2025-11-03@10:51:07 GMT
تلاش کی گنتی: 552

«پولیس مقابلے اور»:

    پشاور(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔ ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔
    کراچی: شہر قائد میں پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ بہار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اسد کے نام سے کرلی گئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقابلے کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، متعدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    لاہور: چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے جھگڑے میں سر پر ڈنڈا لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے درمیان جھگڑا ہوا اور خاتون زخمی ہوئی اور علاج معالجے کے دوران دم توڑ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 40 سالہ کوثر بی بی کے نام سے ہوئی، جن کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے تاہم خاتون کی لاش تحویل میں لی۔ ڈی ایس پی غلام دستگیر نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق بیگم کوٹ چوکی کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم...
    — فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگو کے علاقے دوآبہ میں ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قافلے میں ایس پی انویسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین جارہے تھے۔پولیس کے مطابق حملے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت سب انسپکٹر جہاد علی اور ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کا اہلکار عابد بھی زخمی ہوا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ہونے والے بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد...
    برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔واقعے کے بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو لندن جانے والی بسوں کے ذریعے روانہ کیا...
    ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار...
    برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین پر تیز دھار آلے سے کیے گئے حملے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ حملے کے بعد متعدد مسافروں کو متبادل بسوں کے ذریعے لندن منتقل کیا گیا، جبکہ کیمرج شائر پولیس نے اس واقعے کو “بڑا حادثہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران بھی تحقیقات میں معاونت کر رہے...
    ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھیو نے بتایا کہ نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے راکٹ سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کو بحفاظت جیکب آباد پہنچا دیا گیا۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نصیر آباد غلام سرور بھیو نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ضلع نصیرآباد میں نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ پولیس کے مطابق حملہ جعفر ایکسپریس پر کیا گیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نصیرآباد: نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا۔ خوش قسمتی سے حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق حملے کے باعث مسافروں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ٹرین کو...
    لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔جیو نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق نشتر میں ناکے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور 2 ملزم ہلاک ہوئے جبکہ گرین ٹاؤن زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوئے اور 2 فرار ہوگئے جبکہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے متعدد مقابلوں کے دوران 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے 4 ڈاکو زخمی حالت میں تھے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ مبینہ مقابلے مختلف علاقوں میں ہوئے جن میں بلال کالونی، منگھو پیر، اور شارع نورجہاں شامل ہیں۔ سب سے پہلے بلال کالونی پولیس نے نارتھ کراچی میں مبینہ طور پر دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں محسن عباسی اور محمد آصف شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ملزمان سے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ منگھو پیر پولیس نے حب ریور روڈ پر دو ڈاکوؤں، شہریار اور مشتاق...
    ایس ایس پی عمران قریشی کے مطابق ہلاک ہونیوالے افراد کی شناخت کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں، جن سے انکشاف ہوا کہ تینوں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فائرنگ میں ہلاک ہونے والے تین افراد اغواء کار تھے۔ پولیس کے مطابق بروری پولیس اسٹیشن کی حدود میں تین مشتبہ افراد فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہوئے۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ اور وہ گاڑی بھی برآمد کی گئی، جو اغواء کی وارداتوں میں استعمال کی جاتی تھیں۔ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ عمران قریشی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں، جن سے انکشاف ہوا...
    پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 4 ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے مگر انصاف نہیں ملا۔ واقعے کے مطابق متاثرہ لڑکی نے زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً خودکشی کی نیت سے اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھنے کی کوشش کی، تاہم ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے نیچے اتار لیا۔ اس کے بعد لڑکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کیا۔ رحیم یار خان میں زیادتی کا شکار لڑکی انصاف نہ ملنے پر ٹینکی پر چڑھ گئی۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ پولیس اس...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بظاہر اغواء، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر کرائمز ایف آئی اے پولیس اہلکاروں کے اغواء میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیں۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ترنول اور تفتیشی افسر کے طرزِ عمل کی وضاحت کے لیے آئی جی اسلام آباد پولیس 28 اکتوبر کو طلب کر لیا اور ایس پی سی آئی اے کو حکم دیا کہ وہ لاہور سے پنجاب پولیس کے ہاتھوں فیملی کے مبینہ اغواء میں اپنے کنڈکٹ کے حوالے سے وضاحت کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس...
    میرپور خاص میں پولیس اسٹیشن میں فریادلے کر آنے والی خاتون کو مبینہ جنسی زیادتی  کا نشانہ بنا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع پولیس کے ترجمان نے کہا کہ خاتون نے ڈی آئی جی کو درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے فریاد لے کر مہران پولیس اسٹیشن گئی تھی جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا  ہے، بعد ازاں  ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے فوری طور پر ایس ایچ او میرخادم تالپور کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست کے بعد ایس ایچ...
    سندھ کے شہر میرپورخاص میں پولیس اسٹیشن میں فریاد لے کر آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ضلع پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون نے ڈی آئی جی کو درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا کہ وہ اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے مہران پولیس اسٹیشن گئی تھی، جہاں مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او میرخادم تالپور کو معطل کر دیا اور انکوائری کا حکم جاری کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست کے بعد ایس ایچ او اور...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے زخمی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، نقدی، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تھانہ درخشاں کی حدود میں فیز 6 چھوٹا بخاری کمرشل کے قریب درخشاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عابد ولد مہامند اور سہیل ولد فاروق کے طور پر ہوئی۔ ان کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، دو موبائل فون اور ایک گاڑی برآمد کی گئی، جبکہ ان کے دو...
    ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔  پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار  انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سیاہ پُشت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے نو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مزدور علاقے میں چوکیوں کی تعمیر کا کام کر رہے تھے جب مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں:مستونگ سے لاپتا ڈی ایس پی نوشکی، یوسف ریکی کی لاش برآمد ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں 4 مقامی اور 5 سندھی مزدور شامل ہیں۔ اغوا کاروں نے ایک مقامی مزدور کو بعد ازاں چھوڑ دیا، جب کہ باقی 8 مزدوروں کو نامعلوم مقام کی جانب لے جایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا کیونکہ ٹھیکیدار اور...
    سی سی ڈی کے باغبانپورہ اور شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ باغبانپورہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہو گئے،  پولیس نے کہا کہ ہلاک ملزم کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی۔ شاہدرہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک دوسرا فرار ہو گیا، ہلاک ملزم کی شناخت فرحان اور فرار ہونے والے کی شناخت فرخ کے نام سے ہوئی۔ سی سی ڈی زرائع نے کہا کہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
    شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں لنک روڈ کے قریب فارم ہاؤس پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور لاکھوں روپے مالیت کے 46 مہنگے ترین بکرے چھین کر فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے ایم ڈی اے سوسائٹی لنک روڈ کے قریب فارم پر مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر عملے کو یرغمال بنا کر بھاری مالیت کے 46 بکرے اور بکریاں چھین کر اپنے ہمراہ لائے ہوئے ٹرک پر لاد کر فرار ہوگئے۔ فارم ہاؤس کے مالک شیخ علی نے ایکسپریس کو بتایا کہ واردات 20 اکتوبر بروز پیر کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ہوئی، ڈاکوؤں کی تعداد 8 سے 10 کے قریب تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکو اپنے ہمراہ ایک ٹرک بھی ساتھ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے پہلے *موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ* کا افتتاح کرتے ہوئے ایک اور عوام دوست اقدام کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اس منفرد منصوبے کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری اور آسان پولیس سروسز فراہم کرنا ہے۔ یہ موبائل یونٹ جدید سہولیات سے آراستہ ہے، جہاں شہری نہ صرف ایف آئی آر کا اندراج کروا سکیں گے بلکہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ نے یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور عملے کو باضابطہ طور پر چابیاں سپرد کیں۔ مریم نواز شریف نے موبائل یونٹ کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ عوام سے خوش اخلاقی اور...
    کراچی: پاکستان بازار پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی و گرفتار ہونے والے ملزمان برمی گینگ کے کارندے نکلے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد زبیر راحیل اور بلال کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل 4 روز قبل اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر529/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 پاکستان بازارتھانے میں درج ہے۔ موٹرسائیکل چھیننے کے بعد ملزمان نے سیکٹر 15D میں روڈ کنارے موجود لڑکوں سے موبائل فونزچھینے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا...
    نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ناقص بلٹ پروف گاڑیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے انہیں واپس کیا جائے۔۔ نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس روڈ میپ، امن و امان اور انسداد بدعنوانی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی...
    کراچی: پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں پولیس اور ملزمان  کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت 20 سالہ صاحب خان اور دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت اللہ نور کے نام سے ہوئی اور پولیس نے گرفتار ملزمان سے 2 پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس اس حوالے سے مزید...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان تین علیحدہ علیحدہ مبینہ مقابلوں کے دوران 4 زخمیوں سمیت مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پہلا واقعہ کورنگی کراسنگ بند کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران 25 سالہ ڈاکو کاشان زخمی ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری کارروائی کورنگی نمبر ڈھائی، سیکٹر 33 ڈی جمیل مسجد کے قریب ہوئی، جہاں کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم زاہد عرف زہدو ولد حسین کو زخمی حالت...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان دو مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پہلا مقابلہ کورنگی کے علاقے سیکٹر 35-ڈی اقصیٰ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نور الاسلام عرف سومیا کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ مقابلے کے دوران اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا...
    کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے مختلف علاقوں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعیدآباد پولیس نے میمن کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت صدام حسین اور سائیں بخش کے ناموں سے ہوئی۔  پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے میرانکہ کے قریب ایک اور مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تیز رفتار بس نے بچے کو کچل دیا،پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک، 2ساتھی فرار،حسین آباد سے موٹرسائیکل چور گروہ کے کارندے کو گرفتار کرکے 6مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلات کیمطابق خواجہ غریب نواز پل پر بے قابو بس بچے پر چڑھ دوڑی حادثے میں 10 سالہ ایان موقع پر ہی جاںبحق ہوگیاایان ولد راشد علی پانچویں کلاس کا طالب علم اور پہنور گوٹھ کا رہائشی تھا،ایان سودا لینے باہر نکلا تھا کہ تیز رفتار بس نے کچل ڈالا،حادثے کے بعد بس ڈرائیور گاڑی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگیالواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتار بس کو غلط سائیڈ سے لیجانے کی کوشش کررہا تھا بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانون...
    کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گلبرگ اور شریف آباد کے علاقوں میں پولیس نے دو علیحدہ مبینہ مقابلوں کے بعد دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ گلبرگ پولیس نے لنڈی کوتل چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، دو موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ دوسری جانب شریف...
    فائل فوٹو سرگودھا کے علاقے سیداں کالونی دھریمہ میں ایک انوکھی واردات پیش آئی جہاں برقع پوش خاتون نے ساتھوں کے ساتھ مل کر زمیندار کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ زمیندار نے بیان دیا ہے کہ خاتون نے موٹر سائیکل پر لفٹ لے کر واردات کی، ملزمہ اور اس کے ساتھی اسلحے کے زور پر 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ تین  ملزمان کے خلاف درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    مرید کے : ٹی ایل پی کا پُر تشدد احتجاج اور حملے، پولیس افسر شہید، 12 اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز مرید کے : پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک ( ٹی ایل پی) کے پر تشدد احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ہوئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرتشدد احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا تاہم پر تشدد احتجاج میں ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا...
     سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہو.2 روز قبل سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں...
    سیشن کورٹ لاہور میں  امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ  عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔
    کراچی: شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 الفتح قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عمر اور انس کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، کئی موبائل فونز، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے ہوئے جن کے دوران دو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے شیرپاؤ کالونی مولا مدد قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈاکو بلال عرف شینا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی عمران موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، عیدگاہ اور سعید آباد کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدگاہ کے علاقے اورنگزیب مارکیٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سرفراز ولد دین محمد (زخمی) اور شیراز ولد دین محمد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، جبکہ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ضلع کیماڑی کے علاقے سعید آباد میں پولیس کا...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والا ملزم بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث نکلا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ دھابیجی موڑ کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والا ملزم نور حسین عرف نونو ولد ناصر حسین بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث نکلا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق ملزم کے ساتھی اور واردات کے وقت موٹر سائیکل چلانے والے ملزم محمد بلال کو تین روز اقبال مارکیٹ پولیس نے گرفتاری کیا تھا۔ ہلاک و گرفتار ملزمان نے 28 ستمبر کو محمد مصطفیٰ کالونی میں واردات کی کوشش کے دوران...
    مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک طیفی بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی لاش کا پوسٹ مارٹم رحیم یار خان کے اسپتال میں ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد طیفی بٹ کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لاش کو ورثا لاہور گلبرگ نصیر آباد لے آئے ہیں، یاد رہے کہ طیفی بٹ کو جمعہ اور ہفتہ کی شب مبیبہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو دبئی سے کراچی لایا گیا تھا، کراچی سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ تھانہ کوٹ...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے میں امام مسجد بھی شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اس حملے میں ایک سویلین سمیت چھ پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی بدترین شکل ہے۔ یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خوارج اسلام کے نہیں بلکہ دین کے دشمن ہیں، امت کے...
    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی بدترین شکل ہے۔ اس حملے میں ایک سویلین اور چھ پولیس اہلکاروں، (کُل 7 افراد)   کی شہادت ہوئی، یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔ یہ اسلام کے دشمن— امت کے اتحاد کے قاتل، امن و محبت کے منکر اور دین کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار اور امام مسجد شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ حملہ 10 اور 11 اکتوبر کی درمیانی شب ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ اسکول پر کیا گیا، جہاں دہشتگردوں نے اسکول کی بیرونی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک بیان میں کہا گیا کہ موقع پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام...
    ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر گزشتہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے خودکش حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دہشتگرد پولیس ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ شدید فائرنگ کی۔ حملے کے دوران 7 پولیس اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔  آپریشن مکمل، دہشتگرد ہلاک ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے رات گئے آپریشن مکمل کیا اور حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ڈی جی پبلک ریلیشنز نے بتایا کہ آپریشن کے دوران تقریباً...
    ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، 7 اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔ حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں، اس دوران فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بناتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو واصل جہنم کردیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔ جوابی کارروائی کے دوران پولیس کے 7 بہادر اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ پولیس حکام کے مطابق آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں...
    پشاور پولیس کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر اور مطلوب آدم خان عرف آدمے راولپنڈی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔ آدمے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے خوف پھیلانے اور اپنی مجرمانہ کارروائیوں کی تشہیر کے لیے مشہور تھا۔ پشاور میں خوف کی علامت پولیس کے مطابق آدمے افغان نژاد جرائم پیشہ تھا جو پشاور میں بھتہ خوری، ڈکیتی اور آتش زنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ چند روز قبل اس نے ایک گودام میں حملے اور آگ لگانے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی، جس میں وہ اور اس کا ساتھی واضح طور پر نظر آ رہے تھے۔ پشاور پولیس کے مطابق آدمے اسی واقعے کے بعد پولیس کی لسٹ میں سرفہرست تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نسیم نگر پولیس کی مختلف کارروائیوں میں اشتہاری و روپوش سمیت 4 موٹر سائیکل لفٹروں کو گرفتا رکرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلیں، اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق نسیم نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد دو ملزمان محمد موسی ملاح اور محمد سلمان وگھیو کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ان کے دو ساتھی علی اصغر جمالی اور اللہ ورایو مجیدانو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے۔نسیم نگر پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور تھانہ سٹی کی حد سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ /کشمور( نمائندگا ن جسارت) پاکستان کے صوبہ سندھ کے وسطی ضلع نوابشاہ کے شہر سکرنڈ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک مشتبہ ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ رات فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص اپنی سات سالہ بھانجی کے قتل میں ملوث تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل سکرنڈ میں ایک سات سالہ بچی کی لاش ملی تھی جس کے کان اور بازو کٹے ہوئے تھے۔ اس واقعے کے خلاف بچی کے والدین سمیت اس کی برادری کے دیگر افراد نے احتجاج کیا تھا۔ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق، بچی کے قتل کی تحقیقات کے لیے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے سی سی ٹی وی اور...
    نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے اسٹار کرکٹر،بلے باز رنکو سنگھ سے متعلق ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے بتایا ہے کہ انہیں انڈر ورلڈ گینگ داﺅد ابراہیم کی ’ڈی-کمپنی‘ کے نام سے 5 کروڑ روپے کے تاوان کی دھمکی ملی ہے۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش دیکھی جا رہی ہے۔ رنکو کے خاندان نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس سال فروری سے اپریل کے درمیان رنکو کی پروموشنل ٹیم کو تین مرتبہ دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے تھے۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔پوچھ گچھ...
    لاہور: سی سی ڈی  پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان نشتر کالونی ناکے پر فائرنگ کے تبادلے میں نواب ٹاؤن کے علاقے میں 2 کروڑ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک اور 2فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی سوار حسین روڈ کے قریب پولیس ناکے پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جہاں  ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پیچھا کرنے پر فائرنگ شروع کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم محمد رمضان ہلاک جب کہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم محمد رمضان پشاور کا رہائشی اور متعدد مقدمات میں اشتہاری نکلا۔  ملزم سیالکوٹ میں ڈکیتی کے مقدمات نمبر 796/22...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) شہر قائد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چار پولیس مقابلوں کے دوران پانچ زخمیوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پہلا مقابلہ ابراہیم حیدری کے علاقے ریھڑی روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی اسٹریٹ کرمنلز نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبدالحلیم کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔دوسرا مقابلہ گلشن اقبال بلاک 7...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہر قائد میں کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں پانی سپلائی کرنے والے واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 سالہ حافظِ قرآن لڑکے کو کچل کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔جاں بحق ہونے والے بچے کا نام اسماعیل بتایا گیا ہے جو اپنے گھر والوں کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب واٹر ٹینکر بیلچہ ہوٹل کے قریب پانی سپلائی کرنے جا رہا تھا۔ گلی کا تنگ موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور نے بچے کو نہیں دیکھا اور چند ہی لمحوں میں وہ بھاری گاڑی کے پہیوں تلے آ کر زندگی سے محروم ہوگیا۔حادثے کے فوراً بعد علاقہ مکینوں میں...
    —فائل فوٹو پشاور پولیس نے واہ کینٹ کوہستان کالونی میں مطلوب ملزمان کے ساتھ مقابلہ کا ہے جس کے دوران مطلوب ملزم آدم 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم آدم دہشت گردی، قتل اور بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مطلوب تھا، جو دھمکی آمیز آڈیو اور ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے پشاور: پولیس مقابلہ میں 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد پشاور پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم آدم نے پشتخرہ میں انجن آئل کے گودام پر فائرنگ کر کے ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔ پولیس کے مطابق کوہستان کالونی میں مقابلے میں مارا گیا ملزم آدم افغان شہری ہے، جس نے پاکستانی شہریت کی جعلی دستاویزات بنائی ہوئی تھیں۔
    پشاور: تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے میں پولیس اہلکار صفدر خان کے قتل میں مبینہ طور پر ان کا اپنا جگری دوست اور پولیس اہلکار ملوث نکلا ہے تاہم ملزم پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پشاور پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ 8 ستمبر 2025 کو تھانہ مچنی گیٹ کی حدود نزد تلارزئی پل کے قریب اراضیات سے اے ایس آئی صفدر خان کی لاش ملی تھی اور ابتدا میں شبہ تھا کہ اسے ٹارگٹ کیا گیا ہے تاہم سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز، جیوفینسنگ اور دیگر شواہد کے ذریعے وہ قاتل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی...
    اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی جبکہ پولیس اب کسی پریس کلب میں داخلے سے قبل انتظامیہ کی اجازت لے گی۔ تفصیلات کے مطابق صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ سے ملاقات کی، جبکہ نیر علی نے طلال چوہدری کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی...
    کراچی: نارتھ کراچی رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی تھری رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس اوراسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم محمد علی ولد دلاور دوران علاج عباسی شہید اسپتال میں دم توڑگیا۔ ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری راؤ سرفراز کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم اور دوران علاج دم توڑ نے والے ملزم نے دو روز قبل شہری سے اس کی موٹر سائیکل اوراس کے موبائل فونز...
    گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں غیر شادی شدہ جوڑوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور پولیس چیک پوسٹوں پر آنے والے جوڑوں سے نکاح نامہ طلب کیا جارہا ہے۔ یہ خبر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں صارفین تک پہنچی، فیس بک پر ایک پوسٹ میں مبینہ سائن بورڈ کی تصویر شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا ’’ناران: داخلے کے لیے نکاح نامہ ضروری ہے‘‘۔ یہ پوسٹ 27 ستمبر کو اپ لوڈ کی گئی تھی، جسے 30 ہزار سے زائد ویوز، 3 ہزار 600 تبصرے اور 1200 شیئرز ملے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان دو مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین زخمی ملزمان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات میں اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ پہلا مقابلہ پاک کالونی تھانے کی حدود میں میوہ شاہ کے ایم سی کٹ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان ریحان عرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوب مشرقی انگلینڈ کی مسجد میں شرپسندوں نے آگ لگا دی، پولیس نے نفرت پر مبنی جرم قرار دیاعالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔ اس کے ٹھیک دو دن بعد جنوب مشرقی انگلینڈ کے علاقے سسیکس میں شرپسندوں نے ایک مسجد میں آگ لگادی۔پیس ہیون مسجد کے ترجمان نے کہا کہ یہ نفرت انگیز عمل ہماری کمیونٹی یا ہمارے قصبے کی نمائندگی نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا، “پیس ہیون ہمیشہ ہی مہربانی، احترام اور باہمی تعاون کا مقام رہا ہے، اور ہم ان اقدار کو مجسم کرتے رہیں گے۔”انگلش ساحلی قصبے میں مسجد کو آگ لگانے کے واقعے کی پولیس تحقیقات...
    ایمل ولی خان سے وفاق کے بعد کے پی پولیس کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیراعلی کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی جانب سے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو آج صبح لائن حاضر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے تعینات اہلکار بھی واپس بلا لیے گئے جس کے بعد ایمل ولی خان کی سیکیورٹی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔اے این پی کے ترجمان نے اس اقدام پر ردعمل...
    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ملیر تھدو ندی بکرا پیڑی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک بھتہ خور کو ہلاک کر دیا۔ نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ دو ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے ملیر تھدو ندی بکرا پیڑی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان ایس آئی یو پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزم انتہائی اہم بھتہ خور تھا جس کی شناخت غلام قادر ولد محمد صدیق کے نام سے کی گئی۔ مارے جانے والا بھتہ خور گینگ وار گروہ صمد کاٹھیاواڑی کا کراچی میں نیٹ ورک سنبھالتا تھا اور کچھ روز...
    نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پی ایف یو جے کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر اسلام آباد پولیس کے حملے ، صحافیوں پر بہیمانہ تشدد اور این پی سی میں توڑ پھوڑ کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا،نیشنل پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرا گیا پریس کلب سے بلیوایریا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نیشنل پریس کلب پہنچ گئے، صحافیوں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں جنت البقیع قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ملزمان علی زید اور کامل کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کا ایک اور ساتھی شاہ زیب بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کی عمریں تقریباً 22 اور 25 سال کے درمیان ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چودھری، سیکرٹری ریحان خان چشتی اور مجلس عاملہ نے اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے حملے اور صحافیوں پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کو نہ صرف آزادی صحافت پر کھلا حملہ بلکہ جمہوری اقدار کو روندنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور) سے جاری بیان میں عہدیداروں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات ریاستی جبر کی عکاسی کرتے ہیں، جو کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے...
      برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔  برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یومِ کِپور کے موقع پر ایک یہودی عبادت گاہ (سینیگوگ) کے قریب حملے میں دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے، جبکہ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔  مانچسٹر پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے گاڑی سے راہگیروں کو کچلا اور پھر سیکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا۔ واقعہ مانچسٹر کے علاقے کرمپسال میں ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سینیگوگ کے باہر پیش آیا، جہاں اس وقت بڑی تعداد میں عبادت گزار موجود تھے۔  پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس ممکنہ طور...
    برطانیہ میں شمالی مانچسٹر کی ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر ہونے والے حملے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے مشتبہ حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہر گھنٹے 3 خواتین اور 5 بچے شہید ہورہے ہیں، رپورٹ واقعہ یومِ کپور (Yom Kippur) کے روز پیش آیا جو یہودیوں کا مقدس ترین دن تصور کیا جاتا ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح 9:30 بجے کے قریب ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سناگاگ، کرمسل میں ایک کار نے لوگوں کو روند ڈالا اور ایک شخص پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد مشتبہ شخص کو گولی ماری گئی جسے...
    وزیر مملکت طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، پولیس حملے پر معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پولیس تشدد کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، واقعہ پر معذرت کی۔طلال چودھری نے کہا میں یہاں اس لیے آیا ہوں کہ بطور وزیرِ مملکت صحافیوں سے معافی مانگ سکوں۔ پولیس کی طرف سے جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ بطور وزیرِ مملکت میں صحافی برادری سے دلی معذرت چاہتا ہوں۔ پولیس کی طرف سے ہونے والی زیادتی قابلِ افسوس ہے اور میں اس واقعے پر شرمندہ ہوں۔ یہاں صرف معافی کے لیے آیا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دیے...
    مانچسٹر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے حملہ آور مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کے مقدس دن یومِ کپور کے موقع پر یہودی عبادت گاہ کے باہر ایک شخص نے چاقو کے وار اور لوگوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش میں چار افراد کو زخمی کردیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، مانچسٹر کے میئر نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا ہے کہ ’شمالی مانچسٹر...
    شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) مریدکے نارووال روڈ کرتو سٹاپ کے قریب سی سی ڈی شیخوپورہ اور ڈاکوؤں میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ، پولیس کیمطابق 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں اور دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔(جاری ہے) ڈاکوؤں نے دو روز قبل ڈکیتی کے دوران میاں بیوی سمیت اسی روڈ پر متعدد افراد کو لوٹا تھا اور میاں بیوی پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں خاتون جاںبحق اور متعدد افراد کو زخمی کیا تھا ۔ مسلح ڈاکو کرتو سٹاپ کے قریب لوٹ مار کر رہے تھیں کہ اچانک سی سی ڈی سے ٹاکرا ہو گیا اور کراس فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سی سی ڈی پولیس کیمطابق ڈاکو متعدد تھانوں میں ڈکیتی...
    راولپنڈی: پیر ودھائی کے علاقے میں 15 سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد گھر کی چھت پر بے دردی سے قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے موٹر سائیکل سوار مشکوک ملزمان کو گشت پر مصروف پولیس ٹیم نے چیکنگ کے لیے روکنا چاہا تو پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ گولیاں پولیس ٹیم میں شامل کانسٹیبل نور اور دیوار پر لگیں تاہم کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ میں ہونے کے باعث محفوظ رہا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا اور اسکا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو جانے میں کامیاب...
    جرمنی میں ایک حیران کُن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پولیس نے ایک خاتون کو اس وقت روک لیا جب وہ اپنی کار کی ڈگی میں زندہ گھوڑا لے جا رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق خاتون نے گھوڑے کو کار کی پچھلی سیٹ اور ڈگی کے درمیان پھنسایا ہوا تھا۔ دلچسپ بات یہ کہ گاڑی کی ڈگی کا دروازہ بھی پوری طرح بند نہیں ہو پا رہا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر دوسرے ڈرائیوروں نے فوراً حکام کو اطلاع دی۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا کہ خاتون گھوڑے کو دوسرے شہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں مگر ان کے پاس نہ تو مناسب ٹریلر تھا اور نہ ہی جانور کو لے جانے کا اجازت نامہ۔ پولیس نے خاتون کے خلاف...
    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کیا، جن میں مولانا توقیر رضا بھی شامل ہیں، اسکے علاوہ 39 افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے بریلی شہر میں نماز جمعہ کے بعد پیش آئے تشدد کے واقعے میں اتحادِ ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور عدالت کے حکم پر انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں مجموعی طور پر 10 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جن میں سے 7 میں براہِ راست مولانا توقیر کا نام شامل ہیں۔ بریلی پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جمعہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں، کومبنگ آپریشن اور پولیس مقابلوں کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک، زخمیوں سمیت 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکلیں، منشیات، نقدی‘ موبائل فون اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر الیون ای کنٹری ٹاور کے قریب سیکورٹی ون میں تعینات پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک اور ایک موقع سے فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت یاسین بنگانی ولد محمد بخش کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے دوران دوسرا ڈاکو زخمی ہوا جسے پولیس نے گرفتار کرکے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دورانِ علاج دم...
    کراچی: شہر قائد میں رضویہ کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ رضویہ تھانے کے ہیڈ محرر ندیم سجاد کے مطابق مقابلہ گولیمار جہانگیر آباد ندی کنارے کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور مشتبہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کی شناخت 22 سالہ اسامہ ولد تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک کالونی اور مچھر کالونی میں دو علیحدہ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین زخمیوں سمیت مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایچ او پاک کالونی انور علی کے مطابق، تھانہ پاک کالونی کی حدود میں واقع حافظ مل گلی گورنمنٹ اسکول کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت سلیمان ولد نصیب زادہ اور شعیب ولد مسکین لالہ کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے ملزم کا...
    عزیز آباد پولیس نے فیڈرل بی ایریا بلاک 3 کریم آباد کے قریب مبینہ مقابلے میں دو سگے بھائی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او وقار قیصر نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت ہمت اور گلاب ولد محمد شریف کے نام سے کی اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ دونوں بھائیوں کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جبکہ دونوں ڈکیت بھائی سپر ہائی وے اللہ بخش گوٹھ کے رہائشی ہیں۔
     اسکرین گریب کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں کلینک میں ڈکیتی کے دوران اسٹاف سے موبائل فون اور جیولری چھین لی گئی۔پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے کلینک کے اسٹاف سے رقم اور مریضوں سے موبائل فون چھینے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے کلینک میں موجود خاتون سے انگوٹھی بھی چھینی اور کیش کاؤنٹر پر کھڑے اسٹاف پر تشدد بھی کیا، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔ کراچی: بن قاسم ٹاؤن میں ڈکیتی، ڈاکوؤں کے تشدد سے ایک شخص جاں بحقاہلخانہ کے مطابق 10 ملزمان نے ڈکیتی کے دوران تمام گھر والوں کو باندھ کر تشدد کیا۔ پولیس نے کلینک پر ہونے و الی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون سمیت 2 شہری زخمی بھی ہوئے۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق سپر مارکیٹ تھانے کی شاہین فورس نے ناظم آباد پیٹرول پمپ کے قریب ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوا تاہم بعد ازاں دم توڑ گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر رکشے میں سوار 55 سالہ رشیدہ اور 35 سالہ سلمان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال...
    کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقابلے میں زخمی ہو کر اپنے دیگر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار ڈاکو پولیس اہلکار نکلا۔ ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ڈیفنس پولیس نے اتوار کی شب رات ڈھائی بجے کے قریب سی آر پٹہ کرسچن قبرستان ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں سہیل اور زبیر کو زخمی حالت میں تیسرے ساتھی عدنان کے ہمراہ گرفتار کیا جو کہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔  دونوں زخمی ڈاکوؤں کو ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں جبکہ زخمی ڈاکو سہیل پولیس کانسٹیبل ہے جو کہ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں کورس پر گیا ہوا تھا۔  گرفتار زخمی ڈکیت سہیل کے پاس...
    شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں شاہین فورس سے مقابلے میں دو ڈکیت ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر خاتون اور شہری زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناظم آباد میں قائم لائبریری کے قریب شاہین فورس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ لیاقت آباد میں شاہین فورس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو موقع پر ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں موقع سے فرار ہوگیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔  دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کی ضابطے کی کارروائی...
    ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سندھ پولیس کے جوانوں کی جانب سے دکھائی گئی بہادری کے پس منظر پر بنائی گئی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔ روا ڈاکیومینٹری فلمز کے تحت بننے والی دستاویزی فلم’’پاکستان سٹاک ایکسچینج دی پولیس اسٹوری‘‘ کا پریمیئر کراچی کے سنیما میں منعقد ہواجس میں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن اور سٹاک ایکسچینج حملے کو روکنے والے ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں سمیت دیگر پولیس حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہاں پولیس کے اچھے کام نمایاں نہیں ہوتے، دیگر ممالک میں پولیس اور دیگر فورسز پر فلمیں اور سیریز بنتی ہیں، اس سے ادارے...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں دو جرائم پیشہ افراد مارے گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان لیاری گینگ وار جے صمد کاٹھیاواڑی گروہ کے کارندے تھے۔ ملزمان پر 25 سے زائد بھتے، ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔ کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا اور سرجانی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا اور 2 زخمیوں سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نے 10 روز قبل سہراب گوٹھ میں دکاندار سے 50 لاکھ روپے بھتا مانگا تھا، ملزمان نے بھتے کی طلبی کے لیے ایک شخص کے گھر پر...
    برطانوی جنگی طیاروں نے پولینڈ کی فضاؤں میں پہلی بار نیٹو کی فضائی دفاعی پرواز سرانجام دی ہے۔ یہ مشن ‘ایسٹرن سینٹری’ آپریشن کا حصہ ہے جس کا مقصد اس ماہ روسی ڈرون کی دراندازی کے بعد مغربی اتحاد کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔ برطانوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یہ اقدام پولینڈ کی فضائی حدود میں روسی مداخلت کے فوراً بعد کیا جا رہا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ ‘نیٹو کی فضائی حدود کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔’ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا روس پر نئی پابندیوں کا عندیہ، نیٹو ممالک پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے دباؤ جمعہ کی شب برطانوی فضائیہ کے...
    پاکستان اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے نے دنیا میں ہلچل مچا دی۔ عسکری اصطلاح میں ’’ڈیفنس پیکٹ‘‘سے مراد دو یا زائد ملکوں کا بصورت جنگ ایک دوسرے کی ہر ممکن مدد کرنا ہے۔ ازروئے تاریخ ایسا پہلا باقاعدہ معاہدہ 16 جون 1373ء کو برطانیہ اور پرتگال کے درمیان ہوا۔ تب سے ملکوں کے مابین ایسے ’’21‘‘پیکٹ ہو چکے ہیں۔ان میں ’’7‘‘ختم ہو گئے جن میں ’’سیٹو‘‘و ’’سینٹو‘‘بھی شامل ہیں جن کا پاکستان رکن تھا۔ دفاعی معاہدوں کی تاریخ میں سعودیہ اور پاکستان کا ڈیفنس پیکٹ ایسا ’’ اکیسواں معاہدہ‘‘ ہے ۔ جب فرانسیسی مہم جو نپولین بونا پارٹ نے1808 عیسوی میں پرتگال  اور سپین پر حملہ کیا تو درج بالا معاہدے کے تحت ہی برطانیہ نے اپنے قابل ترین جرنیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس اور راوا ڈاکیومینٹری کے اشتراک سے بننے والی فلم پاکستان اسٹاک ایکسچینج ۔ دی پولیس اسٹوری کا پریمیئر کراچی کے نجی سینیما میں منعقد ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے پر بننے والی ڈاکیومنٹری نے دل جیت لیے یہ فلم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے بلند کرنے کا سبب بنی ہے۔
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کے پس منظر میں پولیس کی بہادری اور کردار پر مبنی ڈاکومینٹری ’دی پولیس اسٹوری‘ کا پریمئر کراچی کے ایک مقامی سینیما میں منعقد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکومینٹری کے  پریمئر میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جیز سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے، تقریب کی مرکزِ نگاہ وہ تینوں بہادر پولیس اہلکار رہے جنہوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ 29 جون 2020 کو ہوا تھا، جب 4 مسلح افراد نے ایک گاڑی میں آ کر داخلی دروازے پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے...
    کراچی:  شہر میں پولیس کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھانہ بلال کالونی کی حدود میں واقع  بلدیہ اسکول سیکٹر 5-ڈی سناٹا گلی میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی حراست میں لے لیا گیا، تاہم ان کا تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد شیراز ولد محمد رمضان سے ہوئی جس کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 3 راؤنڈ لوڈ میگزین، ایک...
    بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیشا پٹانی کے گھر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر اور اداکارہ کے اہل خانہ کیلئے حکام کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری تھی۔  رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں دونوں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ دونوں ملزمان کا بدنام زمانہ گروہ بشنوئی گینگ سے بتایا جارہا ہے جو سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے کیلئے جانا جاتا ہے۔  پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کی کے واقعے کی ذمہ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) شارع نور جہاں پولیس نے محلے کے 2 کمسن بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او فیض الحسن نے بتایا کہ ساجد نامی شخص نے پولیس سے رابطہ کر کے بتایا کہ محلے کے ایک اوباش شخص نے میرے بیٹے اور محلے کے ایک اور بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے اس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 665 سال 2025 بجرم دفعہ 337 کے تحت نامزد ملزم علی رضا کے خلاف درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ سرکاری...