2025-11-04@03:26:47 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 126				 
                «اڑا دیا»:
	واشنگٹن: میکسیکو میں امریکی طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ائرلائن جیٹ بلیو کی فلائٹ اڑان بھر نے کے بعد سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کی وجہ سے مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ائربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ائرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں...
	اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اُڑا دیں، وحشیانہ بمباری سے بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025  سب نیوز  اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی شروع کردی۔ رفح میں فائرنگ کے مبینہ واقعہ کا بہانہ بناکر صیہونی فوج کی غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کی۔ جس سے 11 بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے نیتن یاہو کی شدید حملوں کی ہدایت پروحشیانہ کارروائی شروع کی ۔ دیرالبلاح، خان یونس، رفح اور نصیرات کیمپ میں جنگی طیاروں نے بم برسائے۔ الشفا اسپتال کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے یلولائن سے آگے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنا شروع...
	  ٹانک (مانیٹرنگ دیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے گرلز پرائمری اسکول کو بم سے اڑا دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع ٹانک شبیر حسین شاہ کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقے گرہ بڈھا میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب گرلز پرائمری اسکول کو بم سے اڑایا۔  دہشتگردوں نے اسکول کی عمارت میں بم نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔علاقے کے عمائدین کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی غیر تسلی بخش ہے اور کسی کا جان و مال محفوظ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی تدریسی...
	اسلامی دنیا نے اسرائیل کے دو نئے متنازع مسودہ قوانین پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ان قوانین کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد  اسرائیلی خودمختاری نافذ کرنا اور وہاں غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنا ہے، جسے اسلامی ممالک نے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔ اسلامی ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمان کی یہ کارروائی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کے برخلاف ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول مشرقی یروشلم میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی...
	خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے سیال گل کورونہ میں واقع گاؤں گرہ بڈھا میں قائم نو تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم افراد نے ٹائم ڈیوائس بم سے اڑا دیا۔ تھانہ ایس ایم اے کے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور جگہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی ریاست نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے  ایک بار پھر عالمی کوششوں کو روند کر اپنی جارحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر بمباری  کرکے الزیتون کے علاقے میں ایک ہی فلسطینی خاندان   کے گیارہ افراد کو شہید کردیا، جس میں 7 بچے اور تین خواتین بھی شامل تھیں۔قابض فوج کی اس جارحیت کا نشانہ بننے والے یہ فلسطینی اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی کو فضائی حملے کا نشانہ بنا دیا گیا اور  لمحوں میں سب کچھ ملبے میں تبدیل ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے کسی پیشگی وارننگ کے بغیر غزہ شہر کے گنجان آباد علاقے الزیتون میں کار...
	افغان طالبان کیجانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کے بارڈر باب دوستی پر افغان طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران افغان طالبان نے باب دوستی کو اڑا دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جھڑپ کے دوران بھاری اسلحے اور گولہ بارود کا بھی استعمال کیا گیا۔ باب دوستی کو بھی افغان طالبان نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔ متعدد عام شہریوں کے جانبحق...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک کے 19 سالہ ولی عہد شہزادہ کرسچن نے ایف 16 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنے بچپن کا خواب پورا کر لیا۔ ڈنمارک کے شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہزادے کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں وہ ایف16 کے اندر مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شہزادہ کرسچن نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ آج ایک لڑکے کا خواب سچ ہوگیا۔ مجھے ایف 16 کے آخری تربیتی پروازوں میں سے ایک میں شامل ہونے کا موقع ملا اور واقعی یہ ایک حیران کن تجربہ تھا۔ میں پہلے بھی ہمارے پائلٹوں کی بہت عزت کرتا تھا، لیکن آج کے بعد یہ احترام اور بڑھ گیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
	 ڈنمارک کے 19 سالہ ولی عہد شہزادہ کرسچن نے ایف-16 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنے بچپن کا خواب پورا کر لیا۔  ڈنمارک کے شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہزادے کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں وہ ایف-16 کے اندر اور باہر خوشی سے مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شہزادہ کرسچن نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’آج ایک لڑکے کا خواب سچ ہوگیا، مجھے ایف-16 کے آخری تربیتی پروازوں میں سے ایک میں شامل ہونے کا موقع ملا اور واقعی یہ ایک حیران کن تجربہ تھا۔‘ شہزادے نے اپنے پیغام میں ڈنمارک کی فضائیہ کے پائلٹس کے لیے عزت و احترام کا اظہار بھی کیا اور کہا، ’جلد ہی نئے ایف-35 طیارے سروس سنبھال لیں...
	آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز میں شیل ہاربر ایئرپورٹ پر ایک لائٹ طیارہ اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوگیا جس تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارنے نے صبح تقریباً 10 بجے اڑان بھری۔ یہ پرائیویٹ طیارہ تھا جس کی منزل باتھرسٹ تھی۔  اڑان کے صرف چند لمحے بعد، طیارہ تقریباً 30 میٹر کی بلندی پر پہنچ کر بائیں پر جھک گیا اور زمین سے ٹکرا گیا اور آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں تین افراد مارے گئے جن کی شناخت ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ہلاک شدگان میں ایک جوڑا اور ایک 73 سالہ شہری شامل ہیں۔ دیگر رپورٹس کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک بلڈر اینڈریو کونرز اور ان کی اہلیہ جولیئن شامل ہیں۔  حادثے کی وجہ...
	قومی ائیرلائن( پی آئی اے) نے برطانیہ جانے والوں کیلئے  اعلان کیا  ہے کہ اسلام آباد سے مانچسٹر کی پہلی پرواز 25 اکتوبر کواڑان بھرے گی۔تفصیل کے مطابق کئی برس کے تعطل کے بعدپی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال ہو گیا  ۔پی آئی اے کی پہلی پرواز 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لئے  روانہ ہوگی ، فضائی آپریشن کی بحالی دونوں ممالک کے درمیان سفری، تجارتی اور عوامی روابط کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایئرلائن کی برطانوی فضائوں میں واپسی ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ پرواز دونوں ملکوں کو مزید قریب لائے...
