2025-09-18@15:10:43 GMT
تلاش کی گنتی: 1495

«غزہ کو بچانے»:

    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے موٹر وے توڑنا آسان فیصلہ نہیں، شہریوں کی جان و مال زیادہ اہم ہے، ہر قیمت پر جلال پور پیر والا شہر کو بچانا ترجیح ہے۔ملتان میں عبدالعلیم خان نے جلالپور پیر والا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موٹروے ایم 5 کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 3 ہفتوں سے جلالپور پیر والا شہر کو بچانے کی کوشش جاری ہے، موٹروے کے ساتھ دونوں طرف پانی 20 کلو میٹر تک ہے۔ —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
    یوٹا کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق ایک شخص، جارج زن، نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ چارلی کرک کو اس نے گولی ماری تاکہ اصل حملہ آور فرار ہو سکے۔ جارج زن اب انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے (Obstruction of Justice) کے الزام کا سامنا کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی قدامت پسند کارکن چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اصل مشتبہ قاتل ٹائلر رابنسن کو گزشتہ جمعے گرفتار کر لیا گیا، جب اس کے والد نے نگرانی کی فوٹیج میں اپنے بیٹے کو پہچان کر اسے حکام کے حوالے کرنے پر آمادہ کیا۔ شیرف آفس کے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ٹرننگ پوائنٹ کے بانی چارلی کرک کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اگرچہ مقتول کے سیاسی نظریات سے ان کا گہرا اختلاف تھا، مگر امریکی عوام کو ان آرا پر کھل کر تنقید کا حق حاصل ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کرک کو نہیں جانتے تھے، تاہم ان کے نقطہ نظر سے واقف تھے۔ اوباما نے مزید کہا: میرا خیال ہے کہ وہ نظریات غلط تھے، لیکن جو واقعہ پیش آیا وہ ایک افسوس ناک المیہ ہے، میں ان کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں۔اوباما نے کرک کے ان خیالات کو بھی مسترد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی کونسل نے بدھ کے روز برلن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے۔ چانسلر فریڈرش میرس نے اس تنظیم کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر فرینکفرٹ میں ایک یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی کونسل کا قیام دوسری عالمی جنگ کے پانچ سال بعد فرینکفرٹ میں عمل میں آیا تھا۔ یہ تنظیم خود کو جرمن یہودی برادری کی سیاسی، سماجی اور مذہبی نمائندہ تصور کرتی ہے۔ اس کونسل کے صدر یوزیف شُسٹر نے کہا، ''جرمنی کو اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا واضح اظہار کرنا چاہیے۔‘‘ شُسٹر نے چانسلر میرس پر زور دیا...
    حنیف نورزئی ایران کی سرحد سے متصل ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات تھے۔ چار مہینے قبل چار جون کو کیچ سے کوئٹہ کی طرف سفر کرتے ہوئے انہیں کالعدم تنظیم نے اغواء کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ سے چار ماہ قبل اغواء ہونے وا؛ے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی بازیاب ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر نے مقامی میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ حنیف نورزئی کو کیچ کی تحصیل تمپ میں اغوا کاروں نے چھوڑا جہاں سے انہیں تربت لایا گیا اور پھر خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا- بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے حنیف نورزئی ایران کی سرحد سے متصل ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی-الیون ون میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا۔ یہ لیب زونگ فورجی کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئی ٹی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت اس سہولت کو ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔ 
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر 2025ء ) رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے معاملے پر رائے دینے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پہلے جج صاحبان پر پی سی او کے حلف یافتہ ہونے کی پھبتی کسی جاتی تھی کہ انہوں نے آئین کو پس پشت ڈال کر آمروں کی وفاداری کا حلف اٹھایا، پھر 2007ء میں عدلیہ بحالی تحریک کے بعد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بحال ہوئے اور عدلیہ کے زوال کا ایک نیا دور شروع ہوا، انہوں نے خود پی سی او حلف یافتہ حج ہونے کے باوجود...
    یوکرینی جنگ: ’آزادی کے بغیر جبری امن‘ سے روس کو مزید حوصلہ ملے گا، جرمن چانسلر میرس یوکرینی جنگ: ’آزادی کے بغیر جبری امن‘ سے روس کو مزید حوصلہ ملے گا، جرمن چانسلر میرس جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ ماسکو کی یوکرین میں فوجی مداخلت کے ساتھ شرو ع ہونے والی جنگ میں ’آزادی کے بغیر جبری امن‘ کے قیام سے روس کا حوصلہ آئندہ مزید بڑھے گا اور صدر پوٹن اپنے اگلے ہدف کی تلاش شروع کر دیں گے۔ وفاقی جرمن دارالحکومت برلن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق چانسلر میرس نے بدھ 17 ستمبر کے روز کہا کہ روسی یوکرینی جنگ میں ’’کوئی ایسا امن، جس کی شرائط کییف کو لکھائی گئی ہوں اور جس میں...
    ایک نئی اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شادی میں تاخیر سے شہری علاقوں میں رہنے والی پاکستانی خواتین میں موٹاپے کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔ ماضی میں کی جانے والی متعدد تحقیقات میں یہ بتایا جا چکا ہے کہ شادی کے بعد مرد و خواتین کا وزن بڑھتا ہے اور بعض جوڑوں میں شادی موٹاپے کا سبب بھی بنتی ہے۔ طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق سال 2012-13 اور 2017-18 کے پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے اعداد و شمار کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ بالغ خواتین زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں لیکن شادی میں تاخیر کا اثر شہری خواتین کے وزن...
    شنگھائی(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہےکہ چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مخالف عناصر اس دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ ‎‎صدر آصف زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی جس دوران خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔ صدر مملکت نے شنگھائی میں مفاہمت کی 3 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ایم اویوزپاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی(انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی کرلی۔ اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہوا ہے،جس کے تحت شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا،جب کہ ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کوفوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا اور فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ امارات میں اگست میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن عدالت نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی کے دوران چاقو سے حملہ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 5 افراد کو زخمی کرنے والے ایک افغان شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جرمنی میں امیگریشن اور سیکورٹی کے بارے میں شدید بحث جاری ہے اور ملک کی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کی حمایت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ ملزم کی رازداری کے تحفظ کے لیے اسے سلیمان اے کا نام دیا گیا۔ سلیمان اے کو عدالت نے 2024 کے آخر میں اسلام مخالف گروپ پیکس یورپا کی کے مظاہرے کے دوران چاقو سے حملہ کرنے کا...
    جرمنی کی ایک عدالت نے افغان شہری کو اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مئی 2024 میں ہونے والے اس واقعے میں ایک پولیس افسر ہلاک جب کہ پانچ شہری شدید زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ مغربی شہر مانہائیم میں اسلام مخالف تنظیم پیکس یورپا کے ایک احتجاجی مظاہرے میں کیا گیا تھا جس میں مقرر نے مبینہ طور پر مذہبِ اسلام کی گستاخی کی تھی۔ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش جس پر اس نے پولیس پر بھی چاقو کے وار کیے تھے۔ ملزم کی شناخت صرف سلیمان اے کے نام سے ظاہر کی گئی ہے جس کے پاس سے شکار...
    اسلام آباد: حکومت نے عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کےلئے اہم اقدام کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جو کہ جعل سازی کو روکنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔ عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کیلئے قابلِ عمل ہے۔ وزارت مذہبی امور نے جعل سازی سے بچنے کے لیے ہدایت کی ہے کہ عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔ ترجمان نے کہا کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے اور عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور...
    ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیکیورٹی فورسز نے تحصیل ماموند کے مزید 4 گاؤں کو مکمل طور پر کلیئر کردیا ہے جس کے بعد ان علاقوں میں حالات معمول پر آ گئے ہیں اور ریاست کی مکمل عملداری بحال ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی انتظامیہ نے آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید چار گاؤں کے مکینوں کو گھر واپسی کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں باجوڑ میں آپریشن سے متاثرہ مزید 4 گاؤں کے لوگوں کو واپسی کی اجازت مل گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے جاری...
    وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہوگی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بکنگ سے پہلے متعلقہ کمپنی کی لازمی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کی جائے۔ https://mora.gov.pk/SiteImage/Misc/files/Web%20list%2015-9-25(1).pdf مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری! سعودی عرب نے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا انہوں نے کہا کہ عمرہ پیکج کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی کے اکاؤنٹ میں کی جائے اور کمپنی سے ادائیگی کی رسید اور معاہدے کی کاپی ضرور حاصل کی جائے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 ستمبر 2025ء) پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور ویکسین الائنس (گاوی) کے اشتراک سے لڑکیوں کو رحم کے سرطان سے بچانے کے لیے 'ایچ پی وی' ویکسین مہم شروع کی گئی ہے جس کے ذریعے ایک کروڑ 14 لاکھ لڑکیوں کی زندگی کو اس بیماری سے تحفظ ملے گا۔یہ مہم صوبہ پنجاب، سندھ، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سے شروع کی گئی ہے جس میں 9 تا 14 سال عمر کی 90 فیصد لڑکیاں ویکسین لیں گی جو انہیں متاخر عمر میں سرطان سے بچاؤ میں مددگار ہو گی۔ Tweet URL یہ ویکسین مخصوص مراکز پر،...
       وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2600 ارب روپے کے قرضے قبل از وقت واپس کیے، جس سے نہ صرف قرضوں کے خطرات کم ہوئے بلکہ 850 ارب روپے سود کی مد میں بچت بھی ہوئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اس اقدام سے پاکستان کی ڈیبٹ ٹو جی ڈی پی (Debt-to-GDP) شرح کم ہو کر 74 فیصد سے 70 فیصد تک آ گئی ہے، جو ملک کی اقتصادی بہتری کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ حکام کے مطابق یہ تمام فیصلے ایک منظم اور محتاط قرض حکمت عملی کے تحت کیے گئے۔ وزارت خزانہ کا مؤقف کیا ہے؟ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ صرف قرضوں کی کل رقم دیکھ کر...
    مولی معدے اور آنتوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت مفید ہے۔ روس کے ماہر غذائیت اور اینڈو کرائنولوجسٹ ڈاکٹر اوکسانا میخالیوا نے کئی سبزیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو معدے اور آنتوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں، اس فہرست میں مولی بھی شامل ہے۔ مولی کم کیلوریز والی سبزی ہے، اس کا استعمال معدے اور آنتوں کے لیے بہترین ہے کیونکہ اس میں فائبر زیادہ ہوتا ہے جو ہاضمے کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔ مولی کھانے سے بھوک بھی کم لگتی ہے اس لیے یہ ان افراد کے لیے ایک مؤثر انتخاب ہے جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بتایاہے کہ امریکی ریاست یوٹامیں مارے جانے والے نسل پرست راہنما اور صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم ٹیلر رابنسن نے انہیں ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا تھا جس میں کرک کو قتل کرنے کا منصوبے سے متعلق بتایا تھا نسل پرستی پر مبنی بیانات اورسوشل میڈیا پرآن لائن پروگرام کے ذریعے متنازع شہرت پانے والے چارلی کرک کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کاش پٹیل نے کہا کہ تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ ٹیلر رابنسن نے ایک تحریری نوٹ بھی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے ہاﺅ سنگ سوسائٹیز کےلئے ہر گھر اور پلازہ میں سیپٹک ٹینک بنانا لازمی قراردینے کا فیصلہ کیا ہے رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد زیرزمین پانی اور آبی ذخائر کو گندے پانی سے بچانا ہے کیونکہ بغیر علاج کے چھوڑا جانے والا سیوریج پانی آلودگی پھیلا رہا ہے اور اس سے پانی کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے.(جاری ہے) ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کے مطابق ہاﺅ سنگ سوسائٹیز کو ڈوئل واٹر مینجمنٹ اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر گھر کے ساتھ تین خانوں والا سیپٹک ٹینک بنایا جائے گا اور سوسائٹی کی سطح...
    سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار فخر زمان کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا چارج دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے پر بحال کردیا گیا فخر زمان گریڈ 21 کے افسر ہیں اور انہیں اس عہدے کی ذمے داریاں رجسٹرار سپریم کورٹ کے تعطیلات پر جانے کے باعث دی گئی ہیں۔ وہ 15 دن کی چھٹی پر ہیں۔ ایڈیشنل رجسٹرار اپنی ذمے داریوں کے علاوہ اب اگلے 2 ہفتوں تک رجسٹرار کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ مزید پڑھیے: ریٹائرڈ ججز اور بیوگان کی سیکیورٹی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط اس حوالے سے سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمن کی جناب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ آپ اور...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا مہم کو سختی سے مسترد کر دیا۔(جاری ہے) منگل کو وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پھیلانے والے خدا سے ڈریں اور ہرچیز کوسیاست کی نذر مت کریں،اگرمنفی پروپیگنڈے کے باعث ویکسین نہ لگوانے والی کسی خاتون کی سرویکل کینسر کے باعث موت ہوگئی تو تمہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔وفاقی وزیرصحت نے کہاکہ وہ ماضی میں بھی کئی بڑے سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں،اب انہیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ قوم کی بچیوں کو غلط دوا دے کردنیا اورآخرت خراب کریں مائیں، بہنیں اور بیٹیاں...
    پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہڑپہ میوزیم میں چار نئی گیلریوں کا افتتاح کر دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہڑپہ میوزیم میں نئی گیلریوں کا قیام وزیراعلیٰ کے اس عزم کی عملی تصویر ہے جس کے تحت پنجاب کے تاریخی مقامات کو محفوظ اور فعال بنایا جا رہا ہے۔ تاریخی ورثہ صرف ہمارا ماضی ہی نہیں بلکہ ہماری شناخت ہے، اسے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گیلریاں نہ صرف آثار قدیمہ کے تحفظ میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ تعلیمی و سائنسی تحقیق کا بھی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ’’ڈیٹنگ ریئلٹی شولازوال عشق‘‘ غیر اخلاقی انداز میں پروموشن اور کیمروں کی ریکارڈنگ کے دوران غیر محرم افراد کا ایک ساتھ گھر میں رہنا شرمناک اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ایسے پروگراموں کا مقصد نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے ، مسلم معاشرے میںفحاشی و عریانیت پھیلانا اوریورپین طرز پر استوار کرنے کے لئے راہیں ہموار کرنا ہے ،کچھ دین بیزار لوگ پاکستان کے اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کے لئے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، ان کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔...
    جرمنی میں اسلام مخالف ریلی میں چاقو حملہ کرنے والے افغان شہری کو عمر قید کی سزا ادارت: مقبول ملک جرمنی میں اسلام مخالف ریلی میں چاقو حملہ کرنے والے افغان شہری کو عمر قید کی سزا ایک جرمن عدالت نے آج منگل 16 ستمبر کو ایک افغان شخص کو، گزشتہ سال ایک اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملے میں ایک پولیس افسر کو ہلاک کرنے اور پانچ دیگر کو زخمی کرنے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب جرمنی میں امیگریشن اور سلامتی کے بارے میں شدید بحث جاری ہے اور ملک کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی (AfD) کی حمایت میں اضافہ دیکھا...
    ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلیے نئی منصوبہ بندی بنا لی گئی۔اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہو گیا۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کو فوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا، فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد دے گی۔متحدہ عرب امارات میں رواں سال اگست میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی ملک گیر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ مہم 15 سے 27 ستمبر تک پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور کشمیر میں جاری رہے گی۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے پاکستان میں ہر سال سرویکل کینسر سے 3 ہزار سے زائد خواتین جاں بحق ہوجاتی ہیں۔ اِن کا کہنا تھا کہ اپنی بچیوں اور بہنوں کو کینسر کی موذی مرض سے بچائیں اور ویکسین لگوائیں۔ Post Views: 7
    سن 1965 کی جنگ کے 16ویں روز ٹینک، بکتر بند گاڑیوں اور بھاری آلات کے نقصانات کے علاوہ بھارتی فوج کے جانی نقصان کی تعداد 6889 تک جا پہنچی۔ سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاکستان کی مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ نے دشمن کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 36 بھارتی ٹینک تباہ کر دیے۔ پاک فوج نے واہگہ، اٹاری اور کھیم کرن میں بھارتی حملے کو ناکام بنایا اور اسے 12 میل بھارتی حدود میں دھکیلتے ہوئے 6 میل تک کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچاتے ہوئے راجوڑی سیکٹر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ https://cdn.jwplayer.com/players/WQsJqc7T-jBGrqoj9.html پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے شدید گرمی سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے نئی حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے۔اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر کے درمیان اس حوالے سے پانچ سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔رپورٹس کے مطابق، اس معاہدے کے تحت شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کی صورت میں شہریوں کو فوری طور پر ڈیجیٹل اطلاعات فراہم کی جائیں گی۔اس منصوبے کے تحت متاثرہ علاقوں میں موجود افراد کو بروقت خبردار کیا جائے گا، جس سے نہ صرف فوری اقدامات ممکن ہوں گے بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو...
    لاہور: چاروں صوبوں کی 2 ہزار فلور ملز نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی شعبہ کو گندم امپورٹ کی فوری اجازت دے۔ فلور ملز کا مطالبہ ہے کہ پاکستان کی گندم مصنوعات دنیا بھر میں ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔ چاروں صوبوں کی فلور ملز ایسوسی ایشن کا لاہور میں بڑا اجلاس ہوا جس میں ملک میں گندم آٹا صورتحال پر غور کیا گیا۔ خیبر پختونخوا فلور ملز ایسوسی ایشن کے نعیم بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی فلور ملز صوبائی حکومت کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی کے خلاف مضبوط آواز اٹھائیں۔ پنجاب کی پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے اس لیے وفاقی حکومت گندم امپورٹ کی اجازت دے۔ سندھ فلور ملز...
     ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے، اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے اور پنجاب تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے,ہم نے پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں۔ اور ہم نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا مریم نواز نے کہا کہ ہم گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اوزون پروٹیکشن میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون اول  آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی قومی مہم کو پاکستان کے لئے ایک سنگ میل قرار دے دیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، میں تمام والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔
    وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بےضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر کرنے کے لیے ایوان صدر کو خط تحریر کر دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جسے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ملتوی کیا جائے۔یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں اساتذہ و ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔تنخواہوں کی ادائیگی میں 2 ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے، ہاؤس سیلنگ الاؤنس 12 ماہ سے بند ہے، 4 ماہ سے پینشن ادا نہیں...
    ایک بیان میں خاتون اول نے کہا کہ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، والدین یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے، آئیے مل کر اپنی بیٹیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دے دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ پیغمبر آخر الزماں حضرت محمدﷺ کا لایا ہوا نظام ہی دنیا کو انتشار اور فساد سے بچا سکتا ہے۔ اسلام ہمدردی اور خیر خواہی کا دین ہے۔ مسلمان دنیا میں امن کے قیام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں مگر امریکہ اسلام دشمنی میں ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کررہا ہے۔انسانیت کو جنگ و جدل اور خون خرابے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں اللہ کی مرضی کا نظام قائم ہو۔ اوور سیز پاکستانی فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائشیا میں سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب اور...
    امریکی قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کی ہلاکت کا معاملہ ملک بھر میں سنسنی مچا رہا ہے۔ مشتبہ قاتل ٹائلر رابنسن  کے حوالے سے اہلِ خانہ اور حکام نے کچھ مؤقف پیش کیے ہیں، لیکن ابھی تک واضح محرک کا تعین نہیں ہو سکا۔  اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ٹائلر رابنسن کو چارلی کرک کی شخصیت سے اختلاف تھا، وہ کہتے تھے کہ کرک نفرت پھیلاتا ہے۔  رابنسن نے مبینہ طور پر بندوقوں کا شوق رکھا تھا اور وہ گن کنٹرول اور ہجوم پر فائرنگ جیسے معاملات پر بات کرتے ہوئے مباحثے کرتا تھا۔  اس کے علاوہ اطلاعات ہیں کہ رابنسن نے سياسي نظریات پر زیادہ ملوث ہو کر کرک کے خیالات کی مخالفت کی تھی، خاص طور...
    ٹرمپ کے مقتول ساتھی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، امریکی صدر کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو پکڑ لیا گیا۔ کہا، پولیس کی حراست میں ہے، تفصیلات جلد پریس بریفنگ میں بتائی جائیں گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہ قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مشتبہ شخص کی شناخت ٹائلر رابنسن کے نام سے کی گئی ہے، جو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران اسنائپر حملے میں ملوث تھا۔صدر ٹرمپ نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو پکڑ لیا گیا اور وپپولیس کی حراست میں ہے، تفصیلات جلد پریس بریفنگ میں بتائی جائیں گی۔ مشتبہ شخص کی شناخت ٹائلر رابنسن کے نام سے کی گئی ہے، جو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران اسنائپر حملے میں ملوث تھا۔ صدر ٹرمپ نے ”فاکس اینڈ فرینڈز“ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ”مجھے لگتا ہے ہمارے پاس وہ ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ٹائلر رابنسن کو اُس کے ایک قریبی عزیز نے پہچانا، جب اُس نے پولیس کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی فوٹیج دیکھی۔ اس عزیز نے مشتبہ شخص کو خود پولیس کے حوالے کر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قدامت پسند رہنما اور ان کے قریبی اتحادی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق مشتبہ شخص نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے فوکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ اب ہماری تحویل میں ہے۔ کسی بہت قریبی شخص نے ہی اسے پولیس کے حوالے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک پادری، ایک امریکی مارشل اور مشتبہ شخص کا والد شامل تھے۔ رپورٹس کے مطابق حملہ آور ازخود پولیس ہیڈکوارٹر پہنچا اور وہاں گرفتاری دی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن حالات میں تبدیلی بھی ممکن...
    لاہور: حافظ آباد میں کم عمر بچی کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔  چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن یونٹ حافظ آباد کو بچی کی کم عمری کی شادی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو فوری تحویل میں لے لیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ تحویل میں لی گئی کمسن بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم عمری کی شادی کی روک تھام کیلئے چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر فوری اطلاع کریں۔
    لاہور: کاہنہ میں نجی کوریئر کمپنی کے رائڈر کی خودساختہ ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔  پولیس نے کمپنی رائڈر فیصل شاد کو گرفتار کرلیا جو واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے کمپنی کی رقم اور امپورٹڈ پارسل ہتھیانے کے لیے جھوٹی 15 کال کی اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور واقعے کے متعلق دریافت کیا، تفتیش کے دوران ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم اور متعدد امپورٹڈ پارسل برآمد کرلیے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
    امریکا کے معروف قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو قتل کرنے والا حملہ آور تاحال فرار ہے۔ ایف بی آئی نے عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص قاتل کی نشاندہی یا گرفتاری میں مددگار ثابت ہوگا اسے ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔ فائرنگ کا واقعہ یوٹا ویلی یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا جہاں چارلی کرک ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کو امریکا کا سب سے بڑا سول اعزاز ’پریزیڈنشیل میڈل آف فریڈم‘ دیا جائے گا، ٹرمپ حملہ آور نے سیاہ لباس پہنے ایک عمارت کی چھت سے تقریباً 200 گز کے فاصلے سے نشانہ بنایا۔ ایف بی آئی نے جائے وقوعہ کے...
    امریکی یونیورسٹی میں صدر ٹرمپ کے قریبی دوست، اسرائیل نواز اور قدامت پسند چارلی کرک کو قتل کردیا گیا تھا جس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک مشتبہ شخص کی تصویر جاری کی ہے۔ اگرچہ ایف بی آئی آر نے تصویر میں موجود شخص کو چارلی کرک کا مشتبہ قاتل قرار نہیں دیا ہے تاہم عوام سے اس کی شناخت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ خیال رہے کہ چارلیہ کرک پر یونی ورسٹی میں اس وقت فائرنگ کی گئی تھی جب وہ ٹرانس جینڈر سے متعلق ایک سیمینار میں لیکچر دے رہے تھے۔ https://x.com/FBISaltLakeCity/status/1966169520403525760 جس پر پولیس نے مجمع...
    امریکا کی ریاست یوٹا میں قدامت پسند کارکن اور تنظیم ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی چارلی کرک یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوگئے۔ وہ یوٹا ویلی یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران نشانہ بنے، جب ایک نامعلوم حملہ آور نے دور کی عمارت کی چھت سے گولی چلائی۔ مزید پڑھیں: قتل ہونے والے امریکی نوجوان رہنما چارلی کرک کون تھے؟ پولیس کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والی رائفل برآمد کر لی گئی ہے تاہم حملہ آور تاحال مفرور ہے۔ ابتدائی طور پر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا لیکن تحقیقات کے بعد رہا کر دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آزادی...
    امریکا کے معروف قدامت پسند تجزیہ کار، غیر معمولی اثرورسوخ رکھنے والے نوجوان رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک بدھ کے روز یوٹاہ میں ایک عوامی جلسے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ واقعہ یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں اس وقت پیش آیا جب 3 ہزار سے زائد افراد جلسے میں شریک تھے۔ ایک نامعلوم حملہ آور نے اچانک فائرنگ کر دی۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیاں لگنے کے بعد چارلی کرک اسٹیج پر گر پڑے اور مجمع میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ’آپریشن سندور، یہ ہماری جنگ نہیں‘ بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق چارلی کرک نے مئی میں پاکستان اور...
    چارلی کرک امریکا میں قدامت پسند سماجی کارکن اور میڈیا کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے، وہ صدر ٹرمپ کے قابلِ اعتماد اتحادی تھے۔ 18 سال کی عمر میں چارلی کرک نے ایک غیر منافع بخش قدامت پسند وکالت گروپ ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کی بنیاد رکھی۔ چارلی کرک کا یہ گروپ ملک کی سب سے بڑی قدامت پسند نوجوانوں کی تحریک میں پروان چڑھا اور چند ہی برسوں کے دوران وہ ٹرمپ کے حامی اور اثر و رسوخ رکھنے والوں کے نیٹ ورک کا ایک مرکزی کھلاڑی بن گئے۔ اِنہیں اکثر ’میک امریکا گریٹ اگین‘ تحریک کا چہرہ بھی کہا جاتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اکثر کرک کے سر پر 2024ء کی صدارتی مہم کے...
    بدھ کی سہ پہر یوٹا ویلی یونیورسٹی کے سبزہ زار میں فائرنگ کی آواز گونجی، اور اس کے ساتھ ہی امریکی قدامت پسندی کا ایک نمایاں چہرہ، چارلی کرک، ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئے۔ محض 31 برس کی عمر میں وہ ایک شوہر، 2 بچوں کے والد، اور لاکھوں نوجوانوں کے لیے تحریک کا ذریعہ تھے۔ ایک نوجوان کارکن سے قومی سطح تک چارلی کرک نے کم عمری ہی میں سیاست اور نظریاتی مباحث کو اپنی زندگی کا محور بنا لیا تھا۔ صرف 18 برس کی عمر میں انہوں نے ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے نام سے ایک تنظیم قائم کی، جس کا نعرہ امریکا کو ایک بار پھر عظیم ملک بنانا ہے، یہ تنظیم دیکھتے ہی دیکھتے...
    جلال پور پیروالا: دریائے چناب اور دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے جلال پور پیروالہ شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے اوچ شریف روڈ المعروف گیلانی روڈ پر انتظامیہ کی زیرنگرانی شگاف ڈال دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سیلابی پانی کا دباؤ کم کرنا اور شہر کو ممکنہ تباہی سے بچانا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق گیلانی روڈ پر ڈالے گئے شگاف سے پانی کا رخ بہادرپور اور بستی لانگ کی طرف موڑ دیا جائے گا جس سے جلال پور شہر پر سیلاب کا براہِ راست خطرہ کم ہو جائے گا۔ دوسری جانب سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے جلال پور پیروالہ میں ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کے دوران انتظامی افسران پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔...
      اسلام آباد: اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو کے حوالے سے پروموشنل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے معاشی اور تجارتی میدان میں شاندار تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستان کی ایکسپورٹ اور امپورٹ میں نمایاں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی مثال ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی چین کو امپورٹس اب بہتر ویلیو ایڈڈ اشیاء کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، جبکہ چائنا انٹرنیشنل ایکسپو تجارت اور باہمی کاروباری تعاون بڑھانے کا...
    دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار، شہرکو بچانے کیلئے شیرشاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز)دریائے چناب ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار ہے،انتظامیہ کی جانب سے شیر شاہ کے مقام پر بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا،پانی کی سطح تین سو چورانوے عشاریہ پانچ صفر پر پہنچے پر بریچنگ کر دی جائے گی۔شیرشاہ کے مقام پرپانی کا بہاو 4لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے،ہیڈتریموں،5لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلا ملتان پہنچ چکا،انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،سیلاب کے باعث 10افراد کے جاں بحق ہونیکی تصدیق ہوگئی ہے،سیکڑوں افراد کا کشتیوں کے ذریعے انخلا ہوا ہے،جبکہ اب بھی...
    چائنہ ڈیلی کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں دوغلا پن، توازن کے فقدان اور غیر مستقل مزاجی امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں دراڑ کا باعث بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور بھارت کے تعلقات اب نشیب و فراز کا شکار ہیں۔ قلیل مدت میں تعلقات میں وقتی بہتری آ سکتی ہے لیکن طویل مدت میں باہمی اعتماد متزلزل ہو چکا ہے۔ تجزیے کے مطابق دونوں ممالک کا دو طرفہ تعاون محض سطحی حد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ چائنہ ڈیلی نے کہا کہ بھارت کی روس کے ساتھ دیرینہ اسٹریٹجک وابستگی بھی واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات کی مضبوطی میں رکاوٹ ہے۔ بھارت ایک طرف امریکہ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چار ججز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا جس میں سپریم کورٹ کے رولز کو سرکولیشن کے ذریعے منظور کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کو لکھا گیا ایک اور خط سامنے آیا ہے، یہ خط چار ججز نے لکھا ہے جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ خط میں سپریم کورٹ رولز سرکولیشن کے ذریعے منظور کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ چاروں ججز نے خط میں رولز منظوری کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  ہمیں فل کورٹ میٹنگ کا خط...
    سپریم کورٹ کے چار ججز کا چیف جسٹس کو خط، عدالتی رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظور پر تحفظات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)سپریم کورٹ کے چار ججز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا جس میں سپریم کورٹ کے رولز کو سرکولیشن کے ذریعے منظور کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کو لکھا گیا ایک اور خط سامنے آیا ہے، یہ خط چار ججز نے لکھا ہے جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ خط میں سپریم کورٹ رولز سرکولیشن کے ذریعے منظور کرنے پر تحفظات کا اظہار...
    شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستانی اسپنر محمد نواز نے شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے افغانستان کو بے بس کردیا۔ انہوں نے مسلسل تین گیندوں پر تین بیٹرز کو آؤٹ کر کے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اننگز میں 5 شکار کیے۔ بیٹنگ میں بھی 25 قیمتی رنز جوڑ کر آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اسی کارکردگی پر وہ میچ اور سیریز کے ہیرو قرار پائے۔ محمد نواز نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر ایک میڈ اِن ڈالا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے شکاروں میں درویش رسولی (ایل بی ڈبلیو)، عظمت اللہ عمرزئی (کیپر کے ہاتھوں کیچ)، ابراہیم زادران (اسٹمپ آؤٹ)، کریم جنت (صفر...
    پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں چاند گرہن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس موقع پر لاکھوں افراد آسمان کی طرف نظریں جمائے بیٹھے ہیں تاکہ زمین کے گرد گردش کرنے والے چاند کو سرخ ہوتے ہوئے دیکھ سکیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایشیا، افریقہ اور یورپ میں مکمل چاند گرہن، جسے ’سپر بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے، کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان میں جزوی چاند گرہن رات 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگا، جب کہ مکمل گرہن 10 بج کر 31 منٹ پر لگے گا۔ اس کے بعد 11 بج کر 12 منٹ پر یہ عمل اپنے عروج پر پہنچے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن رات 1 بج کر 55 منٹ پر...
    پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کو گرہن لگنے کا آغاز ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایشیا، افریقا اور یورپ میں مکمل چاند گرہن (سپر بلڈ مون) کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان میں جزوی چاند گرہن 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند کو مکمل گرہن 10 بج کر 31 لگے گا اور پھر رات 11 بج کر 12 منٹ پر عروج پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو ایک بج کر 55 منٹ پر گرہن ختم ہوگا۔ اس دوران پاکستان میں بھی مکمل سرخ چاند کا نظارہ دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن جب عروج پر ہوگا تو اس کا رنگ سفید کی جگہ سرخ نظر آئے گا۔
    محمد حسین/کوئٹہ  کوئٹہ میں نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف چلڈرن (NCRC) اور یونیسف کے اشتراک سے منعقدہ حالیہ رپورٹ لانچنگ تقریب میں بچوں، خاص طور پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں کی حالتِ زار پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر میں نے چائلڈ لیبر کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف ماہرین، بشمول NCHR کے عہدیداران، ایڈووکیٹ عبدالحئی اور اقلیتی نمائندے شہزان ولیم سے انٹرویوز کیے۔ اس رپورٹ نہ صرف زمینی حقائق اجاگر کیے گئے ہیں بلکہ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بلوچستان میں بچوں سے مشقت کا خاتمہ صرف پالیسی نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے۔ یہ ایک انسانی حقوق کی جدوجہد ہے، اور یہ کہانی اُن بچوں کی...
    کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ 7 ستمبر کی رات پاکستان بھر میں مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا،  فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور عام عوام اس دلکش فلکیاتی منظر سے محظوظ ہو سکیں گے۔ سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور اپنے عروج پر ایک بج کر 55 منٹ پر پہنچے گا، جب زمین کا سایہ چاند کو مکمل طور پر ڈھانپ لے گا، یہ نظارہ رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا۔ چاند گرہن کا نظارہ ایشیا، افریقہ اور یورپ کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم...
    پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارےسپارکونے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میںچاند گرہن جمعہ7 ستمبر کو رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 11 بج کر 57 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ مکمل چاند گرہن کا اختتام رات 1 بج کر 55 منٹ پر ہوگا۔ اس دوران چاندمکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا۔ یہ فلکیاتی مظاہرہ نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا، افریقا اور یورپ کے کچھ حصوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ شوقین افراد، طلبہ اور فلکیات کے دلدادہ افراد کے لیے یہ دلکش نظارہ ایک بہترین موقع ہو گا۔ سپارکو نے واضح کیا ہے کہ چاند گرہن کوبغیر کسی حفاظتی چشمے کے ننگی آنکھ سے...
    اسلام آباد: حکومت نے پنجند کے مقام پر 10 سے 12 لاکھ کیوسک ریلے سے بچاؤ کی تیاری مکمل کرلی جب کہ ریلے کی اصل مقدار 6 لاکھ کیوسک تک ہے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ طوفانی بارشوں و سیلابی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں و بحالی کیلئے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو متاثرہ علاقوں میں نقصانات اور ریسکیو و ریلیف کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سیلابی ریلے کی موجودہ صورتحال پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مون سون کا آخری اسپیل ختم ہونے کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا جبکہ موجودہ طور پر تمام تر وسائل و افرادی قوت ریسکیو،...
    فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو کینال میں چھوڑ کر چلی گئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ایکشن لیا اور چیئرپرسن کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد نے بچی کو تحویل میں لے لیا۔ سارہ احمد نے بتایا کہ فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو لاوارث حالت میں کینال میں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم نے اپنی مدعیت میں عورت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بچی کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، علاج معالجہ کے بعد بہترین پرورش...
    قومی سلامتی کے سابق امریکی مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ذاتی تعلقات بہت اچھے تھے لیکن اب وہ ختم ہو چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سے قریبی تعلقات دنیا کے رہنماؤں کو ’بدترین حالات‘ سے نہیں بچا سکتے۔ جان بولٹن نے یہ بات ایسے وقت میں کہی ہے جب بھارت اور امریکا کے تعلقات 2 دہائیوں کی بدترین سطح پر ہیں، اس تناؤ کی بڑی وجہ صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسی اور ان کی حکومت کی جانب سے نئی دہلی پر مسلسل تنقید ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ-مودی 35 منٹ کی کال جس نے بھارت امریکا تعلقات میں دراڑ ڈال دی برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
    ہرارے: سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی اور اوپنر **برائن بینیٹ** نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ کپتان **سکندر رضا** 28 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ مقررہ 20 اوورز میں زمبابوے نے سات وکٹوں پر **175 رنز** اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے **دشمانتھا چمیرا** نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تھشارا، تھیکشانا اور ہیمانتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز **پتھم نسانکا (55)** اور **کوشال مینڈس (38)** نے 96...
    ’پیوٹن اورکم جونگ کو میری نیک خواہشات پہنچائیں‘، ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی صدر کو طنز بھرا پیغام دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹرمپ نے کہاکہ امریکاکے خلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن اورکم جونگ ان کو میری نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے لکھا کہ چین کے صدر بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکی مددکا اعتراف کریں۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر ٹرمپ نے کہاکہ چین اور روس کی شمولیت کے ساتھ امریکا کے خلاف اتحاد بننے پر تشویش نہیں ہے۔ یوکرین تنازع پر ٹرمپ نے کہاکہ روسی صدر سے بہت مایوس ہوا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں دریائے راوی اور ستلج کی طغیانی اب بھی قابو میں نہیں آ سکی۔ خانیوال میں ہیڈ سدھنائی کو بچانے کے لیے مائی صفوراں بند دھماکے سے توڑ دیا گیا، جس کے نتیجے میں کبیر والا کے 30 اور پیر محل کے 7 دیہات شدید متاثر ہوں گے۔ خانیوال اور لودھراں کی صورتحال ہیڈ سدھنائی میں پانی کے اخراج کی گنجائش ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے، لیکن موجودہ وقت میں اس سے زائد پانی گزر رہا ہے۔ بند توڑنے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور مقامی آبادی دونوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دوسری طرف دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث لودھراں اور بہاولپور کے تین بند ٹوٹ گئے۔ وہاڑی، تاندلیانوالہ اور ملتان متاثر سیلاب نے وہاڑی...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیلاب کے دوران 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملکی صورتحال تشویشناک ہے اور  ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (بیرسٹر گوہر) کے اپنے شہر بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جان بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانڈا بانڈز کے اجرا میں بینکوں سے بھرپور سپورٹ حاصل کریں گے اور یہ منصوبہ آن ٹریک ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گورنر بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے حکام سے ملاقات میں پانڈا بانڈز کے اجرا اور پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا نے پانڈا بانڈز کے اجرا میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانڈا بانڈز کے اجرا میں بینکوں سے بھرپور سپورٹ حاصل کریں گے اور یہ...
    پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اس وقت سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے اور امکان ہے کہ 4 سے 5 ستمبر کو یہ سندھ میں داخل ہو جائے گا۔ اتھارٹی کے مطابق سیلاب کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور جہاں جہاں سے یہ گزرے وہاں تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، 9 اضلاع میں ہائی الرٹ صوبہ سندھ کے زیادہ مقامات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے تاہم جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، خیرپور، کمبر شہداد کوٹ، سانگھڑ، عمر کوٹ، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اس وقت گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجز پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال پر یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ کسی کی فیکٹری کو بچایا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترجیح صرف اور صرف انسانی جانوں اور آبادی کو بچانا ہے، چاہے وہ فیکٹری میری اپنی ہی کیوں نہ ہو۔ تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ سپورٹ کمپلیکس میں قائم کیمپ کا جائزہ لیتے ہوئے ریلیف انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ مرد و خواتین سے ملاقات کی...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا، ہماری پہلی ترجیح انسانی جانوں کو بچانا اور اس کے بعد مال مویشی کو بچانا ہے۔ کراچی میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے ہمراہ نیوسیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کی جانب سے بتایا گیا کہ سندھ میں 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی کی آمد متوقع ہے، 9 لاکھ کیوسک کا ریلا ہو تو ہم اسے ’سپر فلڈ‘ کے طور پر دیکھتے اور تیاری کرتے ہیں۔ سندھ حکومت کا ہر محکمہ، آبپاشی، زراعت، صحت، پی ڈی ایم اے اور ضلعی...
    خیبر پختونخوا میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مشیر صحت احتشام علی کے مطابق مہم دو مرحلوں میں چلائی جارہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 1 سے 4 ستمبر تک پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ سمیت 16 اضلاع میں مکمل اور 3 اضلاع میں جزوی طور پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: دوسرے مرحلے میں 15 سے 18 ستمبر کے دوران بنوں، باجوڑ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے 7 اضلاع میں مہم کا انعقاد ہوگا۔ مجموعی طور پر پانچ سال سے کم عمر 57 لاکھ 50 ہزار بچوں...
    ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نزلہ زکام کووڈ-19 سے کسی حد تک بچاؤ فراہم کر سکتا ہے۔ ‘جرنل آف انفیکشس ڈیزیزز’ میں 11 اگست کو شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جن افراد کو پچھلے ایک ماہ کے دوران نزلہ زکام ہوا ان میں کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ اُن لوگوں کے مقابلے میں تقریباً نصف رہا، جو اس مدت میں نزلہ سے محفوظ رہے۔ تحقیق میں ایک ہزار سے زائد شرکا کے ناک کے سواب نمونے شامل کیے گئے۔ سائنس دانوں نے دیکھا کہ جنہیں کووڈ-19 سے پہلے نزلہ ہوا تھا، اُن میں بیماری کی شدت کم تھی اور جسم میں وائرس کی مقدار بھی تقریباً 10 گنا کم پائی گئی۔ یہ کم ‘وائرل...
    وفاقی وزیر برائے سمندری امور محمد جنید انور چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کو مچھلی اور مچھلی سے متعلقہ مصنوعات کی برآمد میں مزید چار سال کی توسیع کا اختیار مل گیا ہے۔ایک بیان میں، وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے سمندری غذا کے معیار کی بین الاقوامی شناخت کی عکاسی کرتا ہے اور اس شعبے کو طویل مدتی استحکام فراہم کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے سمندری غذا کی عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ اشتہار
    بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے ’’سچے پیار‘‘ کے بارے میں اظہار خیال کرکے ایک بار پھر مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ ’’بگ باس 19‘‘ کے گرینڈ پریمیئر میں میزبان کے طور پر جلوہ گر ہونے والے سلمان خان سے مہمان تانیا متل نے سوال کیا: ’’کیا سچا پیار ہمیشہ ادھورا ہی رہ جاتا ہے؟‘‘ اس سوال پر سلمان خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: ’’مجھے نہیں معلوم، کیونکہ مجھے تو اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں۔ نہ کوئی سچا پیار ہوا اور نہ ہی کچھ ادھورا رہا۔‘‘ سلمان خان کا یہ بیان سنتے ہی شو کا ماحول پرجوش ہوگیا۔ مداحوں اور ناظرین کو ایک بار پھر حیرت ہوئی کہ آخر دبنگ خان، جو بالی ووڈ...
    شانگلہ کا ضلع حالیہ بارشوں اور طوفانی سیلاب سے بدترین متاثر ہوا ہے جہاں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ صرف پورن تحصیل میں اب تک 31 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کے مطابق خواڑ بانڈہ اور شاتی درہ میں لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ انہی ہولناک حالات میں دراد علاقے کے 57 سالہ چرواہے شیر ملک نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر 8 ہمسایہ افراد اور ان کے مویشیوں کو بچایا۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ واقعہ 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب ان کے قریبی ہمسایہ گھر میں خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار سنائی دی۔ اس گھر میں کوئی مرد موجود نہ تھا اور مکان...
    سپارکو نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے لیے نیشنل کیٹاسٹروفی ماڈلنگ (NatCat) پروجیکٹ پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پروجیکٹ سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، طوفان، سونامی، لینڈ سلائیڈز اور زلزلوں کے لیے احتمالی رسک اسسمنٹ ٹولز فراہم کرتا ہے۔ یہ نمایاں منصوبہ قدرتی آفات سے پہلے تیاری، خطرات کو کم کرنے کے اقدامات اور ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ حکمت عملیوں کی تیاری میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔ ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ حالیہ ردعمل اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ آفات سے نمٹنے میں خلائی معلومات کتنی اہم ہیں، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے جہاں زمینی رسائی محدود ہو سکتی ہے اور بروقت ڈیٹا زندگیاں اور...
    لاہور: دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی ریلے کے باعث پنجاب کے دو شہروں جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کے لیے رواز پل کو توڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کے لیے رواز پل کو بریچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں کو فوری...
    نور جہاں سنہ 1985 میں خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر بنیں۔ انہوں نے وائس چانسلرشپ کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں بھی بھرپور خدمات انجام دیں۔ وہ کچھ عرصہ پہلے خیبرپختونخوا تعلیمی نظام کو 40 سال دینے کے بعد ریٹائر ہوئی ہیں لیکن اب بھی صوبے کے تعلیم نظام کی خدمت کے لیے پر عزم ہیں۔ دیکھیے عشا اسلم کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں خیبرپختونخوا
    ملتان: دریائے چناب کی بپھری موجوں نے جنوبی پنجاب میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں، ملتان شہر کو ممکنہ تباہی سے بچانے کے لیے انتظامیہ نے ہیڈ محمد والا پر کنٹرولڈ شگاف ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ضلعی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر انخلاء کا عمل تیز کر دیا ہے اور 60 فیصد آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کے مطابق، اگر شگاف نہ ڈالا گیا تو شہر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اگلے دو روز انتہائی نازک قرار دیے گئے ہیں کیونکہ دریائے چناب کا انتہائی طاقتور سیلابی ریلا جھنگ کے بعد اب ملتان کا رخ کر رہا ہے۔ ملتان کی تحصیل جلال...
    ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ نوعمر جو اپنے اسکول سے جُڑے رہتے ہیں اور وہاں خود کو محفوظ اور سرگرمیوں میں شریک محسوس کرتے ہیں، وہ بُلنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ڈپریشن سے بڑی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔ تحقیق میں ماہرین نے 25 سے 27 برس کی عمر کے 2,175 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ نوعمری میں بُلنگ کا تعلق بچپن کے مقابلے میں ڈپریشن اور اینگزائٹی سے زیادہ گہرا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی ریاست بہار: ایک سالہ بچے نے کوبرا کو کاٹ لیا، سانپ ہلاک، بچہ بے ہوش این اینڈ رابرٹ ایچ لوری چلڈرنز اسپتال، شکاگو کی ماہر اطفال اور محقق ڈاکٹر نیا ہیرڈ-گارِس نے...
    2023 کے سیلاب میں اپنی جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانے بچانے والے تلہ کنگ کے ہیرو ظفر کی اپنے ٹریکٹر کی مدد سے 6 سیاحوں کو بچاتے ہوئے ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 2023 میں تلہ گنگ میں ایک دلیر شہری ظفر نے اپنی جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں تھیں، انہوں نے 6 سیاحوں کی گاڑی اچانک سیلابی ریلے میں مکمل طور پر ڈوب گئی تھی، اس واقعے کی ویڈیو اب 2025 کے سیلاب کے تناظر میں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غذر گلگت بلتستان: سیلاب کے دوران چرواہے کی بروقت اطلاع سے سینکڑوں زندگیاں کیسے بچ گئیں؟ صارفین ظفر کی جرات و بہادری...
    ملتان میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کے مطابق شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا کے مقام پر شگاف ڈالا جائےگا، بستیوں سے 60 فیصد تک شہریوں کا انخلا کر دیاگیا ہے۔ ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے 18 دیہاتوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے، دریائے چناب کا سیلابی ریلا اگلے 24 گھنٹے میں جھنگ اوراگلے 2 روز میں ملتان سے گزرے گا۔ دریائے چناب میں مظفرگڑھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے باعث 5 مقامات پر حفاظتی بند توڑنے انتطامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سرگودھا میں کوٹ مومن کے متعدد علاقوں میں پانی...
    امریکی فضائیہ کے ایک ایف 35 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو تقریباً ایک گھنٹے تک ہوا میں تکنیکی خرابی حل کرنے کی کوشش کے بعد جہاز سے ایجیکٹ کرنا پڑا، جب طیارہ الاسکا کے ایک رن وے پر گرنے والا تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے کی طرف گھومتا ہوا جا رہا ہے اور آخرکار آگ پکڑ لیتا ہے، جبکہ پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے محفوظ زمین پر اتر گیا۔ The Air Force has published details on the F-35 crash in Alaska earlier this year. Water in hydraulic fluid froze resulting in landing gear issues, and further the gear strut did not fully extend leading to the weight on...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ اور بڑی تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لیے بند کھولے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ راوی اور شاہدرہ سے ڈھائی لاکھ کیوسک پانی گزر جائے گا، جب کہ ہیڈ قادرآباد میں پانی کی سطح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بند توڑنے سے پہلے مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور اس بار نہ صرف انسان بلکہ مویشی بھی محفوظ مقام پر پہنچائے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم...
    سی این این کے مطابق کاربن کے اخراج میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سمندر ماحول سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں پی ایچ لیول کم ہو رہا ہے اور پانی تیزابی ہوتا جا رہا ہے۔ اس عمل سے سمندری جاندار اور ماحولیاتی نظام متاثر ہو رہے ہیں۔ مطالعے کے مرکزی محقق اور ماہر حیاتیات میکسیمیلیان باؤم نے کہا کہ چونکہ سمندری تیزابیت مرجان اور خول جیسی کیلشیم سے بنی ساختوں کو نقصان پہنچاتی ہے، ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ آیا شارک کے دانت بھی متاثر ہو سکتے ہیں، خصوصاً وہ اقسام جو منہ کھلا رکھ کر تیرتی ہیں اور مسلسل سمندری پانی کے رابطے میں رہتی ہیں۔...
    رپورٹ: ابوبکر خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ہمیں اپنی ماحولیاتی پالیسیوں کو مزید مؤثر بنانا ہوگا اور جنگلات محفوظ کرنے ہوں گے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جیسے ہی صوبے میں سیلاب آیا، پی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ محکمے فوری طور پر الرٹ ہوگئے اور لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں کیچڑ کے پہاڑ کھڑے ہوگئے تھے جنہیں صاف کرنے کے بعد امدادی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا۔ متاثرین کو امدادی رقوم کی تقسیم کے لیے جدید الیکٹرانک سسٹم...
    چینی فضائیہ سے منسلک سائنسدانوں نے ایک ایسی جدید ریڈار ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول (AEW&C) طیاروں — جنہیں عام طور پر ایواکس کہا جاتا ہے — کو دشمن کے ریڈارز سے بچا سکتی ہے، بلکہ انہیں گمراہ بھی کر سکتی ہے۔ ایویکس طیارے کسی بھی فوجی مہم میں “فضا سے آنکھ رکھنے” کا کام کرتے ہیں اور جنگی حکمت عملی کا ایک اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن ان کی طاقتور ریڈار لہریں خود ان کی شناخت کا ذریعہ بن جاتی ہیں، جس کے باعث یہ دشمن کے ریڈار پر باآسانی ظاہر ہو جاتے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کا کمال: دشمن کا ریڈار چکرا جائے اب چینی سائنسدانوں نے ایک نئی ریڈار ٹیکنالوجی ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری دوسرے پریکٹس میچ میں سلمان آغا الیون نے صائم ایوب الیون کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صائم ایوب الیون نے مقررہ اوورز میں 136 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 23 گیندوں پر 41 رنز اور فخر زمان نے 27 گیندوں پر 30 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا الیون کی جانب سے اسپنر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سلمان آغا الیون کے بیٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کی۔ حسن نواز نے 19 گیندوں پر 42 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، کپتان سلمان علی آغا نے 30 رنز بنائے جبکہ محمد حارث 18 گیندوں...
    وزیراعظم سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بروقت اقدامات سے 300 انسانی جانیں بچانے والے  ہیروز وصیت خان، انصار اور محمد خان نے ملاقات کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وصیت خان، انصار،محمد خان بکرے چرانے کا کام کرتے ہیں جنہوں نے بلندی پر گلوف دیکھتے ہوئے اپنے گاؤں کال کر کے پیشگی اطلاع دی جس کی وجہ سے تین گاؤں کے مکینوں کا بروقت انخلا ہوا اور انسانی جانیں بچ گئیں۔ وزیراعظم نے انسانی جانیں بچانے پر گلگت بلتستان کے تینوں ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں 24 کروڑ عوام کا ہیرو قرار دیا اور تینوں کیلیے 25، 25 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے تینوں افراد کو شاباشی سرٹیفیکیٹ  دیئے اور چند روز میں گلگت...
    کراچی: سمندر کو آلودگی سے بچانے کیلئے کراچی کی بندرگاہوں پر بارشوں کے بعد صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔  وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری کی ہدایت پر پوسٹ رین کلین اپ مہم کے تحت برتھوں، جیٹیوں اور نیوی گیشن چینلز سے کچرا صاف کیا جا رہا ہے، کے پی ٹی ذرائع کے مطابق مہم کے دوران 150 ٹن کچرا سمندر سے نکالا گیا۔  سمندر میں موجود کچرے سے آبی حیات کی زندگیوں کو بھی خطرات لا حق ہوتے ہیں، کیماڑی سے منوڑہ تک پھیلے ہوئے کچرے سے مچھلیوں کی افزائش بھی کم ہو رہی ہے۔ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور زمینی سطح پر اوزون کی بڑھتی ہوئی سطح سمندری ماحولیاتی نظام اور انسانی صحت دونوں کو خطرے میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان میں مون سون کا سیزن جاری ہے اور اس دوران ملک بھر میں تیز بارشوں کے دوران شاہراہوں پر متعدد حادثات بھی دیکھنے میں آئے، یہ حادثات کہیں جانی تو کہیں مالی نقصانات کا سبب بنے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چند احتیاطی تدابیر آپ کو بارشوں میں ڈرائیونگ کے دوران پیش آنے والے حادثات سے محفوظ رکھ سکتی ہیں؟ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے ایکس( ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خاص احتیاطی تدابیر شیئر کی گئی ہیں۔ ویڈیو رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران ڈرائیونگ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ایکواپلاننگ (Aquaplaning) ہے۔ ایکواپلاننگ (Aquaplaning) کیا ہے؟ pic.twitter.com/aEd74SCiqf — National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial)...
    لاہور: امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد زائد ٹیرف اس لیے لگایا کہ وہ روس سے تیل خرید رہا تھا، مگر مودی نے امریکی ٹیکس بھارتی عوام پر تھوپ دیئے اور تیل خریداری جاری رکھی۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ اس عمل سے کھرب پتی مکیش امبانی کو مالی فائدہ ہو رہا تھا، اسی لیے وہ ختم نہیں کیا گیا۔ گویا مودی نے گجراتی ہم وطن امبانی کی خاطر اپنے وطن کا نقصان کردیا۔ یہ لالچ واقربا پروی کی کوکھ سے جنم لیتی بدترین داستان ِغداری ہے۔ ہالینڈ کی تنظیم، ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کے مطابق بھارت میں مکیش امبانی کی جام نگر والی ریفائنری روسی تیل کی سب سے بڑی خریدار ہے۔...