2025-08-06@14:41:19 GMT
تلاش کی گنتی: 1593

«تعلیمی اداروں میں تعطیل»:

    تہران میں جاپان و ہالینڈ کے سفیروں نے آج ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کیساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں اسلام ٹائمز۔ تہران میں جاپان و ہالینڈ کے سفیروں تماکی تسوکادا اور ایمائل ڈی بونٹ نے آج ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں ترجمان اسمعیل بقائی کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ آج میں نے اپنے دفتر میں ایران میں جاپانی سفیر مسٹر تماکی تسوکادا کے ساتھ ملاقات کی جس کے دوران انتہائی مثبت گفتگو ہوئی۔ اسمعیل بقائی نے لکھا کہ ایران و جاپان کی دوستی ایک طویل تاریخ پر محیط ہے کہ جس کو نہ صرف احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کل اڈیالہ جیل روڈ پر چار سو پولیس والے ٹیئرگیس لے کر کھڑے تھے، لوگوں کا خوف ٹیسٹ نہ کریں حکومت کا خوف ٹیسٹ کریں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل چھپا کے ہورہا ہے یہ ناجائز ٹرائل ہے، ہمارے وکلاء کہتے ہیں یہ ٹرائل بنتا ہی نہیں، یہ چاہ رہے ہیں اس کیس میں بھی جلدی سے سزا دے دیں، ہمارا صرف ایک وکیل سماعت میں پیش ہوتا ہے پراسیکیوشن کے دس دس لوگ پیش ہوتے ہیں، فیئر ٹرائل میں فیملی، میڈیا اور وکلاء موجود ہوتے ہیں۔ احتجاج پر انہوں نے کہا...
    جنوبی افریقہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے اور اسرائیل کی "نسلی نسل کشی" کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کرے۔ یہ بات جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا نے منگل کو ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے اسرائیل کی حمایت کی تھی، اب وہ بھی کہنے لگے ہیں کہ یہ سب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ اسرائیلی حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے دسمبر 2023 میں اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت (ICJ) میں ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ "نسل کشی"...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون 2025 تک 50 ہزار افراد کو قرضے فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ اب تک تقریباً 64 ہزار درخواست دہندگان کو آسان اقساط یا بلا سود قرضے دیے جا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟ وزیراعلیٰ نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں اور خاندانوں کی رہائش کے لیے تیار ہیں، جبکہ 45 ہزار کے قریب گھر تعمیر کے مراحل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں نے صرف وعدے...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے گزشتہ روز 5 اگست کو ایک احتجاجی کا اعلان کر رکھا تھا پی ٹی آئی رہنماؤں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل جائیں گے اور عمران خان کی رہائی کے لیے جیل کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے تاہم یہ دیکھا گیا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر نہ پہنچ سکا۔ وی نیوز نے جاننے کی کوشش کی کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہاں کہاں احتجاج کیا اور وہ کیوں اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکے۔ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کے احتجاج کے حوالے سے ابتدائی طور پر پلان کیا تھا کہ ایک جگہ احتجاج...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پوری سندھ اسمبلی اختلافات بھلا کر یک آواز ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑا۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے، سب باہمی اختلاف بھلا کر یک آواز ہیں، کشمیر پر بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے، وہاں مودی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بلڈوز کیا ہے اور اس نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوج نے کشمیر کا محاصرہ کیا...
    خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی سے بغیر خطاب کیے روانہ ہو جانے پر کارکنان سخت ناراض ہوگئے اور شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب نوسر باز لوگ ہیں، علی امین کی وجہ سے ہی عمران خان جیل میں ہیں۔ پشاور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے سلسلے میں ریلی کا آغاز حیات آباد ٹول پلازہ سے ہوا، جس کی قیادت خود وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج: علی امین گنڈاپور ریلی سے خطاب کیے بغیر واپس روانہ، کارکنوں کا اڈیالہ جانے پر اصرار ریلی کے شرکا کا قافلہ قلعہ بالا حصار تک پہنچا، جہاں وزیراعلیٰ...
    سٹی42:  بانی اڈیالہ جیل میں انتظار کرتا رہا  کہ ارکانِ پارلیمنٹ اس کی رہائی کے لئے احتجاج کرنے آئیں گے اور پی ٹی آئی کے "چوری کھانے والے مجنوں" احتجاج کے لئے اڈیالہ جیل جانا تو درکنار  پارلیمنٹ کی عمارت سے ہی باہر نہیں نکلے۔  اجلاس ختم ہو گیا تو  پی ٹی آئی کے ارکان لابی میں جا کر بیٹھ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ آج اسلام آباد مین پارلیمنٹ ہاؤس مین قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوا تو تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی نے گرفتاری کےخوف سے پارلیمنٹ کی عمارت  سے باہر جانے سے گریز کیا اور  اجلاس ختم ہونے کے باوجود اراکین لابی میں بیٹھے رہے۔  پی ٹی آئی کی قیادت نے آج اپنے ارکان پارلیمنٹ کو اڈیالہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے، امن و امان کی صورتحال اور پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کی اولین ترجیح ہے اور پارلیمنٹ صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد...
    امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس کا چاند سے متعلق تحقیقی مشن ’لونا ٹریل بلیزر‘ ناکامی سے دوچار ہو گیا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ مشن فروری میں روانگی کے ایک دن بعد ہی خلاء میں لاپتہ ہو گیا تھا، جس کے بعد کئی ماہ کی عالمی کوششوں کے باوجود اس سے رابطہ بحال نہیں کیا جا سکا۔ ناسا نے اپنی پریس ریلیز میں تصدیق کی کہ مشن باضابطہ طور پر جمعے کے روز ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار یہ مشن 26 فروری کو کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا...
    سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت نے آج بانی کی رہائی کے لئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سامنے  صرف ارکانِ پارلیمنٹ کے احتجاج کی کال دی تھی، کوئی رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر احتجاج کے لئے اڈیالہ جیل کی طرف نہیں گیا۔ اس دوران آج "عمران خان سےملاقات" کیلئے جانے والی نورین نیازی، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو پولیس نے چکری روڈ پر روک دیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق  آج اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کرنے کے لئے کوئی نہیں پہنچا، بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق  محمود اچکزئی، سلمان اکرم راجہ اور شاندانہ گلزار نے بھی آج اڈیالہ جیل کی طرف جانے کی کوشش کی تھی، پولیس نے بانی کی تین بہنوں کیی طرح ان کو بھی  روک...
    لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پنجاب پولیس آمنے سامنے آگئے۔ لاہور پولیس نے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہےذرائع کے مطابق 3 روز کے دوران 500 زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صبح سے اب تک احتجاج کی کوشش کرنے والے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سمیت 6 ایم پی ایز بھی گرفتار کیے گیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان عدل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تیعنات اور لبرٹی چوک پر بھی کنٹرینرز پہنچا دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قیدی وینز اور واٹر کینن ایوان عدل کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ایوان عدل سے وکلا کی لاہور...
    کراچی: سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پوری سندھ اسمبلی اختلافات بھلا کر یک آواز ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑا۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے، سب باہمی اختلاف بھلا کر یک آواز ہیں، کشمیر پر بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے، وہاں مودی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بلڈوز کیا ہے اور اس نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوج نے کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، عالمی کمیونٹی پر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے انکشاف کیاہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دنوں میں مولانا فضل الرحمان، عبدالغور حیدری اور میں پارلیمنٹ لاجز لفٹ میں پھنس گئے تھے اور ہمیں ٹیم نے آ کر نکالا، اس لفٹ میں خواجہ آصف بھی پھنس گئے تھے وہ کسی طرح نکل گئے، اگر اس کی مرمت نہ کروائی گئی تو اس میں کسی کی جان چلی جائے گی ۔ نبیل گبول کی صحافیوں سے گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ لاجز کے لفٹ 1997 کے لگے ہوئے ہیں، 10 سال پہلے اس کی رپیرنگ کی گئی تھی ، 26 ویں آئینی ترمیم...
    کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار، ہدایتکار، اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب وہ ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے اور بجلی کے بل کو دیکھ کر کسی کو بھی ہارٹ اٹیک آسکتا ہے۔ نبیل ظفر حال ہی میں سنو ٹی وی کے پروگرام ’سنو تو سہی‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ذاتی تجربات اور ملکی مسائل پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں نبیل ظفر نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی کمی کو اپنی زندگی میں شدت سے محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا...
    پاکستان شوبز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے ناقابل برداشت بلوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نبیل ظفر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے موجودہ بل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھا چلتا دیکھ کر فوراً انہیں بند کرنے کی تاکید کرتے ہیں، کیونکہ وہ بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب انہیں لگتا ہے جیسے اُن کے والد کی روح اُن کے اندر آ گئی ہے، کیونکہ...
    قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیادت کوبھیج دیا،ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل کرلی...
    اسلام آباد‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) آج احتجاج کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے پلان کو حتمی شکل دے دی۔ تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا گیا۔ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل ہو گئی۔ احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا، نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔ سندھ بلوچستان، کے پی ٹی آئی اور پنجاب کے ذمہ داروں نے احتجاجی شیڈول اعلیٰ قیادت کو پہنچا دیا۔ تمام ٹکٹس ہولڈرز...
    اسکاٹ لینڈ سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں میں طوفان ’فلورِس‘ نے 80 میل فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں کے ساتھ شدید تباہی مچائی، جس کے باعث پیر کی شب 43 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ ہوائی، ریلوے اور بحری سفر شدید متاثر ہوا جبکہ کئی تقریبات منسوخ کر دی گئیں، جن میں ایڈنبرا میلٹری ٹیٹو اور فرنج بائے دی سی شامل ہیں۔ شمالی اسکاٹ لینڈ اور دیگر علاقوں میں درخت اکھڑ گئے اور گاڑیاں الٹ گئیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں مون سون کی شدت برقرار، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں، انتظامیہ الرٹ نیٹ ورک ریل اسکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ راستوں سے ملبہ ہٹانے کا کام منگل کی صبح تک جاری رہے گا۔ طوفان کے...
    بانی پاکستان تحریک انصاف سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ بانی سے ملاقات کے لئے بہنوں کی آمد بھی متوقع ہے، بانی کی اہلیہ کی فیملی بھی ملاقات کے لئے آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی، کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منگل کو سلمان اکرم راجا، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی اڈیالہ آئیں گے۔ علاوہ ازیں چودھری اویس یونس، چوہدری ظہیر عباس، شمسہ کیانی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی کو تحریری طور پر مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش محض 2174 کی ہے، جن میں سیاسی اور دہشتگردی کے قیدی بھی شامل ہیں، جس سے سیکیورٹی خدشات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، لاہور میں 200 سے زیادہ کارکنان گرفتار، اسلام آباد انتظامیہ کا بھی انتباہ خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کی...
    سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت کی ہدایت پر ارکان اسمبلی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج  کے لئے جمع ہونا بظاہر ممکن  دکھائی نہیں دیتا۔ پی ٹی آئی کے کئی ارکان پارلیمنٹ نو مئی کو ریاست کے اداروں پر حملوں کے مقدمات میں مجرم قرار پا چکے ہیں اور انہیں دس دس سال قید کی سزا  ہو چکی ہے۔ یہ سب ارکان پارلیمنٹ اس وقت مفرور ہیں  اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں تلاش کر رہے ہیں اور ان کے کسی جگہ سامنے آنے کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔  آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی یہ سزا یافتہ ارکان سامنے نہیں آئے۔  ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس ...
    اڈیالہ جیل : فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے پنڈی پولیس کو خط لکھ کر اضافی سیکیورٹی مانگ لی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے سی پی او راولپنڈی کو خط لکھ کر اضافی سیکیورٹی مانگ لی، خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست کو جیل کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کی ہے، اڈیالہ جیل کے باہر اضافی پولیس تعینات کی جائے اور بیریئرز لگائے جائیں۔ قاسم اور سلیمان جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے، بیرسٹر علی ظفر رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں، بانی پی...
    پی ٹی آئی کے پانچ اگست کو اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج کے پیش نظراڈیالہ جیل حکام نےراولپنڈی پولیس سے اضافی سکیورٹی مانگ لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سی پی او راولپنڈی کو پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج کے حوالےسے خط لکھ دیا۔ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پتا چلا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ جیل کے باہر احتجاج کرینگے۔ خط میں کہاگیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے،خط میں کہا گیا ہے کہ جیل کے اندر بھی سیکورٹی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ Post Views: 1
    شرجیل میمن : فائل فوٹو  سندھ اسمبلی میں یوم شہدائے پولیس پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کردی گئی۔اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے سندھ کی پولیس کو ملک کی بہترین پولیس قرار دے دیا۔ قوم کے بہادر سپاہی کی داستان ہمیں معلوم نہیں تھا کہ اسکول میں سب سے زیادہ فائٹ کرنے والا یہ لڑکا آگے جاکر اسپیشل کمانڈو فورس کا حصہ بنے گا اور ایک دن اس دھرتی کے لیے اپنی جان بھی قربان کردے گا ۔ شرجیل میمن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی پولیس صف اوّل میں کام کر رہی ہے، پولیس کے جوانوں نے اسٹاک ایکسچینج...
    سٹی42:  کئی ہفتے تک "ملک گیر احتجاج" کا جھنجنا بجانے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے تمام ایم این اے، سینیٹر  "اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج" کرنے کے لئے اسلام آباد طلب کر لئے۔  کئی ارکان پارلیمنٹ 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملوں کے مقدمات مین مجرم قرار پانے کے بعد سے مفرور ہیں۔ ان کے بارے میں آج شام تک کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں لیکن آج چار اگست کی شام کو پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سب مفروروں سمیت تمام ارکان پارلیمنت کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا۔ اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنز اور سٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کو متوقع احتجاجی مظاہرے کے لیے حتمی لائحہ عمل طے کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے تمام ارکان اور سینیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیر کی صبح 10 بجے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہنچیں، جہاں سے وہ اجتماعی طور پر اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان شرکت کریں گے، جبکہ پی ٹی آئی کے ارکانِ صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاجی سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔ احتجاج کو ’تحریکِ تحفظ آئینِ پاکستان‘ کے بینر...
    پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج اور جلسہ منسوخ کر دیا ہے اور اب پارٹی نے احتجاج کا دائرہ قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں تک محدود کرتے ہوئے اضلاع اور قصبوں میں احتجاج کی منصوبہ بندی کی ہے۔ نئی حکمت عملی کے تحت مرکزی سطح کے بجائے مقامی سطح پر احتجاج ہوگا تاکہ انتظامیہ کی پکڑ دھکڑ اور دباؤ سے بچا جا سکے۔ خیبر پختونخوا میں حالات نسبتاً پرامن رہنے کی توقع ہے جہاں احتجاج صرف علامتی اور میلے ٹھیلے کے انداز میں ہوں گے۔ پی ٹی آئی نے اگست کے ابتدائی دنوں میں متوقع احتجاج سے پیچھے ہٹتے ہوئے اب 14 اگست تک احتجاجی تسلسل برقرار رکھنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ سیاسی تجزیہ...
    آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ہاربر برج پر اتوار کے روز شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مارچ کیا اور فوری جنگ بندی، امداد کی بحالی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرہ ’’مارچ برائے انسانیت‘‘ کے نام سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں بزرگ شہریوں سے لے کر بچوں والے خاندانوں تک ہر طبقہ شامل تھا۔ بہت سے مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور کچھ لوگ بھوک کی علامت کے طور پر برتن اور پتیلیاں ساتھ لائے تھے۔ مارچ میں نعرے لگائے گئے کہ: "ہم سب فلسطینی ہیں۔"   نیوساوتھ ویلز پولیس کے مطابق مظاہرے میں 90 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے...
    کارروائی کے دوران فیکٹری سے معروف برانڈز جیسے کوکا کولہ، سپرائٹ، فینٹا، اسٹنگ اور ڈیو کے نام سے تیار ہونیوالی ہزاروں لیٹر جعلی اور مضر صحت مشروبات، جعلی لیبلز، خالی بوتلیں، فلنگ مشینیں اور دیگر مواد برآمد کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل اور ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ بی ایگ اے کے مطابق کیچی بیگ قمبرانی روڈ کوئٹہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری کا سراغ لگا لیا گیا۔ کارروائی کے دوران فیکٹری سے معروف برانڈز جیسے کوکا کولہ، سپرائٹ، فینٹا، اسٹنگ اور ڈیو کے...
    بنوں کی سینٹرل جیل کے قیدی دل دراز خان نے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز بنوں (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں میٹرک کے امتحانات کے نتائج میں سینٹرل جیل کے قیدی نے پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔بنوں کی سینٹرل جیل میں قتل کے مقدمے میں قید دل دراز خان نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کی انہوں نے پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے امتحان میں حصہ لیا۔دل دراز خان نے 1200میں سے 1005 نمبر حاصل کئے۔پہلی پوزیشن ایمن حسین نے حاصل کی انہوں نے 1046 نمبر حاصل کئے، دوسری پوزیشن عائشہ نے حاصل کی انہوں نے 1200 میں سے 1041...
    کلیم اختر: سیلزٹیکس ایکٹ 1990کی دفعہ37اے بارےتاجروں کی کوششیں رنگ لانےلگیں، حکومت پاکستان نےسیلزٹیکس مقدمات سےمتعلق شکایات کےازالےکیلئےاہم قدم اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق سیلزٹیکس ایکٹ1990کی دفعہ37اےکےتحت شکایات کےازالہ کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کاقیام سیلزٹیکس کےتحت گرفتاریوں پرفیلڈافسران کےاقدامات کاجائزہ لینےکیلئےکیاگیا۔ کمیٹی میں ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ایف بی آر کو بطور رکن شامل کیا گیا، ممبر لیگل ان لینڈ ریونیو ایف بی آر بھی کمیٹی کے مستقل رکن مقرر، ایف پی سی سی آئی و متعلقہ چیمبر آف کامرس کے صدور یا نامزد نمائندگام کمیٹی کا حصہ ہو گا۔  محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا کمیٹی اپنے فیصلے اور مشاہدات چیئرمین ایف بی آر کو باقائدہ پیش کرے...
    — تصویر بشکریہ بنوں تعلیمی بورڈ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوگیا۔بنوں کے سینٹرل جیل کے قیدی دلدراز خان نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔تعلیمی بورڈ بنوں سے دلدراز خان نے پرائیوٹ امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔انہوں نے 1200میں سے 1005 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے برطانیہ، فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی کوششوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیر متعلقہ اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ”فاکس ریڈیو“ سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ’فلسطینی ریاست صرف اسرائیل کی منظوری سے قائم ہو سکتی ہے، مغربی ممالک میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ فلسطین کو ایک ریاست بنا سکیں۔‘ مارکو روبیو نے کہا کہ یورپی اور شمالی امریکی حکومتیں جو فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر رہی ہیں، وہ حقیقت سے منہ موڑ رہی ہیں۔ مغربی ممالک فلسطینی ریاست کا نقشہ بھی نہیں دے سکتے۔ ’یہ ممالک نہ تو یہ بتا سکتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کہاں ہوگی...
    کمبوڈیا نے سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں ٹرمپ کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ نائب وزیر اعظم نے ٹرمپ کی جانب سے امن کے فروغ، تجارتی سہولتوں میں رعایت اور برآمدی ٹیکس میں کمی جیسے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا کی ملبوسات اور جوتوں کی صنعت پر عائد...
    اقوام متحدہ : یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیڈ چائبان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً ایک تہائی آبادی کو کئی دنوں سے خوراک میسر نہیں ، شدید غذائی قلت کی شرح 16.5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ3 لاکھ 20 ہزار سے زائد  شیر خوار اور چھوٹے بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چائبان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا  پر پوسٹ کی جانے والی پروپیگنڈا ویڈیو کو بھی براہِ راست رد کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں یہ دعویٰ کہ “اسرائیل رات دن غزہ والوں کو خوراک، ادویات فراہم کر رہا ہے” بالکل جھوٹ ہے! ویڈیو میں دکھائے...
    واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے آذربائیجان اور دیگر متعدد وسطی ایشیائی ممالک کو ابراہم ایکارڈ میں شامل کرنے کے لیے متحرک ہیں اور مذاکرات کر رہے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اس حوالے سے باخبر 5 ذرائع نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ آذربائیجان کے ساتھ فعال انداز میں بات چیت کر رہی ہے اور انتظامیہ کو توقع ہے کہ ان کے سرائیل کے ساتھ تعلقات گہرے ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ آذربائیجان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ پہلے ہی تعلقات طویل عرصے سے تعلقات ہیں اور اس معاہدے میں شامل کرنے کا مقصد نمائشی ہے تاکہ تجارت اور عسکری تعاون...
    لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک بیداری کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کا ارادہ اپنی جگہ، مگر فیصلہ کہیں اور سے ہوتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مسلم ممالک نے یہ سازش قبول کر لی، تو یہ غزہ کے شہداء سے سنگین خیانت ہوگی اور یہ وار بندوقوں سے نہیں بلکہ فریب اور معاہدوں سے کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ، ممتاز عالم دین علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر مسلمان ممالک اس وقت امریکہ کی چھتری تلے معاشی اور سیاسی غلامی کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں، جہاں پابندیاں اور تجارتی معاہدے صرف ایک مقصد کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، وہ ہے اسرائیل کو...
    برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)کمیونٹی قیادت، انسانی خدمت اور بین الاقوامی یکجہتی کا جشن مناتے ہوئے ایک تاریخی موقع پر، برٹش ایشیائی تاجر اور فلاحی شخصیت عطا الحق کو عالمی سطح پر معروف 10 ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا۔ اس اہم اعلان کا موقع ایک متاثرکن اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور تقریب بنی جو ہاس آف لارڈز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر منیشا کوئرالہ مہمانِ خصوصی اور...
    سٹی42:    فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مجرم قرار پانے والے    پی ٹی آئی کے سزا یافتہ رہنماوں اور کارکنوں کی مکمل فہرست سٹی42 نے حاصل کر لی ہے۔ فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے  نو مئی 2023 کو ریاستی اداروں پر منظم حملوں کے  مقدمہ کی طویل سماعتیں مکمل ہونے کے بعد آج  108 مجرموں کو سزائیں سنا دیں اور 77 ملزموں کو  بری کر دیا۔  ریاستی اداروں پر منظم حملوں کے مجرم پائے گئے جن 108 افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں سے دو کو پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے بانی نے  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کا لیڈر بنوا رکھا تھا۔ پنجاب حکومت کاصحت...
    خیبرپختونخوا میں سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب ہوا جس میں مشعال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں۔ حکومت کی طرف سے آج خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اراکین اسمبلی کے لیے باربی کیو کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔ عرفان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خیبرپختونخوااسمبلی کی فضا دنبوں کے نمکین تکوں کی خوشبوں سے معطر ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سرکاری اخراجات پر یہاں نمکین تکوں کا مزہ لیں گے اس کے بعد 5 اگست...
    کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر 2025 میں ہونے والے 80ویں اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق، وزیر اعظم مارک کارنی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اسرائیل-فلسطین تنازع کے 2 ریاستی حل کی امید کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے، کیونکہ یہ حل ایک طویل عرصے سے کینیڈا کی پالیسی کا حصہ رہا ہے، اور اب ’ہماری آنکھوں کے سامنے یہ امید دم توڑتی نظر آ رہی ہے‘۔ مارک کارنی نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی برادری...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے اکھوڑی کے علاقے میں کارروائی کر کے گدھوں کا فارم سیل کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیل کیے گئے فارم سے گدھوں کی باقیات بھی ملی ہیں۔اس معاملے کی مزید انکوائری بھی جاری ہے۔
    ویب ڈیسک : پاکستان کا فلیگ شپ 969 میگا واٹ نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ گزشتہ سال پیش آنے والے شدید چٹانی دھماکے (rock burst) کے باعث مزید دو سال تک بند رہے گا۔  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بتایا گیا کہ اس طویل بندش نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے اور صارفین کو سستی بجلی سے محروم رکھا ہے۔  یہ منصوبہ جولائی 2007 میں دیا گیا تھا، جسے 10 سال میں مکمل کر کے اگست 2018 میں فعال کیا گیا۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر  اس پر اُس وقت کے شرح مبادلہ (105.3 روپے فی ڈالر) کے مطابق 500 ارب روپے (4.7 ارب ڈالر) لاگت آئی تھی۔  تاہم مئی 2024...
    لاہور: مون سون کے دوران بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، حکام نے بتایا کہ صارفین سے میٹر تبدلی کی فیس نہیں لی جائے گی۔ مون سون کے دوران جلنے والے اور ڈیفیکٹیو (خراب) میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، لیسکو چیف کے مطابق صارفین سے میٹر تبدیلی کی فیس وصول نہیں کی جائے گی، بجلی کا میٹر بلا ڈیمانڈ نوٹس اور مفت میں تبدیل ہوگا۔ انجنیئر لیسکو رمضان بٹ نے بتایا کہ عوام کے جلنے والے اور ڈیفیکٹیو میٹر کو تبدیل کرنے کے لئے3.52 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا  ۔ رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ سنگل فیز، تھری فیز اور ایل ٹی ٹو میٹرز کو تبدیل کیا جائے گا،...
    لندن: برطانیہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان پر اسرائیل سمیت دیگر ناقدین کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔  برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ نہ روکی اور امن کی کوششوں میں سنجیدگی نہ دکھائی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔ اسرائیل نے برطانوی فیصلے کو حماس کے لیے انعام قرار دیا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ حماس کو آزادی کی پہچان دینا مناسب نہیں۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ ہائیڈی الیگزینڈر نے کہا کہ ’’یہ حماس کے لیے انعام نہیں بلکہ فلسطینی عوام کے حق میں قدم ہے۔ یہ ان بچوں کے...
    علیمہ خان — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمارے اوپر کیسز ختم ہونے چاہئیں، جیل بھیجنا چاہتے ہیں تو بھیج دیں۔علیمہ خان نے راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر اتنے مقدمات ہیں، معلوم ہی نہیں کہاں کونسا مقدمہ درج ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ آج ہمارے وکلا دلائل دیتے۔ علیمہ خان کے مطابق یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف ہے۔ انہیں الزامات کے بجائے اپنی سوچ تبدیل کرنا ہوگی۔
    اوٹاوا: فرانس اور برطانیہ کے بعد اب کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم مارک کارنی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر کابینہ کا ورچوئل اجلاس بلائیں گے جس میں فلسطین کی ممکنہ ریاستی حیثیت پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے مارک کارنی کی حالیہ گفتگو کے بعد اس حوالے سے سنجیدگی بڑھی ہے۔ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پیر کے روز دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا حق خود ارادیت اور اسرائیل کی سلامتی دونوں کو یقینی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ کی ''خوفناک صورت حال‘‘ کو ختم کرنے کے لیے اہم اقدامات نہیں کرتا اور اس مسئلے سے متعلق لندن کی دیگر شرائط کو بھی پورا نہیں کرتا، تو برطانیہ بھی ستمبر میں خود مختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ واضح رہے کہ فرانس کے صدر ماکروں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دے گا۔ لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک بیان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر نے منگل کے روز کہا، ''ہمارا مقصد ایک...
    اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں‘ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ مشروط ہونا چاہیے یا نہیں یہ معاملہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن وزیر اعظم مارک کارنی آج مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے کابینہ کے اہم ورچوئل اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا.(جاری ہے) واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس کے فوراً بعد سامنے آئیں جب کارنی نے اپنے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سے محصور غزہ کی صورت...
    یورپی ملک مالٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ اعلان وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے منگل کی شام اپنے فیس بک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ستمبر میں کیا جائے گا۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری پوزیشن مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ مالٹا کی حکومت پر اپنی جماعت کے اندر سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا دباؤ بڑھ رہا تھا، جب کہ سینٹر رائٹ اپوزیشن نے بھی جولائی کے وسط میں فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر...
    نیو یارک+اسلام آباد (این این آئی+خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں‘وقت آگیا ہے فلسطینی ریاست کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے‘پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ فوری ختم ہونا چاہیے‘ بھارت جب بھی کمپوزٹ ڈائیلاگ کرنا چاہے گا ہم تیار ہیں‘ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا، تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے۔اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین کیلئے دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس سے خطاب اور بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یو این کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بھرپور بیان...
    نائب وزیراعظم و  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات اور ٹیلی فون پر بات چیت بہت مفید رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے، ساتھ ہی تجارت اور ٹیرف سے متعلق بھی بات کی گئی۔ اگلے دو تین دنوں میں ٹیرف پر معاہدے طے پائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی قبضہ فوری ختم ہونا چاہیے، پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا...
    اسلام آباد، جیل کی سیکیورٹی کے انتظامات کیلئے نفری ڈیپوٹیشن پر لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جیل کی سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے وفاقی پولیس سے نفری ڈیپوٹیشن پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جیل کے لیے 8انسپکٹروں سمیت 295 افراد کی نفری ڈیپوٹیشن پر لگائی جائے گی اور جیل ڈیوٹی کے لیے افسران اور اہلکار 3سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر آئیں گے۔اسلام آباد جیل کے لیے 8 انسپکثر، 5 اے ایس آئی، 25 ہیڈکانسٹیبلز اور250 کانسٹیبلز مانگے گئے ہیں اور سیکیورٹی آپریشنز اور لاجسٹکس ڈویژن کو نفری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔افسران کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لیے مخصوص شرائط...
    فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز)برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، اگر اسرائیل کچھ شرائط پوری نہیں کرتا تو اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست تسلیم کی جائے گی۔کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرے، اسرائیل غزہ میں فوری جنگ بندی اور طویل مدتی امن کے عزم کا اظہار کرے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے غزہ میں طیاروں کے ذریعے امداد پہنچائی ہے، غزہ میں روزانہ 500 امدادی ٹرک کی ضرورت...
    اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں، شہباز گل نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پہلے اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتا یا تھا کہ حکمران خاندان کے فرد کو کرپٹو میں 100ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہےاور اب دنیا ٹی وی پرتجزیہ کار عثمان شامی نقصان اٹھانے والے شخص کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر...
    فرانس کے بعد اب برطانیہ نے بھی غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک خود مختار ملک تسلیم کرلیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں انسانی المیے کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔ کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت...
      برطانوی وزیراعظم نے ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا اگر اسرائیل نے غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو برطانیہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا۔ برطانوی وزیراعظم نے کابینہ کو فلسطین کی ریاستی حیثیت دینے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلے برطانیہ اس متعلق فیصلہ کر سکتا ہے۔ کیئراسٹارمر نے کہا اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی اور 2 ریاستی حل کی ضمانت دینا ہو گی، اسرائیل کو غرب اردن میں الحاق نہ کرنے کی بھی ضمانت دینا ہو گی۔ اس سے پہلے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے جمعہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع نازک موڑ پر پہنچ گیا ہے جس کا دو ریاستی حل نکالنے کے لیے دلیرانہ سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے اور امن کوششوں کو منظم طور سے سبوتاژ کرنے کا سلسلہ روکنا ہو گا۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فلسطینی مسئلے کے پرامن حل سے متعلق اعلیٰ سطحی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس تنازع میں لوگوں کی زندگیاں ختم ہو رہی ہیں، ان کے مستقبل تباہ ہو رہے ہیں اور ناصرف خطہ بلکہ پوری دنیا عدم استحکام کا شکار ہو رہی ہے۔ Tweet URL یہ تنازع کئی نسلوں سے چلا...
    ذوالفقار علی بھٹو جونیئر(فائل فوٹو)۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ لیاری کے لوگ اور عوام مشکل میں ہیں، لیاری میں تقریباً 150عمارتیں سیل کردی گئی ہیں۔ 70 کلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ آج میں بغدادی واقعہ کے متاثرین کے لیے یہاں موجود ہوں، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت متاثرین کو گھر فراہم کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے نام پر غور کر رہے ہیں، موقع ملا تو لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ لیاری کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا، لیکن آج کے لیاری کی صورتحال دیکھیں۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہر دورِ اسمبلی میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے خلاف قراردادیں پیش کی جاتی رہی ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ متعلقہ اداروں کے حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پچاس ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی میں رہنے والے شہریوں کے لیے سندھ حکومت نے سولر سسٹم کی فراہمی کا کام شروع کیا ہے، تاہم یہ مستقل حل نہیں، ہمیں بجلی کے بحران کا مستقل...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں.دورہ امریکا ہر لحاظ سےکامیاب رہا، امریکی وزیر خارجہ کو باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں.نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں. ہر موقع پر فلسطین کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ دورہ امریکا ہر لحاظ سے کامیاب رہا. امریکی وزیر خارجہ کو باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں.امریکی وزیر خارجہ سے تجارت اور ٹیرف سے متعلق گفتگو کی۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ ہوا تو جامع...
    ڈچ حکومت نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کو "ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ دفاع" قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔  نیدرلینڈ نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرنے اور دو انتہاپسند اسرائیلی وزرا پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق، ڈچ حکومت نے پیر کی شب ایک خط جاری کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ وہ غزہ کی سنگین صورتحال پر احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔  حکومت نے وزیر اتمار بن گویر اور بیزلیل سموتریچ پر فلسطینیوں کے خلاف اکسانے، غیرقانونی بستیوں کی حمایت اور غزہ میں نسلی تطہیر کی وکالت جیسے الزامات کے تحت پابندی عائد کی ہے۔ ڈچ وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے پارلیمنٹ کو بتایا...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) سعودی عرب نے واضح اعلان کیا ہے کہ فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل سے تعلقات قائم اور اسے تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بات دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ میں کانفرنس سے خطاب میں کہی جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس کر رہے ہیں۔شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین بحران میں دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانا ہی علاقائی استحکام کی کنجی ہے اور یہ کانفرنس اس سمت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، خطے کے تمام لوگوں کیلئے سکیورٹی، استحکام اور خوشحالی، فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرنے سے شروع...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں‘وقت آگیا ہے فلسطینی ریاست کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے‘پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ فوری ختم ہونا چاہیے‘ بھارت جب بھی کمپوزٹ ڈائیلاگ کرنا چاہے گا ہم تیار ہیں‘ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا، تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے۔اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین کیلئے دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس سے خطاب اور بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یو این کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بھرپور بیان...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24 گھنٹے کے اندر کیس لگا دیا، یہ سوچ رہے تھے کہ وکیل پیش نہیں ہوسکیں گے لیکن سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 سیکنڈ کے لیے کیس سنا، 12 تاریخ دے دی گئی کہ اس کے درمیان کوئی ٹائم نہیں ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے اور ہم نے عدالت سے بھی حکم نامہ لیا ہوا ہے، آج توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی ہے۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کے 12 وکلاء اور عملہ ملا کر...
    سٹی42: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے مون سون سیزن کے دوران خراب ہونے والے بجلی کے میٹرز کو تبدیل کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ کمپنی نے اس مقصد کے لیے 3 ارب 52 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کر لیا ہے۔ لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس خطیر بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ بجٹ کے تحت سنگل فیز، تھری فیز اور ایل ٹی ٹی او یو میٹرز کی تبدیلی ممکن بنائی جائے گی۔ جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان ذرائع کے مطابق، نیپرا قوانین کے تحت لیسکو صارفین کے خراب میٹرز کو مفت تبدیل کرنے کی پابند ہے۔ کمپنی صارفین کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر دو...
    اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز نیویارک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، اگر ہمارا پانی روکا گیا یا اس کا رخ موڑ ا گیا تو اسے اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو کوئی بھی یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے، بھارت کے ساتھ دنیا میں کہیں بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اب بھارت سے مذاکرات ہوئے تو جامع ہونگے۔اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کے بغیر امن...
    نیویارک (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج امن کے لیے کوشاں ہے تاہم بھارت کی جانب سے متنازع بیانات کی وجہ سے پاکستان الرٹ ہے۔نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے بتایاکہ دورہ امریکا ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے،ہم نے باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن...
    اپنی ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر ہماری پالیسی واضح ہے۔ ہم اسرائیل کے قبضے کیخلاف ہیں اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سینیٹر "محمد اسحاق ڈار" نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اور ناجائز صیہونی رژیم کے قبضے کی مخالفت کا اعادہ کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطین کے...
    فوٹو: اسکرین گریب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یو این کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بھرپور بیان دیا ہے، ہم نے فلسطین کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ فوری ختم ہونا چاہیے۔ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات بہت مفید رہی، ہم نے باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، بھارت کے ساتھ جنگ بندی کی پیش کش میں ڈائیلاگ کی بھی بات...
    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند افراد کی کوتاہی کی سزا پورے محلے یا گاؤں کو دینا "اجتماعی سزا" ہے، جو سراسر غیر منصفانہ اور ناقابلِ قبول ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں چند افراد بجلی کے بل ادا نہیں کرتے تو اس کی بنیاد پر پورے علاقے کی بجلی منقطع کرنا یا ٹرانسفارمر اٹھا لینا ظلم کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی نااہلی اور ناقص نظام کی سزا عوام کو دینا کسی بھی صورت درست عمل نہیں۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ اگر کسی گاؤں میں صرف...
    عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بے نظیر نشوونما پروگرام کے حوالے سے تمام الزامات بے بنیادہیں ، ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری الزامات پر معافی مانگیں یا عدالتوں میں سامنا کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ اس پروجیکٹ کے بارے میں علم بھی نہیں تھا،ورلڈ فوڈ پروگرام کو سامان بیچتے ہیں، اسحاق ڈار شوگر ایڈوائزری بورڈ میں ہیں کیا یہ مفادات کا تصادم نہیں ہے، جان بوجھ کر چینی ایکسپورٹ کروائی گئی،چینی مہنگی کروانے کیلئے ایکسپورٹ کروائی گئی۔ ان کا کہناتھا بجلی کے بلوں میں244ارب کی روپےکی اووربلنگ کی گئی، 3سال سےشہبازشریف کی حکومت چل رہی ہے، ہردوسرے دن بجلی کی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی 2025)پنجاب میں پٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کروانے والوں کو ایک لاکھ دینے کافیصلہ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا، پنجاب کی پہلی سموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر کاکہنا ہے کہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے۔ اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اوکا پودہ 1399 پر کال کریں تو...
    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فوجی کارروائیوں میں روزانہ صرف 10 گھنٹے کے وقفے کو محصور علاقے میں مصائب کم کرنے کیلئے ناکافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلان بہت اہم لیکن بہت تاخیر سے کیا گیا اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ علاقوں پر حملوں میں 10 گھنٹے وقفہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ نے اسرائیل کے حملوں میں 10 گھنٹے کے وقفے کو ناکافی قرار دے دیا۔ لندن سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فوجی کارروائیوں میں روزانہ صرف 10 گھنٹے کے وقفے کو محصور علاقے میں مصائب کم کرنے کے لیے ناکافی قرار دیا ہے۔ انہوں...
    آبدوز 8 میٹر گہرائی میں جانے کے ساتھ 4ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے،رپورٹ چین کے مشرقی صوبے انوہی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ کسان نے 5 ٹن وزنی آبدوز تیار کی ہے جس کا نام انہوں نے بگ بلیک فش رکھا ہے۔ چینی کسان زھانگ شنگھو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بچپن سے ہی ایجادات کی تخلیق میں دلچسپی رکھتے تھے۔ زھانگ شنگھو نے شکوہ کیا کہ ان کے گھر والوں نے اس شوق کی تکمیل میں کبھی ان کا ساتھ نہیں دیا لیکن انہوں نے اپنے خواب کو ٹوٹنے نہیں دیا اور اپنے ذہن میں موجود آبدوز کی ساخت کے بارے میں سوچنا شروع کردیا۔ زھانگ شنگھو ایک اچھے بڑھئی ہیں اور...
    جمیکا میں جاری آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس ایونٹس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑی میکائیل علی بیگ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل دوسرے ہفتے سنگلز ٹائٹل جیت کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ 15 سالہ میکائیل علی بیگ نے گزشتہ ہفتے امریکی کھلاڑی راس جونسن کو فائنل میں شکست دی تھی، جبکہ اس ہفتے کینیڈا کے اینتوئن ٹارڈف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-2 اور 7-6 سے مات دی۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل ٹینس اور گالف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، تصاور اور ویڈیو وائرل دوسرے سیٹ میں میکائیل نے 2-5 کے خسارے سے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریکر میں کامیابی حاصل کی۔ قابل ذکر بات...
    اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی کہ یہ فیئر ٹرائل کیسے ہوگا جب وکلا کو اندر نہیں جانے دیں گے۔؟ جج صاحب نے کہا فیملی اور وکلا کو اندر آنے دیں، 26 ویں ترمیم کے اثرات اب آپ لائیو دیکھ سکتے ہیں، ججز کے احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے جج بھی بے بس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں، سزائیں دینے والے خوفزدہ لوگوں سے کوئی ڈر نہیں ہے۔ اپنی دونوں بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ...
    ‎لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیاپر اسحاق ڈار کےخاندان کے حوالے سےکرپٹوکرنسی میں 100ملین ڈالر کے نقصان کی خبروں  پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا کہ یہ سارامعاملہ اس وقت شروع ہواجب  طارق فضل چوہدری نےمفتاح اسماعیل پر بہت تابڑ توڑ حملے کیے،طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت نشو و  نما پروگرام  کے تحت مفتاح اسماعیل کی انڈسٹری کواربو ں روپے دئیے گئے۔تو شام کومفتاح اسماعیل نےشرارت کرکے اسحاق ڈار کی طرف اشارہ کیا کرپٹو کرنسی میں  100ملین ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لڑائی مزید بڑھی تو مزید کئی پول کھل سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن طلب کر لی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں 1200دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ کے تحت 130دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔اس موقع پر مریم نواز نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا، مثالی دیہات میں واٹر سپلائی، سیوریج اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عوام کو آزادی کے لیے اب خود نکلنا پڑے گا، ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہیئے بانی باہر آئے گا تو تحریک چلے گی، 5 اگست جب آئے گا تو دیکھا جائے گا، سب نکلیں گے، پلان بنا ہوا ہے، کارکنوں کو چن چن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر اپنی 2 بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی، صبح 11 بجے سے ہم جیل کے باہر کھڑے رہے، پراسیکیوشن کے 8 سے 9 لوگ اندر جاتے ہیں، کیسے ہوسکتا...
    توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اور ان کی بہن علیمہ خان کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس سننے والے 2 ججز کے نام اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعیناتی کے لیے تجویز اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے دس بجے سماعت کے لیے موجود تھے اور وکلا کا انتظار کرتے رہے، مگر عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ جیل انتظامیہ نے وکیل قوسین مفتی کے ساتھ علیمہ خان اور دیگر وکلا کو اندر داخلے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث جج اور پراسیکیوشن ٹیم ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنے کے...
    چُن چُن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کارکنوں کو چن چن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے۔اپنی دونوں بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی۔ صبح 11 بجے سے ہم جیل کے باہر کھڑے رہے۔ پراسیکیوشن کے 8 سے 9 لوگ اندر جاتے ہیں۔ کیسے ہوسکتا ہے ایک وکیل اپنی ٹیم کے بغیر سماعت میں شامل ہو۔ 4...
    سٹی42 : بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو مسلسل تنگ کر رہے ہیں۔  راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو فیملی، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ کو روکا گیا۔   علیمہ خان نے کہا کہ قوسین مفتی جب تک ہمیں ساتھ لے کر نہیں جاتے وہ نہیں جائیں گے، ہمارے پاس عدالتی احکامات ہیں ہم سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔ مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے  انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور وکلاء نہیں جائیں گے کوئی اندر نہیں...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سندھ کے سینئروزیر شرجیل انعام میمن نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔(جاری ہے) صدر مملکت نے ہمیشہ اپنے بدترین مخالفین کے ساتھ بھی مفاہمت کی پالیسی اپنائی، آصف زرداری نے بی بی کی شہادت کے بعد پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو انتشار سے بچایا۔شرجیل میمن نے کہاکہ 11 سال قید کاٹنے کے باوجود صدر آصف علی زرداری نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، آج پاکستان کو ایسی ہی بصیرت رکھنے والی بردبار قیادت کی ضرورت ہے، جو انتقام کی بجائے مفاہمت اور اقتدار کی...
    بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو مسلسل تنگ کر رہے ہیں۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جمعرات کو فیملی، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ کو روکا گیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ قوسین مفتی جب تک ہمیں ساتھ لے کر نہیں جاتے وہ نہیں جائیں گے، ہمارے پاس عدالتی احکامات ہیں ہم سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور وکلاء نہیں جائیں گے کوئی اندر نہیں جائے گا، فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں گے تو ہم سماعت میں جائیں گے۔علیمہ خان نے مزید کہ کہ نہیں معلوم اندر کیا ہو رہا ہے،...
    فرانس کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان پر جہاں اسرائیل اور امریکا نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے وہیں اکثر ممالک نے اس فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے فرانسیسی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیگر ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے اسی طرح کے "مثبت اقدامات" اٹھائیں۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا یہ قدم امن کے لیے حمایت اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی تائید ہے۔ اسپین، جو پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکا ہے، نے بھی فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے فلسطین کو...
    فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور خود مختار ریاست تسلیم کرلے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک خط لکھ کر فرانس کے اس ارادے سے آگاہ کیا ہے۔ اپنے خط میں صدر ایمانوئیل میکرون نے لکھا کہ فرانس مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے مزید کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ستمبر میں اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ خیال رہے کہ فرانس اس وقت یورپ میں یہودیوں اور مسلمانوں کی سب سے...
      فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، صدر میکرون نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک خط کے ذریعے اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے واضح کیا کہ فرانس مشرق وسطیٰ میں ایک پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ صدر میکرون کے مطابق یہ اقدام اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ستمبر میں رسمی طور پر پیش کیا جائے گا۔ فرانس وہ پہلا بڑا مغربی ملک بننے جا رہا...
    یروشلم: اسرائیل نے ایک اور متنازع قدم اٹھاتے ہوئے پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر باقاعدہ قبضے کی قرارداد منظور کرلی، جس پر اسلامی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے گئے، جس کا مقصد مغربی کنارے کے بڑے حصے کو اسرائیلی ریاست کا حصہ قرار دینا ہے۔ سعودی عرب، ترکیے، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، فلسطین، نائجیریا، بحرین، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) سمیت متعدد اسلامی ممالک نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی...
    اسرائیل مخالف ہیکر گروپ ’سائبر اسناد فرنٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل میں موجود ایک ایسی فیکٹری کو کامیابی سے ہیک کر لیا ہے جو مائیکرو ایئر وہیکلز (MAVs) اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (UAVs) کی ڈیزائننگ اور تیاری میں مصروف ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل مخالف گروپ کا صیہونی انفراسٹرکچر پر سائبر حملوں کا اعلان ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق  سائبر اسناد فرنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گروپ نے اسرائیلی دفاعی فیکٹری SADNAT کو ہیک کرتے ہوئے 3 ٹیرا بائٹس سے زائد خفیہ معلومات حاصل کرلی ہیں اور ساتھ ہی اس پلانٹ کی پیداوار کو بھی متاثر کیا ہے۔ ہدف بنائی گئی فیکٹری SADNAT،...
    تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت جنوبی اسرائیلی علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں پے در پے واقعات اور خلل کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران متعدد مشتبہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنوبی گورنریٹ اور مقبوضہ بیت المقدس میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں خرابیوں کے بعد، تل ابیب میں بھی متعدد مشکوک واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ان واقعات کی اچانک زیادتی اور اسرائیل میں اس سے متعلق خبروں پر سخت سنسرشپ کے باوجود، اسرائیلی بجلی کمپنی کو بالآخر ایک بیان میں تسلیم کرنا پڑا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں ایک غیر معمولی تکنیکی خرابی کی وجہ سے وسیع پیمانے پر بجلی کی بندشیں ہوئی ہیں۔...