2025-07-25@23:32:08 GMT
تلاش کی گنتی: 706
«کے ایف سی کی»:

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے وفد کی ملاقات، پاکستان کے زرعی و لائیوسٹاک شعبے میں جاری اشتراک عمل کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے زرعی و لائیوسٹاک شعبے میں جاری اشتراک عمل کا جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایف اے او کے وفد کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر برائے اینیمل پروڈکشن اینڈ ہیلتھ ڈویژن تھاناوت تیئنسن (Thanawat Tiensin) نے کی۔ اس موقع پر پاکستان میں ایف اے او کی نمائندہ فلورنس رول بھی موجود تھیں جو پاکستان میں اپنی چار سالہ تعیناتی مکمل کر رہی ہیں۔ملاقات...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو غیر رجسٹرڈ افراد سے وصول کیے جانے والے اضافی 4 فیصد سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دی اور اسے سیلز ٹیکس نیٹ میں کم از کم 25 فیصد اضافہ سے مشروط کر دیا ہے۔ انگریزی اخبار سے وابستہ شہباز رانا کے مطابق یہ انکشاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلیٰ افسر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے جمعرات کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی، جس میں کاروباری طبقے کے تحفظات سنے گئے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر غور کیا گیا۔ ’اضافی ٹیکس، کاروباری حضرات...

وفاقی وزیراحد چیمہ سے عالمی بینک کے نائب صدرکی ملاقات، پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان کنٹری شراکت داری فریم ورک پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی) ریجن کیلئے عالمی بینک کے نائب صدر عثمان ڈیون نے بدھ کو ملاقات کی۔ ترجمان وزارت اقتصادی امور ڈویڑن کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان کنٹری شراکت داری فریم ورک (سی پی ایف) پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے پاکستان کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور افغانستان ریجن میں شامل کیے جانے کو عالمی بینک کا ایک مثبت اور بروقت فیصلہ قرار دیا۔احد چیمہ نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی ایف پر عملدرآمد کے لیے جامع...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: چینی کی درآمد کیلئے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.2 فیصد کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں چینی کی درآمد کے لیے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.2 فیصد کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی اے سی نے شوگر ملز مالکان کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ بتایاجائے کس نےچینی برآمد کرنے کی اجازت دی،کس کس نےبرآمد کی، یہ بھی بتایا جائے کہ کس کس ملک کو چینی برآمد کی گئی تھی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا، کمیٹی کو ملک چینی کی قیمتوں پر بریفنگ دی...
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ چینی کی ایکسپورٹ کے لیے 4 طرح کے ٹیکسز کو صفر پر رکھا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، جس میں سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کی جانب سے ملک میں چینی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اس سال چینی کی پیداوار کم ہوئی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پچھلے سال 87 میٹرک ٹن چینی پیدا کی گئی اور اس سال یہ 84 میٹرک ٹن رہی۔ پچھلے سال 77 شوگر ملز نے کرشنگ کی جب کہ اس سال 79 ملز نے کی ہے۔ قیمتوں...
ملک بھر میں ایئرپورٹس پر وی آئی پی لین کی حفاظت اے ایس ایف کے حوالے کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر موجود وی آئی پی لین کی آمدورفت ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ایئرپورٹس کی وی آئی پی لین اور لین 2 کی مکمل سکیورٹی اب اے ایس ایف کے پاس ہوگی۔ وی آئی پی اور لین 2 پر اب سکیورٹی معاملات پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پرائیویٹ سکیورٹی ادارے نہیں کر سکیں گے ۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وی آئی پی لین اور لین 2 سے وزرا اور غیر ملکی مندوبین کی آمد و رفت ہوتی ہے...
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی اصلاحات سے ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نظام کی تشکیل کیلئے معینہ مدت میں اقدامات یقینی بنائے جائیں، اہداف کا حصول مثبت ہے مگر مزید محنت کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو ایف بی آر کی اصلاحات، اقدامات کے نتائج اور گزشتہ مالی سال کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر براۓ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ, چیئرمین ایف بی ار...
ایس آئی ایف سی کی کامیابی کا دوسراسال میں معیشت، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے میدان میں نمایاں کامیابیاں۔ایس آئی ایف سی کی موئژ حکمت عملی سے ترسیلات زر میں28.79 کا نمایاں اضافہ رواںمالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں ترسیلات زر28.79 فیصد بڑھ کر 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گیں۔ ترسیلات زرکا70 فیصد سعودی عرب، یو اے ای، برطانیہ اور امریکہ سے موصول ہوا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواںمالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔یورپی منڈیوں میں برآمدات 8.62% بڑھی، 10 ماہ میں 7.55 ارب ڈالرکا ریکارڈ۔غیر ملکی منڈیوںیں پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ، ایس آئی ایف سی کی موئژ پالیسیوں سے عالمی اداروں...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ایف بی آر میں کرپشن پر اعلیٰ افسران کو گھر بھیج دیا، پاکستان میں ایماندار بیوروکریٹس کی بھی کمی نہیں مگر انہیں موقع نہیں دیا جاتا۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ‘اڑان پاکستان، سمر اسکالرز’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس دورانیے میں مختلف محکموں کا جائزہ لیں اور آپ کی تجاویز اور مشورے ہمارے لیے فائدہ مند ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ثنا میر پاکستان کا فخر ہیں، کھیلوں میں خواتین کو برابر مواقع دیں گے : وزیر اعظم ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، جون 2023 میں میں پیرس گیا ہوا...
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز ممکن ہو، منی لانڈرنگ کے کسی بھی مقدمے کا اندراج صرف ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز...
پی پی چئیرمین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پُرامن سیاسی سرگرمیوں اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاسی ایکٹوسٹس کو تحفظ فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء مولانا خان زیب کے قتل کی مذمت کی ہے اور پولیس اہلکار کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول نے مولانا خان زیب کے اہل خانہ اور اے این پی کی قیادت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوراً قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ مولانا خان زیب کا قتل خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے...
اسلام آباد: افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا اجرا کے میگا اسکینڈل کی وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سیل میں درج مقدمے کی تحقیقات کے دوران تفتیشی ٹیم میں سب انسپکٹر سمیت دو اہلکار ملزمان سے رشوت ستانی میں ملوث نکلے جنہیں گرفتار کرکے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے وفاقی دارالحکومت میں وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے افغان باشندوں کو اسپانسرشپ کے ذریعے غیرقانونی ای ویزوں کے میگا اسکینڈل کا سراغ لگا کر مقدمہ درج کرکے پی آئی ڈی کے انفارمیشن اسسٹنٹ نادر رحیم اور افغان...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس رویے کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مقدمے کے اندراج سے انکار یا تاخیر نہیں کر سکتی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس رویے کے خلاف 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں عدالت نے قتل کے ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کر لی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ۔ واضح رہے کہ سیتا رام پر چندر کمار کو 2018 میں قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مدعی کے بروقت اطلاع کے باوجود مقدمہ 2 دن کی تاخیر سے درج ہوا ۔ ایس ایچ او نے تسلیم...
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے 32 ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی ہے۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے مطابق اے آر ایف اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران فریقین نے پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اقتصادی اور تجارتی باہمی تعلقات کی وسعت اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق بھی کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کینیڈین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے شکریہ کے ساتھ قبول کیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی د ہلی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے جن گروپوں پر تحفظات ہیں، اس حوالے سے حال ہی میں ہم ایف اے ٹی ایف کے سخت عمل سے گزرے ہیں ، ایف اے ٹی ایف میں عالمی برادری نے ان گروپوں کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تصدیق کی ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بلاول زرداری کا کہناتھاکہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکارہے اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔انہوں...

پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا،بلاول بھٹو کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو
پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا،بلاول بھٹو کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے جن گروپوں پر تحفظات ہیں، اس حوالیسے حال ہی میں ہم ایف اے ٹی ایف کے سخت عمل سے گزرے ہیں، ایف اے ٹی ایف میں عالمی برادری نے ان گروپوں کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تصدیق کی ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکارہے اور...
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چینی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کے دو نئے ایس آر او کا اجراء کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے ایس آر او نمبر 1216 اور ایس آر او 1217 جاری کردئیے جس کے بعد سفید کرسٹل چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح 18فیصد سے کم کرکے 0.25 فیصد کردی گئی۔ ایف بی آر کے مطابق چینی کی درآمد پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے بھی استثنیٰ فراہم کردیا گیا، چینی کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.25 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق چینی درآمد کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025ء مقرر کی گئی ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کے قیام کے دو برس مکمل ہونے پر پاکستان کی معاشی، صنعتی اور سیاحتی ترقی سے متعلق ایک خصوصی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیوں اور پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں، اداروں اور حکومتوں کے ساتھ اشتراک سے پاکستان نے ترقی کے کئی نئے باب رقم کیے ہیں۔ صنعت و برآمدات: عالمی ویلیو چین میں شمولیت ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے قیام سے عالمی ویلیو چین میں شمولیت کی راہ ہموار ہوئی ہے، جب کہ کولڈ چین لاجسٹکس کے شعبے...

ایف بی آر میں اے آئی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف ہونے کا معاملہ، پنجا ب کے امپورٹر کو اے آئی کی غلطی دور کروانے کراچی جانا پڑے گا: رضوان رضی
لاہور (ویب ڈیسک)سینئر صحافی رضوان رضی نے کہا ہے کہ "پنجاب کا امپورٹر پہلے افغانیوں کی سمگلنگ کے نتیجے میں پستا تھا اور اب کراچی کی مناپلی کی شکل میں پسے گا، اے آئی کی غلطی دور کروانے کے لئے ہر امپورٹر کو کراچی جانا پڑے گا "۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ ایف بی آر کے چیئرمین نے اپنے ابتدائی ناکام منصوبے کی کامیاب بریفنگ وزیراعظم شہبازشریف کو پیش کی جس سے پورے ملک کے درآمد کنندگان پر ایک عذاب ٹوٹ پڑا ہے، اے آئی کی غلطی دور کروانے کے لئے ہر امپورٹر کو کراچی جانا پڑے گا اور یوں پورے ملک کا ڈیڑھ سو فیصد کراچی دیتا ہے کی بکواس اور مزید مضبوط ہو گی...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کارکردگی اور احتساب پر مبنی نظامِ حکومت متعارف کرانے پر زور دیا ہے ۔ وزارت خزانہ میں وفاقی حکومت کے ڈھانچے کی تنظیم نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیرِاعظم کی زیر نگرانی ایف بی آر میں اصلاحات کے منصوبے پر مکمل عزم کے ساتھ عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ٹیکس وصولی کو بڑھا کر مالیاتی خودکفالت حاصل کی جا سکے اور ایف بی آر کو...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت پاکستان کا توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب سفر تیزی سے جاری ہے۔ حکومت وژن 2031کے تحت کوئلے اور فرنس آئل سے پن بجلی، شمسی توانائی اورسی این جی کی طرف منتقلی سمیت قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کیلئے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ اُدھر عالمی بینک نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کیلئے چودہ کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر کی منظوری دی ہے۔ کوئلے، گیس اور تھرمل پاور پلانٹ کی اپ گریڈیشن سمیت کئی دیگر منصوبوں پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے۔ ایس آئی ایف سی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی...
پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ نے ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی طاقت اور آپریشنل ہم آہنگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو پی اے ایف کےاسٹرکچر،اسٹریٹجک اقدامات اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں چینی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات تذویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو پی اے ایف کےاسٹرکچر،اسٹریٹجک اقدامات اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر یاس دیال قانونی مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ غازی آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی جانب سے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی، جذباتی اور جسمانی استحصال کے الزامات کے بعد یاس دیال کے خلاف بھارتی نیا سنہیتا (BNS) کی دفعہ 69 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ 27 سالہ لیفٹ آرم پیسر پر الزام لگانے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے یاس دیال کے ساتھ تعلق میں تھیں اور اس دوران کرکٹر نے شادی کے جھوٹے وعدے کے تحت ان کا استحصال کیا۔ خاتون نے 21 جون کو آن لائن پورٹل کے ذریعے براہ راست وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی قیادت میں توانائی کے شعبے کا خود انحصاری کی طرف سفر تیز تر ہوگیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق ویژن 2031 کے تحت قابل تجدید توانائی کی ترقی، کوئلہ اور فرنس آئل کے بجائے ہائیڈرل، سولر اور سی این جی کی جانب منتقل ہوگی۔ سکھر میں 150 میگاواٹ اور گلگت بلتستان میں 1 میگاواٹ سولر کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔’’سینرجی کو‘‘ کی 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے اپنی ریفائنریز کی ’’یورو وی‘‘ معیار کے مطابق اَپ گریڈ یشن جاری ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کا ’’غازی فیلڈ‘‘ میں تیسرا ایپریزل ویل کامیابی سے مکمل ہوگیا۔سعودی عرب کی 101 ملین ڈالر کی امداد سے آزاد کشمیر...
پاکستان کی معیشت میں پائیدار توانائی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی زیر قیادت توانائی کے شعبے کو خودانحصاری کی طرف تیزی سے گامزن کیا جا رہا ہے۔ ویژن 2031 کے تحت کوئلہ اور فرنس آئل جیسے مہنگے ذرائع سے ہٹ کر ہائیڈرل، سولر، سی این جی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبے فعال کر دیے گئے ہیں۔ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت سکھر میں 150 میگاواٹ اور گلگت بلتستان میں 1 میگاواٹ کے سولر منصوبے کامیابی سے مکمل کیے گئے ہیں، جو مقامی آبادی کو سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کی 101 ملین ڈالر کی امداد سے آزاد کشمیر میں 70 میگاواٹ کے 2...
آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 24.69 فیصد کمی کی۔ تین سال قبل مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد تھی، دیہی علاقوں میں یہ شرح 32.63 فیصد جب کہ شہری علاقوں میں 26.85 فیصد تک جاپہنچی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال 2025-26ء میں پاکستان ایک بار پھر مہنگائی کے ممکنہ طوفان کی زد میں آسکتا ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایک نئی رپورٹ میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ تازہ تخمینے کے مطابق رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح میں 3.21 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جس کے بعد یہ شرح 7.7...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام کے لیے ایک جامع قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تجویز کردہ اتھارٹی ایک خودمختار ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گی جو ورچوئل اثاثہ جات سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری کرنے، نگرانی کرنے اور مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کے رہنما اصولوں اور بین الاقوامی بہترین روایات کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی۔اعلامیہ کے مطابق کابینہ...
اسلام آباد: وزیرِاعظم کو ایف بی آر اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشنز پر رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس بیورو اور ایف بی آر کی مشترکہ کوششوں سے 178 ارب روپے کی ریکوری ممکن ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان اقدامات سے کمپنیوں کے انضمام اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں بقایا جات کی مد میں ٹیکس آمدن میں 69 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ انٹیلی جینس بیورو کی جانب سے چینی، جانوروں کی خوراک، مشروبات، خوردنی تیل، تمباکو اور سیمنٹ کے شعبے میں 515 چھاپے مارے گئے، ان کارروائیوں کے نتیجے میں ٹیکس...
وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ٹیکس وصولی میں اضافے سے متعلقہ اقدامات کی پذیرائی کی ہے۔وزیراعظم کو ایف بی آر اور آئی بی کے آپریشنز پر رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ دونوں اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے 178 ارب کی ریکوری ممکن ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کے انضمام، ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں بقایاجات کی مد میں ٹیکس آمدن میں 69 ارب روپے اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے 515 چھاپے مارے گئے، ان کارروائیوں کے نتیجے میں ساڑھے 10 ارب روپے کا اضافی ٹیکس وصول کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ٹیکس آمدن میں اضافے کےلیے...
اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، وفد نے فیڈریشن کے عہدیداران کی مدت میں ایک سال توسیع ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی کی مرکزی قیادت نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری ،سابق صدر فیڈریشن زبیر احمد ملک،خالد اقبال ملک، ایگزیکٹیو ممبر آئی سی سی آئی سردار طاہر ،اعجاز عباسی اور چوہدری مسعود شامل تھے۔ ملاقات میں بزنس کیمونٹی نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور دیگر عہدیداروں کو ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد پیش...
اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز کی جانب سے دائر کی گئیں۔ عدالت میں صدر PFUJ افضل بٹ، سیکرٹری RIUJ آصف بشیر چودھری اور دیگر نمائندگان پیش ہوئے۔ حکومت کی طرف سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا گیا، جبکہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض دور کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکلاء کو دلائل جاری رکھنے...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں 6 ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی ممکن بنائی جائے گی۔توانائی کے شعبے میں استحکام کیلئے ایس آئی ایف سی کی براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کی گئی ہے، سیلز ٹیکس میں اصلاحات، پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ اور ڈیزل کی درآمدات پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔پالیسی ترمیم کا مقصد براؤن فیلڈ ریفائنریز میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے منصوبوں کی بحالی ممکن بنانا ہے، ریفائنریز کو 7 سال کیلئے ٹیکس پالیسی میں استحکام کی ضمانت پر غور اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ متوقع...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تحت توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں 6 ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی ممکن بنائی جائے گی۔ توانائی کے شعبے میں استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس میں اصلاحات، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ڈیزل کی درآمدات پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ پالیسی ترمیم کا مقصد براون فیلڈ ریفائنریز میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے منصوبوں کی بحالی ممکن بنانا ہے۔ ریفائنریز کو 7 سال کے لیے ٹیکس پالیسی میں استحکام کی ضمانت پر غور اور سرمایہ کاروں کے اعتماد...
پاکستان میں توانائی کے شعبے میں 6 ارب ڈالر مالیت کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی سفارش پر حکومت نے براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی میں ترمیم کی ہدایت جاری کی ہے، جس کا مقصد پرانے ریفائنری منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ حکام کے مطابق، 7 سال کے لیے ٹیکس پالیسی میں استحکام کی ضمانت دیے جانے پر غور جاری ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ریفائنری اپ گریڈیشن کی راہ ہموار ہو گی۔ مزید پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر اجلاس میں سیلز ٹیکس اصلاحات، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ڈیزل...
افغان شہریوں کو جعلی اسپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا اسکینڈل بےنقاب ہوگیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 افغان باشندے موقع پر گرفتار کرلیے۔ جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے، ایف آئی اے نے کہا کہ 4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کیلئے جعلی اسپانسرشپ اور شناختی کارڈ استعمال کئے گئے۔ تمام ویزے 24 سے 48 گھنٹوں میں جاری کئےگئے، انٹیلی جنس کو اطلاع نہیں کی گئی، ملزمان جی 8 اسلام آباد میں واقع شو رومز سے نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ افغان باشندوں سے ویزوں...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک بڑی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔ یہ تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے عوامی سطح پر دستیاب ہوں...

کراچی: سجاس کے تحت منعقدہ ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کی تقریب میں پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، سجاس کے صدر محمود ریاض، سیکریٹری شاہد ساٹی، کراچی پریس کلب ہے سیکریٹری سہیل افضل کے ہمراہ گروپ فوٹو۔ تصویر میں سجاس اور پریس کلب کے ممبران و عہدیدا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
KERALA: برطانیہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ رائل نیوی ایف-35 بی کی گزشتہ ماہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران بھارت میں ہنگامی لینڈنگ اور 19 روزسے موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں شمار ہونے والے برٹش رائل نیوی کے ایف-35 بی طیارے نے تھیروانانتھاپورام انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیرالا میں غیرمتوقع طور پر لینڈنگ کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد برطانیہ نے فضا میں ری پیئر کی کوششیں ناکام ہونے پرطیارے کو ایئرلفٹ کر رہا ہے، جس کے لیے سی-17 گلوب ماسٹر ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ کے ذریعے منتقل کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں...

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زو
سیویل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (ایف ایف ڈی فور) کے موقع پر مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کا مقصد ترقیاتی مالیات، تجارت، ماحولیاتی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ وزیر خزانہ نہ صرف کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں بلکہ مختلف ضمنی نشستوں، پالیسی مکالموں اور شراکتی گول میز مباحثوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ ایلکو ہائینن سے تفصیلی ملاقات کی...
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024-25کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 545 ارب روپے کا ریکارڈ انکم ٹیکس جمع کیا ہے، جس کے بعد یہ طبقہ تمام دیگر شعبوں میں سب سے زیادہ براہ راست ٹیکس ادا کرنے والا بن گیا ہے۔ ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق تنخواہ دار طبقے کی انکم ٹیکس کی مد میں ادائیگی برآمد کنندگان کے مقابلے میں تین گنا اور تاجروں کے مقابلے میں 8 گنا زیادہ رہی ہے، ڈالر میں آمدنی حاصل کرنیوالے برآمد کنندگان نے صرف 180 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔ دوسری جانب ملک کی تقریباً تمام سیاسی جماعتوں سے مضبوط روابط رکھنے والا تاجر طبقہ ے انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعات جی...

پی ایف یو جے کا میڈیا ورکروں کی غیر قانونی برطرفیاں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان کے مختلف میڈیا اداروں سے ورکروں کی غیر قانونی چھانٹیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف مربوط تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیاہے.(جاری ہے) اس سلسلہ میں پی ایف یو جے قانونی مشاورت مکمل کر کے نہ صرف عدالتی چارہ جوئی کرے گی بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا پروگرام تشکیل دے دیا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے صدر رانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہو نے والے ورچوئل اجلاس میں جنگ گروپ سمیت مختلف اداروں سے غیر قانونی چھانٹیوں کی سخت...
لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز کے درمیان نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور رانا عاطف سی ای او لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔ اس ایم او یو کے تحت لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کام کریں گے اور لاہور قلندرز کھیلوں کی سرگرمیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جہاد کریں گے۔
ایس آئی ایف سی کے 2 سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس دوران پاکستان میں معدنی ترقی، عالمی سرمایہ کاری اور خودکفالت کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) نے اپنی سہولت کاری کے 2 سال مکمل کر لیے ہیں اور ان 2 برسوں میں پاکستان کے معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور صنعتی خودکفالت کی جانب مؤثر اور جامع پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مربوط حکمت عملی اور سرمایہ کار دوست اقدامات کے نتیجے میں معدنی شعبے میں نئی روح پھونکی گئی ہے، جو ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس دوران معدنی وسائل کے بہتر اور پائیدار...

ایف بی آر دروازے کھلے رکھے، وزیراعظم: گورنر کنڈی کی ملاقات، خیبر پی کے اسمبلی میں پارٹی پوزیشن پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام سرکاری ادارے ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کریں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے سال 25-2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا.(جاری ہے) وزیراعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ...
شبیر شاہ کی رہائی کے لیے ڈی ایف پی کی پاکستانی سیاسی قیادت سے مدد کی اپیل
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نادہندگان سمیت تمام صنعتوں کی پیداوار ڈیجیٹائز کرکے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایات دی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیراعظم نے سال 2024-25 میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-2025 میں اصلاحات اور ٹیکس قوانین کے نفاذ کے ذریعے گزشتہ سال کی نسبت کل 865 ارب روپے کی زائد محصولات وصول کی گئیں جو کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس ای انوائسنگ اور ایف بی آر پورٹل سے انضمام کی لازمی ڈیڈ لائن میں کم از کم تین ماہ کی توسیع دی جائے، تاکہ کاروباری برادری کو اس نئے نظام سے ہم آہنگ ہونے کا مناسب وقت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا ڈیجیٹائزیشن کا عمل قابل تحسین ہے اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے بیشتر کاروباری ادارے منتقلی کی موجودہ مقررہ تاریخ یکم جولائی 2025 (کارپوریٹ ٹیکس دہندگان) اور یکم اگست 2025 (نان کارپوریٹ) کی موجودہ ڈیڈ لائنز کے...

مشکوک پائلٹس لائسنس کیس، ایف آئی اے کراچی کا ریکارڈ ہیڈکوارٹرز منتقل، غلام سرور خان کے خلاف انکوائری جاری
کراچی: مشتبہ پائلٹ لائسنس اسکینڈل اور سابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف جاری انکوائری کے سلسلے میں ایف آئی اے کراچی میں زیر تفتیش مقدمات کا مکمل ریکارڈ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی ہدایت پر کراچی سرکل نے تمام متعلقہ ایف آئی آرز، چالان، اور عدالتی کارروائی کی تفصیلات پر مشتمل ریکارڈ اسلام آباد روانہ کیا ہے۔ یہ اقدام وفاقی کابینہ کی ہدایت پر غلام سرور خان کے خلاف انکوائری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2020 میں غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیا تھا کہ 150 پاکستانی پائلٹس نے اپنے لائسنس جعلی طریقے سے...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں کی بدولت ملک کی صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ چینی کار ساز کمپنی بلڈ یور ڈریمز نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے مقامی کمپنیوں سے اشتراک عمل کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تحت صنعتی منظوری کا وقت 35 فیصد کم کر کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی سٹارٹ اپ ‘Book Me’کو سعودی عرب تک وسعت دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں44گیسٹ ہاسز کی بحالی سے گرین ٹورازم کے تحت چار ہزار ملازمتیں میسر آئیں ہیں ۔ سندھ میں کینجھرجھیل اور گورکھ ہلز جیسے مقامات پر نجی شراکت داری سے سیاحتی ترقی کی نئی مثالیں قائم ہوئی ہیں...
ملکی معاشی حالات اور آئی ایم ایف شرائط کے ساتھ قرض معاہدے کے باعث حکومت نے نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح کو کئی گنا بڑھا دیا تھا جس کے بعد لوگوں نے ٹیکس ریٹرن تو جمع کرانا شروع کردیا البتہ ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترمیم منظور، پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ حکومت نے مالی سال 25-2024 کا ہدف بھی تاریخی 12 ہزار 977 ارب روپے رکھا تھا، اس ہدف کو دو مرتبہ کم بھی کیا گیا اس کے باوجود ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام نہیں رہی اور تاریخی شارٹ فال رہا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس سال 2024 کے دوران انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر ہوگئی۔ بھارت کی مینز ہاکی ٹیم بھی بمشکل اگلے سیزن میں اپنی جگہ بناسکی جس نے نو ٹیموں میں سے آٹھویں پوزیشن لی۔ایف آئی ایچ پرو لیگ کے مینز اور ویمنز دونوں ایونٹس ہالینڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔ بھارتی ویمنز نے سولہ میچز میں سے صرف دو میں ہی کامیابی پائی، گیارہ مرتبہ اسے شکست ہوئی، تین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی ،عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سید آفتاب حیدر نے فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر انہوں نے تفصیلی بریفنگ بھی دی اور ایک مشاورتی و انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں حکومت کی جانب سے کسٹمز کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے اور آسان بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی؛ جو کہ ورلڈ ٹر یڈ آرگنائزیشن (WTO) کے اصولوں اور بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے مطابق ہوں۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی، تجارتی اور سروسز کمیونٹی میں PSW کی...
اسلام آباد: کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے سستی کرنے کی استدعا پر پاور ڈیژن نے نیپرا سے سماعت پھر سے موخر کرنے کی درخواست کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 69 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر کے الیکٹرک کی ایف سی اے درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ پاور ڈویژن نے گزشتہ ہفتے سماعت پر درخواست مؤخر کرنے کی استدعا کی تھی، آج سماعت ہونی تھی لیکن پاور ڈویژن نے ایک بار پھر اسے مؤخر کرنے استدعا کر دی۔ پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ ایف سی اے سے متعلق وفاقی حکومت معاملہ کابینہ لے جارہی ہے، حکومت ایف سی اے کو بھی یونیفارم ٹیرف شامل کرنے کا پلان رکھتی ہے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پس ماندہ علاقوں کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے کے لیے یونیورسل سروس فنڈز بورڈ نے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی۔ سیکریٹری آئی ٹی و چیئرمین یو ایس ایف بورڈ ضرار خان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 12 اضلاع میں براڈ بینڈ سروسز و فائبر کیبل منصوبوں پر 7 ارب 49 کروڑ خرچ ہوں گے۔ انھوں نے کہا براڈ بینڈ سروسز فراہمی کے 5 اور 940 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، منصوبوں سے 347 گاؤں دیہات اور 113 ٹاؤنز و یونین کونسلوں کو ڈیجیٹل کنکٹیویٹی سے منسلک کیا جاسکے گا۔ چیئرمین یو ایس ایف بورڈ کے مطابق 940 کلو میٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل سے...
سٹی42: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے دہشتگردوں کی ساتھی ماہ رنگ بلوچ کے کو گلوریفائی کرنے والا ٹویٹ کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔سردار اختر مینگل نے نہ صرف اس نوٹس کی تصدیق کی بلکہ ان کا کہنا ہے کہ ان کی مالی معاونت کے الزام ان کے فوت ہونے والے بھائی سمیت خاندان کے متعدد دیگر افراد کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ مزید کروڑوں روپے کی بدعنوانیاں اختر مینگل نے اپنے جرم کا جواز یہ پیش کیا کہ ماہ رنگ کی گرفتاری کی انھوں نے اکیلے مذمت نہیں کی بلکہ متعدد دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ اس اقدام کو پاکستان اور حقوق انسانی کی...
آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے گیس 50 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے بظاہر ایک اقدام کے طور پر گیس کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یکم جولائی سے تمام صارفین کے لیے گیس کے مقررہ چارجز میں اضافے کی منظوری دے دی۔ غیر گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد اضافی 72 ارب روپے جمع کرنا ہے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی...
میر عطا الرحمن مینگل کے قتل کی ایف آئی آر میں سردار اختر مینگل کے بیٹے نامزد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)سابق وزیراعلی بلوچستان کے بیٹے میر عطاالرحمن مینگل کے قتل کے ایف آئی آر میں مینگل قبیلے کے سربراہ اسداللہ مینگل اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے بیٹے میر گورگین مینگل کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر آڑنجی کے لیویز تھانے میں درج کی گئی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان کلاشنکوفوں کے ساتھ آئے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میر عطاالرحمان زندگی کی بازی ہار گئے اور ان کا بیٹا مطیع الرحمان زخمی ہو گیا۔میر عطاالرحمان کو چند روز قبل...
واردات میں 3 برقعہ پوش خواتین بھی شامل تھیں، جبکہ ملزمان ایف آئی اے سے ملتے جلتے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور شرٹ پر ایف آئی اے کا مونوگرام بھی چسپاں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کار شوروم کے مالک کے گھر سے ڈاکو 13 کروڑ روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈکیت گروہ میں تین خواتین بھی شامل تھیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارشوروم مالک کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان 13 کروڑ روپے، 9 قیمتی موبائل فونز، 20 گھڑیاں، اسمارٹ واچ، 25 قیمتی پرفیوم، 2 لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات میں 3 برقعہ پوش خواتین بھی شامل تھیں، جبکہ ملزمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سالانہ عبوری محصولات کے اعداد و شمار عوامی سطح پر جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت مکمل یا جزوی اعداد و شمار کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے شائع نہیں کیے جا سکیں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی پیشگی اور واضح منظوری کے بغیر محصولات سے متعلق کسی بھی عبوری ڈیٹا کو جاری کرنا پروگرام کی رازداری کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔ اس عمل کو آئی ایم ایف کے ساتھ جاری جائزہ عمل اور مجموعی طور پر پروگرام کی کامیابی کے لیے نقصان...
ری پبلکن رہنما اور امریکی کانگریس کی رکن مارجری ٹیلر گرین نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا قتل ممکنہ طور پر اسرائیل کے جوہری پروگرام کی مخالفت سے جڑا ہوا تھا، ساتھ ہی انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا ان کی اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جان کو بھی اسی نوعیت کے خطرات لاحق ہیں۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں مارجری ٹیلر گرین نے لکھا کہ کبھی ایک عظیم صدر ہوا کرتا تھا جسے امریکی عوام بہت چاہتے تھے۔ ’۔۔۔وہ اسرائیل کے جوہری پروگرام کا مخالف تھا اور پھر اسے قتل کر دیا گیا۔‘ BREAKING: US Representative Marjorie Taylor Greene claims that President...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے رواں مالی سال 25-2024 میں ریونیوشارٹ فال میں کمی اور جون کے ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اتوار کی چھٹی منسوخ کردی ہے اور 29 جون کو تمام دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایف بی آر کے ریونیو ڈویژن کی طرف سے تمام لارج ٹیکس آفسز (ایل ٹی اوز)، میڈیم ٹیکس آفسز (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ تمام فیلڈ فارمشنز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ 29 جون 2025 بروز اتوار کو معمول کے مطابق دفتری اوقات میں کام...

ایف بی آر 5 کروڑ روپے تک کے کیسز میں وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں کر سکے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کروڑ روپے تک کے کیسز میں ایف بی آر وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں کر سکے گا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کو کنٹرول کیا ہے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ کو کم کیا ہے اور ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کیلئے بجٹ میں تجاویز بھی دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جامع اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں، 6 لاکھ سے 12 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس ایک فیصد کر دیا گیا ہے، بی آئی ایس پی کا بجٹ 716 ارب روپے کردیا گیا ہے جس سے ایک کروڑ خاندان مستفید ہوں...
اسلام آباد: نیپرا میں کے الیکٹرک کی ایف سے اے سے متعلق ریلیف کی درخواست ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دی گئی۔ کے الیکٹرک نے اپریل کے لیے 4 روپے 69 پیسے کی کمی مانگ رکھی ہے۔ سماعت شروع ہوتے ہی پاور ڈویژن نے سماعت کو مؤخر کرنے کی استدعا کی۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق کے الیکٹرک سے متعلق ایک نظرثانی درخواست دائر کی ہوئی، ایف سی اے کی درخواست میں ریلیف سے یونیفارم ٹیرف نہیں رہے گا۔ وفاقی حکومت ایف سی اے کی مد میں 21 ارب کی سبسڈی دے چکا۔ حکام نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں اور اس طرح کے اقدامات مشکلات پیدا کریں گے، ایڈجسٹمنٹ کے لیے فِسکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے معیشت کو مضبوط بنانے اور ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا اور یہ قدم اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا قیام تھا۔ایس آئی ایف سی ایک ایسا متحدہ پلیٹ فارم ہے جو تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو ایک مقصد کے تحت اکٹھا کرتا ہے، اس کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا، شفاف فیصلے لینا اور ایک مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔اس پلیٹ فارم کے تحت انفرا اسٹرکچر، سیاحت اور انسانی وسائل جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، نوجوانوں کو مہارتوں سے لیس کیا گیا تاکہ وہ روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔اسی طرح زراعت کے شعبے میں اصلاحات،...
ڈیجیٹل کار پارکنگ کیس ، اے جے سی ایل کے دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے ڈیجیٹل کار پارکنگ معاملے میں اے جے سی ایل کے دو کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ یہ کیس ڈی ایم اے اوراے جے سی ایل کے تحت آج 21 جون 2025 کو سماعت کیلئے پیش ہوا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وکیل محمد نذیر جواد نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے جے سی ایل کو متعدد خلاف ورزیوں کے قانون کے مطابق نوٹس جاری کئے گئے، لیکن مذکورہ کمپنی نے انہیں ٹھیک کرنے کی کوئی...
وسیم احمد: فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کے دوران امریکہ میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ فیفا صدر جیانی انفاٹینو کا کہنا ہے کہ سید محسن گیلانی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے فیفا کا مکمل تعاون جاری رہے گا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کی جانب سے فیفا صدر کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا،اس موقع پر فیفا کے جنرل سیکرٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایف بی آر کی جانب سے گرفتاری سے متعلق وضاحت کردی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ٹیکس فراڈ کے مخصوص کیسز پر ہی گرفتاری ہوگی، جس کا فیصلہ ایف بی آر ممبر بورڈ کی 3 رکنی کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کے مرحلے پر کوئی گرفتاری نہیں ہوگی، ٹیکس فراڈ پر ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار پہلے ہی حاصل تھا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر شہریوں کے تحفظ کیلیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فری لانسرز کے لیے ‘پے پال’ کے ذریعے رقوم کی آسان وصولی ممکن بنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال مکمل ہوگیا ، جس میں آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے میں تاریخی کامیابیاں حاصل ہوگئیں۔ اپنے قیام کے دوسرے برس میں ایس آئی ایف سی پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کو عالمی سطح پر روشناس کرانے میں کامیاب ہوگئی۔ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں ‘گوگل’، ‘مائیکروسافٹ’، اور ‘سیسکو’ جیسی بی۔ الاقوامی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے آئی ٹی سیکٹر میں انقلاب لایا گیا۔ اس کے ساتھ 2 لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس کو ‘آئی ٹی اسکلز ٹریننگ’ سے روزگار کے قابل بنانے کا...
ایف بی آر کا بڑا ایکشن،ن لیگی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ،2 کروڑ مالیت کے غیر قانونی سگریٹ ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ادارہ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خانیوال کے قریب واقع شام کوٹ ادا کے مقام پر 25 لاکھ سے زائد غیر قانونی سگریٹ ضبط کر لیے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس بیورو کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ ضبط کیے گئے سگریٹوں کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سگریٹ سندھ کے علاقے کنری منتقل کیے جا رہے تھے۔ ضبط شدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کیلیے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات دے دیے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں، چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے مالیاتی بل 2024-25 کے تحت ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے کاروباری افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تجویز دی ہے کہ سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہ ہونے والوں کے بینک اکاؤنٹس بند اور بجلی و گیس کے کنکشنز کاٹے جائیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اس اقدام کی مشروط اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی صدارت میں ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ ملک بھر میں 3 لاکھ صنعتی یونٹس میں سے صرف 30 سے 35 ہزار رجسٹرڈ ہیں، غیر رجسٹرڈ افراد...
---فائل فوٹو خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بجٹ 26-2025ء سے متعلق کہا ہے کہ درخواست ہے بجٹ آئی ایم ایف کی نہیں عوام، وفاق اور خواتین کی خواہشات کے مطابق بنایا جائے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ میں خواتین کے لیے مزید فنڈز رکھے جانے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین کرتی ہوں جنہوں نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، بلاول بھٹو زرداری کو بھی خراجِ تحسین جنہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وفاقی بجٹ ملک کی 24 کروڑ عوام کی امیدوں کا آئینہ دار نہیں، وقار مہدی کراچی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری...
— فائل فوٹو حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کےلیے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات دے دیے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں، چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی کی قیمت میں...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر عارف علوی کے بیٹے اور آفتاب جہاگیر کی درخواستیں ایف آئی اے کے جواب کے بعد نمٹادیں۔ ہائیکورٹ میں بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر کے بیٹے عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے دونوں درخواستوں کا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی کے جواب کے بعد دونوں دررخواستیں نمٹادیں۔
ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں نان کسٹم اشیا کے خلاف آپریشن کے دوران ملزمان نے ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم عمران کے سر پر زخم آئے، ملزمان کے خلاف تھانہ گنج منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ اقدام قتل، کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ملزمان سے 20 کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے، سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)نان کسٹم سگریٹوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ملزمان کا ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ۔تفصیلات کے مطابق نان کسٹم سگریٹ آپریشن والی ایف بی آر ٹیم پر حملہ، عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی۔ حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم عمران کے سر پر زخم آئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گنجمنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ اقدام قتل،کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ملزمان سے 20کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے۔سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان نے حملہ کیا۔35 مسلح افراد کاایف...
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے ٹیمز رینکنگ جاری کردی۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی 2 درجہ ترقی ہوئی ہے، قومی ٹیم 15ویں سے 13ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ ایف آئی ایچ ایٹ نیشنز کپ میں جاپان کے خلاف کامیابی نے پاکستان کی درجہ بندی اضافے کا سبب بنی، گرین شرٹس آج نیشنز کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اُترے گی۔ مزید پڑھیں: ایف آئی ایچ نیشنز کپ: پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے شکست دے دی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی رینکنگ کے مطابق ہالینڈ پہلے، جرمنی دوسرے، بیلجیم تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچواں، اسپین چھٹے، ارجنٹائن ساتویں، بھارت آٹھویں، آئرلینڈ کی 9ویں، فرانس کی 10ویں پوزیشن ہے، نیوزی لینڈ 11ویں، جنوبی افریقا 12ویں نمبر پر...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) نے اپنے قیام کے دو سال مکمل کر لیے جنہیں ملکی معیشت کے استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور مؤثر اصلاحات کے حوالے سے ایک نمایاں کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں متعدد اہم شعبوں میں ترقی کے نئے در کھلے، معدنی وسائل کے شعبے میں اربوں روپے کے سرمایہ کاری معاہدے طے پائے جو مستقبل میں ملکی معیشت کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ زرعی میدان میں بھی ایس آئی ایف سی نے نمایاں اقدامات کیے جن میں کارپوریٹ فارمنگ، برآمدی اشیاء کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت سمارٹ ایگری کلچر...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی موثر حکمت عملی کے نتیجے میں ملک کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کی برآمدات میں 541 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران آئی ٹی سیکٹر نے 2.42 بلین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا ہے۔اسی طرح مارچ 2025 میں آئی ٹی سی کی برآمدات میں 12.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 342 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔مزید برآں، پاکستانی فری لانسرز نے 400 ملین ڈالر کی ترسیلات زر کے ذریعے آئی ٹی کی برآمدات میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔چھ ہزار چار...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے صنعتوں کی پیداوار کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر ملازمین کو تعینات کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس میں صنعتوں کی پیداوار کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر ملازمین کو تعینات کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ ایف بی آر کے ساتھ پولیس، رینجرز اور آئی بی ملازمین کو تعینات کرنے کا اختیار نہ دیا جائے ایف بی آر کے افسران کی جیبیں گرم کرنے کا طریقہ ہے۔ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ فیکٹریوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنا کاروباری برادری کی تضحیک ہے اگر کل پولیس والے میری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:برطانیہ کے جدید ترین ایف-35 بی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے نے ایندھن کی کمی کے باعث بھارتی ریاست کیرالہ کے ترواننتاپورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، جس کے بعد پائلٹ نے طیارہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے بھارتی حکام کو حیران کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی رائل نیوی کے فلیگ شپ ایئرکرافٹ کیریئر ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز سے اڑان بھرنے والے ایف-35 بی طیارے نے رات 9 بج کر 20 منٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے کے صرف دس منٹ بعد طیارہ بحفاظت اتار لیا گیا۔لینڈنگ کے فوراً بعد طیارے سے باہر آنے والے پائلٹ، جس کی شناخت صرف “مائیک” کے نام سے کی گئی...
وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے قوانین میں تبدیلی کرا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس فراڈ میں ملوث گرفتاری کے قوانین میں تبدیلی کرا دی۔ذرائع کے مطابق گرفتاری سے قبل ایف بی آر سپیشل بورڈ سے منظوری لی جائے گی، پانچ کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس فراڈ کرنے پر کمپنی کے ایگزیکٹو کی گرفتاری ہو سکے گی۔ ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے کی کوشش اور بھاگنے کی کوشش کی تو گرفتاری ہو گی، 3 نوٹسز جاری کرنے کے باوجود حاضر نہ ہونے کی صورت میں گرفتاری ہو گی۔ذرائع کے مطابق گرفتاری 3 نوٹسز ملنے پر متعلقہ اتھارٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کی صورت میں ہوگی،...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلڈ بینک قائم کر دیا گیا۔ بلڈ بینک میں بلڈ اسٹوریج ریفریجریٹر، بلڈ سیمپلنگ، گرپونگ اور خون عطیہ کرنے کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بلڈ بینک سے کوہلو، میووند، سبی، فاضل چل، کاہان اور بارکھان کے رہائشی مستفید ہو رہے ہیں۔ قبائلی عمائدین اور مقامی رہائشیوں نے کوہلو میں فری بلڈ بینک کو فلاحی منصوبہ قرار دیتے ہوئے ایف سی کے اس کارخیر کو سراہا۔ قبائلی رہنما کوہلو ربنواز ژنگ کا کہنا تھا کہ پہلے کوہلو میں فری بلڈ بینک کی سہولت موجود نہ تھی اور مریضوں کو ڈیرہ غازی خان جانا پڑتا تھا۔ ایف سی بلوچستان کے مشکور ہیں کہ انہوں...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایران کی وزارت تیل نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت میں واقع شہران آئل ڈپو اسرائیلی حملے میں نشانہ بنا یا گیا ہے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی گزشتہ رات ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کے نئے سلسلے میں ایران کے متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا.(جاری ہے) ایرانی وزارت تیل کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تہران میں شہران آئل ڈپو اور ایک فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا تاہم دونوں مقامات پر صورتحال قابو میں ہے وزارت تیل نے یہ بھی بتایا کہ جنوبی صوبے بوشہر میں دو بڑے گیس فیلڈز...
آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے کے لیے 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑے معدنیاتی منصوبے “ریکوڈک” کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھاری مالی معاونت حاصل ہونا شروع ہو گئی ہے۔ انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن (IFC) نے منصوبے کے لیے مزید 400 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد اس منصوبے میں آئی ایف سی کی مجموعی سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ریکوڈک منصوبہ، جو سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر پر مشتمل ہے، پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کی مجموعی لاگت 6.6 ارب ڈالر تک...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوزیشن مضبوط ، سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی،ذرائع بھارت کو ایف اے ٹی ایف میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے، تاہم آج ہونے والے ایف اے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نان فائلرز کے لیے بینک سے یومیہ کیش نکلوانے کی ٹیکس فری حد بڑھا دی گئی ہے۔ اب نان فائلرز روزانہ 75 ہزار روپے تک کیش نکلوائیں گے تو اس پر کوئی ایڈوانس ٹیکس نہیں کٹے گا۔ اس سے قبل یہ حد 50 ہزار روپے تھی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے فنانس بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 75 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکلوانے پر نان فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے، جو اب 0.8 فیصد تک ہو گی۔ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ای کامرس کاروبار پر بھی انکم ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ کپڑوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے فلیٹس اور 10 مرلہ گھروں کی خریداری پر 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی اسکیم متعارف کرا دیقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے فنانس بل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے جائیداد کی خرید و فروخت پر قابلِ ذکر تبدیلیاں کی ہیں، جن میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنا اور ایف ای ڈی کا خاتمہ شامل ہے۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق 5 کروڑ روپے تک کی جائیداد خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 1.5 فیصد کر دیا گیا ہے، 10 کروڑ روپے تک کی خریداری پر 2 فیصد اور 10 کروڑ سے زائد مالیت کی پراپرٹی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نان فائلرز کیلئے بینک سے ٹیکس فری رقم نکلوانے کی حد بڑھا دی گئی، اب ایک دن میں کتنے ہزار نکلوائے تو ٹیکس نہیں کٹے گا؟ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں فنانس بل پر ایف بی آر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا نان فائلرز کیلئے بینک سے روزانہ 75 ہزار تک کیش نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ ہوگی، اس سے قبل 50 ہزار روپے نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ حاصل تھی۔ حکام نے کہا نان فائلرز کیلئے 75 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد سے ٹیکس بڑھا دیا گیا، اب بینک سے کیش نکلوانے پر اب ایڈوانس ٹیکس 0.8 فیصد تک عائد ہوگا۔ ایف بی آر حکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ ، ایف ای ایس سی کے ممبر عبداللہ سروہی، عمران پاٹولی نے بہاولپور یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے قیام پر یونین کے نومنتخب سیکریٹری انور گریوال، جنرل سیکریٹری شفقت محمود سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ عہدیداران ضلع بہاولپور میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریںگے۔ علاوہ ازیں کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر شکیل یامین کانگا، جنرل سیکریٹری صابر علی ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر امجد اسلام، جنرل سیکریٹری عاشق ساند، مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر عبدالغفور میمن ، جنرل سیکریٹری دین محمد بلوچ، ٹنڈوالہیار یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر عزین...