تھانہ کوہسار کے علاقے میں فرخ کھوکھر کی گرفتاری کا معاملہ ،کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )تھانہ کوہسار کے علاقے میں فرخ کھوکھر کے گارڈز کی گرفتاری کا معاملہ ،کوہسار پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا،کوہسار پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔سیکٹر سکس میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ، متعدد افراد زیرِ گرفتار کر لئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد۔کارروائی کے دوران Lexus گاڑی بھی حراست میں لے لی گئی۔ایف آئی آر میں دفعہ 341، 506ii، 353، 186، 188، 148،149شامل ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کر لیا

پڑھیں:

آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی ضبط کرلیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں، جبکہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کردیئے ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر عالمی تنازع ہے،داخلی معاملہ نہیں، سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
  • راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں مبینہ غفلت، نومولود بچی کا انگوٹھا کٹ گیا، مقدمہ درج
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا