خواہشمند افراد کے لیے آن لائن سرگرمیوں کی مکمل چھان بین لازمی قرار دے دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ویزا کسی کا حق نہیں بلکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن میں شہریوں کی سہولت اور مسائل کے فوری حل کے لیے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی زیر صدارت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی آن لائن سیشن میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔کھلی کچہری میں شہریوں کو اپنے مسائل براہِ راست چیئرمین اور افسران کے علم میں لانے کا موقع دیا گیا، جسے عوامی حلقوں میں نہایت سراہا گیا۔آن لائن کھلی کچہری میں نیو کراچی کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے پانی کی قلت، نکاسی آب کی خراب صورتحال، گلی محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، سندھ سالڈ...
    مخصوص نشستوں کا فیصلہ،خیبرپختونخوا اسمبلی کی نمبر گیم میں بڑی تبدیلی، علی امین گنڈاپور کی حکومت کو خطرات لاحق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی نمبر گیم میں بڑی تبدیلی آ گئی ہے، جس سے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی حکومت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔عدالتی فیصلے کے تحت صوبائی اسمبلی کی 25 مخصوص نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں، جن پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان براجمان تھے۔ اس کے نتیجے میں ایوان میں حکومت کی برتری کم اور اپوزیشن کی طاقت میں اضافہ ہو گیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد ایوان میں موجود پانچ جماعتوں کے 27ارکان سمیت...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاستی نظام میں عوامی خدمت پر مبنی سول بیورو کریسی کا شفاف کردار ناگزیر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم میں سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے زیرتربیت افسران سے ملاقات کی۔ یہ افسران امن کے دوران فوجی فارمیشنز، آپریشنل علاقوں، بالخصوص کشمیر،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پاکستان آرمی کے ساتھ منسلک رہے اور انہیں تینوں مسلح افواج کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔ فیلڈ مارشل کی افسران سے ملاقات ایک وسیع تر قومی اقدام کا حصہ تھی ،...
    وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں انھوں نے بھارت کے وزیر دفاع کے بعد تقریر کی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق انھوں نے اپنی تقریر میں جعفر ایکسپریس کلبھوشن اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کے دیگر شواہد کا ذکر کیا۔اس پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر سے دوبارہ بولنے کی درخواست کی، خواجہ آصف کے مطابق ایسی روایات نہیں اس لیے بھارتی وزیردفاع کو دوبارہ بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایس سی او اجلاس، پاکستان کی ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت، غزہ میں پُرتشدد کارروائیوں پر اظہار تشویشپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں ایران...
    تصویر، اسکرین گریب اسلامی نظریاتی کونسل کے زیرِ اہتمام علما مشائخ امن کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق آئین تمام شہریوں کو اجتماع، عقیدہ و عبادات کا حق دیتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ شہریوں کا حق ہے کہ شریعت کے نفاذ کے لیے پُرامن جدوجہد کریں۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ ریاست کے خلاف مسلح کارروائی، تشدد و انتشار بغاوت کی مختلف شکلیں ہیں، شہری ان سے گریز کریں۔
    جو سرکاری و نجی تعلیمی ادارہ عسکریت کی تعلیم و تربیت دے گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی، اسلامی نظریاتی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں بڑھتے ہوئے انتہا پسندی، لسانی و فرقہ وارانہ تعصبات اور ریاست مخالف نظریات کے تناظر میں ایک جامع اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں تمام شہریوں کو آئین پاکستان اور ریاست سے وفاداری کے حلف کی پاسداری کی تلقین کی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوئی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارہ اگر عسکریت یا شدت پسندی کی تعلیم دیتا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام شہریوں پر لازم ہے کہ...
    پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیر قانونی فوجی کارروائیوں کی مذمت کی جبکہ غزہ صہیونیوں کی پُرتشدد کارروائیوں اور انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد ایس سی او اجلاس میں شریک ہوا جہاں وزیر دفاع نے ایس سی او کے اصولوں اور مقاصد سے پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی نافذ کی جائے، عالمی برادری دیرینہ حل طلب تنازعات مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پُرامن حل یقینی بنائے، ایسے حل طلب تنازعات عالمی...
    تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امام حسینؑ کا قیام ایک عالمی منشور ہے جو ہر دور کے ظلم کیخلاف حریت و بیداری کا پیغام دیتا ہے۔ آج کی کربلا غزہ و کشمیر کی صورت میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہے، اور ضروری ہے کہ ہم اس محرم میں ان مظلوم خطوں کو کربلا کے تسلسل کے طور پر دنیا کے ضمیر کے سامنے رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماہِ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر تحریک بیداری اُمتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے حرمتِ محرم کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسینؑ صرف شیعہ یا مسلمانوں کے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کا سرمایہ اور مظلوموں کیلئے اُمید کے روشن چراغ ہیں۔ ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملک بھر میں منشیات کی روک تھام، حکومت کی طبی و تعلیمی سرگرمیوں کی عوامی نگرانی اور معاشرتی اصلاح کی دیگر سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔ اصلاح معاشرہ کے اہداف کے حصول کے لیے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح تک عوامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ منصورہ میں ملک بھر کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ عوامی کمیٹیاں سرکاری محکموں، پولیس کے کاموں میں مداخلت کے بجائے تعاون کے جذبے کے تحت کام کریں گی اور محکموں میں کسی بھی خرابی کو پرامن عوامی ذرائع سے اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے منعقدہ امتحانات و انٹرویوز کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پی پی ایس سی جناب افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں پلاننگ آفیسر کی آسامی پر مجید اقبال کامیاب قرار پائے ہیں۔ سرکاری ملازمین کا احتجاج ؛ چیرنگ کراس ٹریفک کے لیے بند محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ میں ڈسٹرکٹ و میونسپل آفیسر کی 14 آسامیوں پر سے 13 پر امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کامیاب امیدواروں میں علی حسن، محمد شہزاد، محمد وسف جلال، محمد جنید مقبول، اور احسن ملک شامل...
    اسلام آباد ہائی کورٹ: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جب کہ کیس کا مختصر فیصلہ آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محسن نقوی کی تقرری نگراں وزیراعظم نے کی جو کہ آئینی و قانونی طور پر اختیارات سے تجاوز تھا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-11
    نیب مالیاتی فراڈ کے متاثرین کی مدد اور ان کی رقوم کی جلد واپسی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے شہبازشریف سے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹکی ملاقات، نیب کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں نیب کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیٔرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔چیٔرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی۔رپورٹ میں قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر کی...
    واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وائس ایڈمرل چارلس کوپر نے بتایا کہ ایران حملوں کے لیے وہ بیلسٹک میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے، جو پیر کے روز قطر میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے پر حملے میں استعمال کیے گئے تھے۔ وائس ایڈمرل چارلس بریڈ کوپر، جنہیں ترقی دینے اور یو ایس سینٹرل کمانڈ کی سربراہی سونپنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تمام امریکی فوجی کارروائیوں کی قیادت کے لیے نامزد سینئر فوجی افسر نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ ایران اب بھی امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کی نمایاں حربی صلاحیت رکھتا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وائس ایڈمرل چارلس کوپر نے بتایا کہ ایران...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان محمد فصیح کی عمر 27 سال ہے۔  کراچی: نیا ناظم آباد کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، ڈرائیور فرارپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔  پولیس نے ٹینکر ڈرائیور طاہر خان کو گرفتار کرلیا ہے، جسے ٹینکر سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد کراچی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے،پاکستانی ٹیموں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی تصویر ہے۔منگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق گوگل سلوشن چیلنج 2025 کے فائنلز میں شرکت سے قبل گو جیمہ ٹیم نے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے منیلا روانگی سے قبل ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بگوٹا (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) کولمبیا میں علیحدگی پسندوں نے درجنوں فوجیوں کو اغوا کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کی فوج کی جانب سے ایک اعلان سامنے آیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں علیحدگی پسندوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا ہے، جو ایف اے آر سی کے علیحدگی پسند گروہوں کے دباو¿ میں آگئے تھے۔ فورسز کے مطابق مذکورہ واقعہ کاوکا کے علاقے کے ایل پلیٹیڈو کے قریب پیش آیا، جو کہ ملک میں کوکین کی پیداوار سے متعلق ایک اہم ترین علاقہ ہے، جہاں اب بھی شدید کشیدگی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے جاری تنازع میں مخدوش صورتحال مزید بڑھتی جا...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل: ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،ملزم کے وکلا کا والدین سے ملاقات نہ کروانے کا شکوہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پولیس کی جانب سے ملزم عمر حیات کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔ ملزم عمر حیات کے وکلا کی جانب سے عدالت میں والدین سے ملاقات نہ...
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی)کا اجلاس ہوا، جس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ فوجی حملے ایران اور امریکہ کے درمیان تعمیری مذاکرات کے دوران کیے گئے۔ یہ لاپرواہ اقدامات تنا کو بڑھا رہے ہیں، جس سے وسیع تر تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور مذاکرات اور سفارت کاری کے مواقع کم...
    سپریم کورٹ نے اسکولوں میں لائف اسکلز ایجوکیشن کے حصول سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن کو طلب کر لیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدمات پر سماعت کی، اسکولوں میں لائف اسکلز ایجوکیشن کے حصول سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا تمام سیکریٹری یہاں ہوں گے تو ایک مشترکہ لائحہ عمل بن سکے گا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا اسلام آباد کے سکولوں میں تو بچوں کو لائف ایجوکیشن کی تربیت دی جا رہی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا تمام صوبوں کو وفاقی کے ساتھ مل کر اس پر حکمت عملی اپنانی ہو گی، ۔سلمان اکر م راجہ...
    کولمبیا میں 57 فوجیوں کو شہریوں نے اغوا کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز کولمبیا کی فوج نے اعلان کیا کہ ملک کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا ہے، جو ایف اے آر سی کے علیحدہ گروپوں کے دباؤ میں آئے تھے۔فوجی حکام کے مطابق یہ واقعہ کاوکا کے علاقے کے ایل پلیٹیڈو کے قریب پیش آیا، جو کہ ملک میں کوکین کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم ترین علاقہ ہے اور جہاں اب بھی شدید کشیدگیاں جاری ہیں۔ یہ اغوا اس بات کی علامت ہے کہ کولمبیا کے جاری تنازعہ میں کشیدگی مزید بڑھتی جا رہی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں منشیات کی...
    برسلز(نیوز ڈیسک)یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ ایران کو کبھی بھی بم حاصل کرنے کے قابل نہیں ہونا چاہیے۔ اس طرح بیان میں انہوں نے بالواسطہ طور پر ایران پر امریکی حملے کی حمایت کی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے عروج پر ہے، استحکام کو ترجیح دینا چاہیے اور بین الاقوامی قانون کا احترام ضروری ہے۔ یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ایران کے لیے قابلِ اعتماد سفارتی حل میں مشغول ہونے کا وقت ہے، اس بحران کو ختم کرنے کی واحد جگہ مذاکرات کی میز ہے۔ مزیدپڑھیں:کے پی: بارشوں، تیز آندھی، سیلاب...
    اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل سے امدادی پروازوں کے ذریعے امریکی شہریوں کا انخلا شروع کردیا۔ امریکی سفیر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جو امریکی شہری اسرائیل سے نکلنا چاہتے ہیں ان کے لیے پروازوں کا انتظام کردیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا شہریوں کے انخلا کے لیے کروز شپ کا استعمال بھی کر رہا ہے۔ Post Views: 4
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے محکمہ لینڈ کو ہدایت کی ہے کہ کے ایم سی کی ملکیتی زمینوں پر لیز کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے،انہوں نے متعدد شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے زور دیا کہ کے ایم سی کی زمین پر تمام غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات جو لیز کی شرائط کی خلاف ورزی کرتی ہیں فوری طور پر روکی جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اجلاس کے دوران دی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی حکم دیا کہ عملدرآمد کی کارروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے، اجلاس...