	اسرائیلی فوجی حملوں میںمزید 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ،بھوک سے 2 بچے دم توڑ گئے گزشتہ رات اسرائیل نے غزہ اور دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپوں سے گولا باری کی اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا، غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ رات بھی اسرائیل نے غزہ شہر اور دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپوں سے گولا باری کی۔ 2 سالہ جنگ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اس کے علاوہ اسرائیل کے جبری قحط سے بھی مزید 2 بچے دم توڑ گئے،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے بین الاقوامی سمندر میں منشیات لے جانے والی ایک کشتی کو میزائل سے اڑا دیا،جب کہ حملے کی ہولناک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایکس پر ایک وڈیو جاری کی جس میں وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں تیز رفتاری سے جانے والی ایک کشتی کو اچانک میزائل آ لگتا ہے اور کشتی تباہ ہو جاتی ہے۔ پیٹ ہیگسیتھ نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر میں نے یو ایس ساؤتھ کمانڈ کے علاقے میں نامزد دہشت گرد تنظیموں سے منسلک منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک جہاز پر ایک حملے کی ہدایت کی۔ وزیر جنگ کے مطابق...
	اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ شہر واپس آنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ شہر اب بھی خطرناک جنگی علاقہ ہے، فلسطینی اپنی حفاظت کے لیے جنوب کی طرف جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا، غزہ پر اسرائیلی حملے جاری  ہیں، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہوئے ہیں۔ گذشتہ رات بھی اسرائیل نے غزہ شہر اور دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپوں سے گولا باری کی۔ 2 سالہ جنگ میں فلسطینی شہدای کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس کے علاوہ  اسرائیل کے جبری قحط سے بھی مزید 2 بچے دم توڑ...
	میونخ: جرمنی میں ایک خاندانی المیے نے دنیا کے سب سے بڑے بیئر فیسٹیول "اوکٹوبر فیسٹ" کو سات گھنٹوں کے لیے بند کرا دیا۔ پولیس کے مطابق 57 سالہ جرمن شخص نے بدھ کی صبح اپنے والدین پر فائرنگ کی، گھر میں دھماکا خیز مواد لگایا اور آگ لگا دی، جس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔ حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ 90 سالہ والد اس واقعے میں ہلاک ہوئے ہیں تاہم ان کی لاش جلتے ہوئے مکان سے نکالی نہیں جا سکی۔ واقعے کے بعد پولیس کو قریب ہی ایک خط ملا جس میں اوکٹوبر فیسٹ سے متعلق مبہم دھمکی دی گئی تھی۔ اس خط کے بعد فوراً فیسٹیول بند کر کے پولیس نے کتے اور...
	ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے عسکری لحاظ سے انوکھی کارروائی میں غزہ شہر کے النصر محلے میں ایک مخدوش عمارت کو دھماکے سے اڑایا، جس پر صیہونی فوج پہلے ہی بمباری کر چکی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ نے غزہ شہر میں حملہ آور صہیونی افواج کے خلاف مجاہدین کے کامیاب آپریشن کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں قابض حکومت کے ایک فوجی دستے کے تمام ارکان ہلاک ہوگئے۔ مقاومتی ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے عسکری لحاظ سے انوکھی کارروائی میں غزہ شہر کے النصر محلے میں ایک مخدوش عمارت کو دھماکے سے اڑایا، جس پر صیہونی فوج پہلے ہی بمباری...
	—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خوارج نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے عوامی رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کی تحصیل جانی خیل میں خوارج نے دھماکا خیز مواد سے رابطہ پل تباہ کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مالی خیل تحصیل جانی خیل میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی کوشش کی۔ بنوں میں دھماکا، اے ایس آئی سمیت 5 اہلکار زخمیبنوں میں پولیس موبائل کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد لگایا، جس کے پھٹنے سے پل مکمل تباہ ہو گیا۔دوسری جانب جانی خیل کے عوام نے خوارج کی جانب سے پل...
	ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کیا۔ تو حارث رؤف کی نقل اتارتے ہوئے ہاتھ سے جہاز گرنے کا اشارہ کر دیا۔ جسپرت بمرا نے اپنے طور پر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کا جشن منایا لیکن وہ یہ بھول گئے کہ وہ اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جسپرت بمرا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا مذاق بن گیا۔ سوشل میڈیا صارف نے ایکس پر لکھا کہ...
	چین کے تیسرے ائیرکرافٹ کیریئر ’فوجیان‘ نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹس کے ذریعے مختلف اقسام کے فکسڈ وِنگ طیارے کامیابی سے لانچ اور لینڈ کرلیے ہیں۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق کیریئر سے جے-15T، جے-35 (اسٹیلتھ فائٹر) اور کیریئر بیسڈ جے-600 ارلی وارننگ طیارے کے تجربات مکمل ہو چکے ہیں، جن میں کیٹاپلٹ لانچنگ اور معمول مطابق ریکوری شامل تھی۔ شائع شدہ فوٹیج اور بیانات کے مطابق یہ تجربات بیجنگ کی پریڈ سے پہلے کیے گئے تھے جس سے فوجی تیاری میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔  ’’فوجیان‘‘ کو چین کا پہلا مکمل طور پر اندرون ملک ڈیزائن کردہ کیریئر قرار دیا گیا ہے اور اسے تین جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹس سے آراستہ کیا...
	ذرائٰع کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس کے سلائیڈ لائنز پر سیمینار کا انعقاد کمیونٹی ہیومن رائٹس اینڈ ایڈوکیسی سنٹر اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں ایک سیمینار کے مقررین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم بھارتی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس کے سلائیڈ لائنز پر سیمینار کا انعقاد کمیونٹی ہیومن رائٹس اینڈ ایڈوکیسی سنٹر (سی ایچ آر اے سی) اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔...
	ایشیا کپ 2025 ایکشن سے بھرے سپر فور مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، شائقین اب میچ کے ٹکٹوں پر دلچسپ پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے انفرادی اور بقیہ پیکج ٹکٹس کی فروخت آن لائن شروع ہوگئی ہے۔ سب سے سستا ٹکٹ 75 درہم (پاکستانی پانچ ہزار روپے سے زائد) میں دستیاب ہے۔ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پاک بھارت میچ کا انفرادی ٹکٹ 350 درہم (پاکستانی 26 ہزار روپے سے زائد) میں دستیاب ہے۔ 28 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت تمام بقیہ میچوں کے انفرادی ٹکٹوں کی محدود تعداد آج جاری کر دی گئی ہے۔ بقیہ بلاک بسٹر میچوں کے لیے شائقین کے لیے دو ٹکٹ...
	برطانیہ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے والے قومی کرکٹر حیدرعلی نے کیس خارج ہونے کے بعد لندن سے پاکستان کےلیے اڑان بھرلی۔قومی کرکٹر کو ان کےدوستوں نے ائرپورٹ پر نیک تمناؤں کےساتھ رخصت کیا۔ مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو حیدر علی کے خلاف مبینہ جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی تھیں، جس کا واقعہ 23 جولائی کو مبینہ طور پر مانچسٹر میں پیش آیا تھا۔ برطانوی پولیس نے کو قومی کرکٹر کو گرفتارکرنے کے دو دن بعد رہا کردیا تھا۔بعد ازاں تفتیش میں ان پر لگے الزامات ثابت نہ ہوسکےجس کی بناپر کیس بند کردیا تھا۔ پاسپورٹ ملنے کے بعد حیدرعلی کی وطن واپسی ممکن ہوئی ہے۔
	دریائے راوی کے ہیڈ سندھنائی پر پانی کے غیر معمولی دباؤ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر مائی صفورہ بند کو بم سے اڑا دیا۔ یہ فیصلہ ممکنہ تباہی سے بچاؤ کے لیے کیا گیا، تاکہ پانی کا دباؤ کم کرتے ہوئے قریبی علاقوں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ بند کو اڑانے کا عمل مکمل طور پر ٹریفک بند کر کے سرانجام دیا گیا۔ بند کے کھلنے سے دریائی پانی قریبی آبادیوں کی طرف چھوڑ دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو گئی ہیں تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان...
	 لاہور:  امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد زائد ٹیرف اس لیے لگایا کہ وہ روس سے تیل خرید رہا تھا، مگر مودی نے امریکی ٹیکس بھارتی عوام پر تھوپ دیئے اور تیل خریداری جاری رکھی۔  اب انکشاف ہوا ہے کہ اس عمل سے کھرب پتی مکیش امبانی کو مالی فائدہ ہو رہا تھا، اسی لیے وہ ختم نہیں کیا گیا۔ گویا مودی نے گجراتی ہم وطن امبانی کی خاطر اپنے وطن کا نقصان کردیا۔ یہ لالچ واقربا پروی کی کوکھ سے جنم لیتی بدترین داستان ِغداری ہے۔ ہالینڈ کی تنظیم، ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کے مطابق بھارت میں مکیش امبانی کی جام نگر والی ریفائنری روسی تیل کی سب سے بڑی خریدار ہے۔...
	ویب ڈیسک: پاکستان کی ڈیجیٹل تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا، وزارتِ منصوبہ بندی نے اپنے فلیگ شپ پروگرام اُڑان پاکستان کے تحت اُڑان اے آئی ٹیکاتھون کا آغاز کرد یا  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات  احسن اقبال نے اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ٹیکاتھون صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو پاکستان کی نئی نسل کو مصنوعی ذہانت جیسے جدید علم میں متحرک کرے گی۔  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار   احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان مصنوعی ذہانت کے عالمی انقلاب میں تماشائی نہیں  بلکہ ابھرتا ہوا رہنما ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نوجوانوں...
	لکی مروت(ویب ڈیسک )لکی مروت میں نامعلوم افراد نےگیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ لکی مروت میں بھانہ منجیوالہ کے قریب نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا،دھماکے سے پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا اور گیس کا اخراج جاری ہے۔  اطلاع ملنے پر پولیس اور گیس حکام موقع پر پہنچ گئے،گیس حکام نقصانات کا تخمینہ لگانےکےبعد مرمت کا کام شروع کریں گے۔ Post Views: 3
	لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے طلبہ کے نام ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔ الحمدللہ ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دئیے گئے ہیں۔ 50 ہزار طلبہ پہلے ہی اپنے ہونہار سکالر شپ سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ مزید 30 ہزار ہونہار سکالر شپ دئیے جائیں گے۔ اس کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔ گزشتہ سال سے ہونہار سکالر شپ پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز...
	—فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز پی کے 734 دو روز بعد بھی اڑان نہ بھر سکی۔دوسری طرف غیر ملکی ایئر لائن کی دبئی سے کراچی کی پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، پرواز صبح 10 بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچی تھی۔دو دن سے اڑان نہ بھرنے والی قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز کے مسافر شدید پریشان ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز 8 اگست کی شام ساڑھے 5 بجے پیرس سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں سمیت مریض پیرس ایئر پورٹ پر پریشان ہیں، کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ پرواز کب روانہ ہو سکے گی۔ترجمان قومی ایئر لائن...
	وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان ایک منصوبہ نہیں عہد ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی، ملک کی تیز تر ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ماضی میں نام نہاد تبدیلی مسلط کر کے ملک کو پیچھے دھکیل دیا گیا، مسلح افواج نے دشمن کو ایسا جواب دیا دنیا میں پاکستان کی دھاک بٹھا دی، افواج پاکستان نے جنگی طیارے گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا...
	ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت پولیس چوکی میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں واقع باجوڑ کے علاقے تحصیل سلارزو کے ڈھیرہ کئی میں قائم پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، تاہم امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی حفاظتی اقدامات کے تحت یہ چوکی خالی  کردی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق...
	 لوئر دیر:  لوئر دیر میں  پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  لوئر دیر میں واقع باجوڑ کے علاقے تحصیل سلارزو کے ڈھیرہ کئی میں قائم پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، تاہم امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی حفاظتی اقدامات کے تحت یہ چوکی خالی  کردی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت پولیس چوکی میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔...
	نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے عالمی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے خفیہ طور پر روس کو ہتھیاروں میں استعمال ہونے والا خطرناک دھماکہ خیز کیمیکل ”ایچ ایم ایکس“ فروخت کیا ہے، جو یوکرینی شہریوں پر برسنے والے میزائلوں اور راکٹوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ یہ انکشاف بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بھارتی کسٹمز ڈیٹا کے ذریعے کیا ہے۔ دسمبر میں بھارتی کمپنی ”آئیڈیل ڈیٹونیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ“ (Ideal Detonators Pvt Ltd) نے تقریباً 14 لاکھ ڈالر مالیت کا ایچ ایم ایکس روس بھیجا۔ حیرت انگیز طور پر یہ مواد دو ایسی روسی کمپنیوں کو فراہم کیا گیا، جن کے براہِ راست تعلقات روسی دفاعی صنعت سے ہیں۔ ان میں سے ایک کمپنی ”Promsintez“ وہی ادارہ ہے جس...
	 ایئر کراچی پاکستان میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے لانے کو تیار ہے جب کہ ڈومیسٹک مسافر غیر معمولی رعایت کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ چیئرمین ایئر کراچی  حنیف گوہر نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹکٹس کی قیمت چالیس فیصد تک کم ہوگی، ابتدا میں چینی پائلٹ ہی طیارے آپریٹ کریں گے۔ چینی طیارے قیمت میں ایئر بس اور بوئنگ کے مقابلے میں آدھی قیمت پر ہے، آدھی قیمت کے باعث لیز کی قیمت بھی کم ہوگی جس کا فائدہ مسافروں کو ملے گا۔ مسافروں کے لئے ٹکٹ میں چالیس فیصد تک کمی ہوگیں، ابتدا میں چینی پائیلٹ طیارے چلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشیش ہے کہ چینی طیاروں کے سمیولیٹر اور ریزرو انجن بھی یہاں لائیں جائیں۔ سول ایوی ایشن...
	ایک کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کے گیس بل نے شہری کی نیندیں اُڑا دیں تاہم سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے راولپنڈی کےشہری کی نیندیں اُڑا دیں ، دھمیال کے رہائشی کو1 کروڑ 23 لاکھ روپےسےزائدکا بل بھیج دیا، متاثرہ اللہ دتہ راجہ سوئی گیس کے دفتر پہنچ گیا اور کہا محکمہ سوئی گیس والے کہتے ہیں بل ہرصورت اداکرنا ہوگا، ایک کروڑ 23 لاکھ روپےگیس کابل کیسے ادا کروں گا، 4 ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر ایک کروڑ 23لاکھ کابل بھیج دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ صارف کے بل کا کیس محکمے کے نوٹس میں آیا ہے، چھان بین جاری ہے،...
	بنوں(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع تختی خیل بکاخیل میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد سے تباہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق اسکول کی عمارت میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت ابھی زیر تعمیر تھی اور واقعے کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔  پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تعلیم دشمن عناصر کی اس کارروائی پر...
	 اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے اپنے مخصوص انداز میں نادیہ خان کی قانونی کارروائی کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں مزید طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔ نادیہ خان نے گزشتہ روز ایک ویڈیو میں اپنے ناقدین کو عدالت میں گھسیٹنے کی دھمکی دی تھی، جس پر یاسر حسین نے اپنی شرارتی طبیعت کے ساتھ انھیں طنز کا نشانہ بنایا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں یاسر نے نادیہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صبا فیصل جی اور ثروت گیلانی نے ہی کچھ بولا ہوگا۔ میرے ڈیڑھ نمبر دینے سے اگر کسی کو برا لگا ہے تو میں سوری کرلیتا ہوں اور ڈھائی نمبر کرلیتا ہوں۔ میرے خیال سے اب سب ٹھیک ہوگا۔‘‘...
	لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس کی خالی چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کارروائی کی گئی،دھماکے سے خروبہ چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق چوکی 6سالوں سے خالی تھی اور ناقابل استعمال تھی۔
	لکی مروت میں نامعلوم افراد نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے کارروائی کی گئی،دھماکے سے خروبہ چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔  پولیس کے مطابق چیک پوسٹ6سالوں سےخالی تھی اور ناقابل استعمال تھی،خیال رہے کہ اس سے قبل  Post Views: 2
	پاک بھارت جنگ میں میرا واٹس ایپ اڑا دیا گیا، مجھے کوئی سائبر سیکیورٹی الرٹ نہیں ملا: سینیٹر پلوشہ خان
	—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کہ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں میرا واٹس ایپ اڑا دیا گیا، مجھے کوئی سائبر سیکیورٹی الرٹ نہیں ملا۔پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ڈی پی سال 25-2024ء فنڈز کے استعمال سے متعلق ایجنڈا زیرِ بحث آیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے پی ایس ڈی پی فنڈز کے استعمال اور پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی بجٹ میں تضاد ہے، سینیٹ کی پلاننگ کمیٹی سے جو خط ملا، اس میں اور آپ کے بریف پیپرز میں فرق ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان کا ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کو سول آرمڈ فورسز...
	 کراچی:  ملک کی نئی ابھرتی ہوئی ایئرلائن ’’ایئرکراچی‘‘نے اپنے فضائی آپریشن کے آغاز سے قبل بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ایئرلائن نے ملک بھر کے اہم ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز کی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایئرکراچی ابتدائی طور پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز تعینات کرے گی۔ ان اسامیوں کے لیے ان افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے جنہیں ایوی ایشن انڈسٹری میں کام کرنے کا بھرپور تجربہ حاصل ہو۔ ایئرکراچی رواں سال 3 ایئر بس A320 طیاروں کے ذریعے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کے لیے ابتدائی تیاریوں کا عمل مکمل کیا...
	پانچ سال کے بعد لاہور ایئرپورٹ سے فرانس کیلیے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز پیرس میں لینڈ کر گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے فرانس کی پرواز پیرس ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، 5 سال کی مدت کے بعد پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کیا ہے جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ پہلی ہفتہ وار پرواز لاہور سے پیرس کے لیے دوپہر 12 بجے روانہ ہوئی، پی کے 733 کے ذریعے 276 مسافر پیرس پہنچے، پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد  سے  پیرس کی  ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔  پی آئی اے کی پہلی پرواز آمد پرایک سادہ مگر...
	لکی مروت کے علاقے تورواہ میں واقع برساتی نالے کے قریب بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ، رواں سال مجموعی تعداد 10 ہوگئی دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ دہشت گردوں کی کارروائی ہے، جنہوں نے گیس کی سپلائی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد گیس پائپ لائن کی مرمت کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا...
	 کراچی:  سندھ پولیس کی جانب سے 16 گریڈ میں تعینات انسپکٹرز کی نئی سینیارٹی لسٹ جاری ہونے کے بعد بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں اور قانون شکنی کے انکشافات نے ایک بار پھر سے ادارے میں بھرتیوں میں شفافیت کے بلند و بانگ دعوؤں کو متنازعہ بنا دیا ہے۔ حکومت پاکستان کے "سول سرونٹس (اپائنٹمنٹ، پروموشن اینڈ ٹرانسفر) رولز 1973" کے تحت وفاقی و صوبائی ملازمتوں میں تقرری کے لیے کم از کم عمر کی حد 18 سال مقرر ہے جبکہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اس فہرست میں شامل متعدد افسران ایسے ہیں جنہوں نے پولیس میں شمولیت کے وقت یا تو...
	سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایئر پنجاب اور ہائی اسپیڈ ترین منصوبوں کی فیزیبلٹی اسٹڈی کے لیے ابتدائی فنڈ مختص کیے گئے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایئر پنجاب کی پہلی پرواز ایک سال کے اندر پہلی اڑان بھرے گی۔ وی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ کی کاپیاں پھاڑنا بجٹ کی مخالفت نہیں ہوتی۔ ’مخالفت یہ ہوتی ہے کہ آپ اصلاح کریں، اسمبلی میں فائنانس بل میں ترمیم اور تجاویز پیش کریں جس کے حساب سے حکومت فیصلہ کرتی ہے اور یہ پورا ایک طریقہ کار ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ‘ایئر پنجاب’ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار پنجاب اسمبلی میں بجٹ...
	امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ صہیونی افواج کے غزہ میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم جاری ہیں اور اس کیساتھ ہی اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے پورے خطے میں آگ اور خون کے کھیل کا آغاز کر دیا ہے، اسرائیل بذات خود کچھ بھی نہیں اگر اسے امریکہ کی آشیر باد حاصل نہ ہو، واشنگٹن اسرائیلی دہشتگرد کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسرائیل کے ایران پر حملہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ایران اور ایرانی قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ان کیساتھ ہے۔ منصورہ لاہور سے جاری ویڈیو پیغام میں امیر جماعت نے کہا کہ اسرائیل...
	بھارتی شہر حیدرآباد میں میڈیکل کے طلبا کے ہاسٹل پر مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 241 مسافروں سمیت 294 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بد قسمت طیارے نے بھارت سے لندن جانے کے لیے ایک منٹ سے بھی کم وقت کی پرواز کی اور حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے نے معمول کی طرح پرواز بھری تھی۔ جس کے فوری طیارے سے دھواں اُٹھتا ہوا محسوس ہوا اور پھر طیارہ تیزی سے نیچے آنے لگا۔ طیارہ رہائشی علاقے میں ایک اونچی عمارت سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے جہاز راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ New CCTV footage emerges of the Air India 787 as it took off from Ahmedabad....
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نئی دہلی (آن لائن) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ایم وی راجیو گوڑا نے مودی حکومت کے ترقیاتی بیانیے کو سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوے بی جے پی کے 2024 کے منشور سمیت سابقہ وعدوں اور بیانات کو بے بنیاد قرار دے دیا ۔ انہوں نے بی جے پی کے منشور پر مبنی دستاویز ایک اور بار جملہ سرکار کا تنقیدی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے 11 سال کے جھوٹے وکاس کے دعوے عوام سے دھوکا ہیں۔راجیو گوڑا نے کہا کہ مودی حکومت کا مقامی دفاعی پیداوار کا دعویٰ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور بھارت اب بھی اپنی دفاعی ضروریات کے 40 فیصد سے...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس موقع پر ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ عید کی دعوتیں اُڑائیں ، لیکن اعتدال کا دامن نہ بالکل نہ چھوڑیں ، گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ کے فوراً بعد گیسٹرو کے کیسز میں بے حد اضافہ دیکھا جاتا ہے ۔ اگر گوشت صحیح طریقے سے پکا ہوا نہ ہو تو پیٹ اور آنتوں کے مسائل بڑھ جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ماہرین نے امراضِ قلب، ذیابطیس اور دیگر امراض...
	---فائل فوٹو  صوبۂ بلوچستان کے علاقے ٹانک میں نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔ذرائع کے مطابق اسکول کی عمارت مکمل طور پو تباہ ہو گئی ہے جبکہ کسی  جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل گشتہ سال جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم شرپسندوں نے گورنمنٹ اسکول کو بم دھماکے سے اڑا دیا تھا۔پولیس کے ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسند رات گئے دھماکا کر کے فرار ہوگئے تھے، دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور منہدم ہوگئی  تھی۔
	فیض آباد راولپنڈی میں یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دوبارہ دشمن نے جرأت کی تو دندان شکن جواب دیں گے، پوری قوم ہندوستان کو جواب دے گی، انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے آج پاک فوج آرمی چیف اپنے شاہینوں اور وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیا، ابھی ہم نے حملہ نہیں کیا، حملے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، ان کی چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے ہیں۔ فیض آباد میں یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پاک...
	وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی، جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف، تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی راہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی، جنرل ساحرشمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف ظہیربابر اور بحریہ کے چیف ایڈمرل نوید اشرف کو خاص طور پر قوم سلام پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل سید عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری...
	آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے ذریعے پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جس کے انتہائی قابل فخر اور تاریخ ساز مناظر سامنے آگئے۔ بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر آگئے، ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی S -400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر آئی۔   بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، پاکستان نے بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعووں کو زمین بوس کر دیا ہے۔  Post Views: 5
	رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی ؎ پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے ، پاکستان نے بھارتی رفال گراکر دنیا کے عسکری ماہرین کو حیران و پریشان کر دیا۔ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی رفال گرا کر پاکستان نے فضاؤں میں اپنی برتری ثابت کر دی، پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ واقعے کے بعد بھارت اپنے...
	بیجنگ/ اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی پائلٹس کے ہاتھوں رافیل طیارہ گرائے جانے پر چینی سوشل میڈیا صارفین بھی بھارت کا مذاق اڑانے لگے۔پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آرہے ہیں، وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں۔چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جاسکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں اور چینی انفلوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل...
	اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آ رہے ہیں وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں۔ اور چینی انفلیوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل طیاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ بھارت کے رافیل طیارے پاکستان نےچینی ساختہ طیاروں سےتباہ کیے :...
	پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آ رہے ہیں وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں۔ اور چینی انفلیوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل طیاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ 刚买的飞机,刚买的飞机,被打啦???????????????? pic.twitter.com/zUduqtizxd — 西關小姐姐???????????????? (@LM62710) May 8, 2025  یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو...
	پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلگام حملے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔  بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ آپریشن ’سندور‘ کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ پاک فضائیہ نے  بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے  مارگرائے جن میں 3  جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ جس کے بعد  انڈیا میں جہاں سیاسی حریفوں نے اس معاملے پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں صارفین بھی رافیل طیاروں کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے کہا کہ جب رافیل طیارے خریدے گئے تو ان کی ناریل، مرچیں اور لیموں رکھ کر پوجا کی گئی...
	سٹی42:  بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت پر مسلح افواج کا منہ توڑ جواب جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آج شب کچھ دیر پہلے حاجی پیر سیکٹر میں پاک فوج نے بزدل کی ایک پوسٹ جسے جھنڈا زیارت پوسٹ کہا جاتا ہے، مکمل تباہ کر دی ہے۔ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستانی مورچوں سے مؤثر جواب دیا گیا۔  جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان  اس سے پہلے بھی لائن آف کنترول پر پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں۔ Waseem Azmet
	سٹی42:  بریکنگ خبر آ رہی ہے کہ پاکستان نے دو دن سے جاری الزام تراشیوں کے بعد  آج شب سچ مچ بھارتی فوج کو گھس کر مارا ہے۔  سکیورٹی ذرائع نے مصدقہ اطلاع دی ہے کہ  پاک بھارت جنگ کے دوران آج شب کچھ دیر پہلے پانڈو سکیٹر میں پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی گئی ہے۔  بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جارحیت کے ردعمل میں مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دینے کا جو وعدہ قوم سے اور دشمن سے کیا اس پر عمل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔   پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان   سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج...
	 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے  ایل او  سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی۔ سیکیورٹی ذرائع  نے بتایا ہے کہ پاک افواج دشمن کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے5 شہروں پر کیے گئے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کردیا ہے۔ بھارت کے حملے کے بعد یہ اطلاعات آئی تھیں کہ پاکستان نے سرینگر ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے لیکن اب سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سری نگر ایئر بیس کو مکمل طور پر تباہ کردیا...
	 لاہور:  کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی کو ہلکے پھلکے انداز میں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اتوار کی رات قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں کراچی کنگز نے 4 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ میچ کے بعد وارنر نے جہاں اپنی ٹیم کی جیت کی تعریف کی وہیں شاہین کی پچ سے متعلق پیشگوئی کو بھی مذاق کا نشانہ بنایا۔ وارنر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "شاہین نے کہا تھا کہ پچ اسپن کرے گی لیکن یہاں تین میچوں میں ایک گیند بھی نہیں گھومی۔ میں ان کی بات پر حیران رہ گیا تھا۔" بارش کے باعث میچ 15 اوورز تک محدود تھا جس میں لاہور قلندرز...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کریں گے ۔ایک انٹرو یو میں انہوں نے کہا کہ  بھارت کی جانب سے اب بھی جنگ کا خطرہ  موجود ہے لیکن رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی جنگ میں کسی سے بھی چار ہاتھ آگے ہے، جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی سے ہی برتری ہے، امید کرتے ہیں ایٹمی ہتھیار کوئی بھی استعمال نہ کرے، بھارت جیسے ہمسائے کے خلاف اپنی...
	انڈیا نے پاکستانی دریاؤں پر تین ڈیم بنا کر سندھ طاس معاہدہ کی دھجیاں اڑائیں، پاکستانی ذمہ داروں کا آخر کار اعتراف
	سٹی42:   انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی اب تک کی سندھ طاس معاہدہ کی تمام خلاف ورزیوں کی فہرست تفصیلات کے ساتھ  وفاقی حکومت کو فراہم کر دی۔ انڈس واٹر کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ  بھارت کے پاکستان کے ملکیتی دریاؤں پر تعمیر کئے گئے  3 ڈیموں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔  بھارت نے 2005 میں بگلیہار ڈیم، 2010 میں کشن گنگا ڈیم اور 2016 میں رتلے ڈیم تعمیر پر معاہدے کو نظر انداز کیا۔  پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا  بھارت نے تینوں ڈیموں کی تعمیر  کی تو پاکستان کا اندس واٹر کمیشن اس کو نہیں روک سکا بلکہ بھارت کی الٹی سیدھی دلیلوں...
	پاکستان کے معروف شادی فوٹوگرافر عرفان احسن نے شادیوں میں پیسے اڑانے کے رجحان کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ عرفان احسن جنہوں نے عاطف اسلم اور جنید صفدر جیسی مشہور شخصیات کی شادیاں کور کی ہیں، نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں اس فضول رسم کے پیچھے چھپے حقائق بیان کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’یہ پیسے اڑانے کا رجحان درحقیقت دولت کی نمائش سے زیادہ کچھ نہیں۔ اکثر یہ پیسے فنکاروں کو دیے ہی نہیں جاتے‘‘۔ عرفان نے ایک ایلیٹ شادی کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’’قوالوں سے کہا گیا کہ وہ فرش پر گرے پیسے نہ اٹھائیں۔ خاندان کے افراد نے لاکھوں کے نوٹ ہوا میں اڑائے، جو بعد میں بیگز میں بھر...
	ملک کا روشن مستقبل اڑان پاکستان منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے، معاشی ترقی کیلئے استحکام وبرآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ احسن اقبال
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے، پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ، استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس...
	وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہر شہری پوچھ رہا ہے کہ ہم نے کامیابی کا کتنا سفر کیا؟ پاکستان چوتھی اڑان بھرنے جا رہا ہے۔ لاہور میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو بھارت نے ہمارے وسائل پر قبضہ کیا، 1960ء میں ایکسپورٹ 200 ملین ڈالرز تھی، آج 32 ارب ڈالرز پر پہنچے ہیں۔  احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم رفتہ رفتہ ہر ملک سے پیچھے کیوں رہ گئے؟ ہمیں ہر حال میں معاشی استحکام کی طرف جانا ہوگا، اس ملک میں ہر خواب کی تعبیر مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء نے ترقی کا سفر روک دیا، ہمارے وژن 2025ء...
	پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، پلوامہ میں کشمیریوں کے گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں بھارتی فوج نے بے گناہ کشمیریوں کے گھر کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ متاثرہ خاندان کی خاتون کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کی شادی 10 دن میں ہونے والی تھی، ہمارا گھر تباہ کر دیا گیا، دنیا اس تباہی کو دیکھے جس کا ہم (کشمیری) سامنا کر رہے ہیں۔ متاثرہ کشمیری خاتون نے کہاکہ ہمارے گھروں کو ایسے تباہ کیا گیا جیسے اسرائیلی فوج فلسطین میں کر رہی ہے۔ تباہ کیے جانے والے گھر کے بزرگ کا کہنا تھا کہ شام 7 بجے بھارتی فوج آئی اور ہمیں...
	پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو اڑانے کی دھمکی دینے پر معاون خصوصی و وزیر مملکت حذیفہ رحمان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی جرنیل کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر اشتعال انگیز دھمکی ملی تو وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی و وزیرِ مملکت، حذیفہ رحمان کا ردعمل بجلی بن کر گرا۔ جذبات پر قابو پانا مشکل ہوا، اور انہوں نے بھارتی جرنیل، وزیر، اور اینکر کو تنِ تنہا چاروں شانے چت کر دیا۔ حذیفہ رحمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا: پاکستان کا ایٹمی نظام نہ صرف محفوظ ترین بلکہ دنیا کا سب سے مؤثر دفاعی نظام ہے۔ اگر للکارا گیا تو چار گھنٹوں میں دہلی پر سبز ہلالی پرچم لہرا سکتا ہے!  بھارتی وزیر اور جرنیل، جو پہلے بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے، حذیفہ رحمان کی باتیں سن کر بھیگی بلی بن گئے۔ بھارت کو واضح پیغام...
	  کراچی:   پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دھجیاں اڑادیں۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نادیہ خان نے کہا کہ بھارت کے پاس ایسی کون سی سُپر ٹیکنالوجی ہے جو اسے واقعے کے پانچ منٹ بعد ہی پتا چل جاتا ہے کہ یہ پاکستان نے  کرایا ہے؟۔ بھارتی حکومت اپنے خوفناک عزائم کیلئے اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بناتی ہے۔    نادیہ خان نے کہا کہ بھارت نے تحقیق اور ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام لگادیا، اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کا پانی بند کرنے کیلئے جواز بنانا تھا، یہ بات اب بھارتی عوام کو بھی سمجھ آچکی ہے اور وہ...
	کراچی ایڈمن سوسائٹی کے پلاٹ نمبر B-172، بلاک 5 پر 4منزلہ غیرقانونی تعمیرات ایک ماہ میں دوسری، تیسری ، چوتھی منزل پر تمام تعمیرات منہدم کرنے کا عدالتی حکم نظرانداز سندھ بلڈنگ کے افسران کی سرپرستی میں ناجائز تعمیرات کا عمل بدستور جاری ہے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مسلسل شہر میں ناجائز تعمیرات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں واقع پلاٹ نمبر B-172، بلاک 5 پر بلڈر محسن وحید کی جانب سے 4منزلہ غیرقانونی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ ، تعمیرات کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے اگست 2023 میں تعمیرات کو روکنے اور منہدم کرنے کا حکم جاری کیا تھا، بعدازاں بلڈر نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع حاصل کرکے تعمیرات مکمل...
	بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا،3ہفتے گزرنے کے بعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی
	بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا،3ہفتے گزرنے کے بعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا، 3 ہفتے سے زائد کا وقت گزرنے کے بعد بھی بجلی کی قیمت 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی۔وزیراعظم نے 3اپریل کو گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7روپے 41روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب تک مجموعی طور پر بجلی 4.97روپے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی...
	علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025  سب نیوز پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا کے وزراعلی علی امین گنڈاپور نے صوبے کے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے بیانے کو اڑا دیا ہے۔ پیر کو ایکٹ پر ایک اہم بریفنگ کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مائنزاینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے، ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا بھی خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے مائنز اینڈ منرل...
	پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایشیائی یورپ باکو کے لیے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں مکمل ، باکو کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر آج (20 اپریل) کی صبح لاہور سے روانہ ہوگی۔  پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع کرنے سے قبل لاہور میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے : برطانیہ کے لیے پرواز کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں؟ پی آئی اے آج اتوار (20 اپریل) سے...
	عبرانی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مشرق میں ایک اسرائیلی ٹینک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا اور پھر اسے گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج کا ٹینک اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے مشرق میں ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ قابض اسرائیلی فوج کا ٹینک مزاحمت کاروں کی بچھائی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی...
	 بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کو ایک اور جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ دھمکی پیر کے روز واٹس ایپ کے ذریعے ممبئی کے ورلی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے آفیشل نمبر پر بھیجی گئی ہے۔ پیغام میں کہا گیا کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں قتل کر دیا جائے گا اور ان کی کار کو بم سے اُڑا دیا جائے گا۔ ممبئی پولیس اس معاملے پر فوری طور پر حرکت میں آگئی اور نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے اردگرد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ A post common by Times...
	ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے ایک ’’سنگین غلطی‘‘ قرار دیا۔  ایک حالیہ گفتگو میں اسد عمر نے انکشاف کیا کہ ایک روز بانی پی ٹی آئی نے بڑے جوش و خروش سے کہا کہ پنجاب کے لیے ’زبردست‘ وزیراعلیٰ مل گیا ہے۔ جب اسد عمر نے پوچھا کہ وہ کون ہے تو جواب ملا ’عثمان بزدار۔‘  سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس   اسد عمر نے بتایا کہ چونکہ یہ نام پہلے کبھی نہیں سنا تھا، تو حیرانی سے دوبارہ پوچھا۔ اس پر بانی پی...
	 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی کی طرف سے عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا۔ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی نے انھیں بتایا کہ پنجاب کےلیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے، میں نے پوچھا کون ہے وہ؟ تو بتایا عثمان بزدار۔اسد عمر نے کہا کہ میں نے پہلے کبھی نام نہیں سنا تھا اس لیے دوبارہ پوچھنے پر بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے...
	بھارت متنازعہ خطے جموں و کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے
	سٹی 42 : ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ کے علاقےگبر علی خیل میں دہشتگردوں نے بنیادی مرکز صحت کو بارودی مواد سے اڑا دیا پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد سے بنیادی مرکز صحت کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی اورعمارت میں موجودفرنیچر،ادویات اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے عمارت کے چاروں اطراف میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔تاہم دھماکے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔  بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا 
	ہنگری نے اپنے دوست ملک اسرائیل سے یاری نبھانے کے لیے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹِ گرفتاری ہونے کے باوجود نیتن یاہو کو گرفتار نہیں کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے اپنے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ہنگری کے وزیراعظم نے نیتن یاہو کو خوش آمدید کہا اور پُرتکلیف کھانوں سے تواضع بھی کی حالانکہ عالمی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ عالمی فوجداری عدالت کا رکن ہونے کی حیثیت سے ہنگری کی یہ اخلاقی ذمہ داری تھی کہ وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر عمل درآمد کرے۔ تاہم ہنگری کے وزیراعظم نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نہ صرف فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا بلکہ...
	حریت ٹرجمان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں حالات پر امن ہونے کے اپنے جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کی جائیدادوں کی ضبطگی اور سرکاری ملازمتوں سے ان کی برطرفی کا واحد مقصد انہیں معاشی طور پر کمزور کرنا اور علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی...
	جدہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مزید کریش کی گنجائش نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تین اڑانیں عدم استحکام کی بدولت کریش ہو چکی ہیں، چوتھی اڑان کی قوم حفاظت کرے گئی۔ جدہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مزید کریش کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے، اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی...
	کورنگی، ملیرکی ضلعی عدالتیں اور جوڈیشل اکیڈمی کی تعمیرات من پسند ٹھیکیداروں کے حوالے میسرز جویا اور میسرز یاور کو سیپرا کی ویب سائٹ اوراشتہار شائع کیے بغیر ٹھیکے دے دیے گئے محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے 8 ارب روپے کے ٹھیکوں میں سیپرا قواعد کی دھجیاں اڑادیں، اشتہار جاری کرنے کیے بغیر ہی ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو جاری کر دیے، وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری کی سفارش۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں 5ارب روپے کی لاگت سے عدالت کی تعمیر ہونی ہے ، ملیر ضلع عدالت میں بار روم، بار کی لائبریری اور 10اضافی عدالتی کمرے ایک ارب 22 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونگے ، باتھ آئی لینڈ میں جوڈیشل اکیڈمی کی...
	فائل فوٹو۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ چار گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  نے عدالت کو ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔ چار گھنٹے ہم نے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، متعدد بار جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی ان احکامات پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ہمارا سامنا ظالموں کےساتھ ہے،...
	پاسپورٹ ایک ایسی دستاویز ہے جس کی بنیاد پر آپ کسی دوسرے ملک کا سفر کر سکتے ہیں، تاہم طیاروں کو اڑانے والے پائلٹس کے لے پاسپورٹ پاس رکھنا ضروری ہوتا ہے یہ شاید ہر کسی کو معلوم نہ ہو۔ امریکا کے شہر لاس اینجلس سے شنگھائی کے لیے پرواز بھرنے والے طیارے کے پائلٹ کو اڑان بھرنے کے 2 گھنٹے کے بعد یاد آیا کہ وہ تو پاسپورٹ ہی بھول آیا ہے، جس پر طیارے کو لے کر واپس جانا پڑا۔ پرواز نمبر یو اے 198 نے 22 مارچ کو لاس اینجلس سے شنگھائی کے لیے پرواز بھری، تاہم دو گھنٹے کے پرواز کے بعد طیارے کا رخ موڑ کر واپس سان فرانسسکو لے جایا گیا۔ فضائی کمپنی نے...
	مشال یوسفزئی نے کہا کہ ہمارے ساتھ باہر یہ ہو رہا ہے تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں کیا کرتے ہوں گے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کہا کہ آپ وہ بات کر رہی ہیں ہمیں تو اپنے ادارے کی فکر ہو گئی ہے، گائیڈڈ میزائل آپ کی طرف جا رہا تھا، وہ اب ہماری طرف آرہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کیا چیف جسٹس کے پاس ایک جج کے پاس زیرسماعت کیس اس کی مرضی کے بغیر دوسرے جج کو منتقل کرنے کا اختیار ہے؟ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں...
	کاز لسٹ منسوخ، اس کے بجائے میری عدالت کی بنیاد میں بارود رکھ کر اڑا دیتے، جسٹس اعجاز اسحاق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)عمران خان سے ملاقات کے کیسز کے معاملے میں کاز لسٹ منسوخ کرنے پر ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سخت ریمارکس دیے ہیں۔عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مشال یوسف زئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے کیس کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور ریمارکس دیے کہ کیس...
	کاز لسٹ منسوخ کرنے کے بجائے میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اُڑا دیتے: جج اسلام آباد ہائیکورٹ
	 ---فائل فوٹو عمران خان سے ملاقات کے کیسز  میں کاز لسٹ منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاز لسٹ منسوخ کرنے کے بجائے آپ میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اُڑا دیتے۔اسلام آباد ہائیکورٹ می عدالتی حکم کے باوجود بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اسلام آباد ہائیکورٹ سلطان محمود عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس سردار اعجاز  اسحاق خان نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے پر ڈپٹی رجسٹرار  کو طلب کیا تھا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ جو کچھ ہوا ہے کیا آپ...
	کیس لارجر بنچ کومنتقل کرنے کی بجائے آپ میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑا دیتے،جسٹس سرداراعجاز اسحاق کے ریمارکس
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں وکیل مشال یوسفزئی کو اڈیالہ جیل کے اندر داخلہ نہ دینے پر توہین عدالت کیس میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیس منتقلی کیلئے یہ متفرق درخواست کس قانون کے تحت دائر کی گئی؟کیا ریاست جج کی مرضی کے بغیر کیس لارجر بنچ کومنتقل  کرنے کی حمایت کرتی ہے؟یہ کرنے کی بجائے آپ میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑا دیتے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں وکیل مشال یوسفزئی کو اڈیالہ جیل کے اندر داخلہ نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،ڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سلطان محمود عدالت میں...
	ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کے اسٹار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے اپنی ڈیبیو فلم ”نادانیاں“ پر ایک پاکستانی شخص تیمور اقبال سے سخت لفظوں کا تبادلہ ہوا۔ یہ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب تیمور نے ابراہیم کی ظاہری حالت پر تبصرہ کیا، جس کے نتیجے میں نوجوان اداکار نے شدید ردعمل دیا۔ تیمور اقبال کے تبصرے پر ناراض ہو کر ابراہیم علی خان نے جواب دیا، “تیمور، تقریباً تیمور جیسا… تم نے میرے بھائی کا نام لے لیا۔ اندازہ لگاؤ، تمہارے پاس کیا نہیں ہے؟ اس کا چہرہ۔ تم مکھیوں کی طرح بدصورت ہو، چونکہ تم اپنے الفاظ اپنے تک نہیں رکھ سکتے، تو پھر مت پریشان ہو، تمہاری باتیں تمھاری طرح بے معنی ہیں۔...
	پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو مالی اور دیگر شعبوں میں مدد فراہم کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے اڑان پاکستان کی بہترین ورکشاپ کا انعقاد کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ سازی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان تمام صوبوں کے لیے ہے جس سے نوجوانوں کو نئی راہیں اور بہترین وسائل فراہم ہوں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو مالی اور دیگر شعبوں میں مدد فراہم کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت...