2025-11-04@11:22:52 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1002				 
                «گھر بھی»:
(نئی خبر)
	 بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریباً پانچ سال بعد، بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) نے اس کیس کو بند کرتے ہوئے اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے خاندان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ اُن کی موت نے نہ صرف فنی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ اس کے ساتھ ہی کئی قیاس آرائیاں اور الزامات بھی سامنے آئے، جن میں کالے جادو جیسے غیر معمولی دعوے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد سے یہ معاملہ تفتیش کے زیرِ غور رہا۔ سی بی آئی نے اپنی تفتیش کے بعد...
	 لاہور:  لاہور چڑیا گھر میں قیمتی اور نایاب جانوروں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، قومی جانور مارخور سمیت جیمزبک اور سیبل اینٹی لوپ بھی دم توڑ گئیں، مادہ سفید ٹائیگر کی ٹوٹی ٹانگ کا کامیاب آپریشن ہوا، سندھ آئی بیکس اور اوریکس کے ہاں نئے مہمانوں کی آمد نے چڑیا گھر انتظامیہ کا دکھ کا کم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں بیرون ملک سے لائی گئی ایک اور مادہ جمیز بوک بھی منگل کے روز دم توڑ گئی، جمیز بوک کئی ہفتوں سے سردی کی وجہ سے انفیکشن کا شکار تھی اور اس کا علاج کیا جارہا تھا تاہم وہ جانبرد نہیں ہوسکی۔ دو روز قبل قومی جانور مادہ مارخود اچانک دم توڑ گئی،...
	پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں سے ہر خاص و عام پریشان ہے، بجلی کے زائد بلوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھروں میں سولر سسٹم لگانا شروع کر دیے تھے۔ تاہم حکومت کی جانب سے حال ہی میں نئے سولر صارفین سے بجلی کا فی یونٹ 27 روپے میں خریدنے کے بجائے 10 روپے میں خریدنے کے حوالے سے پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت سولر سسٹم پر خرچ کی جانے والی رقم جو پہلے 5 سالوں میں وصول ہوتی تھی اب 10 سالوں سے بھی زائد وقت میں وصول ہو گی، اس وجہ سے سولر سسٹم کی جگہ اب لوگ ونڈ پاور...
	بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)آئی سی یو میں زیر علاج بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کی صحت میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹر تمیم اقبال اب ریکوری کی جانب بڑھ رہے ہیں تاہم اگلے 24گھنٹے اب بھی اہم ہیں، تمیم انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔  مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ تمیم اقبال نے گزشتہ شب فیملی ممبر کے سہارے ہلکی موومنٹ بھی کی اور حکومتی سطح پر تمیم کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ تمیم اقبال ڈینجر زون سے نکل چکے، اگر کوئی پیچیدگی نہ ہوئی تو اگلے 24 گھنٹوں میں تمیم مزید بہتر ہوں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق دل کا...
	 یوکرین جنگ کے حوالے سے روس اور امریکا کے مابین سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔ یہ مذاکرات قریباً 12 گھنٹوں پر مشتمل تھے جس کا اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا۔ یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب امریکا میں نئی ٹرمپ انتظامیہ یورپ میں یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والی تباہ کن 3 سالہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرین اور امریکا کے درمیان ریاض میں نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے، یوکرینی وزیردفاع اس سے قبل امریکا نے یوکرین کے ساتھ سعودی عرب میں ہی مذاکرات کیے تھے جنہیں امریکی اور یوکرینی حکام نے مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے...
	نیشنل عوامی پارٹی یعنی نیپ جمہوریت پر شعوری طور پر یقین رکھنے والی واحد سیاسی جماعت تھی جس نے مشرقی اور مغربی پاکستان کو سیاسی بندھن میں باندھا ہوا تھا۔ مغربی پاکستان میں اس جماعت نے پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہوا تھا۔ ولی خان، میر علی تالپور، میاں افتخار الدین، عطااللہ مینگل، عبدالصمد خان اچکزئی حاکم علی زرداری، رسول بخش پلیجو اور گل خان نصیر جیسے اونچے قد کاٹھ کے لوگ اس پلیٹ فارم پر کھڑے تھے۔ 70 کے انتخابات ہوئے تو پختونخوا اور بلوچستان میں نیپ حکومت بنانے میں بھی کامیاب ہوگئی۔ ایک رات عراقی سفارت خانے پر چھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کہا گیا یہ اسلحہ دو صوبوں کو ملک...
	 فلم ریڈ کی کامیابی کے بعد اجے دیوگن نے اس فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ اجے دیوگن کے مداحوں کے لیے فلم کا نام ’’Raid‘‘ نیا نہیں ہے۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی اس کرائم تھرلر فلم نے بلا بسٹر کامیابی حاصل کی تھی۔ ریڈ کی طرح اس فلم کے سیکوئل ریڈ ٹو میں بھی اجے دیوگن انکم ٹیکس آفیسر کا کردار نبھائیں گے لیکن اس بار شہر الگ، کرائم فائل الگ اور ریڈ بھی الگ ہے۔ فلم کے سیکوئل کو بھی اس بار راج کمار گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔  اس سیکوئل میں اجے دیوگن کے ساتھ رتیش دیشمکھ، وانی...
	آئی پی ایل 2025 میں ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر مہندر سنگھ دھونی نے خاموشی توڑ دی۔ سابق بھارتی کپتان نے کہا اگر میں وہیل چیئر پر بھی ہوا تو میں پھر بھی لیگ کا حصہ بنوں گا۔   چنئی سپر کنگز کے ہمراہ دھونی اپنا 18 واں سیزن کھیلنے جا رہے ہیں وہ پانچ مرتبہ ٹیم کو چیمپئن بنانے والے کپتان بھی رہے ہیں۔ ان کی جگہ اب رتوراج گائیکواڈ کو چنئی سپر کنگز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔  2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی دھونی کے آئی پی ایل مستقبل پر افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے یہ میری فرنچائز ہے اگر میں وہیل چیئر پر بھی...
	 لاہور:  کاہنہ کے علاقے میں 26 سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق نوجوان نے خود کو گولی ماری جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی کی شناخت 26 سالہ تنویر ولد رفیق کے نام سے ہوئی۔ پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔
	نائیجر میں دہشتگروں کا مسجد پر حملہ، 44 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ نائیجر کے علاقے کوکورو میں پیش آیا جہاں مسجد پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے۔  دہشتگروں نے مسجد پر حملے کے ساتھ ساتھ مقامی بازار اور گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا۔ نائیجر سرکاری حکام کے مطابق وحشیانہ حملہ کوکورو کے دیہی علاقے فامبیتا میں واقع ایک مسجد پر اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز ادا کررہے تھے۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 دہشتگرد ہلاک نائیجر وزارت داخلہ کے...
	جارجیا سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے 121 گھنٹے اور 3 منٹ تک لگاتار باسکٹ بال کھیل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔  اٹلانٹا میں مقیم ان جارجیائی باشندوں نے صبح 10 بجے فیئربرن کے لینڈ مارک کرسچن اسکول کے جم میں اپنا گیم مکمل کیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟ 23  کھلاڑیوں کی عمریں 17 سے 64 کے درمیان تھیں۔ انہوں نے وقفے کے دوران بھی کوشش کی کہ اس مدت میں وہ جم کے اندر ہی رہیں۔ 121 گھنٹے اور 3 منٹ تک جاری رہنے والے اس کھیل کے اختتام پر فائنل اسکور 13,096 سے 12,972 تھا۔  اس ریکارڈ توڑ کوشش سے جمع...
	’’ باجی… ‘‘ لمبی سی سر کے ساتھ کسی نے مجھے مخاطب کیا تھا۔ میں نے پلٹ کر سوالیہ نظر سے دیکھا۔ سر تا پا برقعہ نما لباس میں ملبوس، آواز سے نوجوان لڑکی محسوس ہوئی تھی مگر دل میں خیال آیا کہ وہ اس بھیس میں لڑکا بھی ہو سکتا تھا۔ باجی!!! کہنے کا انداز بھی بھکاریوں جیسا مخصوص انداز تھا۔ ’’ باجی مجھ سے کنگھی خرید لیں، دو دن سے میرے ہاں چولہا نہیں جلا ہے۔‘‘ ظاہر ہے کہ چولہا جلانے والی گھر میں نہ ہو گی تو چولہا کیونکر جلے گا۔ ’’ پہلے مجھے یہ بتائیں بیٹا کہ آپ یہاں داخل کیسے ہوئیں؟‘‘ مجھے اس بات پر حیرت ہوئی کہ اس قسم کی gated اور walled سوسائٹی...
	دنیا کی وہ مالدار خاتون جو سونے کی دیواروں والے گھر میں رہتی ہے، جو مکیش امبانی کے انٹیلیا اور بَکنگھم پیلس سے بھی بڑا ہے
	نئی دہلی(نیوز ڈیسک)رادھیکاراجے گایکواڈ کو ہندوستان کی سب سے زیادہ ترقی پسند مہارانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ان کی شادی بڑودہ کے اعزازی مہاراجہ اور گائیکواڑ خاندان کے شاہی اولاد سمرجیت سنگھ گائیکواڑ سے ہوئی ہے۔ رادھیکاراجے کا تعلق ریاست وینکانیر کے شاہی خاندان سے ہے۔ انہوں نے بڑودہ کے شاہی خاندان میں شادی کی۔ یہ جوڑا شاندار لکشمی ولاس پیلس میں رہتا ہے، جسے بڑودا پیلس بھی کہا جاتا ہے۔ اس محل کی قیمت تقریباً 25,000 کروڑ روپے ہے اور اسے دنیا کی سب سے مہنگی نجی رہائش گاہ سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ محل برطانیہ کے بکنگھم پیلس سے چار گنا بڑا ہے، اور یہاں تک کہ اس کے مقابلے میں مکیش امبانی...
	 لاہور:  لاہور: تھانہ شاد باغ پولیس نے 18 سالہ نوجوان سلیم کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیش کے دوران مقتول کے دوست منیب اور زبیر کو حراست میں لیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش سلیم کو نہر میں دھکا دے کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ شاد باغ پولیس نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ نہر میں سرچ آپریشن کیا اور مقتول کی لاش برآمد کر لی۔ تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے واقعے کو...
	کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر وکی کوشل ان کی بات کہنے سے پہلے سمجھ جاتے ہیں، وہ سمجھ جاتے ہیں کہ انہیں اب گھر سے باہر جانا ہے۔  بالی وڈ کی مشہور جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف 9 دسمبر 2021ءکو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھی، یہ دونوں اپنی خوبصورتی اور مضبوط رشتے کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں اور ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر سپورٹ کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے۔حال ہی میں کترینہ کیف نے فوربس انڈیا لیڈر شپ ایوارڈز (FILA 2025) میں شرکت کی اور دلچسپ انکشاف کیا کہ ان کے شوہر وکی کوشل کب سمجھ جاتے ہیں کہ انہیں گھر سے باہر جانا ہے۔ کترینہ...
	آج شاعری کا عالمی دن ہے، یہ دن ہر سال 21 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ 1999 میں یونیسکو نے اس دن کو شاعری سے مختص کیا، جس کا مقصد دنیا بھر میں شاعری پڑھنے، پڑھانے اور اس سے متعلق آگاہی کا فروغ ہے۔ ایڈیٹر پلاننگ ’وی نیوز‘ احسن ابرار خالد نے اس دن کے حوالے سے کچھ لکھنے کو کہا تو سوچا کہ گزشتہ 26 برس سے اس پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اور اہل قلم نے نت نئے موضوعات کو صفحہ قرطاس پر انڈیل کر قارئین کے 14 طبق سُن کر رکھے ہیں۔  اس لیے میرا موضوع قدرے ہٹ کر لیکن کسی نہ کسی طرح اس دن سے جڑا ہے۔ گزشتہ ماہ سے اس پر...
	ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے 16 ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ کی آج کی تمام پروازیں معطل کر دی گئیں، ایئرپورٹ رات 12 بجے تک مکمل بند رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر بجلی سپلائی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مسافروں کو ایئرپورٹ کی طرف نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر...
	 اسلام آباد:  پی ٹی آئی کی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس حادثے کو لے کر تحریک انصاف کارکنان کے گھروں پر ریڈ ہو رہے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کو دہشت گرد بناکر پیش کرنے سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے، حکومت صرف تحریک انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔ ہمارے لوگوں کو ٹویٹ اور ری ٹویٹس کرنے پر اٹھایا جا رہا ہے۔ ہمارے ورکرز اور ہمیں اس لیے توڑا جا رہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی...
	مسلسل شکستوں سے ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘کرکٹ حکام نے اتفاق کرلیا، تنقید سے کسی دباؤ میں آئے بغیر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دیے ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے سینئرز اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔   قیادت سلمان علی آغا نے سنبھالی ہوئی ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 91 رنز پر ڈھیر ہونے والے گرین شرٹس کو9 وکٹ سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں 5 وکٹ سے ناکامی ہاتھ آئی۔  اس دوران نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، حسن نواز...
	سریند سنگھ نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کو انکا وعدہ یاد دلانا چاہتی ہے کہ یہاں اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوئے، حالات کی بہتری کا دعویٰ بھی کیا گیا تو پھر وہ اپنا وعدہ کیوں بھول رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے قصبہ ترال میں ریاستی کانگریس نے بھارت کی مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ فوری طور بحال کی جائے کیونکہ فی الوقت یہاں معاملات صحیح نہیں چل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس کے نائب صدر و سینئر لیڈر سریند سنگھ چنی نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ورکرز کنونشن میں شرکت کے دوران کہی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح...
	خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی لہر، 24گھنٹوں میں 10حملے، 3اہلکار شہید اور 2زخمی، ایک سویلین بھی جان سے گیا
	خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی لہر، 24گھنٹوں میں 10حملے، 3اہلکار شہید اور 2زخمی، ایک سویلین بھی جان سے گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025  سب نیوز پشاور(سب نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں نے 10 حملے کیے، جن میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ایک دہشت گردی کے واقعے میں ایک سویلین بھی جان سے گیا جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق پشاور میں 3، کرک میں 3 جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، خیبر اور باجوڑ میں ایک، ایک حملہ ہوا۔ رات گئے پشاور کے مچنک گیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پجگی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں کانسٹیبل نذر علی شہید ہوگیا۔ پولیس نے...
	راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں میں بیوہ خاتون و اس کے جیٹھ کے  گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے سمیت 2 بھائیوں اور نقدی و زیورات غائب کرنے پر پولیس اہلکار اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مسماتہ لبنی بی بی نے تھانہ صدر بیرونی کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ بیوہ اور نجی سکول میں آیا کی ڈیوٹی کرتیں ہوں،  اسکول والوں نے جگہ خرید کردی جس ایک این جی او نے گھر بنا کر دیا ہے، میں خود جیٹھ کے گھر رہتی ہوں جب کہ چھوٹا بھائی فرحان میرے زیر تعمیر مکان پر رہتا جو دیکھ بھال کرتا ہے۔ 2 ماہ قبل میرا بڑا بھائی زبیر بھی میرے...
	چنئی: مشہور موسیقار اے آر رحمان کو ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) کے باعث اتوار کی صبح چنئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم چند گھنٹوں بعد انہیں ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دے کر ڈسچارج کر دیا۔ رحمان کے منیجر سنتھل ویلین کے مطابق، 58 سالہ موسیقار اب بالکل ٹھیک ہیں اور گھر واپس آ چکے ہیں۔ ان کی بہن اے آر ریحانہ نے سینے میں درد کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں صرف ڈی ہائیڈریشن اور معدے کی تکلیف ہوئی تھی۔ رحمان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سنتے ہی مداحوں نے سوشل میڈیا پر جلد صحتیابی کی دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے...
	میں گزشتہ دو دنوں سے ’’گھوڑوں کے شہر میں اکیلا آدمی‘‘ کے شہر اسلام آباد میں ہوں جہاں کی بحریہ یونیورسٹی میں میری بیٹی ایم ایس کر رہی ہے ،وہ اور اس کی دوست ایمان پچھلے پانچ سال سے اس شہر بے اماں میں موجود ہیں ،انہوں نے چار سال انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی میں بی ایس انگلش کے لئے گزارے میرا اور میری فاطمہ کا یہ وعدہ تھا کہ ہر مہینے میں اس سے ملنے آیا کروں گا مگر میں ایک بار بھی اپنے وعدے کے مطابق اسلام آباد نہ آسکا کہ یہاں ناگفتہ بہ حالات نے اجازت ہی نہ دی ۔میں اس بے مروت شہر کے اخبار کے ادارتی صفحہ پر ہر دوسرے دن کے سورج کے ساتھ...
	امریکی نائب صدر نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025  سب نیوز نیویارک (سب نیوز )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں، آئندہ مہینوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کی بیدخلی متوقع ہیامریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ گرین کارڈ ہولڈرز امریکی شہریوں جیسے حقوق کے مالک نہیں ہیں۔ انہوں نے محمود خلیل سے متعلق کہا کہ حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے...
	وقت کے ساتھ ساتھ صاف اور قابل تجدید توانائی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں ایک چھوٹی ونڈ ٹربائن قابل تجدید توانائی کے لیے گھریلو صارفین کا بہترین انتخاب ہوسکتی ہے۔ ڈچ اسٹارٹ اپ دی آرکیمیڈیز کی ایجاد کردہ LIAM F1 UWT انتہائی پرسکون ونڈ ٹربائن ہے جو شہری ماحول میں بغیر کسی رکاوٹ کے فٹ بیٹھتی ہے، یہ ونڈ ٹربائن  عملی طور پر سولر پینلز کا بھی مقابلہ کرسکتی ہے،شور کرنے والی روایتی ٹربائنوں کے برعکس LIAM F1 UWT کا قطر صرف 1.5 میٹر ہے اور اس کا وزن 100 کلوگرام سے بھی کم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رات کو بجلی پیدا کرنے والے سولر پینلز  کا کامیاب تجربہ، مگر یہ کام کیسے کرتے ہیں؟ اس...
	دنیا بھر میں انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے افراد میں 40 فیصد تعداد بچوں کی ہے جنہیں جنسی استحصال، گھریلو غلامی، نوعمری کی شادی، مسلح گروہوں میں بھرتی اور مجرمانہ سرگرمیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بچوں کے خلاف تشدد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی نجات مالا مجید نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کو بتایا ہے کہ غربت، غذائی عدم تحفظ، انسانی بحران اور نقل مکانی سے لے کر تشدد تک بہت سے بحرانوں کا باعث بننے والےمسلح تنازعات اس جرم کے بنیادی محرکات ہیں۔ بچوں کے سمگلر ان حالات کا سامنا کرنے والے لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی سرگرمیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے کام لے رہے...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پوسٹ نے رمضان میں مستحقین کو رقم گھر پہنچانے کی ذمہ داری کیوں پوری نہیں کی؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں اس کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان میں مستحقین کو گھروں میں رقم دینے کا اعلان کیا تھا، اور رقم کی تقسیم کے لیے ٹاسک پاکستان پوسٹ کو دیا گیا، تاہم وہ پنجاب حکومت کے اس منصوبے کی انجام دہی میں ناکام رہی۔ اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے حکام نے بتایا کہ رقم تقسیم کرنے کے لیے دیے گئے بعض ایڈریسز ٹھیک نہیں تھے، نیز ہم نے اسٹیک ہولڈر کے ساتھ میٹنگ میں کہا تھا کہ ایک دن میں رقم تقسیم...
	مصطفی قتل کیس میں مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنما کے بیٹے کے اثرا نداز ہونے کا انکشاف
	یہ بات بھی حیران کن رہی کہ پولیس چھاپے کے وقت ارمغان اکیلا 4 گھنٹے تک فائرنگ کرتا رہا اور ایک ڈی ایس پی سمیت دوسرے اہلکار کو زخمی بھی کیا مگر 4 گھنٹے تک پولیس اہلکار اس کو گرفتار نہ کرسکے جب تک کہ اس نے اپنے لیپ ٹاپ اور تیسرے آئی فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ نہیں کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفی قتل کیس میں مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنما کے بیٹے کے اثرا نداز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسی سہولت کاری کے باعث ملزم ارمغان کو ہر جگہ جو سہولت مل رہی ہے اور وہ اپنی مرضی سے بیان دیتا ہے جو اسے بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی قتل...
	جنوبی کوریا کے 43 سالہ معروف گلوکار وی سنگ چل بسے۔ کورین میڈیا کے مطابق 43 سالہ معروف گلوکار کا انتقال دارالحکومت سیؤل میں ہوا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ گلوکار کے گھر سے کال آنے کے بعد پولیس اور ریسکیو عملہ گھر پہنچا تو وہ انتقال کرچکے تھے۔  پولیس نے گلوکار کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب گلوکار کی ایجنسی نے بیان میں کہا ہے کہ وی سنگ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کا انتقال فیملی، دوستوں اور انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے۔ دوسری جانب کورین ایک اور معروف گلوکار کانگ چانگ مو (کے سی ایم) نے 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ بھی...
	کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصفطیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں روزانہ کی بنیاد پر نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں، اب نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ ہر محاذ پر ارمغان کو سہولت پہنچانے والا اور کوئی نہیں بلکہ ان کا ایک قریبی دوست ہے جو کہ ایک سیاسی جماعت کے سینئر سیاستدان کا چھوٹا بیٹا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابقارمغان کو ہر محاذ پر سہولت ملنے کے پیچھے کون سا دوست ہے؟ قابل اعتماد حلقوں میں مصطفیٰ قتل کیس سے منسلک تمام باتیں زیر بحث ہیں کہ کس کی مداخلت پر ارمغان نے جس لڑکی پر بیہمانہ تشدد کیا اس کی ایف آئی آر نہ درج ہونے دی جب...
	جنوبی کوریا کے 43 سالہ معروف گلوکار وی سنگ چل بسے۔ کورین میڈیا کے مطابق 43 سالہ معروف گلوکار کا انتقال دارالحکومت سیؤل میں ہوا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ گلوکار کے گھر سے کال آنے کے بعد پولیس اور ریسکیو عملہ گھر پہنچا تو وہ انتقال کرچکے تھے۔پولیس نے گلوکار کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب گلوکار کی ایجنسی نے بیان میں کہا ہے کہ وی سنگ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کا انتقال فیملی، دوستوں اور انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے۔دوسری جانب کورین ایک اور معروف گلوکار کانگ چانگ مو (کے سی ایم) نے 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کردیا۔ اس...
	 ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں جاری ہی۔ترجمان کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور  8 مشقیں کی گئیں۔آپریشنز میں سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جن سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوقیں، 20 ہینڈ گنز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان سے43 کلو گرام چرس، 2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کے لیے مشقیں بھی جاری ہیں، مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ،...
	پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 24گھنٹوں کے دوران 436سرچ اینڈ سویپ آپریشنز ،38اشتہاری مجرم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025  سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں جاری ہی۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور 8مشقیں کی گئیں۔آپریشنز میں سنگین جرائم میں ملوث 38اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جن سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوقیں، 20 ہینڈ گنز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان سے43 کلو گرام چرس، 2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد...
	لندن کے مشہور بگ بین ٹاؤر پر چڑھنے والے شخص کو بالآخر 16 گھنٹے کی کوششوں کے بعد اتار لیا گیا ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ لندن میٹرپولیٹن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے اس واقعے کو اختتام تک پہنچانے کے لیے لندن فائر بریگیڈ سروس کے ساتھ مل کر کام کیا اور خصوص اہلکاروں کو تعینات کیا تاکہ کسی انسانی جان کو نقسان پہنچنے کے امکان کو کم سے کم کیا جاسکے۔ مذکورہ شخص نے طویل گفت وشنید کے بعد کہا کہ وہ اپنی شرائط پر نیچے اتر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: واشنگٹن میں اسرائیل مخالف مظاہرے، کانگریس سے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ یہ واقعہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش...
	مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کی مزید 2 کمپنیز کی تفصیلات اور کال سینٹر کے 50 ورک اسٹیشنز قائم ہونے کے شواہد بھی تفتیشی اداروں نے حاصل کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد کیے جانے والے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ارمغان کے نام پر مجموعی طور پر 4 کمپنیز کی رجسٹریشن سامنے آئی ہے جس میں سے 2 پاکستان جبکہ 2 امریکہ میں رجسٹرڈ ہیں۔  ملزم کے گھر میں 50 ورک اسٹیشنز کی موجودگی کے شواہد بھی ملے ہیں جبکہ ملزم ارمغان کے ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹس کی...
	بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے رمضان المبارک میں روزہ نہ رکھنے پر سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ میدان میں آگئے۔ گزشتہ دنوں آئی سی سی چیمپئینز ترافی میں آسٹریلیا کیخلاف میچ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی میدان میں جوس پینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں ٹرول کیا جانے لگا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صارفین نے رمضان المبارک میں زورہ نہ رکھنے پر محمد شامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انکے مسلمان ہونے پر سوال اٹھایا۔ مزید پڑھیں: "ٹاس بھی کیوں کروارہے ہیں! بھارت سے پوچھ لیں کیا کرنا ہے" تاہم محمد شامی کو سپورٹ کرنے کیلئے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ میدان میں آگئے، انکا کہنا ہے کہ ایک کھلاڑی...
	اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 19 ہزار افراد کو رقوم جاری ہوچکیں، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی
	ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی خواجہ ذیشان سکندر کا کہنا ہے کہ ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت کم آمدنی والے 19 ہزار افراد کو بغیر سود کے 15 لاکھ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اس پروگرام سے ایک لاکھ افراد مستفید ہوں گے ۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ ذیشان سکندر نے بتایا کہ جن لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لیے پلاٹ نہیں ہے اب انہیں حکومت پلاٹ بھی دینے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب میں ان لوگوں کو گھر دیے جارہے ہیں جن کے پاس پلاٹ تو تھا مگر ان کے پاس گھر بنانے کے...
	اللہ تعالیٰ نے ہر روپ میں عورت کو گویا ایک قیمتی نگینہ بنا کر بھیجا ہے۔ وہ ہر روپ اور ہر رنگ میں خوب سجتی ہے۔ ماں ہے تو فخر کی عظیم داستان سمیٹتی ہے۔ بیوی ہے تو پاکیزگی کا احساس دلاتی ہے۔ بہن ہے تو محبتیں بانٹتی دکھائی دیتی ہے اور بیٹی ہے تو دل کا سکون محسوس ہوتی ہے۔ اماں، ابا کے گھر میں وہ ننھی سی بچی کھیلتی اٹھکھلیاں کرتی پھرتی ہے۔ ناز اٹھواتی، لاڈ جتاتی سب کی آنکھوں کا تارا ہوتی ہے۔ اس رنگ میں لاڈلی بیٹی ایسے سجتی ہے کہ ماں، باپ کا دل اس کے لیے صرف اچھے نصیب کی دعا کرتا ہے۔ بھائیوں کی راج دلاری ہوتی ہے۔ ابا کی تو اس میں...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) فروری میں برطانیہ میں ماہانہ بنیادوں پر جائیداد کی قیمتوں میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی جس سے گھر کی اوسط قیمت 298,602 پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔ اس ماہ مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ 2.9 فیصد رہا، جو جنوری میں بھی یہی تھا۔ ہیلی فیکس میں مورگیجز کے شعبے کی سربراہ امینڈا برائڈن کے مطابق، ’’فروری کے اعداد و شمار برطانیہ کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں نازک توازن کو نمایاں کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اسٹامپ ڈیوٹی میں تبدیلیوں کے لیے اپریل کی ڈیڈ لائن قریب آنے کے ساتھ ہی گھروں کی مانگ میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ اپریل سے برطانیہ میں گھر خریدنے والوں کے لیے اسٹامپ...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران بے ضابطگیاں کی گئیں۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں صحافی رؤف کلاسرا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بہت زیادہ بے ضابطگیاں کی گئیں۔ انہوں نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک امیدوار ریاض گھمن کا واقعہ بھی سنایا اور بتایا کہ کس طرح ان کی قربانیوں کے باوجود ایک ایسے سفارشی شخص کو ٹکٹ دے دی گئی جو 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرچکا تھا۔ شیر افضل مروت کے مطابق ریاض گھمن...
	بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے، سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی پی ٹی آئی سے بھی ڈسکس کریں گے۔ ریاست مخالف پروپیگنڈا، جے آئی ٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 15 ارکان طلبذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، حماد اظہر کو...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے ایک پولیس افسر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس میں جمعرات کے روز پولیس نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ ہولی کا تہوار سال میں ایک بار آتا ہے اور جن لوگوں کو ہولی کے رنگوں سے پریشانی ہو، انہیں گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے۔ اپوزیشن جماعتوں نے پولیس کے اس بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس طرح کے بیانات واضح "تعصب" کو ظاہر کرتے ہیں اور کسی افسر کے لیے یہ قطعی مناسب نہیں ہے۔ بھارت میں ہولی کا تہوار آئندہ جمعے کے...
	خیبر پختونخوا میں بھی سولر اسکیم کا اجرا ، 32 ہزار سے زائد گھروں کو مفت سولر یونٹس کی فراہم کا آغاز
	خیبر پختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے سولرائزیشن آف ہاؤسز کے باضابطہ اجرا کے ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ علی امین کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کے بحران اور طویل لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے سولرائزیشن اسکیم کا اجرا کیا ہے۔ ان کے مطابق سولرائزیشن منصوبے کے پہلے مرحلے کی پہلی کیٹگری کے تحت 32500 گھروں کو بالکل مفت سولر یونٹس فراہم کیے جائیں گے، ان سولر یونٹس میں سولر پلیٹس کے علاوہ، بیٹری،  پنکھے، لائٹس سمیت دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟ سولر سسٹم کے حصول کی لیے 25 لاکھ 38 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں،...
	یوں تو کراچی میں انوکھی طرز تعمیر کی مساجد لاتعداد ہیں لیکن کراچی کے علاقے لیاری میں ایک مسجد ایسی بھی ہے جو کشتی کے طرز پر بنائی گئی ہے اور یہ مسجد 2 سڑکوں کے بیچ میں بنائی گئی ہے۔ یوں کشتی مسجد کے نام سے مشہور اس مسجد کی عمر دہایوں پر محیط ہے لیکن یہ اصل میں کشتی مسجد تب بنی جب سڑک کی توسیع کے بعد معلوم پڑا کہ مسجد کی عمارت سڑک کے بیچ میں آنے سے گرادی جائے گی، ایسے میں اس مسجد کے گرد رہنے والی کچی کمیونٹی نے سڑک کی توسیع کے لیے اپنے گھروں کی قربانی دی اور مسجد کا مقام قائم رکھتے ہوئے ازسر نو تعمیر کی، جس کے لیے...
	پاکستان میں بھی عورتوں کے حقوق کا عالمی دن 8مارچ کو کافی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ عورتوں کے حقوق کے لیے کافی تقریبات ہوتی ہیں۔ حکومتیں بھی عورتوں کے حقوق کے لیے اپنی عزم کا اظہار کرتی ہیں۔ سیمینارز اور تقاریب منعقد ہوتی ہیں۔ سول سوسائٹی کی خواتین عورت مارچ کا بھی اہتمام کرتی ہیں۔ سب تقریبات میں عورت مارچ زیادہ توجہ حاصل کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ اس میں کوئی تعمیری بات ہوتی ہے بلکہ چند متنازعہ بینر عورتوں کی حقوق کی تمام تر توجہ کو ہائی جیک کر لیتے ہیں۔ ساری بحث ان بینرز کے گرد گھومنے لگتی ہے۔ اور پاکستان میں عورتوں کو جن مسائل کا سامنا ہے، کونسے حقوق ہیں...
	 لاہور:  ہر سال رمضان المبارک کے دوران لاہور میں مختلف ادارے اور مخیر حضرات سحر و افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں لبرٹی مارکیٹ میں سردار درشن سنگھ کا افطار دسترخوان اپنی خاص پہچان بنا چکا ہے، جہاں عام شہریوں، مسافروں اور مزدور طبقے کے لیے روزانہ افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے۔ سرفراز احمد، جو اس افطاری میں شریک تھے، نے سکھ برادری کے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں مزید برکت دے۔ سردار درشن سنگھ کے اس نیک کام کی شہرت بیرون ملک بھی پہنچ چکی ہے۔ امریکا سے آئے سردار اندرپریت سنگھ نے ان کے انسان دوستی کے جذبے کی تعریف کی اور بتایا کہ ان کا ذکر امریکا، کینیڈا...
	نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گزشتہ ہفتے پاکستان بھر میں موٹر ویز پر اوور اسپیڈنگ کو روکنے کے لیے ایک سخت نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے چلنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ گزشتہ روز موٹروے ایم4 اسلام پور گجراں میں موٹروے پولیس نے اس نئے قانون کے تحت 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے شخص کو روک کر نہ صرف اس کیخلاف مقدمہ درج کیا بلکہ حراست میں بھی لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: اووراسپیڈنگ کیخلاف موٹروے پولیس کی نئی...
	معروف گلوکار میکا سنگھ نے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی محبت کو یاد کرتے ہوئے دو دلچسپ قصے سنائے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میکا سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان کو ایک انگوٹھی تحفے میں دی تھی۔ جس پر شاہ رخ خان نے بہت محبت کا اظہار کیا اور میرا تحفہ قبول کرلیا لیکن اگلے روز مجھے کال کی اور کہا کہ پاجی یہ تو 50 لاکھ بھارتی روپے (پاکستانی سوا کروڑ سے زائد) کی ہے۔ میکا سنگھ کے بقول شاہ رخ خان نے اصرار کیا کہ اتنا مہنگا تحفہ مناسب نہیں۔ آپ یہ انگوٹھی واپس لے لیں لیکن میں نے کہا کہ میں آپ کا بڑا مداح ہوں اور آپ سے محبت...
	کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی، حبا بخاری اور اریز احمد، اپنی زندگی کے ایک نئے اور خوشگوار باب میں داخل ہو چکے ہیں۔ دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا اور اب وہ اپنی ننھی پری “اینور” کے والدین بننے کی خوشی منا رہے ہیں۔ یہ خوشخبری ان کے مداحوں کے لیے بھی باعث مسرت ہے، تاہم حالیہ دنوں میں اس جوڑی کو کچھ تنازعات اور تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ندا یاسر کے شو میں انکشافات حبا بخاری اور اریز احمد نے حال ہی میں معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کے پروگرام “شانِ سحور” میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے والدین بننے کے سفر کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں...
	حیدر آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی 44 سالہ معروف گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے۔  بھارتی شہر حیدرآباد میں رہائش پذیر گلوکارہ دو دن گھر سے باہر نہ آئیں تو سکیورٹی اور پڑوسیوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو گلوکارہ کو بے ہوش پایا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گلوکارہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلپنا نے خواب آور گولیوں کی بڑی مقدار کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور وہ گھر میں اکیلی تھیں۔گلوکارہ کے شوہر بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنئی سے حیدرآباد پہنچ گئے۔ پولیس نے...
	 صوبائی حکومت کی ستھرا پنجاب مہم کچرا پنجاب مہم بن گئی، مہم پر اہل لاہور نے سوالات اٹھادیے ہیں۔ لاہور میں چند ایک علاقوں کے سوا بیشتر مقامات پر کچرا ہی کچرا ہے، گندے نالے بھی کوڑے سے اٹے پڑے ہیں، عوام گھر گھر کچرا اٹھانے والوں کی راہ تکتے رہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم پاکستان کے دل لاہور کو بھی ستھرا نہ بنا سکی، شہریوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چائنا اسکیم، شاد باغ، ایل ڈے اے فلیٹس، ریلوے کالونی، چُنگی امرسدھو، کچا جیل روڈ، گجر کالونی، یوحنا آباد، فیروز پور روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں...
	لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ شکیلہ فضیلت کو رنگ ساز نے قیمتی موبائل کیلئے کرنٹ لگا کر قتل کیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کہ ملزم عظیم خاتون کے گھر پینٹ کر رہا تھا، فون دیکھ کر قتل کی منصوبہ بندی کی. ملزم نے پہلے خاتون کے سر پر بھاری چیز ماری بعدازاں کرنٹ لگایا۔محمد نوید نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد خاتون کے گھر سے چاول کی بوری بھی لیکر گیا.  گرفتار ملزم کے گھر سے چاول بھی برآمد کر لئے گئے، فون بھی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم عظیم  نے خاتون...
	بھارت کے علاقے کیرالہ میں بیجو نامی شخص نے اپنی بیوی اور اس کے دوست کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا۔ شوہر نے یہ جرم اپنی بیوی کے واٹس ایپ پر ’کِس ایموجی‘ دیکھ کر انجام دیا۔ ’کِس ایموجی‘ دوست کی طرف سے اس کی بیوی کو بھیجے گئے پیغام موجود تھا۔ پولیس کے مطابق بیجو نام کے ملزم (شوہر) کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کلنجور کا رہنے والا ہے۔ مقتولین کی شناخت ویشنوی (28 سال) اور اس کے دوست وشنو (30 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: ’تھمس اپ ایموجی‘ بھیجنے والے کینیڈین کسان کو بھاری جرمانہ بھرنا پڑگیا پولیس نے بتایا کہ وشنوی کے شوہر بیجو (32 سال) کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی ویشنوی...
	پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے بی آرٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ پر پابندی رمضان المبارک میں بھی برقرار رہے گی۔...
	خیبرپختونخوا حکومت نے بی آرٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔   حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔  کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ پر پابندی رمضان المبارک میں بھی برقرار رہے...
	زلزلہ کچھ لوگوں کے لیے جذباتی طور پر اتنا خوفناک ہو سکتا ہے کہ انہیں شہروں یا عام گھروں میں رہنا ترک کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ ایک ترک شخص جس نے 2023 میں ایک بڑے زلزلے میں اپنا گھر کھو دیا تھا، دو سال سے ایک چھوٹے سے غار میں تنہا رہ رہا ہے۔ کیونکہ وہ اسے کسی بھی انسان کے بنائے ہوئے ڈھانچے سے زیادہ زلزلے سے محفوظ سمجھتا ہے۔ فروری 2023 میں، جنوبی ترکی 7.8 کے زلزلے سے لرز اٹھا جس نے دسیوں ہزار افراد کی جانیں لے لیں اور کئی رہائشی علاقوں کو ملبے میں تبدیل کر دیا۔ تین بچوں کے والد علی بوزولان بھی زلزلے میں اپنا گھر کھو بیٹھے۔ اگرچہ وہ اور ان...
	رمضان کے دنوں میں مختلف علاقوں کے جغرافیائی محل و وقوع کی وجہ سے وہاں روزوں کا دورانیہ بھی مختلف ہوتا ہےہ دنیا کے ہر خطے میں روزے کا دورانیہ کہیں طویل تو کہیں مختصر ہوتا ہے۔ قطب شمالی کے قریب واقع شمالی یورپ کے ممالک جنہیں ’اسکنڈنیویئن ممالک‘ کہا جاتا ہے، وہاں اس سال طویل ترین روزے رکھے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا ان میں ناروے، فن لینڈ اور سویڈن جیسے ممالک شامل ہیں جہاں روزوں کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے تک طویل ہوسکتا ہے۔ اسی طرح اس خطے میں موجود الاسکا، گرین لینڈ اور آئس لینڈ جیسے ممالک میں بھی روزے کا دورنیہ 20 گھنٹے...
	 کراچی:  گورنر سندھ نے کراچی میں ٹریفک حادثات اور اسٹریٹ کرائمز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب شہر میں ٹریفک گردی نہیں چلے گی، اور ایک گھنٹہ کا اختیار مجھے دیں، کسی بھی حادثے یا اسٹریٹ کرائم کا سامنا نہیں ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان 2025 کے مقدس مہینے کی پہلی سحری کے موقع پر تمام امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو پہلی سحری کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلاحی ادارے لاکھوں افراد کو سحری فراہم کرنے میں معاونت کر رہے ہیں، اور اس کے علاوہ 20 ہزار کپڑے کے جوڑے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ گورنر سندھ...
	پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں  ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی مسلمان کا گھر گرا دیا۔   مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک مسلمان شہری کا گھر صرف اس وجہ سے مسمار کر دیا گیا کہ اس نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔  یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلمان شہری نے اپنے گھر میں ٹی وی پر پاک بھارت میچ دیکھتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا، جس پر  مقامی ہندو انتہا پسندوں نے اسے بھارت مخالف نعرے بازی قرار دیتے ہوئے مسلمان شہری کا گھر ہی گرادیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شہری پر الزام...
	مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے سے زائد مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد جلائے گئے مصطفیٰ عامر کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش جاری ہے ، اس کے ڈیفنس کے گھر سے 2 کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے ، ملزم غیر قانونی کال سینٹر کی کمائی کو امریکا میں کزن کو بھیجتا تھا، ملزم کا کزن امریکی ڈالر کا ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا کزن تمام رقم ملزم کے کرپٹوکرنسی کے...
	 طیب سیف:   موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب تیز رفتار گاڑیوں پر نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔ آئی جی موٹر وے پولیس نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا تو اس کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مزید برآں، جو ڈرائیور 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا، اس کی گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔  بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب...
	سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے وسیم اکرم کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹیم کی بہتری کے لیے کیمپس لگانے کا مشورہ دے دیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوگراج سنگھ کا وسیم اکرم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وسیم اکرم جیسے بڑے کھلاڑی ایسی مضحکہ خیز باتیں کر رہے ہیں اور ان کے اطراف موجود لوگ ہنس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر جی اتنے بڑے کھلاڑی ہو کر آپ موازنہ کر رہے ہیں روہت شرما، ویرات کوہلی کے ساتھ۔ آپ بیٹھے کیا کر رہے ہیں، پیسے کما رہے ہیں۔ جائیے اور ان پلیئرز کا کیمپ لگائے۔ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ میں سے کون...
	اپوزیشن اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، ہم کسی صورت حکومت کی دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے۔ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قومی کانفرنس کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی، عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ وی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کے لیے کوششیں کررہے تھے لیکن حکومت کی جانب سے اس میں روڑے اٹکائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کرکٹ ٹیم کے راستے سے 10 کلومیرٹر دور مارکی کو بک کیا پھر بھی روکا گیا، یہ اس حکومت کی کمزوری اور ناکامی...
	اپوزیشن اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، ہم کسی صورت حکومت کی دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے۔ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قومی کانفرنس کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی، عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ناجائز حکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی، اپوزیشن اتحاد یہ حکومت آئین اور کانفرنس کے نام سے گھبراتی ہے، شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کے لیے کوششیں کررہے تھے لیکن حکومت کی جانب سے اس میں...
	صیہونی ذرائع ابلاغ تباہی کی دو وجوہات بتاتے ہیں، پہلی وجہ مخدوش اقتصادی صورتحال اور دوسری وجہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان اور مغربی کنارے میں جاری جارحیت کیوجہ سے کشیدگی اور شدید سیکورٹی خدشات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی حملوں سے بے گھر ہونے والے اسرائیلیوں میں سے ہر پانچواں صیہونی اپنی ملازمت اور روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ جس سے اسرائیل کی جنگ زدہ معیشت پر مزید منفی اثر پڑا ہے۔ زیادہ تر پناہ گزینوں نے کئی مہینے اسرائیل کے اندر عارضی گھروں میں گزارے ہیں اور حکومتی امداد حاصل کی ہے اور ان کے اخراجات نیتن یاہو حکومت کے لئے اضافی مالی بوجھ ہیں، غزہ جنگ کے لیے فوجی...
	سوڈان کے دارالحکومت میں ایک فوجی طیارہ آباد علاقے میں گھروں پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خرطوم کے محلے میں گرنے والے سوڈانی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی تھی۔ فوجی طیارے میں لگنے والی خوفناک آگ میں جھلس کر طیارے میں موجود تمام فوجی افسران اور اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں خرطوم کے میجر جنرل بھی شامل ہیں جو شورش زدہ علاقے میں مخالف فورسز کے خلاف آپریشن میں کافی متحرک ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی جن میں فوجیوں سمیت وہ شہری بھی شامل ہیں جن کے گھروں پر جہاز گرا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں...
	شاہ رخ خان کا ممبئی کا بنگلہ ’منت‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ممبئی میں مشہور باندرا بینڈ اسٹینڈ کے سامنے واقع تاریخی بنگلے میں سیلفی لینے والے سیکڑوں شائقین روزانہ آتے ہیں جس میں شاہ رخ خان اور ان کا خاندان 25 سال سے زیادہ عرصے سے رہائش پذیر ہے۔ لیکن شاہ رخ خان آئندہ کچھ ماہ میں اپنے بنگلے سے نکل کر ایک اور بلڈنگ میں رہیں گے جس کی وجہ محلاتی بنگلے کی شاندار تزئین و آرائش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے کس فلم کے بعد اپنا پہلا گھر خریدا تھا؟ دراصل منت میں تزئین و آرائش کا کام مئی میں شروع ہونے والا ہے جس کے دوران بنگلے کی توسیع بھی...
	کراچی کے علاقے منظور کالونی کے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ گھر کے مالک کی خود سوزی کا نتیجہ نکلا۔بلوچ کالونی پولیس کے مطابق گھر کے مالک نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگائی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو کے مطابق منظور کالونی میں عیدگاہ چوک پر گزشتہ روز گھر میں آگ لگنے سے 67 سالہ ظفر لئیق جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ 17 سالہ اعظم جھلس کر زخمی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق حالات و واقعات کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا ہے کہ 67 سالہ ظفر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کیمیکل چھڑک کر مبینہ طور پر خود کو آگ لگائی۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کے...
	سلطنت پنجاب کے بانی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی گوجرانوالہ میں واقع تاریخی حویلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جنم بھومی محض کتابوں میں رہ جائے گی؟ اس منصوبے سے نہ صرف شہر کی تاریخی شناخت اجاگر ہوگی بلکہ وہاں سکھ یاتریوں کی آمد اور سیاحت کے فروغ کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں گوجرانوالہ حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جنم بھومی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی حویلی
	محمد مشتاق احمد کچرے میں موجود پلاسٹک کو آگ لگا کر تلف کرنا ماحول کے لیے خطرناک ہوتا ہے جبکہ اسی پلاسٹک کو کام میں لاتے ہوئے اس سے خوبصورت اشیا بنالی جائیں تو وہ ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط اور دیرپا بھی ثابت ہوتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ای ویسٹ اپنی ری سائیکلنگ کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کراچی میں جاری پھولوں کی نمائش میں ایک اسٹال پلاسٹک سے بنی اشیا کا بھی ہے۔ یہاں سجی ہر شے اس پلاسٹک سے بنائی گئی ہے جو کچرا بن چکا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
	جب میں امریکہ پہنچی: پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ ایرپورٹ پر قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہےکسی کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ ہو‘‘
	واشنگٹن ڈی سی —  ’’جب میں بیس بائیس سال قبل کراچی سے امریکہ کے نیو یارک ائیرپورٹ پر اتری تو مجھے پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ اس ملک میں قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہے قطار کسی بزرگ خاتون یا سینئیر سٹیزن کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ توڑی جائے۔‘‘ یہ کہانی ہے نیو یارک میں مقیم کراچی کے ایک موقر کالج کی پرنسپل ماہ جبیں کی جو امریکہ میں مستقل رہائش سے قبل پہلی بار امریکہ میں اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے امریکہ آئی تھیں ۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے...
	حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک زیر تعمیر سرنگ گرنے سے آٹھ مزدور 72 گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں۔ خراب موسم اور ملبہ ہٹانے میں مشکلات کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید رکاوٹیں درپیش ہیں۔ یہ حادثہ ہفتے کی صبح پیش آیا جب 43 کلومیٹر طویل سری سیلم لیفٹ بینک کینال (SLBC) سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ حادثے کے وقت پچاس مزدور سرنگ میں موجود تھے، جن میں سے 43 بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم آٹھ مزدور اب بھی اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کو نرم مٹی، ملبے اور تنگ راستوں کے باعث مزدوروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اب تک 33 کلومیٹر سرنگ کھودی جا چکی ہے، جبکہ 10 کلومیٹر باقی...
	بھارتی بزنس مین مکیش امبانی، جو کہ ایشیا کے امیر ترین اور دنیا کے بااثر ترین کاروباری شخصیات میں شمار ہوتے ہیں، ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔ ان کی فیملی ممبئی میں واقع دنیا کے مہنگے ترین گھروں میں شمار ہونے والے ”انٹیلیا“ میں رہتی ہے جو تقریباً 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف اپنی شاندار تعمیراتی ڈیزائن اور آسائشوں کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ یہاں کام کرنے والے ملازمین کی پرکشش تنخواہوں اور سہولیات نے بھی لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ امبانی خاندان کے ملازمین کی تقرری کا انوکھا طریقہ مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے گھر میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد تقریباً 600 سے...
	سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے ہر طرف خوف پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 140 کلو میٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ یہ بھی پڑھیں:جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے۔  گورنر سندھ کا محسن نقوی سے شکوہ سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے فوری بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ 
	اسلام آباد(نیوزڈیسک) لگژری اور دولت کی ایک الگ ہی پہچان ہوتی ہے ہر ملک میں ایسے گھر موجود ہیں جو اپنی شان و شوکت اور منفرد طرزِ تعمیر کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں آج ہم آپ کو پاکستان کے سب سے مہنگے گھر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کی شاندار خصوصیات نے بھارتیوں کو بھی دنگ کردیا ہے، اور اسے مکیش امبانی کے ”انٹیلیا“ سے بھی اعلیٰ قرار دیا جارہا ہے۔ ’رائل پیلس ہاؤس‘ پاکستان کا مہنگا ترین محل بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ڈاٹ کام“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سب سے مہنگا گھر ”رائل پیلس ہاؤس“ کہلاتا ہے، جو اسلام آباد کے پوش علاقے گلبرگ گرینز...
	صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی، معروف بزنس اور محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے نگران ایلون مسک نے وفاقی ملازمین سے ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی، رپورٹ جمع نہ کروانے والے ملازمین کو مستعفی ہونے کا مشورہ۔ Consistent with President @realDonaldTrump’s instructions, all federal employees will shortly receive an email requesting to understand what they got done last week. Failure to respond will be taken as a resignation. — Elon Musk (@elonmusk) February 22, 2025  امریکا کے وفاقی ملازمین کو ہفتے کے روز ایک ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ گزشتہ ہفتے میں کی گئی 5 چیزوں کو دستاویز کریں۔ انہوں نے میل میں وفاقی ملازمین پر واضح کیا ہے کہ...
	بھارت(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا جوش و خروش سرحد پار بھی عروج پر ہے اور بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے اہم میچ میں پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے۔بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے میچ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا۔ کھلاڑیوں سے پہلے پاک بھارت کرکٹ پنڈت بھی ٹکرا گئے دوسری جانب پلیئرز سے پہلے کرکٹ کے پنڈت ٹکرا گئے، پاک بھارت میچ کی پیشگوئی مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے، یہاں نہ پرانا ریکارڈ کام آتا ہے نہ پرانی پرفارمنس کام دکھاتی ہے۔نجی چینل کی خصوصی ٹرانسمیشن میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے...
	ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی کی ویلیو بہت کم ہے‘ ایک ڈالر کے تیرہ ہزار8سو سم ملتے ہیں‘ آپ سو ڈالر تبدیل کرائیں تو آپ کو تیرہ لاکھ اسی ہزار سم مل جائیں گے‘ پڑھے لکھے نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کی تنخواہیں ڈیڑھ سے دو سو ڈالر ہیں لیکن اس کے باوجود ازبکستان کے لوگ مطمئن ہیں۔ ان کے چہروں پر آسودگی‘ اطمینان اور سکون نظر آتا ہے‘ آپ کوپورے ملک میں بھکاری دکھائی نہیں دیتے‘ لوگ کسی کو دھوکا نہیں دیتے‘ ریستورانوں میں ٹپ کا رواج نہیں‘ ہم نے دو تین بار ویٹروں کو ٹپ دینے کی کوشش کی لیکن انھوں نے رقم لوٹا دی۔ ہوٹل سستے‘ ریستوران بہت اچھے اور ٹیکسیاں عام ہیں‘ عام شہری...
	بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے آرٹی فیشل انٹیلی چیٹ بوٹ سے اپنی 2 گھنٹے کی طویل گفتگو کے بعد کہا کہ یہ خوفناک بھی لیکن بہت دلچسپ بھی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کی کمپنی کے اے آئی چیٹ بوٹ Grok3 کے ساتھ گفتگو کی۔  اداکارہ نے بتایا کہ یہ حقیقت سے اتنا قریب تھا کہ ایک وقت میں بھول ہی گئی کہ میں کسی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے محو گفتگو ہوں۔ بالی ووڈ ہیروئن پریٹی زنٹا نے کہا کہ یہ تجربہ میرے لیے بہ یک وقت خوفناک بھی تھا اور دلچسپ بھی ہے۔ اداکارہ نے جہاں اے آئی چیٹ بوٹ تخلیق کرنے والوں کی...
	بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے آرٹی فیشل انٹیلی چیٹ بوٹ سے اپنی 2 گھنٹے کی طویل گفتگو کے بعد کہا کہ یہ خوفناک بھی لیکن بہت دلچسپ بھی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کی کمپنی کے اے آئی چیٹ بوٹ Grok3 کے ساتھ گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ حقیقت سے اتنا قریب تھا کہ ایک وقت میں بھول ہی گئی کہ میں کسی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے محو گفتگو ہوں۔ بالی ووڈ ہیروئن پریٹی زنٹا نے کہا کہ یہ تجربہ میرے لیے بہ یک وقت خوفناک بھی تھا اور دلچسپ بھی ہے۔ اداکارہ نے جہاں اے آئی چیٹ بوٹ تخلیق کرنے والوں کی مہارت اور قابلیت کی بھی تعریف کی...
	  —فائل فوٹو ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقوں بگن، مندوری، اوچت سمیت و دیگر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مزید 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن کے مطابق قافلے پر حملے، اشیائے خور و نوش کی لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔آپریشن میں اب تک 18 دہشت گردوں اور 12 سہولت کاروں سمیت گرفتار ہونے والوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔ لوئر کرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیارضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم ہے۔  آر پی او کے مطابق صوبائی حکومت نے جن دہشت گردوں کی...
	یہ الزام کہ صدر آزاد کشمیر کے خلاف مظاہرہ انڈین لابی یا مودی نے کروایا ہے سرا سر محض الزام ہے خدا کا خوف کریں یہ مظاہرہ برٹش کشمیریوں نے آزادکشمیر کے لوگوں کے حقوق کے لئے سخت یخ بستہ سردی اور بارش میں کھڑے رہ کر کیا ہے جو برطانیہ میں آباد ہیں مظاہرہ کرنا یا احتجاج کرنا اور حقوق کے لئے آواز بلند کرنا جمہوریت میں انسان کا بنیادی حق ہوتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا ہدف آزادکشمیر اور پاکستان اس وقت قطعی نہیں ہے بھارتی اپنے ہاں ملک میں ترقی کر رہے ہیں آٹی ٹی سمیت ہر شعبے میں چین کے مقابلے کی ریس میں آ رہے ہیں اور امریکہ اور یورپ تک کی تجارتی منڈیوں تک...
	لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اوپر جا رہی ہے تو اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، وہ سب سے پہلے اپنا ایڈوائزر بدلیں، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا۔کراچی میں ٹریفک حادثات پر گورنر سندھ کا کہنا تھا...
	 جی میل صارفین کو ایک نئے خطرناک سکیم سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے جو جدید طریقے استعمال کرکے ذاتی معلومات اور اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ حملے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے کیے جا رہے ہیں اور اس قدر پیچیدہ ہیں کہ کئی لوگ آسانی سے دھوکہ کھا چکے ہیں۔ برطانوی اخبار مرر کے مطابق امریکی ایف بی آئی نے سب سے پہلے گزشتہ سال مئی میں اس وقت اس خطرے کے بارے میں خبردار کیا تھا جب سائبر جرائم میں اے آئی کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ ان میں کچھ حملے اتنے شدید تھے کہ متاثرہ افراد نہ صرف اپنی رقم بلکہ اپنی شناخت بھی گنوا بیٹھے۔ ایف...
	لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، گورنر سندھ نے بانی پی ٹی آئی کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دیدیا ، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا،لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر ہاوس کے باہر امید کی گھنٹی بیل آف ہاپ لگی ہے اگربانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپناخط وہاں بھجوایا تو اس کاضرور جواب دیا جائیگا۔اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی معیشت اوپر...
	پشاور اور ژوب  سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔   زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اس سے قبل آج صبح بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 تھی اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز...
	  دیواروں پر گولیوں کے نشانات ،پہلی منزل پر سافٹ ویئر ہاؤس ، واک تھرو گیٹ بھی نصب کمرے کے قالین پر موجود خون کے نمونے مقتول مصطفی کی والدہ سے میچ ہو گئے، ذرائع کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی کیس کے ملزم ارمغان کے گھر واقع خیابان مومن میں جدید سیکیورٹی کیمرے ، گاڑیاں اور آٹو میٹک گیٹ لگا ہے ، دیواروں پر گولیوں کے نشانات بھی موجود ہیں، پہلی منزل پر سافٹ ویئر ہاؤس بھی بنا رکھا تھا، واک تھرو گیٹ بھی نصب تھا۔کمرے کے قالین پر موجود خون کے نمونے مقتول مصطفی کی والدہ سے میچ ہو چکے ہیں، 8 فروری کو ملزم نے پولیس چھاپے کے دوران گھر کے...