    وال چاکنگ کا یہ سلسلہ ناظم آباد، گلشنِ اقبال، فیڈرل بی ایریا، ملیر سمیت مختلف علاقوں میں دیکھا گیا، جہاں شہریوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اپنے جذبات کو تحریری شکل دی۔ عوامی سطح پر اس اقدام کو ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف عالمِ اسلام کی قیادت سے وابستگی اور صیہونی و امریکی جارحیت کے خلاف نفرت کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رہبرِ انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔ شہر کی متعدد مرکزی شاہراہوں اور علاقوں کی دیواروں پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر کے ساتھ ساتھ Pakistan Stands with Ali Khamenei کی چاکنگ کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان کی دو بار منتخب ہونے والی سابق خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کا 72 واں یوم پیدائش ہفتہ 21 جون کو منایا گیا۔ الیکٹرانک، ریڈیو اور سوشل/ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک حقیقی جمہوری اور ترقی پسند ریاست بنانے کے لیے ان کی لگن اور ان کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ایک وژنری رہنما تھیں جنہوں نے انتہائی وفاداری اور خلوص کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی اور آمریت اور دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، جس کی وجہ سے انہیں دو...
    پاکستان کا یو این سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل ایران جنگ پر سلامتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتا ہے ، اسرائیل اور ایران تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں، اسرائیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    سی ٹی ڈی ساہیوال کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا خارجی گرفتار ctd raids WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ساہیوال (آئی پی ایس )سی ٹی ڈی ساہیوال نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے خارجی کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نیمغربی بائی پاس اوکاڑہ سے خارجی کو گرفتار کیا،گرفتارخارجی سے بارودی مواد ڈیٹونیٹر پرائما کارڈ اور الیکٹرک سرکٹ برآمد کرلیاگیا۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں،خارجی زاہد حامد ڈیرہ غازی خان کا رہائشی ہے اور دہشت گردی کی نیت سے ان علاقوں میں موجود تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    اسرائیل(نیوز ڈیسک)ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے باعث اسرائیلی نیوز چینل 14 کے اینکرز اور مہمان براہِ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، اسٹوڈیو میں موجود میزبان، مہمان اور پروڈیوسر فوری طور پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور پروگرام اچانک بند ہوگیا۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: “لائیو اسرائیلی ٹی وی مباحثے کے دوران جیسے ہی ایرانی میزائلوں کا الرٹ آیا، اینکر اور مہمان پروگرام چھوڑ کر دوڑ گئے۔” اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کافی مزاح اور تنقید کا نشانہ بنایا جا...
    اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی نے الجزیرہ دیکھنے والے اپنی شہریوں کیخلاف پولیس کارروائی کی ہدایت کردی۔ انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمام بن گویر نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو اسرائیل سے رپورٹنگ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف حکومتی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے قومی سلامتی کو "خطرہ" ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل میں الجزیرہ دیکھتے ہوئے پکڑے جانے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ مئی 2024 کے اوائل میں اسرائیل نے ملک میں الجزیرہ کے رپورٹرز، پروڈیوسرز، کیمرہ والوں اور دیگر ملازمین پر پابندی لگا دی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے جنوری میں اس کی پیروی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے سے الجزیرہ پر پابندی لگا دی تھی۔
    پشاور (نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں اور لائسنس بنوانے کسی بھی مشکوک پیشکش سے محتاط رہیں۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ڈرائیونگ ایک دستاویز ہے، جو آپ کو غیر ممالک میں قانونی طور پر نجی موٹر گاڑی چلانے کی اجازت دیتی ہے۔ بوگس بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اور کمپوٹر آپریٹر پر مقدمہ درج کرلیا۔ اینٹی کرپشن کے پی نے بتایا کہ ہانگ کانگ و آسٹریلیا سے لائسنس تصدیق کیلئے بھیجے گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی بوگس لائسنس اجرا سے متعلق انکوائری کی گئی، ایف آئی آرمیں نامزد کمپوٹر آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے مزید...
    ایران میں پھنسے 107 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ پی آ ئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 107 مسافر صبح 3 بجے بحفاظت وطن پہنچے۔ ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے ترکمانستان کے شہر اشک آباد پہنچے تھے۔اس تمام عمل میں ایران اور ترکمانستان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قومی ایئر لائن کی یہ...
    تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اب دفاع کی جنگ اپنی سرزمین سے باہر لڑنے کا فیصلہ کرے، جیسا کہ ایران اور دیگر استقامت کے محور ممالک کر رہے ہیں۔ پاکستان کیلئے عرب حکمرانوں کی حمایت کی امیدیں فریبِ نظر ہیں، وہ ہمیشہ سامراج کے سہولت کار رہے اور رہیں گے، پاکستان اپنے خدا، اپنے عوام، اپنی فوج اور خوداری پہ ہی بھروسہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سرپرستِ اعلیٰ علامہ سید جواد نقوی نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری صہیونی جارحیت اور اس کے پاکستان تک پھیلنے والے اثرات پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے شروع ہونیوالا معرکہ اب ایران تک آ پہنچا ہے، اور یہ جسارت اسرائیل کی...
    گلگت بلتستان کے سیاحتی علاقے وادئ ہنزہ میں واقع عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی نکاسی کا پانی چھوڑنے کی غیر ملکی سیاح کی شکایت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز سے پاکستان کے شمالی خطے گلگت بلتستان اور عطا آباد جھیل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے اور اس کی وجہ ایک غیر ملکی وی لاگر کی ایک ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں غیر ملکی وی لاگر نے گلگت بلتستان کی وادی ہنرہ میں عطا آباد جھیل کے کنارے قائم ہوٹل پر الزام لگایا کہ وہاں سے مبینہ طور پر سیوریج کا پانی نکل کر جھیل میں جا رہا ہے. متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے 30 کمروں پر مشتمل ہوٹل کے ایک حصے...
    فیلڈ مارشل کو وائٹ ہاؤس میں بڑا پروٹوکول:ٹرمپ کی جانب سے ظہرانہ، کوئی سیاسی قیادت ہمراہ نہیں، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) پاکستان کے پہلے فیلڈ مارشل، سید عاصم منیر، آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اہم اور تاریخی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات امریکی وقت کے مطابق سہ پہر ایک بجے وائٹ ہاؤس میں ہو گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فیلڈ مارشل کی براہ راست ملاقات کسی امریکی صدر سے ہو رہی ہے۔ ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور اسٹریٹجک اعتماد میں اضافے کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع پر فیلڈ مارشل...
    حکومت کا عوامی مطالبے پر بڑا فیصلہ؛ سولر پینل پرعائد ٹیکس کم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلا م آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے، حکومت نے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کےحوالے سے غلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسے براہ راست نشر بھی کیا جا رہا ہے۔ سماعت کے دوران کنول شوزب کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ دلائل پیش کر رہے ہیں۔ جسٹس امین الدین نے ان سے کہا کہ وہ صرف اپنی درخواست تک محدود رہ کر دلائل دیں۔ اس پر سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اپنایا کہ وہ کیس کے کچھ بنیادی حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے انتخابی نشان واپس لیا گیا تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جینکوز جامشورو، کوٹری اور گڈو پاور ہائوسز کے سرپلس ملازمین کو حیسکو اور سیپکو میں ضم کرانا یونین کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔ اس حوالے سے حیسکو ہیڈ کوارٹرز اور سیپکو ہیڈ کوارٹرز میں صدر یونین عبداللطیف نظامانی کی خصوصی ہدایت پر استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں پرپاورہاوسز کے سرپلس ملازمین کی رہنمائی کیلئے اور دور دراز سے آئے ہوئے ملازمین کی قانونی، دفتری مدد کے ساتھ کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ آنے والے ملازمین کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈ ا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے صوبائی جنرل سیکرٹری سندھ اقبال احمد خان نے حیسکو ہیڈ کواٹرز میں یونین...