2025-11-03@17:38:40 GMT
تلاش کی گنتی: 812

«پانی کی ایک»:

    گوادر(نیوز ڈیسک )معدومیت کےخطرے سے دو چار ہمپ بیک وہیل کےایک بڑے گروہ کو گوادر(بلوچستان) کے پانیوں میں دیکھا گیا۔ بیک وقت چھ ہمپ بیک وہیل کی سطح سمندرمیں چھلانگیں لگانے کا دلکش منظرمچھلی کےشکارکےلیے موجود لانچ کے ناخدا نے موبائل کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ پاکستان کے سمندروں میں معدومیت کےخطرے سے دوچار ہمپ بیک وہیلزکا ایک بڑا گروپ گزشتہ شام بلوچستان کے شہر گوادر کے قریب دیکھا گیا۔ ڈبیلوڈبلیوایف (پاکستان) کے تکنیکی مشیرمحمد معظم خان کے مطابق ناخدا امیرداد کریم کی قیادت میں ماہی گیروں کے ایک گروپ نےگوادر کے پہاڑ سے تقریباً 11 ناٹیکل میل جنوب میں سمندری پانیوں میں چھ سے زائد وہیلوں کو مغرب سے مشرق کی طرف ہجرت کرتے ہوئے دیکھا۔ گزشتہ...
    ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی اور صرف اکتوبر میں ایک اعشاریہ آٹھ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ ٹماٹر، پیاز، سبزیوں، آٹے اور انڈوں سمیت متعدد اشیا کی قیمتیں بڑھیں۔اکتوبر کا مہینہ مہنگائی کے اعتبار سے ستمگر ثابت ہوا، حکومت نے مہنگائی کا تخمینہ پانچ سے چھ فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا لیکن سالانہ شرح چھ اعشاریہ دو چار فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی چھ...
    جاپانی کمپنی Suntory نے ایک ایسا ’فنکشنل واٹر‘ متعارف کرایا ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس پانی میں HMPA نامی ایک مالیکیول شامل ہے جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے بنتا ہے۔یہ پروڈکٹ جاپان کے قانون کے تحت منظور شدہ ہے، یعنی اسے صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ تشہیر کرنے کی اجازت ہے۔ یہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے جنہیں پیٹ کی چربی جمع ہونے کا مسئلہ ہے، جیسے دفتر میں کام کرنے والے اور غیر مستحکم طرزِ زندگی والے افراد۔ تاہم اگرچہ دعویٰ ہے کہ یہ پانی اندرونی چربی کم کرسکتا ہے، مگر یہ معجزاتی حل نہیں ہے۔ طرزِ زندگی اور...
    دہلی میں نایاب سرجری کے بعد نوجوان کا انگوٹھا اس کے پاؤں کی انگلی سے دوبارہ بنایا گیا۔ قسمت کے ایک دردناک موڑ نے دہلی کے 20 سالہ نوجوان کا انگوٹھا چھین لیا، مگر حیرت انگیز طور پر اس کے اپنے پاؤں نے ہی اس کی مدد کردی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب آپریشن کے دوران نوجوان کے کٹے ہوئے پاؤں کی ایک انگلی استعمال کر کے اس کا انگوٹھا دوبارہ بنا دیا۔ اسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوجوان ایک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا، اس کی موٹر سائیکل کو ایک ٹریکٹر نے ٹکر مار دی تھی، حادثے کے نتیجے میں اس کی بائیں ٹانگ گھٹنے...
    حال ہی میں ایک عجیب و غریب طرز کی فون کی کیسنگ سامنے آئی ہے جسے میٹر نیوروسائنس نامی کمپنی نے لانچ کیا ہے۔ اس کا نام 6 پاؤنڈ فون کیس ہے اور اس کا مقصد ہے کہ لوگوں کو ان کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے کی عادت کم کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔ یہ کیس تقریباً 6 پاؤنڈ (تقریباً 2.7 کلوگرام) وزنی ہے جو عام اسمارٹ فون کیسز کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ یہ اسٹینلیس سٹیل سے بنا ہے، دو حصوں پر مشتمل ہے جو اسکرو کے ذریعے جوڑے جاتے ہیں اور ہٹانا آسان نہیں ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فون ہلکا نہ ہو بلکہ استعمال کرنا جسمانی طور پر تھکا...
    لاہور(اسٹاف رپورتر)پنجاب کے محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کی مدت 8 نومبر تک بڑھا دی ہے، جس کے تحت دہشت گردی اور عوامی نظم و ضبط سے متعلق خدشات کے باعث احتجاج، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 ایک قانونی شق ہے جو ضلعی انتظامیہ کو کسی علاقے میں محدود مدت کے لیے 4 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی لگانے کا اختیار دیتی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر عوامی جلوس اور دھرنے دہشت گردوں کے لیے آسان ہدف بن سکتے ہیں، جبکہ...
    توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ دہشت گردی، امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا۔ فرائض کی انجام دہی پر مامور افسران و اہلکار، عدالتیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 یوم کی توسیع کی ہے۔ ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ دفعہ...
    بھارت میں شادیوں کا تذکرہ اکثر شان و شوکت اور روایات کے امتزاج کے حوالے سے ہوتا ہے، مگر کیرالا میں ہونے والی ایک شادی نے منفرد انداز میں ٹیکنالوجی اور ثقافت کو یکجا کر کے سب کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے والد نے اپنی قمیض کی جیب پر پی ٹی ایم کا کیو آر کوڈ لگا رکھا ہے، تاکہ مہمان روایتی لفافوں کی بجائے موبائل کے ذریعے براہِ راست شگون (سلامی) دے سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ویڈیو میں خوشیوں اور رنگوں سے بھرا شادی کا منظر دکھایا گیا ہے، مگر...
    اس وقت ایک اور خطرہ ڈنگی وائرس بھی پھیل چکا ہے۔ محکمہ صحت کی نااہلی، بلدیاتی اداروں کی غفلت اور عوامی بے حسی نے اس خطرے کو سنگین تر بنا دیا ہے۔ شہر کے گلی کوچے، اسکول، اسپتال، حتیٰ کہ گھروں کے صحن تک مچھروں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ رواں سال صوبے بھر میں ملیریا کے 1 لاکھ 92 ہزار 571 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے صرف کراچی میں 2 ہزار 736 کیسز سامنے آئے۔ اسی دوران سندھ میں ڈنگی کے 698 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 524 کا تعلق کراچی سے ہے اور ایک مریض جان کی بازی ہار چکا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پاکستان نیوی نے چین کے ساتھ آئل اینڈ گیس کے سروے کیلئے معاہدہ کیا تھا، تین سروے ہوئے، پتہ چلا کہ مکران اور دیگر مقامات پر ذخائر پائے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، پائیمک کانفرنس کے مثبت اثرات نمایاں ہونگے۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پائیمک کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن تین سے چھ نومبر تک ہوگا، کانفرنس میں 44 ممالک پائیمک کانفرنس میں حصہ لینگے، غیرملکی مندوبین کی بڑی تعداد پائیمک کانفرنس میں شریک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس میگا...
