2025-04-25@14:05:39 GMT
تلاش کی گنتی: 808

«پاکستان ٹیم کو»:

(نئی خبر)
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی جانب سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی چیمپیئن پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں تقریب ہوئی، گورنر نے عالمی بلائنڈ چیمپیئن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے سندھ حکومت سے ہر کھلاڑیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی بلائنڈ کپ جیتنا قومی اعزاز ہے، چوتھے عالمی بلائنڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارت میں منعقدہ تیسرے عالمی کپ میں ویزے نہ ملنے کے سبب پاکستان شریک نہ ہو سکا تھا۔ کامران خان ٹسوری نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے کراچی میں...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہا ہے حکومت اب بیک فٹ پر جارہی ہے اور ان کے رویے میں سنجیدگی کی کمی نظر آ رہی ہے، حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، تحریک انصاف کے رہنماءنے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے تیسرے دور کو ممکنہ طور پر آخری قرار دیدیا، اپنے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے خوفزدہ لگ رہی ہے۔ حکومت کے پاس واقعی اختیار ہے تو عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ ۔حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا...
    پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں میزبان ملک کیساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری تک کھیلے جائیں گے، بعدازاں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ تمام پریکٹس میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح دیگر ممالک میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10 فروری کے بعد لاہور پڑھاؤ ڈالیں گی، پڑوسی ملک افغانستان...
    لاہور(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی‘ کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں، ڈسٹرکٹ کورٹس یا ہائی کورٹ میں لایا جائے تو یہ سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا مسئلہ ہوگا، اس لیے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا، اور اسے کسی نے چیلنج بھی نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 28 دسمبر کو (ن) لیگ کے رہنما...
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔ اپنے وڈیو بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ میڈیا پر شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا۔ سینئر لیڈرشپ کی ذمے داری ہے کہ وہ پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، کیوں کہ حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے  جب کہ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں لیکن بہت اچھا ہوا کہ پی...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ان فٹ ہو گئے۔پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سال کے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگی جس کی وجہ سے انہیں ٹانکے لگے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کیلئے ایک ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلنے والے حسیب اللہ دورہ جنوبی افریقا میں وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 15 رکنی اسکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر تھے۔
    لاہور: قومی ٹیم جنوبی افریقا سے شکست کے بعد اب ویسٹ انڈیز سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ سیریز کیلیے تیار ہے جس کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے مہمان ٹیم دو روز قبل پاکستان پہنچ چکی ہے۔ اسکواڈ میں کون ان کون آؤٹ ہوسکتا ہے؟ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار صائم ایوب اس سیریز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے کیونکہ ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں صائم کی جگہ عبداللہ شفیق کی شمولیت کا قوی امکان ہے۔ کپتان شان مسعود...