2025-11-03@19:08:16 GMT
تلاش کی گنتی: 1478

«رپورٹس کی بنیاد پر»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں آگہی...
    گزشتہ پانچ ہفتوں سے مقبول اسمارٹ فونز میں سرِ فہرس رہنے والی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی سے ون پلس نے پہلی پوزیشن چھین لی۔ مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی (نئی انٹری) پہلے، شیاؤمی ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی دوسرے اور شیاؤمی 17 پرو میکس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چوتھے، سام سنگ گلیکسی اے 56 پانچویں، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ آٹھویں پوزیشن پر نتھنگ فون (3 اے) لائٹ (نئی انٹری)، ویوو آئی کیو او او نیو 11 (نئی انٹری) نویں اور سام سنگ گلیکسی اے...
    رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) پاکستان میں رومانیا کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹونیسکو نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے موقع پر کراچی پورٹ ٹرسٹ بورڈ میں ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور رومانیا کے درمیان بحری اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے بحری شعبے میں مزید مضبوط شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا...
    سپریم کورٹ نے خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری کردیا۔ آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کی، جس میں واپڈا کے وکیل احسن رضا نے مؤقف اختیار کیا کہ خانپور ڈیم پانچ ملین لوگوں کو پانی کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے۔ ایگزیکٹو ضلعی انتظامیہ سہولت کاری فراہم کر رہی ہے، جہاں پہلے 20 کشتیاں چلتی تھیں، اب 326 کشتیاں ڈیم میں چل رہی ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ بھی تو ہے، وہ اس حوالے سے کوئی اصول طے کر لے۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ڈیم کی انتظامیہ کہہ سکتی ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسٹیل پالیسی نہ ہونے سے صنعت غیر یقینی اور بے ضابطگیوں کا شکار ہے، جس کے باعث کمپیٹیشن کمیشن نے چین و بھارت کی طرز پر اسٹیل کی علیحدہ وزارت کے قیام کی سفارش کر دی۔ کمپیٹیشن کمیشن نے اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں اسٹیل سیکٹر کو درپیش مسابقتی چیلنجز اور پالیسی خلا کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیل اسکریپ کی درآمد 2.7 ملین میٹرک ٹن جبکہ مقامی پیداوار 8.4 ملین میٹرک ٹن رہی۔ پاکستان اسٹیل مل 2015 سے غیر فعال ہے اور اس پر 400 ارب روپے کے واجبات کا بوجھ ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر معیاری اسٹیل کی پیداوار 60 فیصد تک...
    ’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے:...
    واشنگٹن: امریکی خواتین کے لیے رواں سال روزگار کی دنیا تاریخی لحاظ سے غیر معمولی تبدیلیوں کے ساتھ گزری ہے۔ امریکی بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے اگست 2025ء کے دوران ملک بھر میں تقریباً چار لاکھ پچپن ہزار خواتین نے اپنی ملازمتیں ترک کر دیں۔ یہ تعداد کورونا وبا کے بعد جاب مارکیٹ سے خواتین کے سب سے بڑے انخلا کے طور پر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین معاشیات اس غیر متوقع رجحان پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے امریکی سماج کی بدلتی ہوئی ترجیحات اور دباؤ کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملازمت چھوڑنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے اپنی زندگی میں بڑھتے ہوئے...
    پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنوں اور عمران خان رہائی تحریک کے کنوینئرز  نے ملاقات کی۔ وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کا ذاتی خرچے پر ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر، کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے۔ عمران خان کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ کارکن حوصلے بلند اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلع ہنگو کے علاقہ ڈوآبہ میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں جگر کی پیوند کاری کے 1ہزار کامیاب آپریشن مکمل ہو گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوند کاری کے 1 ہزار کامیاب آپریشن کا سنگِ میل عبور کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی مزموم سازشیں ہوتی رہیں، اللّٰہ کے فضل و کرم سے جو پودا 2017ء میں لگایا تھا، وہ آج تناور درخت بن گیا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی کے ایل آئی سے اب تک 40 لاکھ مریض مستفید ہو چکے ہیں، ادارہ 80 فیصد مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے۔اُن کا کہنا...
    سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے  پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI) کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن کا سنگ میل عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔وزیرِ اعظم نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے جو پودا 2017 میں لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن گیا جس سے اب تک 40 لاکھ مریض مستفید ہو چکے. ماضی میں پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی مزموم سازشیں ہوتی رہیں، اسکے بورڈ آف گورنرز کو ختم کیا گیا اور ادارے کو غیر فعال کردیا گیا. 2022 میں خادم پاکستان کی ذمہ داری سنبھالی تو پی کے ایل آئی کی ازسر نو بحالی پر کام شروع کیا.  وزیرِ اعظم نے مزید کہا وزیرِ اعلی پنجاب...
    ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاور اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر کارروائیوں کے دوران 1.5 کلو سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافروں کے سامان کی کمال مہارت سے تلاشی کے دوران منشیات برآمد کیں۔ ترجمان ایئرپورٹس سیکیورٹی نے بتایا کہ پشاور ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے جوتوں کے اندر سے خفیہ طور پر چھپائی گئی 823 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر ایک اور مسافر کے سامان سے 926 گرام آئس ہیروئن برآمد کی جو کے بیگ کے اندر بڑی ہوشیاری سے چھپائی گئی تھی۔ دونوں مسافر بیرون ملک، بالترتیب دبئی اور شارجہ، روانہ ہو رہے تھے۔ یہ کامیابیاں اے ایس ایف کے تربیت یافتہ اہلکاروں کی مسلسل نگرانی، مشکوک مسافروں کی...
    ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی ٹریفک) کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کیمروں کی نگرانی کے دوران شہریوں کی نجی سرگرمیوں سے متعلق وائرل ہونے والی دو تصاویر پر باضابطہ انکوائری جاری ہے۔ ایک نجی نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امکان ہے کہ پیر تک تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی جائے گی تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ یہ تصاویر واقعی ٹریفک کنٹرول کیمروں سے حاصل کی گئیں یا کسی نجی کیمرے سے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نمبر پلیٹ میں ردوبدل یا اس پر جعلی اقدامات کے ذریعے ٹریفک کنٹرول سسٹم کو دھوکہ دینے والے افراد دراصل معمولی خلاف ورزیوں سے بچنے...
    حیدرآباد: جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔ میڈیاذرائع کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہےاورہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کے...
    —فائل فوٹو وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بلیو اکنامی کے لیے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، پائیمک کانفرنس کے مثبت اثرات نمایاں ہوں گے۔ایکسپو سینٹر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیمک کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن تین سے چھ نومبر تک ہوگا، کانفرنس میں 44 ممالک پائیمک کانفرنس میں حصہ لیں گے، غیرملکی مندوبین کی بڑی تعداد پائیمک کانفرنس میں شریک ہو گی۔وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ اس میگا ایکسپو کے انعقاد کے تعاون پر سندھ حکومت کے بھی شکر گزار ہیں، اس کانفرنس میں مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فوائد حاصل ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پائیمک میں انٹرنیشنل کانفرنس بھی ہوگی، مختلف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ائر لائن جیٹ بلیو کی فلائٹ دورانِ پرواز سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کے باعث مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ایئربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی۔ اس اچانک جھٹکے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    پیپلز پارٹی ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں اس لیے سب سے بہتر پوزیشن میں ہے کہ اقتدار پر اقتدار اسے حاصل ہو رہا ہے مگر اس کے مطابق وہ وفاقی حکومت میں شامل نہیں، مگر ملک کے دو بڑے اور دو چھوٹے وفاقی عہدے اور دو صوبوں کی حکومتیں اس کے پاس تو تھیں ہی مگر اس نے حصول اقتدار میں اضافے کے لیے 8 ماہ کی بچی ہوئی آزاد کشمیرکی حکومت بھی حاصل کر لی مگر پھر بھی مطمئن نہیں، کیونکہ اسے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے اقتدار میں حصہ نہیں مل رہا۔ صوبہ سندھ میں اس کی واضح اکثریت ہے کہ جہاں اس نے اپنے تمام بڑے لیڈروں کو وزارتوں سے نواز رکھا ہے...
    واشنگٹن: میکسیکو میں امریکی طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ائرلائن جیٹ بلیو کی فلائٹ اڑان بھر نے کے بعد سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کی وجہ سے مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ائربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ائرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) چوری شدہ 10 موثر سائیکلیں ، 13 موبائل فون اور واپڈا گرڈ اسٹیشن سے چھینا گیا پسٹل ، موبائل فون برآمد ، ڈی ایس پی میڈم پارس بکھرانی کی پریس کانفرنس۔ 3 رکنی گینگ کا سراغ لگایا گیا گینگ کا سربراہ گرفتار۔ پارس بکھرانی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی نے ایس ایس پی آفس میں میٹ دی پریس میں بتایا کہ شکارپور پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کی نیو فوجداری پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی سے ایکٹو گینگ کو ٹریس کرکے سراغ لگایا گینگ سٹی شکارپور سمیت مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بوساسو: صومالیہ کی نیم خودمختار ریاست پُنٹ لینڈ کے ساحلی شہر بوساسو کے ایئرپورٹ پر حالیہ دنوں میں بڑے کارگو طیاروں کی مسلسل آمد نے بین الاقوامی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ طیارے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آ رہے ہیں اور ان کے ذریعے سوڈان کی نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کو ہتھیار اور دیگر عسکری ساز و سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بوساسو ایئرپورٹ پر اترنے والے IL-76 ہیوی کارگو طیاروں سے بھاری لاجسٹک مواد اتارا جاتا ہے، جسے فوری طور پر دوسرے تیار طیاروں میں منتقل کیا جاتا ہے جو بعدازاں پڑوسی ممالک کے راستے سوڈان روانہ ہوتے ہیں۔مقامی ذرائع نے...
    سوڈان ٹریبیون اخبار کے مطابق اردیس نے ریپڈ سپورٹ فورسز کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرنے اور اس گروپ کے ساتھ بات چیت کرنے والوں کو مجرم قرار دینے کے ساتھ ساتھ ریپڈ سپورٹ فورسز کو پیسے اور ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے شورش زدہ ملک سوڈان میں غیر ملکی طیاروں نے الفاشر میں آرمی ہیڈ کوارٹر پر اعصابی گیس سے بمباری کی ہے۔ اقوام متحدہ میں سوڈان کے مستقل نمائندے نے الزام لگایا کہ غیر ملکی طیاروں نے شمالی دارفور ریاست کے مرکز میں ملکی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر اعصابی گیس سے بمباری کر کے آرایس ایف کی مدد کی ہے۔ سلامتی کونسل نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص 22 سالہ دوشیزہ نیہا قتل کیس میں عدالت نے مقتولہ کی قبر کشائی کی اجازت دے دی، خاتون نیہا کی لاش نکالنے کے عدالتی حکم کے بعد ایم ایس لمس کی سربراہی میں 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، ڈی ایچ او کو ویمن میڈیکل لیگو آفیسر تعینات کرنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ریلوے کواٹر چند روز قبل 22سالہ دوشیزہ نیہا کی اپنے گھر کے ایک کمرے سے نعش ملی تھی مقتولہ کی موت کو شروعات میں مبینہ خودکشی قرار دیا گیا تھا بعد میں پولیس نے نیہا کی والدہ آئشہ عرف عاشی و دیگر کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو مقتولہ کی والدہ عاشی نے دوران تفتیش انکشاف کیا...
    ایران ایئر نے براستہ زاہدان مشہد سے کوئٹہ کے درمیان اپنی باقاعدہ پرواز کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایران ایئر کی پرواز 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی، جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ On October 29, Iran Air resumed flights between Mashhad and Quetta via Zahedan. Once-a-week flight every Wednesday with Airbus A319. pic.twitter.com/m11XJYGCQL — Pakistan Aviation News ???????? (@avpak3) October 29, 2025 افتتاحی تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ایران کے قونصل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایران ایئر کی پہلی پرواز کو روایتی واٹر کینن سلامی پیش کی گئی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے فضائی روابط کی علامت...
    بھارت میں سمندری طوفان  ’مونتھا‘  کے سبب متعدد ریاستوں میں اسکولوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر عارضی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔  کن ریاستوں میں اسکول بند ہیں؟ ذرائع کے مطابق، آندھرا پردیش، اڈیشہ، جموں، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ چنئی میں اسکول 30 اکتوبر تک بند رہیں گے۔ اوڈیشہ میں بھی تمام تعلیمی ادارے 30 اکتوبر تک بند رکھنے کا حکم جاری ہوا ہے، تاہم امکان ہے کہ تعطیلات جمعرات کے بعد بھی بڑھا دی جائیں۔ آندھرا پردیش کے اضلاع بپتلا، وائی ایس آر کڈپہ، پرکاشم،...
    طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان ایک بار پھر عالمی منشیات کے گڑھ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) اور منشیات و جرائم کے دفتر (UNODC) کی نئی رپورٹ "افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025" کے مطابق، ملک میں کیمیائی منشیات، خصوصاً کرسٹل میتھ (آئس) کی پیداوار اور اسمگلنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اب صرف افیون کی کاشت تک محدود نہیں رہا بلکہ تیزی سے مصنوعی منشیات کی تیاری کا عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، 2017 سے 2021 کے درمیان افغانستان سے 30 ٹن تک مصنوعی منشیات ضبط کی جا چکی ہیں، جبکہ ملک کے مغربی علاقوں میں ایفیڈرا نامی مقامی...
    کابل/اسلام آباد (وقائع نگار) اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے دفتر نے اپنی تازہ رپورٹ “افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025″میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان تیزی سے کیمیائی منشیات خصوصاً کرسٹل میتھ (آئس) کی پیداوار اور اسمگلنگ کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افیون کی کاشت میں کمی کے بعد افغانستان میں اب منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ 2017 سے 2021 تک ضبط ہونے والی مصنوعی منشیات کی مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی۔ مغربی افغانستان کی مقامی جھاڑی ’’ایفیڈرا‘‘ میتھ تیار کرنے کے لیے خام مواد کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ ہلمند، فرح، ہیرات اور نیمروز میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پشاور جانے والے نوجوان فیض یاب کی جانب سے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی اور ای میل و واٹس ایپ ہیکنگ کے الزام کی تحقیقات پولیس نے شروع کردی ہیں۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق، متاثرہ نوجوان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ اسے ائرپورٹ پر مبینہ طور پر ایک کمرے میں لے جایا گیا اور وہاں اس کے اکاؤنٹس ہیک کیے گئے۔ فیض یاب نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر جلد کارروائی نہ ہوئی تو ائرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ضائع ہوسکتی ہیں۔پولیس کے مطابق فیض یاب کے بیان اور سی سی...
    —فائل فوٹو نجی ایئر لائن کی دبئی سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارہ کراچی اتار لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایئر بس اے 320 طیارے کا کراچی ایئر پورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے۔ طیارے سے آف لوڈ کیے گئے مسافروں نے کراچی ایئر پورٹ پر احتجاج بھی کیا ہے۔نجی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی دور ہونے پر پرواز لاہور کے لیے روانہ ہو جائے گی۔
    سٹی 42: ایئربلیو کی دبئی سے لاہور کی پرواز کے طیارے میں تکنیکی خرابی ہوگئی ۔پرواز نمبر پی اے 411 کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ اتارلیا گیا۔تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ 8 بجکر40منٹ پرہوئی۔پرواز کے 182مسافروں کوایئرپورٹ لاؤنج منتقل کردیا گیا،طیارے کا معائنہ جاری ہے ۔ پروازکو شیڈول کے مطابق سوا نوبجے شب لاہورایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔تکنیکی خرابی کے باعث پروازکے مسافروں کو متبادل پروازسے لاہورروانہ کیا جائیگا۔  لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
    رام پور:ریاست رام پور کے آخری حکمران کی بیٹی مہرالنسا بیگم، جن کی شادی پاکستان کے ایئر چیف مارشل سے ہوئی تھی، انتقال کر گئیں۔  ریاست رام پور (اب اترپردیش کا ایک ضلع ہے رامپور) کے آخری حکمران نواب رضا علی خان کی صاحبزادی نوابزادی مہرالنساءبیگم 92 برس کی عمر میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انتقال کرگئیں، ان کے انتقال پر شاہی خاندان سوگوار ہے۔ کاشف خان، سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں کے پی اے اور انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (این آئی ٹی اے سی ایچ) روہیل کھنڈ چیپٹر کے شریک کنوینر، نے بتایا کہ نوابزادی مہرالنساءبیگم کی پیدائش 19 جنوری 1934 کو رام پور میں ہوئی تھی۔  طلعت زمانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول:۔ جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر صدر لی جے میونگ نے سنہری تاج بھی بطور تحفہ امریکی صدر کو پیش کیا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں پائیدار جمہوریت ہے۔ ہم جنوبی کوریا کے ساتھ سنجیدہ شراکت دار ہیں، ہم جہاز سازی کی صنعت کو بہت فروغ دینے جا رہے ہیں۔جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی...
    طیب سیف: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیتہ نظر آنے کی اطلاع کے بعد ایئرپورٹ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ چیتے کی تلاش کے لیے ایئرپورٹ کے احاطے اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم تاحال کسی چیتے کا سراغ نہیں مل سکا۔ چیتے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ روہت شرما پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ای وی ایل سی (اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل) کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب کی چھینی گئی گاڑی بازیاب کرلی۔ گاڑی مورخہ 22 اکتوبر 2025ء کو ایف بی ایریا تھانہ کی حدود، طاہر ولا چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر چھینی تھی۔ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق، خفیہ اطلاع، جدید ٹیکنیکل ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو کامیابی کے ساتھ کراچی کے مضافاتی علاقے سے برآمدکرلیا۔بازیاب شدہ کار پر جعلی نمبر پلیٹ BRA-996 نصب تھی، جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 نکلا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سمٹ میں شرکت اس لیے منسوخ کر دی تاکہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ممکنہ ملاقات میں پاکستان کے معاملے پر بات چیت سے بچ سکیں۔ منگل کو شائع ہونیوالی بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے ہفتے کے آخر میں مجوزہ دورۂ ملائیشیا منسوخ کر کے آسیان سمٹ میں ورچوئل شرکت کو ترجیح دی۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے الزام لگایا کہ مودی نے یہ فیصلہ امریکی صر ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کے خوف کی وجہ سے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیاروں کے گرائے جانے کا تذکرہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک...
     عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کر دی۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے تاہم اگلے سال معاشی ترقی بڑھ کر 3.4 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ عالمی بینک نے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کیلئے ناکافی قرار دیدیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 16 لاکھ نوجوان روزگار کے حصول کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں۔ اس سال غربت کی شرح 21.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ غربت میں کمی اور معیار زندگی میں بہتری کیلئے معاشی ترقی میں بہتری پر زور دیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں...
    2023 سے2025 تک پاکستان نے جنوبی ایشیا میں شاندار میکرو اکنامک تبدیلی کی مثال قائم کر دیاسلام آباد (طارق محمود سمیر  حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کا بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ا یشیا مانیٹر نے بھی اعتراف کر لیا بہترین داخلی اصلاحات اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکچ نے پاکستان کے ڈیفالٹ سے معاشی استحکام کی بنیاد رکھی بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ایشیا مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق؛ ایس آئی ایف سی فریم ورک کے ذریعے پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر اقتصادی سفارت کاری بحالی کی بنیاد ہے ایس آئی ایف سی نے کان کنی، توانائی آ ئی ٹی ،زراعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، ساؤتھ ایشیا مانیٹر رپورٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے شعبہ صحت نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش میں بھرپور شرکت کی اوراپنے جدید ریڈیولوجی، لیبارٹری اور بلڈ بینک کے شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی اعلیٰ معیار کی خدمات کو نمایاں طور پر پیش کیا۔نمائش میں الخدمت ڈائیگنوسٹکس کا اسٹال توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں بڑی تعداد میں ماہرین صحت، طلبہ، اور عام شہریوں نے دورہ کیا۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ، ڈائریکٹر ڈائیگنو سٹک سروسز ؎ڈاکٹر عظیم الدین نے بھی اسٹال کا دورہ اور کاوش کو سراہا، منیجر شعبہ صحت انوار عالم بھی موجود تھے ۔الخدمت کے نمائندوں نے اسٹالز پر آنے والے افراد کو مختلف ٹیسٹ، ریڈیولوجیکل سہولیات اور بلڈ...
    ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی کا اسمارٹ فون 17 پرو میکس چار ہفتوں بعد بالآخر ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگیا۔ اس ڈیوائس کی جگہ نئی متعارف کرائی جانے والی شیاؤمی کے ہی ریڈمی کے 90 پر ومیکس نے لی ہے۔ مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق شیاؤمی ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی (نئی انٹری) پہلے، شیاؤمی 17 پرو میکس دوسرے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس پانچویں، اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چھٹے، ویوو آئی کیو او او 15 فائیو جی (نئی انٹری)  ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ آٹھویں پوزیشن پر ویوو ایکس...
        بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں آسٹریلیا کی 2 خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بھارت کی سیکیورٹی انتظامات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ کاروں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھارت عالمی سطح کے مقابلے منعقد کرا رہا ہے تو غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: 2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز سے دست درازی، بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ کاروں نے بھی ملک...
    سندھ میں ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار پر اختلاف سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ سرکاری رپورٹوں اور حقیقی صورتحال میں واضح فرق پایا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے رپورٹ کیے گئے ڈینگی کیسز اور حقیقی صورتحال میں نمایاں فرق کے پیش نظر وزیرِ صحت سندھ نے وضاحت کی ہے کہ سرکاری اعداد و شمار میں صرف سرکاری ہسپتالوں سے رپورٹ ہونے والے کیسز شامل ہیں۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اتوار کو جاری کی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق 2025 میں تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد ایک ہزار 83 تک...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس افسر ایس پی عدیل اکبر کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں واقعے کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی خبر میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ رپورٹ کئی دنوں کی تفتیش، گواہوں کے بیانات اور ماہرینِ نفسیات کی آرا کی بنیاد پر تیار کی گئی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر گزشتہ کئی ماہ سے گہرے ذہنی دباؤ یعنی ڈیپ روٹیڈ اسٹریس میں مبتلا تھے، جو ان کے ماضی کے پیشہ ورانہ اور ذاتی دباؤ کا نتیجہ تھا۔ انکوائری ٹیم نے عدیل اکبر کے ڈرائیور، آپریٹر اور معالج کے بیانات قلم بند کیے۔...
    پشاور: ہنگو سٹی تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آوور ہلاک کر دیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق واقعہ بگٹو چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جوابی کارروائی میں حملہ آوور مار دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو ہنگو میں بم دھماکے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ Tagsپاکستان
    سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے این اے 18 ہری پور میں عمر ایوب کی اہلیہ کو پی ٹی آئی ٹکٹ دینے کے معاملے پر کہا ہے کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سالوں سے وہاں بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینا اقربا پروری نہیں، کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سالوں سے وہاں بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ عمر ایوب کی اہلیہ کا...
    پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔ذرائع کا بتانا ہے انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خود کشی کی، انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر اور ڈرائیور سمیت ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کر لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے، ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں ہوتے، ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا متاثرہ شخص ماضی کے حادثات کا پریشر ساتھ لےکر چلتا ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے، ڈاکٹر نے ان سے دفتری امور سے متعلق ذہنی دباؤ کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ٹکٹ دیے جانے پر عمر ایوب کی اہلیہ کے دفاع میں سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے سے متعلق صحافی کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمرایوب کا حلقہ پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سال سے بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں،  علاقے کی سیاست عمر ایوب کی اہلیہ دیکھتی ہیں، ایسانہیں کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یا مسلط کیاجارہا ہے، ان کی اہلیہ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔ پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ نئے دس سالہ معاہدے کی تیاریوں کا عمل اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔پی ایس ایل کی چارٹرڈ ویلیوایشن فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر سید بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ویلیوایشن فرم نے چیئرمین کو لیگ کی مالی قدر و قیمت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔محسن نقوی نے رپورٹ کے...
    مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی کے معاملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ متوفیہ کی والدہ بھگیہ شری پاچنگنے نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر پر ان کی بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تبدیلی کرنے کا دباؤ ڈالا گیا تھا۔ بھگیہ شری پاچنگنے کے مطابق ان کی بیٹی دیپالی ماروتی کی موت مشتبہ حالات میں ہوئی، تاہم رپورٹ کو جعلی طور پر خودکشی قرار دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کو سسرال میں ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا تھا اور ممکن ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہو۔ مزید پڑھیں: دنیا بھر میں ہر 100 میں سے ایک موت خودکشی سے ہوتی ہے، ڈبلیو ایچ او رپورٹس کے مطابق خودکشی...
         بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے معروف ارب پتی، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے انہیں 5 لاکھ متحدہ عرب اماراتی درہم مالیت کا قیمتی لباس تحفے میں دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے مجھ سے سوال نہیں کیا، لیکن میں خود بتا رہی ہوں کہ میں نے5 لاکھ درہم مالیت کا لباس پہنا ہے اور گلے میں اصلی سونے کا ہار پہنا ہوا ہے جو سانپ کی شکل کا ہے اور اس کی قیمت 5 ملین ہے۔ Bollywood star Rakhi Sawant says Elon Musk gifted her dress worth 500000 UAE Dhirems @elonmusk pic.twitter.com/DTsdYvB0Ed — Murtaza Ali...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی مرکزی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری کی صدارت میں ڈی۔10 پلیجو ہاؤس، قاسم آباد، حیدرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سندھیانی تحریک کی جانب سے 16 نومبر کو حیدرآباد سٹی گیٹ سے پریس کلب تک اعلان کردہ مارچ — جو سندھ کی تقسیم، کارپوریٹ فارمنگ، نہروں، معدنی وسائل پر قبضوں، قبائلی دہشتگردی، کاروکاری اور عورتوں پر مظالم کے خلاف ہوگا — کی تیاریوں اور منصوبہ بندی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت لاکھوں ایکڑ زمین کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر عرب ممالک اور دیگر کمپنیوں کو دے رہی ہے۔ پیپلز پارٹی، جس کا نعرہ روٹی، کپڑا اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا جاتے ہوئے راستے میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اپنی ایشیائی دورے کے دوران ایئر فورس ون پر ایک مختصر مگر اہم ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات قطر میں ایندھن بھرنے کے دوران طے پائی ہے جب امریکی صدر ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ العدید ایئر بیس پر مختصر وقت کے لیے قیام کرے گا جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل...
    وفاقی وزیر برائے امور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ لاہور میں حریت رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ سے لے کر ہر فورم پر کشمیریوں کے حق میں بات کی ہے اور اس معاملے پر آئندہ بھی روشنی ڈالتے رہیں گے۔ یہ بھی  پڑھیے: کشمیر پر بھارتی قبضہ: وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان وفاقی وزیر نے کہا کہ معرکہ حق میں ہم نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، اس معرکے کے بعد کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر سے...
    مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف نئی دہلی: امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور معروف بزنس مین گوتم اڈانی کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے عوامی فنڈز کو اپنے قریبی سرمایہ کار اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو منتقل کر کے کرپشن کو فروغ دیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مئی میں بھارتی حکام نے تقریباً 3.9 ارب ڈالر (تقریباً 1.08 کھرب بھارتی روپے) کی سرمایہ کاری لائف انشورنس کارپوریشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پنیاری نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد پھلیلی کی حدود میں علاقہ مکینوںنے نہر میں تیرتی ہوئی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردیا مذکورہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ایک دوسرے واقعے میں لطیف آباد نمبر12راجا کی کوٹھی کے قریب پیکو کی دکان میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کے کپڑے، مشینیں ودیگر اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد  کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پراسرار اور سنسنی خیز واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے، جہاں پشاور کے 22 سالہ نوجوان فیض یاب نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ڈیجیٹل والٹ سے 8 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا USDT (کرپٹو کرنسی) مبینہ طور پر ٹرانسفر کر لیا گیا۔فیض یاب کے مطابق یہ واقعہ ایئرپورٹ ٹرمینل کے اندر اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی پرواز کے انتظار میں تھا۔ اس نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے اچانک اپنے Binance اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ نوٹیفکیشن موصول ہوا، اور چند ہی منٹوں میں اُس کا اکاؤنٹ، جی میل، اور ریکوری ای میل تینوں ہیک کر کے بلاک کر دیے گئے۔نوجوان کے مطابق...
    حکام کے مطابق ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، خاتون اور معطل افسر کا میڈیکل چیک اپ کرا لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر میرپور خاص میں ایس ایچ او کی خاتون سائلہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون نے زیادتی کی شکایت ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آفس میں درج کرائی ہے۔ حکام کے مطابق ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، خاتون اور معطل افسر کا میڈیکل چیک اپ کرا لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زیادتی معاملے پر میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
    اخبار یدیعوت آحارانوت نے بھی اپنی ویب سائٹ پر اس بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی اور ایران کی وزارتِ اطلاعات کی ویڈیو کو بھی شامل کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا: ایران نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے ایجنٹوں کو اسرائیلی فوج کے فارسی زبان کے ترجمان، نمایاں شخصیات، اور ایرانی نژاد صحافیوں کے گھروں کی تصاویر لینے کے لیے بھیجا اور اس طرح ان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارتِ اینٹیلجنس کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں واقع ایران مخالف ٹیلی ویژن نیٹ ورک ایران انٹرنیشنل کے ایجنٹوں کی ویڈیو کی اشاعت نے صیہونی رژیم کے مین سٹریم میڈیا میں طوفان برپا ہے۔ حال ہی میں ایرانی اینٹیلی جنس نے ایران...
    علامتی تصویر میرپور خاص میں ایس ایچ او کی خاتون سائلہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق خاتون نے زیادتی کی شکایت ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آفس میں درج کرائی ہے۔حکام کےمطابق ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، خاتون اور معطل افسر کا میڈیکل چیک اپ کرالیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق زیادتی معاملے پر میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
    بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ، آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی...
    لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نیب آفس حملہ کیس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف اخراج کیس کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے سب کو مقدمے سے بری کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پتھرائو  کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر عدالت میں پیش ہوا، عدالت کے استفسار پر مدعی نے کہا کہ اسے اخراج رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، رانا ثناء...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر ان پر عمل نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت نے حالیہ مظاہروں کے دوران جگہ جگہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اور ان کے خلاف ایسے شواہد موجود تھے جن کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، اگر کوئی تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے جو قانون اور امن عامہ کے لیے خطرہ ہوں تو اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت...
    بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سَتارا میں سرکاری اسپتال کی ایک خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر جمعرات کی رات ہوٹل کے کمرے میں خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نے اپنی ہتھیلی پر ایک نوٹ لکھ کر ایک پولیس افسر پر الزام عائد کیا کہ وہ گزشتہ 5 ماہ سے خاتون کو جنسی زیادتی اور ہراسانی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس افسر گوپال نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران متعدد بار اس کا ریپ کیا، جبکہ ایک اور شخص پرشانت بانکر پر ذہنی اذیت دینے کا الزام لگایا۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے خاتون ڈاکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے اور ڈاکٹر کی...
    کراچی میں شہری نے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹے جانے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر کو خط لکھ دیا۔متاثرہ شہری نے چیف جسٹس آف پاکستان، عدالت عالیہ سندھ اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھی خط میں مخاطب کیا ہے۔ کراچی ایئر پورٹ کی عمارت میں شہری سے کروڑوں کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئیکراچی ایئرپورٹ کی عمارت میں شہری لٹ گیا ،2 سادہ لباس افراد نے کروڑوں روپےکی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی۔ خط میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم فوٹیج 28 سے 30 دنوں تک محفوظ رکھتا ہے، کیمروں کی ریکارڈنگ کو محفوظ کرنے کا حکم دیا جائے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی یونین نے یوکرین کی اقتصادی اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک جامع مالی معاونت پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین کو آئندہ دو برسوں کے دوران مسلسل مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جنگ سے متاثرہ معیشت کو مستحکم کر سکے اور اپنے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنائے۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کی مالی اور فوجی مدد نہ صرف انسانی ہمدردی کا تقاضا ہے بلکہ یورپ کے امن و استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، امداد...
    راولپنڈی: 26نومبر احتجاج میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔ عدم پیشی پر عدالت نے ڈی جی نادرا کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک اور گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔ عدالت نے سخت ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری...
    سعید احمد: لاہور سے دبئی ایئربلیو پرواز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، حادثے کی فائنل انویسٹی گیشن رپورٹ جاری، ایئربلیوکی پرواز 2 اگست 2022 میں لاہور سے دبئی کیلئےروانہ ہوئی تھی۔ پرواز میں 231 مسافر اور 8 کریو ممبر شامل تھے، ٹیک آف کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر نے طیارے کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔  اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کے کپتان سے رابطہ کیا گیا، کپتان نے طیارے کے تمام فنکشن کو معلوم کے مطابق کام کرتا پایا۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کی اجازت مانگی، واقعہ سے قبل طیارے کی...
    کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کی تقریب جوش و خروش سے جاری ہے جس میں پچاس ملکوں کی سیکڑوں کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔نمائش کے فتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان صحت کے شعبے میں جدت کی جانب گامزن ہے جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ پوٹینشل فارما سیوٹیکل میں ہےانہوں نے کہا کہ فارما سیوٹیکل آنے والے وقت میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بنے گی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا آہنی صنعتوں سے بے مثال تغلق ہے۔ آنے والے سالوں میں ادویات اور آلات کی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو...
    سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے لاپتا شہریوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سرجانی سے لاپتا 2 شہریوں میں سے ایک شہری زر تاج ولی گھر واپس آگیا ہے، سیف الرحمان نامی شہری تاحال لاپتا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس میں اب تک کیا پراگریس ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ لاپتا دوسرے شہری سے متعلق بھی معلومات ملی ہیں، بہت جلد دوسرا شہری بھی بازیاب ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گڈاپ سے لاپتا شہری فہد شاہ بحفاظت گھر واپس آگیا ہے، عدالت نے شہری کی بازیابی پر...
    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے سامان سےبھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی، جس کی مالیت83 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کےہینڈ کیری بیگز کو مشکوک سمجھ کر اسکریننگ کی۔ تلاشی کے دوران مختلف ممالک کی کرنسی — جن میں امریکی ڈالر، سعودی ریال، اور ملائیشین رنگٹ شامل تھے — برآمد کی گئی۔ حکام نے اس کارروائی کو ممکنہ منی لانڈرنگ کی کوشش قرار دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعدملزم اور برآمد شدہ رقم کو پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایئرپورٹ...
    قومی ٹیم کے اسپنرنعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث آئی سی سی رینکنگ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے، اور وہ اب دنیا کے نمبر ون بولر بننے کےبالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔ تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق، لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد نعمان علی نےچار درجے ترقی پاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس کارکردگی کے نتیجے میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اب پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ نعمان اب **پہلی پوزیشن پر موجود بھارت کے روی چندرن ایشون سے صرف معمولی فاصلے پر ہیں۔ فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی بھی تین درجے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے اپنی نومولود بیٹی کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس سے کرکٹ حلقے اور مداح گہرے غم میں مبتلا ہوگئے۔ عامر جمال نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ اپنی بیٹی کا ننھا ہاتھ تھامے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کی طرف سے آئی اور اللہ کی طرف لوٹ گئی‘۔ انہوں نے جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ میں تمہیں زیادہ دیر نہ تھام سکا میری چھوٹی پری۔ بابا اور ماما تمہیں ہمیشہ یاد کریں گے۔ اللہ تمہیں جنت کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ “From Allah , to Allah”I couldn’t hold you longer my lil...
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبۂ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔محکمۂ پرائس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 6 لاکھ 38 ہزار 278 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 14ہزار 522 گراں فروشوں کو جرمانے، 22 کے خلاف مقدمات درج جبکہ 245 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹا نِرخوں کے لیے59 ہزار 22 مقامات کی چیکنگ کی گئی، دوران چیکنگ1ہزار 915 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسی طرح چکن کے گوشت کی قیمتوں پر1ہزار 359 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ،1 کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پنجاب...
      علی رامے: ایئر پنجاب کے قیام کیلئےورکنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی۔ رپورٹ میں ایئر پنجاب کے مالی اور آپریشنل خدوخال شامل ہیں،اس میں منصوبے کی ابتدائی لاگت 12 سے 15 ارب روپے تجویزکی گئی ہے،رپورٹ میں پانچ جدید Airbus A320 جہاز لیز پر حاصل کرنے کی تجویزدی گئی ہے جس میں ایک جہاز کی ماہانہ لیز لاگت 3.75 لاکھ امریکی ڈالر ہوگی۔رپورٹ کے مطابق پانچ جہازوں کی لیز سالانہ6 ارب30 کروڑ روپے تک ہوگی، رپورٹ میں پائلٹس کی تنخواہیں 15 سے 25 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ابتدائی مرحلے میں لاہور سے دبئی، جدہ اور کراچی کے لئے پروازوں کی تجویزدی گئی ہے،اندرونِ ملک کرایہ 15 ہزار، دبئی کے لئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-4 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے عوام کی آسانی کیلیے چیف جسٹس کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، پورٹل عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے۔ سیف اللہ
    امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کے معدنی ذخائر کو عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معدنی وسائل اعلیٰ معیار کے ہیں اور ان کا پھیلاؤ تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر ہے، جو برطانیہ کے رقبے سے بھی دو گنا زیادہ بنتا ہے۔ جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اگر پاکستان معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دے، تو اسے نہ صرف معاشی بلکہ سماجی سطح پر بھی بڑے پیمانے پر فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ اس سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔ فارن پالیسی نے اس موقع پر پاکستان کی قومی معدنی...
    ٹوکیو:۔ جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی سانائے تکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی سابق ٹی وی اینکر ہیں اور ماضی میں میوزک بینڈ میں ڈرمز بھی بجاتی رہیں، انہوں نے 1993ءمیں جاپانی سیاست میں قدم رکھا اور بطور آزاد امیدوار ایوان زیریں کی نشست پر کامیابی حاصل کی،وہ اس جماعت کی پہلی خاتون سربراہ منتخب ہوئی ہیں جو اسکینڈلز کی زد میں ہے اور اس وقت ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کی تگ دو میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی 1961ءمیں نارا پریفیکچر میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ایک آفس ورکر اور والدہ پولیس افسر تھیں جبکہ ان کی زندگی میں...
    قومی ایئرلائن پی آئی اے کو اندرون و بیرون ملک پرندوں سے جہازوں کے ٹکرانے کے بڑھتے واقعات نے شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ رواں سال صرف نو ماہ میں 90 مرتبہ پرندے طیاروں سے ٹکرائے، جس سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اور فضائی آپریشن میں شدید خلل کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور ایئرپورٹ ان واقعات میں سرفہرست رہا، جبکہ اسلام آباد، ملتان، کراچی، پشاور اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈے بھی متاثر ہوئے۔ حادثات کے نتیجے میں بوئنگ 777، ایئر بس A320 اور اے ٹی آر طیاروں کو نقصان پہنچا، چند کو گراؤنڈ بھی کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پرندوں سے بچاؤ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے تحت سسٹم نصب کیا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم ملکی سرحدی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی براہِ راست یا بالواسطہ کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا تاکہ پاکستانی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 17ویں قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کی، انہوں نے شرکاء کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران ریمارکس دیئے...
    لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو ایک اور بڑا دھچکا، اندرون و بیرون ملک جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا جس کے سبب بوئنگ، ایئر بس اور اے ٹی آر کو نقصان پہنچا جبکہ کچھ گراؤنڈ کر دیے گئے۔ تقریباً 9 ماہ میں 90 حادثات صرف پی آئی اے کے مسافر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے پیش آئے جس کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اور فضائی آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچانے میں گھنٹوں تاخیر بھی ہوئی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پرندوں کے ٹکرانے کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا،سال 2025 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ۔ نیشنل ای او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا،یہ ضلع تورغر سے رواں سال کا دوسراپولیو کیس ہے۔پولیو وائرس کی تصدیق ایک 12 ماہ کے بچے میں ہوئی ہے جو یونین کونسل گھڑی، تورغر سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کیس کے بعد پاکستان میں 2025 کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ، جن میں سے 19خیبر پختونخوا، 9سندھ، اور ایک پنجاب اور ایک کیس گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے ۔والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچا ؤکے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو...
    سپریم کورٹ نے عوام کی آسانی کیلئے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں، اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔پورٹل میں موجود ایپلیکیشن سٹیٹس سیکشن کے ذریعے جلد سماعت، التوا یا ویڈیو لنک درخواستوں کی پیش رفت کو آن...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کی آسانی کے لیے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کو ملک بھر میں برتری اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں۔ اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل...