2025-05-07@16:09:50 GMT
تلاش کی گنتی: 922

«کے ساتھ مل کر کام»:

    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت و مشیر اطلاعات وزیر اعلیٰ بیرسٹر محمد علی سیف نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی مکمل تیاری کرلی ہے اور حکومت ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ان حالات میں قومی یکجہتی کے لیے عمران خان رہا کرنے اور اعتماد میں لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ پشاور میں صوبائی حکومت کی تیاریوں اور بھارتی جارحیت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پوری قوم متحد ہے اور بھارت کو جارحیت کا منہ توار جواب مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اس وقت پوری قوم متحد...
    سٹی 42 : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم نے دکھایا تھا کہ گر کے معافی مانگ لو تو چائے پلاتے ہیں، اب کوئی یہاں آکر گرا تو چائے کے ساتھ سندھ کا پان بھی کھلائیں گے ۔  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا ہے، کامران ٹیسوری نے فیملی کے ہمراہ واہگہ بارڈ پریڈ میں شرکت کی۔ واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے جوانوں کا شاندار پریڈکا مظاہرہ کیا ۔ پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد پریڈ دیکھنے کیلئے پہنچ گئی، پریڈ گراؤنڈ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گزر رہا تھا ۔  بھارتی پریڈ گراؤنڈ میں سوگ کا سماں، ایک بھی بھارتی شہری پریڈ دیکھنے نہ آیا ۔  میچ کے دوران بولر...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے کل رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی .لیکن ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی عوام اور ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین ، ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کل رات جو گزری ہمارے دشمن نے اس کو تاریک رات سمجھ کر، اندھیرے میں ماضی کی طرح چھپ کر پاکستان کے اوپر حملہ...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فونگ کے آئندہ دنوں ہونے والے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران امریکہ کے وزیر خزانہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان لین جیئن نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں بارہا چینی فریق کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے۔ یہ مذاکرات امریکی فریق کی درخواست پر ہوں گے۔امریکہ کے اندھا دھند محصولات کی سختی سے مخالفت کرنے کے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اس کے ساتھ ہی ہم نے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ چین بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن کوئی بھی مکالمہ برابری، احترام اور باہمی تعاون پر مبنی...
    بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ سوئس حکومت کی دعوت پر 9 سے 12 مئی تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے اور سوئس رہنماؤں اور متعلقہ شخصیات سے بات چیت کریں گے۔ سوئٹزرلینڈ میں قیام کے دوران حہ لی فنگ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی معاملات کے چینی رہنما کی حیثیت سے امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ سے بات چیت کریں گے۔ 12 سے 16 مئی تک حہ لی فنگ فرانس جائیں گے جہاں وہ فرانس کے ساتھ دسویں چین فرانس اعلیٰ سطحی اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اسی روز چین کی وزارت تجارت کے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کرکے سویلینز کا ملیٹری ٹرائل جائز قرار دیدیا گیا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ دو سال گزر گئے لیکن اب تک سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں ملی، انصاف ندارد، ثبوت ندارد البتہ آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کر کے سویلینز کا ملیٹری ٹرائل جائز قرار دے دیا گیا، ایک طرف ملک پر قبضہ شدہ مافیا کو ملک ترقی کی راہ پر گامزن دکھائی دیتا ہے اور دوسری طرف اس قسم کے فیصلے ہنگامی بنیاد پر سنائے جا رہے ہیں جب پاکستان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فیصلہ کیا ہے کہ فلسطین کے امور کے لیے قائم دفتر کو یروشلم میں قائم اپنے سفارت خانے کے ساتھ ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فیصلہ کرلیا ہے کہ فلسطین کے ساتھ تعلقات اور دیگر امور کے لیے قائم دفتر کو یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے ساتھ ضم کرلیا جائے گا۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ فلسطینی امور کا امریکی دفتر اب اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہوکیبی کو رپورٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں فلسطین سے تعلقات کے لیے قائم دفتر کے دیگر...
    چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوس ناک قرار دے دیا، ترکیہ نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں۔ پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے آج بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس کا ہے، اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں، جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا، اور دونوں چین کے ہمسائے بھی...
     ویب ڈیسک:ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا ہے۔  گفتگو کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔  وزیر خارجہ حاقان فدان نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ ترکی کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر  گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا   دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات پر قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
    اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا اور بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ حاقان فدان نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ ترکی کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات پر قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا، بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت سے کیا جائےگا۔ صدر مملکت نے کہاکہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا، بلا اشتعال بھارتی حمله بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ آصف زرداری نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے پیچھے متحد ہے، بھارت کے بزدلانہ اقدامات ایک فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے...
    راولپنڈی میں اڈیالہ جیل  کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سابق وزیراعظم اور  پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان اپنی بہنوں عظمیٰ خان، نورین خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت اڈیالہ جیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وہ پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس اثنا میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کے مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ علیمہ خان کے ساتھ صاحبزادہ حامد رضا، خدیجہ شاہ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما موجود ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ کارکنان کی تعداد درجنوں میں ہے۔ عمران خان کی بہن نورین خان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈان نیوز نے وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ اس موقع پر ملکی قیادت کو پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز رویے کی روشنی میں روایتی خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملکی قیادت کو علاقائی سلامتی کی پیش رفت اور ابھرتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا گیا جن میں روایتی فوجی آپشنز، ہائبرڈ وار فیئر حکمت...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کی روش کوئی نئی بات نہیں۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹ پر مبنی بیانیے گھڑے لیکن پاکستان نے ہر موقع پر ذمہ داری، شفافیت اور حقیقت پر مبنی ردعمل دیا۔ میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے ان علاقوں کا دورہ کرایا جن کے بارے میں بھارت نے دہشت گردی کے خیالی کیمپس کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ لائن آف کنٹرول کے ساتھ تمام رہائشی علاقوں اور اطراف میں زندگی معمول کے مطابق ہے۔ کنٹرول لائن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں  عطاء اللہ تارڑ نے...
    کوہاٹ میں پاکستان بھارت جنگ کے تناظر میں وطن کے ساتھ محبت اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک عظیم الشان جلسہ عام اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ کوہاٹ بھر کے عوام نے ریلی میں شرکت کرکے پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا ثبوت دیا۔ ریلی میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ سکھ برادری نے بھی بھرپور شرکت کی، اور دشمن سے لڑنے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعلان کیا۔ ریلی میں تمام تاجر، مذہبی اور سماجی تنظیموں سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ مزید جانیے کوہاٹ سے وی نیوز کے نمائندہ عثمان پراچہ سے آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج بروز منگل بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی بلوچستان، جنوب مغربی سندھ اورکشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوااور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک...
    جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ساتھ اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ پیر کے روز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی حیثیت سے مؤثر کردار ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کے بارے میں سوال پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی سے ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے تیار ہیں لیکن باضابطہ اتحاد ممکن نہیں، جے یو آئی کی جنرل کونسل نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی...
    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں،ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائربریگیڈ کے اہل کاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی نے کے ایم سی فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں ’یادگار شہداء‘ پر شہید فائر فائٹرز کے ایصال ثواب کے لئے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ذمہ دار معاشرے کے طور پر مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اور صحافیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں، جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں، ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کیلئے مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ...
    مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا امکان مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ساتھ اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔پیر کے روز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیئر رہنماوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی حیثیت سے مثر کردار ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کے بارے میں سوال پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی سے ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے تیار ہیں لیکن...
    چین، ایران، ملائشیا اور ترکیہ کے بعد اب بنگلہ دیش کے عوام نے بھی پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کر دیا۔ بنگلہ دیشی عوام کی ایک کثیر تعداد نے پاکستان کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ بنگلہ دیشی عوام نے مودی سرکار کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو بھی مسترد کر دیا اور پاکستان پر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر تحقیقات کا بھی مطالبہ کر دیا۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد پوری دنیا پر مودی سرکار کا مکروہ چہرہ عیاں ہو چکا ہے۔ مودی سرکار نے پہلگام فالس فلیگ حملے کا ڈرامہ رچا کر بین الاقوامی سطح پر...
    بیجنگ : 28ویں آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کا اجلاس اٹلی کے شہر میلان میں منعقد ہوا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطابقاجلاس کے دوران چینی وزیر خزانہ لان فو آن نے کہا کہ موجودہ عالمی معاشی صورت حال میں گہری تبدیلیاں آ چکی ہیں، گلوبلائزیشن کو مشکلات کا سامنا ہے، یکطرفہ اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہوا ہے، اور غیر مستحکم اور غیر یقینی عوامل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران 10+3 علاقائی معیشت نے مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا ہے ۔اس میں ترقی کی بہت گنجائش موجود ہے ، لیکن اسے پیچیدہ اور شدید اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ تمام فریقین 10+3 رہنماؤں کے...
    بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک خاندان نے دسویں جماعت کے امتحان میں فیل ہونے پر اپنے بیٹے کی ناکامی کا جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ کرناٹکا میں ایک خاندان نے اپنے بیٹے ابھیشیک کی دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں ناکامی پر نہ صرف اُسے مایوس ہونے سے بچایا بلکہ کیک کاٹ کر اُس کا حوصلہ بڑھایا۔ لڑکے نے 625 میں سے 200 نمبر حاصل کیے جو کہ تقریباً 32 فیصد بنتے ہیں، اور کامیابی کے لیے درکار نمبروں سے کم تھے۔ تاہم، والدین نے اُسے ڈانٹنے یا شرمندہ کرنے کے بجائے ایک مثبت رویہ اختیار کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاندان کے افراد لڑکے کو کیک کھلاتے ہوئے نظر...
    امریکہ اندھا دھند محصولات کے باعث دوسروں اور خود کو نقصان پہنچا رہا ہے، چینی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکہ میں چینی سفارت خانے نے ایک اوپن ڈے اور گانسو صوبے کی پروموشنل تقریب کا انعقاد کیا ۔ امریکہ میں چینی سفیر شے فنگ نے تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔شے فنگ نے نشاندہی کی کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات زیرو سم گیم نہیں ہیں۔ امریکہ نے بین الاقوامی تجارت سے بہت فائدہ اٹھایا ہے ، اور نہ صرف دنیا بھر سے اعلی معیار اور کم قیمت سامان سے لطف اندوز ہوا ہے بلکہ مالیات ، سائنس و ٹیکنالوجی اور خدمات جیسے ہائی ویلیو شعبوں میں بھی واضح فوائد حاصل کیے ہیں۔ ...
    گزشتہ روز پاکستان کے صوبہ سندھ میں بارش کا نظام داخل ہوچکا ہے جس کے باعث سندھ کے بعض علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ضلع لاڑکانہ نے مئی کے مہینے میں ہونے والی گزشتہ بارشوں کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے۔ ماہر موسم جواد میمن کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں داخل ہونے والے بارش کے اسپیل سے آج ایک بار پھر اسی اسپیل کے زیر اثر بڑے پیمانے پر تھنڈر سیلز سندھ کے 70 سے 80 فیصد علاقوں خاص طور پر جنوب مشرقی سندھ، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن پر برس سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر جواد میمن کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف مقامات پر تیزہواﺅں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگرمقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواﺅ ں کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ مردان، سوات،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پور میں بارش،تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،مری،گلیات، راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ، نارووال میں بارش جبکہ ساہیوال، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، خوشاب ،سرگودھا، میانوالی،ملتان میں بارش اور تیز ہوائیں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ جیکب آباد ،لاڑکانہ،گھوٹکی، سکھر میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ حیدرآباد میں مٹی کے طوفان کے دوران حیسکو کے 80 فیڈر ٹرپ کر گئے۔ بارش اور مٹی کے طوفان کے بعد سکھر اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔ دادو میں گردوغبارکے طوفان سےمتعدد درخت اوربجلی کے پول گرگئے جبکہ نواب شاہ میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گر گئے ،بجلی کی تاریں گرنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادث میں پڈعیدن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ میہڑ میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پنجاب...
    افغان حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کا کابل اور پورے خطے پر ’براہ راست منفی اثر‘ پڑے گا۔ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے تحقیقات یا ثبوت کے بغیر حملہ آوروں کے ’سرحد پار روابط‘ کا عندیہ دیا۔ تاہم پاکستان نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا اور غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر اب تک بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ بھارت کے خلاف جارحانہ اقدامات کے ردعمل میں پاکستان نے جوابی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں سرحدی تجارت کو معطل کرنا، بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود اور...
    محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کہا دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پیر کے روز شام کے وقت کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں پیر کو موسم گرم و مرطوب رہے، جبکہ شام کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق بارش کے دوران آندھی بھی چل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں ٹیموں کے ساتھ اینٹیگریٹی افسران کا تقرر نہیں کیا گیا، حالانکہ ماضی میں کھلاڑیوں کو مشکوک عناصر سے بچانے کے لیے یہ تقرریاں معمول کا حصہ ہوا کرتی تھیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس بار مکمل طور پر اپنے اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جو ہر ٹیم کی نگرانی کر رہا ہے ذرائع کے مطابق ابتدائی سیزنز میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی پی ایس ایل میں شامل رکھا جاتا تھا لیکن اب وہ پریکٹس ترک کر دی گئی ہے اس بار نہ صرف اینٹیگریٹی افسران کی تقرری نہیں ہوئی بلکہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ ہی ہوٹلوں...
    کراچی میں کل بروز پیر شام کے وقت کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں پیر کو موسم گرم و مرطوب رہے جب کہ  شام کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق بارش کے دوران آندھی بھی چل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ آج اور کل دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
    روس کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے رابطہ کیا اور شملہ معاہدے اور لاہور ایگریمنٹ کے تناظر میں سفارتکاری کے ذریعے بات چیت کا مشورہ دیا۔روس نے مودی سرکار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) محکمۂ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں آج گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق جامشورو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، شہدادکوٹ، حیدرآباد، مٹیاری،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں آج (اتوار)گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے گھوٹکی، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹی ایم میں چند مقامات پر گرج چمک کے...
    آج سندھ کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ دادو ، جیکب آباد، سبی اور موہنجوداڑو  میں 44، کراچی، ملتان اور ساہیوالمیں 37، لاہور اور پشاور میں 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 اور مظفر آباد اور گلگت میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ایک ایسی بات بھی ہے جسے میرا یاد کرکے اب بھی خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میرا راجپوت نے محض 20 سال کی عمر میں ایک سیلیبریٹی کے ساتھ شادی ہونے کے اپنے تجربے سے متعلق کھل کر بات کی۔ شاہد کپور اور میرا راجپوت کے دو بچے میشا اور زین ہیں۔  میرا راجپوت نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے شروع کے دنوں میں تنہائی کا شکار تھیں۔ میں جلدی شادی ہوجانے کے باعث وہ نہ کرسکی جو میرے ہم جماعت کر رہے تھے۔ میرا راجپوت نے کہا کہ میرے اسکول کالج کے...
    بھارتی افواج نے اعلان کیا کہ پاکستانی فوج نے رات کے وقت جموں و کشمیر کے علاقے میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہندوستانی مقامات پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی 2025 کی رات پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر فیڈرل ریجن میں کپواڑہ، بارہمولا، بونچے ، نوشیرا اور اکنور کے علاقوں میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے اس فائرنگ کا مناسب انداز میں جواب دیا ہے۔ یاد رہے 22 اپریل کو مسلح افراد نے مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی شہر پہلگام میں فائرنگ کرکے 26 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا...
    حیدر آباد اور مٹیاری میں مٹی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مئی سے جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی، ہیٹ ویو اور سیلاب کا بھی خدشہ سندھ کے علاقے حیدر آبا د میں گرد و غبار کا طوفان آیا ہے،جبکہ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی ہے جس سے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں اور علاقے میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔ دوسری جانب مٹیاری میں مٹی کے طوفان سے سے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں، مٹی کے طوفان سے آم کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مغربی ہوائیں کل ملک میں داخل: 4...
    مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ یمنی صوبے عدن پر قابض سعودی حمایت یافتہ حکومت، اسوقت خاتمے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جسکے باعث اس کے وزیر اعظم کو استعفے کا اعلان کرنا پڑا ہے! اسلام ٹائمز۔ یمن میں سعودی عرب کے ساتھ منسلک حکومت میں بڑھتے اندرونی اختلافات کے پیش نظر اس جعلی حکومت کے وزیر اعظم احمد عوض بن مبارک نے استعفے کا اعلان کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق احمد عوض بن مبارک نے اپنے استعفے کا اعلان سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یمن کی صدارتی کونسل کے تحت وزیر اعظم ہونے کی حیثیت سے جاری میرا مشن اب ختم ہو چکا ہے۔ واضح...
    بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ ہماری مسلح افواج بھارت کی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی۔وفاقی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ای-خدمت مرکز بہاولپور کا دورہ کیا۔ وزیر نے ای۔خدمت مرکز میں جاری کام اور عملہ کے صلاحیت کو سراہا۔وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ای-خدمت مرکز آ کر بڑی خوشی ہو...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے حجاب میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حجاب پہنے مختلف تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اولیو گرین عبائے اور سنہرے حجاب میں تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ بھرپور میک اپ میں نظر آ رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official) انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’بسم اللّٰہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے اور میں پُرجوش ہوں کہ یہ مجھے کہاں لے جائے گا۔ خدا کرے کہ...
    کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے: چین کا بڑا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز بیجنگ: چین نے پاکستان کی حمایت میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت پر چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہاکہ چین پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے ہر سطح پر پرعزم ہے، کسی بھی جارحیت کو روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پہلگام حملے پر مکمل اور غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں۔ سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے بار بار پہلگام فالز فلیگ آپریشن پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ...
    معروف چینی تجزیہ کار اور ماہر عالمی امور وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ نائب صدر  سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن  وکٹر گاؤ نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرے گا تو چین پاکستان کے دفاع کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا، چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، وزیراعظم  انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی گیدڑ بھپکیوں کے جواب میں پوری قوم متحدہ ہے، گلوکار وارث بیگ نے اپنے بیان میں مودی سرکار کو ابھی نندن واقعے کی یاد تازہ کروادی ہے۔ نجی نیوز  ٹی وی چینل کو دیے گئے بیان میں گلوکار وارث بیگ نے کہا کہ’ بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن  جب بارڈر کراس کرکے پاکستان آیا تھا  تو ہم نے اُن کو چائے پلائی تھی ، ایک ایسی چائے جس کا ذکر انہوں نے بھارت جاکر بھی کیا تھا۔‘ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا گلوکار نے بیان میں کہا کہ  اگر اس بار بھارت نے پاکستانی سرحد پار کرنے کی کوشش کی یا...
    بھارت کی بحری نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، سمندری ویژن سافٹ ویئر ، تربیت شامل معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام میں مدد دے گا،خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، امریکی حکام امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور کرلیا، معاہدے میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور تربیت شامل ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا موقف ہے کہ معاہدے سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد دے گا۔دفاعی مبصر کا کہناتھا کہ معاہدے سے بھارت کی بحری نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی اور کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے...
     وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ان اقدامات کا مقصد ایسی معیشت تشکیل دینا ہے جو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کر سکے، حکومت معاشی استحکام کے ساتھ نجی شعبے کو ترقی کا اہم محرک بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تک ہونے کی توقع ہے، وزیرخزانہ وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعہ کو اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے عہدیداروں اور ممبران کے ساتھ زوم پر تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے اور پائیدار،...
    اسلام ٹائمز: ایم این اے حمید حسین طوری نے نہایت جذباتی انداز میں کہا کہ ہمیں محفوظ راستے کے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہیئے۔ انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کی کہ اب تک جو ہم جھیل رہے ہیں، اسکی تمام تر ذمہ داری سول اور عسکری قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ چیف سیکرٹری نے اپنے آنے کا مقصد واضح کرتے ہوئے متعدد نکات پر مشتمل ایک طویل ایجنڈا پیش کیا۔ رپورٹ: ایس این حسینی جمعرات یکم مئی کو چیف سیکرٹری کوہاٹ ڈویژن، جی او سی کوہاٹ، آئی جی پولیس، کمشنر کوہاٹ ڈویژن پر مشتمل خیبر پختونخواہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاراچنار کا دورہ کیا۔ اس وفد نے گورنر کاٹیج پاراچنار میں انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کے...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوران وائرل ویڈیوز میں پُراسرا خاتون کیساتھ شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کیساتھ تعلقات کی خبریں سچ ثابت ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے دوران وائرل ہوئی ویڈیوز و تصاویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام سوفی شائن ہے، جنکا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں اینکر نے پوچھا تھا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے اور انکا نام کیا ہے؟ جس پر شیکھر دھون نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے لیکن نام لینے سے انکار کردیا۔ انکا کا کہنا تھا کہ کیمرے میں سب سے خوبصورت لڑکی میری گرل فرینڈ ہے، بعدازاں کیمرہ ایک...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین و خدمات مولانا حامد الحق شہید کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمان، پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر، جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آج پوری قوم ایک ہے لیکن اگر افغانستان کے ساتھ یہ معاملہ ہوا ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم کر لیں کہ سیاسی قوت آپ کے پیچھے نہیں کھڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق اس سلسلے کے ساتھ ہے جہاں شہادتوں پر ماتم نہیں کیا جاتا بلکہ شہید ہونے والے کے مشن...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سوال کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا اس کے دشمنوں کے کیوں کہ ان کے بیانات و طرز عمل قومی مفادات سے متصادم دکھائی دیتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس ایسے عناصر کی پناہ گاہ بن چکا ہے جو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلاتے، قومی اداروں کو بدنام کرتے اور دشمن کے نظریات کی تشہیر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور گورنر میں علی امین گنڈاپور سے سوال کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کے ساتھ ہیں یا دشمنوں کے آلہ کار بن چکے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک دوراہے...
    قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جنوبی ایشیا میں امن کی خاطر، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔  وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فون کال کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر کا پاکستان کے لیے یکجہتی اور حمایت، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی ہر شکل کی ہر شکل میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے ...
    جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے سے پہلے ہمیں افغانستان کا سوچنا ہوگا، افغانستان کے ساتھ ہم نے اپنے تعلقات بہتر کیوں نہیں کیے؟اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ظاہر شاہ سے اشرف غنی تک بھارت کی حمایت والی حکومتیں آئیں، جب تک سیاسی قیادت ساتھ نہیں ہوگی سفارتی کامیابی ممکن نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی دفاع کےلیے سب مجاہد بن گئے ہیں، اگر بھارت کے ساتھ معاملہ ہوگا تو پوری قوم ایک ہوگی، ہم اپنے معاملات کو سلجھانے کی بجائے الجھا رہے ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جنگ عظیم اول کے بعد یہودیوں کو بسانے، آباد کرنے...
    بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، عالمی برادری پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائے، ہماری فضائیہ، بری اور بحری افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، 2ایٹمی قوتوں میں کشیدکی کم نہ ہوئی تو محدود جھڑپیں جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت سے تصادم جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت...
     بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہر اداکار کی ہے لیکن ماضی میں ایک معروف اداکارہ نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر امیتابھ بچن نے گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے اداکارہ کو اپنے ساتھ کام کرنے پر آمادہ کیا۔ وہ اداکارہ جیا بچن یا ریکھا نہیں کر رہے بلکہ معروف اداکارہ سری دیوی تھیں، جن کے ساتھ امیتابھ بچن کام کرنا چاہتے تھے۔ امیتابھ بچن اور سری دیوی نے 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ’خدا گواہ‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔ جب فلم کے ہدایتکار نے امیتابھ بچن کو مرکزی کردار کی پیشکش کی اور بتایا کہ وہ سری دیوی کو ان کے ساتھ...
      کلیم اختر:بغیرچپ والاقومی شناختی کارڈرکھنےوالےسمارٹ کارڈوالی خصوصیات سےمستفیدہوسکیں گے،نادرا کی جانب سے بغیر چپ والا کارڈ رکھنے والے شہریوں کو مزید سہولت فراہم کر دی۔  تفصیلات کے مطابق بغیر چپ والےکارڈکی تجدید،ترمیم یاگم ہونےپردوبارہ اسی گیٹیگری میں کارڈ بنوایا جاسکے گا،بغیر چپ والے شناختی کارڈ میں کوائف اردو و انگریزی دونوں زبانوں میں زنگین تصویر کیساتھ بنوایا جاسکے گا،کیو آر کوڈ کے ذریعے پاک آئی ڈی ایپلی کیشن پر ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کیے جاسکیں گے،اعضاعطیہ کیلئے متعلقہ ادارے میں رجسٹرڈ افراد و خصوصی افراد کیلئے مخصوص نشانات کیساتھ کارڈ کا اجراہوگا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا نارمل کارڈ کی فیس 400 روپے، ارجنٹ ڈلیوری کیلئے فیس 1...
    پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران بھارت کے ساتھ امریکا نے 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق  خطے میں ایک جانب پاک بھارت کشیدگی جاری ہے جب کہ دوسری طرف امریکا نے بھارت کے ساتھ ایک بڑا دفاعی معاہدہ کیا ہے، جس کی منظوری امریکی ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے دی ہے۔ معاہدے کی منظوری سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق  13 کروڑ ڈالر کے معاہدے میں جدید نیول ویژن سافٹ ویئر اور تکنیکی تربیت شامل ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دفاعی تعاون خطے میں کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد جنوبی ایشیا...
    ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مجوزہ فروخت سے امریکہ اور بھارت کے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط ہوں گے اور انڈو پیسیفک اور جنوبی ایشیا کے خطے میں سیاسی استحکام، امن اور معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ”انڈو پیسیفک میری ٹائم ڈومین اویئرنیس“ اور اس سے متعلقہ سازوسامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 13 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو اس مجوزہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ اطلاع دے دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت نے ”سی ویژن“ نامی سافٹ ویئر، اس میں تکنیکی بہتری، ٹیکنیکل اسسٹنس فیلڈ ٹیم کی تربیت، ریموٹ سپورٹ، اور دستاویزی رسائی سمیت دیگر...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، بھارتی رویئے نے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بار ے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارت کے سیاسی بنیادوں پر غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے۔ عاصم افتخار نے...
    محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کا سامنا رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ اضلاع اور بالائی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کا سامنا رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ پشاور سمیت صوبے...
    فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے چین میں فلپائن کے سفیر کو طلب کیا اور  تائیوان سے متعلق اور سلامتی کے شعبوں میں فلپائن کی طرف سے حالیہ منفی رجحانات  کے سلسلے پر اپنے  اعتراض کا  سنجیدگی سے  اظہار کیا۔ 2023 کے بعد سے ، فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں جغرافیائی سیاسی صورتحال میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے۔ فلپائن نے امریکہ کے ساتھ “شولڈر ٹو شولڈر” مشترکہ فوجی مشق کی،جاپان کے ساتھ فوجی اور سیکیورٹی تعاون  کو...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ اضلاع اور بالائی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کا سامنا رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہر کرم، اورکزئی اور مہمند کے کچھ مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ شہر پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت...
    اپنی ایک وکٹری سپیچ میں کینیڈا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکہ کی خیانت کے دکھ کو برداشت کر لیا لیکن ہمیں کبھی اس سبق کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم "مارک کارنی" نے کہا کہ امریکہ کا قائم کردہ آزاد عالمی تجارتی نظام ختم ہو گیا جس پر دوسری جنگ عظیم کے بعد کینیڈا انحصار کرتا رہا۔ یہ المیہ ہے تاہم نئی حقیقت بھی یہی ہے۔ ہم نے امریکہ کی خیانت کے دکھ کو برداشت کر لیا لیکن ہمیں کبھی اس سبق کو نہیں بھولنا چاہیے۔ ہمیں اپنا خیال رکھنا چاہیے اور سب سے اہم بات کہ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے۔ مارک کارنی نے ان خیالات کا اظہار انتخابات...
    پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے پنجاب میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا اور امکان ظاہر کیا ہے کہ 30 اپریل سے 4 مئی تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاو الدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی اور بارشوں...
    پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت وطن لوٹنے والے پاکستانی سفارتی عملے کی واپسی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازع: پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی غیرملکی سفارتکاروں کو بریفنگ ذرائع کے مطابق بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن کے عملے اور ان کے خاندانوں کی پاکستان واپسی میں غیر معقول رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ پاکستانی سفیروں کو دستیاب اہم سہولیات منقطع کر دی گئی ہیں جس پر پاکستانی دفتر خارجہ نے آواز اٹھاتے ہوئے مذکورہ صورتحال کی جانب بھارتی حکومت کی توجہ مبذول کروائی ہے۔ مزید پڑھیے: بھارتی مہم جوئی: سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے غیرملکی سفارتکاروں کو حقائق بتادیے یاد رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام واقع کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاروں اور غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے، برآمدات بڑھانے، صنعت کے فروغ اور پاکستان میں مفید روزگار کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دنیا بھر سے ڈیجیٹل مندوبین کا کانفرنس میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، دودہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے، ہم نے پنجاب میں...
    اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 ) کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے سرکاری ادارے ”الیکشنز کینیڈا‘ ‘ پر جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی نے ہاﺅس آف کامنزکی 168 نشستیں حاصل کر لی ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لیے172نشستیں درکار ہیں. اب تک دوسری بڑی جماعت کنزرویٹو پارٹی 144 ‘بالیکوکیوبک پارٹی 23‘ نیوڈیموکریٹک پارٹی7اورگرین پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں کارنی کے بڑے حریف کنزرویٹو راہنما پیئر پوئیلیور کے اپنی ہی نشست پر کامیابی کے امکانات کم نظرآرہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے راہنما جگمیت سنگھ کی طرح وہ اپنی نشست ہار سکتے ہیں.(جاری ہے) وزیراعظم...
    بیجنگ :سوچو گلوبل انویسٹمنٹ کانفرنس 2025 کا آغاز ہوگیا۔ 42 ممالک اور خطوں سے غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی ، جن میں یورپ ، امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے روایتی بیرونی سرمایہ کار ممالک کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیا ، مشرق وسطی ، وسطی اور مشرقی یورپ ، جنوبی امریکہ اور افریقہ جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹیں بھی شامل ہیں۔ اس عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں 340 ارب یوآن سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ 417 منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔   اس سال کی چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو اور چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (کینٹن میلے) میں شرکت کرنے والے برانڈز اور...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ جنگ سے متعلق سوال پر جواب دے دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ انٹرویو میں مجھ سے جنگ سے متعلق سوال ہوا تھا، میں نے جواب میں کہا کہ تین چار دن بہت اہم ہیں، میں نے تین دن میں جنگ چھڑ جانے کی بات نہیں کی، جنگ چھڑ جانے کی بات نہیں کی لیکن خطرہ موجود ہے۔ چین، روس یا مغربی ممالک اس بحران میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں، خواجہ آصفروسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیم کو...
    ملک بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، بلوچستان کے بیشتر علاقے تپتی دھوپ اور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران ضلع سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47، تربت میں 46، لسبیلہ میں 44، نوکنڈی میں 43، دالبندین میں 41 جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک میں گرمی کی شدت برقرار، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری محکمہ موسمیات کے مطابق چند دنوں میں سبی، کچھی، صحبت پر، لہڑی، نصیر آباد، جھل مگسی، تربت، لسبیلہ،...
    ججز تبادلہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دستاویزات سے واضح ہوگیا کہ ججز کا تبادلہ آئین کے ساتھ فراڈ اور کالعدم قرار دینے کے قابل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز تبادلہ کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے اہم سوالات اٹھادیے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کے لیے ججوں کے نام سیکریٹری قانون کی سمری میں سامنے آئے جبکہ اس وقت کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے اندرون سندھ سے کوئی جج موجود نہیں۔ Lahore High Court Bar by Asadullah on Scribd آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    پہلگام واقعہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ “ذمہ دارانہ حل” کے لیے کام کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو لکھی گئی ایک ای میل میں کہا گیا کہ “یہ...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ "ذمہ دارانہ حل" کے لیے کام کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو لکھی گئی ایک ای میل میں کہا گیا کہ "یہ بدلتی صورتحال ہے اور ہم پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم کئی سطح پر بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں...
    مظفرآباد(اوصاف نیوز)پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحد پرگولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔عالمی میڈی ارپورٹس کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا ، متنازعہ علاقے پہلگام میں حملے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ پاکستانی علاقے پر فائرنگ کی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔دوسری جانب پاکستان نے بھارت سے حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اسلام آباد نے دریں اثناء اس حملے کے بعد نئی دہلی کے “سرحد پار دہشت گردی” کی حمایت کرنے کے الزامات کو مسترد کر تے ہوئے وزیر اعظم شہباز...
    امریکہ سے جاری ویڈیو بیان میں راہنما تحریکِ خالصتان کا کہنا تھا کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے، ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ کریں گے، جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالز فلیگ کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکہ سے جاری ویڈیو بیان میں گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے پانی چھوڑنے کے ساتھ ٹراؤٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک دلچسپ بیان جاری کیا اور کہا کہ جہلم کے سیلابی پانی کے ساتھ اگر تازہ ٹراؤٹ مچھلی اسی طرح اور اتنی مقدار میں پاکستان آتی رہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ ہمیں تنگ کرنے کیلئے اسی طرح اصلی اور نسلی مچھلی سمیت پانی چھوڑتے رہیں، کوئی بات نہیں، پڑوسیوں کے بڑے حقوق ہوتے ہیں۔ مزید :
    پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل(فائل فوٹو)۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر شرپسندوں کے حملے کا معاملہ برطانوی دفتر خارجہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔ ہائی کمیشن پر شرپسندوں کے حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ہائی کمیشن کو سیکیورٹی فراہم کرنا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کو نقصان پہنچانے پر برطانوی پولیس اور خفیہ ایجنسیاں ہائی الرٹبرطانیہ میں آباد 20 لاکھ پاکستانیوں نے بھارتی شرپسندوں کے کسی بھی حملے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ حملہ آور بڑے بڑے پتھر ساتھ لائے تھے۔ ہیڈ آفس چانسری...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں نجکاری کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تکبرانہ روش نے عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے نظام کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اور  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد سے منصورہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب حکومت بنیادی مراکز صحت (آر ایچ سی) سے لے کر جناح اور میو ہسپتالوں تک کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو عوامی صحت کے لیے "شب خون" ہے۔  ملاقات کے موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی، گرینڈ ہیلتھ...
    ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔ اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کامیاب اور موثر سفارت کاری کرتے ہوئے پہلگام واقعہ کے خلاف منظور کردہ مذمتی قرارداد میں سخت الفاظ شامل کرانے کی بھارتی مذموم کوششوں کو ناکام بنادیا جب کہ بھارت قرار داد میں پہلگام کا لفظ میں بھی شامل نہیں کرواسکا۔ پہلگام واقعے کے کئی روز بعد جاری کیے گئے بیان میں سلامتی کونسل نے اعادہ کیا کہ ہر طرح کی دہشت گردی  عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں رکن ممالک نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بھارت اور نیپال کے ساتھ  ہمدردی  کا اظہار کیا۔ بیان میں پہلگام کے بجائے جموں و کشمیر کا لفظ استعمال کرتے...
    واشنگٹن :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے   امریکہ میں عالمی مانیٹری اور مالیاتی کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کا 51 واں اجلاس منعقد کیا۔ پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر پان گونگ شنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ امریکہ کی جانب سے  محصولات کے بےجا اطلاق نے تمام ممالک کے جائز حقوق  و مفادات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، قواعد پر مبنی کثیر الجہتی گورننس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا ہے، عالمی معاشی نظام کو شدید متاثر کیا ہے اور عالمی معیشت کی طویل مدتی مستحکم ترقی کو کمزور کیا ہے ، جو ابھرتی ہوئی  منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے لئے سنگین چیلنج ہے۔انہوں  نے 25 تاریخ کو ورلڈ بینک کے صدر...
    بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدار امیا نے پہلگام واقعہ کو بھارت کی سیکیورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی ضرورت نہیں، ہم اس کے حق میں نہیں۔ مودی سرکار کے پاکستان مخالف اقدامات پر انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے احکامات جاری کیے ہیں، جس پر ہم ضروری اقدامات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام میں انٹیلیجنس فیلیئر، بھارتی فوج اور حکومت پر شہریوں کی کڑی تنقید دوسری جانب پاکستان سے جنگ نہ کرنے کے بیان پر بی جے پی کے رہنما کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدار امیا پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرتے ہوئے...
    نئی دہلی ( نیوزڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، بھارتی فضائیہ اپنے ہی عوام کی دشمن بن گئی اس کے لڑاکا طیارے نے اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا۔ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں پیش آیا، بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا، بم گرنے سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق واقعہ بھارتی فضائیہ کی غیر ذمہ داری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، اس سے قبل بھی بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حادثات معمول کا حصہ ہیں، اکثر حادثات میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے آبادی پر گرچکے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد سابق بھارتی کپتان نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کردینے چاہئیں۔ یہ متنازع بیان سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا کو پاکستان کے ساتھ تمام تر کرکٹ ختم کردینی چاہئیے۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔ ادھر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم وہی...
    ڈراما انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا سکہ جمانے والی پاکستان کی نامور اداکارہ صباحت بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مقبول بھارتی ٹی وی شو ’بگ باس‘ جس کی میزبانی سلمان خان کرتے ہیں، میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ صباحت علی بخاری حال ہی میں ڈرامہ سیریل اقتدار میں ایک مثبت کردار نبھاتی دکھائی دیں، انہیں اس کردار کے لیے نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سے بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔ اسی حوالے دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا تو میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو کبھی بھارت سے کوئی پیشکش ہوئی؟ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے...
    پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے ساتھ بھی جنسی ہراسانی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار احمد رفیق نے اپنے انٹرویو میں شوبز کی دنیا کا تاریک پہلو سب کے سامنے رکھ دیا۔ انٹرویو کے دوران احمد رفیق نے اپنے ساتھ ہراسانی کے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے سیٹ پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکے ہیں، اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تھے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ صرف انیس سال کے تھے جب ان کے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا...