2025-10-22@00:10:17 GMT
تلاش کی گنتی: 32641
«ہیں جن کا موسیقی سے»:
(نئی خبر)
ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آ باد جانے کی تیاری کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالی گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہوگی۔ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں۔ 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا۔ چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اْس الیکشن کو کبھی نہیں مانا۔ سربراہ جے یو آئی کا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید صدر جبکہ زاہد اسلم اعوان سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف جبکہ سیکرٹری کے میاں عرفان اکرم تھے۔ نائب صدور میں خالد مسعود سندھو پنجاب‘ لیاقت ترین بلوچستان‘ فضل شاہ مہمند کے پی کے‘ لطف اﷲ آرائیں سندھ سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ جبکہ سردار طارق حسین ایڈیشنل سیکرٹری‘ سائرہ خالد راجپوت فنانس سیکرٹری‘ الٰہی بخش مینگل‘ شاہ رسول کاکڑ‘ ایگزیکٹو ممبر بلوچستان‘ ضیاء اﷲ درانی‘ راحیلہ بی بی کے پی کے‘ حافظہ مہناز ندیم عباسی ملتان بہاولپور‘ امجد شیرازی‘ جاوید عمران رانجھا پنجاب‘ ڈاکٹر شاہ نواز‘ ذوالفقار حیدر شاہ سندھ کی سیٹ...
سینیئر صحافی اور دی نیوز کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر عامر غوری کا کہنا ہے کہ اپریل 2025 میں اچانک ہندوستان میں کچھ ہوتا ہے وزیراعظم نریندر مودی بھاگتے دکھائی دیتے ہیں اور پھر 7 اور 10 مئی کے درمیان جو کچھ ہوتا اس سے پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہو جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق کور کمانڈر پشاور کا تبصرہ وی نیوز کے پروگرام ‘سیاست اور صحافت’ میں اینکر پرسن خرم شہزاد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا عامر غوری نے عالمی سطح پر پاکستان پذیرائی اور کامیابیوں کے حوالے سے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہمارے فیلڈ مارشل سید...
تنگ گلیاں کمرشل تعمیرات کے شکنجے میں، رہائشیوں کی زندگیاں مفلوج ہو گئیں لیاقت آباد نمبر 4 پلاٹ 351, 489 پرغیرقانونی تعمیرات ، حکام خاموش شہر قائد کے رہائشی علاقوں میں انسانی آبادی سے کہیں زیادہ کمرشل پلازوں اور دکانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔وسطی کے علاقے لیاقت آباد کی گلیوں میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی تجارتی تعمیرات نے نہ صرف گلیوں کو تنگ کر دیا ہے ،بلکہ انہیں عملاً ناقابل عبور بنا دیا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشی صفدر علی نے بتایا ‘‘ہماری گلی میں چار فٹ کی جگہ پر تین منزلہ پلازہ کھڑا کر دیا گیا ہے ۔ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مہینوں سے ہمارے علاقے میں داخل نہیں ہو سکیں‘‘۔صورت...
واشنگٹن: امریکی دباؤ اور سخت تجارتی شرائط کے بعد بالآخر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں 50 فیصد کمی کر دی، جس سے ایک بار پھر بھارت کی خود مختار خارجہ پالیسی کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان حالیہ مذاکرات میں امریکا نے واضح کیا کہ روسی تیل کی درآمدات جاری رہنے کی صورت میں بھارت کو بھاری اقتصادی دباؤ اور اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نتیجے کے طور پر بھارتی ریفائنریوں نے پہلے ہی روس سے تیل کی درآمدات نصف کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کمپنیاں مرحلہ وار روسی تیل پر انحصار ختم کرنے کی تیاری کر رہی...
ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کبھی نہیں مانا، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہو گی۔ مولانافضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھائے گئے، انہیں بھوکا مارا گیا،...
اداکارہ اور ڈائریکٹر انجلین ملک کینسر سے زندگئی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کی کیمو تھراپیز بھی ہوئی ہیں۔ انجلین ملک نے بیماری کا پتہ چلنے کے پہلے روز سے اب تک ایک مرحلے مرحلے پر مداحوں کو اعتماد میں لیا اور صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔ اپنی بیماری کے حوالے سے بالخصوص خواتین کو اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے اووری کے کینسر کی علامات کی نشاندہی کی۔ انجلین ملک نے بتایا کہ یہ ایک خاموش بیماری ہے جس کی اکثر دیر سے تشخیص ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات بہت معمولی اور نظر انداز کی جانے والی ہوتی ہیں۔ انجلین ملک نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ اووری کینسر کی علامات کیا ہیں۔ یہ کینسر صرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251017-08-24 حیدرآباد (نمائندہ جسارت) غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان کا امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا نا انتہائی شرم ناک ہے۔ اسرائیلی کنیسٹ میں ٹرمپ کے اِس بیان کہ امریکا نے اسرائیل کی فتح کے لیے بے پناہ اسلحہ دیا ہے نے ثابت کر دیا ہے کہ ٹرمپ امن کا داعی نہیں بلکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کی جس شرم ناک انداز میں چاپلوسی کی اس سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔موصوف نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت ریلوے ڈویژن ملتان کی مجموعی کارکردگی پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژن کی کارکردگی، آمدنی، سولرائزیشن منصوبے اور اینٹی اِنکروچمنٹ مہم کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ کسی اور کی زمین لینی نہیںاور ریلوے کی زمین چھوڑنی نہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ

وفاقی وصوبائی حکومتوں کی نا اہلی،عوام بجلی و پانی کے بحران،انفرا اسٹریکچر کے مسائل اور اسٹریٹ کرائم کا شکار ہیں،منعم ظفر خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ کراچی میں بد امنی،مسلح ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں میں شہریوں کی اموات اورعوام کے دیگر مسائل کے حوالے سے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کی نااہلی و ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کے عوام لاقانونیت و بد امنی ، بجلی وپانی کے بحران ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں او ر انفرااسٹرکچر کی تباہ حالی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں ، 22 سال گزرنے کے باوجود کے فور منصوبہ مکمل نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی اور کراچی دشمنی کا کھلا ثبوت...
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل موسوی کے مطابق صیہونی حکومت کو سبق سکھانے اور یمن کے خلاف حملوں کا جواب دینے میں شہید کمانڈر کے اقدامات نے فیصلہ کن اور متاثر کن کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل موسوی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر جنرل محمد عبدالکریم الغماری ایک ذہین اور دلیر کمانڈر تھے، جنہوں نے یمنی قوم کی عزت اور آزادی کے دفاع اور فلسطینی کاز کی حمایت میں ایمان اور حوصلے کے ساتھ اسٹریٹجک کردار ادا کیا۔ انہوں نے یمن کی مزاحمتی قوم کی تعریف کی جو ملت اسلامیہ اور فلسطین کے دفاع کے لیے فرنٹ لائن پر ہیں۔...
پاکستان نے افغان طالبان کی سیز فائرکی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں اطراف بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان نے افغان صوبہ قندھار اورکابل میں نپے تلے فضائی حملے خالصتاً افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پرکیے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزراء نے ملاقاتیں کیں، جس میں داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی، صدر اور وزیراعظم نے افغان جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی چوکسی اور مہارت کی تعریف کی، وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سلامتی کا ہر صورت دفاع...
اسلام ٹائمز: دونوں ممالک کے درمیان معاملے کو ایک اور زاوئیے کیساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کیطرف سے افغانستان میں بگرام اڈہ واپس لینے کی بات کے بعد پاکستان نے اب ایک امریکی پراکسی کے طور پر طالبان پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ امریکہ اور اسلام آباد کیطرف سے مطلوبہ سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی مراعات فراہم کرے۔ شام میں بشار الاسد کے زوال کیساتھ اسکی جنوبی سرحدوں پر یہ پیش گوئی کی جا سکتی تھی کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی کے مطابق پاکستان کو اپنی شمالی سرحدوں پر بھی ایسی ہی رعایتیں دی جائیں گی۔ اسکے نتیجے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان اور طالبان کے درمیان یہ کشمکش اتنی آسانی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ایک بار پھر سیاست دانوں کی طرح دھڑلے سے پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوںنے کہا کہ دہشت گردی میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں جن میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا ایک نکتہ یہ بھی تھا کہ اس حوالے سے ایک بیانیہ بنایا جائے گا مگر ایسا بیانیہ کبھی نہ بن سکا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کی جاتی ہے لیکن کیا ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے۔ اگر دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے ہیں تو پھر جنگیں کبھی نہ ہوتیں۔ انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی 75 فی صد آبادی کا انحصار زرعی شعبہ سے وابستہ ہے جبکہ صوبہ سندھ ایک زرعی صوبہ ہے، بدقسمتی سے دیگر شعبوں کی طرح زراعت کا شعبہ بھی حکومتی عدم توجہ، بے حسی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے۔ ہمارا کسان ہمارے لیے اناج پیدا کرنے اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچانے کے لیے سردی ہو یا گرمی پورا سال اپنے بال بچوں کے ساتھ محنت کرتا ہے مگر جب ان کو صلہ ملنے کا موقعہ آتا ہے یعنی فصل اُترتی ہے تو ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا اور انہیں محنت کا پھل نہیں ملتا۔ سندھ کی خوشحالی بھی کاشت کاروں کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ زراعت اور اس سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گودار میں پانی کے بدترین بحران پر جماعت اسلامی کے رہنما اور ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن کی کوششوں سے پانی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے لیکن مکمل طور یہ بحران حل نہیں ہوسکا اور ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ ٹینکروں کے ذریعے گودار کے عوام کو پانی کی فراہمی اور پانی کے بحران کا حل مستقل حل نہیں۔ مستقل حل کے لیے مولانا ہدایت الرحمن مستقل کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں مولانا ہدایت الرحمن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ضلع گوادر میں پانی بحران کے مستقل حل کے لیے تحریری تجاویز وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی۔ جس میں گوادر سے میرانی ڈیم تک فوری طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ یو سی ون بلاک 19 میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر پیور بلاک سے کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر یو سی چیئرمین عاصم مخدوم، وارڈ کونسلر، X.E.N بی اینڈ آر محمد سہیل خان اور علاقے کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پیور بلاک سے قبل علاقے میں واٹر اور سیوریج کی لائنوں کی درستگی اور تبدیلی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے تاکہ شہریوں کو دیرپا سہولت فراہم کی جا سکے۔شہریوں کو صاف ستھرا اور پْرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے گلبرگ ٹاؤن میں عوامی سہولتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو کے ہمراہ یو سی مظفرآباد، ملیر کا دورہ کیا اور انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے انکاری والدین سے ملاقات کر کے انہیں پولیو ویکسین کی افادیت سے آگاہ کیا اور خود اپنے بچوں کو قطرے پلا کر مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک مہم کے نتائج اطمینان بخش ہیں اور ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر بچے تک ویکسین پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ شاہینہ شیر علی نے مقامی ایم پی اے محمود عالم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
فائل فوٹو سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں پاک افغان مسائل کا حل نکلتا نظر نہیں آرہا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان سمجھتے ہیں کہ پاکستانی معاشرہ اب تک اُن کے خلاف یک زبان نہیں ہے، ہمیں اب چاہیے کہ یک زبان ہوکر اُن سے کہیں کہ بس بہت ہوگیا۔ محمد سعید نے مزید کہا کہ 2021 کے بعد سے ریاستی، غیر ریاستی اور سفارتی سطح پر پاکستان ہر طرح سے افغانستان سے بات چیت کرچکا ہے۔ سابق چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایک ہزار سے زائد حملوں میں تین ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کی فوڈ کمپنی نیسلے نے آئندہ 2برس میں دنیا بھر میں 16 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلپ نیو راتل نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور نیسلے کو بھی پہلے سے زیادہ تیزی سے بدلنا ہوگا۔ اس تبدیلی میں مشکل مگر ضروری فیصلے شامل ہیں جن کے تحت ملازمین کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔ نیسلے کی جاری کردہ 9ماہ کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی فروخت میں 1.9 فیصد کمی واقع ہوئی جو 65.9 ارب سوئس فرانکس (83 ارب امریکی ڈالر) تک محدود رہی۔ اعلان کے مطابق 12ہزار وائٹ کالر نوکریاں ختم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ابیپورہ شہر سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ مقامی حکام نے تصدیق کی کہ انڈونیشیا میں آنے والے اس زلزلے سے بحرالکاحل میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی فلپائن میں 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی تھی اور ساحلی علاقوں کے مکینوں کو بلند مقامات پرمنتقل ہونے کا حکم دے دیا گیا تھا۔جنوبی فلپائن کا صوبہ داواؤ شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا تھا۔ انٹرنیشنل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں گزشتہ سال اربوں روپے مالیت کے 80 ہزار فون چوری ہوئے اور چھینے گئے۔ لندن پولیس نے انکشاف کیا کہ زیادہ تر موبائل دیگر ممالک بھیجے جا رہے تھے۔میٹروپولیٹن پولیس کی تحقیقات کے مطابق جرائم اب محض گلی محلوں کی واردات نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر منظم نیٹ ورک کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ پولیس نے گزشتہ ماہ شمالی لندن میں چھاپوں کی ایک سیریز کے دوران تقریباً 2ہزار چوری شدہ فونز اور 2لاکھ پاؤنڈ نقدی برآمد کی۔ یہ کارروائیاں ان دکانداروں اور درمیانی سطح کے خریداروں کے خلاف کی گئیں جو چوری شدہ فونز کو ہانگ کانگ، چین اور الجزائر جیسی منڈیوں میں بھیجنے والے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ بالمشافہ ملاقات پر اتفاق ہوگیا جس سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکانات روشن ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اب بات کا انکشاف صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک انتہائی نتیجہ خیز اور مثبت ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں بڑی زبردست پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دوبدو ملاقات پر اتفاق کرلیا جو جلد ہی ہنگری میں ہوگی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے مشیر بھی اگلے ہفتے ملاقات کریں گے جن کی قیادت امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کریں گے۔ خیال رہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک کی پیرنٹ کمپنی کے ای ایس پاور لمیٹڈ (کے ای ایس پی) کے ڈائریکٹر شان اے اشری نے ان خبروں کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حسن چشتی نے سعودی سرمایہ کار کے ساتھ کیای ایس پی میں اپنے مبینہ حصص کی فروخت کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔یہ وضاحت کے الیکٹرک کی جانب سے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں سامنے آئی۔ال جمایا پاور لمیٹڈ (اے جے پی) جو کے ای ایس پی کے بڑے شیئر ہولڈرز میں شامل ہے کی طرف سے جاری کردہ خط میں شان اے اشری نے کہا کہ کے ای ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کمپٹیشن کے قانون پر ماہرین کی لیکچر سیریز کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے سیشن منعقد کیا، جس میں معروف ماہر معیشت ڈاکٹر اور پرائم انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹرعلی سلمان نے ‘‘ پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں مساوی مواقع’’ کی اہمیت کے موضوع پر لیکچر دیا۔کمپٹیشن کمیشن کے ہیڈ آفس میں منعقدہ لیکچر کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کی، جبکہ کمیشن کے ممبران، ڈائریکٹر جنرلز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر سلمان نے ‘‘لیول پلئنگ فیلڈ’’ کے تصور پر اقتصادی اور معاشرتی ضابطہ کے زاویے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ برابر مواقع اور برابر قوانین ایک جیسے نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نماز میں جسم کے اعضا وجوارح اپنی ہیئت اور فعل سے شریک ہوتے ہیں، زبان اپنے اذکار سے شریک ہوتی ہے، اور یہ دونوں مل کر دل کے لیے راستہ ہموار کرتے ہیں، کہ وہ اپنے جذبات وکیفیات کے ساتھ شامل ہوجائے، کیوں کہ نماز مکمل ہوتی ہی اس وقت ہے، جب جسم اور زبان کے ساتھ دل بھی نماز میں شامل ہوجائے۔ خاص بات یہ ہے کہ نماز کے افعال، نماز کے اقوال اور نماز کی کیفیت، یہ تینوں آپس میں مکمل ہم آہنگ ہیں، اور تینوں ہی ضروری ہیں، کسی ایک کی کمی بہت بڑی کمی کا احساس دلاتی ہے۔ اللہ پاک نے نماز کے لیے ایسے افعال اور اقوال کا انتخاب کیا ہے، جو نماز...
کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا تجرباتی فارمیٹ ٹیسٹ20 متعارف کرایا گیا ہے، جسے اسپورٹس انٹرپرینیور گورو بھیروانی نے باضابطہ طور پر پیش کیا۔ اس فارمیٹ کا مقصد روایتی اور جدید کرکٹ کے انداز کو یکجا کرنا ہے، تاکہ وہ شائقین جو ٹیسٹ اور ٹی20 دونوں کو پسند کرتے ہیں، انہیں ایک نئی شکل میں کرکٹ سے جوڑا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ20 بنیادی طور پر 80 اوورز پر مشتمل ایک روزہ طرز کا ٹیسٹ میچ ہے، جس میں دونوں ٹیمیں دو دو اننگز کھیلیں گی۔ یعنی مجموعی طور پر میچ میں 4 اننگز ہوں گی، بالکل ٹیسٹ کرکٹ کی طرح۔ https://Twitter.com/arifamin045/status/1978894352161345746 میچ کا نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا کی صورت میں نکل سکتا ہے، جبکہ کھیل کو...
