2025-04-28@12:03:18 GMT
تلاش کی گنتی: 505
«رپورٹس کی بنیاد پر»:
(نئی خبر)
ملک میں سال 2024ء میں ڈبلیو پی وی ون کے 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 21 کا خیبرپختونخوا، 20 کا سندھ، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے سے گزشتہ سال کے کیسز کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے کراچی کے ضلع شرقی سے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کی تصدیق کی ہے۔ لیب کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس کیس کو گزشتہ سال کی تعداد میں شمار کیا...
پاکستان کی معروف سپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ زینب عباس نے اس خوش خبری کا اعلان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کیا ہے۔ سپورٹس پریزنٹر نے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ زینب عباس نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’لائف اپڈیٹ: نئے سال کے آغاز پر ٹی کا چھوٹا بھائی آ گیا ہے، حیدر حمزہ کاردار خاندان کے لیے بہت ساری خوشی لے کر آیا ہے۔ یاد رہے کہ زینب عباس کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 7 دسمبر 2021ء کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے تیمور حمزہ کاردار رکھا تھا۔ خیال رہے کہ سال...
کراچی: دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر آئے جو ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ہے۔ کارکنوں کی ترسیلات زر میں مالی سال 25ء کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 17.8 ارب ڈالر آئے جو مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے موصول شدہ 13.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 32.8 فیصد اضافہ ہے۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر دسمبر 2024ء سال بسال 29.3 فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد بڑھ گئیں۔ دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (770.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (631.5 ملین ڈالر)، برطانیہ (456.9 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکا (284.3 ملین ڈالر) سے آئیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024...
پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ زینب عباس نے اس خوش خبری کا اعلان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کیا ہے۔ اسپورٹس پریزنٹر نے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Zainab Abbas (@zabbasofficial) ذینب عباس نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’لائف اپڈیٹ: نئے سال کے آغاز پر ٹی کا چھوٹا بھائی آ گیا ہے، حیدر حمزہ کاردار خاندان کے لیے بہت ساری خوشی لے کر آیا ہے۔‘ یاد رہے کہ زینب عباس کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 7 دسمبر 2021ء...
میرپورخاص کے گاؤں میں مبینہ کم عمری کی شادی اور مذہب تبدیلی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ شادی شدہ جوڑے نے عدالت میں پیش ہوکر تحفظ کی درخواست دائر کردی۔ معاملے کا سندھ انسانی حقوق کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ چیئرپرسن اقبال ڈیتھو نے واقعہ پر ایس ایس پی میرپور خاص کو خط لکھ کر کہا تھا کہ 15 سالہ لڑکی کاجل دیارام کی 19 سالہ پنھوں اکبر علی سے شادی اور جبری مذہب تبدیلی کا مبینہ معاملہ دس روز قبل گاؤں گلزار قریشی میں سامنے آیا۔ پانچ روز میں اس واقعے کی رپورٹ دی جائے۔ تاہم آج شادی شدہ جوڑے نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر تحفظ کی اپیل کردی، جس پر عدالت نے جوڑے کے...