2025-10-31@21:15:06 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1380				 
                «کام کی رفتار»:
(نئی خبر)
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء) کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 189انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 10دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گجرانوالہ میں کی گئیں۔ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ،ڈیٹونیٹر، 16حفاظتی فیوز، 37فٹ تار، پمفلٹ ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برآمد کیے گئے۔(جاری ہے) ترجمان کے مطابق رولپنڈی سے 2خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتارکیا گیا۔ دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ دیگر دہشتگردوں کی شناخت سراج، ہدایت للہ، دیدار حسین، صداقت حسین ،سلیمان خان اور زید وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی...
	اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 61 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کر لیں۔  اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات اسمگلنگ کریک ڈاؤن میں 61 کروڑ سے زائد مالیت کی 652.176 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ سندھ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے  3 کلو افیون برآمد ہوئی۔ اقبال پارک لاہورکینٹ کے قریب ملزم سے 130 گرام آئس اور 133 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 154 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے...
	کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے 189 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گجرانوالہ میں کی گئیں۔ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ،ڈیٹونیٹر، 16حفاظتی فیوز، 37 فٹ تار،  پمفلیٹ ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برامد کیے گئے۔ مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 23 دہشت گرد گرفتار ترجمان کے مطابق رولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتارکیا گیا۔ دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ دیگر دہشتگردوں کی شناخت سراج، ہدایت للہ، دیدار حسین، صداقت حسین ،سلیمان خان اور زید وغیرہ...
	 لاہور:  لاہور پولیس نے رواں سال شہر میں ہونے والی پولیس کارروائیوں اور جرائم کے سدباب کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال 8 ہزار440 سے زائد اشتہاری مجرمان 6 ہزار670 عدالتی مفرور اور2 ہزار900 سے زائد عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔ کینٹ ڈویژن سے1849،سول لائنزسے742، سٹی سے1751، اقبال ٹاؤن سے1728، صدرسے1154اورماڈل ٹاؤن سے1219اشتہاری مجرمان گرفتارکئے گئے۔ کینٹ ڈویژن سے1260،سول لائنزسے792، سٹی سے1412، اقبال ٹاؤن سے1898، صدرسے 641اورماڈل ٹاؤن سے667عدالتی مفرور زیر حراست لیے گئے۔ کینٹ ڈویژن سے426،سول لائنزسے246، سٹی سے911، اقبال ٹاؤن سے720، صدرسے 322اورماڈل ٹاؤن سے278عادی مجرمان پابند سلاسل کیے گئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ  اشتہاری و عادی مجرمان...
	دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ پر حملہ آور کون تھے؟ خیبرپختونخوا پولیس کا دہشتگرد نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ. خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ آئی جی ذوالفقار حمید نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملہ آور ہونے والے دہشتگرد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملہ، ان دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ رواں ماہ فروری میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک...
 
	نواز شریف کی آمد پر ایون فیلڈ کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، پی ٹی آئی حمایتی گرفتار
	لندن :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بیلاروس سے لندن پہنچ گئے۔ لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پر ان کی آمد سے پہلے ہی ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچ گئی۔ ڈھولچی نے نوازشریف کی آمد پر ماحول بنا دیا۔ اس موقع پر ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے اور آمنے سامنے آگئے۔ لندن پولیس نے پی ٹی آئی کے حمایتی گلفام حسین کو گرفتار کرلیا، گلفام حسین پر ایون فیلڈ میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔ Post Views: 3
	 اسلام آباد:  سائیکو گینگ نے پولیس پر حملہ کردیا، اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ  سے زخمی ہونے والے 2 ڈکیتوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی، تاہم پولیس افسران بہترین حکمت عملی کے سبب محفوظ رہے۔ پولیس افسران نے بہادری  سے ڈکیت گینگ کا حملہ ناکام بنادیا جب کہ کارروائی کےد وران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر خطرناک سائیکو گینگ کے 2 ڈکیت زخمی ہوگئے۔ زخمی ڈکیت خطرناک بین الصوبائی گینگ کے ارکان اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس ہر لمحہ وفاقی...
	بھارت میں ایک نالے سے ایک لاش ملی تھی جسے چادر میں لپیٹ کر پتھر اور سیمنٹ کے تھیلے سے باندھ کر پھینکا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ایک ماہ سے جاری مسلسل تفتیش کے بعد نہ صرف لاش کی شناخت کرلی بلکہ قاتل کا بھی پتا چلا لیا۔ نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوپا رہی تھی۔ پولیس نے لاش کی ناک سے لونگ نکال کر پتا کرایا کہ کس جیولر کی ہے۔ جیولر کی مدد سے پولیس کو پتا چلا کہ یہ لونگ انیل کمار نامی بزنس مین نے خریدی تھی جو گڑگاؤں کے ایک فارم ہاؤس میں رہتے ہیں۔ پولیس نے بزنس مین شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اُس نے بہانہ بنایا...
	 — فائل فوٹو سندھ حکومت نے اسلحے کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا۔کراچی میں پریس کانفرسن کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گاڑی میں لائسنس والا اسلحہ اپنی حفاظت کے لیے رکھ سکتے ہیں مگر اسلحے کی نمائش نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ اسلحے کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا ہے۔ پیر سے اسلحے کی نمائش پر گرفتاری ہو گی: شرجیل میمنسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیر سے اسلحے کی نمائش پر گرفتاری ہو گی ۔ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی  اللّٰہ ڈنو شر کے قاتلوں کو 2 روز میں گرفتار کر...
	سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کرلی۔ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔  لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ Post Views: 2
	 — فائل فوٹو سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کر لی۔ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغواء کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغواء کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اہکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
	آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پرمنشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری  ہے، اسلام آباد پولیس کی تازہ کارروائی میں درجنوں ملزمان گرفتار جبکہ منشیات فروشوں کے متعدد ٹھکانے مسمار کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی گرفتار  ڈی آئی جی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی سربراہی کررہے ہیں،آپریشن میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس ایس پی آپریشنز، سینیئر افسران، ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی اور لیڈیز پولیس افسران حصہ لے رہی ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف تازہ آپریشن تھانہ کھنہ اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، آپریشن...
	لاہور میں پولیس نے ایک ہی علاقے میں وارداتوں کی نصف سنچری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ڈولفن پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور ایک ہی علاقہ میں  وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش 52 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 52 وارداتیں کیں، ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو  انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ اعلامیے کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم نے شدید مزاحمت بھی کی تاہم اہلکاروں کی حاضر دماغی کی وجہ سے وہ فرار ہونے میں ناکام رہا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم...
	ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کی ایوی ایشن انٹیلیجنس نے لاہور میں کارروائی کرکے بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال ہونیوالے جدید الیکٹرانک آلات برآمد کرلیے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق غیر قانونی مدد فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے امیدواروں سے 6 لاکھ روپے تک رقم وصول کرنے کا اعتراف کیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق نیٹ ورک کے سرغنہ سے برآمد 80 آلات میں اسمارٹ ڈیوائسز اور سم کارڈز شامل ہیں۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مدر بورڈز، ایل سی ڈیز، مائیکرو فونز، اسمارٹ واچز، بلو ٹوتھ ڈیوائسز اور موبائل فونز بھی شامل...
 
	ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگرگرفتارافراد کی رہائی ،عدالت سے اچھے کی امید ہے،کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ
	کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء) جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر وسینئر قانون دان کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر گرفتارافراد کی رہائی سے متعلق عدالت سے اچھے کی امید ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)  انہوں نے کہا کہ کیس میں بحث ہوگئی ہے اچھے کی امید ہے میرے خیال میں غلط آرڈر پاس کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ کیس کا فیصلہ ایک آدھ دن سنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ درخواست ڈاکٹر ماہ رنگ کی بہن کی طرف سے فائل کی گئی تھی۔...
	محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے موسم کی صورتحال سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شمال مغرب سے ہوائیں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بھی کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ آج شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا...
	گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوںاورچوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرانچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصرجاوید موہل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسد ڈکیت گینگ کے02 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02موٹرسائیکلیں اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے۔(جاری ہے) گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسداورناصر شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج...
	اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 33 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 3.6 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 500 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس برآمد ہوئی۔ مانسہرہ میں ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پولیس کی مہران ٹاؤن میں کامیاب کارروائی، 2 خواتین منشیات فروش گرفتار قصور میں کنگن پور سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پشاور میں وارسک روڈ پر واقع کوریئر آفس...
	کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے بعد مشتعل افراد نے متعدد ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف سپر ہائی وے پر احتجاج کیاگیا، جس کی وجہ سے  ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی 11 گاڑیوں کو جلایا گیا ہے، انہوں نے گاڑیاں جلانے والوں کو دہشتگرد قرار دیا۔ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کوشش کروں گا کہ قانون ہاتھ میں نہ لوں، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان میرا ملک ہے لیکن اگر میرے ساتھ اس طرح کیا گیا تو میں پاکستان سے بائیکاٹ...
	اڈیالہ میں پولیس نے بانی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پی ٹی آئی کے قائدین کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں، حامد رضا اور دیگر کی غیر قانونی حراست اور ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، پولیس کی طرف سے خواتین کے ساتھ یہ سلوک ریاستی جبر و تشدد اور فسطائیت کی بد ترین مثال ہے، وقت آنے پر اس کا حساب لیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں...
	ایک امریکی ماہر تعلیم کو تھائی لینڈ میں بادشاہت کی توہین کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار امریکی شہری نے تھائی لینڈ میں بادشاہت رہتے اظہار آزادی رائے کی پابندی پر تشویش کا ظاہر کی تھی۔ تھائی لینڈ کی ناریسوان یونیورسٹی کے ایک تھائی اسٹڈیز اسکالر اور لیکچرر ڈاکٹر پال چیمبرز نے گزشتہ روز عدالت کے جاری کردہ وارنٹ پر خود کو میوانگ فٹسانولوک پولیس اسٹیشن کے حکام کے حوالے کیا۔ اس حوالے سے تھائی لائرز فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ امریکی ماہر تعلیم کو انہیں مقدمے سے پہلے حراست میں لے لیا گیا۔ ڈاکٹر چیمبرز پر ’تھائی لینڈ کے کمپیوٹر کرائم ایکٹ کے تحت بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ تھائی لائرز فار...
	مہمت اوغتچو ترکی کی موجودہ سیاسی صورتحال کو عام طور پر بیان کرنے کے لیے "Imamoğlu بحران" کا جملہ استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی یہ غلطیاں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو درمیانی مدت میں شکست اور حکومت کو انہدام کی طرف لے جا سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں آنیوالی حالیہ تبدیلیوں کے متعلق سابق ترک سفارت کار کا کہنا ہے کہ طیب اردگان کی ٹیم نے استنبول کے میئر کا مقابلہ کرنے میں بہت سی بڑی غلطیاں کی ہیں اور یہ غلطیاں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو درمیانی مدت میں شکست اور انہدام کے دہانے پر لے جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بظاہر استنبول اور انقرہ کی سڑکوں پر صورتحال معمول...
	منیلا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، اے ڈی بی نے رواں مالی سال ملکی ترقی کی شرح 2.5 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال شرح نمو 3 رہنے کا تخمینہ لگایا ہے اے ڈی بی کی سالانہ فلیگ شپ رپورٹ ”ایشین ڈیویلپمنٹ آﺅٹ لک“ میں کہا گیا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والی مالی سال 2025 کی آخری سہ ماہی کے عبوری سہ ماہی نمو کے اعداد و شمار میں پائیدار لیکن سست بحالی کی نشاندہی کی گئی ہے کیونکہ زراعت، صنعت اور خدمات میں کارکردگی سست رہی ہے.(جاری ہے)  ایشیائی ترقیاتی...
	علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں، حامد رضا اور دیگر کی غیر قانونی حراست افسوس ناک ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حراست میں لینے کے بعد ان کو اڈیالہ سے 80 کلو میٹر دور ویرانے میں چھوڑنا قابلِ مذمت ہے، پنجاب پولیس کا خواتین کے ساتھ ناروا سلوک ریاستی جبر و تشدد اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، وقت آنے پر اس کا حساب لیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام حدیں پار کر رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ان...
	عمران خان سے فیملی کی ملنے کی کوشش،پولیس کا ایکشن،گرفتاری و رہائی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025  سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے جیل کے قریب احتجاج اور پتھرا کیا، پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے رضاکارانہ گرفتاری دی تاہم خواتین کو کچھ دور لے جاکر پولیس نے رہا کردیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے، بشری بی بی سے ملاقات کیلئے ان کے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچے ان...
 
	سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کا سیاسی و قبائلی رہنما کا ٹکری محمد صالح میروانی کی بہیمانہ قتل کی شدید مذمت قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ
	دبئی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہید سکندر اباد سوراب کے ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت ٹکری محمد صالح میروانی کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اس بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی سیاسی شخصیات اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت کو ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہوں گے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز...
 
	حراست میں لئے گئے تمام افراد اور خواتین کو گھر جانے کی آفر ،عمران خان کی بہنوں نے انکار کر دیا،باقا عدہ گرفتار کرنے کا مطالبہ
	راولپنڈی(  اے بی این نیوز      )گورکھپور سٹاپ سے تحویل میں لی گئی خواتین کو لیکر پولیس شاہ پور سٹاپ پہنچ گئی ۔ پولیس وین میں موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنیں،حامد رضا اور قاسم خان نیازی سمیت پٹرول پمپ پر روک دی گئی ۔  پولیس کی جانب سے تحویل میں لئے گئے تمام افراد اور خواتین کو گھر جانے کی آفر ۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے گھر جانے سے انکار کر دیا،باقاعدہ گرفتار کرنے کا مطالبہ ۔ تاحال پولیس وین پٹرول پمپ پر موجود،تحویل میں لی گئی تمام خواتین بھی وین میں موجود ہیں۔ ایس پی صدر ڈویژن نبیل کھوکھر بھی پٹرول پمپ پر پہنچ گئے۔ اس سے قبل بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی...
	آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں ’نشہ اب نہیں‘کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری جاری ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی پولیس ٹیم نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیملی کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق گرفتار ملزمان نے نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے 2 ہزار 612 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر بھی...
	وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ (کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے) ٹریفک انجنیئرنگ بیورو کی تنظیم نو کرکے اسے میئر کراچی کے ماتحت کر دیا جائے گا۔ کراچی میں ٹریفک مسائل پر منگل کو منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں اور میں شہر میں بڑھتے ہوئے روڈ حادثات  پر انتہائی افسردہ ہوں۔ انہوں نے حکم دیا کہ ٹریفک اور ضلع پولیس مل کر روڈ حادثات کی روک تھام کرے۔ مراد علی شاہ نے تمام بڑی گاڑیوں میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہیوی...
	فوٹو: فائل شوہر کی گرفتاری کے معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو طلب کرلیا۔  ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے پیشی کےلیے نوٹس جاری کردیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق نادیہ حسین کو کیس کے حوالے سے ضروری دستاویزات لانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں شوہر کی جانب سے کروڑوں روپے منتقل کیے گئے۔ نادیہ حسین کو کال کرنے والے شخص سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیںایف آئی اے کی جانب سے نادیہ حسین کو موصول ہونیوالی کال سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔  حکام کے مطابق ادکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل دوپہر ڈیڑھ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف آئی اے حکام...
	 — جنگ فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹورنٹو کے مسافر کے قبضے سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے ملزم مسافر کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق مسافر عرفان الحق ٹورنٹو جانے کے لیے کراچی ایئر پورٹ پہنچا تھا۔  وزیرِ داخلہ کا ڈی جی ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکموزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے ملاقات کی۔...
 
	پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر مسافر نے ائیرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پیرس میں گرفتار
	اسلام آباد(آئی این پی)قومی ائیرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس پرواز  میں مسافر کی جانب سے خاتون فضائی میزبان(ایئرہوسٹس) پر تشدد کیا گیا۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان کی جانب  سے ایک مسافر کو  سگریٹ نوشی سے منع کرنے  پر  وہ  آپے سے باہر  ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا  نشانہ  بنا ڈالا۔ اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانے کی  کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ سٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سکیورٹی حکام کو طلب کرلیا۔   وہ ملازمین جن کی تنخواہوں میں 30 اور...
	کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مہران ٹاؤن سیکٹر 6 کے قریب ایک بڑی کارروائی کے دوران دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔  گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت شازیہ بی بی اور فرمانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان سے تقریباً 2.5 کلوگرام منشیات برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ خواتین منشیات فروشوں کے منظم گروہ کا حصہ تھیں، جو خواتین کو اپنے مکروہ دھندے میں شامل کر کے انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار ان خواتین کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید...
	پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پیرس پرواز کے دوران سگریٹ پینے سے منع کرنے پر مسافر نے ایئر ہوسٹس پر حملہ کردیا، جس پر فرانسیسی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی ایئر لائنز پر برطانوی پابندی بارے چہ میگوئیوں سے گریز کیا جائے، پی آئی اے میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 749 پر مسافر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمباکو نوشی کی کوشش کی، جس پر فضائی عملے نے اسے منع کیا۔ فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند کرنے کے بجائے بدتمیزی شروع کردی۔ مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا...
	تھانہ کوہسار کے علاقے میں فرخ کھوکھر کی گرفتاری کا معاملہ ،کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )تھانہ کوہسار کے علاقے میں فرخ کھوکھر کے گارڈز کی گرفتاری کا معاملہ ،کوہسار پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا،کوہسار پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔سیکٹر سکس میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ، متعدد افراد زیرِ گرفتار کر لئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد۔کارروائی کے دوران Lexus گاڑی بھی حراست میں لے لی گئی۔ایف آئی آر میں دفعہ 341، 506ii، 353، 186، 188، 148،149شامل ہیں۔
	شہر قائد  میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو کورنگی سے گرفتار کرلیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، اس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت انعام اللہ، نعیم اللہ اور طائب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، ملزمان ماضی میں خیبر پختونخوا میں مختلف دہشت گردی کی متعدد...
	کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،گرفتارہونے والے دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد گرفتار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے) ترجمان...
	عید کے موقع پر چھٹیاں موت کا پروانہ بن گئیں، لاہور کے علاقے مناواں میں عید کی زائد چھٹیاں کرنے پر دکاندار نے مبینہ طور پر تشدد کرکے 18 سالہ ملازم کی جان لے لی۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق 18 سالہ عبداللہ ایک دودھ کی دکان پر پر کام کرتا تھا، جہاں عید کے موقع پر چھٹیاں کرنے پر دکان کے مالک اصغر نے غصے میں آ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ زخمی عبداللہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مناواں پولیس نے بروقت کارروائی...
	حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے عمران خان کی تصویر تک سے ڈرتی ہے، عالیہ حمزہ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پنجاب بھر میں 10 اپریل کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، لاہور میں یہ ریلی دوپہر ایک بجے جی پی او...
	 کراچی:  کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  گرفتار دہشت گردوں میں انعام اللہ، نعیم اللہ اور طائب شامل ہیں۔ دہشتگردوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم "حافظ گل بہادر گروپ" سے ہے۔ ملزمان ماضی میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حالیہ دنوں میں کراچی منتقل ہو کر دوبارہ اپنے نیٹ ورک کو فعال کر رہے تھے اور شہر میں ممکنہ تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ قانون نافذ...
	فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی زیب اور ولید سجاد کے نام سے ہوئی، دونوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ علی پور اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کو مطلوب تھے، گرفتار ملزمان قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے، گرفتار ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کے...
	کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کیجانب مارچ کی صورت میں سردار اختر مینگل کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے اگر کوئٹہ کیجانب مارچ کیا تو گرفتارکرلئے جائینگے۔ شاہد رند کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے صبح اختر مینگل کو انکی گرفتاری کے ایم پی اوآرڈر کے بارے میں آگاہ کردیا تھا تاہم اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کیا۔  دوسری جانب اختر مینگل نے حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے...
	بلوچستان حکومت نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو وہ گرفتار کر لیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔تاہم بی این پی کے سربراہ نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ صوبائی ترجمان کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال دینا شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے۔  شاہد رند کے مطابق...
	 کراچی:  مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم ارمغان کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے اور اس کے سہولت کار بھی بے نقاب ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ملزم ارمغان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے اور تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ارمغان کے دو روپوش ذاتی ملازمین رحیم بخش اور عبدالرحیم صرف ملازم ہی نہیں بلکہ ان کے مالیاتی پردہ پوشی کا اہم حصہ تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں افراد ارمغان کے ذاتی ملازم تھے جن کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے، مگر اب وہ ایف آئی اے کو تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے ان دونوں کی تصاویر بھی حاصل کر...
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) صدر مملکت کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار ہونے والے پولیس افسر کو عدالت کا رہا کرنے کا حکم، کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سیکشن 63 کے تحت ملزم سب انسپکٹر ابرار شاہ کو رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر گرفتار پولیس افسر کو عدالتی حکم پر رہا کر دیا گیا۔ صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ پر درج پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پولیس افسر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پولیس نے پیکا ایکٹ میں گرفتار...
	پولیس ذرائع کے مطابق 50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا، آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے...
	  اسلام آباد:   غیر ملکیوں کی  ملک بدری کے سلسلے میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں 60 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔   ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کی ملک بدری کے پلان کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، اس حوالے سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کی مدت ختم ہونے کے بعد ایکشن شروع کردیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں (اسلام آباد راولپنڈی) میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیوں میں 60 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر کی ہیں۔ اسلام آباد کے علاقوں ترنول، بہارہ کہو، غوری ٹاؤن اور میرآبادی میں سرچ آپریشن کیا گیا جہاں سے افغان سٹیزن کارڈ...
	  کراچی:   وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ کیا، جس میں انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔   وزیراعلیٰ کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں، کام کی رفتار تیز کریں۔ جام صادق انٹرچینج اور قائدآباد انٹرچینج جلد مکمل کیا جائے۔عوام کی سہولت کیلیے دونوں انٹرچینجز کو ٹریفک کیلیے جلد کھولنا چاہتا ہوں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ جام صادق انٹرچینج کی تعمیر میں 3 ماہ لگیں گے، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا...
	ویب ڈیسک :حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونےکے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اور 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کوبھی تحویل میں لےکرکیمپ منتقل کیاجائےگا، کارڈ کے حامل افراد کوکیمپ سے افغانستان بھجوایا جائےگا۔پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔  افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟   پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا کی 31 مارچ 2025 کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے اور حکومت نے گزشتہ...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)لاہور میں8سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دکاندار گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق نواب ٹائون کے علاقے میں 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے)  میرب نامی بچی گھر سے دکان پر چیز لینے گئی تھی ، جہاں ملزم نے دکان کے اندر بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جسے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کرکے اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم راجو کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں...
	راولپنڈی: افغان سٹیزن کارڈرکے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع، 50 سے زائد افغان شہری رفیوجی کیمپ منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025  سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونیکے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اور 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کوبھی تحویل میں لیکرکیمپ منتقل کیاجائیگا، کارڈ کے حامل افراد کوکیمپ سے افغانستان بھجوایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں مقیم...
	 فوٹو: اے ایف پی  حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان شہریوں کے خلاف راولپنڈی میں بھی کارروائی تیز کردی گئی، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا، پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ وزارت داخلہ کی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بے دخلی کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا، واپس جانے والوں کے لیےخوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو...
	علامتی فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کار لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا جو ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) بشیر احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عرس ملیر کینٹ تھانے میں سب انسپکٹر (ایس آئی)  تعینات ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار سب انسپکٹر کا بیٹا دانش گینگ کا سرغنہ ہے، گرفتار ملزم سے برآمد کار صبح سویرے چھینی گئی تھی۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کار سوار فیملی کو بےدردی سے گھسیٹا تھا۔ایس ایس پی بشیر احمد کے مطابق کار لفٹر گینگ 10 سے زائد ملزمان پر مشتمل، گینگ سرغنہ کا 3 روز قبل بلدیہ میں اے وی ایل سی سے مقابلہ ہوا...
	غیرقانونی غیرملکیوں بالخصوص افغان باشندوں کی ملک بدری کے پلان کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا۔ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجنے کے لئے تحویل میں لینے کا عمل شروع ہوگیا ہے اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں 60 سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو اب افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔ پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو 30 جون تک پاکستان میں رہنے کی مہلت دی گئی ہے۔ شہر اقتدار میں سیٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں ترنول، بھارہ کہو، غوری ٹاؤن اور میرآبادی میں کی گئیں جہاں 22 افغان باشندوں کو تحویل میں لیا گیا جبکہ راولپنڈی...
	---فائل فوٹو  انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے سال 2025ء کے پہلے 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق 3 ماہ کے دوران 15خواتین کے قتل سمیت 40 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ذیشان رضا کے مطابق 103خواتین سے زیادتیوں میں ملوث 110ملزم بھی پکڑے گئے، بچوں کے اغواء کے 129 مقدمات میں سے 144مغوی بچوں کو بازیاب کروایا گیا۔ پنجاب پولیس کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 4 مشتبہ افراد گرفتارپنجاب پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔  اسی طرح بچوں سے زیادتی کے 41 مقدمات میں 44 ملزمان پکڑے گئے، خواتین سے ہراسگی کے487 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی...
	فاران یامین: لاہور میں تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کھاڑک نالہ پنجاب یونیورسٹی روڈ پر پیش آیا جس کے بعد پانچوں زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر باہر نکالا گیا اور فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  زخمیوں میں محمد صہیب، عبداللہ، محمد قاسم، عبد الباسط اور عصمت اللہ شامل ہیں۔  مفتی قوی کا عید پر راکھی ساونت کے نام محبت بھرا پیغام جاری  عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی اور پھر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور...
	اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ اور قانون شکن افراد کیخلاف کارروائی میں 36 کو گرفتار کرلیا، جب کہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق فیض آباد پل پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے واردات کی کوشش کی، تاہم پولیس کے بروقت اقدام پر واردات ناکام بنا دی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو زخمی حالت میں موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے۔  پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی پولیس جوانوں...
	صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈو الہ یار بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ  کار تیز رفتاری کےباعث نصیر کینال میں گری جبکہ   مرنے والوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ مزید برآں پولیس نے  میتیں کراچی منتقل کردی ہیں جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
	 کراچی:  ٹنڈو الہ یار کی نصیر کینال میں تیز رفتار کار جا گری جس کے باعث کار میں سوار چاروں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے رہائشی تھے، جن میں ایک پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی شان، عبدالاحد، عدیل اور سمیر کے ناموں سے کی گئی۔ متوفی عبدالاحد دوستوں کے ساتھ اپنے رشتہ داروں سے ملنے میرپور خاص جا رہا تھا۔ حادثے  میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔  
	 RAJANPUR:  پنجاب پولیس نے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور دیگر علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ روجھان پولیس کی جانب سے راجن پور کچہ کے علاقے روجھان میں عمرانی گینگ اور لنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چک عمرانی میں کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن چک عمرانی میں لنڈ اور عمرانی گینگ ان کے سہولت کاروں کی کمین گاہوں پر کیا گیا، پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوئے تاہم پولیس نے تعاقب جاری رکھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہان تھا کہ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا...
	نئی دہلی: مہاراشٹرا کے ضلع بیڈ میں اتوار کی صبح ایک مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق، دھماکہ جلیٹن اسٹک کے ذریعے کیا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص عقبی دروازے سے مسجد میں داخل ہوا اور دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا۔ گاؤں کے سرپنچ نے صبح 4 بجے واقعے کی اطلاع تالواڈا پولیس کو دی، جس کے بعد بیڈ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نوینت کنوت اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ حکام نے ممکنہ کشیدگی کے پیش...
	پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی شکایت پر سٹی پولیس افسر محمد ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیا، لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے تھانہ دھلے کے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی پی او گوجرانوالہ نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ملزم محرر آصف کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے...
	استنبول: ترکیہ میں جمہوریت کے دفاع کے لیے استنبول میں لاکھوں افراد نے احتجاج کیا۔ یہ مظاہرہ استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا، جس نے ملک میں ایک دہائی کے بدترین عوامی احتجاج کو جنم دیا۔ استنبول کے مال تپے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ ہوا، جہاں عوام نے ترک پرچم لہراتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اپوزیشن جماعت سی ایچ پی (CHP) کے سربراہ اوزگور اوزل کے مطابق، اس ریلی میں بیس لاکھ افراد شریک تھے، تاہم آزاد ذرائع سے اس تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔  ایک 82 سالہ خاتون نے کہا، “مجھے کوئی خوف نہیں، میں اپنا سب کچھ اس ملک کے لیے قربان کرنے کو تیار ہوں۔ امام اوغلو ایک...
	استنبول: ترکی میں جمہوریت کے دفاع کے لیے استنبول میں لاکھوں افراد نے احتجاج کیا۔ یہ مظاہرہ استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا، جس نے ملک میں ایک دہائی کے بدترین عوامی احتجاج کو جنم دیا۔ استنبول کے مال تپے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ ہوا، جہاں عوام نے ترک پرچم لہراتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اپوزیشن جماعت سی ایچ پی (CHP) کے سربراہ اوزگور اوزل کے مطابق، اس ریلی میں بیس لاکھ افراد شریک تھے، تاہم آزاد ذرائع سے اس تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایک 82 سالہ خاتون نے کہا، "مجھے کوئی خوف نہیں، میں اپنا سب کچھ اس ملک کے لیے قربان کرنے کو تیار ہوں۔ امام اوغلو ایک ایماندار...
	لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو فوری انصاف فراہمی کے احکامات پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حناپرویز بٹ زیادتی کا شکار خاتون کی دادرسی کیلئے پہنچ گئیں۔ چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے زیادتی کا شکار خاتوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور خاتون کو حکومت پنجاب کی طرف سے انصاف کی فراہمی اور ملزمان کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی- حنا پرویز بٹ نے کہا کہ فیصل آباد پولیس نے اجتماعی زیاتی کے 2_ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیئے ملزمان علی شیر اور فیصل کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر بھی...
	لاہور پریس کلب کے صدر اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے جنرل سیکریٹری ارشد انصاری نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم (پیکا) ایکٹ ختم نہ کرنے پر اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے اور گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔ پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں، لاہور پریس کلب کے باہر صحافی برادری نے بھرپور احتجاج کیا۔  لاہور پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، صحافیوں کی ناجائز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیکا قانون کالا قانون ہے، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) پیکا ایکٹ بنانے میں ملوث ہیں،...
	— فائل فوٹو کرک سٹی میں پولیس نے کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او کرک سٹی پولیس  شہباز الہٰی نے بتایا ہے کہ مشکوک گاڑی کی تلاشی لی، جس میں بڑی تعداد میں اسلحے سمیت 2 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے پکڑے گئے اسلحے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کار سے 32 پستول، 9 کلاشنکوفیں اور ریپیٹر سمیت ہزاروں گولیاں، 81 میگزین اور اسلحے کے پرزے برآمد  کیے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن، بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد، 2 ملزمان گرفتار کراچی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے... ڈی پی او شہباز الہٰی نے مزید بتایا ہے کہ یہ اسلحہ درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع...
	 اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کی  بہترین حکمت عملی کی بدولت بھاری مقدار میں منشیات برآمد، بدنام زمانہ اسمگلر گرفتار۔ باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی انٹیلیجنس کی بنیاد پر اے این ایف کے عملے نے ایک ٹیوٹا لینڈ کروزر کا پیچھا کیا۔ ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نے اے این ایف عملے پر فائرنگ کر دی۔ اے این ایف عملے نے تعاقب کرتے ہوئے منگتاوالہ کے علاقے سے گاڑی کو برآمد کر لیا۔ مقامی افراد کے مطابق ملزمان گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرار ہو گئےتھے۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے 339.600 کلوگرام چرس اور 26.400 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف پنجاب کے عملے نے...
	بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچ یک جہتی کمیٹی کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف اور درج مقدمات کے خاتمے کے لیے وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز بی این پی مینگل کی جانب سے لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا جو خضدار، قلات، منگوچر، کھڈ کوچہ اور مستونگ سے ہوتے ہوئے لکپاس کے مقام تک پہنچ چکا ہے۔ بی این پی مینگل ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ راستے میں کئی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں لیکن قافلہ رواں دواں رہا تاہم لکپاس کے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے جنوبی سوڈان میں تیزی سے بگڑتے حالات پر خبردار کرتے ہوئے ملک میں فوری طور پر سیاسی بات چیت شروع کرنے، گرفتار حکام کی بلاتاخیر رہائی اور 2018 کے امن معاہدے کی تعمیل کے عزم کی تجدید پر زور دیا ہے۔سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے نئے اور سب سے زیادہ غریب ملک پر تاریکی کے بادل منڈلا رہے ہیں جو خوفناک طوفان برپا کر سکتے ہیں۔ جنوبی سوڈان کے حالات کو معمولی سمجھنا غلط ہو گا کیونکہ وہاں جو کچھ دکھائی دے رہا ہے اس سے 2013...
	 لاہور:    نیو انارکلی بازار میں عید کی شاپنگ کے لیے آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون بازار میں شاپنگ کر رہی تھی جب ملزم فیصل یعقوب نے اسے تنگ کرنا اور چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیو انارکلی پولیس نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او نیو انارکلی انسپکٹر اختر اور ان کی ٹیم کو شاباش...
	کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں نامزد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پولیس مقابلہ و غیر قانونی اسلحے کیس کی سماعت ہوئی۔دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو نامزد کردیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ارمغان عرف آرمی پہلے ہی اس مقدمے میں گرفتار ہے.ملزم اسلحہ پشاور سے خرید کے سندھ لایا۔انسپکٹر محمد علی نے کہا کہ یہی اسلحہ پولیس مقابلے میں استعمال ہوا. اے وی وی سی سی نے ملزم کامران قریشی سے مزید تفتیش کے لئے عدالت سے اجازت طلب...
	ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی گرفتاری کیخلاف اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی نے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے۔ جو وڈھ سے کوئٹہ تک ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی نے ماہ رنگ بلوچ اور دیگر خواتین کی گرفتاری کے خلاف وڈھ سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ اختر مینگل کی قیادت میں نکلنے والی ریلی بلوچستان کے ضلع خضدار تک پہنچ گئی ہے۔ اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد اختر مینگل کے ہمراہ ہے۔ 
	واشنگٹن: امریکی ریاست میساچوسٹس میں واقع ٹفٹس یونیورسٹی کی ترک نژاد طالبہ رومیسہ کو امریکی امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔  رپورٹس کے مطابق رومیسہ نے فلسطین کے حق میں مظاہروں میں حصہ لیا تھا، جس کے بعد انہیں نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق رومیسہ افطار کے لیے جا رہی تھیں کہ اچانک سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش اہلکاروں نے انہیں گھیر لیا اور ہتھکڑیاں لگا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ٹفٹس یونیورسٹی کے صدر کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ رومیسہ کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے، تاہم طالبہ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ...
	 لاہور:  بہن کا رشتہ نہ دینے پر قتل کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق  بہن کا رشتہ نہ دینے پر علی شہزاد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم راشد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے رشتے کے تنازع پر علی شہزاد کو گلا دبا کر بے دردی سےقتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عدالت نے رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو  گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔  ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد کتنی ہوگئی؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں  پراسیکیوشن کے...
	کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز نے صحافی فرحان ملک اور وحید مراد کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف اور سیکریٹری جنرل اعجاز الحق کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کے خلاف ویڈیو وائرل کرنے والے دکاندار کی پیکا ایکٹ کے تحت حراست پر تشویش ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیکا ایکٹ 2025 کی منظوری کے وقت سی پی این ای اور دیگر صحافتی تنظیموں نے خدشات کا اظہار کیا تھا، وہ خدشات اب اپنے برے اثرات کے ساتھ منظر عام پر آرہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے صحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، دو...
	حاملہ خاتون اور شوہر کو کچلنے کے کیس میں گرفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملیر ہالٹ کے مقام پر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری اور اسکی حاملہ بیوی کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزم ٹینکر ڈرائیور رحیم بادشاہ اور ہیلپر وقاص کو پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا، کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں دفعہ 322 شامل...
	 فرحان ملک— فائل فوٹو صحافی فرحان ملک پر ایف آئی اے کے دوسرے کیس کی تفصیل سامنے آگئی۔اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 25 مارچ کو گلشن اقبال میں ایک کال سینٹر پر چھاپا مارا جس میں 2 ملزمان عاطر حسین اور حسن نجیب کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزمان غیرملکیوں سے فراڈ میں ملوث ہیں، کال سینٹر پر چھاپا مارا تو وہاں ایجنٹس کام کر رہے تھے، سافٹ ویئر کے ذریعے غیرملکیوں سے ان کا خفیہ ڈیٹا حاصل کیا جارہا تھا۔ فرحان ملک دوسرے کیس میں ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالےصحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد ارم بیکری کے قریب دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے ڈاکوئوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔  پولیس نے ڈاکوئوں کو عوام کے چنگل سے بچا کر اسپتال منتقل کیا، سپرمارکیٹ پولیس نے واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تاہم سوشل میڈیا کی تیزی کے باعث پولیس کے ارماں آنسوئوں میں بہے گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی، ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی تفصیلات سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری گیٹ نمبر ایک سراج ملک شاپ کے عقب میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے...
	 اسلام آباد:  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ایک تیز رفتار منصوبے کی منظوری دی جس میں مینجمنٹ کنٹرول کیساتھ 51-100  فیصد حصص کی ڈی انویسٹمنٹ بھی شامل ہے۔  اسحق ڈار نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا تاکہ اس کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے اور قومی خزانے پر مالی بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں کب بحال ہوں گی، ہائی کمشنر نے خوشخبری سنا دی علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری...
	بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کی ساتھیوں کی ہونے والی گرفتاری کے خلاف 28 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی بی این پی مینگل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارٹی کی مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور اہم عہدیداروں پر مشتمل پارٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان کی روایات کو آئے روز روندا جا رہا ہے اور موجودہ حالات میں پی این پی قومی جماعت ہونے کے لحاظ سے اپنی سیاسی ذمہ داریوں کا ادراک...
	ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ملزم انس نواز کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا،  عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے کیجانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی، ملزم کو گزشتہ دنوں چھاپہ مار کارروائی میں لیک ویو سوسائٹی بنی گالا، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔   مقدمے کے مطابق ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس...
	بی این پی نے شٹر ڈاؤن ہڑتال، پریس کلب کے سامنے مظاہرے اور وڈھ سے کوئٹہ سے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اور دیگر خواتین کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی تحریک کا شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے تحت پہلے بلوچستان بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے اور 26 مارچ کو پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 28 مارچ کو سردار اختر مینگل کی زیر قیادت وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ ہوگا۔ 
	پشاور کے علاقے نشتر آباد میں بینک کیش وین کو لوٹنے والے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نشتر آباد میں بینک وین کی ڈکیتی میں مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ خود وین کا ڈرائیور نکلا۔ انہوں نے کہا کہ کیس کو 24گھںٹوں سے پہلے ہی ٹریس کرلیا گیا جس کے لیے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی اور جیو فینسنگ کی مدد لی گئی اور ملزمان تک رسائی ممکن ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: شادی سے بچنے کے لیے نوجوان نے خود کو گولی ماری، ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کے واقعہ کا ڈراپ سین ایس ایس پی نے کہا ہے کہ واردات میں...
	— فائل فوٹو کوٹ ادو میں پولیس  نے موہانہ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ کوٹ ادو: میاں بیوی پر فائرنگ، مرنے سے پہلے خاتون نے قاتلوں کے نام بتا دیےکوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے تھانے صدر کی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں اور ایک ٹریکٹر ٹرالی بر آمد کر لی۔پولیس نے بتایا ہے کہ زیرِ حراست ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
	اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 17.835 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ پشاور میں جمرود روڈ خیبر کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کوگرفتارکر لیا گیا۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب، دبئی، مالدیپ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام میانوالی میں ریلوے پھاٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 4.5 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گرفتار ملزم سے 2.590 کلو گرام افیون برآمد کی...
	 راولپنڈی کے سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر نصیرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی اور نوجوانوں، خصوصاً طلباء کو آئس فراہم کرنے والے دو بڑے منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔  پولیس نے ملزمان سے 4 کلو سے زائد آئس برآمد کی، گرفتار ملزمان کی شناخت نوید اور اشتیاق کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور ایئرپورٹ سے 980 گرام آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو آئس سپلائی کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزم نوید سے 3 کلو 100 گرام آئس جبکہ ملزم اشتیاق سے 1 کلو 80 گرام آئس برآمد کی۔ دونوں ملزمان سے...
	ویب ڈیسک: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل تابش فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ مزید انکوائری کا کیس ہے، حیدر سعید کو اغوا کیا گیا تھا۔ انہوں نے مختلف اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے حوالے بھی دیے اور کہا کہ ملزم کسی آرگنائزیشن کا سربراہ نہیں اور نہ ہی بغاوت کی ہے۔    قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال  جج عباس شاہ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر...
 برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی
برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی