2025-07-27@06:12:58 GMT
تلاش کی گنتی: 904
«بسکٹ ہی»:
ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہونا ہے، جو کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی رقابت کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے لائے گا۔ تاہم یہ مقابلہ صرف کھیل نہیں رہا، پہلگام دہشتگرد حملے کے چند ماہ بعد ہونے والا یہ میچ سیاسی تنازع کا سبب بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں 3 مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی؟ بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اس میچ پر شدید ردعمل دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ تعلقات ختم کیے جائیں، خاص طور پر اُس وقت جب اپریل میں ہونے والے پہلگام حملے کے مجرم...
نائیجیریا کی ریاست کٹسینا میںگزشتہ 6 ماہ کے دوران غذائی قلت سے 652 بچے لقمہ اجل بن بن گئے، امدادی فنڈز میں امریکی کٹوتیاں ہلاکتوں کا سبب بنیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نائیجیریا کی ریاست کٹسینا میں غذائی قلت سے سیکڑوں بچے ہلاک ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ امدادی فنڈزمیں امریکی کٹوتیاں ہلاکتوں کا سبب بنی ہیں، بین الاقوامی عطیہ دہندگان کی فنڈنگ بندش سے غذائی قلت بڑھ گئی۔ ایم ایس ایف نے کہا کٹسینا میں 70 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، 10ہزار کی حالت تشویشناک ہے، شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد میں 208 فیصد اضافہ ہوا۔ شمالی نائیجیریا میں بیماریوں کے پھیلاؤ کےساتھ ساتھ ویکسین کی کمی اور غربت جیسے عوامل...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی پاکستان سے جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت ہر محاذ پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے ۔بھارت پہلگام واقعہ اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھی سازشیں کر رہا ہے ۔ بھارت کی معیشت اور سفارتی شکست کے بعد اب کھیل کے میدان میں بھی شکست فاش ہوئی۔بزدل بھارتیوں کے دل میں پاکستان کا ڈر خوف بیٹھ گیا ہے ہر میدان میں منہ چھپاتے پھر رہیں۔ناکامی، ذلت اور رسوائی سے بچنے کے لیے کھیل کے میدان سے بھی بھاگ گئے ۔گذشتہ دنوں ورلڈ چیمپئنز شپ آف لیجنڈز ( ڈبلیو سی ایل) 2025ء کا چوتھا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان برمنگھم میں ہونا تھا جسے منسوخ کردیا گیا۔اس میچ کی منسوخی کا اعلان ڈبلیو...
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اس سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تجربہ کار کھلاڑی بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، یہ سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلی جائے گی۔ ???? Pakistan squads announced for the West Indies series ???? ???? 3 T20Is & 3 ODIs????️ 31 July – 12 August More details ➡️ https://t.co/ntNbKyzRxa#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/KfJosiAkH4 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 25, 2025 ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہماری ٹیم کو اپنے اندر مسابقت کا جذبہ اور مستقل مزاجی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ ٹوئٹر‘ پر ایک پوسٹ میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت دنیائے کرکٹ میں آٹھویں نمبر پر ہیں، ہمیں ٹیم میں گہرائی اور پوزیشنز کے لیے مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نیز ہمیں ایسی کرکٹ کھیلنا ہوگی جو وقت کے ساتھ ہمیں زیادہ مستقل مزاجی فراہم کرے، خصوصاً ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹس میں۔ یہ بھی پڑھیے بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ کی پیشکش نہیں کی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی وضاحت انہوں نے کہا کہ پہلے...
ایشیا کپ 2025 کے مجوزہ شیڈول اور میزبان ملک سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرے کی راہیں ہموار، بھارتی حکومت کا گرین سگنل رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ 8 سے 28 ستمبر کے درمیان منعقد ہونے کا امکان ہے جبکہ ابتدائی مرحلہ 5 سے 10 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے میدان میں پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا 7 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے تاہم مکمل شیڈول کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ ٹورنامنٹ کا فارمیٹ اور ٹیمیں ایشیا کپ 2025 اس بار ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا تاکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کی جا سکے جو بھارت...
ہم میں سے تقریباً ہر فرد ہی ناخن تراشنے کیلئے نیل کٹر کا استعمال کرتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہر نیل کٹر کے پیچھے ایک چھوٹا سا سوراخ کیوں دیا جاتا ہے؟ نیل کٹر کو کھولتے اور بند کرتے وقت ہم یہ سوراخ بار بار دیکھتے ہیں لیکن اسے بیکار سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں مگر دلچسپ بات یہ ہے اس سوراخ کو ہر نیل کٹر کی تیاری کے وقت ایک فائدے کے تحت ڈالا جاتا ہے ۔ نیل کٹر میں موجود سوراخ کا مقصد کیا ہے؟ اگرچہ نیل کٹر کے نچلے حصے میں موجود سوراخ ناخن کاٹنے کے لیے استعمال نہیں ہوتا لیکن یہ یقینی طور پر آپ کے کاموں کو آسان...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک نئی اور تاریخی شراکت داری کا اعلان باہی عجمان پیلس ہوٹل میں کیا گیا، جہاں چار اہم کرکٹ اکیڈمیز — کاروان اسپورٹس کلب، ایم ایس کرکٹ اکیڈمی، شارجہ کرکٹ اکیڈمی، ایمز وائی ٹی سی اے اور کرکٹا نے مل کر نوجوانوں کی کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون کا آغاز کیا۔(جاری ہے) اس شراکت داری کا مقصد یواے ای میں کرکٹ کو فروغ دینا، نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنا اور ان کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کاروان اسپورٹس کلب عجمان کے بانی اور سابق کرکٹر بابر صاحب نے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: >...
بھارتی حکومت کی متعارف کردہ نیشنل اسپورٹس گورننس پالیسی نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بی سی سی آئی کو بھی اب دیگر نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کی طرح حکومتی قواعد و ضوابط کے تحت چلنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کا بی سی سی آئی کو حکومت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، اس سے کیا فرق پڑے گا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا نیا اسپورٹس بل منظور ہوتے ہی بی سی سی آئی پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔ سب سے بڑی تبدیلی صدر، سیکریٹری اور خازن کے عہدوں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70 سال...
ناخن کٹر ہم سب کے گھروں میں موجود کا ایک لازم ٹول ہے جس کی مدد سے ہم ناخن کاٹ کر صفائی ستھارائی کو یقینی بناتے ہیں۔ لیکن اس کٹر میں نیچے کی جانب ایک سوراخ موجود ہوتا ہے جس کے حوالے سے یہ علم نہیں ہوتا کہ یہ کیا ہے۔ اگرچہ ناخن کٹر میں نیچے کی جانب موجود اس سوراخ سے ناخن نہیں کاٹے جاتے، لیکن یہ دیگر امور میں کام آسکتا ہے اور ان میں ایک استعمال درج ذیل ہے: ناخن کٹر کے اس سوراخ میں عموماً کی چین یا رسی ڈال دی جاتی ہے۔ اس طریقے سے اس کے کھونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ افیئر کی افواہوں پر آخر کار سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کی دو ٹوک تردید کردی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلی تھیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ناچاقی کی وجہ عماد کا مبینہ افیئر ہے۔ کچھ صارفین نے لندن میں عماد وسیم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اور دعویٰ کیا کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں۔ اس کے بعد عماد وسیم پر تنقید کی لہر دوڑ گئی، صارفین نے انہیں بے وفا قرار دیا اور حاملہ اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کو...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرلی۔ مچل اسٹارک نے یہ اعزاز گذشتہ روز ویسٹ انڈیز سے میچ میں حاصل کیا، پاکستان کے سابق عظیم پیسر وسیم اکرم نے اسٹارک کو اس سنگ میل پر پہنچنے کی مبارکباد دی ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ موجودہ دور میں 100 ٹیسٹ میچز کھیلنا بہت بڑا کارنامہ ہے، یہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اسٹارک کی ترجیحات کیا ہیں اور وہ طویل فارمیٹ کیلیے کس قدر مستقل مزاج ہیں، اگرچہ وہ ٹی 20 اور لیگ کرکٹ بھی کھیلتے ہیں مگر ان کا ٹیسٹ کیریئر سب سے آگے ہے، میرے نزدیک مچل...
پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں روپوں کے گھپلوں کا انکشاف،محسن نقوی بھی زد میں آسکتے ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مالی سال 2024-23 کی آڈٹ رپورٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں 6 ارب روپے سے زائد کی غیرقانونی ادائیگیاں، مشتبہ تقرریاں، اور شفافیت سے محروم ٹھیکے شامل ہیں۔ سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق آڈٹ میں پی سی بی کے مالی معاملات، گورننس، شفافیت اور کنٹرول سسٹمز پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کو دی گئی بے جا مراعات، اہلیت کے بغیر کی گئی...
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مالی سال 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں 6 ارب روپے سے زائد کی غیرقانونی ادائیگیاں، مشتبہ تقرریاں، اور شفافیت سے محروم ٹھیکے شامل ہیں۔ سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق، آڈٹ میں پی سی بی کے مالی معاملات، گورننس، شفافیت اور کنٹرول سسٹمز پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کو دی گئی بے جا مراعات، اہلیت کے بغیر کی گئی تقرریاں، اور قواعد و ضوابط کے برعکس ٹھیکوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کو غیر مجاز مراعات رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی کو فروری 2024...
کراچی: ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی ، گلستان جوہر کے علاقے بلاک 9 گل چوک کے قریب فائرنگ سے علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجا اٹھا پولیس کا دور تک نام و نشان تک نہیں تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 40 سالہ ریحان کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کو جسم پر 3 گولیاں لگی ہیں جس میں ایک سینے اور 2 پیٹ پر لگی تھیں۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کافی تعداد میں گولیوں کے چلے ہوئے خول ملے ہیں جنھیں پولیس...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے کر مداحوں اور کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔ جسپریت بمراہ نے لارڈز کے تاریخی میدان پر انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 74 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کے مڈل آرڈر کو تہس نہس کرکے نہ صرف بھارت کو میچ میں دوبارہ کنٹرول دلوایا بلکہ پہلی بار اپنا نام لارڈز کے اعزازی بورڈ پر بھی درج کروایا۔ تاہم، اس کارکردگی سے زیادہ جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی، وہ بمراہ کا غیر معمولی طور پر خاموش جشن تھا۔ عام طور پر وکٹ لینے کے بعد جوش و خروش سے جشن منانے والے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) پاکستان کے فاسٹ بولنگ لیجنڈ وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑی مچل اسٹارک کو 100 ٹیسٹ میچز مکمل کرنے پر ''جدید دور کا عظیم باؤلر‘‘ قرار دے دیا ہے۔ 'کنگ آف سونگ‘ وسیم اکرم نے ہفتے کے دن کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں کسی کھلاڑی کا سو ٹیسٹ میچ کھیلنا کوئی آسان کام نہیں بالخصوص فاسٹ بولر کے لیے۔ اسٹارک کا موازنہ اکثر وسیم اکرم سے کیا جاتا ہے۔ دونوں ہی بائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرانے والے اسٹار کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ تاہم کرکٹ ناقدین کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ سے گیند کرانے والے فاسٹ بولرز میں وسیم اکرم جیسا گیند باز...
بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے کر مداحوں اور کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔ جسپریت بمراہ نے لارڈز کے تاریخی میدان پر انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 74 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کے مڈل آرڈر کو تہس نہس کرکے نہ صرف بھارت کو میچ میں دوبارہ کنٹرول دلوایا بلکہ پہلی بار اپنا نام لارڈز کے اعزازی بورڈ پر بھی درج کروایا۔ تاہم، اس کارکردگی سے زیادہ جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی، وہ بمراہ کا غیر معمولی طور پر خاموش جشن تھا۔ عام طور پر وکٹ لینے کے بعد جوش و خروش سے جشن منانے والے بمراہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے اہم دورے کے لیے پاکستان شاہینز کا 18 رکنی اسکواڈ جاری کر دیا۔17 جولائی سے شروع ہونے والے اس دورے میں پاکستان شاہینز انگلینڈ کے خلاف 2تین روزہ اور 3ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ یہ دورہ نہ صرف ان کھلاڑیوں کے لیے ایک نایاب تجربہ ہوگا بلکہ پاکستانی کرکٹ کی آئندہ نسل کی تیاری کا ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔اس ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جنہیں حالیہ عرصے میں قومی ٹیم کے ساتھ ان کی پرفارمنس کے باعث خاصی پذیرائی ملی ہے۔ سعود کی قائدانہ صلاحیتوں کو اب ان اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ آزمایا جائے گا، جن میں سے 11...

والد کی سیاست میں شمولیت سے نفرت تھی،چاہتے تھے کہ والد کرکٹ پرتجزیہ کریں اورلندن میں آسان زندگی گزاریں ،سلیمان خان
لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان کی سیاست ہمیشہ حیرتوں اور جذبات سے بھری رہی ہے، اور جب بات عمران خان کی ہو تو یہ جذبات مزید گہرے ہو جاتے ہیں۔ حال ہی میں عمران خان کے بیٹے سلیمان خان نے ایک غیر رسمی انٹرویو میں اپنے والد کی سیاسی زندگی کے بارے میں جو خیالات ظاہر کیے، وہ ایک نئی بحث کا آغاز بن گئے ہیں۔ سلیمان خان کا کہنا ہے کہ جب وہ چھوٹے تھے، تو انہیں اپنے والد کی سیاست میں شمولیت پسند نہیں تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ عمران خان ایک سادہ، پُرامن اور آرام دہ زندگی گزاریں ، جیسے لندن میں کرکٹ پر تجزیے کریں اور خود کو متنازعہ سیاست سے دور رکھیں۔ لیکن وقت کے ساتھ انہوں...
کرکٹ پاکستان نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ نوجوان ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، ساجد خان، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔ ٹیم کی کوچنگ...
ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں سالانہ اجلاس کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ سرگرم ہوگیا۔ سری لنکا کے بعد دوسرے ممالک کو بھی اپنے جال میں پھنسانا شروع کردیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس محسن نقوی کی صدارت میں 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہورہا ہے۔ جس میں ایشیا کپ سمیت اہم فیصلے ہونے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام ایک بار پھر سیاسی چالیں چل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اے سی سی کے رکن ممالک کو ڈھاکا میں شیڈول اجلاس ملتوی کرنے یا کسی اور مقام پر کرانے کے لیے دباو ڈال رہا ہے۔ سری لنکا کو ساتھ پانے کے بعد اب عمان اور دوسرے ای سی سی ممالک کے ساتھ لابنگ کررہا ہے۔ آئی سی سی کے صدر جے شاہ بھی...
سلمان علی آغا نے پی سی بی کے جاری کردہ ایک دلچسپ انٹرویو میں بتایا کہ پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو کس کس مزاحیہ نام سے پکارتے ہیں۔ سلمان نے کہا کہ صائم ایوب کو “نولک شاٹ” کہا جاتا ہے، جبکہ سعود شکیل کا نک نیم “چوڑا” ہے کیونکہ اس کا ایٹی ٹیوڈ بہت منفرد اور نیکسٹ لیول ہے۔ بابر اعظم نے سعود کا نام “چھوٹا ڈان” رکھا تھا۔ فخر زمان کو کرکٹرز “فوجی” کہہ کر پکارتے ہیں، جبکہ شاداب خان کا مزاحیہ نام “شیدی” ہے اور بابر اعظم کو سب “بوبی” کہتے ہیں۔ محمد نواز کا ایک الگ ہی انداز ہے، وہ سلمان علی آغا کو “سولمن” کہہ کر بلاتے ہیں۔ سلمان علی آغا نے یہ بھی بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس کے حوالے سے اس وقت شدید تنازع کھڑا ہو چکا ہے، اور بھارت اس معاملے میں کھل کر مخالفت پر اتر آیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت نے اجلاس کے وینیو، یعنی بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا، پر اعتراض کرتے ہوئے رکن ممالک پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت نہ کریں۔یہ بھی سامنے آیا ہے کہ بھارت نے مختلف رکن ممالک سے نہ صرف اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے بلکہ انہیں ترغیبات کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے تاکہ وہ اس اجلاس کا حصہ نہ بنیں۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، جو خود بھی...
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلو میٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 6 سال میں کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی تیار کی ہے۔ کوئلے سے پیدا بجلی 30 لاکھ گھروں کو فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔1996میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008 میں حکومت دوبارہ آئی تو سرمایہ کاروں نے پاکستان آنے...
لاہور: سلمان علی آغا نے پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ دلچسپ انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ کون سے کھلاڑی کو کس ’نک نیم‘ سے پکارا جاتا ہے۔ انہوں نےبتایاکہ صائم ایوب کو نولک شاٹ، سعود شکیل کو چوڑا کہتے ہیں کیوں اس کا ایٹی ٹیوڈ نیکسٹ لیول ہے۔ بابر اعظم نے اس کانام چھوٹا ڈان رکھا تھا۔ سلمان علی آغا نے بتایا کہ فخر زمان کوفوجی کہہ کر بلاتے ہیں۔ شاداب کو شیدی اور بابر اعظم کو بوبی کہتے ہیں، محمد نواز کا اپنا ہی انداز ہے، وہ مجھے سولمن پکارتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر آخری بال پر چھ رنز درکار ہوںگے تو حسن نواز کو بیٹنگ کے لیے بھیجوں گا۔...
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بابر اعظم سے وکٹ کیپنگ کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، وہ انہیں بطور اوپنر ہی دیکھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگر بابر اعظم ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو وہ صائم ایوب یا فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کریں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ کسی بلے باز کو یہ ہدایت نہیں دی گئی کہ وہ مخصوص اسٹرائیک ریٹ سے کھیلے، تاہم موجودہ دور کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز کھیلنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر اس فارمیٹ میں پیچھے ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ بیٹنگ کا انداز ہے ہیڈ کوچ...
DUBLIN: آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی میں منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے پروفیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ آئرلینڈ کے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی کے اہم میچ میں منسٹر ریڈز کے کپتان کرٹس کیمفر نے نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف 2.3 اوورز میں 16 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کرٹس کیمفر نے اپنے کوٹے کے دوسرے اور تیسرے اوور میں مسلسل 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ بنایا، جس کے باعث ویریئرز کی ٹیم نے جہاں ایک موقع پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنایا تھا لیکن 189 کے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سے وکٹ کیپنگ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،وہ بطور اوپنر ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔اگر وہ ٹیم میں جگہ بنائیں گے تو صائم یا فخر کے ساتھ کھیلیں گے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا ہے۔ کچھ چیزوں پر ہم کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک ہفتے تک ہمارا کیمپ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم وکٹ کیپنگ کے آپشن میں شامل نہیں ہیں۔بہت سی باتیں اس حوالے سے گردش میں ہیں۔بابر اعظم بطور اوپنر...
پاکستان سپر لیگ 10 کی چیمپئن لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک اچھے کرکٹر ہیں، انہوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے اپنی اہلیت تسلیم کرائی ہے۔ اپنی طرز کے بہترین کرکٹر کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا عاطف کا کہنا تھا کہ بلا شبہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ تین برسوں کے دوران چار ٹرافیاں جیتی ہیں، بطور کپتان ان کی فتوحات سب کے سامنے ہیں۔ شاہین آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔ کھیل لوگوں کو جوڑنے...
لاہور( نیوز ڈیسک)صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکہ میں طلب کر لیا۔ذرائع اے سی سی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکہمیں ہوگا، اے سی سی نے اجلاس کا نوٹس رکن ممالک کو بھیج دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور سری لنکا نے اجلاس کا مقام اور تاریخ تبدیل کرنے کا کہا تھا، دونوں ممالک اجلاس کہیں اور کروانا چاہتے ہیں۔ ذرائع اے سی سی کے مطابق کوئی رکن ملک نہیں آ سکتا تو اسے آن لائن شرکت کا آپشن دیا گیا ہے، دنیا بھر میں آن لائن میٹنگز ہوتی ہیں، اے سی سی اور آئی سی سی کی بھی آن لائن میٹنگز ہوتی رہی ہیں۔ اس...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے کو چھوڑ سکتا ہوں لیکن جب تک فٹنس ہے ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑوں گا۔ کرکٹ پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ جو مشکل وقت میں نے دیکھا اور محنت کی اب اس کا صلہ مل رہا ہے، انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران بولنگ ردھم اچھا اور فٹنس بھی زبردست ہے، سب کچھ درست سمت میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مثبت توانائی کے ساتھ میدان میں اترتا ہوں، ٹیم ڈریسنگ روم میں ایسا ماحول بنانے کی کوشش ہوتی ہے جس میں کھلاڑی دباؤ سے آزاد ہو کر بہتر پرفارم کر...
لندن(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بالآخر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ موقع تھا یووراج سنگھ کی فلاحی تنظیم کے لیے لندن میں منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر کا، جہاں دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز موجودہ اور سابق اسٹارز ایک چھت تلے جمع تھے۔ تقریب میں جب میزبان نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ “لوگ آپ کو گراؤنڈ میں بہت یاد کر رہے ہیں”، تو کوہلی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: “میں نے دو دن پہلے اپنی داڑھی رنگی ہے… اور جب ہر چار دن میں داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لیں کہ اب وقت آگیا ہے!” یہ فقرہ صرف ایک مذاق نہیں تھا،...
بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی میٹنگ جو 24 جولائی کو ڈھاکا میں شیڈول کی گئی تھی، کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر میٹنگ کا مقام تبدیل نہیں کیا گیا تو وہ اس میٹنگ میں شرکت نہ کرنے پر بھی غور کر سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اعتراض کے پیچھے کئی سیاسی اور سماجی وجوہات کارفرما ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کرکٹ میں بھی سیاست، پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو کیا پیغام دیا؟ بھارت نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر بنگلا دیش جانا مناسب نہیں ہوگا۔ واضح...
کراچی: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنی کارکردگی اور رویے سے ثابت کیا کہ وہ اس دور کے سب سے بہترین بیٹر ہیں، ہم سب نے ہی انھیں ’’کنگ‘‘ کا لقب دیا۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ اگرچہ وہ بدقسمتی سے ٹرافی نہیں جیت سکے لیکن پاکستان کے بہترین کپتانوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے مشہور جملے ’’کنگ کرلے گا‘‘ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جملہ صرف زبان نہیں بلکہ دل سے نکلا تھا۔ ویرات کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ جیسے بڑے کھلاڑی ان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زونل عہدیداران کا ایک اجلاس صدر ندیم عمر کی صدارت میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مندرجہ زونل عہدیداران اور ریجن کے عہدیداران جوائنٹ سیکریٹری توصیف صدیقی، چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس، کوارڈینیٹر اعظم خان، صدر زون 1 اجمل نصیب، صدر زون 2 جمیل احمد، صدر زون 3 محمد رئیس، نائب صدر زون 4 سید محمد عاصم ، سیکریٹری زون 5 محمد سعید جبار، صدر زون 6 ضیاء احمد صدیقی، صدر زون 7 مظہر علی اعوان ، زون 1 کے سیکریٹری عارف وحید، زون 2 کے سیکریٹری نصرت اللہ، زون 4کے ٹریڑرار نوشاد احمد خان اور ممبر ٹورنامنٹ کمیٹی ظفر احمد نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے۔امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز کا کہنا ہے کہ حارث رؤف انجری کی وجہ سے میجر لیگ کرکٹ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔حارث رؤف کی جگہ نیوزی لینڈ کے بین لسٹر کو فوری طور پر متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ 2025 میں سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کرتے ہوئے سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔انہوں نے 8 میچز میں 17 وکٹیں...
دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بدھ کی شام شروع ہونے والے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی۔ کیمپ کے آغاز سے پہلے کھلاڑیوں کی میٹنگ ہوئی جبکہ کیمپ کی ابتدا کھلاڑیوں کی جسمانی ورزشوں سے ہوئی۔فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ بعد ازاں نیٹ سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کاوشیں کی گئیں۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ فیلڈنگ کوچ شین میکر موٹ اورگرانٹ لوڈہن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں۔ 15 جولائی تک جاری رہنے والے کیمپ میں دورہ بنگلا دیشں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ کی دنیا سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں افغانستان کے ایلیٹ پینل کے تجربہ کار امپائر بسمہ اللّٰہ جان شنواری انتقال کر گئے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔ 41 سالہ شنواری نے اپنے کیریئر میں نہ صرف بین الاقوامی سطح پر بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی شاندار خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی جبکہ 31 فرسٹ کلاس، 51 لسٹ اے اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔دوسری جانب ایک متنازع بیان نے کرکٹ کے حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ بھارت کے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر یاس دیال قانونی مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ غازی آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی جانب سے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی، جذباتی اور جسمانی استحصال کے الزامات کے بعد یاس دیال کے خلاف بھارتی نیا سنہیتا (BNS) کی دفعہ 69 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ 27 سالہ لیفٹ آرم پیسر پر الزام لگانے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے یاس دیال کے ساتھ تعلق میں تھیں اور اس دوران کرکٹر نے شادی کے جھوٹے وعدے کے تحت ان کا استحصال کیا۔ خاتون نے 21 جون کو آن لائن پورٹل کے ذریعے براہ راست وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ...
جب زمبابوے کے دوسرے بڑے ٹیسٹ سینٹر بلاوایو کے کو ئین سپورٹس کلب پر جاری زمبابوے اور سائوتھ افریقہ کے در میان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے سے لمحہ قبل بیٹنگ اینڈ پر موجود 27 سالہ ویان مولڈر نے جنوبی افریقہ کی اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا، تو میدان میں موجود چند سو تماشائیوں، کمنٹیٹرز سمیت دنیا بھر میں موجود کرکٹ تماشائی حیران رہ گئے۔ کیوں کہ ویان مولڈر نے ایک ایسا موقع جان بوجھ کر گنوا دیا جو انہیں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں امر کر سکتا تھا۔ 367 رنز پر بیٹنگ کر رہے، ویان مولڈرز کے سامنے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز سر برائن لارا کا 400 رنز کا تقریبا ناقابل ‘تسخیر...
کراچی: پاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا، اخراجات اب تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے، 30 کھلاڑیوں سے معاہدے ہونا ہیں، مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات 34 فیصد کمی سے 450 ملین رہ گئے، 3اسٹیڈیمز میں جاری تعمیراتی کام کیلیے 6 بلین روپے مختص کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کو آئندہ چند روز میں نیا سینٹرل کنٹریکٹ ملنے والا ہے، گزشتہ سال 25کھلاڑیوں سے معاہدے ہوئے تھے، اب ان میں مزید 5 کا اضافہ کر کے تعداد کو 30 تک پہنچا دیا جائے گا، ریٹینر شپ اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد (319 ملین روپے) بڑھ کر تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے۔ مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات...
بھارتی کرکٹر یش دیال، جو رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی نمائندگی کرتے ہیں، کے خلاف جنسی استحصال کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے منگل 8 جولائی 2025 کو اس بات کی تصدیق کی۔ یہ شکایت ایک خاتون نے درج کرائی، جس کا دعویٰ ہے کہ وہ 5 سال تک یش دیال کے ساتھ تعلق میں رہی اور اس دوران انہیں جسمانی طور پر استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کرکٹر نے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو جنسی استحصال کے لیے استعمال کیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دونوں فریقین کے بیانات اور ثبوت جمع کرنے کی کوششیں...
آئی سی سی پر بھارتی اجارہ داری، سنجوگ گپتا نئے چیف ایگزیکٹو مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)آئی سی سی نے سنجوگ گپتا کو نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا ہے۔سنجو گ گپتا کی تقرری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نومینیشن کمیٹی کی منظوری سے دی گئی، وہ اس سے پہلے بھارتی براڈکاسٹ کمپنی جیوسٹار سے منسلک رہے۔اس طرح جے شاہ کے بعد ایک اور بھارتی شخصیت کو اہم عہدہ دے دیا گیا ہے، آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ سنجو گ گپتا کے پاس کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اس عہدہ پر ان کی تقرری کی خوشی ہے۔چیئرمین جے شاہ کے بعد سنجوگ گپتا دوسرے بھارتی ہیں جو اہم عہدہ پانے میں...
دورۂ بنگلا دیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے۔ امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے، جہاں وہ سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ٹیم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حارث رؤف ان فٹ ہونے کے باعث لیگ میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔ سان فرانسسکو یونیکارنز نے ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین لسٹر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حارث رؤف گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، جس کے باعث نہ صرف میجر لیگ میں ان کی شرکت کا...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) آئندہ سال متوقع ورلڈ کلبز ٹی20 چیمپئن شپ میں پاکستان کو شریک نہ کیے جانے کا بھارتی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فاتح ٹیم کو اس مجوزہ ایونٹ میں مدعو کیے جانے کا امکان نہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو گزشتہ ماہ لندن میں ہونے والے کرکٹ کنیکٹ اجلاس کے موقع پر منعقدہ خصوصی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جہاں پی ایس ایل کے سی ای او کو شرکت کرنا تھی، مگر کوئی نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ اجلاس انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے آئی سی سی...
سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا، ان کی ڈیبیو فلم کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے تامل فلم انڈسٹری سے اپنی شوبز کیریئر کا آغاز کیا ہے ، ان کی فلم کے ٹیزر نے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جس کے ان کے مداح انہیں بڑے پردے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ سریش رائنا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنےشوبز کیریئر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پروڈکشن ہاؤس ڈریم نائٹ سٹوریز کی جانب سے رائنا کی پہلی...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ کے میدان میں چھکوں کی بارش کرنے والے سریش رائنا اب اپنی نئی اننگ اسکرین پر کھیلنے کےلیے تیار ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر نے تامل فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے، جس کے بعد کھیل کے دیوانے اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔ سریش رائنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی اداکاری کے کیریئر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس کا اعلان ہوتے ہی یہ خبر بھارتی میڈیا کی شہ سرخی بن گئی۔ Welcoming Chinna Thala @ImRaina ❤️ on board for #DKSProductionNo1! ????????️@Logan__you @Music_Santhosh @supremesundar @resulp @muthurajthangvl @sandeepkvijay_ @saravananskdks @TibosSolutions @kgfsportz...
لندن: انگلش کرکٹر جو روٹ نے 12 سالہ نابینا مداح روی سے ملاقات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز سابق انگلش کپتان جو روٹ ننھے مداح روی سے خصوصی طور پر ملنے آئے جہاں انہوں نے اسے دستخط شدہ انگلینڈ کی شرٹ اور گلوز تحفے میں دیے اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ’’اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہو، اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔ روی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم کرکٹ کے پرجوش مداح ہیں جو اسٹیڈیم میں باقاعدگی سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔ اس موقع پر روی اور جو روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، روی نے جو روٹ سے سوال پوچھا کہ "کیا آپ کو 400 سے زیادہ کا...
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نے طوفان برپا کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سمپسنز کارٹون نے ایک مشہور پاکستانی کرکٹر کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ سمپسنز کارٹون کی جو پوسٹ وائرل ہورہی ہے اس میں کسی کھلاڑی کا نام تو نہیں لکھا گیا لیکن کارٹون کی مشابہت کی بنا پر مداح کمنٹس سیکشن میں پاکستانی مشہور کرکٹر محمد رضوان، شاداب خان اور بابر اعظم کا نام لے رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی پوسٹ میں ایک جعلی سمپسنز اسکرین شاٹ کے ساتھ لکھا گیا ہے: ’’یہ تکلیف دہ ہے۔ پاکستان کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک، اچانک کار حادثے میں چل بسا۔ پوری دنیا کے مداح صدمے میں ہیں… لیکن یہ...
ورلڈ کلب چیمپئن شپ ایونٹ 2026 میں منعقد کرائی جانے والی ہے۔ یہ عالمی ٹی 20 ٹورنامنٹ طویل عرصے سے منقطع چیمپئنز لیگ ٹی 20 (سی ایل ٹی 20) سے متاثر ایونٹ ہے۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر میں منعقد ہونے والی صفِ اول کی فرنچائز لیگر سے چیمپئنز ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ ان لیگز میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، بِگ بیش لیگ (بی بی ایل) ایس اے 20 اور دی ہنڈریڈ شامل ہیں۔ اگرچہ کو اس کو سی ایل ٹی 20 کے طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، لیکن نئے ورژن میں بڑے پیمانے پر نمائندگی، زیادہ مفاد اور عالمی سطح پر ایک بڑی آڈینس متوقع ہے۔ سی ایل ٹی...
لندن(نیوز ڈیسک)قومی وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی انگلینڈ میں کندھے کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کو گزشتہ کئی دنوں سے دائیں کندھے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے کرکٹر کو سرجری کروانے کا مشورہ دیا تھا۔ نائب کپتان کی لندن میں سرجری ہوئی، شاداب خان نے ایکس پر لکھا کہ الحمداللہ آپریشن کامیاب رہا، بحالی اور ری ہیب کا مرحلہ اب شروع ہوگا، فینز سے دعاوں کی درخواست ہے۔ Alhamdulilah the surgery went well. Recovery & rehab up next, request you to keep me in your prayers. pic.twitter.com/CsUAW8CLE8 — Shadab Khan (@76Shadabkhan) July 5, 2025 خیال رہے کہ کرکٹر...
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی صورتحال اچھی نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ ختم ہو گیا اور کھلاڑیوں کا کوچز سے پہلے مرحلے میں تعارف ہوا، تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے انگلینڈ جانا ہے، مقصد یہی تھا کہ آف سیزن میں کھلاڑی ایکشن میں رہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہو گا اس کے دو اور پروگرام ہوں گے، شاہینز نے آسٹریلیا جانا ہے ان کی تیاری ہو گی اس کے ساتھ ریڈ بال کے پلیئرز کی...
پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز شیڈول کے تحت ہی کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پہلے سے طے پروگرام کے مطابق ہی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔ امریکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 25 اور 30 ڈالرز ٹکٹ کے نرخ ہیں۔ون ڈے میچز کے ٹکٹس آٹھ اور پانچ ڈالر میں خریدے جاسکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 8 سے 12 اگست تک مجوزہ ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا بھی آغاز کردیا ہے۔ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز...
پاکپتن(اوصاف نیوز) ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 نومولودوں کی ہلاکت سے متعلق ابتدائی رپورٹ آگئی،رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں آکسیجن دستیاب نہ ہونے کے شواہد نہیں مل سکے اور ہسپتال میں آکسیجن کے 45 سلنڈر موجود تھے تفصیلات کے مطابق پاکپتن ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 نومولودوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کرلیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان بچوں کی اموات غیرتربیت یافتہ دائیوں اور نجی اسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئیں۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہےکہ 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے مگر حالت بگڑنے پر انہیں سرکاری اسپتال لایا گیا، 5 بچوں کی ہلاکت غیرتربیت یافتہ دائیوں اور ان کےطریقہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ممالک کسی کھیلوں کے مقابلے میں آمنے سامنے آئیں گے۔بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی وزارت کھیل نے پاکستان کی شرکت کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔بھارتی وزیر کھیل نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے نہیں روکیں گے، کیونکہ یہ کھیل کے عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔ تاہم، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بھارتی کرکٹ ٹیم کو...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن نے نہ صرف میدان میں شائقین کو محظوظ کیا بلکہ ڈیجیٹل میدان میں بھی حیرت انگیز کارکردگی دکھاتے ہوئے اسپورٹس ویورشپ کا نیا معیار قائم کردیا۔ پی ایس ایل 10 کے دوران لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھنے والوں کی تعداد میں 647.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ پی ایس ایل 9 کے مقابلے میں ایک غیرمعمولی چھلانگ ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی واضح علامت ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کے شائقین تیزی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو اپنا رہے ہیں اور پی سی بی کی نشریاتی ذرائع کو متنوع بنانے کی پالیسی...
دبئی، دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ایم ایچ ڈیولپرز نے افغان کرکٹ اسٹار راشد خان کو اپنا نیا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ یہ شراکت دبئی کی مستحکم اور ترقی کرتی ہوئی معیشت کے تناظر میں کمپنی کے ترقیاتی عزائم کو اجاگر کرتی ہے۔سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں زبردست بہتری دیکھی گئی ہے، جہاں جائیداد کی قیمتوں میں سال بہ سال 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ لین دین کے حجم میں 20 فیصد تک کا نمایاں اُبھار آیا ہے۔ اس ترقی کی بنیادی وجوہات میں مضبوط معیشت، مؤثر حکمرانی اور سرمایہ کار دوست پالیسیاں شامل ہیں، جنہوں نے دبئی کو دنیا کی محفوظ ترین اور پُرکشش پراپرٹی مارکیٹوں میں شامل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کے دوران نہ صرف پارٹی پالیسی پر بات ہوئی بلکہ کئی دلچسپ انکشافات اور وضاحتیں بھی سامنے آئیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ حکومت کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے اور مخالفین کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا بھرپور جواب دیا جائے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اُن خبروں پر بھی وضاحت دی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھا لیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقم دراصل وزیراعلیٰ ہاؤس کے سالانہ اخراجات کی ہے، جس...
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ابتدائی سماعت کے بعد مسترد کردی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے کیونکہ پاکستانی قوانین کے تحت ایسے جرم کی سماعت ممکن نہیں جو ملک کی حدود سے باہر پیش آیا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی شہریت اب صرف پیدائش سے نہیں ملے گی، سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیدیا درخواست گزار جمشید علی خواجہ کے وکیل جعفر عباس جعفری نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں بمباری کی گئی، جس سے خطے میں بدامنی پھیلی اور لاکھوں پاکستانی شہری متاثر ہوئے۔...
کراچی:سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل اظہر محمود کے ٹیسٹ کوچ بننے پر حیران ہیں، انہوں نے اس فیصلے پر کرکٹ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران نے کہا کہ یہ پی سی بی کی غیر پیشہ ورانہ سوچ کا عکاس ہے، مجھے اس فیصلے کی منطق بالکل سمجھ نہیں آتی، یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے مکی آرتھر کو ڈائریکٹر بنایا گیا لیکن کاؤنٹی کرکٹ میں بھی ذمہ داری نبھانے کی اجازت دی گئی، وہ فیصلہ غلط تھا اور یہ بھی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی عارضی تقرریاں پاکستان کرکٹ میں عدم استحکام لا رہی ہیں، یہی غیر یقینی صورتحال ٹیم کی کارکردگی کو مسلسل متاثر کرتی ہے۔...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اپنے کھلاڑی پر لگنے والے مبینہ جنسی حملے کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف ضرور ہونا چاہیے، لیکن اس کے لیے صحیح قانونی طریقہ کار اختیار کیا جانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گائے آنا کے اخبار ’کائیٹیور نیوز‘ میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ویسٹ انڈیز کے ایک کرکٹر کے خلاف کئی خواتین نے جنسی جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں، جن میں سے بعض واقعات 2023 کے بتائے جارہے ہیں، تاہم تاحال اس کرکٹر پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ گریناڈا میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ڈیرن سیمی...
لاہور:پاک بھارت ہاکی مقابلوں میں بھی کرکٹ کی طرح ہائبرڈ ماڈل کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں، چیف کوچ طاہر زمان نے تجویز دی کہ اگر دونوں روایتی حریف ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کے لیے تیار نہ ہوں تو نیوٹرل وینیو پر میچز منعقد کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ میں رواں برس ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت دونوں ٹیمیں اپنے ممالک میں شیڈول عالمی ایونٹس کے میچز کسی تیسرے وینیو پر کھیلیں گی، اب ہاکی میں بھی ایسے ہی کنٹریکٹ کیلیے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ طاہر زمان نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بھارت میں شیڈول ہاکی ایشیا کپ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (آئی این پی )بھارت کے نویں کلاس پاس کرکٹر رنکو سنگھ کو بیسک ایجوکیشن آفیسر مقرر کیا جائے گا، ان کی یہ تقرری انٹرنیشنل میڈل ونر ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ رول کے تحت ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر جلد ہی نئی بلندیوں کو چھونے والے ہیں اور یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ان کی سماج وادھی پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی ہوئی ہے۔رنکو کی اس تقرری کے حوالے سے کافی حیرت بھی ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ وہ نویں جماعت پاس کرنے کے بعد تعلیم چھوڑ چکے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ کے سابق اسٹار وریندر سہواگ کے ایک حالیہ انکشاف نے دنیائے کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جس میں انہوں نے بین الاقوامی امپائروں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔سہواگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کچھ امپائروں کو ذاتی تحائف دے کر اپنے حق میں فیصلے لیتے رہے، جس پر عالمی سطح پر امپائرنگ کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔سہواگ کے مطابق انہوں نے جنوبی افریقی امپائر روڈی کوٹزن کو اُن کے بیٹے کے لیے پیڈ دیے تھے، جس کے بعد امپائر نے انہیں دو تین بار آؤٹ نہیں دیا۔ اسی طرح انگلینڈ کے ڈیوڈ شیفرڈ کے بارے میں بھی انہوں نے بتایا کہ ایک میچ کے دوران شیفرڈ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی اولمپک چیمپئن اور عالمی شہرت یافتہ جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ اگر انہیں کسی کرکٹر کی ’سپر پاور‘ لینے کا موقع ملے تو وہ سچن ٹنڈولکر کی پرسکون ذہنیت اور چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت اپنانا چاہیں گے۔ایک انٹرویو میں 27 سالہ نیرج نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے نہ صرف کئی دہائیوں تک بھارت کی نمائندگی کی بلکہ دباؤ بھرے لمحات میں بھی غیر معمولی کارکردگی دکھا کر سب کو متاثر کیا۔ وہ اسی ذہنی استقامت کو اپنی جیولن تھرو میں شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ میدان میں زیادہ پراعتماد انداز میں کارکردگی دکھا سکیں۔نیرج نے دلچسپ انداز میں یہ بھی کہا کہ وہ کرکٹ اسٹار جسپریت بمراہ کے ساتھ جیولن تھرو آزمانا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقا کے تجربہ کار اور جارح مزاج بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔میجر لیگ کرکٹ کے ایک سنسنی خیز میچ میں ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ایم آئی نیو یارک کے خلاف صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 9 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔اس اننگز کی بدولت فاف ڈوپلیسی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ ان کے کھاتے میں اب 8 سنچریاں ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 7 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ڈوپلیسی نے 40 برس کی عمر...
امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی برانڈنگ کی فہرست میں ایک اور پراڈکٹ کا اضافہ کر دیا ہے، اور یہ ہے پرفیوم۔ ٹرمپ نے پیر کی شب اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر اعلان کیا کہ “ٹرمپ فرینگرینسز’ اب دستیاب ہیں، جن کا نام ہے ‘Victory 45-47” — “کیونکہ یہ خوشبو جیت، طاقت اور کامیابی کی علامت ہے، مردوں اور خواتین دونوں کے لیے۔” یہ پرفیوم 249 امریکی ڈالر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جس کی بوتل ایک “آئیکونک” سنہری مجسمے پر مشتمل ہے۔ خواتین کے لیے تیار کردہ پرفیوم کو ’اعتماد، خوبصورتی اور ناقابل شکست عزم‘ کی علامت قرار دیا گیا ہے، جبکہ مردوں کے لیے خوشبو کو ’طاقتور اور باوقار قیادت‘...
آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون نے قومی کرکٹ ٹیم کے ’سانگ ماسٹر‘ کا علامتی کردار باضابطہ طور پر ایلکس کیری کے سپرد کردیا ہے، تاہم انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے وابستگی برقرار رکھنے کا اعادہ بھی کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آف اسپنر نیتھن لیون نے قومی کرکٹ ٹیم کے ’سانگ ماسٹر‘ کا علامتی کردار باضابطہ طور پر ایلکس کیری کے سپرد کردیا ہے یوں ان کے 12 سالہ دور کا اختتام ہوا ہے، تاہم نیتھن لیون اپنی بین الاقوامی کرکٹ جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹر اسٹورٹ میک گل کوکین ڈرگ کیس میں قصور وار ثابت یہ رسمی تبدیلی بارباڈوس میں آسٹریلیا کے جاری دورے کے دوران ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر ہوئی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی: آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون نے ٹیم میں ایک منفرد اور برسوں پرانی روایت کا باب بند کر دیا ہے، جس کے تحت وہ ہر فتح کے بعد وکٹری سونگ کی قیادت کرتے تھے۔ تاہم اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کو اُن کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ سمجھا جائے۔ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی فتوحات کے بعد ٹیم ایک خاص ترانہ گاتی ہے، جسے لیڈ کرنے کی روایت مائیک ہسی کے بعد نیتھن لیون نے سنبھالی تھی۔ لیون یہ ذمے داری گزشتہ 12 برس سے انجام دے رہے تھے اور اب انہوں نے یہ فریضہ وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کو سونپ دیا ہے۔ایک انٹرویو میں نیتھن لیون نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کی سب سے بڑی کرکٹ جنگ اب ایک بار پھر نیوٹرل میدان پر ہونے جا رہی ہے، کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایشیا کپ 2025 کے تمام میچز بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اگرچہ ایونٹ کی رسمی میزبانی بھارت کے پاس ہی رہے گی، لیکن عملی طور پر پورا ٹورنامنٹ ایک بار پھر کسی تیسرے ملک میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے حالیہ دنوں میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور ستمبر 2025 میں ہونے والے ایشیا کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا باضابطہ فیصلہ...
جنوبی افریقہ کے بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ٹی 20 کرکٹ میں قومی کرکٹر بابراعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: مائیکل وان نے شاہین آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر ٹی20 کھلاڑی قرار دے دیا میجر لیگ کرکٹ میں فاف ڈو پلیسی نے ایم آئی نیو یارک کے خلاف ٹیکساس سپر کنگز کی جانب سے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں مختلف ریکارڈز بنا لیے۔ ڈوپلیسی نے اہم میچ میں صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ لیگ کے رواں سیزن میں ڈوپلیسی نے یہ دوسری سینچری بنائی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے سان فرانسسکو یونی کارنز کے خلاف سینچری...
کرکٹ شائقین کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ایشیا کپ 2025 کا آغاز ستمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل جولائی کے آغاز میں 6 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ کا باضابطہ شیڈول جاری کرنے جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کا ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، اور سب سے ممکنہ تاریخ 10 ستمبر ہے۔ اگرچہ اس حوالے سے تاحال کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم کرکٹ حلقے اسی تاریخ کو ایشیا کپ کے آغاز کا دن تصور کررہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور...
بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا، ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے، مگر اچانک اس کی طبیعت...
بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایک بھارتی خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ کرکٹر شادی کا جھانسہ دے کر اسے جسمانی اور پھر ذہنی طور پر ہراساں کرتا رہا۔شکایت کنندہ خاتون کا تعلق بھارتی شہر غازی آباد سے ہے جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے اور یش دیال کے درمیان گزشتہ 5 برسوں سے قریبی تعلق تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یش دیال نے ان سے شادی کا وعدہ کیا، مگر بعد میں نہ صرف وعدہ پورا نہ کیا بلکہ ذہنی اور جسمانی طور پر بھی ہراساں کیا۔ خاتون کو بعد میں یہ بھی معلوم ہوا کہ یش دیال دیگر خواتین سے بھی اسی نوعیت کے تعلقات میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ویسٹ انڈیز کے...
کراچی: ’’ایک ارب 80 کروڑ روپے یہ رقم تو بہت زیادہ ہے، اگر بھارت نے حصہ نہیں لیا تو ایشیا کپ تو شاید ہو ہی نہیں سکے گا‘‘ پاکستانی ٹی وی چینل کے نمائندے نے جب حیرت سے بھارتی براڈ کاسٹر سے یہ پوچھا تو جواب ملا ’’ فکر نہ کریں ٹورنامنٹ ستمبر میں ہی ہوگا،ہماری ٹیم بھی شرکت کرے گی‘‘ یہ بات چیت حال ہی میں ہوئی ہے،پاکستان میں اس وقت چار اسپورٹس چینلز ہیں، ان میں سے ایک سرکاری ٹی وی کی مالی حالت اتنی اچھی نہیں، دوسرا چینل ماضی میں بلیک لسٹ ہو کر اب پرانی ویڈیوز دکھا کر ہی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، حال ہی میں ایک انٹرنیشنل اسپورٹس چینل سے الحاق...
پنجاب کے شہر فیروز پور سے سوشل میڈیا پر ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک نوجوان کرکٹر کو چھکا مارنے کے فوراً بعد گر کر جان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں ہرجیت سنگھ نامی بلے باز نے ایک گیند پر شاندار چھکا مارا۔ مگر چھکا لگانے کے فوراً بعد وہ پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور اچانک زمین پر گر پڑا۔ छक्का मारते ही बल्लेबाज को आया हार्ट अटैक, पिच पर ही गिर गया और मौत हो गई ।ये घटना पंजाब के फिरोजपुर की है । pic.twitter.com/06QvVAEdp0 — Dr Anurag...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو امپائرنگ پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ لگایا ہے، ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ہونے والے واقعے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس کے دوران امپائرنگ فیصلوں پر کھل کر تنقید کی تھی، جو کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ...
ادیبوں و شاعروں میں کرکٹ کے بڑے بڑے دیوانے گزرے ہیں اور اب بھی ہیں لیکن اس کھیل سے نوبیل انعام یافتہ ادیب ہیرلڈ پنٹر جیسی شیفتگی کم ہی کسی کو رہی ہوگی جن کا کہنا تھا کہ خدا نے زمین پر جو عظیم ترین چیز پیدا کی ہے وہ کرکٹ ہے۔ پنٹر اس کھیل سے حاصل ہونے والی تسکین کو انسانی وجود کی انتہائی لذت سے بھی فزوں تر قرار دیتے تھے۔ ہیرلڈ پنٹر بچپن میں سویرے سویرے اپنے دوست کے ساتھ دریائے لی کے کنارے کرکٹ کھیلنے نکل جاتے تھے جہاں درخت ان کے لیے وکٹ کا کام دیتا تھا۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران ان کا خاندان یارک شائر اٹھ آیا تھا جہاں ان کے کرکٹ کے...
معاہدے فوری ختم کرنے کا مطالبہ ،دائیں بازو کے ہندو انتہاپسند گروپوں کے ردعمل کا خطرہ ، رپورٹ پاکستانی کھلاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے اداکار پر سوشل میڈیا کے ذریعے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع پاکستان کے دو کرکٹرز سے اپنی سی پی ایل ٹیم کیلیے معاہدہ کرنے کے بعد شاہ رخ خان بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور کشیدگی کے باوجود شاہ رخ خان نے اپنی کیریبیئن پریمیئر لیگ فرنچائز کیلئے دو پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرلیا ہے، ان میں ایک اسٹار کرکٹر محمد عامر جبکہ دوسرے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق ہیں۔دنیا کی کئی نامور فرنچائزز کے مالک شاہ رخ خان نے...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ کرکٹ سمیت تمام کھیلوں میں مرد و خواتین کو یکساں مواقع اور سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، یہ بات انہوں نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ممتاز کرکٹر ثنا میر سے ملاقات کے دوران کہی۔ یہ بھی پڑھیں: ہال آف فیم میں شامل ہونے کے بعد ثنا میر نے اپنی پہلی پوسٹ میں کیا کہا؟ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جمعے کے روز قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، اس موقع...
قومی فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ 5 سالوں سے ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل پہلے نمبر پر ہیں۔ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ حارث رؤف گزشتہ 5 برسوں کے دوران ٹی 20 فارمیٹ کے بہترین فاسٹ باؤلر ہیں۔ پاکستان کے لیے اور دنیا بھر کی بڑی فرنچائزز کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے نہ صرف خود کو منوایا بلکہ کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ یہ بھی پڑھیں: لوگ انتظار میں ہوتے ہیں کہ ٹیم ہارے تو تنقید کریں، حارث رؤف حارث رؤف نے اپنے مختصر مگر شاندار کیریئر میں تیزی سے ترقی کی ہے اور آج وہ دنیا کے خطرناک ترین فاسٹ باؤلرز میں شمار ہوتے ہیں۔ 31 سالہ حارث رؤف وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر ہوتے...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ایک اسٹار پر 11 خواتین نے جنسی زیادتی اور ہراسانی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اسٹار کرکٹر پر الزامات کیا ہیں؟ ویسٹ انڈیز کی معروف اسپورٹس ویب سائٹ اسپورٹس میکس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، گیانا سے تعلق رکھنے والے اور ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ رکن کے خلاف 11 خواتین نے الزامات عائد کیے ہیں کہ اس نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متاثرین میں ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ قانونی کارروائی یا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کیلے پہلے مرحلے میں ٹرالز کا آغاز آج (جمعہ) سے بلوچستان میں ہوگا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈاریکٹر سپورٹس جاوید میمن کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کے اشتراک سیلڑکوں اور لڑکیوں کے کرکٹ ٹرائلز 30 جون تک کوئٹہ میں جاری رہیں گے جن میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شرکت کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کے کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا، انہیں جدید تربیت فراہم کرنا اور انہیں مستقبل میں قومی و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے وائٹ بال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹاپ کلاک متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ان بوجھ کر گیند پر تھوک کے استعمال کے بعد گیند تبدیل نہیں ہوگی۔کرکٹ کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے مینز انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے اپنے قوانین میں متعدد تبدیلیوں کی منظوری دی ہے۔ان قوانین میں باؤنڈری پر کیچ سے متعلق نئی قوانین اور ون ڈے میچز میں 35ویں اوور کے بعد صرف ایک گیند استعمال کرنے کا فیصلہ شامل ہے جب کہ کچھ تبدیلیاں پہلے ہی 27-2025 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے ساتھ نافذ ہوچکی ہیں جب کہ وائٹ بال سے متعلق نئے قوانین 2 جولائی سے...
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ امریکا میں کھیلے جانے والے میجر لیگ کے دوران کیرون پولارڈ نے 700 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وہ ایم ایل سی میں ایم آئی نیو یارک کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سان فرانسسکو الیون کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پولارڈ نے 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی۔ Post Views: 2