    معاملے سے آگاہ ذرائع نے اے پی کو بتایا کہ بات چیت کے اختتام پر، لوپیز نے اپنا پرپوزل پیش کیا کہ پائلٹ وینزویلا کے صدر مادورو کو خفیہ طور پر امریکہ پہنچانے کے بدلے میں بہت امیر ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اغوا کرنے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس ( اے پی) کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی ایجنٹوں نے مادورو کے ذاتی پائلٹ کو خریدنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک امریکی ایجنٹ نے خفیہ طور پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے ذاتی پائلٹ کو وینزویلا کے رہنما کی گرفتاری اور...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے چھٹی مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے کیس کی سماعت کی۔ آج سماعت کے موقع پر دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے. تاہم علیمہ خان اور ان کے وکلاء غیر حاضر رہے۔عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے جب کہ  نادرا کی جانب سے علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔دورانِ سماعت  احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری حاصل کرنے...
    پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پراپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی مہم کا پردہ چاک ہو گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کے شفاف مؤقف اور حقائق پر مبنی وضاحت نے بھارتی میڈیا کے فریب کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ بھارتی حکومت اور گودی میڈیا نے اپنی ہی صدر کو جھوٹے بیانیے کا حصہ بنا کر شرمناک حد پار کر دی۔ بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوَانگی سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ چینل نے بھارتی صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی تصاویر نشر کر کے پاکستان کے نام سے من گھڑت بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔وزارتِ اطلاعات و...
    لاہور، جو پہلے ہی تیزی سے گرتی ہوئی زیرِ زمین پانی کی سطح کے بحران سے دوچار ہے، وہاں اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے حکومتِ پنجاب کی جانب سے واٹر کینن/ اینٹی اسموگ گنز کا استعمال شاید فضا میں وقتی بہتری تو لائے، لیکن روزانہ لاکھوں لیٹر پانی کے استعمال سے شہر کو پانی کی قلت کے ایک نئے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔ ان دنوں لاہور کی مختلف سڑکوں پر واٹر کینن گاڑیاں نظر آتی ہیں جو فضا میں موجود گردوغبار اور معلق ذرات کو کم کرنے کے لیے پانی کا باریک چھڑکاؤ کرتی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 15 گاڑیاں آزمائشی طور پر مختلف علاقوں میں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ایک واٹر کینن گاڑی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے صدر کے پائلٹ کو خریدنے کی امریکی کوشش کا انکشاف ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایک امریکی وفاقی ایجنٹ نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے ذاتی پائلٹ کو بھاری دولت اور سیکورٹی کی ضمانت کے عوض بھرتی کرنے کی کوشش کی، تاکہ مادورو کو ایک ایسے مقام پر لایا جا سکے جہاں امریکا اسے گرفتار کر سکے۔ یہ واقعہ 2024ء میں جمہوریہ ڈومینیکن میں پیش آیا، جب امریکی محکمہ داخلہ سیکورٹی کے سابق فوجی افسر اور تفتیش کار ایڈون لوپیز کو اطلاع ملی کہ وینزویلا کے 2صدارتی طیارے سانتو ڈومینگو کے لا اِزابیلا ہوائی اڈے پر مرمت کے لیے موجود ہیں، جو ممکنہ طور پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی تھی۔ تحقیقات...
    کینبرا میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ میچ کا آغاز آسٹریلیا کے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے سے ہوا۔ بھارت نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، تاہم صرف پانچ اوورز کے بعد بارش نے کھیل روک دیا۔ وقفے کے بعد میچ کو فی اننگز 18 اوورز تک محدود کر کے دوبارہ شروع کیا گیا، مگر بارش ایک بار پھر حائل ہو گئی اور کھیل 9.4 اوورز کے بعد مکمل طور پر ختم کرنا پڑا۔ بارش رکنے سے پہلے بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنا لیے تھے۔ سوریا کمار یادیو 39 اور شبمان گل 37 رنز کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے گرین کلائمیٹ فنڈ نے ایک بڑے ماحولیاتی منصوبے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ کی منظوری دے دی ہے، جس کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔یہ پروگرام پاکستان سمیت 9 ایشیائی ممالک میں شروع کیا جائے گا، جس کا بنیادی مقصد گلیشیئرز پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی کے وسائل اور زرعی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ اگلے دس برسوں میں 3.25 ارب ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کا حصہ ہے، جس کے تحت مؤثر آبپاشی، پانی کے ذخائر کی مضبوطی اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے نظام کو فروغ دیا جائے گا۔اس پروگرام سے خطے...
    ’’ عصر حاضر میں مارکسزم کی معنویت، پاکستان اور تیسری دنیا کے نظریاتی مباحث ‘‘ رانا اعظم کی ایک شاندار تصنیف ہے۔ انھوں نے زندگی کا بیشتر حصہ سیاسی جدوجہد میں صرف کیا ہے۔ وہ بائیں بازو کے ان کارکنوں میں شامل ہیں جنھوں نے سوشلسٹ لٹریچر باریک بینی سے پڑھا اور پھر مارکسزم کے عمومی نفاذ کو اپنی زندگی کا ایک بڑا مقصد بنالیا۔ ان کی یہ کتاب 12 حصوں اور 319 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں نظریاتی مسائل، فلسفہ، عالمی کمیونسٹ تحریک سے لے کر بائیں بازوکی صورتحال، پارٹی بلڈنگ، ریاست کا کردار، وادئ سندھ کی تہذیب، تاریخی واقعات، نوید فکر اور بہت کچھ شامل ہے۔ میری ناقص رائے یہ ہے کہ اگر نظریاتی مباحث کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان کارگو معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔​ یہ معاہدہ  29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ​ اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، ​یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ...
    کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے باضابطہ افتتاح کے بعد مجموعی طور پر 2 ہزار 662 الیکٹرانک چالان جاری کر دیے گئے جن کی رقم ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ افتتاح کے بعد 6 گھنٹوں میں ہونے والے الیکٹرانک چالان کی تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ ڈی آئی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے بتایا کہ صرف 6 گھنٹوں میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد کے چالان ہوئے۔ ٹریفک پولیس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے جس میں اووراسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے، اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4 اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 1535 چالان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) کئی ماہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پیپلز ایکسٹینشن کالونی لطیف آباد نمبر 4 میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کئے جانے کے خلاف علاقہ مکینوں کا جمعہ کے روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈکوارٹرز قاسم آباد مین روڈ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے اور گیس بحالی تک دھرنا دینے کافیصلہ علاقہ مکین کئی ماہ سے گیس کی بندش اور صرف بھاری بھرکم بل باقائدگی سے بھیجنے پر بپھر گئے مسلسل کئی ماہ سے گیس کی عدم فراہمی کو لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور خواتین گھروں میں کھانا بنانے سے محروم ہو کر رہ گئی ہیں، ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے یا مہنگے...
    دنیا بھر میں حالیہ بڑے پیمانے پر ہونے والے ڈیٹا چوری کے واقعے نے ایک بار پھر آن لائن سیکیورٹی کے نظاموں کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔ تقریباً 18 کروڑ 30 لاکھ جی میل اکاؤنٹس اور ان کے پاس ورڈز انٹرنیٹ پر لیک ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر یہ معلومات اب ایک عروف سائبر سیکیورٹی ریپوزٹری میں شامل کر دی گئی ہیں، جس کے ذریعے صارفین یہ جانچ سکتے ہیں کہ آیا ان کا اکاؤنٹ بھی متاثر ہوا ہے یا نہیں۔ Urgent warning to Gmail users as 183 MILLION passwords are stolen in data breach – here's how to check if your account is affected...
    اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔ انہوں نے کہا کہ چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافہ ٹل گیا، چین نے نایاب معدنیات کے نئے برآمدی لائسنس نظام کو ایک سال کیلئے مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ چین دوبارہ بڑی مقدار میں امریکی سویا بین خریدے گا، ٹِک ٹاک معاہدے کی تمام تفصیلات طے پا گئی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ انہوں...
    تصویری نمائش کا انعقاد 27 اکتوبر کو منائے جانے والے "یوم سیاہ" کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک ہفتے تک جاری رہنے والی تصویری نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ تصویری نمائش کا انعقاد 27 اکتوبر کو منائے جانے والے "یوم سیاہ" کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق "کشمیر کا یوم سیاہ، ایک بھولا ہوا سانحہ" کے عنوان سے نمائش کا افتتاح یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کیا اور یہ ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ نمائش میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا نے تاریخ میں بہت سے معجزات دیکھے، مگر کچھ معجزے صرف دیکھنے کے لیے نہیں، سمجھنے کے لیے ہوتے ہیں۔ فلسطین آج بھی اسی معجزے کی سرزمین ہے۔ جہاں خون مٹی میں جذب ہو کر ایمان بن جاتا ہے، جہاں زخم چراغ بنتے ہیں، اور جہاں قید بھی آزادی کی علامت بن جاتی ہے جب اسرائیلی قیدی عمری میران کی رہائی کے مناظر دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ پر سامنے آئے تو بیش تر لوگوں نے صرف ایک اسرائیلی کی واپسی دیکھی، مگر حقیقت کا دوسرا رُخ کہیں زیادہ حیران کن تھا۔ دو سال سے زائد عرصے تک کسی قیدی کو زیرِ زمین سرنگوں میں محفوظ رکھنا، بغیر کسی شور، غل یا سراغ کے یہ کوئی معمولی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی یوکرین میں جنگ بندی میں تاخیر کرنے پر روسی معیشت کے اہم شعبوں کو نشانہ بنانے کے لیے اضافی پابندیوں کی تیاری کر لی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ انکشاف ایک امریکی عہدیدار اور اس معاملے سے واقف دوسرے ذرائع نے بتائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اپنے یورپی ہم منصبوں کو بھی آگاہ کیا ہے کہ واشنگٹن یورپی یونین کی اس تجویز کی حمایت کرتا ہے جس کے تحت منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کر کے کیف کے لیے امریکی اسلحہ خریدا جا سکے۔ دو امریکی حکام کے مطابق، واشنگٹن میں اندرونی سطح پر بھی یہ ابتدائی بات چیت...
    پی آئی اے کی پانچ سال بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ مانچسٹر روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہو گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ، ایوی ایشن حکام اور پی آئی اے انتظامیہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے پر عائد پابندی سے...
    بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے قریب سمندر میں ایک حیران کن منظر نے ماہی گیروں کو ششدر کر دیا، جب انہیں ایک نہیں بلکہ چاربروڈز وہیلز ایک ساتھ تیرتی نظر آئیں۔ ماہی گیر کشتی کے کپتان عامر داد نے یہ دلکش لمحہ فوری طور پر اپنے موبائل فون میں قید کر لیا، جس میں وہیلز کا ایک گروہ گوادر کے ساحلی پانیوں میں پرسکون انداز میں تیرتا دکھائی دیتا ہے۔ ورلڈ وائیلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق یہ وہیلزبروڈز وہیلز تھیں، جو دنیا کی بڑی بالین وہیلز میں سے ایک ہیں۔ یہ وہیلز عام طور پر گرم پانیوں میں پائی جاتی ہیں، اور ان کی پاکستان کے ساحلی پانیوں میں موجودگی ایک اہم ماحولیاتی اشارہ سمجھا جاتا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست آرکنساس کے مشہور کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک میں ایک عام تفریح نے ایک شخص کی زندگی بدل دی۔خبر رساں اداروں کے مطابق اس کے ہاتھ زمین کے اندر سے ایک 2.71 قیراط وزنی سفید ہیرا لگ گیا جب کہ انڈیانا کے علاقے پاؤلی سے تعلق رکھنے والے ڈیوی وائٹ اپنی اہلیہ کے ہمراہ پارک کی سیر کو آئے تھے۔یہ دونوں میاں بیوی اپنی تعطیلات کے دوران اس پارک میں دو دن قیام کے بعد اتنے متاثر ہوئے کہ واپسی کے راستے میں دوبارہ یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔ڈیوی وائٹ کے مطابق دوسری بار آنے پر وہ اپنے ساتھ کچھ اسکرینز بھی لے آئے تاکہ زمین میں چھان بین کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ...
    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا لیکن ہم نے ایک اسپیشل پراسیکوٹر سیل بنایا ہے، ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا، ٹی ایل پی جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں لیکن ٹی ایل پر پابندی ایک مائنڈ سیٹ کیخلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ...
    ویٹی کن: برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس اور پوپ لیو نے جمعرات کو ویٹی کن کے تاریخی سسٹین چیپل میں ایک ساتھ دعا کی، جو 1534ء میں انگلینڈ کے پوپ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار کسی برطانوی بادشاہ اور پوپ کی مشترکہ عبادت تھی۔ اطلاعات کے مطابق، مقدس چیپل میں لاطینی اور انگریزی زبان میں عبادت کی گئی، جہاں مائیکل اینجلو کی مشہور پینٹنگ "دی لاسٹ ججمنٹ" کے نیچے دونوں رہنماؤں نے امن اور اتحاد کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پوپ لیو، انگلکن آرچ بشپ اسٹیفن کاٹریل، سسٹین چیپل کوائر اور دو شاہی گرجا گھروں کے گلوکاروں نے شرکت کی۔ یہ تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا ویٹی کن کے سرکاری دورے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بیکری سے 1500 خراب انڈے اور 10 ہزار مضرِ صحت بیکری آئٹمز ضبط کر لیے۔ترجمان کے مطابق ضلع شرقی میں قائم بیکری یونٹس پر چھاپے مارے گئے جہاں ایکسپائر اور خراب انڈوں سے مصنوعات تیار کی جا رہی تھیں۔دورانِ کارروائی دو بیکری مینوفیکچرنگ یونٹس کو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ ایکسپائر اجزاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ نے ایک ایسے متنازع بل کو ابتدائی منظوری دے دی جو اسرائیلی قوانین کو مقبوضہ مغربی کنارے پر نافذ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے مجوزہ قانون کی مذمت یہ اقدام الحاق (Annexation) کے مترادف ہے اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ اقدام فلسطینی علاقوں کے الحاق کے مترادف اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی تصور کیا جا رہا ہے۔ 120 رکنی کنیسٹ میں بل کے حق میں 25 جبکہ مخالفت میں 24 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ منظوری ابتدائی ہے اور اس قانون کے مکمل نفاذ کے لیے 4 مراحل درکار ہیں۔ مزید پڑھیے: عالمی عدالت انصاف نے...
    وزیراعلٰی نے کہا کہ جب اپوزیشن پارٹیوں نے مندر کی تعمیر پر سوال اٹھایا تو آر ایس ایس کے رضاکار لاٹھی چارج اور گولیوں کا سامنا کرنے کے بعد بھی پُرعزم رہے، آر ایس ایس کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ایودھیا میں ایک شاندار رام مندر کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں منعقدہ آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات میں بڑا بیان دیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حلال سے تصدیق شدہ مصنوعات نہ خریدیں۔ یوگی نے واضح طور پر کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت نے اس طرح کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے کیونکہ بقول انکے اس سے حاصل ہونے...
    اسلام ٹائمز: کسی بھی سماج میں اگر ہم کسی حکومت یا پالیسی پر تنقید کرتے ہیں، تو اس کے لیے اخلاقی حدود کا احترام لازمی ہے۔ جنگ ہو، سیاست ہو یا میڈیا کی کشمکش، کسی کی نجی زندگی کو ہتھیار بنانا ایک خطرناک رویہ ہے۔ جو لوگ آزادیِ اظہار یا خواتین کے حقوق کے نام پر کسی عورت کی نجی تقریب کی ویڈیو عام کرتے ہیں، وہ دراصل انہی اقدار کو مجروح کر رہے ہیں جن کا وہ دفاع کرتے ہیں۔ تحریر: ایس این سبزواری ایران میں علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد جس انداز سے عالمی اور علاقائی میڈیا نے شور برپا کیا، اس نے دو الگ نوعیت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سیلاب زدگان کیلیے فنڈریزنگ کے نام پر کراچی میں ماہواری میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے،مقامی این جی اودستک فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ماہواری میلے کے نام سے ایک میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ میلہ 25 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ شام 4تا رات10بجے تک کتاب گھر بنگلا نمبر 236-B شاہراہ قائدین پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کراچی میں منعقد ہوگا، میلے میں شرکت کیلیے داخلہ فیس 300 روپے رکھی گئی ہے جبکہ میلے میں رجسٹریشن کیلیے ایک کیو آر کوڈ بھی دیا گیا ہے جیسے اسکین کرکے رجسٹریشن کی جاسکے گی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ماہواری میلہ کو ایک بیہودہ میلہ قرار دیتے ہوئے اپنے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز اور مصنوعی ذہانت پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی مستقبل کی قیادت کریں گی، اس لیے پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان جدید شعبوں میں اپنی نوجوان نسل کو تربیت دے۔ وہ منگل کو اسلام آباد میں نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے تحت ’انسپائر انیشی ایٹو‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں اس وقت سیمی کنڈکٹرز کے حوالے سے ’بیانیے کی جنگ‘ جاری ہے اور جو ممالک اس ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کر لیں گے، وہی آنے والے وقت میں عالمی معیشت پر اثر انداز ہوں گے۔ Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif launches Inspire, an Initiative by Ministry of...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما سانائے تاکائچی کو پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں نے اس وقت منتخب کیا جب انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں ایوانِ زیریں میں غیر متوقع طور پر پہلے ہی مرحلے میں اکثریت حاصل کر لی۔ اب ان کی پہلی بڑی آزمائش 27 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ جاپان کی صورت میں سامنے آئے گی۔ تاکائچی پچھلے پانچ برسوں میں جاپان کی پانچویں وزیرِاعظم ہیں۔ ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) جو پچھلے کئی دہائیوں سے مسلسل حکومت میں ہے، حالیہ عرصے میں اپنی عوامی حمایت کھو رہی ہے۔ چھ اکتوبر کو پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے فوراً...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ بھیج کر چند منٹوں میں حماس کا خاتمہ کروا سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ اس پر عمل کرے گی، تاہم اگر حماس نے وعدے کی پاسداری نہ کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی فوج انتہائی طاقتور ہے، اور اگر وہ حکم دیں تو محض دو منٹ میں غزہ میں داخل ہو کر حماس کو ختم کر سکتی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو غزہ کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا موقع دیا جائے گا اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تو اسے ’ ختم’ کر دیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البنیز کی میزبانی کے دوران صحافیوں سے کہا، ’ ہم نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ وہ بہت اچھا برتاؤ کریں گے، وہ ٹھیک رہیں گے، وہ مہربان رہیں گے۔ اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ہم جائیں گے اور انہیں ختم کر دیں گے، اگر ضروری ہوا تو۔ وہ ختم کر دیے جائیں گے، اور انہیں یہ معلوم...
    سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے روییپر کھل کر برسے ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین کی جذباتی گفتگو ،، پی پی قیادت چٹکی بجا کر وفاق میں حکومت گرا سکتی ہے پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے باوجود کچھ نہیں سیکھ سکی،مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر...
    پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کو پائیدار، جامع اور ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط اقدامات کے ذریعے آگے بڑھانے کی بڑی پیش رفت کے طور پر، سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے قومی ترقی کے اہم شعبوں میں 18 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے 35 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے 12 منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی کی سطح پر منظور کیے گئے ہیں، جب کہ 6 منصوبوں کی لاگت 280 ارب 20 کروڑ روپے ہے، جنہیں ایکنک (ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل) کو منظوری کے لیے بھجوایا گیا ہے۔ ایجنڈے میں خوراک و زراعت، طرزِ حکمرانی، صحت، اعلیٰ تعلیم، رہائش، سماجی بہبود، توانائی، ٹرانسپورٹ...
    عالمی شخصیات کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سنٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر گہری نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :بین الاقوامی شخصیات نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی اعلی معیار کی ترقی کے نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں اور چین دنیا کی معاشی ترقی کے لیے مسلسل قوت اور مواقع فراہم کر رہا ہے ۔ روس کے اسٹیٹ ڈوما کے بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے پہلے نائب چیئرمین دمتری نووکوف نے کہا کہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین نے انتہائی پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل...
    بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیمآر ایس ایس اور حکمران جماعت بی جے پی کے گٹھ جوڑ نے ملک کے سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔ انتہاپسند نظریات کے خلاف آواز اٹھانا اب سیاست دانوں کے لیے بھی خطرناک بنتا جا رہا ہے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے وزیر پریانک کھرگے کو آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر پابندی کے مطالبے کے بعد جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص — جسے آر ایس ایس کا کارکن بتایا جا رہا ہے — کھلے عام انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پریانک کھرگے نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو تحفظات دور کرنے کیلیے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں سے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کے ساتھ اتحاد، پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی، افغانستان کی دراندازی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بلاول بھٹو نے شرکا کو وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات پر بریفنگ بھی دی جس پر سب نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرجیل میمن اور ندیم افضل چن کے...
    سعودی عرب نے ایک بار پھر مسجد الحرام آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے ایک نئی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے پہلی بار "زم زم من نسک" کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے عازمینِ حج اور عام افراد اب چھوٹی بوتلوں (330 ملی لیٹر) میں آبِ زم زم گھر بیٹھے منگوا سکیں گے۔ یہ صرف سہولت نہیں بلکہ روحانی تحفہ ہے ایک مقدس امانت، جو اب محبت اور عقیدت کے ساتھ ہر دروازے تک پہنچائی جائے گی۔ وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ آبِ زم زم محض پانی نہیں، یہ شفا ہے، برکت ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات سے متعلق نئی پابندیاں متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے اسپام پیغامات پر قابو پانے کے لیے ایک نیا فیچر آزمانا شروع کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کے لیے نامعلوم نمبروں کو پیغامات بھیجنے کی تعداد محدود کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، تاکہ پلیٹ فارم کو غیر ضروری پیغامات سے محفوظ رکھا جا سکے۔نئے نظام کے تحت ہر ماہ ایک مخصوص حد مقرر کی جائے گی، جس سے زیادہ پیغامات نامعلوم نمبروں پر نہیں بھیجے جا سکیں...
    سٹی 42: راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں تربیتی طیارے کوفنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر کھیتوں میں اتارا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں ایک مرد پائلٹ اور ایک خاتون ٹرینی پائلٹ سوار تھے،پائلٹ نے نہایت مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے نقصان سےبچایا۔ طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کی ملکیت تھا,پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کومعمولی چوٹیں آئیں  تاہم دونوں کی حالت بہتر ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اعلان صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کیا، جسے دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ تاہم اس نازک موقع پر ایک مذہبی جماعت، یعنی ٹی ایل پی، نے غزہ کے نام پر ملک کے اندر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا۔عظمیٰ بخاری کے مطابق، یہ احتجاج اُس وقت شروع کیا گیا جب غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا تھا۔ احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات پیش...
    افغان سرحد کے پاس ملٹری کیمپ پر عسکریت پسندوں کا خود کش حملہ، سات پاکستانی فوجی ہلاک شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے پاس ملٹری کیمپ پر خود کش حملہ، سات پاکستانی فوجی ہلاک پاکستان اور افغانستان کے درمیان اڑتالیس گھنٹے کی محدود فائر بندی کی مدت پوری ہونے سے پہلے دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد کے قریب جمعہ سترہ اکتوبر کے روز کیے گئے ایک خود کش بم حملے میں سات پاکستانی فوجی مارے گئے۔ صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستانی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ خود کش بم حملہ ایسے وقت پر کیا گیا، جب ماضی میں ایک دوسرے کے حلیف رہنے والے ان دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین حالیہ ہلاکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کے انقرہ پارک میں جاگنگ ٹریک کی تعمیر کے منصوبے میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔زرایع کے مطابق سی ڈی اے انوائرمنٹ وِنگ نے ایک جعلی کنسٹرکشن کمپنی کو ٹھیکا دے رکھا تھا۔ دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ جاگنگ ٹریک کا ٹھیکا ایک کروڑ روپے کی حد میں ہونا تھا، مگر ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا معاہدہ سائن کر دیا گیا۔تحقیقات کے مطابق دو بلز فزیکل ویریفکیشن اور لیب ٹیسٹ کے بغیر ادا کیے گئے، جن میں 3.94 ملین اور 4.93 ملین روپے کے بلز جعلی طور پر منظور کرکے ایک فرد کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔مزید انکشاف ہوا کہ متعلقہ...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے سولہویں میچ میں پاکستانی بولرز کی محنت خراب موسم کی نذر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا، ابتدائی اوورز سے ہی پاکستانی بولرز نے انگلش بیٹرز کو دباؤ میں رکھا۔ کپتان فاطمہ ثناء نے عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا۔ ابتدائی 10 اوورز میں انگلینڈ کی 5 بیٹرز پویلین لوٹ گئیں۔ 57 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ایلس کیپسی نے چارلی ڈین کے ہمراہ ٹوٹل کو 78 رنز تک پہنچایا، پھر چارلی اور ایم آرلوٹ نے آٹھویں وکٹ کے لیے 47 رنز کی شراکت بنائی۔ سارہ گلین 3 اور لنزے اسمتھ 4 رنز پر ناٹ...
    امریکا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب کھلونے والی کار سے پائپ میں پھنسی بلی کو بخیر و عافیت نکال لیا گیا۔ یہ واقعہ نیویارک میں پیش آیا جہاں ایک بلی کا بچہ زیرِ زمین پائپ میں پھنس گیا تھا۔ اس تک پہنچنا انسانوں کے لیے ناممکن تھا۔ مقامی ریسکیو ٹیم نے ریموٹ کنٹرول کار میں ایک کیمرہ اور لائٹ نصب کر کے اسے پائپ کے اندر بھیجا۔ اس کار نے بلی کی درست مقام معلوم کرنے میں مدد دی۔ https://www.facebook.com/strongislandrescue/videos/825611056669579/ جب بلی کی جگہ کا پتا چل گیا تو ریسکیو عملے نے پائپ کا وہ حصہ کھود کر کھولا اور آخرکار کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بلی کو محفوظ طور پر نکال لیا۔ یہ واقعہ نہ صرف ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی...
    امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے چین کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدات پر نئی پابندیوں کو ’دنیا بمقابلہ چین‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی نہ کسی کے حکم کے تابع ہوں گے، نہ کسی کے قابو میں۔ بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ حالیہ پیش رفت امریکا اور اتحادیوں کے لیے ایک واضح اشارہ ہے کہ انہیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ ’۔۔۔اور ہم ایسا ہی کریں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی اقتصادی رہنما واشنگٹن میں آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے خزاں اجلاسوں میں شریک ہیں۔ Treasury Secretary Scott Bessent slams Beijing’s export controls on rare earths....
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق، پاکستان کا پاسپورٹ اب 103 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو پہلے 96 ویں نمبر پر تھا۔تازہ فہرست کے مطابق، پاکستانی شہری اب صرف 31 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جبکہ گزشتہ رینکنگ میں یہ تعداد 32 ممالک تھی۔پاکستان کے نیچے صرف عراق (104ویں)، شام (105ویں)اور افغانستان (106ویں)درجے پر موجود ہیں۔ یمن کے ساتھ پاکستان کا درجہ برابر ہے۔ بھارت کا پاسپورٹ بھی درجہ بندی میں نیچے آیا ہے اور اب وہ 85 ویں نمبر پر ہے۔دوسری جانب، سنگاپور بدستور دنیا کا سب سے طاقتور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بڑے میڈیا اداروں، جن میں قدامت پسند ذرائع ابلاغ بھی شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ پینٹاگون صحافیوں اور ان کی امریکی فوج پر رپورٹنگ کی صلاحیت پر نئی رپورٹنگ ہدایات کے تحت غیر قانونی پابندیاں عائد کر رہا ہے۔یہ ہدایات سب سے پہلے محکمہ دفاع کی ستمبر کی ایک میمو میں جاری کی گئیں، جن کے مطابق رپورٹرز کو ایک حلف نامے پر دستخط کرنا ہوگا جس میں وہ وعدہ کریں گے کہ وہ غیر مجاز مواد، بشمول غیر مرتب شدہ دستاویزات، شائع نہیں کریں گے تاکہ اپنی پینٹاگون پریس اسناد برقرار رکھ سکیں۔میڈیا کے شدید ردعمل کے بعد پچھلے ہفتے ان ہدایات کی زبان میں ترمیم کی گئی، جس کے مطابق اب رپورٹرز کو صرف ان...
    تل ابیب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ عمران خان کی تصویر دکھانا ممنوع ہے، لیکن اسرائیلی پارلیمنٹ کے مناظر ہمارے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی کاروائی براہ راست نشر کیے جانے پر تھریک انصاف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ جاری بیان میں تھریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ " اسرائیلی پارلیمنٹ کے مناظر ہمارے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں، لیکن عمران خان کی تصویر دکھانا ممنوع ہے۔ قائداعظم نے واضح کہا تھا: "ہم اسرائیل کو تب تک تسلیم نہیں کریں گے جب تک...
    وزیر ریلوے کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا حساب لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے قبول نہیں کیا، افغانستان کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا...
    جاپان کے شہر ٹوکیو سے ایک خاتون کے ‘ٹورینزا’ نامی ایک ملک کے پاسپورٹ کے ساتھ امریکا کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم دنیا میں ‘ٹورینزا’ نامی کوئی ملک موجود نہیں ہے۔ یہ ویڈیو پہلے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اور بعد میں ایکس پر بھی تیزی سے پھیل گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچ کر اہلکاروں کو ٹورینزا نامی ملک کے بارے میں وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہے جس پر اہلکار حیران نظر آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ فیک چہرے کے ساتھ پہلی سرٹیفائیڈ جعلی ویڈیو جاری کر دی گئی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیل...
    نجی ٹی وی کا ڈراما جمع تقسیم حالیہ دنوں میں خاصا مقبول ہورہا ہے، جس میں سینیئر اداکارہ، ماڈل اور ڈائریکٹر آمنہ خان نے ایک مضبوط مگر منفی کردار ’نُدرت آپا‘ کے طور پر نیا تاثر چھوڑا ہے۔ آمنہ خان کا پس منظر آمنہ خان پاکستان کے 1990 کی دہائی کے مقبول ترین چہروں میں سے ایک رہی ہیں۔ انہوں نے اپنا کیرئیر گلوکار اور ہدایتکار جواد بشیر کے ساتھ شروع کیا، جن کے مزاحیہ پروگرام اور گانے اُس وقت بہت مشہور ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ آمنہ ملک کیوں اپنی بیٹیوں کو شوبز کی دنیا سے دور رکھنا چاہتی ہیں؟  آمنہ خان متعدد ہٹ میوزک ویڈیوز میں نظر آئیں، جن میں جواد بشیر کا مشہور گانا Yes Love بھی شامل...
    روس کی جانب سے توانائی کی تنصیبات اور گرڈ اسٹیشنز کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کے بعد کیف کے بڑے حصے تاریکی میں ڈوب گئے، ان حملوں کے نتیجے میں گھروں کو بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور دریائے دنیپرو پر میٹرو سروس رک گئی۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سردیوں کے قریب آتے ہی توانائی کے نظام کو نشانہ بنانے والے تازہ ترین بڑے حملے میں 9 خطوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی، اور ملک بھر میں تقریباً 8 لاکھ 54 ہزار صارفین کو عارضی طور پر بجلی سے محروم ہونا پڑا۔ جنوب مشرقی یوکرین میں ایک 7 سالہ بچہ اس وقت جاں...
    پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ متاثرین سیلاب کو مختلف نوعیت کی امداد دی جائے گی۔ امدادی چیکس کی تقسیم کا عمل 17 اکتوبر سے شروع کر دیا جائے گا۔ لواحقین فوت شدگان کے لیے 10 لاکھ روپے، پکا گھر مکمل تباہ 10 لاکھ روپے،کچا گھر مکمل تباہ 5 لاکھ روپے، بڑے مویشی کا نقصان 5 لاکھ روپے، چھوٹے جانورکا نقصان 50 ہزار روپے، 20 ہزار روپے فی ایکڑ فصل میں 25 فی صد نقصان پر۔ اور دیگر اعداد و شمار اگرچہ خوبصورت جدولوں میں ٹھہرتے ہیں، مگر ان کے پس منظر میں، عزیز و اقارب بچھڑگئے، کھیت بہہ گئے، مکان گرگئے، مویشی انڈیا سے آئی ہوئی منہ زور لہروں کی نذر ہوگئے،کچھ دیہات ایسے اجڑے کہ ابھی تک...
    اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے حکومت کی مقرر کردہ فیسوں کی خلاف ورزی کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق کئی نجی میڈیکل کالجز نے اپنی ویب سائٹس پر حکومت کے منظور کردہ فیس اسٹرکچر کے بجائے من مانی فیسیں شائع کر رکھی ہیں، جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ کونسل نے تمام کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوراً اپنی ویب سائٹس سے غیر قانونی فیس اسٹرکچر ہٹا کر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے وفاقی حکومت کی منظور شدہ فیسیں جاری کریں، بصورتِ دیگر ان کی اکریڈیشن معطل کر دی جائے گی۔...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر آئینی بنچ میں دوران سماعت جسٹس جمال خان  نے ریمارکس دئیے ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں۔ ممکن ہے کوئی بہتر تجویز سامنے آ جائے۔ کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے  مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کی دی گئی ڈائریکشن کی پابند ہوتی ہے۔ 5 رکنی آئینی بنچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، فروغ نسیم نے  کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہے?جسٹس جمال خان  نے ریمارکس دئیے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے۔ کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ...
    کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کراچی سکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (KSBL) میں منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان 2024–2029ء پر خطاب کیا، جس میں انہوں نے "اْڑان پاکستان’’ کے تحت پائیدار اقتصادی ترقی کے روڈ میپ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم، صحت اور آبادی کا نظام ایک مضبوط اور پائیدار معیشت کی بنیاد ہیں۔ یہ ملک بے پناہ صلاحیتوں اور مواقع سے مالامال ہے۔ محنت، لگن اور خود اعتمادی کے ساتھ ہماری نوجوان نسل ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
    بارباڈوس میں 68 ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس (سی پی سی) میں اس سال پاکستان کی نمائندگی ایک تاریخی اور منفرد پہلو کی حامل رہی جہاں ملک کے 3 مختلف قانون ساز ایوانوں کی نمائندگی ایک ہی خاندان یعنی گیلانی فیملی نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا غیر متوقع فیصلہ، گیلانی برادران کو فراہم کردہ 9 سالہ سیکیورٹی واپس لے لی چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ (ایوان بالا)، ان کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے قومی اسمبلی (ایوانِ زیریں) جبکہ دوسرے صاحبزادے اور رکن پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے صوبائی اسمبلی پنجاب کی نمائندگی کی۔ مزید پڑھیے: ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں، قائم...
    میڈرڈ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کا قانون منظور کرلیا، پارلیمنٹ میں 178 ارکان نے بل کے حق اور 169 نے مخالفت میں ووٹ دیا ہے فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق اسپین کے قانون سازوں نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اسرائیل پر اسلحہ کی پابندی کو باضابطہ طور پر قانون میں شامل کر دیا گیا، یہ اقدام وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں نسل کشی ختم کرنے کے لیے متعارف کرایا تھا.(جاری ہے) یاد رہے کہ پیڈرو سانچیز دنیا کے ان چند عالمی راہنماﺅں میں شامل ہیں جو فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی 2 سال سے جاری تباہ...
    قاہرہ: غزہ امن معاہدے کے ابتدائی مرحلے پر دستخط کے فوراً بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض معاہدہ کافی نہیں بلکہ اس پر حقیقی اور مکمل عملدرآمد ہی امن کی ضمانت دے سکتا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حماس نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تمام شرائط کا پابند بنائیں اور کسی بھی تاخیر یا وعدہ خلافی کو روکنے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔ مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جس معاہدے پر فریقین کے درمیان اتفاق ہوا ہے، اس کے بنیادی نکات میں غزہ پر جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا مرحلہ وار انخلا، انسانی امداد...
    اسلام آباد: سپر ٹیکس کیس میں کمپنیوں کے وکیل فروغ نسم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کی دی گئی  ڈائریکشن کی پابند ہوتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس میں کمپنیوں نے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہےْ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے۔ کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ حکومت...
    تقریباً 2 ہفتے پہلے کی بات ہے کہ صبح کے مصروف وقت میں مجھے ایک کال آئی جس کے ذریعے مجھے اطلاع دی گئی کہ ’میرا پارسل آیا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی، بلیک میلنگ اسکینڈل بے نقاب میں آن لائن خریداری کرتی رہتی ہوں اس لیے ایک پل کے لیے مجھے لگا شاید میں نے واقعی کچھ آرڈر کیا ہوا تھا اور اب بھول گئی ہوں۔ مگر جب کال کرنے والے نے کہا کہ پارسل ’دراز‘ سے آیا ہے تو میری حیرت بڑھی۔ مجھے اپنے کسی بھی حالیہ آرڈر میں ایسی کوئی چیز یاد نہیں آئی جو میں نے دراز سے منگوانے کے لیے آرڈر کی ہو۔ یہ روداد وی نیوز کو سدرہ اسلم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر ونسٹن،سیلم میں منعقد ہونے والے “کیرولائنا کلاسک فیئر” میں ایک چھوٹی مگر غیر معمولی گلہری نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔ٹوئگی نامی اس گلہری نے پانی پر اسکیئنگ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا اور یہ منظر حاضرین کے لیے کسی جادوئی لمحے سے کم نہ تھا۔یہ دلچسپ فیئر 3 روز تک جاری رہا اور اس دوران ٹوئگی نے کئی مرتبہ پانی پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ہر پرفارمنس پر حاضرین نے بھرپور داد دی اور بچوں سے لے کر بڑوں تک سبھی حیرت سے اس منظر کو دیکھتے رہ گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ منفرد کرتب دکھانے والی ٹوئگی پہلی گلہری نہیں ہے۔...
    اسلام آباد میں پانی کی صورتحال پر ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے تربیلا ڈیم سے اضافی پانی چھوڑنے کی واپڈا کی درخواست متفقہ طور پر مسترد کر دی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پانی کی سطح گزشتہ دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے اور قلت گزشتہ 33 سال کی کم ترین سطح پر ہونے کے بعد، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے واپڈا کی درخواست کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا کہ تربیلا کے ذخائر کا تقریباً نصف ایک ماہ کے اندر چھوڑ دیا جائے اور دو سرنگوں کے مکمل ہونے کی آخری تاریخ میں توسیع دی جائے۔ منگل کو ارسا ایڈوائزری کمیٹی (آئی اے...
    امریکا میں ایک گلہری نے پانی میں اسکیئنگ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر ونسٹن-سیلم میں منعقد ہونے والے کیرولائنا کلاسک فیئر میں ایک باصلاحیت گلہری ٹوئگی نے پانی پر اسکیئنگ کر کے ناظرین کو حیران کر دیا۔ جمعے سے اتوار تک منعقد ہونے والے فیئر میں ٹوئگی نے متعدد پرفارمنسز دیں۔ باصلاحیت گلہری یہ نام پانے والی پہلی گلہری نہیں ہے۔ سب سے پہلی ٹوئگی کو لو این بیسٹ اور ان کے شوہر نے 1979 میں طوفان سے بچایا تھا۔ لو این بیسٹ ریٹائر ہونے سے قبل مجموعی طور پر آٹھ گلہریوں کو واٹر اسکیئنگ کی تربیت دے چکی ہیں۔
    ویب ڈیسک : پیپلز  پارٹی کی  سینیٹر  پلوشہ  خان کا کہنا ہےکہ  جھگڑا  پنجاب  اور   وفاق کا ہے، لڑائی بھتیجی اور چچا کی ہے ، اس کا پیپلزپارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ، پنجاب حکومت کو  شہباز شریف  وزارت عظمیٰ کی کرسی  پر  بیٹھے  پسند نہیں ، یہ گھر کی لڑائی ہے،  پیپلز پارٹی کو  نہ گھسیٹیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور شہباز شریف اور دیگر کے عہدے صدر زرداری کی وجہ سے ہی ہیں، شہباز شریف کو صدر  زرداری نے ہی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیا، آپ پاکستان پیپلز پارٹی کے ووٹ سے ہی حکومت میں آئے ہیں۔پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ ہم...
    واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا کے اٹلانٹک ساحل پر غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے ایک ہسپانوی خزانہ دریافت کیا، جس کی مالیت ماہرین نے10 لاکھ ڈالر بتائی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خزانے میں 1 ہزار سے زائد سونے اور چاندی کے سکے بھی شامل ہیں۔ اس پر ماہرین کا خیال ہے کہ وہ ہسپانوی سلطنت کی نوآبادیوں بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں18 ویں صدی کے آغاز میں ڈھالے گئے تھے۔ بتا یا جاتا ہے کہ سمندری طوفانوں نے انہیں نگل لیا اور تاریخ نے انہیں مٹی تلے چھپا دیا۔ اس حوالے سے حیران کن بات یہ ہے کہ بعض سکوں پر واضح تاریخیں اور سرکاری مہر کے نشانات بھی موجود ہیں۔
    اسلام آباد (عترت جعفری) صدر کی طرف سے پاکستان کے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون میں  کشیدگی  کو کنٹرول کرنے کے لیے مداخلت کے بعد امید ہے کہ یہ معاملہ آئندہ چند روز میںصورت حال بہتر ہو جائے گی اور پی پی پی کو اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کو ئی سخت فیصلہ نہیں کرنا پڑے گا، ای  سی سی کا اجلاس بلانے کی تیاری کی جا رہی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ بلاول  بھٹو زرداری بھی کراچی سے دو روز میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، صدر وزیراعظم اور پی پی پی کے چیئرمین کے درمیان ایک ملاقات طے کی گئی ہے جس میں تمام اختلافی امور پر بات چیت کی جائے گی۔ پی  پی...
    بھارت کی ایک بارپھر آبی جارحیت ،،دریائے ستلج میں بغیر اطلاع دیئے پانی کا نیا ریلا چھوڑدیا، پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے سے متعدد دیہاتوں کے زمینی راستے منقطع آمد و رفت شدیدمتاثر، حاکو والا،کالوواڑااوربھکی ونڈ الا کے جمعے والا دیہاتوں میں پانی داخل ، ہیڈگنڈاسنگھ پرپانی کی سطح خطرناک حد انیس فٹ سے بھی تجاوزکرگئی-
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران میں زیرِ زمین پانی کے بے تحاشا استعمال نے ایک سنگین ماحولیاتی بحران کو جنم دے دیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کا ایک وسیع علاقہ بتدریج زمین میں دھنس رہا ہے۔برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی سے وابستہ ماہر ارضیات جیسکا پائن کی تازہ تحقیق کے مطابق وسطی ایران کا تقریباً 31 ہزار مربع کلومیٹر علاقہ سالانہ غیر معمولی رفتار سے نیچے بیٹھ رہا ہے، جس میں سب سے زیادہ خطرہ تاریخی شہر رفسنجان کو لاحق ہے۔یہی شہر سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کا آبائی علاقہ بھی ہے، جو اب سائنسی ماہرین کے مطابق سالانہ ایک فٹ کی رفتار سے دھنس رہا ہے ، جو دنیا میں سب سے زیادہ تیز زمین بیٹھنے کی...
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور ہدایت پر ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو نے ملیر میں بی آئی ایس پی کے مستحق گھرانوں میں مکمل سولر پینل سیٹس تقسیم کیے۔ یہ اقدام پاکستان پیپلز پارٹی کے اس عزم کی عملی مثال ہے جو عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں لانے اور محنت کش طبقات کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔ تقریب میں صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن اقلیتی وِنگ، مشتاق مٹو کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا جنہوں نے اس نیک مقصد کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ شرکا نے کہا کہ مشتاق مٹو کی عملی دلچسپی اور خدمتِ خلق کا جذبہ پیپلز پارٹی کی اس روایت...
    اپنے ایک بیان میں ترجمان اسد عثمانی نے کہا کہ سندھ کے وزراء کوئی ایک ایسا کام بتائیں، جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو، وفاقی حکومت جب سندھ میں کام کرنا شروع کرتی ہے تو اس کو بھی رکوا دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہا ہے کہ سندھ کے باشعور عوام صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اسد عثمانی نے کہا ہے کہ پوری سندھ حکومت مریم نواز سے خوفزدہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اپنے صوبے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزراء کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو مریم نواز پر جھوٹی تنقید کر...
    لبنانی پارلیمان میں مزاحمتی دھڑے کے سینیئر رکن حسین جاشی نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنا ہم سب کا ناگزیر مقدر ہے، اور امام سید موسیٰ الصدر نے اس دشمن کو سراسر برائی قرار دیا ہے اور امام خمینی (رہ) اسرائیل کو ایک سرطان کا پھوڑا سمجھتے ہیں، جس کے ساتھ کسی بھی طرح سے ایک ساتھ نہیں رہا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان اور خطے کی خوشحالی اور سلامتی کے بارے میں امریکہ کے تمام وعدے جھوٹے ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حزب اللہ کے نمائندے حسین جاشی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور جو اسرائیل مزاحمت کے خلاف میدان جنگ میں حاصل نہیں کر سکا...