غزہ کے سرکاری انفارمیشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی فوج کیجانب سے حوالے کی گئی شہداء کی لاشوں پر پائے جانیوالے ہولناک تشدد کے گہرے نشانات، قابض صیہونی رژیم کی بربریت کا ایک اور ثبوت ہیں اسلام ٹائمز۔ غزہ کے سرکاری انفارمیشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 120 شہداء کی لاشیں حوالے کی گئی ہیں جن میں سے درجنوں نامعلوم ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ فلسطینی شہداء کی ایک بڑی تعداد کے خلاف قتل، سرعام سزائے موت اور منظم تشدد کے جرائم کا ارتکاب ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض شہداء کی لاشوں کی گردنوں پر پھانسی دینے اور رسیوں کے واضح نشانات دیکھے گئے کہ جو موت سے...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق طالب علموں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کو کچلنے کی ناکام کوشش میں مہلک کریک ڈاو ¿ن کا حکم دینے کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے شیخ حسینہ نے بھارت سے واپسی کے عدالتی احکامات کی نفی کی ہے، چیف پراسیکوٹر تاج الاسلام نے عدالت کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس مقدمے میں سابقہ وزیراعظم کے لیے اعلیٰ ترین سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ملک میں ایک قتل کے لیے ایک سزائے موت کا قانون ہے، 1 ہزار 400 افراد کے قتل کے لیے شیخ حسینہ کو 1...

کیا پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق کور کمانڈر پشاور کا تبصرہ
پشاور کے سابق کور کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ حسن اظہر حیات کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ ہماری افغان پالیسی درست نہیں ہے لیکن جتنی صاف اور واضح آج کل پاکستان کی افغان پالیسی ہے اتنی کبھی نہیں رہی۔ یہ بھی پڑھیں: امید ہے کہ افغانستان کی قیادت بھارت کی چال میں نہیں آئے گی، احسن اقبال اے آر وائی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ حسن اظہر حیات نے کہا کہ افغانستان پراکسیز کا پلے گراؤنڈ رہا ہے لیکن اس کو چاہیے کہ وہ پراکسی والا کام ختم کردے۔ لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ حسن اظہر حیات نے کہا کہ پہلے افغانستان کا سینٹر آف گریویٹی کابل ہوتا تھا لیکن اب قندھار اور پکتیکا بھی...
جکارتا: انڈونیشیا نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت میں تباہی مچانے والے جے-10 لڑاکا طیارے چین سے حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیرِدفاع سجفری سجم الدین نے اعلان کیا کہ ’اُن کا ملک چین سے جے-10 لڑاکا طیارے حاصل کرنے جارہا ہے‘۔ انڈونیشیا کے وزیردفاع سجفری سجم الدین نے ممکنہ دفاعی سودے کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم انہوں نے کہا یہ طیارے بہت جلد جکارتا کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے دیکھے جاسکیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چینی تجزیہ کار نے بتایا کہ چینی جے-10 طیارےکم لاگت میں بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں جن کو ایک بہترین آپشن کے طور پر ہتھیاروں کی عالمی مارکیٹ میں دیکھا جارہا ہے۔ واضح...
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں کوئی بھی غیر قانونی افغان شہری مقیم ہے تو حکومت اس کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے، کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں اور گرفتاری کے بعد کئی افراد کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی ایک ہنس مکھ انسان اور اچھے پارلیمینٹرین تھے اور سندھ اسمبلی کے بیلنس اسپیکر رہے، اسپیکر کے طور پر ان کی خدمات بہترین رہی ہیں، یہ ان کے لواحقین کے لیے انتہائی دکھ کی گھڑی ہے، اللہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص کی طلاق کے موقع پر شادی جیسے جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنی علیحدگی کو خوشی کے موقع کے طور پر مناتے ہوئے نظر آتا ہے۔یہ ویڈیو ڈی کے برادر نامی ایک ڈیجیٹل کریئیٹر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، جسے اب تک تین ملین سے زائد ناظرین دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شخص کی والدہ اسے دودھ سے غسل دیتی ہیں، بالکل اسی طرح جیسے شادی کی رسم میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ دلہا جیسا لباس پہن کر ایک کیک کاٹتا ہے، جس پر نمایاں حروف میں لکھا ہے طلاق مبارک۔ویڈیو کے ساتھ دیے گئے کیپشن میں وہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد دیہی خواتین کی محنت، جدوجہد اور خدمات کو سراہنا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی دیہی خواتین محنت، محبت، احساسِ ذمہ داری اور قربانی کی بہترین مثال ہیں، جن کی بدولت صوبے کی زمین زرخیز ہوتی ہے، گھر آباد رہتے ہیں اور ملک کی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہی عورت صرف محنت کش نہیں بلکہ پنجاب کی ترقی میں ایک فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیہی خواتین سمیت ہر عورت کا تحفظ ان کی "ریڈ لائن” ہے۔ ان کا کہنا تھا...
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کبھی نہیں مانا، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہو گی۔ 44 سال بعد اسلامی چھاترو شبر نے چٹاگانگ یونیورسٹی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل...
اپنے خط میں لکھا کہ آر ایس ایس سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کیساتھ ساتھ عوامی میدانوں میں اپنی شاخیں چلا رہی ہے، جہاں نعرے لگائے جاتے ہیں اور بچوں اور نوجوانوں کے ذہنوں میں منفی خیالات ڈالے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرناٹک کے وزیر پرینک کھرگے نے ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست کے سرکاری افسران اور ملازمین کو آر ایس ایس اور اس طرح کی دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام پروگراموں اور سرگرمیوں میں حصہ لینے سے سختی سے منع کریں۔ پرینک کھرگے نے سرکاری افسران کو اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے کرناٹک سول سروسز (کنڈکٹ) قوانین کا حوالہ دیا ہے۔ اپنے 13 اکتوبر کے خط میں...
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہید سید حسن نصراللہ کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد، بصیرت اور عملی جدوجہد کے پہلوؤں پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی اور شہید مقاومت کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک و اصغریہ خواتین کے زیر اہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے حیدرآباد کے بتول ہال میں ’سردار شھداءِ قدس و انقلاب اقصیٰ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس زیدی، اصغریہ تحریک کے چیئرمین انجینئرز سید حسین موسوی، خانہ فرہنگ ایران حیدرآباد کے ڈائریکٹر آغا رضا پارسا،...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ایک سلجھا ہوا، ایماندار اور سمجھدار نوجوان ہے، امید ہے وہ صوبے میں گورننس، امن و امان اور عوامی توقعات کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بتایا کہ وہ سہیل آفریدی کو گزشتہ 16 سے 17 سال سے جانتے ہیں، جب وہ کالج میں داخل ہوا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب وہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر تھے اور پارٹی کی حکومت بھی نہیں بنی تھی، اُس وقت انہوں نے مراد سعید، مینہ خان اور سہیل آفریدی کو سیاسی کارکن بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے...
بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے عوام سے جھوٹے وعدے کر کے اقتدار تو حاصل کیا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد ایک بھی چناوُی وعدہ نظر نہیں آرہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کی جانب سے بڈگام اور نگروٹہ سیٹوں کے لئے آج امیدواروں کا اعلان کیا گیا وہیں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی بڈگام کی نشت پر اکثریت سے کامیابی درج کرے گی۔ موصوف آج جنوبی کشمیر کے ترال میں "آتم نربھر بھارت" پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا کے ساتھ بات کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس ایک سال کے اندر ہی عوام میں بے نقاب ہوچکی ہے...
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے شرپسندی، توڑ پھوڑ یا پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی کوشش کی تو اس کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، جن میں 10 سے 14 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں صوبے کی سیکیورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس عوام کی جان...
یورپ نے اپنی فضائی حدود کے تحفظ اور دفاعی خودمختاری کے لیے دیوار چین کی طرز پر ایک شاہکار تعمیر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے اس نئے دفاعی منصوبے "یورپی ڈرون ڈیفنس انیشی ایٹو" پر کام شروع کر دیا ہے، جس میں یورپ کی مشرقی سرحدوں پر ایک "ڈرون وال" (Drone Wall) کی تعمیر کا تصور شامل ہے۔ یہ منصوبہ جمعرات کو پیش کی گئی ایک دفاعی روڈ میپ کا حصہ ہے، جس کا مقصد 2026 کے آخر تک ابتدائی دفاعی نظام کو فعال کرنا اور 2027 تک مکمل طور پر آپریشنل سسٹم قائم کرنا ہے۔ ڈرون وال کا یہ منصوبہ روسی ڈرونز کی مسلسل فضائی خلاف ورزیوں اور سیکیورٹی خدشات...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے آخری لمحے تک مذاکرات جاری رہے، مگر ہر بار ان کی شرائط میں اضافہ ہوتا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ صرف ایک جماعت کا نعرہ نہیں، یہ ہم سب کا ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ایل پی سے مسلسل کہا گیا کہ واپس چلے جائیں، کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوگی، مگر ان کی ریلی کے مطالبات فلسطین سے زیادہ مخصوص افراد کی رہائی پر مرکوز تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی صرف ان عناصر کے خلاف کی گئی جنہوں نے اسلحہ اٹھایا اور تشدد کیا۔ان لوگوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنایا، مسلح جتھوں نے فائرنگ کی لیکن ٹی ایل پی قیادت کے سوا کسی بھی مدرسے یا عالم دین کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی دی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جو لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ مذاکرات نہیں ہوئے، وہ غلط بیانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایل پی کے اعلیٰ عہدیدار ڈھائی بجے تک سرکاری ٹیم کے ساتھ مذاکرات کرتے رہے، ہم نے...

احتجاج کرنے والوں سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے پوچھیں احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور؟محسن نقوی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے پوچھیں کہ احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور؟ اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سوائے مذہبی جماعت کے عہدیداران کے کسی بھی مدرسے یا علماء کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا، کسی مذہبی جماعت اور علماء کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کل اظہار تشکر منایا جائے گا، کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔تحریک لبیک والوں سے آخری وقت تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے کہا گیا کہ واپس چلے جائیں، کچھ نہیں کہا جائے...
فوٹو: اسکرین گریب وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے پوچھیں کہ احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور؟اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سوائے مذہبی جماعت کے عہدیداران کے کسی بھی مدرسے یا علماء کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا، کسی مذہبی جماعت اور علماء کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کل اظہار تشکر منایا جائے گا، کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔محسن نقوی نے کہا کہ تحریک لبیک والوں سے آخری وقت تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے کہا گیا کہ واپس چلے جائیں، کچھ نہیں کہا جائے گا، تشدد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کے لیے نیا موسم سرما شیڈول جاری کر دیا ہے جو 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔نئے شیڈول میں متعدد ٹرینوں کے روانگی کے اوقات، اسٹاپس اور بحال شدہ سروسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو موسمِ سرما میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ریلوے حکام کے مطابق 16 ٹرینوں کے روانگی اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے جبکہ تین ٹرینوں کے مخصوص اسٹیشنوں پر اسٹاپ ختم کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ چار معطل شدہ ٹرینیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں اور اب باقاعدہ طور پر شیڈول میں شامل ہوں گی۔نئے شیڈول کے تحت علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7 بج کر 30...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے حماس اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے غزہ میں ہلاک ہو جانے والے یرغمالیوں کی باقیات کی واپسی اور بڑے پیمانے پر امداد کی فراہمی کے وعدوں کو پورا کریں۔رابطہ کار نے فریقین سے کہا ہے کہ وہ معاہدے کی شرائط کو سودے بازی کے ذریعے کے طور پر استعمال نہ کریں جبکہ غزہ میں شہریوں کی نئی ہلاکتوں اور ماورائے عدالت قتل کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی پرامید اور نازک لمحہ ہے۔ فلسطینی، اسرائیلی اور خطے بھر کے لوگ امن قائم ہوتا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش ادارے کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے اور اس کے تین بنیادی مقاصد، امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے مابین بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے تجاویز کا مجموعہ سامنے لائے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ تجاویز پیش کرتے ہوئے رکن ممالک کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کو موجودہ عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے کون سی بنیادی اصلاحات اور پروگراموں کی نئی ترتیب درکار ہے۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نظام کے لیے ان کی سوچ بالکل واضح ہے۔(جاری ہے) اس کے اداروں کو آپس میں تعاون...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) عالمی ادارۂ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک دنیا بھر میں 14 کروڑ لوگوں کو شدید بھوک کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ انسانی امداد میں کمی کے باعث چھ بحران زدہ علاقوں میں خوراک پہنچانے کے لیے اس کی کارروائیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی مککین نے کہا ہے کہ افغانستان، جمہوریہ کانگو، ہیٹی، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور سوڈان میں اس کے امدادی پروگرام کڑے مسائل سے دوچار ہیں اور یہ صورتحال مزید بگڑنے کو ہے۔ راشن کی فراہمی میں ہونے والی ہر کٹوتی کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بچہ بھوکا سوتا ہے، کوئی ماں اپنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی ویب سائٹ ایکس نے صارفین کے پروفائلز میں مزید معلومات شامل کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ آسانی سے سمجھ سکیں کہ وہ کس سے بات کر رہے ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ نیا فیچر اس لیے متعارف کرایا جا رہا ہے کیونکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ایسے بوٹس بنانا آسان ہو گیا ہے جو انسانوں کی طرح بات کر سکتے ہیں، ایکس کا مقصد یہ ہے کہ صارفین یہ جان سکیں کہ جو شخص ان سے بات کر رہا ہے وہ اصلی ہے یا نہیں۔نئے فیچر کے تحت صارف کے پروفائل پر درج ذیل معلومات دکھائی جائیں گی، جیسے اکاؤنٹ کب بنایا گیا، صارف کہاں سے تعلق رکھتا ہے، صارف نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزمرہ زندگی میں چہل قدمی، سائیکل چلانے یا تیراکی جیسی سرگرمیوں کو معمول بناکر نہ صرف گھٹنوں کی تکلیف سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اس کی شدت میں واضح کمی بھی لائی جا سکتی ہے۔برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تازہ تحقیق کے مطابق اگرچہ مختلف ورزشیں گھٹنوں کے درد میں کمی لانے میں مددگار ہوتی ہیں، تاہم ایروبک ورزشیں اس حوالے سے سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئیں۔ ایروبک ورزشوں میں تیز چہل قدمی، دوڑنا، سیڑھیاں چڑھنا اور تیراکی جیسی سرگرمیاں شامل ہیں، جو دل اور نظامِ تنفس کو مضبوط بناتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ 45 سال سے زائد عمر کے تقریباً 30 فیصد افراد گھٹنوں کے...
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ ریگیولیشن اتھارٹی (نادرا) نے شناخت کے نظام کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے قواعد کا اجرا کر دیا۔ نادرا کے مطابق ان قواعد میں ڈیجیٹل آئیڈینٹیٹی ریگولیشنز اور نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر ریگولیشنز(این ڈی ای ایل) شامل ہیں، ڈیجیٹل آئی ڈی ریگولیشنز کے تحت نادرا ملک بھر میں ایک مربوط ڈیجیٹل شناختی نظام قائم کرے گا۔ قواعد کے تحت شہری شناخت کی تصدیق کے بعد متعدد آن لائن سرکاری و نجی خدمات تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے، این ڈی ای ایل کے ذریعے حکومت اور نجی شعبے کے مجاز اداروں کے درمیان ڈیٹا کا محفوظ تبادلہ ہو سکے گا۔ اسی طرح دونوں ریگولیٹری فریم ورکس ایک بااعتماد...
دنیا بھر میں معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے 86 ممالک پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مجموعی قرضہ 162 ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔ یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس جاری ہیں، جن میں عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مالیاتی بحران زیربحث ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کو اکثر’’آخری امید کا قرض دہندہ‘‘ تصور کیا جاتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے قرضے سخت شرائط کے باعث قرض لینے والے ممالک کی معیشتوں کو مزید دباؤ میں ڈال دیتے ہیں۔ ان شرائط کے نتیجے میں مہنگائی، بیروزگاری اور کفایت شعاری کی پالیسیاں بڑھتی ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور حکمران جماعتوں کی نااہلی، کرپشن اور ناقص حکمرانی کے باعث کراچی میں لاقانونیت، بدامنی، بجلی و پانی کے بحران، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور تباہ حال انفرااسٹرکچر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفرخان نے کہا کہ 22 سال گزرنے کے باوجود کے فور منصوبہ مکمل نہ ہونا کراچی دشمنی اور حکمرانوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، ن لیگ اور پی ٹی آئی سب اہل کراچی کے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔ جماعت اسلامی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی:۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے، شہری پانی کے ایک ایک قطرے کو ترس گئے، شہر بھر میں پانی کی لائنیں پھٹنے سے بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلبرگ ٹاﺅن، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد کے علاقے تین دن سے پانی سے محروم ہیں۔ منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع غربی اور کیماڑی میں پانی کی فراہمی میں بہتری کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، نصف شہر کو سپلائی نہ ملنے سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں، کراچی کو یومیہ 1200 ملین گیلن پانی درکارہے جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کی دیواروں نے عمران خان کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، وہ اپنے دورِ حکومت میں ایک ہی وقت میں جلاد اور فرعون کا کردار ادا کر رہے تھے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس مذہبی جماعت کو عمران خان ماضی میں دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، آج اسی کے لیے اپنے کارکنوں کو احتجاج پر اکسا رہے ہیں، نہیوٹرن لینے اور بار بار موقف بدلنے پر بھی عمران خان کو شرم محسوس نہیں ہوتی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کی فائنل...
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قرآن حکیم وہ سرچشمۂ ہدایت ہے جو انسان کو کامیابی کی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔ قرآن و سنت سے رہنمائی لے کر ہی ہم اپنے معاشرے کو حقیقی اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ وہ جمعرات کے روز یہاں وزارتِ مذہبی امور کے زیر اہتمام چالیسویں سالانہ مقابلہ برائے حفظ و قرأتِ قرآن حکیم کی تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ وہ والدین خوش نصیب ہیں جن کے بچوں کو اللہ تعالیٰ نے قرآن حفظ کرنے اور اس کی تلاوت کی سعادت عطا کی، اور وہ اساتذہ بھی اللہ کے نزدیک بے حد مقبول ہیں جو...
اشتعال انگیزی : پاکستان کا افغان مہاجرین بارے پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان نے افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یو این ایچ سی آر کے مطابق رواں سال 93 ہزار افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، پاکستان میں اس وقت 23 لاکھ افغان شہری موجود ہیں، 12 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پی او آر کارڈ ہولڈرز ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7 لاکھ 37 ہزار اے سی سی ہیں، 2 لاکھ سے زائد لوگوں کے پاس دستاویزات ہی موجود نہیں، رجسٹر افغان مہاجرین میں 67 فیصد مہاجرین کیمس سے باہر ہیں۔یو این ایچ سی آر کا مزید کہنا تھا کہ...

ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا، یہ عمل قابل قبول نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا جو قابل قبول نہیں۔ وفاقی کابینہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کا یہ عمل قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس می دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان سے جاری فتنہ ہندوستان کی شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور قومی اور عالمی امور پر تفصیل سے غورکیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس کے...

یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا، ہم سب کو اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے، سہیل آفریدی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستا آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مجھے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے، اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم نے آئین اور قانون میں رہ کر بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کروانا ہے۔ مزید :
افغانستان میں دہشتگردوں کوکھلی چھٹی ;اب صبرکا پیمانہ لبریزہو گیا: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے آپریٹ ہونے والے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی حاصل ہے، ہمارے تمام تر سنجیدہ کوششوں کے باوجود افغان حکومت امن کے قیام میں ہمارا ساتھ دینے سے گریزاں ہے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کی، وہاں بسنے والے لوگ ہمارے بہن بھائی ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ 2 ہزار کلو میٹر کا بارڈر شیئر کر تے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں کی خلوص نیت کے ساتھ مدد...
پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر...
ہفتہ رفتہ صوبائی درالحکومت میں ادب و ثقافت اور فنون لطیفہ کے حوالے سے بڑا بھرپور رہا بلکہ اب تو فن و ثقافت سے بھرے فیسٹیولز محکمہ اطلاعا ت وثقافت پنجاب، لاہور کی مستقل سرگرمیاں بن چکے ہیں۔ اداروں کی اصل کامیابی کا پیمانہ یہی ہوتا ہے کہ وہ افراد قوم میں کارگزاری کا جذبہ پید اکریں اور اسے برؤے کار لائیں۔ محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب ایک معتبراور سرگرم وزیر عظمیٰ بخاری (صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب) کی سربراہی میں اپنے مقتدرہ ادبی وثقافتی اور اطلاعاعتی محکمہ ہونے کی حیثیت خو د کو منوا چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: الحمرا میں نئے عہد کی جدوجہد! پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا کامیاب انعقاد خوشی اور اطمینان کا باعث ہے کہ اہل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعظم کے مشیر راناثناء اللہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تو ہم کریں گے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ دہشت گردی کو سہولت کاری نہ دی جائے، ہمارا موقف ہے افغان سرزمین سے ہمارے ملک میں دہشت گردی نہ ہو اور افغانستان اپنی سرزمین ہماریملک کیخلاف استعمال کرنے سے باز رہے۔رانا ثنااللہ نے بتایا کہ کہ گزشتہ تین روز میں وفاقی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اور اگر 48 گھنٹے کے سیز فائر کے دوران بھی کسی دہشت گرد نے داخل ہونے کی کوشش کی تو وہ قبول نہیں کیا جائے...
ہالی وڈ کی چمکتی دنیا میں ایک اور مشہور جوڑی نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ 62 سالہ ٹام کروز اور36 سالہ آنا دی آرمس کے درمیان قائم ہونے والی قریبی دوستی ایک سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہو گئی ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق، اگرچہ دونوں اب بھی ایک دوسرے کی صحبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم انہوں نے باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا ہے کہ وہ محض دوست رہیں گے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ٹام اور آنا کی مختصر مگر دلکش کہانی نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ان کی اسکرین کے باہر کی کیمسٹری کو بھی خوب سراہا گیا، لیکن اب یہ جوڑی محبت...
آغا خان یونیورسٹی کے معروف ماہرِ اطفال، پروفیسر ڈاکٹر آغا ذوالفقار خان نے 76 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی، ان کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور وہ اس اقدام کو سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ ان کی یہ متاثرکن کہانی یاد دلاتی ہے کہ ساتھ اور خوشی زندگی کے کسی بھی مرحلے پر مل سکتی ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر آغا ذوالفقار خان نے 76 سال کی عمر میں شادی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں...
کراچی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد حکومت پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس کی افغانستان منتقلی میں استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی، نتیجے میں کراچی پورٹ پر ہزاروں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس کی کلئیرنس رُک گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے بھی کراچی پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن روکنے کی باقاعدہ ہدایات جاری کردی ہیں اور افغان ٹرانزٹ کے تمام گیٹ پاسز بھی منسوخ کردیئے ہیں۔ نئے احکامات کی تعمیل میں تمام کنٹینر ٹرمینلز کی انتظامیہ نے اے ٹی ٹی کنٹینرز کو گاڑیوں پر لوڈ آف لوڈ کرنا شروع کر دیا۔ اس فیصلے سے قبل کسٹمر ہاؤس کراچی میں ڈی جی کسٹمز...
لاہور: حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں آنے والے سیلاب نے پنجاب کے فش فارمز کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث صوبے میں مچھلی کی پیداوار اور مارکیٹ دونوں بحران کا شکار ہو رہی ہیں۔ محکمہ فشریز پنجاب کے مطابق قصور، حافظ آباد اور مظفرگڑھ وہ اضلاع ہیں جہاں درجنوں فش فارمز مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ تیز بہاؤ نے لاکھوں مچھلیاں کھلے پانی میں بہا دیں اور فارمرز کے تیار شدہ تالاب، مٹی کے بند اور دیگر ڈھانچے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق یہ نقصان کروڑوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔ قصور کے ایک فش فارمر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ انہوں نے رواں سال 20 لاکھ روپے کی...
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے، جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے قدموں کو چھو رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ واقعہ 5 اکتوبر کو سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پیش آیا۔ تاہم، اس تصویر کی حقیقت کچھ اور ہے۔مختلف اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز، جیسے کہAttestiv اور Hive Moderation، کے ذریعے اس تصویر کا تجزیہ کیا گیا۔ Attestiv نے تصویر کو 98 کا ٹیمپر اسکور دیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تصویر میں بڑی حد تک چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئےآئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم...
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ —فائل فوٹو وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اقلیتوں کےحقوق کے لیے ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ عدالتوں کو جبری شادیاں رکوانے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔ 1 کروڑ 40 لاکھ کیسز زیرِ التواء ہونا خطرناک صورتِحال ہے: اعظم نذیر تارڑوفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم زیرِ التواء مقدمات کے چنگل میں ہیں، 1 کروڑ 40 لاکھ مقدمات زیرِ التواء ہیں، جو خطرناک صورتِ حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساوات...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئے غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو عوام...
سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد اور سابق کرکٹر و اداکار یوگراج سنگھ نے اپنی زندگی کے سب سے تکلیف دہ باب پر ایک بار پھر لب کشائی کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سابقہ بیوی شبنم نے انہیں اور ان کے گھر کو ایک روحانی گرو (بابا) کے لیے چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد ان کی زندگی ’تباہ‘ ہو گئی۔ یوگراج سنگھ، جو اپنی جارحانہ فطرت اور کھلے اندازِ گفتگو کے لیے جانے جاتے ہیں، نے ’ان ٹولڈ پنجاب‘ نامی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’میں گناہگار انسان ہوں، زندگی میں کئی غلطیاں کیں لیکن جس دن یووی (یووراج) اور اس کی ماں مجھے چھوڑ کر گئے، میری زندگی الٹ گئی۔ یہ...
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) برطانیہ میں خواتین کو ایک چیریٹی رن میں شرکت سے روکنے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ دوڑ لندن کے ایک پارک میں مشرقی لندن کی مسجد کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔برطانوی وزیر برائے کمیونٹیز اسٹیو ریڈ نے اس فیصلے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقام پر خواتین کو مردوں کے ساتھ دوڑنے سے روکنا افسوسناک ہے۔یہ چیریٹی رن مسجد کی سالانہ پانچ کلومیٹر فنڈ ریزنگ تقریب تھی، اشتہار میں واضح کیا گیا کہ یہ دوڑ صرف مردوں، ہر عمر کے لڑکوں اور 12 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لیے ہے۔برطانوی اخبارکی رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید...
کراچی پریس کلب میں مارٹن ڈاؤ کے اشتراک سے پنک ربن مہم کے تحت خواتین کے لیے بریسٹ کینسر سے آگاہی کا خصوصی سیشن منعقد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر روفینہ سومرو تھیں، جنہوں نے خواتین کو اس مرض کے خطرات، وجوہات، احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر روفینہ سومرو نے کہا کہ چھاتی کا سرطان دنیا بھر میں خواتین میں سب سے زیادہ پایا جانے والا مرض ہے، اور افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں اس کی شرح بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں عام طور پر چالیس سے پچاس سال کی خواتین میں یہ مرض سامنے آتا...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، اپنے دور حکومت میں ایک ہی وقت میں جلاد اور فرعون کا رول ادا کر رہے تھے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں، یوٹرن لینے اور بار بار موقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کی فائنل کال کو پاکستان ریجیکٹ کر چکا ہے تو اب کس منہ...
برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس شریک ترک وزیر دفاع نے ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی میں تعینات ہونیوالی کثیر القومی فورس میں شرکت سے متعلق ملکی مسلح افواج کی خواہش کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے ممکنہ طور پر غزہ میں تعینات کی جانے والی کثیر القومی فورس میں شرکت پر مبنی اپنی "ملکی خواہش" کا اعلان کیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی رشیا ٹوڈے کے مطابق ترک عسکری ذرائع نے چند روز قبل ہی اس خبر سے پردہ اٹھایا تھا، تاہم آج برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران یاسر گلر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ساتھیوں کو غزہ میں تعینات ہونے والی کثیر...
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی اداکاری سے بلکہ اپنی سوچ، نظریات اور زندگی سے متعلق مثبت باتوں سے بھی لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں کو ’’دسترخوان‘‘ پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اہمیت کے بارے میں مفید باتیں بتاتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں ’’ہمیں بچپن سے سکھایا گیا کہ اگر ممکن ہو تو ’دسترخوان‘ پر کھانا کھائیں۔ یہ ہمارے نبیؐ کی سنت ہے۔‘‘ https://www.facebook.com/Express.Video.Blogs/videos/-srks-timeless-wisdom-wins-the-interneta-throwback-video-of-shah-rukh-khan-is-go/1953725922085064/ کنگ خان نے کہا کہ ’’پتہ نہیں آپ جانتے ہیں یا نہیں، ’دسترخوان‘ وہ ہوتا ہے جہاں زمین پر...
بھارت کرکٹر دنیش کارتک نے مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کے ورلڈکپ 2027 کھیلنے سے متعلق اہم راز افشا کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دنیش کارتک نے اجیت اگرکار کا نام لیے بغیر ان کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ دنیش کارتک نے کہا کہ ویرات کوہلی ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور اسی لیے وہ اس طویل چھٹی کے دوران لندن میں سخت پریکٹس کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی ہر ہفتے دو سے تین سیشن کرکٹ کی مشق کر رہے تھے۔ دنیش کارتک کا کہنا تھا کہ روہت شرما، شبمان گل اور کے ایل راہول وغیرہ سب مثبت اٹیکنگ کرکٹ صرف ویرات کوہلی کے بھروسے پر ہی کھیلتے...
مجھے ہمیشہ یقین رہا کہ میں اسمارٹ ہوں، میں کسی بھی آن لائن فراڈ میں نہیں پھنس سکتا۔ شاید اس لیے کہ میں نے ہمیشہ دوسروں کے قصے سنے، ان سے سبق لیا، یا شاید اس لیے کہ میں پڑھا لکھا تھا، ڈیجیٹل دنیا کی چالاکیوں کو پہچاننے کا ہنر رکھتا تھا۔ لیکن زندگی کے کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جب انسان کسی اور اسٹیٹ آف مائنڈ میں ہوتا ہے، اور ایک لمحے کی بھول بڑی غلطی بن سکتی ہے۔ مجھے ایک دن سری لنکا میں مقیم اپنی دوست ڈارا کا واٹس ایپ پیغام موصول ہوا۔ معمول کی سلام دعا کے بعد اُس نے مجھ سے ایک فیور مانگی۔ اس کے مطابق وہ کراچی میں اپنے ایک دوست کو 50...