بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے لیے ایک ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام اور سالانہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری کے لیے سالانہ منصوبہ رابطہ کمیٹی(اے پی سی سی)کا اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا۔
ایکسپریس نیو زکے مطابق اے پی سی سی کی منظوری کے بعد اسی ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔
بعد ازاں رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 9 جون جبکہ پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے مجوزہ پی ایس ڈی پی کے تحت سڑکوں کی تعمیر کے لیے 170 ارب، پانی کے منصوبوں کے لیے 140 ارب، پاور ڈویژن کے لیے 105 ارب روپے اور ہائر ایجوکیشن کے لیے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
اسی طرح نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 4 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ انفارمیشن اور صنعت و پیداوار کے لیے تین، تین ارب رکھنے کا امکان ہے، میری ٹائم کے لیے 3.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مالی سال ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی