2025-04-25@06:43:00 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«برطانوی نشریاتی ادارے»:

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو سماجی تحفظ کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کریں گے۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام سے 93 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، جس کے لیے ملک کو 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کیے جائیں گے، اس پروگرام میں غریب خواتین اور ان کے خاندان شامل ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق نئی مالی معاونت سے گھریلو غربت کی امداد کی بہتر نشان دہی کی جائے گی، رقم سے غریب خواتین اور بچوں کی بہتر غذائیت تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وسطی اور مغربی ایشیا کو اب بھی ترقی اور سماجی بہبود کے...
    طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشت گرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی گیا، یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو...
    افغان عبوری حکومت کے نائب ترجمان حمد اللّٰہ فطرت نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ تمام ہلکے اور بھاری ہتھیار پورے طریقے سے محفوظ ہیں، اسمگلنگ یا نقصان کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیاروں کے متعلق برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان عبوری حکومت نے یہ ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشت گرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کا...
    لندن (اوصاف نیوز) افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کوفروخت کردیئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشت گرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی گیا، یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو افغانستان میں امریکی ہتھیاروں تک رسائی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بتایا کہ فوجی ساز...
    وفاقی حکومت کی جانب سے اتھارٹی چیئرمین اور ممبر کی تعیناتی میں سست روی پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیتے کی رفتار سے چلنے کے بجائے حکومت کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے، حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے لیکن وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلامک فنانسنگ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹا جاسکتا ہے، جسٹس منصور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے...
    اسلام آباد (آئی ا ین پی)پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہ پہلے دس ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے،جس کو موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے دو ہزار تیس تک ساڑھے تین سو ارب ڈالر درکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق  ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کے آبی وسائل 75 فیصد متاثر ہو چکے جبکہ 90 فیصد آبادی براہ راست متاثر ہونے کے خدشات کی زد میں ہیں،سمندر کی مسلسل بلند ہوتی سطح سیملک کی ایک تہائی زمین کو خطرات لاحق ہییں، ہیٹ ویوو، گلاف، زمینی کٹاو، صحت کے مسائل اور فوڈ سیکیورٹی جیسے مسائل درپیش ہیں،سیلاب،خشک سالی اور گرمی کے باعث ہرسال 14 فیصد جی ڈی پی ضائع ہو جاتا ہے،2050 ء تک یہ نقصانات 20 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ بھی...
    اسلام آباد: پاکستان نے سرحد پار آبی تعاون اور پانی، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی کے تعلق کو 2026ء کے اقوام متحدہ واٹر کانفرنس کے مکالمے میں شامل کرنے کے لیے کلیدی موضوعات کے طور پر تجویز کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے ای سی او ایس او سی (ECOSOC) چیمبر میں ہونے والے 2026ء اقوام متحدہ واٹر کانفرنس کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ کانفرنس ایس ڈی جی 6 کے ہدف ’’سب کے لیے صاف پانی اور نکاسی آب کی فراہمی‘‘ کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو تیز کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے اس بحث کی...
    لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میںسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔  عدالت نے  چودھری پرویز الہٰی کی بیماری کی بنیاد پرحاضری کے لئے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا، سابق پرنسپل محمد خان بھٹی پیش نہ ہوئے۔
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے مذاکرات کا دوسرا روز ،،آئی ایم ایف تکنیکی وفد اور صوبائی حکومتی حکام کے درمیان بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف نے جنگلات اور آبی گزرگاہوں کے قریب نئی تعمیرات روکنے کی تجویز دی۔ اسلام آباد میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کےلیے مذاکرات ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تکنیکی وفد اور صوبائی حکومتوں کے حکام کے درمیان بات چیت ہوئی۔ پنجاب اوربلوچستان کے حکام نے تکنیکی وفد سے بات چیت کے دوران آئی ایم ایف نے جنگلات، آبی گزرگاہوں کے قریب تعمیرات روکنے کی تجویز دی ہے۔ تکنیکی وفد نے تجویز دی کہ نئی تعمیرات میں روشنی اور ہوا کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )احتساب عدالت لاہور نے کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں سابق وزیرعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہی سمیت دیگر کیخلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت کی.(جاری ہے) سابق وزیراعلی ایک بارپھر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی پرویز الہی نے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین نے دلائل مکمل کئے، وکلا کا موقف تھا کہ پرویز الہی عمر رسیدہ اور بیمار ہیں جبکہ ڈاکٹر نے...
    لاہور: کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیرعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت کی۔ پرویز الہٰی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔ پرویز الہٰی نے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین نے دلائل مکمل کیے۔ وکلاء کا موقف تھا کہ پرویز الہٰی عمر رسیدہ اور بیمار ہیں جبکہ ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ کی ہدایت کر رکھی ہے۔...
    سٹی 42 : اسلام آباد کے مارگلہ انکلیو  کے دورے کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ انکلیو تک آسان رسائی کے لیے نیا راستہ تعمیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے راستے میں موجود تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے  نئے مشترکہ سیکٹر مارگلہ انکلیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے سائٹ  پر جا کر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ وزیرداخلہ نے مارگلہ انکلیو کے 50 فیصد  ترقیاتی کام 14 اگست اور 100 فیصد کام 31 دسمبر تک مکمل کرکے مالکان کو پلاٹس کا قبضہ دینے کا حکم دیا ۔  پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب دور کی بات نہیں ہے، اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ موجودہ اور بڑھتا ہوا بحران ہے جو کہ بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک کے لیے خطرہ ہے، عالمی جنوب بشمول پاکستان نے عالمی اخراج میں سب سے کم حصہ ڈالا لیکن ہمیں اس کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگتنا پڑا۔کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی موسمیاتی کانفرنس بریتھ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی کے تناظر میں فرنٹ لائن...
    واشنگٹن:ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں دنیا بھر کے شہروں میں چوہوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا کی رچمنڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی اس تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث شہروں میں چوہوں کی افزائش میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے، صحت اور معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کا پس منظر رچمنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جوناتھن رچرڈسن نے میڈیا رپورٹس میں دیکھا کہ چوہے مختلف شہروں میں تیزی سے پھیل رہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔...
      ٭پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کیلئے 17ارب 83کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ٭علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کیلئے 9ارب 20کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے (جرأت نیوز)ایف بی آر نے آئندہ مالی سال2025-26ء میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کیلئے حکومت سے 30؍ ارب روپے مانگ لئے ہیں یہ رقم 10مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کے مطابق پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کیلئے 17ارب 83کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21ارب 51کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3ارب 36کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے ، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے...
    سکھر (نمائندہ جسارت)کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے کہا ہے کہ ضلع خیرپور کی 8 تحصیلوں میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ترقیاتی اسکیمیں سالوں سے سست روی کا شکار ہیں ، ان اسکیموں کو مکمل کرنے پر کسی کی توجہ نہیں ، متعلقہ افسران کی سستی کے باعث عوام کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، انہوں نے ہدایات دیں کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی پینے کے پانی اور نکاسی آب کی اسکیموں میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کو حل کیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ یہ ہدایات انہوں نے ضلع خیرپور کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ترقیاتی اسکیموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ کمشنر سکھر نے کہا...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے آئندہ مالی سال2025-26 میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے حکومت سے 30 ارب روپے مانگ لیے ہیں یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کے لیے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21 ارب 51 کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3 ارب 36 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کے لیے 9 ارب 20...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی پرائم منسٹرآف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتاؒ دربار آمد، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے دربار شریف کے جاری ترقیاتی کاموں پر بریف اور زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف محکمانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی وزیر اعظم نے حرم نبوی کی طرز پر چھتریوں کی تنصیب کے منصوبے پر فوری پیش رفت کی ہدایت کی۔ مزید برآں ڈپٹی وزیر اعظم نے مزار شریف پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی اور ملک و ملّت کی سلامتی کے لیے دُعا کی۔ واضح رہے کہ مورخہ 19دسمبر 2024ء کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کابینہ کے31 ویں اجلاس میں داتاؒ دربار مسجد کے صحن کیلئے 650 ملین کی...
۱